Baaghi TV

Tag: نیپرا

  • بجلی  مزید مہنگی کرنے کی منظوری

    بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری

    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : سی پی پی اے نےنیپرا میں مارچ کیلئےبجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دائرکی جس میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی گئی جبکہ دوسری جانب پاور ڈویژن نے مارچ کیلئے 42 پیسے فی یونٹ بجلی پر ریلیف کا اعلان کیا۔

    منی لانڈرنگ ریفرنس :حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

    نیپرا میں سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیپرا حکام نے ریمارکس دیئے کہ بجلی کی ڈیمانڈ کم ہونے سے اس سال 28 فیصد برآمدات کم ہوئی ہے پاورڈویژن حکام نےبتایا کہ اس سال مارچ میں ہماری کل طلب 19ہزارمیگاواٹ رہی سی پی پی اےحکام نےبتایا کہ رواں سال مارچ میں بجلی 23 فیصدکم رہی، طلب میں کمی کی وجہ سے قیمتیں زیادہ ہونی ہیں۔

    نیپرا نےسی پی پی اے حکام سے استفسار کیا کہ اگر طلب کم ہے تو لوڈشیڈنگ زیرو کیوں نہیں کی، جب آر ایل این جی کی طلب کم ہے تو لوڈ شیڈنگ زیرو کی جانی تھی، لوڈ شیڈنگ زیرو کرتے تو کیپسٹی پیمنٹ کم ہوجاتی، 2 ہفتے میں بجلی کی طلب بڑھائے جانے کیلئے کام کیا جائے۔

    موجودہ ملکی صورتحال،جماعت اسلامی کا اہم اجلاس طلب

    نیپرا اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب کم ہونے سے ٹیرف بڑھنے کا خدشہ ہےنیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر ایک ماہ کیلئے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

    بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا، بجلی صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی صارفین کو مئی کے بلزمیں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی-

    دوسری جانب کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا نیپرا اتھارٹی کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیلو ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ اضافے کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

    باپ نے ایک ماہ کا بچہ ایک لاکھ میں فروخت کر کے اغوا کا درج …

    نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکڑک نے مارچ میں اپنے ذرائع سے 26 روپے 44 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی جبکہ وفاق سے ملنے والی بجلی کی لاگت 9 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی۔چئیرمین نیپرا کے مطابق گزشتہ 5،7 سال میں کے الیکڑک نے زیادہ بہتری نہیں دکھائی۔ درآمدی فیول پر بجلی کی پیداوار انتہائی مہنگی ہوچکی ہے۔

    کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ سوئی سدرن سے ملنے والی ایل این جی کی قیمت میں 14 فیصد ، سی پی پی اے سے ملنے والی بجلی کی قیمت میں 41 فیصد جبکہ پاکستان ایل این سے ملنے والی ایل این جی کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کے الیکڑک نے 1900 میگاواٹ بجلی اپنے سسٹم میں شامل کی۔ بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 19 فیصد بہتری لائی گئی ہے۔

    کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافے سے کراچی کے شہریوں پر 5 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    سلمان خان مارول اسٹوڈیوز کی نئی فلم ’’گارڈین آف گلیکسی 3‘‘میں نظر آئیں گے؟

  • سرکاری ادارے آڈیٹر جنرل سے آڈٹ کیوں نہیں کروا رہے؟پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

    سرکاری ادارے آڈیٹر جنرل سے آڈٹ کیوں نہیں کروا رہے؟پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

    پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا،چیئرمین نورعالم خان نے اجلاس کی صدارت کی،

