Baaghi TV

Tag: موسم

  • بلوچستان میں شدید برفباری اور مشکلات کے باوجود پاک فوج ریلوے ٹریکس کی نگرانی پر مامور

    بلوچستان میں شدید برفباری اور مشکلات کے باوجود پاک فوج ریلوے ٹریکس کی نگرانی پر مامور

    بلوچستان میں شدید برفباری اور مشکلات کے باوجود پاک فوج ریلوے ٹریکس کی نگرانی پر مامور ہے۔

    پاک فوج شدید موسم اور دہشتگردی کے خطرات پر بیک وقت عزم و حوصلے کے ساتھ برسرِ پیکار ہے،مسافروں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے جوان برفباری میں بھی مسلسل اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں،جعفر ایکسپریس اور بولان ایکسپریس کے مسافروں کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے جوان برفباری میں بھی مسلسل اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

    پاک فوج کے جوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ریلوے لائنوں اور مسافر ٹرینوں کی حفاظت کر رہے ہیں،عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے جوان ہر دم تیار ہیں،سخت موسم اور کٹھن حالات میں بھی ریلوے لائنوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، شدید برفباری میں بھی مسافر ٹرینوں اور ریلوے ٹریکس کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کے جوان قوم کا حقیقی فخر ہیں۔

  • امریکا میں شدید ترین برفانی طوفان،11 افراد ہلاک،ہزاروں پروازیں منسوخ،لاکھوں صارفین بجلی سے محروم

    امریکا میں شدید ترین برفانی طوفان،11 افراد ہلاک،ہزاروں پروازیں منسوخ،لاکھوں صارفین بجلی سے محروم

    امریکا میں شدید ترین برفانی طوفان کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ہفتے کے روز سے اب تک 19 ہزار پروازیں بھی منسوخ کی جاچکی ہیں۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق خراب موسمی حالات کے باعث سڑکوں پر سفر سے گریز کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں،طوفان کے باعث ٹیکساس سے نیو انگلینڈ تک وسیع علاقے میں برف باری، ژالہ باری اور بارش ہورہی ہے جبکہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے بتایا کہ اتوار کے روز 5 افراد کھلے آسمان تلے مردہ پائے گئےٹیکساس میں حکام نے 3 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، ریاست لوویزیانا میں 2 افراد ہائپوتھرمیا کے باعث ہلاک ہوئے۔ریاست آئیووا کے جنوب مشرقی علاقے میں سخت موسم کے باعث ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

    خبررساں ایجنسی کے مطابق برفانی طوفان کے باعث پیر تک 8 لاکھ 20 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم رہے جن میں زیادہ تر جنوبی ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں جہاں طوفان ہفتے کے روز شدید ہواٹیکساس سے لے کر نارتھ کیرولائنا اور نیویارک تک حکام نے شہریوں کو خطرناک حالات کے باعث گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    طوفان کے باعث کم از کم 20 امریکی ریاستوں اور وفاقی دارالحکومت واشنگٹن میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہےواشنگٹن، فلاڈیلفیا اور نیویارک کے بڑے ہوائی اڈوں پر تقریباً تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق ہفتے سے اب تک اندرون اور بیرون ملک آنے جانے والی 19 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 27 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شکاگو میں درجہ حرارت منفی 14 ڈگری تک گر گیا ہے، جس سے شہریوں کو سخت سردی اور زندگی کے معمولات متاثر ہونے کا سامنا ہے۔

    امریکہ کے مشرقی حصے میں برفباری بھی شدید رہی فلاڈیلفیا میں 9 انچ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی، نیویارک سٹی کے سنٹرل پارک میں 11 انچ اور بوسٹن میں 16 انچ سے زائد برفباری نوٹ کی گئی ہےبرفباری کے باعث نقل و حمل متاثر ہوئی اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    حکام نے خبردار کیا ہے کہ شدید سردی اور برفباری کے دوران بیرونی سرگرمیوں میں احتیاط برتی جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

  • آئندہ دو روز مری سمیت بٹگرام اور  دیگرمقامات پر برفانی طوفان کی پیشگوئی، ٹریول ایڈوائزری جاری

    آئندہ دو روز مری سمیت بٹگرام اور دیگرمقامات پر برفانی طوفان کی پیشگوئی، ٹریول ایڈوائزری جاری

