Baaghi TV

Tag: نیتن یاہو

  • ہم نے مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کردیا،نیتن یاہو

    ہم نے مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کردیا،نیتن یاہو

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ سے حماس کے خلاف فتح اور ایران کے خلاف اقدامات اور تمام یرغمالیوں کی رہائی پر گفتگو کریں گے۔

    باغی ٹی وی : امریکا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات امریکا، اسرائیل اتحاد کی مضبوطی کی علامت ہے، ٹرمپ کی حمایت سے مشرق وسطیٰ کا نقشہ مزید تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم نے مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مل کر مزید بہتری لائیں گے۔

    کابل: اقوام متحدہ امدادی مشن کے احاطے میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

    نیتن یاہو امریکا روانہ ہوگئے، روانگی سے قبل بن گورین ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے انتہائی اہم ملاقات کرنے جا رہا ہوں، نیتن یاہو نے کہا کہ ملاقات ہماری دوستی اور اسرائیل امریکا تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں اسرائیل اور خطے کو درپیش اہم مسائل پر بات ہوگی۔

    خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منگل کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات طے ہے۔

    تنگوانی: ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ سے تین زخمی، دو ڈاکو گرفتار

    دوسری جانب قطر کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کا وقت ابھی طے نہیں ہوا، قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے کی بات چیت کےلیے اسرائیل حماس سے رابطے میں ہیں، کچھ دنوں میں پیش رفت کی امید ہے۔

  • نیتن یاہو  نے ریٹائرڈ میجر کو اسرائیلی فوج کا نیا چیف مقرر کردیا

    نیتن یاہو نے ریٹائرڈ میجر کو اسرائیلی فوج کا نیا چیف مقرر کردیا

    تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ریٹائرڈ میجر جنرل ایال ضمیر کو اسرائیلی فوج کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کو روکنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سابق چیف آف اسٹاف جنرل ہرزی حلوی کے مستعفی ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیانیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا کہ وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے آج شام میجر جنرل (ریزرو) ایال ضمیر کو (اسرائیلی فوج کے اگلے چیف آف اسٹاف کے طور پر تقر ری پر اتفاق کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ریٹائرڈ میجر جنرل ایال ضمیر اسرائیلی فوج میں 28 سال کا تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے 2018 سے 2021 تک ڈپٹی چیف آف اسٹاف کے طور پر فرائض انجام دیے، اس سے پہلے، انہوں نے غزہ کی سرحد کے ساتھ ملٹری آپریشنز اور دفاع کی نگرانی کر تے ہوئے سدرن کمانڈ کی سربراہی کی، ضمیر نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ملٹری سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

    لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ

    نئے چیف آف اسٹاف کےطور پر ایال ضمیر کی تقرری اسرائیل کے لیے ایک انتہائی مشکل وقت میں ہوئی ہے یہ ملک اس وقت غزہ میں ایک طویل اور شدید تنازع میں الجھا ہے، سبکدوش ہونے والے اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ ہرزی حلوی نے نئے آرمی چیف ایال ضمیر کو ان کے نئے عہدے پر مبارکباد دی اور اقتدار کی ہموار منتقلی کا وعدہ کیا، حلوی 6 مارچ کو باضابطہ طور پر سبکدوش ہو جا ئیں گے۔

    سپریم کورٹ میں چندلوگ اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دے رہے ہیں،حامد خان

  • میکسیکو:فلسطین زندہ باد کا نعرہ لگا کر ایک شخص نےاسرائیلی وزیراعظم کا مجسمہ توڑ دیا

    میکسیکو:فلسطین زندہ باد کا نعرہ لگا کر ایک شخص نےاسرائیلی وزیراعظم کا مجسمہ توڑ دیا

    میکسیکو میں احتجاج کرنے والے ایک شخص نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا موم کا مجسمہ توڑ دیا۔

    باغی ٹی وی : دارالحکومت میکسیکو سٹی کے ایک میوزیم میں پیش آنے والے اس واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں احتجاج کرنے والے نے مجسمے کو ہتھوڑے سے نقصان پہنچانے سے قبل اس پر سرخ رنگ پھینکا ویڈیو میں مجسمے کے نیچے فلسطین کا جھنڈا بھی دیکھا گیا،بعد ازاں اس شخص نے کیمرے میں فلسطین زندہ باد، سوڈان زندہ باد، یمن زندہ باد، پورٹو ریکو زندہ باد کے نعرے لگائے۔

