Baaghi TV

Tag: نوشہرہ

  • نوشہرہ میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے آگ لگ گئی،13 سالہ لڑکے سمیت 3 راہ گیرشدید زخمی

    نوشہرہ میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے آگ لگ گئی،13 سالہ لڑکے سمیت 3 راہ گیرشدید زخمی

    آزادکشمیر کے علاقے سماہنی کے جنگلات میں کئی روز سے لگی آگ نے تباہی مچا دی –

    باغی ٹی وی : ریسکیو حکام کے مطابق جنڈی چونترہ، کالچھ ، خضر نگر، ٹورسٹ ریسٹ ہاؤس اور فیملی پارک سے ملحقہ جنگل اب بھی آگ کی لپیٹ میں ہیں، درجنوں دیوہیکل چیڑھ کے درخت زمین بوس ہوگئے ہیں۔

    جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی ٹک ٹاکر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    دوسری جانب سیاحتی مقام جنڈی چونترہ میں درخت گرنے سے بجلی کا ٹرانسفارمر بھی زمین پر آگرا جس کے بعد بجلی کا نظام معطل ہوکر رہ گیا ہے بھمبر کی مرکزی شاہراہ پر درخت گرنے سے ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا جب کہ وادی سماہنی میں جاری آتشزدگی سے اب تک ہزاروں کی تعداد میں درخت زمین بوس ہوچکے ہیں۔

    بنگلہ دیش: کمپنی میں آتشزدگی اور دھماکا،5 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی

    نوشہرہ میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے آگ لگ گئی، ایکسئن سٹی ڈویژن فدا محمد کے مطابق واقعہ چوکی ممریز میں پیش آیا،ٹرانسفارمر پھٹنے سےآگ لگ گئی جسکےنتیجےمیں 13 سالہ لڑکا سمیت 3 راہ گیرشدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورمنتقل کیا گیا،جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تینوں زخمی دم توڑ گئے۔

    آزاد کشمیر: میرپورمیں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگادی،تربیلا ڈیم کے قریب…

    چیف ایگزیکٹیوپشاور الیکٹرک پاور کمپنی(پیسکو)جبارخان نے ایس ڈی او سمیت 2 ملازمین کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا،چیف ایگزیکٹیو پیسکو کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی دوسری جانب اہل علاقہ نے الزام لگایا کہ ٹرانسفارمر سےتیل لیکج کی کئی بار شکایت کی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

    شانگلہ اور سوات کے پہاڑی سلسلوں میں آگ بھڑک اٹھی

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ:یادگار شہداء پر حاضری

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ:یادگار شہداء پر حاضری

    راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ:یادگار شہداء پر حاضری ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا ہے اور یادگار شہداء پر حاضری دی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر حاضری دی۔ انہوں نے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

    آرمی چیف نے ایک پروقار تقریب کے دوران میجر جنرل عثمان حق کو کرنل کمانڈنٹ آرمی سروس کور کے بیجز لگائے، تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے سروس کور کی زمانہ امن اور آپریشنز میں خدمات کو سراہا۔

  • پہلی بار نوشہرہ میں قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ

    پہلی بار نوشہرہ میں قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ

    پشاور: نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے شاہ سعود خان اور عبدلرزاق آفریدی نے کہا ہے کہ باآثر قبضہ مافیا کے ایما پر گزشتہ روز نوشہرہ پریس کلب میں جمال شاہ نامی شخص نے جو کہ قبضہ مافیا کا کارندہ ہے نے اپنے دیرگ ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہم پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے ہمیں قبضہ مافیا جبکہ خود کو زمینوں کا قانونی مالک قرار دینے کی ناکام کوشش کی ہے۔پشاور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد جو کہ قبضہ مافیا کے سرغنہ نواب خان کے ایم اپر ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دراصل خود ہی قبضہ مافیا ہیں۔شاہ سعود نے کہا زمینات کے اصل مالک ہم ہیں۔انہوں نے نواب خان اور ان کے دیگر ساتھیوں کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ پشارو پریس کلب یا نوشہرہ پریس کلب میں ہمارے ساتھ مناظرہ کریں تاکہ پریس کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔عبدالرزاق افریدی نے کہا کہ پہلی بار نوشہرہ میں قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے۔انہون نے کہا وہ قبضہ مافیا کے خلاف جہاد کر ہے ہیں تاکہ غریبوں کے جائیدادوں سے قابض مافیا کے قبضے سے ان کی زمینیں واگزار کراسکیں۔