Baaghi TV

Tag: نوشہرہ

  • کے پی کے میں موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ،سینئر سول جج بہنوئی سمیت قتل

    کے پی کے میں موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ،سینئر سول جج بہنوئی سمیت قتل

    خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سول جج اور وکیل جاں بحق ہو گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابقڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید نے بتایا کہ مقتولین مردان سے جا رہے تھے کہ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر حملہ کر دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ لاشوں کو نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جن کی شناخت مردان ڈسٹرکٹ کورٹس کے سینئر سول جج محمد حیات کے نام سے ہوئی، جوسوات کے رہائشی تھے۔ڈی پی او نے بتایا کہ جج کا ساتھی پیشہ ورانہ طور پر ایک وکیل تھا، جس کا نام خالد خان تھا، جو ملندرہ ضلع مردان کے رہائشی تھے۔

    ڈی پی او کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے کیونکہ حال ہی میں ضلع مردان کے علاقے ملندری میں مقتول کے ایک رشتہ دار کو قتل کیا گیا تھا۔تاہم، واقعے کی ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے اور کیس کی مزید تفتیش شروع کی جائے گی۔

    آئی جی خیبر پختونخوا کا نوٹس
    دریں اثنا، آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقارحمید نے سینئر سول جج حیات خان، وکیل خالد خان اور سابق ضلع ناظم کوہاٹ ملک اسد پر قاتلانہ حملوں کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی نے ریجنل پولیس افسر مردان اور کوہاٹ سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے ریجنل پولیس افسران کو افسوسناک واقعات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتارکرنے کے احکامات جاری کردیے۔

  • نوشہرہ میں ایکسائز اہلکاروں  پر حملہ، زخمی سب انسپکٹر کے بیان میں اہم انکشافات

    نوشہرہ میں ایکسائز اہلکاروں پر حملہ، زخمی سب انسپکٹر کے بیان میں اہم انکشافات

    پشاور کے علاقے نوشہرہ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ایکسائز موبائل اسکواڈ پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت چار اہلکار شہید ہو گئے،سب انسپکٹر باچاخان کا اہم بیان سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : شہید ہونے والوں میں سپاہی افتخار، مجاہد، پرائیویٹ ڈرائیور شبیر اور سب انسپکٹر فاروق باچا شامل ہیں واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے، جن کی تلاش میں علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہےزخمی حالت میں قلمبند کیے گئے سب انسپکٹر فاروق باچا کے بیان نے واقعے کی سنگینی اور پس منظر کو واضح کیا ہے۔

    باچا خان نے اپنے بیان میں بتایا کہ اطلاع ملی تھی سفید رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی میں بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کی جا رہی ہے، یہ بھی اطلاعات تھیں کہ منشیات سے حاصل کی گئی رقم دہشتگردانہ کارروائیوں میں استعمال ہو گی اس گاڑی کو روکنے کے لیے ہم جی ٹی روڈ پر سبزی منڈی کے مقام پر موجود تھے کہ گاڑی نے ہمیں کراس کیاہم نے تعاقب کیا تو گاڑی میں موجود ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس سے دو اہلکار اور ہمارا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،اگر ملزمان سامنے آئے تو وہ انہیں شناخت کر سکتے ہیں۔

    انکشافات کی روشنی میں ایف آئی آر کے لیے سی ٹی ڈی مردان کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، جس میں قتل، اقدام قتل، سرکاری اہلکاروں پر حملہ، اور دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور کی ملک سعد پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں پولیس، ایکسائز، اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے افسران نے شرکت کی جنازے کے بعد شہدا کو سلامی دی گئی اور ان کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کیے گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اس واقعے نے ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز پر بڑھتے ہوئے خطرات اور منشیات کی آڑ میں جاری دہشتگردی کی سنگینی کو اجاگر کر دیا ہے۔

  • نوشہرہ،پرانی دشمنی،گولیاں چل گئیں، 3 افراد کی موت

    نوشہرہ،پرانی دشمنی،گولیاں چل گئیں، 3 افراد کی موت

    خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں پرانی دشمنی پر 3 افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، مقتولین کی لاشیں کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب سے ملی ہیں

    اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ڈی پی او نوشہرہ اظہر خان کے مطابق مقتولین مردان کے رہائشی تھے،جاں بحق افراد کی شناخت،لقمان ولد حیات سکنہ ڈھاکی مردان ،مرسلین ولد پردول خان سکنہ ڈھاکی مردان ،ارشد ولد نامعلوم سکنہ شنکر مردان کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کی وجہ عناد سابقہ دشمنی بتائی جا رہی ہے،مقامی پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے

    پولیس کے مطابق مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور ملزمان ان کی لاشیں نوشہرہ کے حدود میرہ مغل کئی جنگل میں کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے،ملزمان کے خلاف تہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

  • کشتی حادثہ، کنڈ پارک  عوام کیلئے  مکمل طورپر بند کردیا گیا

    کشتی حادثہ، کنڈ پارک عوام کیلئے مکمل طورپر بند کردیا گیا

    نوشہرہ: خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے کنڈ پارک میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کے بعد پارک کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا-

    با غی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں قائم کنڈ پارک کے دریائے کابل میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں متعدد افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے کچھ کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے،واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد کمشنر نوشہرہ نے کنڈ پارک مکمل بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کنڈ پارک میں تمام تفریحی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں ، حفاظتی اقدامات اور انتظامات یقینی بنانے تک یہاں عوامی داخلہ مکمل طورپر بند کردیا گیا ہے، غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے عید کے دنوں میں کشتی رانی اور نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی تھی تاہم پارک آنے والوں نے اس کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں حادثہ رونما ہوا۔

  • اگلے پانچ سال میں تحریک انصاف مکمل طور پر ختم ہوجائے گی،پرویز خٹک

    اگلے پانچ سال میں تحریک انصاف مکمل طور پر ختم ہوجائے گی،پرویز خٹک

    نوشہرہ : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جعلی انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا یہی فیصلہ آنا تھا۔

    باغی ٹی وی: نوشہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف میں 2010 اور 2011کے بعد کوئی الیکشن صحیح نہیں ہوا، پارٹی میں الیکشن کے بجائے سلیکشن ہوئی، ایک پارٹی اپنے اندر جمہوریت پیدا نہیں کرسکتی تو ان سے جمہوریت کی کیا توقع ہوگی، الیکشن میں پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کی حیثیت آزاد امیدواروں کی ہے، آزاد امیدوار ان کے کسی کام نہیں آئیں گے، اگلے پانچ سال میں تحریک انصاف مکمل طور پر ختم ہوجائے گی، ہماری پارٹی نئی پارٹی ہے، پورے صوبے میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں، پورے صوبے میں تقریباً 70 حلقوں سے امیدوار وں کو کھڑا کر رہا ہوں۔

    انتخابی نشان کے معلومات حاصل کرنے کے لئے پی ٹی آئی کا ویب پورٹل تیار

    دوسری جانب پی ٹی آئی نے بلے کا نشان نہ ملنے پر ووٹرز تک پہنچنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بلے کا نشان نہ ملنےپر آزاد حیثیت میں مختلف انتخابی نشانات جاری کیےگئے ہیں جسپر تحریک انصاف نے ووٹرز تک پارٹی امیدواروں کی تفصیلات پہنچانے کے لیے نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی ویب سائٹ پر پورٹل بنا دیا گیا جہاں تمام امیدواروں کی حلقوں کے لحاظ سے تفصیلات اپلوڈ کردی گئی ہیں، کارکنان کسی بھی حلقے سے پارٹی امیدوار کی تفصیلات چیک کر سکیں گے۔ پورٹل بنانے کا فیصلہ گزشتہ رات سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔

    نواز شریف 8 فروری کو پھر اقتدار میں آئے گا اور ترقی کا سفر وہیں …

    مصدق ملک نے شاہد خاقان کی نوازشریف کے حوالے سے بیان کی مذمت کر دی

  • فضل الرحمان لالچی،بلے کی آفر ہوئی،انکار کر دیا،پرویز خٹک

    فضل الرحمان لالچی،بلے کی آفر ہوئی،انکار کر دیا،پرویز خٹک

    پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کے اصل مجرم یہ سیاسی لوگ ہیں،

