Baaghi TV

Tag: نواز شریف

  • حکومت اور سیاسی جماعتیں عمران خان کے خلاف فوری ایکشن لیں ،نواز شریف

    حکومت اور سیاسی جماعتیں عمران خان کے خلاف فوری ایکشن لیں ،نواز شریف

    مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ثاقب نثار صاحب چاہے ریٹائر ہو گئے ہیں لیکن وقت آئے گا اور ان کو ان سب باتوں کا جواب دینا پڑے گا.

    لندن میں میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عظمت شیخ صاحب جو جج تھے ان کو اس بات کا جواب دینا پڑے گا،انہوں نے وٹس ایپ پر کس طرح سے جے آئی ٹی بنائی؟،اب کھوسہ صاحب کو بھی اس بات کا جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے عمران خان کو کہا تم کیوں سڑکوں پر پھرتے ہو ؟ اؤ ہمارے پاس اپنا کیس لے کر آؤ،ہم فیصلہ سنائیں گے.

    نواز شریف نے کہا کہ حد ہوتی ہے نا انصافیوں کی ،ظلم کی، ذیادتیوں کی، میرے خلاف ظلم ،ذیادتی ،ناانصافی کرتے کرتے پاکستان کو ڈبو دیا.پاکستان کو نعوزوبلا تباہ وبرباد کر دیا.آج پاکستان کو ایسی جگہ پر پہنچا دیا ہے جہان آج پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا مشکل ہو رہا ہے.پاکستان کی معیشت کا گزشتہ چار سال میں وہ حال کر دیا ہے کہ اس کو وینٹی لیٹر پر لے آئے ہیں،جس کی آج دوبارہ سانس بحال کرنا مشکل ہو رہا ہے.

    انہوں نے کہا کہ بے چارے لوگوں کی مہنگائی سے قمر ٹوٹ گئی ہے ، چار سال سے قمر توڑ مہنگائی کا تسلسل چل رہا ہے جو بند ہونے کا نام ہی نہیں لیتا.میں سمجھتا ہوں کہ یہ سب چیزیں پاکستان کے ساتھ زیادتی ہیں. نواز شریف نے کہا کہ میں بڑے پر زور الفاظ میں حکومت سے کہوں گا اور پاکستان کے سیاسی پارٹیوں کو بھی کہوں گا کہ اس میں کردار ادا کریں اس فتنے کی فتنہ بازی اور شرانگیزی کو اب ہمیشہ کیلئے ختم کریں ،آئین اور قانوں کے مطابق اس کے خلاف فوری ایکشن لیں.

    نوازشریف نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ اس بندے نے پاکستان کے معاشرے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،ہمارے ملک کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،ہماری قوم کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،ہماری معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے. یہ کوئی خارجی ایجنڈا لے کر پاکستان میں آیا تھا جس کو یہ پاکستان میں امپلیمنٹ کر رہا تھا .انہوں نے کہا کہ صادق صاحب جو لندن کے میئر ہیں عمران خان الیکشن میں صادق صاحب کی مدد کرنے کی بجائے ان کے مخالف امیدوار زیک گولڈسمتھ کی مدد کر رہا ہے .

  • نواز شریف خاموش کیوں؟ اسمبلیاں تحلیل،اکتوبر میں انتخابات، افواہیں اور حقیقت

    نواز شریف خاموش کیوں؟ اسمبلیاں تحلیل،اکتوبر میں انتخابات، افواہیں اور حقیقت

    نواز شریف خاموش کیوں؟ اسمبلیاں تحلیل،اکتوبر میں انتخابات، افواہیں اور حقیقت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ جب تک نواز شریف واپس نہیں آتے ن لیگ کا بیانیہ بیک فٹ پر ہی رہے گا، تحریک انصاف لانگ مارچ کر سکتی ہے لیکن دھرنا نہیں دیں گے، آرمی چیف کی تقرری کے حوالہ سے قیاس آرائیاں ملک کے لئے نقصان دہ ہیں