    چیئرمین پی اے سی نے اجلاس میں کہا کہ کچھ سرکاری ادارے آڈیٹر جنرل سے آڈٹ نہیں کروا رہے ، صحت کے ذیلی ادارے کالج آف فیزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان اور پاکستان نرسنگ کونسل کا آڈٹ کیوں نہیں ہو رہا ، وفاقی سیکریٹری صحت نے کہا کہ سی پی ایس پی خودمختار ریگولیٹری ادارہ ہے ،ادارہ ہمارے دائرہ کار میں نہیں آتا ہمارا ادارے پر کوئی کنٹرول نہیں ہے سی پی ایس پی نے آڈیٹر جنرل سے آڈٹ سے استثنیٰ کیلئے حکم امتناع لے رکھا ہے وزارت صحت انکو سالانہ کوئی امداد نہیں دیتی نرسنگ کونسل ختم ہو چکی ہے اس ادارے کو حکومت کوئی فنڈ نہیں دیتی تھی نہ اس پر کوئی کنٹرول تھا اب جو نئی نرسنگ کونسل قائم کی جارہی ہے اس میں حکومت کا زیادہ کنٹرول ہو گا

    آڈیٹر جنرل اجمل گوندل نے اجلاس میں کہا کہ یہ دونوں ادارے حکومت کے آرڈینس اور چارٹرڈ کے تحت قائم کیے گئے اس کے تحت انکا آڈٹ آڈیٹر جنرل کر سکتا ہے

    قبل ازیں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اوگرا، نیپرا اور پی ٹی سی ایل سمیت 8 اداروں کے مکمل کا آڈٹ کرنیکا حکم دیدیا جبکہ نیپرا کا پرفارمنس آڈٹ سب سے پہلے کرنیکی ہدایت بھی کردی۔اجلاس میں وزارت آئی ٹی ،کابینہ ڈویژن اور وزارت صنعت و پیداوار کے 21-2020 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین پی اے سی نے کہا وزارت آئی ٹی اورپی ٹی سی ایل آڈٹ کرانے سے گریزاں ہیں ،آئین کے تحت ہر ادارہ آڈٹ کرانے کا پابند ہے، مہربانی کریں ملک کو چلنے دیں، پی ٹی سی ایل میں پاکستان کا شیئر 62 فیصد اور اتصالات 800 ملین ڈالر کی نا دہندہ ہے۔سیکرٹری آئی ٹی نے کہا آڈٹ کے حوالے سے آئین بڑا واضح ہے، پی ٹی سی ایل نے سندھ ہائیکورٹ سے ریلیف لیا، نیپرا میں کارکردگی آڈٹ میں مسائل ہیں۔چیئرمین نیپرا نے کہا آڈیٹر جنرل آفس کے پاس آڈٹ کی صلاحیت بھی ہونی چاہیئے اس پر نور عالم خان نے برہمی کا اظہار کی

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

  • کےالیکٹرک صارفین کیلئےفی یونٹ بجلی 6 روپےتک مہنگی ہو گی

    کےالیکٹرک صارفین کیلئےفی یونٹ بجلی 6 روپےتک مہنگی ہو گی

    اسلام آباد: کے الیکٹرک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے تحت فی یونٹ بجلی 6 روپے تک مہنگی ہوگی-

    باغی ٹی وی : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے لیے وفاقی حکومت کی درخواستوں پرسماعت کی جس میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے45 پیسےفی یونٹ تک اضافہ مانگا گیا اور گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 55 پیسےفی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔

    اے این ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنےکی کوششیں ناکام بنا دیں

    وفاقی حکومت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کے الیکٹرک صارفین سے ان سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹس کا اضافہ وصول نہیں کیا گیا تھا، ڈسکوز کے صارفین سےان سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا اضافہ وصول کیاجاچکا ہےلہٰذا ملک میں یکساں ٹیرف کےلیےکے الیکٹرک صارفین سے بھی وصولی ہوگی۔

    دوران سماعت سی پی پی اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ کے الیکٹرک کے صارفین پر 20ارب روپے تک کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ کراچی کے صارفین اپریل سے سے جون تک اوسطاً 4 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافی اداکریں گے۔

    روس پاکستان کو خام تیل پرکتنی رعایت دے گا؟

    نیپرا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے تحت فی یونٹ بجلی 6 روپے تک مہنگی ہوگی جب کہ 2 سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس سے فی یونٹ بجلی اوسطاً 4 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔

    نیپرانےکےالیکٹرک کی دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس پرسماعت مکمل کرلی جس کا حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