    آئندہ دو روز مری سمیت بٹگرام، چنارکوٹ اور بٹل ایریا میں شدید بارش اور برفباری متوقع ہے،جبکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔

    ٹریول ایڈوائزری کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ دو روز مری سمیت بٹگرام، چنارکوٹ اور بٹل ایریا میں شدید بارش اور برفباری متوقع ہےموٹروے پولیس نے بٹگرام، بٹل چنار کوٹ اور اچھڑیاں ایریا میں ہیوی مشینری کے ساتھ اضافی نفری تعینات کر دی ہے، عوام غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور اگر سفر کرنا ناگزیر ہو تو حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھیں۔

    ٹریول ایڈوائزری کے مطابق اضافی فیول، گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ساتھ رکھیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں، سفر شروع کرنے سے پہلے موسم کی تازہ ترین صورتحال اور روڈ کنڈیشن موٹروے پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس@NHMP سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

    آج شام سے کل شام تک مری میں شدید برفباری کا امکان ہے، سیاح اور شہری رات کے وقت مری کا سفر کرنے سے مکمل گریز کریں، مری میں د رجہ حرارت گرنے سے سڑکوں پر برف کی شیشے جیسی سخت تہہ بن سکتی ہے، ڈی پی او کے مطابق برف والی سڑک پر گاڑی کے بریک کام نہیں کرتے، رات کا سفر خطرناک ہو سکتا ہے، اندھیرے اور دھند میں برف ہٹانے والی مشینری کا کام کرنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے، ٹائروں پر ’’اسنوچین‘‘ کے بغیر کسی گاڑی کو مری میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔

  • امریکا میں برفانی طوفان کا اثرکب تک برقرار رہے گا؟

    امریکا میں برفانی طوفان کا اثرکب تک برقرار رہے گا؟

    امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان کا اثر اگلے ہفتے تک برقرار رہے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی متعدد ریاستوں کو بڑے برفانی طوفان کا سامنا ہے،ٹیکساس ، اوکلاہوما سمیت کئی ریاستوں میں شدید برفباری جاری ہے ،
    امریکا بھر میں 2روز کے دوران 15 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں،متاثرہ ریاستوں میں ساڑھے 8 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں، 40 ریاستو ں کے 24 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے،برفانی طوفان کے باعث 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، واشنگٹن، نیو یارک میں شدید برفباری ، خون جماتی ٹھنڈ کی پیشگوئی کی گئی ہے،متعلقہ حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے،جبکہ امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان کا اثر اگلے ہفتے تک برقرار رہے گا۔

  • ملک میں بارش برسانے والا طاقتور سسٹم آج داخل ہونے کا امکان

    ملک میں بارش برسانے والا طاقتور سسٹم آج داخل ہونے کا امکان

    ملک میں برفباری اور بارش برسانے والا نیا طاقتور سسٹم آج داخل ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ آج ملک میں داخل ہو گا، جس سے آج رات سے بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گا، نئے سسٹم کے تحت بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں بارش اور برف باری متوقع ہےمری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی بارش اوربرفباری ہو سکتی ہے۔ 25 سے 26 جنوری کے دوران سندھ کے کئی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان کے سرد علاقوں میں شدید سردی اور بارش کے باعث آٹھویں جماعت کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئےمحکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے امتحانات ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ڈائریکٹر تعلیمات بلوچستان کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر طلبا کی حفاظت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مڈل کے امتحانات مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،آٹھویں جماعت کے امتحانات اب 6 فروری سے شروع ہوں گے۔

    محکمہ تعلیم نے امتحانات کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول بھی جاری کر دیا جبکہ ضلعی تعلیمی افسران (ڈی ای اوز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے امتحانی شیڈول سے متعلق طلبا اور والدین کو بروقت آگاہ کریں،موسمی صورتحال میں بہتری آنے تک طلبا کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔ جبکہ امتحانات شفاف اور منظم انداز میں منعقد کیے جائیں گے۔

