Baaghi TV

Tag: نواز شریف

  • عمران نیازی نے تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کردیا،نواز شریف

    عمران نیازی نے تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کردیا،نواز شریف

    عمران نیازی نے تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کردیا،نواز شریف

    ن لیگی رہنما امیر مقام نے لندن کا دورہ کیا اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی

    ملاقات میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا امیر مقام نے پارٹی اور حکومتی امور پر نواز شریف کو موقف سے آگاہ کیا، اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کردیا،تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشکل ترین فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا ملک کو اتحادیوں سے مل کر مشکلات سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں،ن لیگ کو خیبر پختونخوا میں مزید متحرک اور فعال بنایا جائے،

    سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے تا ہم ابھی تک واپس نہیں آئے،نواز شریف جب لندن گئے تھے تو عمران خان کی حکومت تھی، اب ان ہاؤس تبدیلی کے بعد نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف وزیراعظم بن چکے ہیں جبکہ پنجاب میں بھی ن لیگ کی حکومت بن چکی ہے، نواز شریف کی واپسی کے بارے میں ن لیگ کا کہنا ہے کہ علاج کے بعد ہی واپسی ممکن ہو سکے گی، کیونکہ کرونا کے دنوں میں نواز شریف کا علاج نہیں ہو سکا، ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار بھی لندن میں موجود ہیں، امیر مقام کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اسحاق ڈار بھی موجود تھے

    شہباز شریف وزیراعظم بنے تو اسکے بعد انہوں نے بھی کابینہ کے ہمراہ لندن کا دورہ کیا تھا اور نواز شریف سے ملاقات کی تھی،اس دوران لندن میں اہم اجلاس بھی ہوئے تھے، جس میں ن لیگ کی جانب سے اہم فیصلے کئے گئے تھے

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

  • پرویز مشرف کا پاکستان آنےسےانکار نوازشریف  کےآنےمیں رکاوٹ بن گیا،شیخ رشید

    پرویز مشرف کا پاکستان آنےسےانکار نوازشریف کےآنےمیں رکاوٹ بن گیا،شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پرویز ‏مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے آنے میں رکاوٹ بن گیا۔

    باغی ٹی وی : سربراہ عوامی لیگ اور سابق وزیرداخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پرویز ‏مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے آنے میں رکاوٹ بن گیا معاون خصوصی کا جمعہ بازار لگا ہے،ابھی اصلی بجٹ آنا ہےپھر لگ پتہ جانا ہے۔‏‏


    انہوں نے کہا ہے کہ معیشت وینٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہے سامراجی اعلامیےکےغلط اندازے نے ن لیگی سیاست اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کے وقار کومتاثرکیا ۔

    دورحاضرجوڈیشل اکٹیوزم کا نہیں لہذا اب فیصلےآئین کے مطابق ہونگے۔ جسٹس عمرعطاء بندیال


    ان کا کہنا ہے کہ ملک افواہوں کی زد میں ہے جولائی میں بجلی،گیس کے بل آئیں گے تو قیامت ڈھائیں گے اوورسیز پاکستانی سے ووٹ کا حق چھیننا اور نیب قوانین میں اپنے کیسز کے لیے ترمیم کرنا قومی جرم ہے کرپٹ اور چور ملزموں اور مجرموں کو مسلط کر دیا گیا ہے۔ہر شخص موبائل فون پر ہے،اس کی رائے کا احترام لازم ہے۔

    لاہورائیرپورٹ پر پی آئی اے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

    واضح رہے کہ پرویز مشرف کا جلد وطن واپسی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے کیوں کہ ڈاکٹروں نے انہیں فضائی سفر سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا ہے متحدہ عرب امارات کی حکومت انہیں بوئنگ۔777 طیارے کو ایئر ایمبولینس میں منتقل کرکے فراہم کرنے کو تیار ہے، جس میں وہ تمام آلات اور سہولیات میسر ہوں گی جو پاکستان منتقل ہونے کے لیے ضروری ہے۔

    طارق عزیز جو کہ پرویز مشرف کے پرنسپل سیکرٹری اور نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل بھی رہےنے بتایا تھا کہ جنرل پرویز مشرف وطن واپس آنا چاہتے ہیں لیکن ڈاکٹروں کی رائے آڑے آگئی ہے۔