    مبشر لقمان آفییشل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جہاں تک آرمی چیف کی تقرری کا تعلق ہے میں اسوقت یقین کروں گا جب آئی ایس پی آر کوئی پریس ریلیز دے گا کیونکہ افواج پاکستان کے حوالہ سے آئی ایس پی آر ہی ہے جو ہمیں بتاتا ہے، ہمیں قیاس آرائی نہیں کرنی چاہئے، قیاس آرائی ملک کو نقصان دیتی ہے، جب آئی ایس پی آر کی جانب سے کوئی بات کہی جائے گی تو پھر ہم اس پر کمنٹ کر لیں گے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا اتنی بری خبر نہیں ہے، کافی لوگوں کو ہو رہا ہے اور ہوا ہے، فلائٹ میں کرونا زیادہ کیچ کرتا ہے، کلوز کیبن ہوتا ہے،جہاں تک نواز شریف کا تعلق ہے جب تک آئیں گے نہیں ن لیگ کی سیاست گومگو ہی رہے گی، میاں صاحب آئیں ،جیل جائیں اسکے بعد سیاست ہو گی انکی، اخلاقی طور پر وہ کافی بیک فٹ پر ہیں، جس طرح کی رپورٹس یہاں بنیں اور پھر وہ باہر گئے، اب وہ جو مرضی کہیں کرونا ختم ہو گیا، پرائیویٹ علاج ہو سکتا ہے، اور اسکے بعد وہ آ بھی سکتے ہیں، نہ علاج کی خبریں نہ آنے کی خبریں پھر چہ میگوئیاں ہوں گی، وفاق میں انکے بھائی کی حکومت ہے پھر اتنی مشکل نہیں ہونی چاہئے جب تک وہ نہیں آئیں گے انکا بیانیہ زور نہیں پکڑے گا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے اور پی ٹی آئی کے بیانئے میں بہت فرق ہے، کل عمران خان تقریر کر رہے تھے جب تک عمران خان کی تقریر ختم نہیں ہوئی تھی انکی ہر چیز ہر کسی کو پتہ چل رہی تھی کیونکہ اسکا سوشل میڈیا بہت ایکٹو ہے، میاں صاحب کی ٹیم پریس کانفرنسوں پر زور دے رہی ہے، پی ٹی آئی والے پریس کانفرنس بھی کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی وائرل کرتے ہیں، ن لیگ نے سوشل میڈیا کو منظم نہ کیا تو انکا بیانیہ دفن ہوتا چلا جائے گا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مرکز میں اب ن لیگ اور اتحادی حکومت نہیں چھوڑ سکتے اگر چھوڑی تو سیاسی قیمہ بن جائے گا انکا، اگلے پانچ چھ ماہ میں استحکام لائیں گے تو پھر انکو ہی کچھ فائدہ ملے گا، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، بہت سیریس ایشو ہیں، اگر یہ جاتے ہیں تو انکا کیا بچے گا؟ کل عمران خان نے کہہ دیا کہ ہمارے ساڑھے تین سال میں پچاس روپے ڈالر اوپر گیا اور انکے تین ماہ میں 75 روپے گیا، اگر اس طرح اتحادی حکومت چھوڑتے ہیں تو الیکشن میں کیا منہ دکھائیں گے

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میثاق معیشت ہونا چاہئے اور ایک بزنس پلان بنے کہ حکومت جو بھی بنے اسی بزنس پلان کو فالوکرے گی، جب کوئی دوسرا آتا ہے تو پچھلی سکیموں کو بند کر کے نئی سکیمیں لے آتا ہے یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے، میں میثاق معیشت کو سپورٹ کرتا ہوں،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس پنجاب اور کے پی میں حکومت ہے، اب لگتا ہے لانگ مارچ کریں گے، اور ٹف ٹائم دے سکتے ہیں یہ اور دیں گے بھی سہی،دھرنا مشکل ہے لیکن لانگ مارچ ضرور ہو سکتی ہے، دھرنے کے لئے لمبی پلاننگ چاہئے، پنجاب انکے پاس آ گیا تو صورتحال بدل گئی