    بی ڈی ایس میکسیکو کی جانب سے پوسٹ کی جانے ویڈیو میں کارکن نے لکھا کہ وہ اس جنگی مجرم کا مجسمہ گرانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں کیوں کہ میکسیکو سٹی کا ویکس میوزیم اس کو 40 ہزار فلسطینیوں کےخون سے رنگنا بھول گیا تھا انہوں نے یہ امر یہودی لوگو ں(جن سے وہ بہت محبت کرتے ہیں) کی رضا مندی سے کیا ہے اور ان کی شناخت پر ان قاتلوں نے زبردستی قبضہ جما لیا ہے۔

  • اسرائیلی وزیراعظم کا زیر زمین خفیہ وارڈ میں طویل آپریشن

    اسرائیلی وزیراعظم کا زیر زمین خفیہ وارڈ میں طویل آپریشن

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا زیر زمین خفیہ وارڈ میں طویل آپریشن کر کے پراسٹیٹ نکال دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی سرجری اسپتال کے کئی منزلہ زیر زمین وارڈ میں ہوئی، انتہائی خوف کی وجہ سے نیتن یاہو کا زیر زمین آپریشن کرنا پڑا نیتن یاہو کا آپریشن دو گھنٹے سے زائد جاری رہا اور انہیں کئی دن زیر زمین وارڈ میں ہی رہنا پڑےگا۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو ایک دہائی سے زائد عرصے سے پروسٹیٹ کے مرض میں مبتلا تھے اور انہوں نے 2014 میں بھی اس کا علاج کروایا تھایہ علاج خفیہ رکھا گیا تھا اور عوام کو نہ علاج سے پہلے، نہ دورانِ علاج اور نہ ہی بعد میں اس کے بارے میں آگاہ کیا گیا ان کا علاج ہونے کا انکشاف جون 2015 میں اسرائیلی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ہوا تھا۔

    قاتل نے مقتول کی بیوی کو عدالت میں شادی کی پیشکش کر دی

    رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو اس علاج کے لیے دو مرتبہ اسپتال گئے اور انہیں اسپتال لے جانے کا عمل ایک خفیہ آپریشن کی طرح انجام دیا گیا پہلی بار نیتن یاہو کو پیٹا بریڈ ڈلیور کرنے والی گاڑی میں چھپا کرلایا گیا،نیتن یاہو کو دوسری مرتبہ اسپتال لانے کےلیے کیڑے مار اسپرے کرنے والی کمپنی کی وین میں چھپا کر لایا گیا تھا، اس دوران نیتن یاہو کے محافظوں نے خود بھی کیڑے مار اسپرے کرنے والوں کا بھیس بدلا ہوا تھا۔

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو ہوگا ،نوٹیفکیشن جاری

  • اسرائیلی وزیراعظم کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

    اسرائیلی وزیراعظم کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ نیتن یاہو کو پیشاب میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے وزیراعظم نیتن یاہو کے چند ضروری ٹیسٹس بھی لیے گئے ہیں جن میں پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو کے پروسٹیٹ گلینڈ بڑھ گئے ہیں جنھیں آج ایک سرجری کے ذریعے ہٹا دیا جائے گا جس کے بعد ان کی تکلیف رفع ہوجائے گی۔

    اوور سیز پاکستانیوں نے 31 فیصد زیادہ پیسے بھیج کر سول نافرمانی کی کال مسترد کردی، مریم اورنگزیب

    واضح رہے کہ 8 اکتوبر 2023 سے غزہ پر مسلسل بمباری کرکے 45 ہزار سے زائد خواتین، بچوں اور شہریوں کو شہید کرنے والے نیتن یاہو مختلف عارضوں میں مبتلا ہوگئے ہیں،مسلسل بیماریوں کے شکار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رواں برس مارچ میں ہرنیا کا آپریشن ہوا تھا جب کہ گزشتہ برس جولائی میں ان کے دل میں پیس میکر لگایا گیا تھا۔