    طارق عزیزپرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف سے بھی رابطے میں ہیں جو اپنے شوہر کے ساتھ دبئی کے اسپتال میں ہیں طارق عزیز کا کہنا تھا کہ سابق صدر کے گھر والوں نے ان تمام افراد سے اظہار تشکر کیا ہےجنہوں نےتمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پرویز مشرف کی صحت یابی کی دعائیں کی ہیں۔

    سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو ڈاکٹروں نے سفر سے منع کردیا

  • مریم نواز پر الزام ہے کہ اس نے جرم میں نواز شریف کی اعانت کی،وکیل کا عدالت میں بیان

    مریم نواز پر الزام ہے کہ اس نے جرم میں نواز شریف کی اعانت کی،وکیل کا عدالت میں بیان

    مریم نواز پر الزام ہے کہ اس نے جرم میں نواز شریف کی اعانت کی،وکیل کا عدالت میں بیان

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں پر سماعت ہوئی

    ن لیگی نائب صدرمریم نوازاور کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے، نیب اسپیشل پراسیکیوٹر ثمان غنی چیمہ اور ڈپٹی پراسیکیوٹر مظفر عباسی عدالت میں پیش ہوئے ،وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نیب کا کیس ہے کہ پراپرٹیز کا اصل مالک نواز شریف ہے، نواز شریف نے یہ پراپرٹی اپنے زیر کفالت لوگوں کے نام پر بنائی،نیب ریفرنس میں کہا گیاکہ نواز شریف نے یہ پراپرٹی حسین نواز کے نام ظاہر کیں،نیب کا موقف ہے کہ مریم نواز کو اس پراپرٹی کا ٹرسٹی بنایا گیا لیکن ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ہے،مریم نواز پر الزام ہے کہ اس نے جرم میں نواز شریف کی اعانت کی، نیب نے نواز شریف کے علاوہ دیگر تمام ملزمان کو شریک جرم قرار دیا،ضمنی ریفرنس دائر ہونے کے بعد ہم نے اعتراض اٹھایا، ہم نے اعتراض اٹھایا کہ ضمنی ریفرنس دائر ہونے کے بعد دوبارہ فرد جرم عائد کی جائے ہماری استدعا نہیں مانی گئی اور اسی فرد جرم پر کیس چلایا گیا،

    جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو چارج ہم نے پڑھا اس میں ٹرسٹ ڈیڈ کا تو کوئی ذکر نہیں .وکیل مریم نواز نے کہا کہ نہیں جو چارج جمع ہے اس میں ٹرسٹ ڈیڈ کا زکر کیا گیا ریفرنس سے لیکر چارج فریم تک تفتیش کو مس لیڈ کیا گیا، سپریم کورٹ نے سوالات اٹھائے تھے اور اس پر ڈائرکشن دی تھی،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس وقت کی آپ بات کررہے ہیں اس وقت تو تفتیش ہی نہیں ہوئی تھی،وکیل نے کہا کہ سربراہ پانامہ جے آئی ٹی واجد ضیا سے پوچھوں گا کہ میرے خلاف کسی گواہ کا 164 کا بیان تھا مجھے صرف زبانی باتوں پر شامل تفتیش کیا گیا،جے آئی ٹی نے مریم نواز کو طلب کیا اور ٹرسٹ ڈیڈ ساتھ لانے کا کہا، واجد ضیاپر جرح میں پوچھا کہ کیا آپ کے پاس مریم نواز کے خلاف شواہد تھے جو طلب کیا،

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرسٹ ڈیڈ تھی تو مریم نواز کو اس سے کنفرنٹ کرانے کیلئے طلب کیا گیا ہو گا،امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر مریم نواز کی کردار کشی مہم بھی چلائی گئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا مریم نواز اس ٹرسٹ ڈیڈ کو تسلیم کرتی ہیں؟ امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ جی مریم نواز ٹرسٹ ڈیڈ کو تسلیم کرتی ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسارکیا کہ اس ٹرسٹ ڈیڈ کا مرکزی ملزم کو کیا فائدہ ہو گا؟ کیا نواز شریف نے دفاعی بیان میں ٹرسٹ ڈیڈ سے متعلق کوئی بیان دیا؟ امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ نواز شریف کا پہلے دن سے موقف رہا کہ بچے کبھی میری زیر کفالت نہیں رہے، نواز شریف کے بھائیوں کے بچے بھی کبھی والدین کے زیرکفالت نہیں رہے نواز شریف کا موقف ہے کہ جب تک والد حیات تھےبچوں کا جیب خرچ بھی لگا رکھا تھا، یہ حقیقت ہے بہت سی کمپنیوں میں نواز شریف شیئر ہولڈر بھی نہیں ہیں،ٹرسٹ ڈیڈ پر مریم نواز، صفدر، حسین نواز اور مقامی وکیل نے دستخط کیے،جیرمی فری مین سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کے سامنے یہ دستاویز دستخط ہوا، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جس دستاویز پر مریم نواز کو سزا ہوئی کیا آپ اب بھی اس کو تسلیم کرتے ہیں؟ امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ قتل میں معاونت اور قتل کے بعد لاش ٹھکانے لگانا دو الگ الگ جرائم ہیں،

    جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا مریم نواز گھر میں بڑی ہیں؟ امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ نواز شریف سے 130 سوال کیے گئے تھے میں انکو اس طرح دیکھ نہیں سکا، نواز شریف کا پہلے دن سے موقف رہا کہ میرے بچے کبھی میری زیر کفالت نہیں رہے، فوجداری تاریخ میں بنائی جانے والی یہ سب سے بااختیار جے آئی ٹی تھی،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا نواز شریف نے اپنے دفاع کے بیان میں ٹرسٹ ڈیڈ سے متعلق کوئی بیان دیا،امجد پرویز نے کہا کہ مریم نواز کو سزا صرف ٹرسٹ ڈیڈ کی بنیاد پر دی گئی ہے،مریم نواز کو سزا ایک نام نہاد ایکسپرٹ کی رپورٹ کی بنیاد پر دی گئی، ڈی این اے ٹیسٹ سب سے مستند ٹیسٹ ہوتا ہے،فوجداری کیس میں محض ایک شہادت کی بنیاد پر سزا نہیں دی جاتی ہے،اس ایکسپرٹ نے کوئی حوالہ دیے بغیر کیلبری فونٹ کو جعلی قرار دیدیا، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کیلبری فونٹ کو جعلی قرار دینے کی واحد شہادت رابرٹ ریڈلے کی رپورٹ تھی؟ وکیل امجد پرویز نے کہا کہ جی ، صرف رابرٹ ریڈلے کی رپورٹ تھی،واجد ضیا نے برطانیہ میں اپنے کزن کی فرم کی خدمات لیں، واجد ضیا کے کزن نے فرانزک ایکسپرٹ رابرٹ ریڈلے کی خدمات لیں،رابرٹ ریڈلے کی وجہ سے مریم نواز آج تک کردار کشی مہم برداشت کر رہی ہیں بیرون ملک سے فرانزک ایکسپرٹ اس لیے ہائر کیا گیا کہ بعد میں جرح نہ ہو سکے،واجد ضیا نے اپنے کزن سے دو کام لیے،ایک تو فرانزک اور دوسرا اخبار اور فوٹو کاپیز کی بنیاد پر ایک رائے لکھ کر لی گئی،

    مریم نواز کے دوسرے وکیل عرفان قادر نے عدالت میں صحافی کی شکایت کر دی، عرفان قادر نے کہا کہ صدیق جان کمرہ عدالت سے مریم نواز سے متعلق ٹوئٹس کر رہے ہیں،ٹوئٹس میں لکھا جا رہا ہے مریم نواز تسبیح پڑھ کر عدالت پر اثر انداز ہو رہی ہیں، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اب اس معاملے پر ہم کیا کہیں؟ بہتر ہے میڈیا والے سماعت کے بعد ہی جو کہنا ہے کہا کریں،ویسے امجد پرویز یہ آپ کے دلائل ہیں یا جو عرفان صاحب نے بتایا اس کا اثر ؟ جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

  • ملک کے مسائل کا حل اکیلے ایک جماعت نہیں نکال سکتی،نواز شریف

    ملک کے مسائل کا حل اکیلے ایک جماعت نہیں نکال سکتی،نواز شریف

    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے اشتراک سے ملک کو بحران سے نکالیں گے۔

    باغی ٹی وی : لندن میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ ساجد میر سے ملاقات کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو مسائل کی دلدل میں پھنسایا، مسائل کا حل اکیلے ایک جماعت نہیں نکال سکتی۔ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے اشتراک سے ملک کو بحران سے نکالیں گے۔

    سابق حکومت کے اقدامات سے دوست ممالک ناراض ہیں، مریم نواز

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے طوفان کی ذمہ دار عمران حکومت ہے، ورثے میں ملےمسائل کو حل کرنے میں وقت لگے گا پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکارکردیا، دوست ممالک کو دور کیا گیا، آئندہ عام انتخابات میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے لائحہ عمل طےکریں گے۔

