Baaghi TV

Tag: نواز شریف

  • نوازشریف نے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت ریلیف مانگ لیا

    نوازشریف نے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت ریلیف مانگ لیا

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت احتساب عدالت لاہور سے ریلیف مانگ لیا

    نواز شریف نے پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کردی .دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کو 50 کروڑ روپے سے کم مالیت کیس میں کارروائی کا اختیار نہیں ،درخواست گزار کے خلاف دائر ریفرنس میں 13 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ،احتساب عدالت تین ملزمان کو پہلے ہی بری کرنے کا حکم دے چکی ہے عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے رکھا ہے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت نواز شریف کے خلاف کارروائی ختم کرے اس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تمام جائیدادیں بھی قرق کی جا چکی ہیں

    کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    دوسری جانب نیب قانون میں تبدیلی کے بعد بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، نیب نے 20 سال پرانے کیسز کا بھی ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پرانے مقدمات کا بھی ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لیا جائے گا ،نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت ملزمان کو ریلیف ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ریلیف مل چکا ہے، فرزانہ راجہ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو بھی ریلیف مل چکا ہے

    نیب نے قومی احتساب ترمیمی ایکٹ مجریہ 2022 پر من وعن عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی زیر صدارت نیب کا اہم ترین اجلاس دو روز قبل ہوا تھا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب سے متعلق نئے قانون پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا نیب اعلامیے کے مطابق 50 کروڑ سے زیادہ کی کرپشن کے کیسزہی لیے جائیں گے اور دھوکا دہی کیسز میں متاثرین کی تعداد کم ازکم 100 ہونے پرکیس لیا جائے گااحتساب عدالتوں سے واپس بھجوائے گئے کیس سیشن کورٹس میں بھِیجےجائیں گے

  • وزیراعظم شہبازشریف آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے

    وزیراعظم شہبازشریف آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے ہیں، وہ آج سابق وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔

    باغی ٹی وی :وزیراعظم شہباز شریف آج ن لیگ کے تاحیات صدر نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا لندن بیٹھک میں نومبر کے اہم فیصلے پر بھی مشاورت کی جائے گی علاوہ ازیں وزیراعظم کل ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے

    وفاقی وزير خرم دستگیر نے دعویٰ کیا ہے کہ شہبازشریف لندن میں نواز شریف کے مشورے کے بعد آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کریں گےانہوں نے پریس کانفرنس میں عمران خان کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ یہ جتنی مرضی ملاقاتیں کرلیں، آخر فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے۔

    علاوہ ازیں وفاقی وزير خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا کوئی عمل شروع نہیں ہوا اور نہ ایسی کوئی تجویز ہے۔

    عمران خان کو چارسدہ تب یاد آیا جب ضمنی انتخابات آئے،سیلاب متاثرین کا احتجاج،ویڈیو

  • شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں تمام سربراہان نے نوازشریف کے لیے سلام دیا، خواجہ آصف

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں تمام سربراہان نے نوازشریف کے لیے سلام دیا، خواجہ آصف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دورہ ازبکستان کامیاب رہا،

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستان کا موقف اٹھایا وزیراعظم شہباز شریف نے رکن ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں،وزیراعظم شہبازشریف کو چینی اور روسی صدور نے دورے کی دعوت دی، وزیراعظم شہبازشریف نومبر کے پہلے ہفتے چین کا سرکاری دورہ کریں گے وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں سیلابی صورتحال سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں رکن ممالک نے وزیراعظم کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ،شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں تمام سربراہان نے نوازشریف کے لیے سلام دیا ،چینی صدر نے وزیراعظم شہبازشریف کو کہا کہ ہم آپ کو عملیت پسندی کی خوبی سے جانتے ہیں ،وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی حدت ،فوڈ سیکیورٹی سے متعلق تحفظات بیان کیے، وزیراعظم نے سیلاب کے باعث ممکنہ سنگین بحرانوں پر عالمی رہنماوں کی توجہ مستقبل کے تعاون پرمبذول کروائی ،