    جبکہ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سردی کی شدت کے سبب اسکول صبح 9 بجے شروع کرنے کے فیصلے میں توسیع کردی، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ زاہد علی عباسی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا نوٹی فکیشن کے مطابق اسکول 4 فروری تک صبح 9 بجے کھلیں گے، فیصلے کا اطلاق سرکاری و نجی اسکولز پر یکساں ہوگا قبل ازیں 10 جنوری کو جاری کردہ ایک نوٹی فکیشن کے مطابق اوقات کار کی یہ تبدیلی 26 جنوری تک کی گئی تھی جس میں اب توسیع کی گئی ہے۔

    دریں اثناء چئیرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موسم سے تحفظ اور تعلیمی عمل کا تسلسل وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی دانشمندانہ حکمت عملی ہے تاہم انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسٹیرنگ کمیٹی یا اس کی سب کمیٹی کا اجلاس فوری بلا کر 2026 کا تعلیمی کیلنڈر طے کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جماعت ہشتم تک کے امتحانات، بورڈز ایگزامینیشنز، ان کے نتائج کا شیڈول، نئے داخلے، تعلیمی سال کے آغاز اور تعطیلات سمیت دیگر اہم معاملات کو حتمی شکل دینا فوری ضرورت ہے جبکہ یکساں امتحانی نصاب اور پرچوں کی اسپیسیفیکیشن کا جلدسےجلد اجراء بورڈز، اساتذہ اور طالبعلموں کی تیاری کے لئے ضروری ہے۔

  • گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

    گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

    گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی سامنے آ گئی۔

    خیبرپختونخوا میں کل اتوار رات سے منگل کے روز تک مزید بارش اور بالائی اضلاع میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 27 جنوری تک مغربی ہواؤں کا نئے سلسلے کی توقع ہے، پی ڈی ایم اے نے چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان میں شدید بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے، بالائی علاقوں میں چند مقامات پر شدید برفباری کی توقع ہے نشیبی علاقوں میں ہری پور، پشاور، مردان، نوشہرہ اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، بارشوں اور برفباری کے با عث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے مری، گلیات اوردیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری کےساتھ شدید بارش کا امکا ن ہے،لاہور،سرگودھا،گجرانوالہ،ملتان،فیصل آباد،ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں و برفباری کے دوران مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جاں بحق افراد میں 7 بچے، ایک مرد، ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں ایک بچہ شامل ہے۔

    دوسری جانب دوسری جانب نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 29 جنوری تک ایڈوائزری جاری کر دی ہے، کہا گیا ہے کہ مغربی ہوائیں بالائی و شمالی علاقوں پر اثرانداز ہوں گی، اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان ہے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے شمالی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے، بلوچستان کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔

    ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر کا امکان ہے، عوام برفباری اور دھند میں سفر سے گریز کریں،نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے مشینری اور رسپانس ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، حفاظتی تدابیر کیلئے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ سے رہنمائی لینے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

  • ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری ، نظام زندگی مفلوج،فوج کا آپریشن جاری

    ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری ، نظام زندگی مفلوج،فوج کا آپریشن جاری

    ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا-

    وادی نیلم، سدھنوتی، باغ، ہٹیاں بالا، اٹھ مقام، اپر نیلم سمیت آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری ہوئی شدید برفباری کی وجہ سے ضلع حویلی کی حدود میں ایمبولینس سمیت 25 کے قریب گاڑیاں پھنس گئیں،پاک آرمی نے 32 مسافروں کو ریسکیو کرلیا، پھنسی ہوئی گاڑیوں میں 100کے قریب افراد سوار تھے، مظفرآباد میں کئی سالوں کے بعد برف باری ہوئی، مری میں برفباری کا بیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، وادی نیلم میں شدید برف باری سے 3 مکانات گر گئے۔

    ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی گاڑیوں اور ہیوی مشینری کے ذریعے امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ریسکیو 1122 نے 1100 سے زائد متاثرہ افراد کو بحفا ظت ریسکیو کر لیا ہے، برف میں پھنسی 120 سے زائد گاڑیوں کو نکال لیا گیا برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے اہم شاہراہیں بند ہوگئیں، راستے بحال کر نے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، وادی تیراہ میں شدید برفباری کے بعد ریسکیو کا امدادی آپریشن جاری ہے۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں کل سے مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دوپہر سے شام تک بارش ہونے کی توقع ہے،آج بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہونے کی توقع ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، مستونگ، واشک، تربت، آواران، ڈیرہ بگٹی، موسیٰ خیل، لورالائی اور سوراب میں تیز بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا اس دوران زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین اور چمن میں 9 سے 12 انچ جبکہ کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، قلات اور ژوب میں 2 سے 5 انچ برفباری کا امکان ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کا آغاز ہو گیا ہے، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ، کوژک ٹاپ اور قلعہ عبداللہ میں برفباری ہوئی برفباری کے باعث کان مہترزئی میں ہنگامی اقدامات اٹھانا پڑے، بارش کے باعث کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی، نوشکی میں برفباری کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا ہے،بالائی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے گر گیا-