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کے اقدامات سے دوست ممالک ناراض ہیں۔پیر کو مریم نواز نے مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ اس وقت پاکستان کی معیشت آئی سی یو میں ہےعمران خان ملک کا خزانہ خالی کر کے گئے ہیں۔

    مریم نواز نے کہا تھا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ میں اس نمبر کو ڈھونڈ رہا ہے جو بند ہو چکا ہے عمران خان بس فساد چاہتا ہے یہ حکومت 4 سال سے انتقام کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی تھی اگرعمران خان کو دوبارہ حکومت مل بھی گئی تویہ سب ہی کریں گے جو پچھلے 4 سال میں کیا ہے عمران خان نے خود کو بچانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کو بھی آوازیں دیں۔اور عدم اعتماد سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی رابطہ کیا۔

    پاکستان ترک سرمایہ کاروں کا دوسرا گھر ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں عدلیہ سے درخواست کرتی ہو کہ یہ جو انتشاری سیاست کر رہا ہے اس کا حصہ نہ بنے۔اور سابق حکومت سے تو دوست ممالک بھی خوش نہیں ہیں وہ بھی ناراض ہیں امریکا کو للکارنے والا لیڈر خیبر پختونخواہ میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے اور وہاں کے وسائل استعمال کر رہا ہےانقلاب کے لیے جو ہیلی کاپٹر استعمال کیا وہ خیبر پختو نخوا کا تھا فرح گوگی کا نہیں تھا۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا کے چینی کاروباری گروپس عمران خان سے نہ خوش تھے۔اور ان گروپس نے ہماری حکومت آنے پر شکر کیا۔


    قبل ازیں اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا تھا کہ عوام کو فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا جو پہلے ہی ان پر غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے پہاڑ گرا چکے ہیں ایسے تخریب کاروں کا قلع قمع کیے بغیر پاکستان اپنی حقیقی منزل نہیں پا سکتا، ہمیں بحثیت قوم ان شرپسندوں کا راستہ روکنا ہو گا-

    لیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

  • اداروں کے ساتھ ہوں، ان کو پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتا ہوں،شیخ رشید

    اداروں کے ساتھ ہوں، ان کو پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتا ہوں،شیخ رشید

    اداروں کے ساتھ ہوں، ان کو پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتا ہوں،شیخ رشید
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آج اور کل کا دن سیاست کے لیے بہت اہم ہیں

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ،راولپنڈی اورہرجگہ فیصلے ہو رہے ہیں،31 مئی تک اہم فیصلے ہوجائیں گے ، ڈالر 200 روپے تک جا رہا ہے،48 گھنٹے میں فیصلے ہوجائیں گے ،20مئی کو عمران خان ملتان میں مارچ کی کال دیں گے، عمران خان کے خلاف جس جس نے ماسٹر پلان بنایا وہ عقل کا اندھا تھا،ایم کیو ایم بھی کہتی ہے الیکشن کراؤ،آصف زرداری نے نواز شریف سے جو بدلہ لینا تھا وہ لے لیا ہے ایف آئی اے میں ایک ہی کام ہورہا ہے، حمزہ شہباز،فریال تالپور اور آصف زرداری کےکیسز کسی طرح سے ختم کرنے کا پلان چل رہاہے،جس جہاز پر نواز شریف آئے گا اس میں چور اور غدار کے نعرے لگیں گے، اب نوازشریف کوپاکستان آنے سے کون روک رہا ہے؟

    سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کے ساتھ ہوں، ان کو پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتا ہوں، فرد جرم والے کو پاکستان کا چیف ایگزیکٹو لگا دیا جائے یہ کہاں کا قانون ہے، کیا جن پر کیسز ہوں ان سے ملک کے بڑے فیصلے کروائے جا سکتے ہیں ایف آئی اے مقصود چپڑاسی کا کیس ختم کرنے جارہی ہے،افسران کو ہٹا کر کرائے کے لوگ لگائے جا رہے ہیں ،نگران حکومت بنے گی، انہوں نے آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے،ایم کیو ایم نے کہہ دیا اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

  • نواز شریف سے عبدالعلیم خان کی ملاقات

    نواز شریف سے عبدالعلیم خان کی ملاقات

    لندن میں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن عبدالعلیم خان نے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی : باخبر ذرائع کے مطابق نواز شریف اور عبدالعلیم خان کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیم خان کا کہنا تھ اکہ ابھی سیاسی گفتگو نہیں کرسکتا اور ملک کے حالات بہتر ہوں گے۔

    ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو معاشی ایمرجنسی لگانے کی تجویز دے دی

