پشاور میں چینی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا، پشاور میں فی کلو چینی کی قیمت میں 15 روپے تک اضافہ کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 130 روپے ہوگئی ہے۔ پشاورمیں چینی کا 50 کلوتھیلا 5 ہزار 700 سے بڑھ کر ساڑھے 6 ہزار کا ہو گیا ہے، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مل مالکان کی جانب سے پشاور کے ڈیلرز کو چینی فراہم نہیں کی جارہی۔
کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ ہو گیاہے۔ کراچی میں ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت 130 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔کراچی میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی 50 کلو بوری 250 روپے مہنگی ہوئی جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو چینی کا بیگ 6500 روپے کا ہوگیا ہے۔
Tag: مہنگائی
-

پشاور اور کراچی میں چینی کے قیمتوں میں اضافہ،عوام پریشان
-

دنیا بھر میں مہنگائی کے اعداد و شمار جاری، پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ
اسلام آباد: ورلڈ آف سٹیٹسٹکس نے دنیا بھر میں مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
باغی ٹی وی: اعدادو شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا، 38 فیصد شرح کے ساتھ پاکستان کا دنیا میں چھٹا نمبر ہے، وینزویلا ، لبنان اور شام ابتدائی 3 مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں شامل وینزویلا عالمی سطح پر مہنگا ترین ملک بن گیا، مہنگائی کی شرح 436 فیصد ریکارڈ کی گئی، اوپیک ممبر ملک وینزویلا امریکی پابندیوں کے سبب معاشی مشکلات کا شکار ہے۔
Inflation rate:
Venezuela 🇻🇪 436%
Lebanon 🇱🇧 269%
Syria 🇸🇾 139%
Argentina 🇦🇷 114%
Turkey 🇹🇷 39.59%
Pakistan 🇵🇰 38%
Egypt 🇪🇬 32.7%
Nigeria 🇳🇬 22.4%
Ukraine 🇺🇦 15.3%
Poland 🇵🇱 13%
Sweden 🇸🇪 10.7%
Austria 🇦🇹 9%
UK 🇬🇧 8.7%
Kenya 🇰🇪 8%
Italy 🇮🇹 7.6%
Australia 🇦🇺 7%
South Africa 🇿🇦…— World of Statistics (@stats_feed) June 16, 2023
رپورٹ کے مطابق مہنگے ملکوں کی فہرست میں لبنان دوسرے جبکہ شام تیسرے نمبر پر ہے،ورلڈ آف سٹیٹسٹکس کے مطابق پاکستان مہنگائی کی شرح میں 38 فیصد اضافے کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔جناح ہاؤس حملہ کیس:قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار گرفتار
ورلڈ آف سٹیٹسٹکس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں مہنگائی 2 اعشاریہ 8 فیصد سے بڑھ رہی ہے، برطانیہ میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 8.7 فیصد، بھارت میں 4.24 ریکارڈ ہوئی اعداد وشمار کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد قوت خرید میں ایک فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ امریکہ میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
Interest rate:
🇦🇷 Argentina: 97%
🇻🇪 Venezuela: 57.57%
🇺🇦 Ukraine: 25%
🇵🇰 Pakistan: 21%
🇳🇬 Nigeria: 18.5%
🇪🇬 Egypt: 18.25%
🇮🇷 Iran: 18%
🇧🇷 Brazil: 13.75%
🇲🇽 Mexico: 11.25%
🇹🇷 Turkey: 8.5%
🇿🇦 South Africa: 8.25%
🇷🇺 Russia: 7.5%
🇮🇳 India: 6.5%
🇮🇩 Indonesia: 5.75%
🇸🇦 Saudi Arabia:…— The World R🅰️nking (@worldranking_) June 16, 2023
شالیمار ایکسپریس کا روٹ تبدیل
جبکہ پاکستانی ادارے وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں پاکستان میں آلو 108 ، آٹا 99 اور گندم 94.8 فیصد مہنگی ہوئی ، ایک سال میں انڈے 90.2 ، چاول 85 اور دال ماش 58.2 فیصد ،دال مونگ 57.7 ، پھل 53 ، اور چینی 41 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ درسی کتب 114 اور اسٹیشنری بھی 79.3 فیصد مہنگی ہوئی۔
اس کے علاوہ موٹر فیول 69.9 ، گیس 62.8 اور بجلی 59.2 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ گاڑیوں کے آلات 45 اور گھریلو سامان 41 فیصد مہنگا ہوا ۔اس دوران تعمیراتی سامان اور گاڑیاں 38 فیصد مہنگی ہوئیں۔
سعودی وزیر خارجہ کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات
-

رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد اضافہ
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی،
رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد اضافہ ہوا، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 39.26 فیصد ریکارڈ کی گئی، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ آمدن والوں کے لیے مہنگائی کی شرح 41.06 فی صد رہی ، رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ملک میں21 اشیائے ضروریہ مہنگی، اور 10سستی ہوئیں، رواں ہفتے کے دوران آلو،پیاز،چکن ،ٹماٹر، لہسن،دال ماش، چینی،واشنگ سوپ، مہنگی ہوئیں ،بیف، مٹن، کھلا دودھ،دہی،گڑ،چائے کی پتی اور چاول سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی 21 اشیا مہنگی ہوئیں،
ایل پی جی،دال مونگ،دال مسور،دال چنا،آٹا،انڈے اور کوکنگ آئل سمیت 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ، 20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 29.15 فیصد، پیاز 20.85 فیصد،چکن7.01 فیصد اضافہ ہوا ہے، چائے 1.38،آلو1.74،چ ایری سک نائن اول1.26فیصد،لہسن کی قیمتوں میں 1.02 فیصد اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں6.60 ،آٹے میں 2.02،انڈوں میں 3.41 فیصد کمی رہی،ویجی ٹیبل گھی میں0.33،دال مونگ2.22،اور دال چنا کی قیمت میں 0.66 فیصد کمی تھی سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں2.16 فیصد کمی دیکھنے میں آئی،
انضمام شدہ اضلاح کیلئے بجٹ میں خصوصی ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ
تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے
بجٹ 2023-24 میں وزیر اعظم پیکج کے تحت 80 ارب کے منصوبے
-

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،کیا مہنگائی بھی کم ہو گی
قصور
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ،کیا مہنگائی بھی کم ہو گی، مہنگائی سے متاثرہ عوام کا سوالتفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج رات سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی
پیٹرول کی قیمت میں 12 روپیہ اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق آج رات باراں بجے سے ہو گا
مہنگائی سے متاثرہ عوام کا اربابِ اختیار سے سوال ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نام پہ بڑھائی جانے والی مہنگائی اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہونے سے نیچے آئی گی کہ نہیں؟
جب بھی کوئی چیز مہنگی ہوتی ہے تو یہی بہانہ کیا جاتا ہے کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرائے بہت زیادہ ہو گئے ہیں جس کے باعث مہنگائی کرنی پڑتی ہے
لوگ پوچھتے ہیں کیا اب کرائے کم ہونگے کہ صرف مہنگائی کرنا ہی گورنمنٹ کا کام ہے؟ -

