Baaghi TV

Tag: نریندر مودی

  • مودی کا جِل بائیڈن کوسب سے مہنگا تحفہ، تفصیلات جاری

    مودی کا جِل بائیڈن کوسب سے مہنگا تحفہ، تفصیلات جاری

    امریکی محکمہ خارجہ کی 2023 کی غیر ملکی تحائف کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی حکام کو سب سے مہنگا تحفہ دیا، نریندر مودی نےامریکی خاتون اول جِل بائیڈن کو20 ہزارڈالر کا ہیرا تحفے میں دیا جبکہ بھارتی اہلکاروں نے امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کو کشمیر میں تیار کردہ تحائف دیے۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیکب سلیوان کو تحائف دیے۔ جیکب سلیوان کو چاندی کا مجسمہ جنوری 2023 میں دیا گیا جبکہ جولائی 2023 میں لکڑی سے تیار کیا گیا ہاتھی کا مجسمہ بطور تحفہ دیا گیا۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی طرف سے جوبائیڈن کو 2022 میں قالین کا تحفہ دیا گیا جس کی مالیت 525 ڈالر تھی۔2023 میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی طرف سے امریکی حکومتی سینئر ڈائریکٹر ایلیئن لوباکر کو 600 ڈالرز مالیت کا قالین بطور تحفہ پیش کیا گیا۔امریکی خفیہ ایجنسی کے ملازمین کو 2023 میں ایک لاکھ 32 ہزار ڈالر مالیت کے تحائف ملے۔سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کو بھی 18 ہزار ڈالرز مالیت کا ٹیلی اسکوپ کیمرہ تحفے میں ملا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کو قیمتی گھڑیاں، ہیرے کے زیورات اور پرفیوم تحائف میں ملے۔لیبیا کے بزنس مین نے 30 ہزار ڈالرز مالیت کا جیولری گفٹ امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کو دیا۔یاد رہے کہ امریکی قانون کے مطابق 480 ڈالرز سے زیادہ مالیت کے تحائف کو رپورٹ کرنا ضروری ہوتا ہے اور اہم یا تاریخی تحائف کو نیشنل آرکائیوز یا جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن منتقل کردیا جاتا ہے۔

    سال 2025 کی پہلی براہ راست سرمایہ کاری آگئی

    پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کا وینیو تبدیل کیےجانے کا امکان