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

  • نواز شریف نے حکومت چھوڑنے کے حوالہ سے بات شروع کر دی

    نواز شریف نے حکومت چھوڑنے کے حوالہ سے بات شروع کر دی

    سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی قیادت سے وفاقی حکومت چھوڑنے کے حوالہ سے بات شروع کر دی ہے

    نجی ٹی وی جیو کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں ہیں تا ہم انکی پاکستان میں ن لیگ کی قیادت سے بات چیت ہوئی ہے، نواز شریف نے پارٹی قیادت سے قبل از وقت الیکشن کے آپشن پر بھی بات کی، نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پی ڈی ایم رہنماؤں اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سے قبل از وقت الیکشن اور وفاقی حکومت چھوڑنے کے حوالہ سے کئی بار بات چیت کی تا ہم پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری، اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت چھوڑنے کی مخالفت کی ہے

    دوسری جانب پی ڈی ایم جماعتوں کا اہم اجلاس آج مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہو گا اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ،اجلاس میں پنجاب کی صورتحال اور سپریم کورٹ کے فیصلے بارے بھی مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے،

    اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانئے کو ناکام بنانے کے لئے بھی مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے استعفے منظور کرنے یا نہ کرنے کے حوالہ سے بھی مشاورت ہو گی، اجلاس میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف کیسز، آئین شکنی کے حوالہ سے کاروائی پر بھی غور کیا جائے گا

    نواز شریف نہیں آئے گا، شیخ رشید

    علاوہ ازیں سابق وزیر داخلہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے،اسکے اختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے گھٹایا نہیں جا سکتا۔ سپریم کورٹ کو جیب کی گھڑی ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔ ڈالر 250 کا اور 7 ارب ڈالر کے ذخائر کم ہو گئے ہیں

    ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا۔نیب کی من پسند ترمیم بھی ختم ہو گی،اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف ملے گا۔ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی انکا کھیل ختم ہو جائے گا۔نہ من پسند قانون سازی ہوگی،نہ نواز شریف آئے گا۔اکتوبر،نومبر میں الیکشن ہونگے

    ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

  • سپریم کورٹ کے فیصلے پرنواز شریف اور مریم نواز کا سخت ردعمل

    سپریم کورٹ کے فیصلے پرنواز شریف اور مریم نواز کا سخت ردعمل

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قئاد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی اور جماعت کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب کو آج رات ہی ان سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔


    سپریم کورٹ کے فیصلے پر مریم نواز نے سماجی رابطےھ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں ’جوڈیشل کُوپ‘ لکھا۔


    انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں ’انصاف کا قتل نا منظور‘ لکھا-


    جبکہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام-

    خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے، حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں۔

    عدالت نے حکم دیا ہےکہ آج رات 11:30 تک پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں، گورنر پنجاب آج رات ساڑھے گیارہ بجے تک پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ کا حلف لیں، فیصلے پر فوری عمل یقینی بنایا جائے،گورنر اگر پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے، فیصلے کی کاپی فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائے۔

    سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی جانب سے بطور وزیر اعلیٰ تقرریاں بھی کالعدم قرار دے دی ہیں۔

  • آئین پامال کرنیوالوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ،نواز، مولانا میں اتفاق

    آئین پامال کرنیوالوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ،نواز، مولانا میں اتفاق

    آئین پامال کرنیوالوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ،نواز، مولانا میں اتفاق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے

    نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا ہے، ٹیلی فونک گفتگو میں ملکی سیاسی صورتحال، خصوصا پنجاب کے حوالہ سے بات چیت کی گئی دونوں رہنماوں نے پی ٹی آئی کی سیاست کا مقابلہ کرنے کے لیے جارحانہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا سیاسی اور معاشی حکمت عملی سے متعلق نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کی تجاویز سے مکمل اتفاق کیا،

    مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف میں طے پایا کہ آئندہ بھی باہمی مشاورت کے ساتھ تمام حکمت عملی طے کی جائے گی، دونوں رہنماوں نے پنجاب معرکہ کے بعد مہنگائی کو کم کرنے کے لیے تیل اور بجلی سستی کرنے پر اتفاق کیا،دونوں رہنماؤں نے آئین پامال کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا دونوں رہنماوں نے کرپشن اور معاشی تباہی جیسے حقائق کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ بھی کیا

    واضح رہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کے الیکشن آج ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی کے امیدوار چوھدری پرویز الہیٰ ہیں جبکہ ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز ہیں، پنجاب کے وزیراعلیٰ کے الیکشن آئندہ ملکی سیاست کا تعین کریں گے ،آصف زرداری، بلاول زرداری بھی لاہور میں ہیں اور گزشتہ دو روز سے آصف زرداری متحرک ہیں، پنجاب میں ملاقاتیں کر رہے ہیں، حکومت و اپوزیشن دونوں اپنے اپنے اراکین سے اتنے خوفزدہ تھے کہ انہیں ہوٹلوں میں رکھا گیا تھا اور اپنی نگرانی میں سب کو اجلاس میں لایا گیا ،پنجاب میں پارٹیوں کا اپنے اراکین پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

  • مشکل فیصلوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچا ہے،نواز شریف

    مشکل فیصلوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچا ہے،نواز شریف

    لندن: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ امیدواروں کی شکست کے بعد کہا ہے کہ مشکل فیصلوں کا نقصان مسلم لیگ (ن) کو ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے رابطہ کیا اور ضمنی انتخابات کے نتائج کے تناظر میں آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی نواز شریف نے کہا کہ واضع نتائج آنے کے بعد ہنگامی اجلاس میں آئندہ مرحلے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    بلاول بھٹو نے آج ای سی سی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا،ن لیگ کا بھی اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا…

    ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ مشکل فیصلوں کا نقصان (ن) لیگ کو ہوا ہے لیکن ہم عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

    اس سے قبل مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن )کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنے چاہئیں، عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے، سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دل بڑا کرنا چاہیے۔

    مذاکرات کامیاب،پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

    خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج مطابق پاکستان تحریک انصاف 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

    بشریٰ، ارسلان آڈیو لیک: کیا اسلام آباد ہائی کورٹ کا کام تفتیش کرنا ہے؟ جسٹس عامر فاروق

  • لاہورنواز شریف کا تھا،ہے اور رہے گا،مریم نواز

    لاہورنواز شریف کا تھا،ہے اور رہے گا،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی جوش و خروش ن لیگ کی فتح کی نوید ہے، 17 جولائی کو تصدیق کی مہر ثبت ہوگی، مخالفین کو میدان سے بھگا کر دم لیں گے، لاہور پر بری نظر رکھنے والوں کو مایوس لوٹنا پڑے گا۔

    پی پی 168 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سب کو لندن سے نواز شریف کا سلام، ملک اسد کھرکھر شیروں میں آگیا ہے اب شیر بن کر دکھائے گا، شیروں کو شیروں کے ساتھ ہونا چاہیے گیدڑوں کے ساتھ نہیں۔

    چیف الیکشن کمشنر اپنے آئینی کردار کے لئے کسی کو جواب دہ نہیں، ترجمان

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے پر چین کی نیند سوئی، لاہور والو مبارک ہو مشکل وقت گزر گیا، اب ہر آنے والے دنوں میں اچھی خبریں آئیں گی، 17 جولائی کو لاہورمیں چار سیٹوں پر الیکشن ہے، لاہور نواز شریف کا تھا اور رہے گا، لاہور پر بری نظر رکھنے والوں کو مایوس لوٹنا پڑے گا۔