شمسی توانائی سے چلنے والے ماحول دوست ”شمسی چولہے“
گیس کی قلت اور مہنگائی کا متبادل افغانستان اور افریقی ممالک میں شمسی توانائی سے چلنے والے ”شمسی چولہے“ متعارف کرائے گئے ہیں-
باغی ٹی وی : دنیا بھر میں مسلسل کاٹے جارہے جنگلات اور کم ہوتے گیس کے ذخائر کے باعث ایندھن کے متبادل ذرائع تلاش کرنے کیلئے اٹھایا گیا قدم اب دوڑ کی شکل اختیار کرگیا ہےلکڑی کو بطورایندھن استعمال کرنا اور جلانا ہی بنیادی طورپرجنگلات کٹنےاورگلوبل وارمنگ کا ایک سبب ہے اس صورت حال میں شمسی توانائی ایک حل ہے جس کی مدد سے ایندھن کی کمی پوری کی جا سکتی ہے۔
ساس نے حاملہ بہو کو زندہ جلا دیا
ان چولہوں یا کُکرز میں سورج کی روشنی کو ایک مرکزی نقطہ پر مرکوز کرنے کے لیے آئینے کا استعمال کیا جاتا ہے، یہ توانائی کی ایک انتہائی سستی شکل ہے اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ اس طرح کھانا بنانے کا عمل انتہائی سست ہوجائے گا توآپ غلط سوچ رہے ہیں یہ کُکرز بالکل اسی طرح کھانا بناتے ہیں جس طرح آگ والے چولہوں پر بنتا ہے۔
لکڑی جلائے جانے پر دھواں خارج کرتی ہے، لیکن جب سولر ککر استعمال کیا جائے تو اس مضر صحت دھوئیں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا جو سانس کے ساتھ اندر جاتا ہے اوربعض اوقات کینسر جیسے موذی مرض کا باعث بن جاتا ہےفغانستان اور بعض افریقی ممالک میں ان چولہوں کا استعمال جاری ہے، اور یہ پاکستان کے ریگستانی یا دیہی میں بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں یہ چولہے کمرشل سطح پر بھی تیار کئے جاتے ہیں-
قبول نہیں کرتے کہ سعودی عرب کو ہمارا دشمن سمجھا جائے،ایران
کابل کے غلام عباس سولر تندور اور چولہے بناتے ہیں انڈیپنڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے غلام عباس بے بتایا کہ ’یہ چولہا پہلی بار غزنی میں بنتا ہوا میں نے دیکھا تھا، پھر کئی جگہ اور بنتا دیکھا، چونکہ یہی میرا پیشہ تھا تو پہلے میں نے 2 چولہے بنائے پھر میرے دوستوں اور ہمسایوں نے حوصلہ افزائی کی ،لوگ میرے بنائے ہوئے چھوٹے سائز کے سولر چولہے بطور خاص پسند کرتے ہیں اگرچہ کارکردگی بڑے چولہوں کی بہتر ہوتی ہے، مثلاً چار لیٹر والےجو 18 سے 20 منٹ میں پانی کو ابالتے ہیں۔
اسلام آباد: دفعہ 144کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج
غلام عباس کا کہناتھا کہ ہمارے پاس بجٹ کی کمی ہے اس لیے اس کاروبار کو وسعت نہیں دے سکتےمیرا ارادہ ہےاس مفید کام کو انٹرنیشنل لیول تک لے جاؤں، حالانکہ فی الوقت لوگوں کےمطالبے کے باوجود میں افغانستان کےدوسرےصوبوں تک بھی اپنے کام کو وسعت نہیں دے پایا۔ لوگ میرے چولہوں کو یہاں کابل،خوست وغیرہ میں خرید کر اپنےساتھ دوسرے صوبوں کو لے جاتے ہیں ابھی مجھے پختون بھائی کی دبئی سے کالآئیآج کل مجھے دبئی سے کالز زہادہ آ رہی ہیں-
تنہائی سگریٹ نوشی سےزیادہ خطرناک،جبکہ قبل از وقت موت کےخطرےکو30 فیصد تک بڑھا دیتی ہے
برطانوی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے غلام عباس نے بتایا کہ اس کا کچھ سامان تو ہمارے ملک کا بنا ہوا ہے جبکہ لوہے کی پلیٹس پاکستان، چین اور روس سے آتی ہیں۔ اس کا شیشہ بھی چین اور ایران سے آتا ہے یہ بازارمیں خام مواد پرانحصار کرتا ہےجبکہ بازار میں کسی بھی چیزکی مقررقیمت نہیں تو ان چولہوں کی قیمتیں بھی مقرر نہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے افغان اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات
-

کیا گورنمنٹ عوام کی سانسوں پہ بھی ٹیکس لگانا چاہتی ہے؟
قصور
گیس میٹر کا کرایہ بڑھانے پہ شہری سراپا احتجاج،آخر گورنمنٹ کرنا کیا چاہتی ہے؟ کیا سانسوں پہ بھی ٹیکس لگنے والا ہے؟تفصیلات کے مطابق وفاقی گورنمنٹ نے سوئی گیس کے میٹر کا کرایہ 45 روپیہ سے بڑھا کر 516 روپیہ 67 پیسہ کر دیا ہے جس پہ شہری سراپا احتجاج ہیں اور وزیراعظم پاکستان سے سوال کرتے ہیں کہ آخر گورنمنٹ کرنا کیا چاہتی ہے ؟ اپنے ہی پیسوں سے منت سماجت کرکے ذاتی ملکیت میں لگوائے گئے میٹر کا کرایہ اتنا زیادہ کیوں؟
شہریوں کا کہنا ہے کہ کیا موجودہ گورنمنٹ لوگوں کی سانسوں پہ بھی ٹیکس لگانے کا ارادہ رکھتی ہے؟
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر تو گورنمنٹ نے عام غریب عوام کو مارنے کا عزم کیا ہے تو خداراہ جلد مار دیں یوں قسطوں میں نا ماریں
کبھی کوئی چیز مہنگی تو کبھی کوئی چیز مہنگی تر
اس روز روز کی مہنگائی سے لوگ ذہنی مریض بن کر رہ گئے ہیں اور دوائی کھانے کے قابل بھی نہیں رہے کیونکہ اب تو عام پیناڈول کی گولی بھی کھانا سر درد کم کرنے کی بجائے مذید درد کروانا ہے کیونکہ اول تو چیزیں بالخصوص ادویات ملتی ہی نہیں اور اگر ملتی ہیں تو انتہائی مہنگی
شہریوں نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ خدارا لوگوں کو مارنے کا اختیار رب کے پاس ہی رہنے دیں خود سے لوگوں کو نا ماریں
آپ اگر پروٹوکول ختم کرکے بچت کرنے کا دعویٰ کر ہی بیٹھے ہیں تو اسے پورا بھی کیجئے کیونکہ ابھی تک کی مہنگائی تو یہ بات ہی وضع کرتی ہے کہ 2018 میں بننے والی گورنمنٹ اور 2022 میں بننے والی گورنمنٹ میں صرف نام کا فرق ہے باقی کام تو ایک جیسے ہی ہیں -

روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ،91 فیصد پاکستانیوں کا گھریلو بجٹ میں گزارا مشکل
گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق91 فیصد پاکستانیوں کا مہنگائی کےباعث گھریلو بجٹ میں گزارا مشکل ہے-
باغی ٹی وی: گیلپ پاکستان کے سروے میں 1100 سے زائد افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا 91 فیصد پاکستانیوں نے روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث نہ صرف ماہانہ گھریلو بجٹ میں گزارا مشکل قرار دیا بلکہ یہ بھی کہا کہ وہ دباؤ میں ہیں کہ اتنی تنخواہ میں اخراجات کیسے پورے کریں-
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
سروے کے مطابق 7 ہزار سے 15 ہزار روپے کمانے والے 91 فیصد، 15 سے 30 ہزار روپے کمانے والے 93 فیصد جبکہ 30 ہزار روپے سے زائد ماہانہ آمدن رکھنے والے 86 فیصد افراد نے ماہانہ بجٹ میں گزار ے کو مشکل کہا اور اخراجات پورے کرنے کے لیے پریشان ہونے کا بتایا 90 فیصد سے زائد نے اپنی آمدنی 7 ہزار سے 30 ہزار روپےکی درمیان بتائی اور کہا کہ اس میں گزارا کرنا ا س مہنگائی میں مشکل ترین ہے-
سرگودھا میں احمدیوں کی 118 سال پرانی عبادت گاہ پر مشتعل ہجوم کا حملہ
سروے میں 7 فیصد پاکستانیوں نے کوئی پریشانی نہ ہونے کا بتایا جب کہ 2 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا-
-

مہنگائی میں مزید اضافے کا عندیہ
حکومت نے ملک میں جاری مہنگائی میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔
باغی ٹی وی: وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ماہانہ اقتصادی جائزے میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے اس دوسرے دور میں افراط زر میں اضافے کا امکان ہے جس کا اہم ایک سبب سیاسی عدم استحکام اور معیشت کی غیر یقینی صورت حال ہے، جن کی وجہ سے افراط زر کی شرح بڑھتی جارہی ہے۔
مارچ میں مہنگائی 3.72 فیصد بڑھی،ادارہ شماریات
ماہانہ اقتصادی جائزے میں کہا گیا کہ مہنگائی کا تعین کرنے والے قیمتوں کے ایس پی آئی گزشتہ ہفتے 46 اعشاریہ 65 فیصد کی بلند ترین شرح پر پہنچ گئے، جب کہ کنزیومر پرائس انڈیکس کے مطابق فروری میں 31 اعشاریہ 6 فیصد تک پہنچ گئی جو کہ چھ دہائیوں میں ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
تاہم جمعہ کو جاری ہونے والی قیمتوں کے حساس اشاریے ( ایس پی آئی) میں تھوڑی کمی دیکھی گئی اور یہ 45 اعشاریہ 36 فیصد تک آگئی، جبکہ مارچ کی ریڈنگ کا اجراء جلد متوقع ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نذر گوندل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی
دوسری جانب ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کے ماہانہ اعداد و شمار جاری کردیئے،ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 35.37 فیصد تک پہنچ گئی ہے، رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مہنگائی 27.26 فیصد ریکارڈ کی گئی ،مارچ کے مہینے میں مہنگائی 3.72 فیصد بڑھی، گزشتہ مالی سال مارچ میں مہنگائی 12.7 فیصد تھی. رواں سال مارچ میں شہروں میں مہنگائی 3.9 فیصد بڑھی، شہروں میں مہنگائی کی مجموعی شرح 33 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ مارچ میں دیہی علاقوں میں مہنگائی 3.5 فیصدبڑھی اور دیہی علاقوں میں مہنگائی 38.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے-
چند ججز عمران خان کوریلیف دینا چاہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
-

