باغی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کا اپنے پارٹی کا نام پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز رکھنے پر غور،باغی ٹی وی کے مطابق پرویز خٹک کے پارٹی کا نام آج کسی بھی وقت فائنل ہو سکتا ہے،پرویز خٹک کو نئی پارٹی بنانے کا فیصلے پر پچاس سے زیادہ ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے سابق وزیر اعلی سمیت کئی ارکان صوبائی اسمبلی پرویز خٹک کے پارٹی کا حصہ بن سکتے ہے،واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بڑی تعداد میں پی ٹی ائی کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے رہائی کے بعد انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تاہم پرویز خٹک پہ الزام تھا کہ وہ پی ٹی آئی ارکان کا پارٹی چھوڑنے کے لئے مجبور کر رہے ہے جس پر پارٹی نے پرویز خٹک سے جواب طلب کیا گیا ،تاہم تسلی بخش جواب نہ دینے کے بعد پرویز خٹک کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا ،
Tag: نوشہرہ
-

محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے میں علماءکرام کا کلیدی کردار کرنے کا عزم
محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے علماء کرام کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں نوشہرہ کینٹ ،رسالپور اور جہانگیرہ کے علماء کرام نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے علماء کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ بھر میں اور خصوصاً محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں علماء کرام اپنا کلیدی کردار کریں۔علماء کرام کی مدد ہی سے سماج دُشمن عناصر کے مذموم ارادےناکام بنائیں جا سکتے ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے مزید کہا کہ شہر کا امن امان برقرار رکھنے کے لیے کسی قسم کی فرقہ واریت، اشتعال انگیز تقاریر ،لوڈ اسپیکر کا غلط استعمال ،اسلحے کی نمائش اور شرپسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جامع مسجد نوشہرہ کینٹ کے خطیب پروفیسر قاضی خلیل الرحمٰن نے علماء کرام کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔میٹنگ کے اختتام پر ملک اور نوشہرہ کے امن و امان اور سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔
-

نوشہرہ میں خاتون غیرت کے نام پر قتل
نوشہرہ میں شوہر نے غیرت کے نام پر 26 سالہ بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شوہر فضل واحد کو بیوی کے کردار پر شک تھا۔ مقتولہ آمنہ کے بھائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقتولہ آمنہ علاج کے غرض سے نجی کلینک جارہی تھی کہ شوہر فضل واحد اور دیور ہمایون نے راستے میں زبردستی پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کے گھر لے گئے،
پولیس نے مقتولہ آمنہ کی نعیش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردی۔ پوسٹ مارٹم کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کے مطابق مقتولہ کے گلے سینے جسم اور پشت پر چھریوں کے درجن سے زائد وار موجود ہیں جس سے مقتولہ کی موت واقع ہوئی،.پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کی نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ جبکہ واقع کا مقدمہ تھانہ مصری بانڈہ نوشہرہ میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق واردات کے بعد فرار ہو گئے جن کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا، -

کے پی کے ضلع نوشہرہ میں چیتے کی ہلاکت
نوشہرہ کے علاقے مناہی کے پہاڑوں میں پہاڑی چیتے کو نامعلوم افراد نے ہلاک کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مناہی کے پہاڑ میں یہ چیتا نمودار ہوا تھا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ چیتے کو کسی نے ہلاک کردیا۔ چیتے کی پراسرار ہلاکت پر محکمہ وائلڈ لائف متحرک ہو گیا۔ ٹیم تحقیقات کے لئے مناہی کے علاقے میں پہنچ گئی۔ وائلڈ لائف کے ڈویژنل آفیسر عامر خان کا کہنا ہے کہ اس چیتے کو کامن لیپرڈ، جبکہ پشتو زبان میں پڑانگ کہا جاتا ہے اور یہ نایاب چیتا درہ آدم خیل کے پہاڑی سلسلہ میں موجود ہے اور انسان کے لئے بالکل بھی خطرناک نہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق چیتے کو کسی نے زہر دے کر ہلاک کیا ہے اور بعد میں لاش بھی چھپائی گئی لیکن اصل حقائق تحقیقات مکمل ہونے پر سامنے آئیں گے۔
-

بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے والے ملزم گرفتار
رسالپور پولیس نے کروڑوں روپوں مالیت کی منشیات کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔سوزوکی پر مرغیوں کے پنجرے سے 30 کلوگرام افیون اور 50 کلوگرام چرس برآمد ۔02 ڈرگ ڈیلر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا
ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود کی خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں اور سمگلروں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئےاشفاق خان SHO رسالپور کو کو خفیہ اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کی جائے گی ۔اطلاع ملتے ہی فوری طور پر مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائی کی گئی ۔ اشفاق خان SHO رسالپور نے پولیس نفری سمیت رشکئی انٹرچینج کے قریب ناکہ بندی کرکے ایک مشکوک سوزوکی روکی جس سے تلاشی کے دوران 30 کلوگرام افیون اور 50 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ موقع پر موجود ملزمان سیف اللہ ولد یوسف خیبر ایجنسی اور محمود ولد چنار گل جسکا تعلق پشاور سے تھا کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے پو لیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی ، -

ڈی ایچ کیو نو شہرہ ہسپتال میں غیر قانونی بھر تیوں کا انکشاف
پی ٹی آئی دور حکومت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ میں غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ، دستاویز کے مطابق ہسپتال کے ایم ایس نے اضافی ملازمین واپس لینے کے لیے ڈی جی ہیلتھ کو خط بھیج دیا ، خط کہا گیا ہے کہ پچھلے دور حکومت میں ہسپتال میں237 ملازمین کی اضافی بھرتی کی گئی ، دستاویز میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ملازمین میں 44 میڈیکل آفیسرز ، 40 نرسز ، 92 وارڈ اٹنڈنٹ اور50 پیرامیڈیکس شامل ہیں ، اضافی سٹاف کو سالانہ 16 کروڑ 10 لاکھ روپے تنخواہیں دی جاتی ہیں ، زرائع کے مطابق غیرقانونی بھرتیاں سابق وزیر اعلیٰ اور وزراء کی سفارش پر کی گئی ہیں ، دستاویز میں ہسپتال کی سالانہ آمدن 80 لاکھ روپے ہے ، 2022_23 بجٹ 60 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے، جس میں 53 کروڑ 44 لاکھ تنخواہوں اور 6 کروڑ 85 لاکھ روپے نان سیلری بجٹ ہے، ہسپتال کی عمارت 1953 میں تعمیرہوئی اور عمارت کا ڈھانچہ پرانا ہوچکا ہے ، لیکن مالی خسارے کے باعث اسپتال کی تزئین و آرائش نہیں کی جا سکتی ،
نیب زرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کررہی ہے، -

منشیات سمگلنگ کا منصو بہ ناکام
تھانہ ایکسائز مردان کی رشکئی بائی پاس پر کا میاب کاروئی کے نتیجے میں 12 کلو چرس بر آمد،، ترجمان ایکسائز منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں رکھا گیا تھا،جو پشاور سے براستہ نوشہرہ پنجاب سمگل کی جا رہی تھی، پولیس نے شک کے بنیاد پر گاڑی کو روکا اور تلاشی لی جس کے نتیجے میں منشیات برامد ہوئی،گاڑی چلانے والے ملزم کی نشاندہی احمد حسن کے نام سے ہوئی ہے جسکا تعلق پشاور سے بتایا جا رہا ہے،تاہم ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ تھانہ ایکسائز مردان میں درج لیا گیا ہے ،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،جس کے نتیجے میں منشیات فروش گروہ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے،
-

نوشہرہ سے ڈکیت گروہ گرفتار،سامان برآمد
نوشہرہ میں گھروں میں ڈکیتی کرنے والا دو رُکنی گروہ گرفتارہو گیاملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔نشاندہی پر چوری شدہ مال کو فروخت کرنے کارقم اور تالے توڑنے کا کٹر برآمد کیا ،26 مئی کو فیاض خان نامی شخص کے گھر پہ کچھ لوگوں نے ڈاکہ ڈال کے گھر سےکچھ سامان
لےگئے جس پر فیاض خان ساکن نستہ حال واپڈا کالونی نے قریبی تھانے میں آیف آئی آردرج کراتے ہوئے کہا کہ اُنکے گھر سے رات کو نامعلوم چور قیمتی الیکٹرنک اشیاء چوری کرکے لے گئے ہیں۔ جس پر ایس ایچ اوحنیف خان پبی نے واپڈا کالونی میں مختلف مقامات پر CCTV فوٹیج چیک کئے۔مخبروں کے ذریعے علاقے میں موجود مشکوک افراد کا ڈیٹا حاصل کیا اوراپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کے بنیاد پہ ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان وسیم ولد شاہ ولی اور نور ولی ولد زر ولی جن کا تعلق افغانستان سے ہے ان کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ سامان کی فروختگی رقم اور تالے توڑنے والا کٹر بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، -

