Baaghi TV

Tag: نیوزی لینڈ

  • نیوزی لینڈ کی ایک ائیر لائن نے سلیپنگ پوڈ متعارف کرا دیئے

    نیوزی لینڈ کی ایک ائیر لائن نے سلیپنگ پوڈ متعارف کرا دیئے

    نیوزی لینڈ کی ایک ائیر لائن نے سلیپنگ پوڈ متعارف کرا دیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : طویل ہوائی سفر کرنے والے مسافر اب ٹرین کی طرح ہوائی جہاز میں بھی اضافی رقم دے کر پرتعیش بستر حاصل کر سکتے ہیں نیوزی لینڈ کی ائیر لائن نے اگلے سال سے طویل فاصلوں کی پروازوں میں اکانومی اور پریمیئر اکانومی کلاس کےمسافر کے لیے یہ پرتعیش سہولت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    کورونا پابندیوں کے خاتمہ: چین کے اسپتالوں میں مریضوں کا رش لگ گیا

    ائیر لائن نے پرائیویسی اور سونے کے لیے آئیڈیل ماحول کے ساتھ تیار سلیپنگ پوڈ کو "اسکائی نیسٹ” کا نام دیا ہے، مسافر اکانومی کلاس میں سیٹ کی بکنگ کراتے وقت سلیپنگ پوڈ بک کراسکیں گےمسافرمخصوص وقت کے لیے”اسکائی نیسٹ” کرائے پر لینے کے لیے عملے سے رابطہ کر سکیں گے۔
    airpode

    عالمی مالیاتی بحران میں شدت: امریکی بینکوں میں بڑے پیمانے میں برطرفیوں کی تیاریاں

    اعلان کے مطابق نیوزی لینڈ کی ائیر لائن نئے ملنے والے ائیر لائن 787 ڈریم لائنر طیاروں میں سلیپنگ پوڈ انسٹال کرے گی، طیارے میں اکانومی کلاس کی 5 نشستیں ہٹا کر 6 افراد کے لیے سلیپنگ پوڈ لگائے جائیں گے، مسافر 2024 میں ائیرلائن کے ڈریم لائنر طیاروں میں اسکائی نیسٹ سے استفادہ کر سکیں گے۔

    ائیر لائن کے مطابق ضروری نہیں کہ مسافر پورے سفر کے لیے اسکائی نیسٹ سے استفادہ کرے، مسافر دو گھنٹے کے لیے بھی یہ بستر کرائے پر لے سکے گا۔

    ان نشستوں میں مکمل طور پر بند دروازہ اور کھانے کے لیے جگہ ہے، نئے ڈیزائن کردہ کیبن کا مقصد ہر ایک کے لیے زیادہ آرام دہ ماحول فراہم کرنا ہے، مسافروں کو پرسکون کرنے کے لیے خاص روشنی ڈیزائن کی گئی ہے جو نیند لانے والی چائے کے انتخاب سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں، کاروبار یا سیاحت کے لیے طویل دورانیہ کی فلائٹس کے مسافر اب یہ پرتعیش سفر کر سکیں گے۔

    برازیل میں پرتشدد مظاہرے:صدر نے آرمی چیف کو برطرف کر دیا

  • بھارتی کپتان روہت شرما نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیصلہ لینا بھول گئے

    بھارتی کپتان روہت شرما نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیصلہ لینا بھول گئے

    بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسراون ڈے،بھارتی کپتان روہت شرما ٹاس جیت کر فیصلہ لینا بھول گئے-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما ٹاس جیت کر یہ بھول گئے کہ انہوں نے بیٹنگ یا بولنگ میں سے کیا کرنا ہے۔

    فیفا ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے پر خراج تحسین،کسان نے مکئی کے کھیت میں میسی کی تصویر بنا دی

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوبھارتی شہر رائے پور میں کیویز کے خلاف ہونے والے میچ کے ٹاس کے لیے پچ پر بھارتی کپتان روہت شرما، کیوی کپتان ٹام لیتھم ، پریزنٹر روی شاستری اور میچ ریفری موجود تھے۔


    روہت شرما نے سکہ ہوا میں اچھالا ،کیوی کپتان نے ہیڈ کی کال کی لیکن سکے پر ٹیل آیا اور بھارت نے ٹاس جیت لیا ٹاس جیتنے پر میچ ریفری نے روہت کی جانب دیکھا اور ان کا بیٹنگ یا بولنگ کرنے کا فیصلہ سننا چاہا پر حیرت انگیز طور پر بھارتی کپتان غیر معولی وقت تک یہ بھول گئے کہ انہوں نے ٹاس جیت کر کیا فیصلہ لینا ہے۔