مارچ میں مہنگائی 3.72 فیصد بڑھی،ادارہ شماریات
ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کے ماہانہ اعداد و شمار جاری کردیئے-
باغی ٹی وی: ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 35.37 فیصد تک پہنچ گئی ہے، رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مہنگائی 27.26 فیصد ریکارڈ کی گئی ،مارچ کے مہینے میں مہنگائی 3.72 فیصد بڑھی، گزشتہ مالی سال مارچ میں مہنگائی 12.7 فیصد تھی-
حکمران اتحاد کا تین رکنی بنچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ
ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال مارچ میں شہروں میں مہنگائی 3.9 فیصد بڑھی، شہروں میں مہنگائی کی مجموعی شرح 33 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ مارچ میں دیہی علاقوں میں مہنگائی 3.5 فیصدبڑھی اور دیہی علاقوں میں مہنگائی 38.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق شہروں میں ایک ماہ میں چائے 28.44 فیصد، پھل 20.04 فیصد ،ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 13.17 فیصد، چینی 12.49 فیصد مہنگی ہوئی، آلو 11.26 فیصد، گندم 8.29 فیصد مہنگی ہوئی سگریٹ ایک ماہ میں 70.34 فیصدآٹا 7.84 فیصد، کوکنگ آئل 7.04 فیصد مہنگا ہوا۔
انتخابات سےمتعلق کیس پر فل کورٹ بنانے پر سب متفق ہیں. نواز شریف
ادارہ شماریات کے مطابق شہروں میں ایک ماہ میں پیاز 25.4 فیصد ، انڈے 12.40 فیصد اور چکن 3.66 فیصد سستی ہوئی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق دیہات میں ایک ماہ میں تازہ پھل 3.31 فیصد، آلو 17.65 فیصد سگریٹ 70.34 فیصد مہنگے ہوئے، چینی 9.95 فیصد، دال ماش 7.12 فیصد، گھی 5.82 فیصد مہنگا ہوا جبکہ دیہات میں ایک ماہ میں پیاز 30.58 فیصد، انڈے 12.20 فیصد اور چکن 2.06 فیصد سستی ہوا۔
سرکاری اسکولوں کی 16 عمارتوں پر عثمان بزدار خاندان کا افراد کا قبضہ
-

مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریکیں چلانے والےآج کیوں خاموش ہیں،سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہا ہےکہ مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریکیں چلانے والے پی ڈی ایم کے رہنما آج مہنگائی پرکیوں خاموش ہیں-
باغی ٹی وی: کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئےسراج الحق کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھاکہ کپڑے بیچ دوں گا لیکن ان کے کپڑے تو سلامت ہیں آج قوم بے لباس ہو چکی ہے،مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریکیں چلانے والے پی ڈی ایم کے رہنما آج مہنگائی پرکیوں خاموش ہیں؟-
عمران خان کا سینئیر امریکی رکن سے ٹیلیفونک رابطہ
انہوں نےکہا کہ نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے آج عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوگئے ہیں، لوگوں نے تو مسکرانا بھی چھوڑ دیا ہے رمضان کی آمد کے موقع پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نیب کے دفاتر موجود تو ہیں لیکن وہاں مکھیاں ما ری جا تی ہیں، بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضا فہ کرکے عوام کو جھٹکا دیا گیا ہے، تین افراد کے قتل میں ملوث سر دار کو تو ضمانت دے دی گئی لیکن مولانا ہدایت الرحمان کو رہا نہیں کیا جا رہا ہے-
لاہور قلندرز کو بولنگ کی وجہ سے دوسری ٹیموں پر برتری حاصل ہے
سراج الحق نے کہا کہ بلو چستان کا کوئی بلوچ بھی سی پیک کے خلاف نہیں بس وہ یہی کہتا ہے کہ سی پیک سے بلو چستان کو بھی فائد ہ حاصل ہو نا چاہیے۔