    سعید غنی نے 2025ء میں عمران خان کی رہائی کا دعویٰ کر دیا

  • بھارتی پارلیمنٹ کا ہنگامہ خیز سیشن ختم

    بھارتی پارلیمنٹ کا ہنگامہ خیز سیشن ختم

    بھارت کی پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس قانون سازوں کی طرف سے ہنگامہ خیز دلائل اور تشدد کے الزامات کے بعد ختم ہوا ۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی دائیں بازو کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دو قانون سازوں کو جمعرات کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ پولیس نے اپوزیشن کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا جب کہ حکمراں پارٹی کے 2 قانون سازوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر ہونے والے مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں دھکا دیا گیا اور زخمی کیا گیا۔کانگریس پارٹی نے اس واقعہ کو سیاسی حربہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور پولیس کو شکایت بھی درج کرائی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کے تجربہ کار قانون ساز، پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں اپوزیشن کے رہنما ملکارجن کھرگے بھی جمعرات کو اسی احتجاج میں زخمی ہوئے۔ایوان بالا کے چیئرمین نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے اجلاس کے ناخوشگوار اختتام سے قبل قانون سازوں کی سرزنش کی اور کہا کہ بطور پارلیمنٹرین ہم پر بھارتی لوگوں کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی ہے اور وہ ایسا کرنے میں حق بجانب ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مسلسل رکاوٹیں ہمارے جمہوری اداروں پر عوام کے اعتماد کو مستقل ختم کر رہی ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ہم بامعنی بات چیت اور تباہ کن تعطل میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔بھارت کی آزادی کے رہنما اور پسی ہوئی دلت برادری کے ہیرو بھیم راؤ رام جی امبیڈکر کے حوالے غیر مہذب دعووں کے بعد گرما گرمی شروع ہوئی۔راہول گاندھی کی کانگریس پارٹی نے رواں ہفتے وزیر داخلہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ پر الزام لگایا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں ایک تقریر کے دوران تحریک آزادی کے ہیرو کی بے عزتی کی۔امیت شاہ، نریندر مودی اور بی جے پی نے الزامات کو مسترد کیا اور کہا کہ حزب اختلاف بد نیتی پر مبنی جھوٹوں کا سہارا لے رہی ہےبھارت کے آئین کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے والے رہنماؤں میں شامل بھیم راؤجی امبیڈکر بھارت کی پسماندہ عوام میں بہت قابل احترام سمجھے جاتے ہیں اور کئی اہم سماجی اصلاحات کا سہرا وہ ان کے سر باندھتے ہیں۔یاد رہے کہ نریندر مودی رواں برس تیسری بار اقتدار حاصل کرنے میں تو کامیاب رہے لیکن انہیں اس بار وہ اکثریت نہیں ملی جو انہیں گزشتہ 2 ادوار میں میسر تھی جس کی وجہ سے انہیں اس بار حکومت سازی کے لیے اتحادیوں کا سہارا لینا پڑا۔اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں اتنی نشستیں حاصل کرلیں جن کی بدولت راہول گاندھی قائد حزب اختلاف بن سکیں جب کہ یہ عہدہ 2014 سے خالی تھا۔

    چیٹ جی پی ٹی بھی واٹس ایپ پر آگیا، نمبر جاری

    بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

    ججز تقرریوں میں سیاسی مداخلت کیخلاف درخواست، عدالت نے سوالات اٹھا دیے

    مرحوم ملازمین کی اولاد کیلئے ملازمت کا کوٹہ ختم

  • پریانکا گاندھی نے مودی کی تقریر کو ریاضی کا پریڈ قرار دے دیا

    پریانکا گاندھی نے مودی کی تقریر کو ریاضی کا پریڈ قرار دے دیا

    پریانکا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کو اسکول میں ریاضی کا پیریڈ قرار دے دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے مودی کی تقریر کو بورنگ کہہ دیا، اور نریندر مودی کی پارلیمنٹ میں 110 منٹ سے زائد کی تقریر کو اسکول کے ریاضی کے ڈبل پیریڈ جیسا قرار دے دیا۔پریانکا گاندھی نے کہا مودی کی تقریر تھی یا ریاضی کا ڈبل پیریڈ، مودی نے ایک بھی ایسی بات نہیں کہی جو نئی ہو، انھوں نے ہمیں بہت بور کر دیا تھا، یہ مجھے دہائیوں پیچھے لے گیا اور ایسا لگا جیسے میں ریاضی کے اُس ڈبل پیریڈ میں بیٹھی ہوں۔ جے پی نِڈا جی بھی ہاتھ مل رہے تھے لیکن جیسے ہی مودی ان کی طرف دیکھتے تو وہ ایسی اداکاری کرنے لگتے جیسے توجہ سے سن رہے ہوں، امیت شاہ نے بھی اپنا سر پکڑ رکھا تھا، پیوش گوئل اونگھ رہے تھے، یہ میرے لیے ایک نیا تجربہ تھا، میں نے سوچا تھا کہ وزیر اعظم کچھ نیا، کچھ اچھا کہیں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی نے اپنی تقریر میں گاندھی خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہ کانگریس کے ایک خاندان نے آئین کو پامال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، میں اس ایک خاندان کا ذکر کر رہا ہوں کیوں کہ ہمارے 75 سال کے سفر میں انھوں نے 55 سال حکومت کی، اس خاندان کی غلط سوچوں، بری پالیسیوں کی روایت مسلسل جاری ہے۔ اس خاندان نے ہر سطح پر آئین کو چیلنج کیا ہے۔