    دنیا بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

  • کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی

    کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی

    کراچی: کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی فی یونٹ 1 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق درخواست فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے، نیپرا 30 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

    بھارتی پولیس نے خالصتان کے حامی سکھ رہنما کو گرفتارکرلیا

    کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کی درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 2 ارب روپے سے زیادہ کا اضافی بوجھ آئے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 10 مارچ کو نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی اور کہا گیا تھا کہ جنوری کے لیے منظور کیا گیا اضافہ مارچ کے بل میں وصول کیا جائے گا۔

    گرفتاری کی صورت میں پارٹی کون چلائے گا،عمران خان کا بیان سامنے‌آ گیا

    نیپرا کا کہنا تھا کہ قیمت میں یہ اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جسے کراچی کے بجلی صارفین سے مارچ کے بل میں وصول کیا جائے گا۔

  • عوام کو بجلی کا جھٹکا،نیپرا نے فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کی منظوری دیدی

    عوام کو بجلی کا جھٹکا،نیپرا نے فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کی منظوری دیدی

    نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک اضافے کی منظوری دے دی ہے-

    باغی ٹی وی: چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت سرچارج میں اضافے کے لیے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    پیٹرول کے بعد ڈالر بھی مزید مہنگا ہو گیا،ملک میں ڈالرز کی قلت

    حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ ایک روپے 43 پیسے فی یونٹ سرچارج سے ضرورت پوری نہیں ہوسکتی، سرچارج 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک بڑھایا جائے۔

    ممبر نیپرا خیبرپختونخوا مقصود انور نےکہا کہ یہ معاملہ کہاں تک جائےگا،کل مزید سرچارج بڑھانےکے لیے درخواست لے آئیں گے۔چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ عوام کو کوئی سکون کا سانس لینے دیں۔

    پاور ڈویژن کے حکام نے کہا کہ گردشی قرض تیزی سے بڑھ رہا ہے، یہ سرچارج لگا کر بھی گردشی قرض میں کمی نہیں آئے گی، جس پر ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ پاور ڈویژن حکام پر برس پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈسکوز کی ناقص کارکردگی کی سزا عوام کو کیوں ملے، عوام کوبوجھ تلے دبا دیا، بجلی کمپنیوں کی خرابیوں کو دور کریں، ہم صارفین کے حقوق کے بھی محافظ ہیں۔

    وزیراعظم سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن کی ملاقات

    صارفین پر 335 ارب روپےکا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست کی سماعت مکمل ہوگئی، نیپرا اعداد وشمار کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرےگی، اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا، نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

    نوٹیفکیشن کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ تمام صارفین پرپڑے گا، نیپرا اتھارٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی درخواست کی منظوری کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

    پاور ڈویژن حکام کے مطابق آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا پلان وزارت خزانہ کو فراہم کردیا ہے،آئی پی پیز کو ادائیگیاں جلد شروع ہوجائیں گی۔

    اسمارٹ فون بند کر کے سونا حاملہ خواتین میں ذیابیطس کے خطرات کو کم کر …

  • نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

    نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

    کراچی: کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے اور دیگر صارفین کے لیے 48 بپیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: نیپرانے کے الیکٹر ک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظور ی دے دی۔ نیہرا کے مطابق کے الیکٹر ک صارفین کے لیے ایک روپیہ 71پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی۔

    اس کا اطلاق صرف مارچ کے بلوں میں ہو گا۔ اطلاق کے الیکٹرک صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔

    نیپرا نے سی پی پی اے کی جنوری کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر بھی سماعت مکمل کرلی۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔

    نیپرا کے مطابق بجلی جنوری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔بجلی مہنگی کرنے سے بجلی کے صارفین پر 9.2 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    نیپرا ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کریگا۔سی پی پی اے نے بجلی ایک روپے17 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔
    https://twitter.com/ZayanHasan1/status/1630294234400948224?s=20
    دوسری جانب لیاری کے مکینوں نے لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر پیپلزپارٹی کے دفتر پر ہلہ بول دیا لیاری میں بجلی گیس لوڈشیڈنگ پر شہری مشتعل ہوگئے ۔ بجلی گیس لوڈشیڈنگ کےستائےشہریوں نے پیپلز پارٹی آفس پر دھاوا بول دیا اس موقع پر مظاہرین نے خوب نعرے بازی کی مشتعل افراد نے پیپلزپارٹی کےلیاری کےدفتر میں توڑ پھوڑ کی۔

    دوسری جانب اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی سمری حکومت کو بھجوا دی۔ پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 60 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں سے متعلق دو تجاویز بحھجوائیں جس میں پیٹرول اور ڈیزل پر دو سے 5 فیصد فی لیٹر جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویزبھی شامل ہے۔

    2 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے جبکہ 5 فیصد جی ایس ٹی عائد ہونے کی صورت میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 60 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر 5 سے 10 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے اور ڈیزل کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کی تجویز بھی بھجوائی گئی ہے۔

    اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی بھی تجوز دی ہے۔ گزشتہ 15 روز میں عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہےاس دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل تک رہی۔عالمی منڈیوں کے تناسب سے ٹیکس عائد کر کے بھی قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کریں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے تک ہونے کا امکان ہے۔

  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: کراچی کے علاوہ ملک کے تمام صارفین کے لیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی ہے۔

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1روپے17 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی۔

    سی پی پی اے نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی ہے۔ نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کی جائے گی۔

    سی پی پی اے کی درخواست کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

  • مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے ایک اور بری خبر:بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں کی جائیں گی

    مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے ایک اور بری خبر:بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں کی جائیں گی

    اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری دیدی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک سمیت بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں آئندہ 4 ماہ میں کی جائیں گی، رقم پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض کی سود کی مد میں وصول کی جائے گی جب کہ اس سلسلے میں وفاقی کابینہ سے کابینہ ڈویژن کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی ہے۔

    آئی ایم ایف کا مستقل ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ

    صارفین سے اضافی سرچارج کے ذریعے مارچ سے جون 2023 کے دوران وصولیاں کی جائیں گی جبکہ بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگے گا، بجلی صارفین سے اضافی وصولیوں کیلئے فی یونٹ سرچارج 3 روپے 82 پیسے ہوجائے گا۔

    وفاقی کابینہ نے ایک روپے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگانے کی بھی منظوری دی ہے جو آئندہ مالی سال 2023-24کے لیے لاگو ہوگا، وصولیاں300 سے کم یونٹ والے بجلی صارفین سے نہیں کی جائیں گی جبکہ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی اضافی سرچارج کا اطلاق ہوگا۔

    کے پی اسمبلی کے انتخابات : الیکشن کمیشن اورگورنر سے تحریری جواب طلب

    دوسری جانب ملک میں نیپرا نے نیٹ میٹرنگ کے فروغ کے لیے (متبادل اور قابل تجدید توانائی) ڈسٹری بیوٹڈ جنریشن اور نیٹ میٹرنگ ریگولیشن 2015میں مجوزہ ترمیم پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

    فیصلہ کے مطابق نیٹ میٹرنگ کے صارفین ڈسکوز کو اضافی بجلی19 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے حساب سے فروخت کرتے رہیں گے۔
    ترجمان نیپرا نے بتایا کہ نیپرا اتھارٹی نے ریگولیشنز میں ترمیم کے لیے اسٹیک ہولڈرز اور عوام سے رائے مانگی تھی، عوامی سماعت بھی کی تھی۔

    پی ایس ایل 8:لاہوراورراولپنڈی میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری

  • کراچی والوں کیلئےبجلی  12 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی

    کراچی والوں کیلئےبجلی 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی

    اسلام آباد:مہنگی بجلی استعمال کرنے والے کراچی کے بجلی صارفین کو پھر بڑا دھچکا ، نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی کے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نیپرا (نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نےکہا ہےکہ کے الیکٹرک نے نیپرا کو چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی-