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے

  • اسرائیلی وزیراعظم  کرپشن کیسز میں 5 سال بعد عدالت میں پیش

    اسرائیلی وزیراعظم کرپشن کیسز میں 5 سال بعد عدالت میں پیش

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کرپشن کیسز میں 5 سال بعد عدالت میں پیش ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر ہونے والے حملوں کو اب ایک سال سے زائد کا وقت گزر چکا ہے مگر اسرائیل میں اب بھی خوف کی فضا قائم ہےوزیراعظم نیتن یاہوکےخلاف کرپشن کیسز کی سماعت آج تل ابیب کے ایک تہہ خانے (بم پروف بنکر) میں قائم کی گئی عدالت میں ہوئی جہاں وہ 5 سال بعدعدالت میں پیش ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق دوران سماعت حکمران جماعت کے رہنما اور وزرا بھی نتین یاہو کی حمایت میں عدالت پہنچ گئے جب کہ غزہ جنگ کے مخالف اور جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے اسرائیلیوں نے بھی نتین یاہو کےخلاف مظاہرہ کیا ، مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں حماس کے زیر حراست تقریباً 100 یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مزید مذاکرات کریں۔

    نیتن یاہو نے مقدمہ ملتوی کرانے کی کوشش کی مگر عدالت نے درخواستیں مسترد کردیں،نیتن یاہو کی گواہی تین دن تک جاری رہنے کا امکان ہے اور انہیں گواہی کے بعد وضاحت کے لیے دوبارہ بلایا جا سکتا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق 75 سالہ نیتن یاہو اسرائیل کے پہلے موجودہ وزیر اعظم ہیں جن پر کسی جرم کا الزام عائد کیا گیا ہے وہ ملک کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے رہنما ہیں، جو 2009 سے تقریباً مسلسل اقتدار میں ہیں، اسرائیلی وزیراعظم کو تین کیسز میں فراڈ، ایک کیس میں رشوت ستانی کے الزامات کا سامنا ہے۔

    اسرائیل ایک سال سے زائد عرصے سے غزہ میں فلسطینی عسکریت پسند گروپ کے خلاف جنگ کر رہا ہے، جس کے دوران نیتن یاہو کو ان کی عدالت میں پیشی شروع کرنے میں تاخیر ہوئی تھی لیکن گزشتہ جمعرات کو ججوں نے فیصلہ سنایا کہ اسے گواہی دینا شروع کر دینا چاہیے۔

    عدالت نے کہا کہ غزہ کی جنگ اور پڑوسی ملک شام سمیت مشرق وسطیٰ میں وسیع تر انتشار سے پیدا ہونے والے ممکنہ نئے خطرات کے باوجود،رشوت خوری، دھوکہ دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کے الزام میں، نیتن یاہو ہفتے میں تین بار گواہی دیں گے-

  • بشار الاسد کا تختہ الٹنے کا کریڈٹ اسرائیل نے لے لیا

    بشار الاسد کا تختہ الٹنے کا کریڈٹ اسرائیل نے لے لیا

    اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے شام میں بشار الاسد کے زوال کو تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایران کی مزاحمت کے محور کی مرکزی کڑی‘ توڑ دی گئی ہے۔

    عالمی خبررساں ادارےکے مطابق مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے دورے پر موجود اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسد کی تباہی اُن حملوں کا براہ راست نتیجہ ہے جو ہم نے اس کے حامیوں ایران اور حزب اللہ پر کیے ہیں۔ اس اقدام نے پورے مشرق وسطیٰ میں ایک سلسلہ وار ردِعمل شروع کیا ہے اور اس جابرانہ حکومت سے آزادی کے خواہاں لوگوں کو بااختیار بنایا ہے۔نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کو گولان کی پہاڑیوں میں اقوام متحدہ کے زیر نگرانی بفر زون پر قبضہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور شام کے درمیان 1974 کا علیحدگی کا معاہدہ 50 سال سے جاری تھا، لیکن یہ کل رات ٹوٹ گیا۔ شامی فوج نے اپنی پوزیشنز چھوڑ دیں۔ ہم نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا کہ وہ ان پوزیشنوں پر قبضہ کر لیں تاکہ اسرائیلی سرحد کے ساتھ دشمن افواج کی ممکنہ دراندازی کو روکا جا سکے۔ یہ ایک عارضی دفاعی پوزیشن ہے جب تک کہ اس مسئلے کا کوئی مناسب حل نہیں مل جاتا۔