    قبل ازیں رواں سال مارچ میں بھی عبدالعلیم خان نے نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی تھی۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی نے حکومت کے مشکل فیصلوں کی ذمے داری لینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے رہنما پیپلز پارٹی اور وزیر اعظم کے مشیر برائے امورِ کشمیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم صرف پاور شیئرنگ میں ہی نہیں، بوجھ اُٹھانے میں بھی ساتھ ساتھ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صرف معاشی محاذ پر نہیں بلکہ دیگر محاذوں پر بھی مشکل وقت ہے، اجتماعی ذمےداری لےکر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، مشکل فیصلے کرنے سے اگر ملک بہترہوسکتا ہے اور اس کا سیاسی نقصان ہوتا ہے تو یہ نقصان برداشت کرنا چاہیے۔

    قبل ازیں ایم کیو ایم کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو معاشی ایمرجنسی لگانے کی تجویز دے دی ہے ،وزیراعظم چاہتے ہیں ڈوبتی معیشت کو سہارا دے کر انتخابات میں جانا چاہتے ہیں وزیراعظم نگران حکومت پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے،شہباز شریف کا موقف ہے کہ نگران حکومت بدترین معاشی صورتحال کو نہیں سنبھال سکے گی،امید ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق معاملے کا حل نکل آئے گا،

    اداکارعدنان صدیقی کی نواز شریف سے ملاقات

    خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق معاملے کا حل نکل آئے گا۔وزیراعظم کو ایسا فارمولا بنانے کا مشورہ دیا ہے جس سے بوجھ غریب کے بجائے امیر پر پڑے سرمایہ دار لوگ جن میں سے کچھ حکومت میں بھی بیٹھے ہیں یہ بوجھ برداشت کریں۔سعودیہ، یو اے ای سمیت اس وقت تک کوئی پیسے نہیں دے گا جب تک آئی ایم ایف سے معاملات نہ طے ہو جائیں۔عمران خان کے جلسوں کا زور آہستہ آہستہ ٹوٹ رہا ہے

  • اداکارعدنان صدیقی کی نواز شریف سے ملاقات

    اداکارعدنان صدیقی کی نواز شریف سے ملاقات

    لندن میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اداکار عدنان صدیقی نے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی :ملاقات کے حوالے سے عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ لندن میں فلم کی تشہیر کر رہے ہیں اور سابق وزیراعظم کو فلم دیکھنے کی دعوت دینے آیا تھا۔

    کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا گانا”پسوڑی” پاکستانی پاپ کیلئے دنیا بھر میں ڈور اوپنر قرار

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ملاقات بہت زبردست رہی اور انہوں نے ملاقات میں انڈسٹری کی بہتری کیلئے اقدامات کا بتایا ملاقات میں فلم پالیسی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

    خیال رہے کہ نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں زیرعلاج ہیں اور ان سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات ملتی رہی ہیں۔

    مسلم مخالف بھارتی فلم’دی کشمیر فائلز‘ پر سنگاپور میں پابندی عائد

    قبل ازیں مریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور نئی آنے والی فلم ‘دم مستم’ کی ٹیم سے ملاقات کی تھی عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پر امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی ، جنہوں نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران، اُن کی ٹیم سے ملاقات کی تھی۔

    تصویر میں فلم کے مرکزی اداکار عمران اشرف اور دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔ اداکار نے الہان عمر کے ساتھ اپنی گفتگو کے بارے میں ایک نوٹ لکھا تھا کہ امریکا کی پہلی صومالی نژاد امریکی اور پہلی دو مسلم خواتین میں سےایک، حیرت انگیز الہان عمرکےساتھ جغرافیائی سیاست، تفریح، ثقافت اور کھانے سمیت متعدد فکر انگیز موضوعات پر شاندار گفتگو ہوئی۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں سینئر پاکستانی اداکارو فلمساز عدنان صدیقی نے حکومت کو مقامی فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے چند تجاویز پیش کی تھیں شوبز انڈسٹری کے ساتھی فلم ساز وجاہت رؤف اور یاسر نواز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں عدنان صدیقی نے حکومت سے درخواست کی تھہ کہ’ وہ سب ابھی چھوٹے پیمانے کے فلمساز ہیں، اس لیے حکومت کو ان کے مواد کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