    مریم نواز نے کہا کہ لاہورنواز شریف کا تھا،ہے اور رہے گا، جب عوام کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوئیں تو میں چین کی نیند سوئی،مجھے خوشی ہے میں آج ملک اسد کھوکھر کے ساتھ کھڑی ہوں، 17جولائی کو آپ کو یہاں سے مایوس لوٹنا پڑے گا،اب ہر آنے والے دنوں میں خوشخبری آئے گی،پچھلے چار سال لاہور یتیم تھا اور لاوارث بھی،لاہوراب دوبارہ ان لوگوں کے پاس آگیا ہے جو دن رات ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے،شہبا زشریف نے دن رات ایک کر کے پنجاب کو سجایا،پنجاب کو یہ بھی نہیں پتہ وزیراعلیٰ بزدار تھا یافرح خان.

     

    ضمنی الیکشن، انتخابی مہم کا آج آخری دن،لاہور، بھکراورملتان میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

     

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے مزید کہا کہ آج ملتان میں میرا آخری جلسہ ہوگا، رات 12 بجے الیکشن کمپین ختم ہوجائے گی،کسی نے مذاق میں کہا تھا کہ اگر کسی کے دانتوں میں خلا ہو تو شہباز شریف وہاں بھی سڑک بنا دے گا، لاہور کی ترقی بند ہوگئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں لاہور کی سڑکیں ایک، ایک ماہ صاف نہیں ہوتی تھیں، حمزہ شہباز نے دوبارہ لاہور کو صاف ستھرا بنا دیا ہے، میں تو فخر سے بھائی حمزہ کی کمپین کر رہی ہوں، یہ آج لاہور آرہا ہے اس سے پوچھنا تمہارا وزیراعلیٰ کہاں ہیں؟ چار سال کٹھ پتلی بزدار بیٹھا رہا کسی ایک جلسے میں اسے دیکھا؟، عثمان بزدار نے کچھ کیا ہوتا تو لاہور منہ دکھانے آتا۔

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان خود سب سے بڑا کٹھ پتلی تھا، عمران خان نے عثمان بزدار کو کٹھ پتلی رکھا ہوا تھا، آج تو عمران بزدار کے لیے ووٹ نہیں مانگ رہا، آج عمران اس کے لیے ووٹ مانگے گا جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا، یاد رکھنا شیر اور بلے کی جنگ نہیں ہے، یاد رکھنا یہ لاہور، پنجاب کی ترقی کی جنگ ہے، ہم یہ جنگ چھین کرلیں گے۔

    ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ شہباز شریف نے میٹرو بس بنائی تو اسے جنگلہ بس کہتا تھا، تھوک کر چاٹ کر وہی جنگلہ بس پشاور میں بنائی، عمران خان چار سال مہنگائی کے پہاڑ توڑتا رہا تمہارا قیمتیں کم کرنے سے کیا تعلق؟ نواز شریف نے مجھے آج کہا اگر اسی طرح تیل کی قیمتیں کم ہوتی رہیں تو دو ہفتے بعد مزید کم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور والو وعدہ کرو 17 جولائی کو گھروں سے باہر نکلنا ہے، شیر پر مہر لگانی ہے، شیر پر مہر لگاؤ آپ کی زندگیوں میں بہاریں واپس لائیں گے، پی پی 168 کا جذبہ بتارہا ہے 17 جولائی کو شیر دھاڑے گا، جنگ سمجھ کر 17 جولائی کو باہر نکلنا ہے، ملک اسد کھرکھو کو جتوانا ہے، نواز شریف اور ہم مرتے دم تک لاہور سے وفا نبھائیں گے، ہسدے رہو آباد رہو لاہوریوں، ملتان جلسے میں بڑی ضروری باتیں کروںگی تقریر ضرور سننا۔

  • نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کے گھر چوری کی واردات

    نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کے گھر چوری کی واردات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے گھر چوری ہوئی ہے

