Baaghi TV

Tag: موسم

  • آئندہ  24 گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

    اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، جبکہ رواں ہفتہ کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش اور پہا ڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے،اس دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند/سموگ چھائے رہے گی جبکہ کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے-

    3 بار والا وزیراعظم اپنا اور خاندان کا احتساب کروا سکتا ہے تو یہ جج …

    رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔

    ڈریپ کی جانب سے کھانسی کے شربت میں زہریلے مادے کا ا لرٹ جاری

    ڈونلڈ ٹرمپ کے سول فراڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج کو بم حملے کی …

  • شدید دھند کے باعث  آج بھی  فلائٹ آپریشن متاثر ، 15 پروازیں منسوخ

    شدید دھند کے باعث آج بھی فلائٹ آپریشن متاثر ، 15 پروازیں منسوخ

    اسلام آباد: شدید دھند کے باعث آج بھی فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا، 15 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی ابوظبی پشاور، دبئی اور پشاور کی پرواز اسلام آباد لینڈنگ کرائی گئی جب کہ نجی ائیر لائن کی شارجہ اسلام آباد اور مانچسٹر اسلام آباد پرواز منسوخ کر دی گئی،اسلام آباد ریاض کے درمیان نجی ائیر لائن کی پرواز، اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں، اس کے علاوہ لاہور دبئی، ملتان دبئی، کراچی کوئٹہ اور کراچی اسلام آباد کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

    غیر ملکی اخبار میں شائع مضمون ’مصنوعی ذہانت‘ کی مدد سے لکھا گیا تھا،عمران خان …

    دوسری جانب حکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، پنجاب اورخیبر پختونخوا کے مختلف میدانی علاقوں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں رات کو دھند رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد، مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہےبہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا ، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان اور حافظ آباد میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    نیب نے نواز شریف اور اہلخانہ کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس میں انویسٹیگیشن بند کر دی

    انتخابات میں جیت کیلئے مودی نے رام مندر کو بھی داؤ پر لگا دیا

  • ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

    ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، پنجاب اورخیبر پختونخوا کے مختلف میدانی علاقوں دھند چھائےرہنے کا امکان ہےبالائی سندھ کےمختلف علاقوں میں رات کو دھند رہنےکا امکان ہےاسلام آباد، مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کےمطابق بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ،جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان اور حافظ آباد میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے-

  • ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ،بلوچستان میں برفباری کا امکان

    ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ،بلوچستان میں برفباری کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق افغانستان سے مغربی سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا جس کے باعث شمالی بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق شدید سردی کی لپیٹ میں آنے والے علاقوں میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے جبکہ سائبیرین ہواؤں کی رفتار میں اضافے کے باعث آج سے کراچی میں بھی سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

    دوسری جانب سندھ ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند کا راج رہے گا۔ شدید دھند کے باعث ملک کے مختلف ائیر پورٹس پر 22 ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور متعدد تاخیر کا شکار ہیں، دھند سے حد نگاہ متاثر ہونے پر مختلف مقامات سے موٹر ویز کو بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

    اسرائیلی فوج کا حماس کا فوجی نیٹ ورک مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ

    امریکی وزیر خارجہ کا مشرق وسطیٰ کادورہ، اردن کے بعد قطر پہنچ گئے

    پاک اور سعودیہ نے حج 2024 کے معاہدے پر دستخط کر دئیے

  • منگل سے شہر میں سردی کی نئی لہر متوقع

    منگل سے شہر میں سردی کی نئی لہر متوقع

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل سے شہر میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل سے شہر میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے جس کے دوران معمول سے تیز شمال مشرقی/ مشرقی سمت کی یخ بستہ ہوائیں چلنے کے سبب سردی بڑھنے کا امکان ہے،سردی کی نئی لہر کے دوران کم سے کم پارہ 10 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق حالیہ مغربی سسٹم کے عقب میں سرد ہواؤں کا سلسلہ موجود ہےجو کراچی پر اثرانداز ہوگا،اس کے نتیجے میں پارہ گرسکتا ہے،تاہم سنگل ڈیجیٹ میں درجہ حرارت ریکارڈ ہونے کے امکانات کم ہیں رواں ماہ کے آخر میں ایک اور مغربی سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کی توقع ہے۔

    لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ایکس اور فیس بک بند

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ کے پہاڑوں، زیارت اور قلات میں برفباری سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے ، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج پھر بارش اور برفباری کا امکان ہے،نوشکی، چاغی، تربت، گوادر اور کیچ سمیت پنجگور میں بارش کے امکانات ہیں جبکہ کوئٹہ، قلات، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی اور کان مہتر زئی میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

    ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کی پیشگوئی

    خیبر پختونخوا میں نجی و سرکاری سکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا …

  • آئندہ ہفتے بارش کی پیشگوئی

    آئندہ ہفتے بارش کی پیشگوئی

    لاہور: محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں آئندہ ہفتے منگل کے روز سے ہلکی بارش کا امکان ہے جس سے سموگ کی شدت میں واضح کمی کا امکان ہے تاہم سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ رواں ہفتے اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دُھند کی لپیٹ میں رہیں گے-

    جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دُھند اور سموگ چھائے رہی، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

    ڈالرمزید سستا،سونے کی قیمت میں بھی معمولی کمی

    ملک میں سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں، اسٹیٹ …

    ایک دہائی سے کسی بھی بھارتی وزیراعظم کی پریس کانفرنس نا کرنے کا انکشاف

  • رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے،محکمہ موسمیات

    رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے،محکمہ موسمیات

    اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہے گا ، اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہے گی تاہم جنوب مغربی بلوچستان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں چند مقا مات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہااسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے تاہم دالبندین میں 08 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،4 دہشتگرد ہلاک

    اینٹی کرپشن پنجاب : یاسمین راشد اور ان کی بیٹی کیخلاف مقدمہ درج

    اسرائیلیوں نے اپنی ہی فورس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا

  • آئندہ چوبیس گھنٹوں  میں ملک کا موسم کیسا ہوگا؟

    آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کا موسم کیسا ہوگا؟

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سردوخشک رہے گا-

    باغی ٹی وی:محکمہ موسمیات کے مطابق لا ہور سمیت میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان ہے ، ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم شدید سرد، خشک رہا،بعض علاقوں میں دھند چھائی رہی جس سے حد نگاہ انتہائی ہو گئی جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال،سرگودھا،بدوملہی، اوکاڑہ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے،جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

    دوسری جانب ہوا میں نمی کا تناسب 96فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 243رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں سی سی آر پی آفس 292،فیز8ڈی ایچ اے 342،پو لو گرا ؤنڈ317،فیز 8 ایوی گرین 258،سی سی آر پی آفس 292،یو ایس قونصلیٹ 346،سید فدا حسین روڈ 255اور فاسٹ یونیورسٹی میں 234ریکارڈ کیا گیا۔

  • پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سردوخشک  رہنے کا امکان

    پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سردوخشک رہنے کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سردوخشک رہنے کا امکان ہے ۔

    باغی ٹی وی : ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقے شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں رہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، نارنگ منڈی، بدوملہی ،سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھنداورسموگ پڑنے کی توقع ہے ۔

    نواز شریف نے دہشت گردی کو ختم کیا ،عطا تارڑ

    ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 07اور زیادہ سے زیادہ16سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 86فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 187 رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس348، سی ای آر پی آفس 197، فیز ایٹ ایوی گرین 190،شاہراہ قائد اعظم 211،ڈی ایچ اے 8فیز 217،پولو گرائونڈ 194،مراتب علی روڈ 227اور فاسٹ یونیورسٹی 198ریکارڈ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

    سعودی مالی معاونت کے ذریعے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی

  • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

    اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ،شمالی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہے گا –

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا، پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کے زیراثر رہیں گے –

    پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کے زیراثر رہے جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئی، ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 09 ،سکردومنفی 08، گوپس منفی 06،گلگت، قلات منفی04 ،کالام،ہنزہ اور سری نگر میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حماس کے حملے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری

    بھارت کی متحدہ عرب امارات کو پہلی بار روپے میں خام تیل کی ادائیگی

    نوجوان ملک کی تقدیر، ہم نےگالم گلوچ اور پتھر مارنا نہیں سکھایا، شہباز …