    اس دوران روہت دماغ پر زور ڈال کر سوچتے ہوئے نظر آئے، تاہم کچھ سکینڈز بعد بھارتی کپتان نے میچ ریفری کو بتایا کہ وہ بولنگ کریں گے، روہت کی جانب سے فیصلے کی تاخیر پر کیوی کپتان اور پیچھے کھڑے کھلاڑی بھی حیران ہوتے ہوئے مسکرائے۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر بھارتی کپتان روہت شرما کو کافی ٹرول کیا جارہا ہے۔


    واضح رہے کہ ماضی میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی روہت شرما کی چیزیں بھول جانے کی عادت کے بارے میں بتا چکے ہیں ویرات کوہلی نے ایک شو میں بتایا تھا جتنی چیزیں روہت شرما بھولتا ہے اتنا میں نے کسی کو نہیں دیکھا چیزیں بھولتے ہوئے۔

    آئی سی سی بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہو گیا

  • پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    کراچی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 256 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کیا۔

    پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 77 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان بابر اعظم 66، فخر زمان 56 اور حارث سہیل 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےنیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے 2، ٹِم ساؤتھی اور گلین فلپس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کےمطابق کرے،آئی ایم ایف

    اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر رنز255 اسکور کیے نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل 43 اور وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم 42 رنز بنا کر نمایا رہے۔

    گلین فلپس 37، ڈیرل مچل 36، فِن ایلن 29، کپتان کین ولیم سن 26، مچل سینٹنر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےٹِم ساؤتھی 15 جبکہ لوکی فرگوسن 1 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 57 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسامہ میر 2 جبکہ محمد وسیم اور محمد نواز 1،1 وکٹ لے سکے۔

    پہلا ون ڈے، 256رنز کے ہدف میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

  • پہلا ون ڈے، 256رنز کے ہدف میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

    پہلا ون ڈے، 256رنز کے ہدف میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

    کراچی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 256 رنز کے تعاقب میں 9.1 اوورز میں 1 کھلاڑی کے نقصان پر 41 رنز بنالیے۔

    باغی ٹی وی: نیشنل بینک کرکٹ ارینا کراچی میں کھیلے جارہے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر رنز255 اسکور کیے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل 43 اور وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم 42 رنز بنا کر نمایاں رہے گلین فلپس 37، ڈیرل مچل 36، فِن ایلن 29، کپتان کین ولیم سن 26، مچل سینٹنر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےٹِم ساؤتھی 15 جبکہ لوکی فرگوسن 1 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 57 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اسامہ میر 2 جبکہ محمد وسیم اور محمد نواز 1،1 وکٹ لے سکے۔

  • کیوی بولرفرگوسن کو پاکستان سےون ڈے سیریزمیں سخت مقابلے کی توقع

    کیوی بولرفرگوسن کو پاکستان سےون ڈے سیریزمیں سخت مقابلے کی توقع

    لاہور:نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ون ڈے سیریز میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لوکی فرگوسن نے کہاکہ ٹیسٹ سیریز میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ رہیں، ون ڈے مختلف نہیں ہوں گے۔ پہلی بار پاکستان آیا ہوں، یہاں آکر کافی اچھا لگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلے نہیں کھیلا، کنڈیشنز کے بارے میں ساتھی پلیئرز سے پوچھا ہے، وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار لگ رہا ہے،کسی بھی ٹیم کو اس کی ہوم کنڈیشنز میں ہرانا مشکل ہوتا ہے۔

    سرفراز کو نظر انداز کر نیوالے آج خود نظر انداز ہو رہے ہیں:سسر سرفراز احمد

    لوکی فرگوسن کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں پاکستان سے کھیلا تھا تو اچھی پرفارمنس رہی، وہی دہرانا چاہوں گا،پاکستان کی موجودہ ٹیم میں کافی اچھے بیٹرز موجود ہیں۔

    سرفراز کی محنت رنگ لے آئی، ٹیل اینڈرز دوسرا میچ ڈرا کرنےمیں کامیاب

    لوکی فرگوسن نے کہا کہ برصغیر کی کنڈیشننز نیوزی لینڈ سے کافی مختلف ہیں، آئی پی ایل کھیل کر برصغیر کی کنڈیشنز کا اندازہ ہوا ہے، ہر ملک میں مختلف کنڈیشن ہوتی ہے، کھلاڑی کا کام ایڈجسٹ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بولنگ اور بیٹنگ کے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا، کوشش ہوگی کہ جلد از جلد کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوں اور اپنا کردار ادا کروں، امید ہے ون ڈے سیریز کیلئے اچھا کراؤڈ میدان میں آئے گا۔