    خیبرپختونخواہ حکومت کا کمال،تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، سوشل میڈیا انفلونسرز کیلئے 87 کروڑ مختص

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ 6 ماہ قبل جب اقتدار سنبھالا تو مشکلا ت کا شکار تھے دنیا آج پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہے ،وزیراعظم شہبازشریف نے رکن ممالک کے 10سربراہان سے ملاقاتیں کیں، آئندہ دنوں میں اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کوملے گی یوکرین سے متعلق موقف پر روس نے پاکستان کی تائید کی وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ بے مثال رہا، ہر شخص اس بات کا گواہ ہے وزیراعظم 2روز بعد جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیےنیویارک جائیں گے وزیراعلیٰ پنجاب،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میں کہیں نظر نہیں آئے جلد حالات بہتر ہوں گے، مہنگائی میں کمی آئے گی سردی آگئی ہے ،سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں،قحط کی صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے،ہمیں ممکنہ قحط سے بچنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا،گزشتہ روز کہا کہ اب کہا جائے گا بین الاقوامی سازش ہورہی ہے عمران خان نے ایک ہی رٹ لگا رکھی ہے میرا اقتدار واپس کرو،اس سے بڑھ کر اورکیا خود غرضی ہوسکتی ہے کہ آئی ایم ایف سے کہا جائے رقم نہ دو،ہم نے قوم کی فلاح کے راستے میں سیاست کبھی حائل نہیں ہونے دی ہم تمام جماعتوں سے بات کرنے کو تیار ہیں

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    افغان وار کی سب سے زیادہ قیمت پاکستان نے چکائی، ترجمان پاک فوج

    وزیر دفاع سے قطری سفیر کی ملاقات،قطر ہمارے لیے ایک اہم ملک ہے ،خواجہ آصف

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ متنازعہ باتوں سے ادارے اور ملک کا احترام مجرو ح ہوتا ہے،نومبر میں وزیراعظم شہبازشریف تقرری کریں گے آئینی فریضے کو موضوع بحث بنانے سے گریز کیاجائے ،جو بھی وزیراعظم ہوگا وہ اہم عہدے پر قرری کا فیصلہ کریں گے ،عمران خان ہرمعاملے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں،عمران خان کہتے ہیں نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے آرمی چیف کی تقرری کبھی بھی میڈیا میں ایسے نہیں اٹھا جیسے آج زینت بنا ہوا ہے، آج قوم کو پہلے سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے

  • جمہوریت اور نفرت — بلال شوکت آزاد

    جمہوریت اور نفرت — بلال شوکت آزاد

    کوئی مجھ سے پوچھے کہ جمہوریت کی سب سے بڑی خامی کیا ہے؟

    تو میرا جواب ہوگا۔

    نفرت,

    جی بلکل نفرت اس جمہوریت کی وہ بدترین خامی ہے جو پوری شد ومد کے ساتھ اس کا حصہ ہے۔

    وہ کیسے؟

    وہ ایسے کہ جمہوریت, آزادی رائے اور حق خود ارادیت کے سنہرے خوابوں کی آڑھ میں جو انتخاب کا حق تفویض کرتی ہے اسکی بنیاد طرفین میں نفرت کو پروران چڑھانا ہوتا ہے۔

    سادہ الفاظ میں بیان کروں تو جمہور نفرت کے بغیر انتخاب جیسا عمل تکمیل تک نہیں لیکر جاسکتے۔

    چونکہ جمہوریت ہر انسان کو یہ حق دیتی ہے کہ وہ حکمران بننے کا اہل ہے مگر جمہور کے انتخاب اور طاقت سے تو عوامی رائے تقسیم ہوجاتی ہے۔

