Baaghi TV

Tag: نریندر مودی

  • دہلی ہائی کورٹ نے مودی کی تعلیمی  اسناد  عوامی طور پر ظاہر کرنے کا حکمنامہ منسوخ کر دیا

    دہلی ہائی کورٹ نے مودی کی تعلیمی اسناد عوامی طور پر ظاہر کرنے کا حکمنامہ منسوخ کر دیا

    نئی دہلی ہائی کورٹ نے وفاقی انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی) کی جانب سے 2016 میں رائٹ ٹو انفارمیشن (آر ٹی آئی) کارکن کو وزیر اعظم نریندر مودی کے گریجویشن (بی اے) کا ریکارڈ دیکھنے کی اجازت دینے کا حکم نامہ منسوخ کر دیا۔

    بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ کے مطابق،نئی دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تعلیمی اسناد عوامی طور پر ظاہر نہیں کی جاسکتیں،ساتھ،ہی،عدالت نے وہ حکم بھی کالعدم قرار دے دیا ہے، جس کے تحت آر ٹی آئی کارکن کو دہلی یونیورسٹی کے 1978 کے بی اے کے ریکارڈ دیکھنے کی اجازت ملنی تھی، یہ وہی سال ہے، جب نریندر مودی نے گریجویشن کیا تھا۔

    175 صفحات پر مشتمل مشترکہ فیصلے میں جسٹس سچن،دتہ نے یہ قرار دیا کہ سی آئی سی کا سی بی ایس ای کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لیڈر سمرتی ایرانی کی دسویں اور بارہویں جماعت کے ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت درست نہیں، اور درخواست کے مطابق مطلوبہ معلومات کے بارے میں کوئی پوشیدہ عوامی مفاد نہیں ہے، ہر وہ چیز جو عوامی دلچسپی کا باعث ہو، وہ ’عوامی مفاد‘ کے مترادف نہیں ہے، اور 21 دسمبر 2016 کے سی آئی سی کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا،عدالت نے کہا کہ مودی نے اپنی تعلیمی قابلیت کے بارے میں مختلف بیانات دیے، لیکن یہ حیران کن ہے کہ اگر انہوں نے گریجویٹ ہونے کا دعویٰ کیا تو عوامی تجسس کی خاطر اس کی تصدیق کیوں کی جائے؟۔

    آسٹریلیا کا ایران پر یہودی مخالف حملوں میں ملوث ہونے کا الزام، ایرانی سفیر کی ملک بدری کا حکم

    آر ٹی آئی کارکن نیرج کی درخواست پر سی آئی سی نے دہلی یونیورسٹی کو حکم دیا تھا کہ 1978 کے بی اے امتحان کے رجسٹر کا معائنہ کرایا جائے، جس میں تمام طلبہ کے رول نمبر، نام، والد کا نام اور نمبر درج ہوں، اور متعلقہ صفحات کی مصدقہ نقول فراہم کی جائیں۔

    سی آئی سی کے حکم کو دہلی یونیورسٹی نے عدالت میں چیلنج کیا، اور عدالت نے پہلی ہی سماعت (24 جنوری 2017) میں اس حکم پر عمل درآمد روک دیا،یونیورسٹی نے کہا کہ وہ 1978 میں بی اے کے امتحان دینے والے تمام طلبہ کی ذاتی معلومات ظاہر نہیں کر سکتی، کیوں کہ یہ معلومات ’رازداری‘ میں رکھی گئی ہیں، اور آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت ان کا انکشاف مستثنیٰ ہے، سی آئی سی کا حکم تمام یونیورسٹیوں کے لیے دور رس منفی نتائج کا باعث بن سکتا ہے، جن کے پاس کروڑوں طلبہ کے ڈگری ریکارڈ محفوظ ہیں۔