    ارشد شریف کیس: تحقیقات کے منتظر ہیں تاکہ اس کو مدنظر رکھ کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے،بلاول بھٹو

    اتھارٹی نے 31 اگست کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی بعدازاں کے الیکٹرک کی مالی سال 22-2021ء کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی۔

    اتھارٹی نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

    نیپرا کے مطابق پرانی پریکٹس کے مطابق، حکومت پورے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھتی ہےاور ٹیرف میں فرق کو سبسڈی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔

    اڈیالہ جیل میں گنجائش سے180 فیصد زائد قیدی موجود،119میں ایچ آئی وی ایڈز پازیٹو ہونے کا نکشاف

  • نیپرا اورکےالیکٹرک کی نااہلی کی سزاعوام کوبھگتنا پڑتی ہے،جماعت اسلامی کراچی

    نیپرا اورکےالیکٹرک کی نااہلی کی سزاعوام کوبھگتنا پڑتی ہے،جماعت اسلامی کراچی

    جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ نیپرا اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : جماعت اسلامی کراچی نے سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کیخلاف درخواست میں جواب الجواب جمع کرادیا ہے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان و دیگر نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے جمع کرائے گئے جواب الجواب میں کہا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز عائد کرنے کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے جارہے۔

    سندھ پولیس نے بلدیاتی انتخابات میں سکیورٹی دینے سے معذرت کر لی،انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا…

    جواب الجواب میں کہاگیا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں وصول کی گئی رقم غیر قانونی ہےجسے صارفین کو واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔ غیر قانونی چارجز کی وصولی، آئین کے آرٹیکل 4، 8،10 اور 24 کی خلاف ورزی ہے۔

    جواب الجواب میں مزید کہا گیا کہ ایف اے سی مفروضے کی بنیاد پر عائد کیا جاتا ہے۔ نیپرا کو فرنس آئل، گیس اور بجلی کی خریداری سے متعلق تصدیق شدہ دستاویزات بھی پیش نہیں کی گئیں یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

    جواب الجواب میں کہا گیا کہ فیول ایڈجسمنٹ چارجز سے متعلق کے الیکٹرک کا سسٹم جعلی ہے۔ کے الیکٹرک کے سسٹم میں آئے دن بریک ڈاؤن ،شٹ ڈاؤن اور لوڈ شیڈنگ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے کے الیکٹرک شہریوں کو سہولت دینے کے بجائے ان پر مزید بوجھ بن گیا ہے۔

    مزید کہا گیا کہ کے الیکٹرک نے معاہدے کے مطابق بجلی کی پیداوار کیلیے سرمایہ کاری نہیں کی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی اقدام کررہا ہے۔ نیپرا اور کے الیکٹرک کی نااہلی کی سزا عوام کو بھگتنا پڑتی ہے۔ نیپرا کو کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت کی جائے۔

    کراچی کی منی بسوں میں فحش ڈانس کی ویڈیوز چلنے لگی

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کےخلاف درخواست جمع کرائی گئی تھی عدالتِ عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاق سے معاہدے کے مطابق کے الیکٹرک کو اپنی بجلی پیدا کرنے کا حکم دیا جائے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ کے الیکٹرک کو بجلی کی پیداوار اور استعداد بڑھانے کے لیے اقدامات کا حکم دیا جائے وفاق کے الیکٹرک کو اوور بلنگ اور فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کرنے سے روکے اور کراچی کے شہریوں سے لیے گئے غیر قانونی چارجز واپس کیے جائیں، کے الیکٹرک کے اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔

    درخوست پر سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کو 3 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ اگر کے الیکٹرک کے اقدامات غیر قانونی ہوئے تو عوام کو ریلیف دیں گے۔

    عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو کے الیکٹرک کے جواب پر جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی تھی سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی تھی-

    رواں برس لاہور میں ایک دو نہیں بلکہ 1000 کے قریب بچے ہوئے اغوا