    خیبر پختونخوا سے وفاق پر تین بار حملے کیا گیا، رانا ثناء اللہ

    بہاولپور: زیادتی کے بعد تیزاب گردی،لڑکی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا، مرکزی ملزم گرفتار

    کراچی: 3 کروڑسے مرمت پائپ لائن چار روز بھی نہ چل سکی

    پیپلز پارٹی کا وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہراولپنڈی،اسلام آباد، لاہور کے تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان

  • سبرامنیم سوامی کا اڈانی اسکینڈل پر مودی سے استعفے کا مطالبہ

    سبرامنیم سوامی کا اڈانی اسکینڈل پر مودی سے استعفے کا مطالبہ

    بھارت میں بی جے پی کے سینئر رہنما اور ماہر اقتصادیات سبرامنیم سوامی نے اڈانی گروپ پر رشوت ستانی کے الزامات کے تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر کے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے.

    بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے اڈانی کے خلاف رشوت ستانی اور سیکیورٹیز فراڈ کے الزامات کے بعد سبرامنیم سوامی کا بیان بی جے پی حکومت پر بڑھتے ہوئے دبا ئوکو ظاہر کرتاہے۔سوامی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ مودی کو اب عوامی عہدے سے استعفی دینا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی عدالتوں سے سامنے آنے والے شواہد بھارتی حکومت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔سوامی نے کہا کہ مودی کا استعفی ان کے اپنے موقف اور بی جے پی کے سیاسی مستقبل کو مزید نقصان سے بچائے گا۔سوامی نے 2024کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی ناقص کارکردگی کے لئے مودی کی غیر موثر قیادت کو ذمہ دارقراردیتے ہوئے اقتصادی پالیسی، بے روزگاری اور خارجہ امور جیسے بڑے قومی مسائل سے نمٹنے پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے چین کے بارے میں وزیر اعظم کے متنازعہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے وادی گلوان پر تعطل کے دوران مودی کے بیانات پر اپنی تنقید کو دہرایا۔سوامی نے مودی کے ماضی کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہامودی نے’’ کوئی آیا نہیں‘‘کہہ کر بھارت ماتا کو دھوکہ دیا ہے اورچینیوں کو کلین چٹ دے دی جنہوں نے اب تک لداخ کی 4,065مربع کلومیٹر زمین پر قبضہ کررکھا ہے۔سبرمنیم سوامی کا استعفیٰ کا مطالبہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اڈانی گروپ کو امریکہ میں سنگین الزامات کا سامنا ہے جن میں رشوت ستانی اور سیکورٹیز فراڈشامل ہے۔

    فضل الرحمان کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت

    ایف آئی اے چھاپہ، مینیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    جلا ہوا پی ٹی آئی کا کنٹینر لوگ دیکھنے پہنچ گئے

  • مودی  کے  مخالف اروند کیجروال  ضمانت پر رہا

    مودی کے مخالف اروند کیجروال ضمانت پر رہا

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بڑے سیاسی حریف وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجروال کو جیل میں کئی ماہ گزارنے کے بعد ضمانت مل گئی ہے، ان کی جماعت عام آدمی پارٹی (اے اے پی) پر شراب کے لائسنسوں کے عوض کمیشن کی وصولی کا الزام تھا۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلیٰ (جو رواں سال کے آغاز میں نریندر مودی کے خلاف انتخابات میں لڑنے والے اپوزیشن اتحاد کے اہم رہنما ہیں) کو مارچ میں ایک طویل عرصے سے جاری کرپشن تحقیقات کے سلسلے میں پہلی بار حراست میں لیا گیا تھا۔اروند کیجروال حزب اختلاف کے اہم رہنماؤں میں سے ایک ہیں، ان کے ایک ساتھی نے اس گرفتاری کو ’سیاسی سازش‘قرار دیتے ہوئے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام عائد کیا تھا۔سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے فیصلہ دیا کہ اروند کیجریوال کی گرفتاری قانونی تھی، لیکن ان کے خلاف الزامات کا سامنا کرتے ہوئے انہیں حراست سے رہا کیا جانا چاہیے۔