    صورتحال سے فائدہ ،اسرائیل نے شام کے اہم علاقے پر قبضہ کر لیا

    دینی مدارس میں سرکار کی مداخلت نہیں مانتے،مولانا فضل الرحمان

    عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے کمیٹی بنا دی

    شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی کو قتل کردیا

  • برطانیہ نے بھی  نیتن یاہو کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا

    برطانیہ نے بھی نیتن یاہو کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا

    لندن: عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کرنے پر برطانیہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو برطانیہ آئے تو عالمی عدالت کے جاری وارنٹ کی پیروی کی جائے گی۔

    باغی ٹی وی: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ نیتن یاہوکے برطانیہ آنے پر عدالتی فیصلےکی پیروی اور اس پر مناسب کارروائی کریں گے برطا نیہ ہمیشہ بین الاقوامی قانون اور عالمی انسانی قانون کا پابند رہاہے۔

    اس سےقبل اٹلی اور نیدرلینڈز بھی اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کاعندیہ دے چکے ہیں،واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے گز شتہ ہفتےغزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کیے تھے، عالمی فوجداری عدالت نے جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں سابق اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔

  • وزیر دفاع کی برطرفی نیتن یاہو کو مہنگی پڑ گئی

    وزیر دفاع کی برطرفی نیتن یاہو کو مہنگی پڑ گئی

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے وزیر دفاع یواف گیلانٹ کی برطرفی کے خلاف اسرائیل کے مختلف شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی میڈیا کے مطابق یواف گیلانٹ کی برطرفی کے خلاف تل ابیب، نہاریہ، حیفا اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کیے، مظاہرین نے وزیراعظم کے خلاف سخت نعرے بازی کی، اور ہزاروں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر کے جلاؤ گھیراؤ بھی کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں خطرہ ایران یا حزب اللہ سے نہیں، بلکہ اپنی حکومت سے ہے۔

    اسرائیلی پولیس نے احتجاج کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا، جبکہ 40 اسرائیلیوں کو بھی گرفتار کیا گیا،یہ مظاہرے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ عوام حکومت کی پالیسیوں اور فیصلوں کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کے لیے تیار ہیں، خاص طور پر جب ملک ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے جنگ کے دوران وزیر دفاع یواف گیلانٹ کو برطرف کر دیا تھا۔ یواف گیلانٹ کی جگہ موجودہ وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز وزارت دفاع کا قلمدان سنبھالیں گے، وزیراعظم کے دفتر سے جاری خط میں یواف گیلانٹ کو یہ اطلاع دی گئی کہ اس خط کی وصولی کے 48 گھنٹے بعد وہ وزیر دفاع کے عہدے سے برطرف ہو جائیں گے نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں ہمارے درمیان اعتماد تھا، لیکن گزشتہ کچھ مہینوں میں وہ اعتماد ختم ہو چکا ہے۔“ اس بیان نے حکومت میں موجود کشیدگی اور عوامی عدم اعتماد کی عکاسی کی ہے، جو کہ ملک کے موجودہ سیکیورٹی حالات میں بڑی اہمیت رکھتا ہے۔

  • اسرائیلی وزیراعظم کے قتل کی سازش کے الزام میں ایک شخص گرفتار

    اسرائیلی وزیراعظم کے قتل کی سازش کے الزام میں ایک شخص گرفتار

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو و دیگر اہم شخصیات کے قتل کی مبینہ سازش کے الزام میں ایک شخص کو گرفتارکیا گیا ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے کاروائی کی ہے اور ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ اسرائیلی وزیراعظم سمیت دیگر اہم شخصیات کو قتل کرنا چاہتا ہے، گرفتار شہری اسرائیلی ہے تا ہم حکام کا کہنا ہے کہ اسے ایرانی حمایت حاصل تھی، اسرائیلی سیکورٹی سروسز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم و دیگر کے قتل کی مبینہ سازش کرنے والا شخص تاجر ہے اور اس نے ایران میں دو اجلاس میں شرکت کی جس میں اسرائیلی وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کے قتل بارے بات چیت کی گئی، اسرائیلی وزیرِ اعظم کے علاوہ وزیرِ دفاع کو بھی قتل کرنے کی مبینہ سازش کی گئی تھی،