    جسٹس دتہ نے یونیورسٹی کے مؤقف سے اتفاق کیا اور کہا کہ عدالت اس حقیقت سے آنکھیں بند نہیں کر سکتی کہ جو چیز بظاہر ایک بے ضرر یا الگ تھلگ انکشاف لگے، وہ اندھا دھند مطالبات کے دروازے کھول سکتا ہے، جو کسی حقیقی عوامی مفاد کے بجائے غیر سنجیدہ تجسس یا سنسنی پھیلانے کے جذبے پر مبنی ہوں،یہ حقیقت کہ معلومات کسی عوامی شخصیت سے متعلق ہیں، اس بات کو ختم نہیں کرتی کہ ذاتی معلومات پر نجی حیثیت یا رازداری کا حق قائم ہے، خاص طور پر جب یہ عوامی ذمہ داریوں سے متعلق نہ ہوں،یہ ڈیٹا، جو کسی طالب علم کی تعلیمی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق ہے، یونیورسٹی اعتماد اور بھروسے کے ساتھ رکھتی ہے، اور طلبہ کو یہ جائز توقع ہوتی ہے کہ ان کے ریکارڈ کی رازداری قائم رکھی جائے گی۔

    ڈیرہ غازی خان: ممکنہ سیلاب، ضلعی انتظامیہ نے این جی اوز سے تعاون طلب کر لیا

    دہلی یونیورسٹی کی نمائندگی کرنے والے سولیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ آر ٹی آئی کا مقصد کسی تیسرے فریق کی تجسس کی تسکین نہیں ہے، آر ٹی آئی ایکٹ کی دفعہ 6 اس بات کی ضمانت دیتی ہے کہ معلومات فراہم کی جائیں گی، یہی اس کا مقصد ہے، لیکن آر ٹی آئی کسی کا تجسس مٹانے کے لیے نہیں ہے۔

    سی آئی سی نے اپنے حکم میں دہلی یونیورسٹی کو معائنہ کرانے کو کہا تھا اور اس دلیل کو مسترد کر دیا تھا کہ یہ کسی تیسرے فریق کی ذاتی معلومات ہیں، اور کہا کہ اس دلیل میں ’کوئی وزن ہے نہ ہی کوئی قانونی حیثیت۔

    نارنگ منڈی میں مہنگائی کا طوفان، انتظامیہ کی طوطاچشمی

  • مودی کے ’ایکس‘ پر نصف سے زائد فالوورز جعلی نکلے

    مودی کے ’ایکس‘ پر نصف سے زائد فالوورز جعلی نکلے

    نریندر مودی کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مقبولیت کا پردہ فاش ہوگیا، مودی کے ایکس اکاؤنٹ کے فالوورز میں آدھے سے زیادہ جعلی نکلے۔

    گروک کے مطابق مودی کے 40 سے 60 فیصد فالوورز جعلی یا بوٹس ہو سکتے ہیں، گروک نے 10 کروڑ 90 لاکھ فالوورز میں سے 4 کروڑ 40 لاکھ سے لے کر 6 کروڑ 50 لاکھ فالوونگ اکاؤنٹس کو مشکوک قرار دے دیا۔

    درست اعداد و شمار ’ایکس‘ کے اندرونی ڈیٹا کے بغیر دستیاب نہیں، پلیٹ فارمز وقتاً فوقتاً جعلی اکاؤنٹس اور بوٹس کو حذف کرتے رہتے ہیں، 2018 سے 2025 تک مختلف تحقیقی رپورٹس نے مودی کے فالوورز کی حقیقت پر سوال اٹھائے2012 کے تجزیے میں بتایا گیا تھا کہ مودی کے 46 فیصد جعلی اور 41 فیصد غیر فعال فالوورز ہیں، انتخابی بیانیے میں بوٹس کا کردار نمایاں ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا یوم آزادی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

    تحقیقی رپورٹ کے مطابق 2017 کے ٹوئٹر آڈٹ میں مودی کے فالوورز میں صرف 37.4 فیصد حقیقی نکلے تھےجدید اے آئی اور بوٹس کے ذریعے ہیش ٹیگز اور ٹرینڈز کو انتخابی مفاد کے لیے منظم کرنے کے شواہد ملے ہیں، 2019 کی انتخابی مہم میں ٹی این ویلکم مودی پر بوٹس کے ذریعے ریکارڈ جعلی ٹریفک پیدا کی گئی،تحقیق اور ڈیٹا نے ثابت کر دیا کہ مودی کی آن لائن مقبولیت محض مصنوعی اور جعلی ہے۔

    نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کی اسرائیلی ہم منصب پر تنقید

  • مودی نے عاصم منیر سے ملاقات سے بچنےکیلئے ٹرمپ کی دعوت قبول نہیں کی، بلوم برگ

    مودی نے عاصم منیر سے ملاقات سے بچنےکیلئے ٹرمپ کی دعوت قبول نہیں کی، بلوم برگ

    بلوم برگ کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات سے بچنے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت قبول نہیں کی۔

    امریکی جریدے کے مطابق 17 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی 45 منٹ ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی جو امریکا اور بھارت کے تعلقات کے درمیان ٹرننگ پوائنٹ بنی، تناؤ بھری گفتگو کے بعد ہی امریکا بھارت تعلقات میں تلخی آنا شروع ہوئی، تناؤ کی جھلک اس وقت بھی سامنے آئی جب ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو مردہ کہا،امریکی صدر ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف بھی عائد کیا۔

    بھارت روسی تیل کی درآمدات میں کمی کرنے پر آمادہ

    33بھارتی سپانسرڈ خوارج جہنم واصل

    دوسری،جانب،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے تجارت پر مذاکرات کرنے سے صاف انکار کردیا،امریکی صدر سے اوول آفس میں صحافی نے سوال کیا کہ ‘ کیا وہ بھارت سے ٹیرف کے معاملے پر بات چیت کریں گے’؟امریکی صدر نے کہا کہ ‘جب تک ٹیرف کا تنازع حل نہیں ہو جاتا بھارت کے ساتھ کسی قسم کے تجارتی مذاکرات نہیں ہوں گے’۔

    واضح رہےکہ امریکی صدر نے چند روز قبل بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا جس کے بعد بھارتی درآمدات پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد تک پہنچ گیاوائٹ ہاؤس کاکہنا تھاکہ صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت پر معاشی دباؤ بڑھا دیا، بھارت کو روس سے تیل خریدنے کی قیمت چکانا ہوگی-

    ٹرمپ کا بھارت سے تجارت پر مذاکرات کرنے سے صاف انکار

  • مودی کے ترقیاتی دعوؤں کا پردہ فاش، وکست بھارت“ کا خواب  وعدوں کا قبرستان بن چکا

    مودی کے ترقیاتی دعوؤں کا پردہ فاش، وکست بھارت“ کا خواب وعدوں کا قبرستان بن چکا

    نریندر مودی کے ”وکست بھارت“ اور ”سب کا وکاس“ جیسے دعووں کی حقیقت ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی ۔

    آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ایم وی راجیو گوڑا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے 2024 کے منشور اور پچھلے گیارہ برسوں کے حکومتی وعدوں کو ”جھوٹ کا پلندہ“ قرار دے دیا۔

    راجیو گوڑا نے اپنی تحقیقی رپورٹ ”ایک اور بار جُملہ سرکار“ میں بی جے پی حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعروں سے عوام کو دھوکہ دیا، ”گیارہ سال جھوٹے وکاس کے وعدے“ مودی حکومت کی اصل حقیقت کو آشکار کرتے ہیں۔

    عید الاضحیٰ پرگؤ رکھشکوں کی دہشتگردی عروج پر رہی،مودی سرکار خاموش تماشائی بنی رہی

    راجیو گوڑا نے مودی حکومت کے مقامی دفاعی پیداوار کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج بھی بھارت اپنی 40 فیصد دفاعی ضروریات درآمدات سے پوری کرتا ہے ”مشن موڈ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ“ کے تحت شروع کیے گئے 55 منصوبوں میں سے 23 منصوبے شدید تاخیر کا شکار ہیں، جو حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    گواڑ نے کہا کہ مودی حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے گزشتہ سال بھارت کی ترقی کی شرح محض 6.5 فیصد رہی، جو کووڈ کے بعد کی کم ترین سطح ہے اس کے ساتھ ساتھ ملک میں دولت کی تقسیم شدید غیر منصفانہ ہو چکی ہےصرف 1 فیصد اشرافیہ کے پاس 40 فیصد دولت ہے جبکہ ملک کی نصف غریب آبادی محض 3 فیصد دولت پر گزارا کر رہی ہے۔