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، ڈاکٹر عدنان نے لاہور کے علاقہ ڈیفنس اے تھانے میں مقدمہ درج کروایا ہے، ڈاکٹر عدنان نے پولیس کو بتایا کہ میں کچھ عرصہ سے لندن میں مقیم تھا جبکہ میرے گھر والے عید کے لئے دبئی میں تھے، گھر میں کام کرنے والا گھریلو ملازم چھٹی پر تھا، جب گھر والے عید کے بعد دبئی سے واپس آئے تو کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور گھر سے تقریبا چالیس لاکھ روپے مالیتی سونے اور ہیرے کے زیورات غائب تھے،نا معلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے میرا سامان برآمد کروایا جائے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

    ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا،اور کہا کہ فارنزک ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں ،آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کے مطابق ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے

    ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

  • سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں عید کی نماز ادا کی،ویڈیو آ گئی

    سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں عید کی نماز ادا کی،ویڈیو آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں عید کی نماز ادا کی

    ن لیگی رہنماؤں اسحاق ڈار،حسن نواز و دیگر نے بھی لندن میں نماز عید ادا کی سابق وزیراعظم نے نماز کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ن لیگ کی جانب سے نواز شریف اور دیگر کی نماز عید کی ادائیگی کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے

    نواز شریف نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں ، کارکنان نے نواز شریف کو عید کی مبارکباد دی، نواز شریف اور مریم نواز کا رابطہ بھی ہوا ہے، مریم نواز نے بھی نواز شریف کو عید کی مبارکباد دی،

    واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کے فرزندان اسلام آج عید الاضحی منا رہے ہیں، پاکستان میں عید کل اتوار کو ہو گی،

    سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے تا ہم ابھی تک واپس نہ آئے، نواز شریف جب گئے تھے تو اسوقت عمران خان وزیراعظم تھے، اب شہباز شریف وزیراعظم بن چکے ہیں، عید کے بعد ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کی واپسی ہو رہی ہے ، اسکے بعد نواز شریف کی بھی پاکستان واپسی کا پروگرام بن سکتا ہے ، ن لیگی رہنما کئی بار کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف کو جب ڈاکٹر اجازت دیں گے تو وہ پاکستان واپس آئیں گے،نواز شریف جب لندن گئے تھے تو اس سے قبل جیل میں انکی طبیعت خراب ہو گئی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے انہیں باہربھجوانے کا فیصلہ دیا تھا

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • غیرملکی کئی سالوں سے جیل میں، نواز شریف کی بات ہوتی تو….عدالت کے ریمارکس

    غیرملکی کئی سالوں سے جیل میں، نواز شریف کی بات ہوتی تو….عدالت کے ریمارکس

    غیرملکی کئی سالوں سے جیل میں، نواز شریف کی بات ہوتی تو….عدالت کے ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی دستاویزات پر پاکستان لائے گئے برمی منشیات کے سمگلرکی حوالگی کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی

    دروان سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک غیر ملکی کئی سالوں سے بری ہونے کے باجود جیل میں ہے اگر نواز شریف کی بات ہوتی تو ساری مشینری حرکت میں آ جاتی ، دوران سماعت عدالت نے رہائی کے باوجود غیر ملکی منشیات سمگلر کے جیل میں ہونے پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سرزنش بھی کی

    دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شورٹی اور کچھ شرائط پوری کرنے کے بعد رہا کرنے کا حکم دیا تھا، ملزم کوجیل میں مزید رکھنا غیر قانونی ہے، واپسی کے انتظامات تک سٹیٹ اس کو جگہ دے ایف آئی اے والے جعلی دستاویزات پر ابراہیم کو یہاں لیکرآئے یہاں اس کو سزا ہوئی،بری ہو کر 5 سال سے جیل میں پڑا ہے اس کو اپنے ملک میں بھی معافی مل چکی غیر ملکی ہے پاکستانی نہیں غریب کا کوئی خیال ہی نہیں کرتا، عدالت نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    نوازشریف کی صحتیابی کی تصویر پر لوگوں کو تکلیف ہوئی،رانا ثناء اللہ

    لندن میں جو نوازشریف کا علاج کر رہا ہے وہ ایک بھارتی ڈاکٹر ہے۔ عمران خان اینکر پرسن