    اسرائیلی پولیس اور انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص ایک تاجر تھا جو ترکی میں رہتا تھا اور اس کے ترکی سے رابطے تھے جنہوں نے اسے ایران لے جانے میں مدد کی تھی۔یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان تناؤ بڑھا ہوا ہے، اسرائیلی سیکورٹی حکام کے مطابق مشتبہ شخص، جس کی شناخت نہیں ہو سکی، کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کا ہدف وزیراعظم، وزیر دفاع اور اسرائیل کی داخلی سلامتی ایجنسی کے سربراہ تھے۔ اپریل اور مئی میں، مشتبہ شخص ایڈی نامی ایک امیر ایرانی تاجر سے ملنے کے لیے دو بار ترکی میں گیا، اور دو ترک شہریوں نے اس کی مدد کی۔ ایڈی کو دونوں موقعوں پر ایران چھوڑنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس لیے اسرائیلی شہری کو ترکی سے ایران لایا گیا۔ اس شخص نے وہاں ایڈی اور "ایک ایرانی سیکیورٹی آپریٹو” دونوں سے ملاقات کی۔ایڈی نے اسرائیلیوں سے کہا کہ وہ "ایرانی حکومت کے لیے اسرائیل کے اندر مختلف سیکیورٹی مشنز انجام دیں”۔ بیان کے مطابق، ان میں رقم یا بندوق کی منتقلی، اسرائیل میں پرہجوم جگہوں کی تصاویر بنانا اور انہیں "ایرانی عناصر” کو بھیجنا اور دوسرے اسرائیلی شہریوں کو دھمکیاں دینا شامل ہیں جنہیں ایران نے بھرتی کیا تھا لیکن انہوں نے اپنے کام مکمل نہیں کیے تھے۔اسرائیلی شہری کی ایران میں دوسری ملاقات بھی ہوئی جس میں اسے کئی اہم ٹاسک دیے گئے جس میں نیتن یاہو، وزیر دفاع یوو گیلنٹ، یا شن بیٹ کے سربراہ رونن بار کا قتل بھی شامل ہے۔

    تحقیقات کے مطابق جولائی 2024 میں ایران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے سابق وزیر اعظم نفتالی اور دیگر عوامی شخصیات کو قتل کرنے کی تجویز بھی دی گئی تھی۔ ایران نے اس حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کیا تھا، جس کی اسرائیل نے نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی شہری نے 10 لاکھ ڈالر کی پیشگی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا۔اس گروپ پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے یورپ اور امریکہ میں ایرانی حکومت کے مخالفین کو مارنے اور موساد کے ایک کارکن کو "ڈبل ایجنٹ” بننے کے لیے بھرتی کرنے پر بھی بات کی۔اسرائیلی شہری پر الزام ہے کہ انہیں ملاقاتوں کے لیے 5,000 یورو ($5,600; £4,200) ادا کیے گئے۔

    ایران اور اسرائیل 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد سے ایران میں موجودہ حکومت کو اقتدار میں لانے کے بعد سے بڑے دشمن رہے ہیں۔ایران اسرائیل کے وجود کے حق کو تسلیم نہیں کرتا اور وہ حماس اور حزب اللہ سمیت اسرائیلی مخالفین کا بڑا حمایتی ہے۔ غزہ میں جنگ کے ساتھ ہی ایران اور اسرائیل کے درمیان دشمنی میں شدت آئی ہے اور دونوں فریقوں نے حالیہ مہینوں میں ایک دوسرے پر براہ راست یا بالواسطہ حملے کیے ہیں۔

    تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئینی ترمیم کے مسودے پر کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی

    آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ،سیاسی جماعتوں کو شرم آنی چاہیے،علی امین گنڈا پور

    آئینی عدالتیں عالمی ضرورت ہیں، انوکھا کام نہیں کر رہے: بیرسٹر عقیل ملک

    آئینی ترمیم کی ناکام کوشش: حکومت اور اتحادیوں میں اختلافات نمایاں، بیر سٹر علی ظفر

    پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترمیم پر بات چیت جاری ہے،خورشید شاہ

    سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

    آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

    واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اور انکی کابینہ کو ہر وقت اس بات کا خوف ہوتا ہے کہ انہیں قتل کر دیا جائے گا، اسلئے وہ زیادہ تر وقت بینکرز میں گزارتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم و دیگر کی سیکورٹی سخت کی گئی ہے،