    عید الاضحیٰ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات ،عوام کا اظہار تشکر

    راجیو گوڑا نے انکشاف کیا کہ بھارت آج بھی گلوبل ہنگر انڈیکس میں 105ویں نمبر پر ہے مفت گندم کی اسکیموں کے باوجود غریب عوام کو خوراک میسر نہیں، اور ہر تیسرا بچہ غذائی قلت کا شکار ہے 32 فیصد سے زائد بچے کم وزن کے مسئلے میں مبتلا ہیں، جو کہ ایک خطرناک انسانی بحران کا اشارہ ہے بی جے پی نے 700 قبائلی اسکولوں کا اعلان کیا، لیکن 300 اسکول آج بھی غیر فعال ہیں راجیو گوڑا نے طنزاً سوال کیا کہ ”کیا اسکول بنانا اور چلانا بھی راکٹ سائنس ہے؟“

    رپورٹ کے مطابق بھارت میں بے روزگاری کی شرح 15 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے مودی نے ہر سال 2 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا، مگر کروڑوں نوجوان آج بھی بے روزگار ہیں ”وکست بھارت“ کا خواب دراصل وعدوں کا قبرستان بن چکا ہے بی جے پی کا ترقیاتی ماڈل اشتہار، نعروں اور میڈیائی مہمات پر مبنی ہے، جبکہ زمینی حقیقت فاقہ کشی، بے روزگاری اور محرومی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اب مزید دھوکہ نہ کھائیں، اور حقیقت کو پہچانیں۔

    یہ رپورٹ مودی حکومت کے ترقیاتی بیانیے کے خلاف ایک واضح اور مدلل چارج شیٹ کے طور پر دیکھی جا رہی ہے-

  • بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید اور سفارتی سبکی کے بعدمودی کو جی 7 اجلاس کا دعوت نامہ مل  گیا

    بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید اور سفارتی سبکی کے بعدمودی کو جی 7 اجلاس کا دعوت نامہ مل گیا

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کینیڈا میں ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس کے لیے دعوت نامہ موصول ہوگیا۔

    اس دعوت کا اعلان مودی نے خود اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کیا،دعوت اجلاس سے صرف 9 روز قبل موصول ہوئی، جسے عالمی مبصرین نے بھارت کے لیے ایک دیرینہ اور شرمندگی سے بھرپور لمحہ قرار دیا ہے پہلے دعوت نہ ملنے پر بھارت کو بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید اور سفارتی سبکی کا سامنا تھا،جی 7 اجلاس 15 سے 17 جون 2025 کو کینیڈا کے صوبے البرٹا میں منعقد ہوگااس اجلاس میں دنیا کی بڑی معیشتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور کینیڈا کے تعلقات جون 2023 میں اس وقت شدید کشیدہ ہوگئے تھے جب کینیڈین شہری اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر لگایا گیاستمبر 2023 میں اُس وقت کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے باقاعدہ الزام لگایا تھا کہ بھارت اس قتل میں ملوث ہے، اور ایک بھارتی سفارتکار کو ملک بدر بھی کیا گیا تھا۔

    صدر،وزیراعظم سمیت سیاسی شخصیات نے نماز عید کہاں پڑھی

    امریکا نے بھی بھارت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان الزامات کو سنجیدگی سے لے علاوہ ازیں جنوری 2025 میں کینیڈا نے ایک بار پھر بھارت پر انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہو گئے،مودی کو اس بار جی 7 میں شرکت کی اجازت ملنا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے کہ آیا تعلقات میں بہتری آئی ہے یا یہ محض ایک رسمی دعوت ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب کو ٹیلی فون، پاک بھارت کشیدگی پر حمایت کا شکریہ