    عوامی رائے کا منقسم ہونا, دو امیدواروں میں سے کسی ایک کا نفرت اور حقارت کے نتیجے میں رد ہونا اور دوسرے کا منتخب ہونا ہی دراصل جمہوریت ہے۔

    کیا میں غلط کہہ رہا ہوں؟

    کیا پاکستان کی بیس کروڑ عوام اس وقت اسی جمہوریت کی بدولت منتشر اور ایک دوسرے سے متنفر نہیں؟

    کیا نواز شریف کے ووٹر اور سپورٹر عمران خان اور دیگر متضاد جمہوری لیڈروں, انکی پارٹیوں اور انکے ووٹران و سپورٹران سے شدید متنفر نہیں؟

    کیا عمران خان کے ووٹر اور سپورٹر نواز شریف اور دیگر متضاد جمہوری لیڈروں, انکی پارٹیوں اور انکے ووٹران و سپورٹران سے شدید متنفر نہیں؟

    اسی طرح باقی سیاسی لیڈران اور اور انکے ووٹران و سپورٹران آپس میں سیاسی, جمہوری اور ذاتی بنیادوں پر متنفر نہیں؟

    جب یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے کہ جب تک طرفین ایک دوسرے کے لیئے نفرت اور حقارت دل میں نہیں پالیں گے تب تک جیت انکا مقدر نہیں ہوگی تو پھر کیوں اس نظام کو اتنا سینوں سے لگایا جاتا ہے؟

    کوئی بھی مجھے اس کے رد میں دلیل نہیں دے سکتا؟

    خواہ کتنا ہی مہذب معاشرہ کنگھال لیں جہاں جمہوریت ہوگی وہاں نفرت کا عنصر عوامی سطح پر غالب ہوگا۔

    نواز شریف اور عمران کی جنگ جمہوری نہیں نفرتی ہے۔

    ذرداری اور نواز شریف کی جنگ جمہوری نہیں نفرتی ہے۔

    عمران اور ذرداری کی جنگ جمہوری نہیں نفرتی ہے۔

    غرض ہر سیاستدان جمہوریت کی آڑ میں نفرت کو ہی فروغ دے رہا ہے۔

    ہر مذہبی لیڈر جمہوریت کی آڑ میں نفرت کو پروان چڑھا رہا ہے۔

    ہر سیکولر سربراہ جمہوریت کی آڑ میں نفرت کو سہلا رہا ہے۔

    عوام محدود پیمانے کی یکطرفہ محبت میں مبتلا ہوکر میں, میرا اور میرے لیئے کی خاطر نفرتوں میں الجھ کر جمہوریت جمہوریت کھیل رہی ہے مگر دراصل اپنا قومی اور ملی تشخص چند لوگوں کے ذاتی مفادات کی خاطر انکے پاس ہی گروی رکھ کر نفرتوں میں ڈوبی ہوئی ہے۔

    اس جمہوری نفرت نے خواص و عوام کو دھڑوں میں تقسیم درد تقسیم کردیا ہے۔

    یہاں تک کہ آج ایک ہی گھر کے چار افراد ہوں تو سب کی محبت الگ الگ سیاسی لیڈروں سے منسلک ہوگی اور نفرت کا تو یہ حال ہوگا کہ رشتے بھی اس میں رکاوٹ نہیں ہوتے۔

    بلا تخصیص اور بلا تفریق نفرت فی سبیل ﷲ نے اس قوم کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے۔

    وجہ صرف یہ جمہوریت ہے۔

    جمہوریت میں انتخاب کا لولی پوپ دیا جاتا ہے جو دراصل کوٹڈ ہوتا ہے۔جیسے جیسے اسکی مٹھاس ماند پڑتی ہے ویسے ویسے نفرت کی کڑواہٹ اپنا اثر دکھانا شروع کردیتی ہے۔