پی ٹی آئی رہنما کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان
نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما اور آل کے پی کے گڈز ٹرانسپورٹ کے جنرل سیکرٹری سکندر خان نے پی کے 83 پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی :سکندرخان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو معاشی لحاظ سے تباہ و برباد کرکے چھوڑا ہے، عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملک کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا-
انٹرویوز مکمل،سربراہ پی آئی اے کیلئے 4 امیداوار شارٹ لسٹ
سکندر خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ اناڑی حکومت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کی بجائے الٹا معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ملک الٹا پستی کی جانب چلا گیا جس کی وجہ سے غربیوں کے چولہے ٹھنڈے ہو گے اور غریب فاقوں پر مجبور ہو گیا عمران خان کے دور اقتدار میں حکومتی کارندوں نے خوب عیاشیاں کی جبکہ غریب غریب تر ہوتا گیا-
انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والا عمران خان اپنے دور اقتدار میں نہ تو نوکریاں دے سکا اور نہ ہی گھر بلکہ اس نے الٹا نوکریوں پر لگے ہوئے نوجوانوں کی نوکریاں ختم کر کے ان کو گھر بیٹھنے پرمجبور کردیا اور ان کے غنڈوں نے کئی بیواؤں کے مکانوں پر قبضہ کرکے ان کو بے گھر کردیا-
اس کیس میں عمران خان کی حاضری بنتی ہی نہیں،عدالت
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ الیکشن میں بھر پور طریقے سے آزاد حیثیت سے حصہ لے رہا ہوں اور کامیاب ہوکر اپنے حلقے کے عوام کی بھر پور خدمت کروں گا، تحریک انصاف کے دور حکومت میں نوشہرہ کا حلقہ پی کے 83 کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا-
انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک سولر سسٹم کا زیادہ شور مچاتے ہے آکر بتائے کہا سولر سسٹم ہے،اس کے علاوہ اس حلقے میں گرلز اور بوائز ہائی سکولوں کا دیرینہ مسئلہ ہے لیکن تحریک انصاف نے اپنے کئے تمام تر وعدے ردی کی ٹوکری میں ڈال کر اس حلقے کے عوام سے منہ پھیرا اور اب ایک دفعہ پھر یہ لوگ ووٹ مانگنے کے لیے یہاں آئے گےاس دفعہ پی ٹی آئی کی مکاری نہیں چلے گی، الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست دوں گا-
پاؤڈر سے کینسر کا دعویٰ کرنیوالوں کوجانسن اینڈ جانسن کمپنی کی 8.9 بلین ڈالر کی …
-

فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں کار پر فائرنگ سے یو سی چیئرمین گل امام ایڈووکیٹ دل نواز کنڈی جاںبحق ہو گئے۔
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے ایڈووکیٹ دل نواز کنڈی گل امام یونین کونسل کے چئیرمین بھی فائرنگ کے واقعے میں ایڈووکیٹ مصطفیٰ کنڈی زخمی ہوئے۔
راولپنڈی میں پولیس اور قبضہ مافیا میں مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، 26 گرفتار
دوسری جانب نوشہرہ کے علاقے پیر سباق میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجےکی فائرنگ سے چچا جاںبحق ہو گیا پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
فیصل آباد میں فائرنگ کے دو واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق فائرنگ کا ایک واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا جس میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ واقعے کے بعد ساس اور نند فرار ہوگئے۔
دوسرا واقعہ فیصل آباد کے علاقے سمندری میں پیش آیا جہاں گاڑی پر فائرنگ سے ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر نوید مختار اور ان کا ساتھی بھی جاں بحق ہوگئے سمندری میں پیش آئے واقعے پر وکلا نے ضلع کونسل چوک پر شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
فیصل آباد:فائرنگ کےدو واقعات،سابق صدربارسمیت5افراد جاں بحق
