محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے اور بعض حصوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں شدید سردی اور کہرا پڑنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، شمالی اضلاع میں شدید سردی کی توقع ہے، بلوچستان کے جنوب مغربی اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، کیچ اور تربت میں بارش ہونے کی توقع ہے،سندھ کے مختلف اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، دادو، لاڑکانہ، ٹنڈوجام اور موہنجوداڑو میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں شدید ٹھنڈ کا امکان ہے، پشاور، مردان، نوشہرہ، بنوں، کرک اور لکی مروت میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہےڈیرہ اسماعیل خان، چارسدہ، صوابی اور گرد و نواح میں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب سندھ، پنجاب اورخیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہےلاہور میں دھند کےباعث فلائٹ شیڈول جزوی متاثر ہے، بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
دھند کے سبب حد نگاہ کم ہونے پر ایم2 ٹھوکرنیازبیگ سےچکری ، ایم 3 فیض پور سےدرخانہ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سےشیرشاہ تک بند ہےاس کے علاوہ ایم5 شیر شاہ سےسکھر، ایم 14 انجراسے عیسیٰ خیل تک بند ہے سیہون سےلاڑکانہ تک مختلف مقامات پرحدِ نگاہ 10سے30 میٹر رہ گئی ۔