  • بلاول بھٹو نے نریندر مودی کو نیتن یاہو کی سستی کاپی قرار دیا

    بلاول بھٹو نے نریندر مودی کو نیتن یاہو کی سستی کاپی قرار دیا

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نریندر مودی کو نیتن یاہو کی سستی کاپی قرار دیا-

    رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈیڑھ ارب لوگوں کی قسمت نان اسٹیٹ ایکٹرز یا شرپسندوں کے ہاتھ میں نہیں دی جاسکتی، پاکستان اب بھی دہشت گردی کےخلاف انڈیا سے تعاون کرنا چاہتا ہے۔

    بلاول بھٹو نے نریندر مودی کو نیتن یاہو کی سستی کاپی قرار دیا اور کہا کہ بھارت اسرائیلی حکومت کے نقش قدم پر چل رہا ہے، بدقسمتی سے بھارت ہر غلط چیز سے متاثر ہوتا ہے پاکستان اور بھارت دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائیں، آئی ایس آئی اور "را” ساتھ بیٹھیں تو دہشت گردی میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

    وزیراعظم سے بیلا روس کے وزیر دفاع کی ملاقات

    ایران نے امریکا کی یورینیم افزودگی کی تجویز کومسترد کر دیا

    سیالکوٹ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں خطرناک ملزم ہلاک

  • نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے: وزیر دفاع خواجہ آصف کا سخت ردعمل

    نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے: وزیر دفاع خواجہ آصف کا سخت ردعمل

    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بالآخر اپنی اصل حیثیت پر آگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستانی عوام نے نریندر مودی کو ایک سخت اور واضح پیغام دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے نریندر مودی جیسے رہنما اقتدار میں آکر نہ صرف اپنے ملک بلکہ خطے اور دنیا کے امن کو بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں۔

    انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی اور نیتن یاہو ایک ہی ذہنیت کے نمائندہ ہیں، جو طاقت کے زور پر تنازعات کو بڑھاتے ہیں اور امن کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے حالیہ بیان پر خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے لہجے میں کسی حد تک مفاہمت یا راستہ نکالنے کی کوشش نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرز فکر پر غور کیا جا سکتا ہے کہ وہ کیا کہنا چاہتی ہیں اور کیا راہ اختیار کرنا چاہتی ہیں۔

    اوچ شریف: محکمہ صحت کے ملازم سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی گئی، مقدمہ درج

    سندھ , سرکاری تقریبات میں بچوں سے استقبال اور تحائف دینے پر مکمل پابندی عائد

  • پاک بھارت حملے شروع ہونے کے بعد مودی کا پہلا بیان جاری

    پاک بھارت حملے شروع ہونے کے بعد مودی کا پہلا بیان جاری

    پاک بھارت حملے شروع ہونے کے بعد مودی کا پہلا بیان آگیا-

    پاکستان کے بھرپور دفاعی ردعمل اور حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پہلا بیان سامنے آیا ہے، بھارتی وزیراعظم کے بیان میں پاکستان کا خوف نمایاں ہے بیان میں انہوں نے ”مسلسل چوکسی“ اور ”واضح رابطے“ پر زور دیا ہے جو بھارتی قیادت کی بوکھلاہٹ کا عکاس ہے۔

    سی این این کی ایشا مترا اور سوفی تنو ( Esha Mitra and Sophie Tanno) کی رپورٹ کے مطابق، مودی نے جمعرات کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حکومتی وزرا پر زور دیا کہ ہمسایہ ملک کے ساتھ بڑھتی ہوئی دشمنی کے پیش نظر اندرونی سطح پر مضبوط ہم آہنگی اور لچک کا مظاہرہ کرنا نہایت ضروری ہے جس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے ممکنہ اقدامات کا شدید خوف لاحق ہے۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس: بھارتی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

    تجزیہ کاروں کے مطابق مودی کا یہ بیان اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت نے بھارت کو دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

    دریں اثنا بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ایک ملاقات میں بتایا کہ پاکستان میں بھارتی فوج کی کارروائیاں ”جاری ہیں“ لیکن یہ بھی واضح ہے کہ بھارت اپنی اندرونی کمزوریوں اور عوامی دباؤ کا شکار ہے۔