    جمہوریت میں انتخاب بغیر نفرت کے ممکن نہیں اس لیئے جمہوریت کوئی اخلاقی نظام نہیں۔

    نفرت اور جمہوریت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

    رہ گئی بات مذہب کی تو مذہب تو جمہوریت کے ویسے ہی خلاف ہے۔

    شاید اسکی یہی وجہ ہے۔

    بہرحال اگر نفرتوں سے دل برادشتہ ہیں تو جمہوریت کا نشہ اتاریں اپنے سروں سے یا پھر اس جمہوریت کی تلاش کریں جو نفرت کی بنیادوں پر استوار نہ ہو۔

  • ارکان اسمبلی اپنی توانائیاں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مختص کردیں،نواز شریف

    ارکان اسمبلی اپنی توانائیاں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مختص کردیں،نواز شریف

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی اور ارکان قومی اسمبلی کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کے ایم این ایز، ایم پی ایز، ورکرز اپنی توانائیاں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مختص کردیں۔نواز شریف نے پاکستان اور بیرون ملک مقیم پارٹی اراکین اور کارکنوں کو بھی اہم ہدایت کی ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاست انتظار کر سکتی ہے، اس وقت ہماری اولین ترجیح مشکلات میں گھرے ہمارے بہن بھائی ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی تکالیف کے ازالے کیلئے ہمیں ہر ممکن اقدامات کرنے ہوں گے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے استفسار کیا ہے کہ میرے حق میں اور کتنی گواہیاں درکار ہیں؟ لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہر بات پر سوموٹو لینے والوں کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات نظر نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ میرے حق میں جج ارشد ملک، جسٹس شوکت صدیقی کے بعد اور کتنی گواہیاں درکار ہیں؟

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ میرا اور مریم نواز کا عدالتی فیصلوں کے ذریعے سیاسی قتل کیا گیا، میرے ساتھ ناانصافی ہوئی۔اُن کا کہنا تھا کہ پوچھتا ہوں مجھے اور مریم نواز کو کون انصاف فراہم کرے گا؟ ہے کوئی میرے اور مریم نواز کے کیس پر سوموٹو لینے والا؟

    نواز شریف کا مذید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مشکل ترین حالات میں بہترین کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار سابق وزیراعظم عمران خان اور اُن کی سابقہ حکومت ہے۔

  • مجھے اور مریم نواز کو کون انصاف فراہم کرے گا؟،نواز شریف

    مجھے اور مریم نواز کو کون انصاف فراہم کرے گا؟،نواز شریف

    مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے استفسار کیا ہے کہ میرے حق میں اور کتنی گواہیاں درکار ہیں؟ لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہر بات پر سوموٹو لینے والوں کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات نظر نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ میرے حق میں جج ارشد ملک، جسٹس شوکت صدیقی کے بعد اور کتنی گواہیاں درکار ہیں؟

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ میرا اور مریم نواز کا عدالتی فیصلوں کے ذریعے سیاسی قتل کیا گیا، میرے ساتھ ناانصافی ہوئی۔اُن کا کہنا تھا کہ پوچھتا ہوں مجھے اور مریم نواز کو کون انصاف فراہم کرے گا؟ ہے کوئی میرے اور مریم نواز کے کیس پر سوموٹو لینے والا؟

    نواز شریف کا مذید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مشکل ترین حالات میں بہترین کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار سابق وزیراعظم عمران خان اور اُن کی سابقہ حکومت ہے۔

    اس سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے شہباز شریف اور ان کی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے قیاس آرائیاں غلط اور حقائق کے منافی قرار دیا تھا .سابق وزیراعظم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی جن میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف ،وزیراعظم شہباز شریف حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں .

    مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں پر امید ہوں کہ جس طرح مشکل ترین حالات میں وزیراعظم شہباز شریف دن رات جدوجہد اور کوششیں کر رہے ہیں اس کا پھل انہیں ضرور ملے گا اور شہباز شریف سابو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیدا کردہ ملکی بدترین حالات پر قابو پا لیں گے.