    عدنان صدیقی نے مقامی فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے حکومت کو چند تجاویز بھی پیش کیں تھیں اُنہوں نے کہا تھا کہ ’ایک مناسب پالیسی ہونی چاہیے جس کی مدد سے اس بات کا فیصلہ کیا جاسکے کہ غیر ملکی فلموں کے لیے کتنا وقت اور جگہ مختص کی جائے گی اور کتنی جگہ مقامی فلموں کے لیےمختص کی جائے۔

    ماڈل ایان علی عمران خان پر برس پڑیں،کھری کھری سنا دیں

    اُنہوں نے کہا تھا کہ پیمرا کا قانون ہے کہ ٹیلی ویژن 10 فیصد سے زیادہ غیر ملکی مواد نہیں چلایا سکتا اور اسی طرح ایک اور پالیسی بھی ہے کہ یہاں 15 فیصد سے زیادہ غیر ملکی فلمیں نہیں دکھائی جائیں گی براہ کرم، ہماری درخواستوں کو سنجیدگی سے لیں اور ہمیں وہ کمانے کا موقع دیں جس کے ہم حقدار ہیں ۔

    واضح رہےکہ اس سال عید الفطرکے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستان کی 4 اردو فلموں اور ایک پنجابی فلم نے کورونا وباء کے بعد پاکستان میں سینما گھروں کی رونقیں بحال کرنے میں مثبت کردار ادا کیا تھا اور باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا ئی تھی-

    لیکن عید کے تیسرے دن ہی سینما گھر نے غیر ملکی پروڈکشن کو ترجیح دی، جس کی وجہ سے 50 فیصد سے زیادہ اسکرینز اور یہاں تک کہ کچھ سینما گھروں میں 100فیصد اسکرینز پر غیر ملکی فلموں نے جگہ لے لی تھی-

    پاکستانی گانے "پسوڑی” پر بھارتی اداکارہ کے ڈانس کے انٹرنیٹ پر چرچے

  • سیاست ثانوی،سب مل کر معاشی مسائل کو حل کریں،شاہد خاقان عباسی

    سیاست ثانوی،سب مل کر معاشی مسائل کو حل کریں،شاہد خاقان عباسی

    سیاست ثانوی،سب مل کر معاشی مسائل کو حل کریں،شاہد خاقان عباسی

    شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف پی ایس او میں بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی

    عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر پیش ہوئے،سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کے وکیل پیش نہیں ہوئے عدالت نے مزید کارروائی 9 جون تک ملتوی کردیسابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کی جانب سے نیب آرڈننس کے تحت درخواست دائر کی ہوئی ہے سابق سیکریٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کی جانب سے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کی ہوئی ہے

    عدالت پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم ، ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کوشش ہےآئی ایم ایف سےمعاہدوں کابوجھ عوام پر کم پڑے،شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کی خرابیوں کو دورکرنے کی کوشش کریں گے ہمیں پاکستان کو اولین ترجیح دینا ہو گی سب مل کر معاشی مسائل کو حل کریں،سیاست ثانوی حیثیت اختیار کر چکی ہے،آج اتحادیوں سے بات چیت کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،نوازشریف کو جیسے ڈاکٹر اجازت دیں گے وہ پاکستان آجائیں گے، ڈالر کا تعلق معیشت سے ہے، معیشت کمزور ہو گی تو ڈالر اوپر جائے گا ملکی معیشت 4 سال سے ٹھیک نہیں معیشت ملک کا اصلی مسئلہ بن چکا ہے

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان امریکی سازش کی طرح اب اپنی جان کو خطرے کا بیانیہ بنا رہے ہیں،عمران خان کے پاس ممکنہ خطرے سے متعلق اگر ٹھوس ثبوت ہے تو وزارت داخلہ سےشئیر کریں،عمران خان اپنی جان کو خطرے سے متعلق معلومات فراہم نہیں کرتے تو سیاسی سٹنٹ ہی تصور کیا جائے گا سابق وزیراعظم کا اپنی جان کے خطرے کو پولیٹیکل سٹنٹ کے طور پر پیش کرنا افسوسناک ہے میرا مشورہ ہے عمران خان اپنی سیکیورٹی کو سیاسی پراپیگنڈے کے طور پر پیش نہ کرے شواہد شیئر کریں