    رپورٹس کے مطابق توبہ اچکزئی میں ڈیڑھ فٹ، کوژک ٹاپ میں ایک فٹ اور چمن شہر میں 10 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ شدید برفباری کے باعث بالائی علاقوں میں سردی کی لہر مزید مضبوط ہو گئی ہے،کوژک ٹاپ اور خواجہ عمران میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری جبکہ توبہ اچکزئی میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جس کے باعث سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

  • 22 جنوری کو کراچی میں بارش،مری اور گلیات میں بھی شدید بارش و برفباری کی پیشگوئی

    22 جنوری کو کراچی میں بارش،مری اور گلیات میں بھی شدید بارش و برفباری کی پیشگوئی

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے مری، گلیات اور گردونواح میں 23 جنوری تک شدید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے،جبکہ نیا مغربی سلسلہ کل سے صوبہ سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے گا جس کے سبب کراچی سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 22 جنوری کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی وہلکی بارش کا امکان ہے کراچی ڈویژن، جامشور، دادو، ٹھٹھہ، سجاول، حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، سانگھڑ، میرپور خاص، عمر کوٹ نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد، خیر پور، سکھر، کھوٹکی، جیکب آباد، لاڑکانہ، قبر شہداد کوٹ اور شکارپور کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے،کل سے شہر پر بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں اثرانداز ہونا شروع ہوں گی، جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت 7 تا 9 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق جمعہ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 35 سے 45 ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے مری، گلیات اور گردونواح میں 23 جنوری تک شدید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے متعلقہ حکام نے سیاحوں سے سفر سے قبل موسم کی صورتحال جانچنے اور احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہےانتظامیہ نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے 13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کر دیے ہیں اور 24 گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مری اور گردونواح میں آئندہ دنوں میں موسمی سرگرمی بڑھنے کی توقع ہے اور سڑکوں پر ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ سیاحوں کی سہولت اور حفاظت کے لیے 13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں-

    ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی رہنمائی اور تحفظ کے لیے ہر وقت موجود رہے گی،انہوں نے سیاحوں سے درخواست کی کہ موسم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد سفر کریں اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامات پیشگی مکمل کیے جائیں۔ نبیل جاوید نے زور دیا کہ موسم کے حوالے سے احساسِ ذمہ داری قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے۔

    ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے-

  • ملک میں مغربی ہوائیں داخل، بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    ملک میں مغربی ہوائیں داخل، بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور سمیت ملک بھر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے،مری اور گلیات میں برفباری کا امکان ہے، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    بلوچستان میں آئندہ ہفتے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے بلوچستان میں 19 جنوری کو مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہو گا، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش و ژالہ باری کی توقع ہے 21 سے 23 جنوری کے دوران کوئٹہ اور زیارت میں برفباری کا امکان ہے، شمالی و وسطی بلوچستان میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے، ژوب، ہرنائی، لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ ہے خضدار، پنجگور، کیچ، گوادر اور لسبیلہ میں بارش کی توقع ہے۔

    گل پلازہ آتشزدگی:متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی جا ئے گی،وزیراعظم

    محکمہ موسمیات کے مطابق 19 جنوری تک گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ستھ بارش جبکہ ہلکی سے درمیانی برفباری کا امکان ہے 18 سے 20 جنوری کے دوران مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، 20 سے 23 جنوری کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن کے اضلاع میں بارش کا امکان ہے،پشاور، ہزارہ، مالاکنڈ، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے اضلاع میں اکثر مقامات پر وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    یو اے ای صدر کا آئندہ ہفتے بھارت کے دورے کا امکان،بھارتی میڈیا