  • عمران خان کو پچھلے مقدمات میں گرفتار کیا جائے،جاوید لطیف

    عمران خان کو پچھلے مقدمات میں گرفتار کیا جائے،جاوید لطیف

    عمران خان کو پچھلے مقدمات میں گرفتار کیا جائے،جاوید لطیف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر، ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ شہباز گل پرکوئی تشدد نہیں ہوا،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاستدانوں کے خلاف جو انتقامی کارروائیاں کیں وہ سب کے سامنے ہیں، قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آپ عمران خان کی لائیو کوریج روک کر کہتے ہیں ٹھیک ہو گیا اس کی ریکارڈ تقریر چلانے کی اجازت ہے تو تین بار کے منتخب وزیراعظم نوازشریف کی ریکارڈ تقریر چلانے پر ممانعت کیوں ہے آپ ایک کو سہولت اور دوسرے کو بلیک آؤٹ کر رہے ہیں

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اس طرح کے کیسز میں گرفتار کرنے کے بجائے کرپشن کیسز کا فیصلہ کیا جائے عمرانی کرپشن کا قوم کو بتایا جائے جس نے باہر سے پیسہ لے کر قومی راز فروخت کئے اگر ہمارے درجنوں لوگ نااہل ہو سکتے ہیں تو عمران خان کیوں نااہل نہیں ہو سکتے عمران خان کی گرفتاری ان مقدمات کی بجائے پینڈنگ کیسز میں گرفتار ہونا چاہیے کرپشن کیسز منی لانڈرنگ فارن فنڈنگ کیسز موجود ہیں ہمارے خلاف تو 8 دن میں فیصلہ ہو جاتا تھا یہاں آٹھ سال لگا دیئے جاتے ہیں

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اگر نوازشریف کی واپسی کو لیکر ان کے خلاف مقدمے بنانے ہیں تو شوق سے بنا لیں ہم نے طے کر لیا ہے کہ اب جواب دیں گے نواز شریف آ رہا ہے، ہم بتا رہے ہیں کہ نتائج سے بے پرواہ ہو کر آئیں گے عوام کو ظلم و زیادتی سے بچائیں گے بجلی کے بلوں سمیت ریلیف میں رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے بہتر راستہ اپنائیں گے ہمیں پتہ ہے کہ ہم بھی عوام سے ہی ہیں نواز شریف آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں کہ آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہیے! نوازشریف کے نظریے سے ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

  • نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تیاریاں شروع۔ مریم کو ذمہ داری دے دی گئی

    نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تیاریاں شروع۔ مریم کو ذمہ داری دے دی گئی

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تیاریاں شروع ہو گئیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تیاریاں شروع ہو گئیں نواز شریف نے پاکستان واپسی کے حوالہ سے پارٹی کو آگاہ کر دیا ہے نواز شریف کی واپسی پر استقبال کی تیاریاں کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے نواز شریف کی واپسی پر انکا بھر پور استقبال کیا جائے گا اس ضمن میں مریم نواز کو ذمہ داری سونپی گئی ہے مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے استقبال کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں گی اور تمام تر انتظامات کی خود نگرانی کریں گی

    سابق وزیراعظم نواز شریف بیمار ہوئے تھے تو علاج کے لیے لندن گئے تھے شہباز شریف نے نواز شریف کی واپسی کی ضمانت دی تھی نواز شریف کے لندن جانے کے بعد کرونا شروع ہو گیا جس کی وجہ سے انکا علاج نہ ہو سکا اب کرونا کی شرح کم ہونے کے بعد ہسپتال کھلے ۔

    نواز شریف کی اسلام آباد متوقع ہے اسلام آباد میں نواذ شریف کا پارٹی قائدین اور کارکنان استقبال کریں گے۔ بعد ازاں نواز شریف ایک کارواں کی صورت میں لاہور آئیں گے۔ نواز شریف کی واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان بھی جلد ہو جائے گا ۔