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی تباہی کا چہرہ صرف عمران خان ہیں نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں مہنگائی اور کرپشن کم ہوئی نوازشریف ، شہبازشریف اورنے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا عمران خان کے معاشی جرائم کی سزا عوام کو نہیں دینا چاہتے پیٹرول کی قیمت بڑھانا آسان ہے لیکن عوام کومزید تکلیف سے بچانا چاہتے ہیں ، مہنگائی بڑھانا ن لیگی قیادت کی روایت اور اس کے منشور کے خلاف ہے نوازشریف نے دہشت گردی ختم کی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، مہنگائی کم کی نوازشریف دور میں ڈالر 116 روپے تھا، عمران خان نے 189 روپے پر پہنچا دیا ،عمران خان بتائیں پاکستان میں کرپشن کیوں بڑھی؟ 117 سے پاکستان 140 نمبر پر کیوں گیا؟ پی ٹی آئی الیکشن نہیں ملک میں صرف انتشار چاہتی ہے

    دوسری جانب ن لیگی رہنما طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ الیکشن ضرور ہوں گے لیکن مستقبل قریب میں نہیں چند ہی دن ہوئے حکومت سنبھالےہوئے ،صورتحال ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا،امید ہے مستقبل میں بہترین بریک تھرو دیں گے معاشی صورتحال ،الیکشن ، ملکی حالات سمیت دیگر چیلنجز کاسامناہے،اتحادی جماعتیں حکومتی معاملات میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں ملکی معاملات کو ٹھیک کرنے سے متعلق کام شروع ہوچکاہے، ن لیگ میں بعض لوگوں کاخیال تھا عمران خان کو حکومتی مدت مکمل کرنے دیا جائے،ہر سیاسی جماعت میں مختلف رائے ہوتی ہے، جس کا احترام کیاجاتاہے عمران خان کے پاس بلٹ پروف جیپ ہے عمران خان کی جان کو خطرے کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے،عمران خان کی سیکیورٹی پر خیبرپختونخوا اورگللگت بلتستان کےاہلکار مامور ہیں

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    سابق وزیراعظم عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے تیار تھے

    عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی سیکورٹی میں اضافہ

  • لندن: حتمی فیصلوں کیلئے نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس،اہم اعلان متوقع

    لندن: حتمی فیصلوں کیلئے نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس،اہم اعلان متوقع

    لندن: نواز شریف نے حتمی فیصلوں کے لئے آج پھر اجلاس طلب کرلیا-

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں ملکی صورت حال سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی جبکہ ن لیگ کی قیادت نے آج دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے-

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حکومتی ٹیم نے معاشی حقائق کی روشنی میں مستقبل کے اقدامات کے بارے میں اپنی آراء پیش کیں تھیں نواز شریف نے حتمی فیصلوں کے لئے آج پھر اجلاس طلب کیا ہے جس میں ملک اور عوام کو بحران سے نکالنے کے لئے حکمت عملی کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے اتحادی جماعتوں کو آگاہ کیا جائے گا اور پھر اُن کی تائید و حمایت کے بعد نواز شریف اہم اعلان کریں گے۔

    آئین شکن عناصرسےقانون کےمطابق نمٹاجائیگا۔نوازشریف کی زیرصدارت فیصلہ

    بعد ازاں نواز شریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گےجس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے ارکان بھی موجود ہوں گے توقع کی جارہی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کی وجوہات اور کرپشن کے حوالے سے اہم معلومات سے پردہ اٹھائیں گے۔

    قبل ازیں لندن پہنچنے کے بعد وزیراعظم اورکابینہ اراکین نےمسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سےملاقات کی اس دوران نوازشریف انتہائی گرم جوشی سے ملے اور شہباز شریف کو تھپکی بھی دی اس موقع پر نواز شریف سے احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی اور سعد رفیق نے بھی ملاقات کی جبکہ اسحاق ڈار عابد شیر علی اور سلیمان شہباز بھی موجود تھے۔

    نواز شریف نے لندن میں وزیراعظم شہباز شریف سے اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ مشاورت کی جبکہ ملک سیاسی صورتحال، پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل اور عام انتخابات سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا اجلاس میں اتفاق رائے پایا گیا کہ آئین شکن عناصر سے آئین اور قانون کےمطابق نمٹنا ہوگا اجلاس میں توانائی کےشعبے میں سابق حکومت کے پیدا کردہ سنگین بحران، لوڈشیڈنگ، تیل اور ایل این جی نہ منگوانے کی تفصیلات بیان کی گئیں جبکہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ سے عوام کو نجات دلانے اور ریلیف کی فراہمی سے متعلق مختلف سفارشات پر بھی غور ہوا۔