    نسیم شاہ نےوکٹ پررُک کرہمیں کامیابی سےدورکردیا:کیوی کپتان ٹم ساؤتھی

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ پیرکو کھیلا جائےگا جب کہ دوسرا میچ بدھ کو اور تیسرا میچ جمعےکو ہوگا۔تینوں میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

  • نسیم شاہ نےوکٹ پررُک کرہمیں کامیابی سےدورکردیا:کیوی کپتان ٹم ساؤتھی

    نسیم شاہ نےوکٹ پررُک کرہمیں کامیابی سےدورکردیا:کیوی کپتان ٹم ساؤتھی

    کراچی: نسیم شاہ نےوکٹ پررُک کرہمیں کامیابی سےدورکردیا:اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساوتھی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز بہت دلچسپ رہی اور ہم نے بہت لطف اٹھایا،کراچی کا دوسرا ٹیسٹ کوئی بھی ٹیم جیت سکتی تھی،آخر میں نسیم شاہ نے وکٹ پر رک کر ہمیں کامیابی سے دور کردیا۔

    کراچی میں کھلیے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ نے آخر میں بہت اچھی بیٹنگ کی، نئی بال تاخیر سے لینے کا سبب یہ تھا کہ رنز تیزی سے بن سکتے تھے، سرفراز احمد نے بہت شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا،اگر ہم جیت جاتے تو بہت خوشی ہوتی۔

    ان کاکہنا تھا کہ اب تمام تر توجہ ون ڈے سیریز پر مرکوز ہے، سرفراز احمد نے پوری سیریز میں ہمارے لیے مشکل کی، بر صغیر میں کھیلنا کسی چیلنج سے کم نہیں ،بحیثیت کپتان میں نے اس ٹور پر بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دورے کو بہت انجوائے کیا،جتنا ہمیں افسوس ہے، اتنا ہی پاکستان کو بھی نہ جیتنے کا ہوگا،اب تک پاکستان کی میزبانی سے بہت خوش اور مطمئن ہیں جبکہ بھرپور سیکورٹی انتظامات بھی قابل تحسین ہیں۔

  • نیوزی لینڈ نے کی اننگز ڈکلیئر، پاکستان کے صفر پر دو کھلاڑی آؤٹ

    نیوزی لینڈ نے کی اننگز ڈکلیئر، پاکستان کے صفر پر دو کھلاڑی آؤٹ

    کراچی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کے 277 رنز 5کھلاڑی آوٹ ہو گئے ہیں، دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی گئی ہے،

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 319 رنز کا ہدف دیدیا ،ٹام بلینڈل 74،ٹام لیتھم 62 اورکین ولیمسن نے 41رنز بنائے، بریسویل 74اورڈیریل مچل 6رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، نسیم شاہ،میر حمزہ،ابرار احمد ،حسن علی اورآغا سلمان نے ایک ایک وکٹ کی،

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے روز کا کھیل ختم ہو گیا، دوسری اننگز میں پاکستان کے صفر پر 2 کھلاڑی آوٹ ہوگئے پاکستان دوسری اننگز میں 2.5اوورز کھیل کر کوئی رن نہ بنا سکا عبداللہ شفیق اور میر حمزہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے .نیوزی لینڈ کے ٹم ساوتھی اور ایش سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

    تیسرا روز
    قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 پر دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تو 29 رنز کے اضافے کے بعد اوپنر امام الحق جلد وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے 83 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق 19، شان مسعود 20، کپتان بابراعظم 24، آغا سلمان 41، حسن علی 4، نسیم شاہ بھی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میر حمزہ پہلی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ سرفراز احمد اور سعود شکیل نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 150 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، سرفراز 78 رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوئے تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے 3، اِش سودھی نے 2 جبکہ ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

    دوسرا روز

    قبل ازیں، نیوزی لینڈ نے اپنی بقیہ اننگز 309 رنز 6 وکٹوں پر شروع کی لیکن اش سودھی 11 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور کپتان ٹم ساؤتھی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کھانے کے وقفے کے بعد اعجاز پٹیل 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میٹ ہینری 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کیوی ٹیم کی جانب سے اوپنر ڈیون کانوے نے 122، ٹام لیتھم نے 71، ٹام بلنڈل نے 51 اور میٹ ہینری نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ مہمان ٹیم کی آخری جوڑی کے درمیان 104 رنز کی شراکت قائم کی گئی۔ قومی ٹیم کے لیگ اسپنر نے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ نسیم شاہ اور آغا سلمان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میر حمزہ اور حسن علی کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

    پہلا روز
    دوسرے سیشن میں اوپنر ڈیون کانوے نے سنچری مکمل کی لیکن چائے کے وقفے کے بعد ڈیون کانوے 122 رنز کی اننگز کھیل کر سلمان آغا کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ کین ولیمسن 36 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ہینری نکولس 26 رنز اور اور مائیکل بریسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ پہلے روز کھیل کے اختتام پر ٹام بلنڈل 30 اور اش سودھی 11 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔ پہلے سیشن میں کیوی ٹیم کے اوپنرز نے 119 رنز بنائے تھے تاہم کھانے کے وقفے کے بعد ٹام لیتھم 71 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ کھانے کے وقفے سے قبل پاکستان نے اپنے تمام پانچ بولرز کا آزمایہ تھا تاہم کوئی بھی بولر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا تھا۔

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم نے محمد وسیم اور اسپنر نعمان علی کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی اور نسیم شاہ کو شامل کیا جبکہ مہمان ٹیم نے فاسٹ بولر نیل واگنر کی جگہ میٹ ہینری کو ٹیم کا حصہ بنایا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا، سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کا داخلہ مفت ہے۔

    پاکستان ٹیم
    امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، حسن علی، نسیم شاہ، ابرار احمد، میر حمزہ۔
    نیوزی لینڈ ٹیم
    ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، میٹ ہینری، اعجاز پٹیل۔

    علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں بلوچستان کے کھلاڑیوں کو نظر اندازکرنے پربلوچستان حکومت نے احتجاج کیا ہے، ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین حسیب اللہ کو پاکستان کپ کابہترین کھلاڑی کااعزازملنےکے باوجود ون ڈے ٹیم میں شامل نہ کرنا زیادتی ہے۔

  • کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں

    کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں

    کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سمیت تمام ارکان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن بازو پر سیاہ پٹیاں باندھے ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : انہوں نے نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی اور چیف سلیکٹر فرینک کیمرون کے انتقال کا سوگ مناتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا فرینک کیمرون 2 جنوری کو چل بسے تھے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے لیے بطور فاسٹ باؤلر 19 ٹیسٹ کھیلے۔

    انہوں نے نیوزی لینڈ کے لیے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران ایک اننگز میں تین پانچ وکٹیں حاصل کیں، ان میں سے دو 1961-62ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے پہلے دورے کے دوران، جہاں نیوزی لینڈ نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-2 سے ڈرا کی تھی۔ اس سیریز کے دوران، وہ نو اننگز میں ایک بار آؤٹ ہوئے، اور 17 کی بیٹنگ اوسط کے ساتھ ختم ہوئے۔

    30 ٹیسٹ اننگز میں، وہ ان میں سے دو تہائی میں ناٹ آؤٹ رہے، جس سے ان کے کیریئر کی بیٹنگ اوسط 11.6 ہو سکتی ہے اس نے صرف بلے سے تین بار ڈبل فیگر میں جگہ بنائی۔ تاہم، واروکشائر کے خلاف ٹور میچ میں 32–5–122–0 کے باؤلنگ کے اعداد و شمار کے بعد، کیمرون کو تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے ٹیم سے باہر کردیا گیا۔

    پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کب ہو گی؟ تاریخ سامنے آ گئی

    انہوں نے اسکاٹ لینڈ آئرلینڈ اور نیدرلینڈز کے خلاف آخری تین ٹور میچ کھیلے، 19 وکٹیں حاصل کیں، لیکن دوبارہ کبھی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے منتخب نہیں ہوئے، اور 1966-67ء کے سیزن کے بعد ریٹائر ہوگئے۔

    انہوں نے 1968ء سے 1986ء تک نیوزی لینڈ کے سلیکٹر اور 1975ء سے 1986ء تک سلیکشن پینل کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں انہوں نے تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بطور میچ ریفری بھی خدمات انجام دیں۔ایک اسکول ٹیچر،کیمرون اوٹاگو بوائز ہائی اسکول کا ڈپٹی پرنسپل بن گیا۔

    1983ء میں، انہوں نے لنلے روز واٹرس سے شادی کی 1987ء کے نئے سال کے اعزاز میں، کیمرون کو کرکٹ کے لیے خدمات کے لیے، آرڈر آف دی برٹش ایمپائر کا ممبر مقرر کیا گیا۔

  • کراچی ٹیسٹ؛نیوزی لینڈ 449 رنزکےجواب میں پاکستان کے154رنزپر3کھلاڑی آوٹ بھی ہوگئے

    کراچی ٹیسٹ؛نیوزی لینڈ 449 رنزکےجواب میں پاکستان کے154رنزپر3کھلاڑی آوٹ بھی ہوگئے

    کراچی:شہر قائد میں‌ کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کے 449 رنز کے جواب میں پاکستان نے 3 وکٹوں پر 154 رنز بنالیے۔یہ میچ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے۔کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جب کہ کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 3 وکٹوں پر 154 رنز بنالیے۔

    پروفیشنل کھلاڑی کو ہر طرز کی وکٹ پر خود کو تیار رکھنا چاہیے،سلمان علی آغا

    نیوزی لینڈ کے 449 رنز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق میدان میں اترے۔عبداللہ شفیق کے ٹیسٹ کیرئیر پر ایک اور ناکام اننگز کا اضافہ ہوا۔ جب وہ آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور 27 رنز تھا۔ عبداللہ شفیق 19 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔امام الحق نے شان مسعود کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھانے کی ٹھانی لیکن 56 رنز پر شان مسعود کی ہمت جواب دے گئی، وہ 20 رنز ہی بناسکے۔

    شان کے جانے کے بعد بابر میدان میں اترے لیکن وہ توقعات پر پورا نہ اتر سکے۔ 99 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 24 رنز بنائے۔امام الحق اور سعود شکیل نے پاکستان کی بھنور میں پھنسی کشتی کو بچانے کی بھرپور کوشش کی، دونوں نے آؤٹ ہوئے بغیر اسکور کو 154 رنز پر پہنچایا۔کھیل کے اختتام تک امام الحق نے 71 جب کہ سعود شکیل نے 13 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کو اب بھی 295 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔

    پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ، پہلے روز کاکھیل ختم ،نیوزی لینڈ نے 6وکٹوں کے نقصان…

    نیوزی لینڈ کی لاجواب اننگز
    میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے6 وکٹوں کےنقصان پر 309 رنز کے ساتھ اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو ٹام بلنڈل 30 اور اش سودھی 11رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔اش سودھی 11 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے، ٹام بلنڈل 51 اور ٹم ساوتھی 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، دسویں نمبر کے کھلاڑی اعجاز پٹیل نے 35 رنز بنائے جبکہ نویں نمبر کے کھلاڑی میٹ ہینری 68 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    کھیل کا پہلا دن
    گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ شروع کی۔ کیوی اوپنر ٹام لیتھم کے 71 اور ڈیون کانوائے کے شاندار 122 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے تھے۔

  • پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ، پہلے روز کاکھیل ختم ،نیوزی لینڈ نے 6وکٹوں کے نقصان پر309رنز بنالیے

    پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ، پہلے روز کاکھیل ختم ،نیوزی لینڈ نے 6وکٹوں کے نقصان پر309رنز بنالیے

    کراچی: سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف چھ وکٹوں کے نقصان پر 309رنز بنا لیے۔

    باغی ٹی وی : قومی ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ نے دو جب کہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی دوسرے سیشن میں اوپنر ڈیون کانوے نے سنچری مکمل کی لیکن چائے کے وقفے کے بعد ڈیون کانوے 122 رنز کی اننگز کھیل کر سلمان آغا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے-

    ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال، پاکستان جونیئر لیگ ختم،رمیز راجہ کا ردعمل سامنےآ گیا

    کین ولیمسن 36 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    ہینری نکولس 26 رنز اور اور مائیکل بریسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے پہلے روز کھیل کے اختتام پر ٹام بلنڈل 30 اور اش سودھی 11 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔

    پہلے سیشن میں کیوی ٹیم کے اوپنرز نے 119 رنز بنائے تھے تاہم کھانے کے وقفے کے بعد ٹام لیتھم 71 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

    کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کیوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اور محمد نعمان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ فاسٹ بولرز حسن علی اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

    بابرکے اننگز ڈکلیئر کرنےکو بہادرانہ فیصلہ کہنے پرہنسی آتی ہے،کامران اکمل

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے، بہت مثبت سوچ کے ساتھ جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

    پاکستان ٹیم

    امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، حسن علی، نسیم شاہ، ابرار احمد، میر حمزہ۔

    نیوزی لینڈ ٹیم

    ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، میٹ ہینری، اعجاز پٹیل۔

    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