    موجودہ سیاسی صورتحال میں عمران خان کا مقابلہ کرنے کے لئے ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ نواز شریف ہی مقابلہ کر سکتے ہیں اور انکو پاکستان میں پارٹی کی قیادت کرنی چاہئے ۔ موجودہ سیاسی صورتحال میں پارٹی کی مضبوطی کے لیے نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا

  • پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس 48 گھنٹوں میں سپریم کورٹ بھیجا جائے،نواز شریف

    پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس 48 گھنٹوں میں سپریم کورٹ بھیجا جائے،نواز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمران اتحاد کے قائدین کے اجلاس کی اندرونی کہانی کا باغی ٹی وی نے پتہ لگا لیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمران اتحاد کے قائدین کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کو آئندہ 48 گھنٹوں میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی ہدایت کردی۔

    حکومتی اتحادی جماعتوں کا عمران خان کو نااہل قراردینےکیلئے ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہےکہ سپریم کورٹ سے استدعا کی جائےکہ اس ریفرنس کو فل کورٹ سنے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصرکے ایجنڈے پر عدم استحکام پیدا کرنے والوں سےکوئی رعایت نہ برتی جائے، انہوں نے کہا کہ عمران خان سی پیک کو رول بیک اور کشمیرکا سودا کرنے میں بھی براہ راست ملوث ہے۔

     

    فارن فنڈنگ کیس:اسد قیصر، قاسم سوری و دیگر کیخلاف آپریشن کلین اپ شروع ہونیکا امکان

     

    اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ نےکہا کہ اتحادی حکومت کو اب کارکردگی دکھانا ہوگی، حکومت کو مہنگائی کے جن کو ہر صورت قابو کرنا ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتحادی جماعتیں ملک بھر میں تحریک انصاف کے خلاف مل کر جلسےکریں گی، ایم کیو ایم کراچی میں اور پیپلز پارٹی حیدر آباد اور سکھر میں جلسے کرےگی۔ جے یو آئی پشاور میں پختونخوامیپ اوربی این پی مینگل کوئٹہ میں جلسہ کریں گی، مسلم لیگ ن لاہور ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں جلسے کرےگی، جلسوں میں اتحادی جماعتوں کی تمام قیادت شریک ہوگی۔

     

    پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ پارٹی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرنا ہے،رانا ثناء اللہ

     

    قبل ازین بھی سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن میں میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ثاقب نثار صاحب چاہے ریٹائر ہو گئے ہیں لیکن وقت آئے گا اور ان کو ان سب باتوں کا جواب دینا پڑے گا. عظمت شیخ صاحب جو جج تھے ان کو اس بات کا جواب دینا پڑے گا،انہوں نے وٹس ایپ پر کس طرح سے جے آئی ٹی بنائی؟،اب کھوسہ صاحب کو بھی اس بات کا جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے عمران خان کو کہا تم کیوں سڑکوں پر پھرتے ہو ؟ اؤ ہمارے پاس اپنا کیس لے کر آؤ،ہم فیصلہ سنائیں گے.

    نواز شریف نے کہا کہ حد ہوتی ہے نا انصافیوں کی ،ظلم کی، ذیادتیوں کی، میرے خلاف ظلم ،ذیادتی ،ناانصافی کرتے کرتے پاکستان کو ڈبو دیا.پاکستان کو نعوزوبلا تباہ وبرباد کر دیا.آج پاکستان کو ایسی جگہ پر پہنچا دیا ہے جہان آج پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا مشکل ہو رہا ہے.پاکستان کی معیشت کا گزشتہ چار سال میں وہ حال کر دیا ہے کہ اس کو وینٹی لیٹر پر لے آئے ہیں،جس کی آج دوبارہ سانس بحال کرنا مشکل ہو رہا ہے.