    شکر ہے پاکستان کو جادو ٹونے کے اڈے کی طرح چلانے والوں سے جان چھوٹی. مریم نواز

    دوسری جانب باغی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے سربراہ الطاف حسین کی لندن سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہےویڈیو میں ایم کیو ایم لندن کے بانی سربراہ الطاف حسین نے کہا ہےکہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں یہ صرف آپکو نہیں معلوم پوری دنیا کو معلوم ہے کہ جس زمانے میں رابطہ کمیٹی ہوا کرتی تھی اورمختلف اوقات میں مشاورت کے لئے، بات چیت کے لئے پاکستان سے لندن آیا کرتے تھے میرے پاس، یہی جماعت ہے بہت شور مچاتے تھے کہ رابطہ کمیٹی لندن یاترا کرنے گئی ہے، وہاں سے جو فیصلہ ہو گا اس کے مطابق آگے بڑھیں گے

    الطاف حسین نے ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ آج مجھ پر طعنہ زنی کرنے والے آج وہی مسلم لیگ والے نواز شریف کے پاس لندن نہیں آئے پاکستان سےان سے بات کرنے کے لئےاب کوئی لندن یاترا کا نام دے تو کیسا لگے گا، جب تک رابطہ کمیٹی نے اجتماعی طور پر ٹھاکر کے سامنے سجدہ نہیں کیا اسوقت تک پارٹی ڈسپلن نظم و ضبط آئین کے مطابق تھا، وفا پرست پاکستان و دنیا بھر میں موجود ہیں، ٹھاکر کے سامنے اجتماعی سجدہ کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے-

  • رابطہ کمیٹی کے لندن آنے پر لندن یاترا کہنے والے آج خود لندن یاترا پر ہیں‌،الطاف حسین کی ویڈیو وائرل

    رابطہ کمیٹی کے لندن آنے پر لندن یاترا کہنے والے آج خود لندن یاترا پر ہیں‌،الطاف حسین کی ویڈیو وائرل

    رابطہ کمیٹی کے لندن آنے پر لندن یاترا کہنے والے آج خود لندن یاترا پر ہیں‌،الطاف حسین کی ویڈیو وائرل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے سربراہ الطاف حسین کی لندن سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے

    ویڈیو میں ایم کیو ایم لندن کے بانی سربراہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں ،یہ صرف آپکو نہیں معلوم، پوری دنیا کو معلوم ہے کہ جس زمانے میں رابطہ کمیٹی ہوا کرتی تھی اور مختلف اوقات میں مشاورت کے لئے، بات چیت کے لئے پاکستان سے لندن آیا کرتے تھے میرے پاس، یہی جماعت ہے بہت شور مچاتے تھے کہ رابطہ کمیٹی لندن یاترا کرنے گئی ہے، وہاں سے جو فیصلہ ہو گا اس کے مطابق آگے بڑھیں گے

    الطاف حسین نے ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آج مجھ پر طعنہ زنی کرنے والے آج وہی مسلم لیگ والے نواز شریف کے پاس لندن نہیں آئے پاکستان سے ، ان سے بات کرنے کے لئے، اب کوئی لندن یاترا کا نام دے تو کیسا لگے گا، جب تک رابطہ کمیٹی نے اجتماعی طور پر ٹھاکر کے سامنے سجدہ نہیں کیا اسوقت تک پارٹی ڈسپلن نظم و ضبط آئین کے مطابق تھا،

    الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ وفا پرست پاکستان و دنیا بھر میں موجود ہیں، ٹھاکر کے سامنے اجتماعی سجدہ کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم لندن پر پابندی لگائی جا چکی ہے، الطاف حسین کی جانب سے اداروں مخالف، اور پاکستان مخالف تقریر پر پابندی لگائی گئی تھی، ایم کیو ایم کی پاکستان میں‌ موجود رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم لندن سے علیحدگی اختیار کر لی ہے

    وزیراعظم شہباز شریف ن لیگی رہنماؤں اور وزراء کے ہمراہ لندن گئے ہیں، گزشتہ روز انکی نواز شریف سے جو علاج کے لئے لندن گئے تھے اور ابھی تک واپس نہیں آئے انکے ساتھ ملاقات ہوئی، آج نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس کا دوسرا دور ہو گا جس میں بڑے فیصلے متوقع ہیں،

    عمران خان میرے وزیراعظم، الطاف حسین قائد، دونوں ملکر کیا کرینگے؟ عامر لیاقت کا بڑا دعویٰ

    لندن کی عدالت نے الطاف حسین کو معصوم عن الخطا کیوں قراردیا؟مبشرلقمان نے ساری حقیقت بتادی

    حریم شاہ کی الطاف حسین سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل