Baaghi TV

Tag: موسم

  • مزید  بارشوں کی پیشگوئی ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ، الرٹ جاری

    مزید بارشوں کی پیشگوئی ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ، الرٹ جاری

    اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے علاقوں قصور، پاکپتن، کمالیہ، سرگودھا، چیچہ وطنی، چنیوٹ، وہاڑی جبکہ آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر بھی بادل برسے آج سے 17 جولائی کے دوران اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر شدید بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے ہے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

    معروف بھارتی گلوکار قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

    اسلام آباد کے ایف-6، جی-6، جی-7، ایف-7، آئی-8، ایف-10 اوردیگرعلاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ راولپنڈی کے فیض آباد، کری روڈ، ڈھوک کالا خان، کمرشل مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

    اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،نئی تاریخ رقم

  • 15 سے 17 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی

    15 سے 17 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے مون سون کے موجودہ اسپیل میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں معتدل سے شدید بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔

    محکمہ موسمیات نے مون سون کے موجودہ اسپیل کے دوران 15 سے 17 جولائی تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، 14 سے 17 جولائی کے دوران کشمیر میں بارش اور کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے، جبکہ انہی ایام میں گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔

    14 سے 17 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی مقامات پر شدید موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،پیر تا جمعرات پنجاب ، اسلام آباد راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ اور مختلف مقامات پر موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 16 جولائی کے دوران سندھ میں تھرپارکر، میرپور خاص، شہید بے نظیر آباد میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہےمحکمہ موسمیات نے مری، گلیات، مانسہرہ، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا ہے اور مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

  • مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےاسلام آباد میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کی توقع ہے۔

    کوئٹہ، زیارت، بارکھان، سبی، کوہلو اور موسیٰ خیل، لورالائی، ژوب اور خضدار میں بارش کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں مختلف مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور کرم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہےگلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

  • ملک بھر میں 13 جولائی سے موسلادھار بارشوں کا امکان

    ملک بھر میں 13 جولائی سے موسلادھار بارشوں کا امکان

    این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 13 سے 17 جولائی کے لیے مون سون سسٹم کا الرٹ اور ہائیڈرولوجیکل آؤٹ لک جاری کر دیا۔

    ملک کے مختلف حصوں میں نیا مون سون سسٹم معتدل سے لے کر بھاری شدت کی بارشوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ سسٹم کی شدت بحیرہ عرب سے ملنے والے نمی کی وجہ سے بڑھ سکتی ہے،مغربی لہر کے نتیجے میں تمام بڑے دریاؤں، خاص طور پر دریائے سندھ، کابل، جہلم (اوپر منگلا) اور چناب میں بہاؤ میں اضافہ متو قع ہےاس وقت تربیلا، تونسہ اور گڈو بیراج نچلے سیلاب کی سطح پر ہیں جبکہ کالاباغ اور چشمہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ تونسہ میں بھی درمیانے درجے کے سیلاب کی سطح بڑھنے کی توقع ہے۔

    آنے والے ہفتے کے دوران دریائے سندھ کے اسٹیشنوں میں کم سے درمیانے درجے کے بہاؤ کا امکان ہے مرالہ اور خانکی کے مقام پر دریائے چناب میں نچلی سطح پر سیلاب کی توقع ہے نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں بھی سیلاب کی سطح نچلی سطح تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے دریائے سوات اور دریائے پنجکوڑہ سے منسلک ندی نالوں میں بارش کی وجہ سے طغیانی متوقع ہے۔

    بلوچستان میں جھل مگسی، کچھی، سبی، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور موسیٰ خیل سمیت شمال مشرقی اضلاع میں ندی نالوں میں تیز بہاؤ کا امکان ہے۔ جنوبی بلوچستان کے اضلاع جیسے خضدار، آواران، لسبیلہ اور قلات کے ندی نالوں میں مقامی سطح پر سیلاب کی توقع ہےاس وقت تربیلا ڈیم میں 74 فیصد اور منگلا ڈیم میں 44 فیصد پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔

    این ڈی ایم اے دریاؤں، ندی نالوں اور نالے کے قریب رہنے والے رہائشیوں کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ پانی کی سطح میں اچانک اضافے کے لیے چوکس رہیں۔ خاص طور پر شدید بارش اور رات کے وقت سیلاب زدہ علاقوں میں کمیونٹیز کو انخلاء کے محفوظ راستوں کی نشاندہی کرنی چاہیے۔

    گھریلو اشیاء، گاڑیوں اور مویشیوں کو بلند مقامات پر محفوظ رکھنا چاہیے، اور ہنگامی کٹس تیار کرنی چاہیے جن میں ضروری سامان بشمول خوراک، پانی اور ادویات 3 سے 5 دن کے لیے کافی ہوں ضلعی انتظامیہ خاص طور پر شمال مشرقی اور وسطی پنجاب میں، شدید بارشوں کی وجہ سے جمع ہونے والے پانی کو منظم کرنے کے لیے ڈی واٹرنگ کا سامان تیار کرے۔

    عوام سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ٹیلی ویژن، ریڈیو، موبائل الرٹس اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے نشر ہونے والی سرکاری سیلاب کی وارننگ کے ذریعے اپ ڈیٹ رہیں،تمام شہریوں کو یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ وہ کاز ویز، کم پلوں اور سیلاب زدہ سڑکوں کو عبور کرنے سے گریز کریں،این ڈی ایم اے صورتحال پر نظر رکھنے اور الرٹس کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

  • مختلف علاقوں میں  مزید بارش کی پیشگوئی

    مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہےاسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور اور منڈی بہاؤ الدین میں بارش کا امکان ہے۔

    اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، حافظ آباد، چنیوٹ، بہاولنگر، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی مزید بارش کی پیشگوئی ہےپشاور، مردان، ہنگو، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور صوابی میں بارش کا امکان ہےبارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور ژوب میں بارش ہونے کی توقع ہے، کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 10 جولائی تک موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان ( بارکھان، کوہلو ، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی ،نصیر آباد، سبی ،لورالائی ، ژوب ، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور، تربت ) کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    شدید بارشوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہےشدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے+++++ عوام کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، اسلام آباد اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران کشمیر، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اور لاہورمیں بارش ہونے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق قصور، منڈی بہاؤالدین، چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، شیخوپورہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتا ن، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، ہنگو، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور اور مردان میں بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

    مودی سرکار نے بھارت کو مندر، مسجد اور نفرت کی سیاست میں الجھا دیا ہے، کانگریس رہنما

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور ژوب میں بارش کی توقع ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہےگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

    امریکا کے جدید A-10 بمبار طیارے مشرق وسطیٰ میں تعینات

  • مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا، کشمیر، پنجاب، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، اسلام آباد اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےاس دوران کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور شیخوپورہ میں بارش کی توقع ہے۔

    قصور، منڈی بہاؤ الدین، چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کا امکان ہے بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ژوب، زیارت، کوئٹہ، قلات، مستونگ، خضدار، بولان، آواران، خاران اور لسبیلہ میں بارش کا امکان ہے۔

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کر گئے

    کراچی، تھر پارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، مٹھی، سانگھڑ، دادو، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، کشمور اور شکارپور میں بارش کی توقع ہےدیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، مردان، ہنگو، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کی پیشگوئی ہے۔

    کیا کوئی سن رہا ہے؟

  • مختلف علاقوں میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

    مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 اور 7 جولائی کو اسلام آباد ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخواہ میں چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش بھی متوقع ہے 06 اور07 جولائی کے دوران موسلا دھار، شدید موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے، شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے، عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور شدید حبس / مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش بھی متوقع ہے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس / مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردا ن، ہنگو اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    اس دوران چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش بھی متوقع ہے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس / مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،شیخوپورہ، قصور، منڈی بہاؤالدین، چنیوٹ اوراوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش متوقع ہے ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد ، خوشاب، سرگودھا، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان اورگردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کاامکان ہے، تاہم تھر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی، سانگھڑ، خیرپور ،میر پور خاص، دادو اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش بھی متوقع ہے، اس دوران ساحلی علاقوں سمیت کراچی میں ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔

  • یوم عاشورہ کے موقع پر شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    یوم عاشورہ کے موقع پر شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے یوم عاشورہ 10 محرم الحرام کے موقع پر شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں رات گئے موسلا دھار بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 10 جولائی تک پنجاب ، خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، 6 سے 8 جولائی کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔اس سسٹم سے کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان نہیں ہے ،کے پی اور گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں سیلاب کا خدشہ ہے ۔

    این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں بارش، آندھی، طوفان اور سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے ،پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہےنوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے،این ڈی ایم اے نے عوامی سے اپیل کی ہے کہ کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز سے دور رہیں۔

    دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع، بالخصوص راولپنڈی، گجرانوالہ، گجرات، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا اور فیصل آباد میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے تمام اضلاع کو بروقت اور مؤثر اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کے تحت تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

    ڈی جی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران موسمی صورتحال کے پیش نظر خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا جائے تمام ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز میں 24 گھنٹے عملے کی دستیابی یقینی بنائی جائے، جبکہ واسا اور دیگر محکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نشیبی علاقوں میں اضافی عملہ اور وسائل تعینات کیے جائیں، جبکہ نکاسی آب کے راستوں سے تمام رکاوٹیں ہٹا کر پانی کے بہاؤ کو یقینی بنایا جائے،ریسکیو 1122 کو بھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ریسکیو و ریلیف ٹیموں کو ضروری آلات کے ساتھ پیشگی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہے گا، جس کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ متوقع ہےہنگامی صورتحال کی صورت میں شہری پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کریں۔

  • ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےاس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ہے۔ وسطی اور جنوبی پنجاب،جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، مری، گلیات، سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین، فیصل آباد، لیہ، بھکر، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں بارش کی توقع ہے،خانیوال، بہاولنگر اور بہاولپور میں چند مقاما ت پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بارکھان، رکھنی، کوہلو، موسی ٰخیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، سبی، قلعہ عبداللہ،کوئٹہ، زیارت، بولان، ژوب، قلات اور مستونگ میں بارش جبکہ خضدار اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    سندھ کے ساحلی علاقوں سمیت کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے، تھرپارکر، عمر کوٹ، مٹھی، سانگھڑ اور میر پور خاص میں بارش ہونے کی توقع ہےدیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، خیبر، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، ہنگو، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اورکرم میں بارش کا امکان ہے جبکہ وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہےگلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5 سے 11 جولائی کے دوران موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، جس کے پیش نظر پراوِنشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق مسلسل بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، اربن فلڈنگ اور لینڈسلائیڈنگ کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال، دیر، سوات، بونیر، ملاکنڈ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، کولائی پالس کوہستان، تورغر، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، کرک، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پشاور، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ اور ڈی آئی خان کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے، جبکہ دریائے چترال، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ اور دریائے کابل میں بھی طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، دیر، چترال، شانگلہ، کوہستان، ملاکنڈ اور مانسہرہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے، جس کے باعث مقامی آبادی کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حساس علاقوں کی مقامی آبادی کو فوری طور پر الرٹ کیا جائے جبکہ سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہےعوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1700 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

    بلوچستان کے 20 اضلاع میں 4 جولائی سے 8 جولائی تک مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کا امکان ہےپی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے 20 اضلاع شیرانی، ژوب ، زیارت، موسیٰ خیل، دکی، لورالائی، ہرنائی، سبی، بارکھان، نصیر آباد، اوستا محمد، قلات ،لسبیلہ ، سوراب، خضدار ، آواران، صحبت پور ، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی اورکوہلو میں 4 جولائی سے 8 جولائی تک بارشوں کا امکان ہےپی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بارشوں سے صوبے کے کچھ علاقوں میں آبی ریلوں کا خدشہ ہے ، سیاح اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں جب کہ شہری ڈیم اور پکنک پوائنٹس سے دور رہیں۔