    انہوں نے کہا کہ بے چارے لوگوں کی مہنگائی سے قمر ٹوٹ گئی ہے ، چار سال سے قمر توڑ مہنگائی کا تسلسل چل رہا ہے جو بند ہونے کا نام ہی نہیں لیتا.میں سمجھتا ہوں کہ یہ سب چیزیں پاکستان کے ساتھ زیادتی ہیں. نواز شریف نے کہا کہ میں بڑے پر زور الفاظ میں حکومت سے کہوں گا اور پاکستان کے سیاسی پارٹیوں کو بھی کہوں گا کہ اس میں کردار ادا کریں اس فتنے کی فتنہ بازی اور شرانگیزی کو اب ہمیشہ کیلئے ختم کریں ،آئین اور قانوں کے مطابق اس کے خلاف فوری ایکشن لیں.

  • حکومت اور سیاسی جماعتیں عمران خان کے خلاف فوری ایکشن لیں ،نواز شریف

    حکومت اور سیاسی جماعتیں عمران خان کے خلاف فوری ایکشن لیں ،نواز شریف

    مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ثاقب نثار صاحب چاہے ریٹائر ہو گئے ہیں لیکن وقت آئے گا اور ان کو ان سب باتوں کا جواب دینا پڑے گا.

    لندن میں میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عظمت شیخ صاحب جو جج تھے ان کو اس بات کا جواب دینا پڑے گا،انہوں نے وٹس ایپ پر کس طرح سے جے آئی ٹی بنائی؟،اب کھوسہ صاحب کو بھی اس بات کا جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے عمران خان کو کہا تم کیوں سڑکوں پر پھرتے ہو ؟ اؤ ہمارے پاس اپنا کیس لے کر آؤ،ہم فیصلہ سنائیں گے.

    نواز شریف نے کہا کہ حد ہوتی ہے نا انصافیوں کی ،ظلم کی، ذیادتیوں کی، میرے خلاف ظلم ،ذیادتی ،ناانصافی کرتے کرتے پاکستان کو ڈبو دیا.پاکستان کو نعوزوبلا تباہ وبرباد کر دیا.آج پاکستان کو ایسی جگہ پر پہنچا دیا ہے جہان آج پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا مشکل ہو رہا ہے.پاکستان کی معیشت کا گزشتہ چار سال میں وہ حال کر دیا ہے کہ اس کو وینٹی لیٹر پر لے آئے ہیں،جس کی آج دوبارہ سانس بحال کرنا مشکل ہو رہا ہے.

    انہوں نے کہا کہ بے چارے لوگوں کی مہنگائی سے قمر ٹوٹ گئی ہے ، چار سال سے قمر توڑ مہنگائی کا تسلسل چل رہا ہے جو بند ہونے کا نام ہی نہیں لیتا.میں سمجھتا ہوں کہ یہ سب چیزیں پاکستان کے ساتھ زیادتی ہیں. نواز شریف نے کہا کہ میں بڑے پر زور الفاظ میں حکومت سے کہوں گا اور پاکستان کے سیاسی پارٹیوں کو بھی کہوں گا کہ اس میں کردار ادا کریں اس فتنے کی فتنہ بازی اور شرانگیزی کو اب ہمیشہ کیلئے ختم کریں ،آئین اور قانوں کے مطابق اس کے خلاف فوری ایکشن لیں.

    نوازشریف نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ اس بندے نے پاکستان کے معاشرے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،ہمارے ملک کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،ہماری قوم کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،ہماری معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے. یہ کوئی خارجی ایجنڈا لے کر پاکستان میں آیا تھا جس کو یہ پاکستان میں امپلیمنٹ کر رہا تھا .انہوں نے کہا کہ صادق صاحب جو لندن کے میئر ہیں عمران خان الیکشن میں صادق صاحب کی مدد کرنے کی بجائے ان کے مخالف امیدوار زیک گولڈسمتھ کی مدد کر رہا ہے .