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ایسے سیاسی جنہوں نے ہر حکومت میں حصہ لیا ،اپنی جائیدادیں بنائیں،اپنی جائیدادیں بنانے والوں نے قوم کو قرضوں کے کینسر میں مبتلا کیا،پورے صوبے میں ان لوگوں کا مکروہ چہرہ دکھا نے کیلئے نکلا ہوں،کے پی کے عوام سے ہمارا تعلق ووٹ کا نہیں بھائی چارے کا ہے،الیکشن ہو نہ ہو ہم لوگ آپ کی خوشی غمی میں حاضر ہوتے ہیں،فضل الرحمان جیسا منافق اور لالچی انسان زندگی میں نہیں دیکھا ،اسلام کے نام پر مانگتے ہیں،وزارتیں مل جائے تو اسلام آباد کیلئے شریعت بھول جاتے ہیں،موسمی مینڈک میدان میں آچکے ہیں ،کوئی اسلام کے نام پر کوئی روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر ووٹ مانگ رہا ہے،نئے پاکستان کے نام پر ووٹ مانگنے والوں ، ان مینڈکوں کیلئے اکیلا کافی ہوں ،

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ میں تمہارے مقابلے میں آیا ہوں،میں نے تو اپنی پارٹی بنائی، میں  4 سال وفاقی حکومت رہی خیبر پختونخوا کو ایک منصوبہ بھی نہیں دیا ،ہمارے چلتے ہوئے کام بند کئے گئے، پٹھانوں‌کو عمران خان بیوقوف سمجھتا ہے، فاٹا کے ساتھ سو ارب سالانہ کا وعدہ ہوا تھا، وفاق نے پچاس ارب دینے تھے، وہ نہیں دیئے گئے، بہت سی وعدہ خلافیاں ہم سے کی گئیں، اگر کچھ بنتا تو چار سال میں ہم ملک کے لئے کر لیتے،بیٹ ہو یا نہ ہو، ہم میدان میں ہیں، سیاسی آدمی ہیں،ہم نے محنت کرنی ہے، لوگوں کو مستقبل کا راستہ دکھانا ہے،کون ہے کون نہیں، اس سے فرق نہیں پڑتا، ہماری نیت صاف ہے، سب کو شکست ہو گی،میرے مقابلے بہت سارے ہیں، مجھے بلے کی آفر ہوئی میں نے انکار کر دیا، تحریری طور پر کہا کہ مجھے بلا نہیں چاہئے،

    بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔

     پی ٹی آئی کے ساتھ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسکا اپنا کیا دھرا ہے ،

    عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا

    الیکشن میں میں جہاں بھی ہوں گا وہاں جیت ہماری ہی ہوگی

     بانی پی ٹی آئی اب قصہ پارینہ بن چکے

    عمران خان ملک میں الیکشن نہیں چاہتا ، وہ صدارتی نظام چاہتاہے 

  • اگر الیکشن کے نتائج پہلے سے ہی طے تو پھر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، بلاول

    اگر الیکشن کے نتائج پہلے سے ہی طے تو پھر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، بلاول

    نوشہرہ: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر الیکشن سے پہلے ہی نتائج طے کرنے ہیں تو الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : چئیرمپن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں خٹک باغ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر یہ یقینی بنائیں گے کہ فروری میں ہونے والے الیکشن پر کوئی سوال نہ اٹھا سکے،پاکستان کےمسائل کا حل صاف و شفاف الیکشن ہیں ایسا نہ ہو کہ الیکشن سےپہلے نتائج آںے لگیں اور پھر اسکے بعد دھاندلی کے الزاما ت اور دھرنوں کی سیاست شروع ہو جائے۔

    بلاول نے کہاکہ میں 70 ستر سال کے سیاست دانوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنی ساکھ پر الیکشن لڑیں، انتظامیہ کے زور سے الیکشن میں نہ جائیں،میاں صاحب کہہ رہے ہیں کہ جو لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، ان سے نہ پوچھا جائے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان سے پوچھا جانا چاہیے کہ وہ کتنے لوگوں کو روزگار دے رہے ہیں۔

    محمد خان بھٹی کی تعیناتی کیس، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج

    بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو سب کو جیل بھیجنے کی بات کرتے تھے، آج وہ جیل میں ہے جب وہ باہر تھے تو ایوب خان ان کا آئیڈیل تھا اور جب وہ حکومت سے باہر ہوتے ہیں تو ذوالفقار علی بھٹو بننا چاہتے ہیں۔

    قبل ازیں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلزلائرز فورم نوشہرہ کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں صوبائی صدر گوہر رحمان کے علاوہ پی ایل ایف نوشہرہ کے جنرل سیکریٹری عثمان خان، حیدر نواز خٹک، چٹان خان، حاجی فیاض علی خان ودیگر موجود تھے-