    بھارت :خواتین کی فروخت کا بازار، شیو پوری گاؤں میں ‘ڈھڈیچا’ روایت کا انکشاف

    سپریم کورٹ کے جج سوریا کانت نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال کو ضمانت دیتے ہوئے ریمارکس دیے ’طویل قید آزادی سے ناجائز محرومی کےمترادف ہے‘۔وزیر اعلیٰ اروند کیجروال کو اس سے قبل اسی عدالت نے چند ہفتوں کے لیے رہا کیا تھا، تاکہ وہ رواں سال کے انتخابات میں مہم چلا سکیں، تاہم ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد وہ دوبارہ گرفتار ہوگئے تھے۔عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال کی حکومت پر تین سال قبل دارالحکومت میں شراب کی فروخت کو آزاد کرنے کی پالیسی نافذ کرتے وقت بدعنوانی کا الزام لگایا گیا تھا۔مذکورہ پالیسی اگلے سال واپس لے لی گئی تھی، تاہم مبینہ بدعنوانی سے متعلق لائسنسوں کی تقسیم کی تحقیقات بعدازاں اروند کیجروال کے دو اعلیٰ اتحادیوں کے جیل جانے کا باعث بنی۔

    ٹرین میں 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، مسافروں نے ملزم مار ڈالا

    غلط کاموں سے مسلسل انکار کرنے والے عام آدمی پارٹی کے سربراہ کی حمایت میں بھارت کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے تھے، اروند کیجروال نے گرفتاری کے بعد بھی اپنے عہدے سے دستبرادی سے انکار کردیا تھا۔55 سالہ اروند کیجروال تقریبا ایک دہائی سے دہلی کے وزیر اعلیٰ ہیں اور انہوں نے انسداد کرپشن کے علمبردار کے طور پر عہدہ سنبھالا تھا۔عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے تحقیقاتی عمل میں تفتیش کے لیے مالیاتی جرائم کی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی متعدد طلبیوں پر مزاحمت کی تھی۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سیاسی مخالفین اور بین الاقوامی حقوق کے گروپوں نے طویل عرصے سے بھارت میں جمہوری خلا کے سُکڑنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکی تھنک ٹینک فریڈم ہاؤس نےس رواں سال کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ’بڑی حد تک حکومتی اداروں کا استعمال سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے کیا ہے‘۔گزشتہ سال حزب اختلاف کی جماعت کانگریس جماعت کے سب سے نمایاں رکن پر نریندر مودی کی جماعت کے ایک رکن کی شکایت پر مجرمانہ لیبل کی سزا سنائی گئی تھی۔

  • نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

    نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

    نئی دہلی: نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا-

    باغی ٹی وی : بھارت کے نو منتخب وزیراعظم نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا،بھارت کی صدر دروپدی مرمو نے نریندر مودی سے ان کے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری راشٹراپتی بھون (بھارتی ایوان صدر ) میں ہوئی، جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی اور مہمان شریک تھے۔

    تقریب میں بنگلادیش، سری لنکا، مالدیپ، ماریشس سمیت 7 ممالک کے سربراہان بھی شریک تھے،اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے بھی تقریب میں شریک ہوئے، تقریب میں بالی ووڈ کے ستارے اور معروف صنعت کار مکیش امبانی بھی شریک ہوئے,جے شنکر، راج ناتھ اور امیت شاہ سمیت کابینہ کے منتخب ارکان نے بھی حلف اٹھایا, نریندر مودی جواہر لعل نہرو کے بعد تیسری مدت کا عہدہ سنبھالنے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم ہیں۔

    بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق 2024 کے عام انتخابات میں لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 240 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے رہی، انڈین نیشنل کانگریس 99 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور سماج وادی پارٹی 37 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئی۔

    حکمران جماعت بی جے پی لوک سبھا میں سادہ اکثریت کے لیے درکار 272 نشستیں اکیلے حاصل کرنے میں ناکام رہی تاہم بی جے پی کی زیر قیادت ’این ڈی اے‘ اتحاد 293 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سادہ اکثریت کی بنیاد پر حکومت بنانے جا رہا ہے، اس کے برعکس کانگریس کی زیر قیادت اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ نے 234 نشستیں حاصل کی ہیں۔