    پاکستان کے حملے کا خو ف،آئی پی ایل میچ کا مقام تبدیل کر دیا گیا

  • بھارتی ہندو خاتون نےمودی کا ایجنڈا بے نقاب کردیا

    بھارتی ہندو خاتون نےمودی کا ایجنڈا بے نقاب کردیا

    بھارتی ہندو خاتون نے انتہاپسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزیراعظم نریندر مودی کا ایجنڈا بے نقاب کردیا۔

    ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت کے اندر ہی سے سچ سے پردہ اٹھتا جا رہا ہے، بھارتی شہری خود مودی کی مکروہ پالیسیوں اور مکاریوں پر کھل کر لب کشائی کررہے ہیں اسی حوالے سے بھارتی خاتون شہری نے بھی مودی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ میں کشمیر جا چکی ہوں، وہاں کے مسلمان بہت اچھے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے مسلمان سیاحوں کو مہمان سمجھتے ہیں جبکہ مودی بہت بڑا جھوٹا ہے۔

    اسحاق ڈار کے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور رہنماؤں سے رابطے

    بھارتی خاتون نے کہا کہ مودی کے پاس بھارتی عوام کی بہتری اور خواتین کے تحفظ کے لیے کوئی ایجنڈا نہیں، مودی کے پاس صرف ہندو اور مسلم کو لڑوانے کا ایجنڈا ہے، مودی کی ناکامی کی وجہ سے چین نے بھارتی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے،مودی جھوٹا ہے، مودی کیسے پاکستان کا پانی بند کرسکتا ہے۔

    کوئٹہ کے رہائشی 23 سالہ آریان شاہ کی میت بھارت سے پاکستان پہنچ گئی

    دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کے جھوٹے بیانیے کے باعث اب اس کی اپنی قوم کے لوگ اس پر اعتبار نہیں کر رہے، مودی پاکستان کا پانی بند کرنے کا ڈرامہ کرکے سیاست کو بچا رہا ہے، مودی کی پالیسیوں کی ناکامی ہے کہ آج ہر کوئی اس کو بے نقاب کررہا ہے۔

    پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، مشقیں جاری

  • نریندر مودی کا 12 تا 13 فروری دورہ امریکا طے،ٹرمپ سے ملاقات

    نریندر مودی کا 12 تا 13 فروری دورہ امریکا طے،ٹرمپ سے ملاقات

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اگلے ہفتے دورہ امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

    غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 12 تا 13 فروری واشنگٹن کا دورہ کریں گے، یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد امریکا کا دورہ کرنے والے پہلے چند عالمی رہنماؤں میں سے ایک ہوں گے۔ رہنماؤں کے درمیان ’بہت قریبی تعلق‘ رہا ہے، حالانکہ ان کے تعلقات باوجود طویل عرصے سے امریکا-بھارت تجارتی معاہدے پر کوئی پیش رفت لانے میں ناکام رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبہ جات کے حوالے سے نئی انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعلق کے لیے ایک اہم موقع ہوگا، مزید بتایا کہ نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ نریندر مودی اپنے ’دوست‘ ڈونلڈ ٹرمپ کو گزشتہ ماہ ان کے حلف برداری کے بعد سب سے پہلے مبارکباد دینے والوں میں شامل تھے، انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نئی دہلی اور واشنگٹن مل کر کام کریں۔بھارتی وزیراعظم نے جنوری میں ٹوئٹ کیا تھاکہ میں ایک بار پھر ایک ساتھ مل کر کام کرنے، دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچانے اور دنیا کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کا منتظر ہوں۔27 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی بات چیت ہوئی تھی، ٹرمپ نے بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ امریکی ہتھیاروں کی خریداری میں اضافہ کرے۔

    امریکہ:غیر قانونی بھارتیوں کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ جاری

    ٹک ٹاک کا پاکستان کری ایٹر ایوارڈز 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان

    محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون اپنے وطن روانہ

    پنجاب بھر میں جلسے اور جلوسوں پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

    اگلے سال شہر میں مزید300 اسکیمیں مکمل کریں گے، میئر کراچی