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت مستحکم

    علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی شعبہ خواتین خیبرپختونخوا کے وفد نے ملاقات کی،چیئرمین بلاول بھٹو زردارینےا شعبہ خواتین خیبرپختونخوا کے نمائندوں سے عام انتخابات کے حوالے سے انتخابی مہم کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی شعبہ خواتین کی خیبرپختونخوا میں صدر روبینہ خالد، جنرل سیکریٹری شازیہ طہماس، اشبر جدون، نیلوفربابر، دینا ناز ودیگر نے ملاقات کی، شائستہ رزاق، شہناز بی بی، مہرسلطانہ، شاہینہ خان، نگار رؤف، شہناز شمشیر، افراح سجاد، شیرازہ علی، ڈاکٹر غزالہ، مریم میاں خیل، فرح پیٹرک، صائمہ عمر ودیگر نے بھی ملاقات کی-

    سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بج کر 35 منٹ پر مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے اسلام آباد، پشاور اور باجوڑ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جب کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگ کلمہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے-

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا سوات، لوئر دیر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول اپر دیر، چترال، مردان اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے نوشہرہ اور صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    بھارت سےچھوڑے گئےسیلابی ریلوں نے تبا ہی مچا دی،480 دیہات اور موضع جات کی رپورٹ …

    ایمان مزاری اور علی وزیر کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور

    واضح رہے کہ اسی ماہ دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں تین بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔

  • نوشہرہ،دس سالہ بچہ تشدد کے بعد قتل

    نوشہرہ،دس سالہ بچہ تشدد کے بعد قتل

    نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ بانڈہ ملاحان میں دس سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنا کرکے قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے بچے کو گھر سے اغوا کر کے کھیتوں میں لے جاکر تشدد کے بعد قتل کر دیا۔ پولیس نے مقتول پر جنسی تشدد کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی ہے ۔
    آصف محمود ولد طلا محمد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا دس سالہ بیٹا حامد محمود گزشتہ روز گھر سے نکلا اور واپس نہیں آیا۔ جس کو تلاش کیا گیا لیکن بچے کا کوئی پتہ نہ چلا ۔ پیر کی صبح اس کی لاش شاہ شاہ فیصل کے کھیتوں میں پڑی ملی۔ بچے کے والد نے موقف اختیار کیا ہے کہ میرے بیٹے کو تشدد کے بعد پھانسی دے کر قتل کیا گیا ہے ۔ مقتول کے والد نے الزام لگایا کہ اس کے بیٹے کو ملزم وسیم اللہ ، نعیم اللہ پسران ہاشم علی، روخان ولد بخاری ، حسیب ولد نسیم نے قتل کیا ہے کیونکہ ملزمان کے ساتھ چند روز قبل ہماری لڑائی ہوئی تھی۔

  • آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان کا نوشہرہ دورہ،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

    آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان کا نوشہرہ دورہ،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

    -انسپکٹر جنرل آف پولیس صوبہ خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کانوشہرہ میں کمان اینڈ کنٹرول روم، کینٹ امام بارگاہوں، جلوس کے گزرگاہوں کا دورہ۔محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ کی اور اہل تشیع مشران کیساتھ ملاقاتیں کئیں اس موقع پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے انکو تفصیلی بریفنگ دی جس آئی جی کے پی کے کے جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا، انسپکٹر جنرل آف پولیس اخترحیات خان نے محرم الحرام میں امن وامان کے حوالے سے نوشہرہ کا مختصر دورہ کیا۔اس موقع پر ریجنل پولیس افیسر محمد سلیمان اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود بھی اُنکے ہمراہ تھے۔نوشہرہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس نےنوشہرہ کینٹ کے امام بارگاہوں اور جلوس کے گزرگاہوں کا دورہ کرتے ہوئے تمام سیکورٹی انتظامات چیک کئے۔اہل تشیع مشران سے ملکر ان سے مہیا کردہ سیکورٹی کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے نوشہرہ پولیس تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔ کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لئے پولیس افسران و اہلکاران خوش اسلوبی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لئے ریزرو ٹیم ہمہ وقت تیار ہیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے نوشہرہ پولیس کے سیکورٹی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