    نریندر مودی نے جمعے کو ان کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی جانب انہیں اتحاد کو سربراہ نامزد کرنے کے بعد بیان میں کہا تھا کہ ہم اکثریت حاصل کرچکے ہیں لیکن ملک چلانے کے لیے اتفاق رائے اہم ہے اور ہم متفقہ طور آگے بڑھیں گے۔

  • نریندر مودی بدھ کو  یو اے ای میں پہلے مندر کا افتتاح کریں گے

    نریندر مودی بدھ کو یو اے ای میں پہلے مندر کا افتتاح کریں گے

    ابوظہبی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات میں پہلے مندر کا افتتاح کریں گے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی وزیراعظم سرکاری دورے پر 13 فروری منگل کو ابوظہبی پہنچیں گے، دو روزہ دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور نائب صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے اور بدھ 14 فروری کو ابوظہبی میں مشرق وسطیٰ کے پہلے مندر کا افتتاح کریں گے،مندر کی تعمیر کا فیصلہ مودی کے متحدہ عرب امارات کے 2015 کو کیے گئے دورے میں کیا گیا تھا، مندر کے لیے 13.5 ایکڑ زمین اُس وقت کے ولی عہد اور موجودہ صدر محمد بن زید النہیان نے بطور تحفہ دی تھی۔

    واضح رہے کہ مندر کی تعمیر میں استعمال ہونے والے سیکڑوں ٹن پتھروں کو بھارت میں ماہر کاریگروں نے تراشا تھا اور پھر انھیں متحدہ عرب امارات لاکر جوڑا گیا-

    خیبر پختونخوا کا وزیر اعلی کون ہو گا؟

    پی ایم ایل این سے حکومت سازی کے حوالے سے کوئی حتمی بات چیت …

    اسلام آباد موٹروے بند ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

  • نریندر مودی کو ‘پنوتی’ کہنے پر  راہول گاندھی کو نوٹس جاری

    نریندر مودی کو ‘پنوتی’ کہنے پر راہول گاندھی کو نوٹس جاری

    نئی دہلی: بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ‘پنوتی’ کہنے پر بھارتی الیکشن کمیشن نے کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

    باغی ٹی وی:بھارتی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے جمعرات کو کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ‘پنوتی’ (منحوس) اور ‘جیب کترا’ کہنے پر نوٹس جاری کیا ہے،راہول گاندھی نے ایک جلسے میں تقریر کرتے ہوئے طنزاً کہا تھا کہ اچھا خاصا ٹیم ٹورنامنٹ کا ہر میچ جیت رہی تھی اور فائنل بھی جیت جاتی لیکں پنوتی میچ دیکھنے پہنچ گئے۔
    https://x.com/AshishSinghKiJi/status/1726916077945602507?s=20
    بی جے پی نے راہول گاندھی کے وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی اور ان کے خلاف شکایت درج کروائی تھی-

    سول ایوی ایشن اتھارٹی دو حصوں میں تقسیم،نوٹیفکیشن جاری

    بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی کہ راہول گاندھی نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ پی ایم کا مطلب پرائم منسٹر نہیں بلکہ پنوتی مودی ہے،جس پر الیکشن کمیشن نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو ایک نوٹس بھیج دیا اور جواب کے لیے ہفتے کی شام تک کا وقت دیا گیا ہے بصورت دیگر انتخابی ضابطہ اخلاق کے اصول و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    اس سے قبل مودی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی رکنیت بھی معطل کرکے ان کے انتخابی جلسوں میں شرکت پر پابندی لگائی تھی تاہم سپریم کورٹ نے انھیں 4 ماہ بعد بحال کردیا تھا۔

    فرحت اللہ بابر پیپلزپارٹی پارلمینٹیرینز کے سیکرٹری جنرل کےعہدے سےمستعفی

  • مودی سرکار کی پھیلائی گئی ہندو قوم پرستی وبائی حیثیت اختیار کر گئی،امریکی اورکینیڈین یونیورسٹیاں میدان جنگ بن گئیں

    مودی سرکار کی پھیلائی گئی ہندو قوم پرستی وبائی حیثیت اختیار کر گئی،امریکی اورکینیڈین یونیورسٹیاں میدان جنگ بن گئیں

    امریکی اورکینیڈین یونیورسٹیاں بھی میدان جنگ بن گئیں ، جہاں ہندو قوم پرستی کی مخالفت کرنے والوں کو قتل کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔

    باغی ٹی وی : "امریکی اخبار نیویارک ٹائمز ” کے مطابق مودی سرکار کی پھیلائی گئی ہندو قوم پرستی دنیا بھر میں وبائی حیثیت اختیار کر گئی ہے، بھارتی کمیونٹی میں تناؤ کے بعد نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ کینیڈین اور امریکی یونیورسٹیوں کے لیکچر ہال ہندو قوم پرستی کے ناقدین اور محافظوں کے لیے میدان جنگ بن چکے ہیں، جن پر تشدد اور یہاں تک کہ موت کی دھمکیاں بھی شامل ہیں امریکا اور کینیڈا کی یونیورسٹیوں میں قوم پرستی کی حمایت اور مخالفت سے بڑھ کر معاملہ دھمکیوں تک جا پہنچا ہے اور اب تو مندروں اور گوردواروں کو بھی نقصان پہنچایا جا رہا ہے-

    امریکی میڈیا کے مطابق خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد مختلف ممالک نے بھارتی سفارت کاروں، قوم پرست تنظیموں، بی جے پی اور آر ایس ایس کی نگرانی شروع کر دی ہے کینیڈین سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجرکا مبینہ طورپر بھارتی خفیہ ایجنٹوں کے ہاتھوں قتل ایسے وقت کیا گیا ہے جب اوورسیز بھارتی کمیونٹی میں ہندو قوم پرستی کے معاملے پر خلیج بڑھ رہی ہے۔

    روس پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف

    امریکی اخبار کے مطابق نریندر مودی کی ’سب سے پہلے ہندو ‘کی پالیسی اوربڑھتی عدم برداشت کا کلچر دنیا بھر میں آباد انڈین کمیونٹی میں وبا کی طرح پھیل گیا ہے، جس سے ہندوؤں، مسلمانوں اور سکھوں کے درمیان تاریخی تقسیم شدت اختیار کرگئی ہے اب اس کی جھلک سٹی کونسلوں، اسکول بورڈوں، ثقافتی تقاریب اور تعلیمی حلقوں میں بھی کھل کرنظر آرہی ہے اسکالرز کو ہراساں کیے جانے کے سبب محققین نے امریکا، کینیڈا اور برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں بھارت میں مذہب اور سوسائٹی پر توجہ کم سے کم کردی ہے۔

    اخبار کے مطابق مودی سرکار نے مذہبی اقلیتوں کے خلاف منافرت پر مبنی قانون بنائے جبکہ مودی کے حامی، اقلیتوں کے قتل عام میں ملوث ہیں مگر انہیں کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے عالمی برادری بھی اس معاملے پر اس لیے خاموش ہے کیونکہ بھارت کو چین کے مقابل کی حیثیت دی گئی ہے۔

    زیر سمندر جانے والی آبدوز ٹائٹن کے حادثے پر فلم

    اوٹاوا کی کارلٹن یونیورسٹی میں تاریخ کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ذات پات کے ماہر چنایا جنگم نے کہا کہ 2014 سے پہلے، جب مودی برسراقتدار آئے، آپ نے کینیڈا میں ہندوستانی ڈائیسپورا میں اس قسم کی تقسیم نہیں دیکھی تھی ، بالکل بھی نہیں-

    کینیڈین مسلمانوں کی نیشنل کونسل کے چیف ایگزیکٹو سٹیفن براؤن نے کہا کہ آپ نے جو دیکھا ہے وہ ایک متعدی اثر ہے –

    امریکی اخبار نے کہا کہ مسٹر مودی اور ان کی پارٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی، 2014 میں اقتدار میں آئی، جس نے ہندوتوا کے نام سے ایک ہندو قوم پرست ایجنڈے کی حمایت کی، جسے ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارت کی تقریباً 20 فیصد آبادی کے مذہبی اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد اور امتیازی سلوک کو ہوا دی گئی ہے۔

    روس پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف

  • نریندرمودی کی انوکھی اپیل ماننے پر بی سی سی آئی گولڈن ٹک سے محروم ہوگیا

    نریندرمودی کی انوکھی اپیل ماننے پر بی سی سی آئی گولڈن ٹک سے محروم ہوگیا

    نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی انوکھی اپیل پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کا گولڈن ٹک ختم کر دیا-

    باغی ٹی وی: یہ بات قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی کی گولڈن ٹک کی تصدیق کا غیر متوقع نقصان بھارتی وزیر اعظم کی عاجزانہ درخواست پر عمل کرنے کے براہ راست نتیجہ کے طور پر آیا جہاں انہوں نے قوم کے باشندوں کو دعوت دی کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پروفا ئلز پر ہندوستانی پرچم کے ساتھ اپنی ڈسپلے تصویروں کو تبدیل کریں

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق77ویں یوم آزادی سے قبل13 اگست کو نریندر مودی نےایکس پر پیغام جاری کیا اور بھارتی شہریوں سے درخواست کی کہ سب اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈسپلے پکچر پر بھارتی جھنڈے کی تصویر لگائیں ہر گھر ترنگا تحریک کے جذبے کے تحت، آئیے ہم اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈی پی کو تبدیل کریں، یہ انوکھی کوشش ہمارے پیارے ملک اور ہمارے درمیان تعلق کو مزید گہرا کرے گی-

    یونیورسٹیاں خواتین کو دوباہ داخلہ دینے کیلئے تیارہیں، افغان محکمہ تعلیم


    تاہم مودی کی اس فرمائش کے بعد حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کئی رہنماؤں سمیت بی سی سی آئی نے بھی ڈی پی تبدیل کی، جس کے بعد ان سب کا گولڈن ٹک یا بلیو ٹک ختم ہوگیا-

    واضح رہے کہ ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک نے 2022 میں ٹوئٹر خریدنے کے بعد اس کی پالیسی میں کئی تبدیلیاں کیں جن میں سے ایک مفت بلیو ٹک کو ختم کرکے اکاؤنٹ کو ویریفائیڈ کرانے کے لیے ماہانہ فیس ادا کرنا تھا مسک نے مفت بلیو سروس کو کرپٹ قرار دیا تھا، کیونکہ کئی معروف شخصیات کے جعلی اکاؤنٹس بنالیے گئے تھے، تاہم نئی پالیسی کے تحت تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو ان کے اصلی نام استعمال کرنے اور تصاویر ڈسپلے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    امریکا میں بھارتی شہریوں پر فراڈ کا جرم ثابت،ملزمان کو15 سال سے زائد قید کی …

    بی سی سی آئی کا اکاؤنٹ "BCCI” کے نام سے تصدیق شدہ تھا اور اس نے اپنی ڈسپلے پکچر کے طور پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لوگو کی تصویر کا استعمال کیا تھا لیکن جب بی سی سی آئی نے اپنی ڈسپلے تصویر کو ہندوستانی ترنگے میں تبدیل کر دیا، تو X نے اس اکاؤنٹ سے گولڈن ٹک ہٹا دیا ایکس کے ترمیم شدہ معیار کے مطابق اب انتظامیہ بی سی سی آئی کی پروفائل کا جائزہ لے گی اور اگر یہ تمام اصولوں پر پورا اترے گی تو اس کا بلیو ٹِک بحال کیا جائے گا-

    76 ویں یوم آزادی پرگوگل کی پاکستان کو مبارکباد