Baaghi TV

Tag: نیپرا

  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ متوقع

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ متوقع

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق بجلی فی یونٹ 3 روپے 53 پیسے تک مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، فیول پرائس اور بقایاجات کی مد میں اضافے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبرکے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، ماہ اکتوبر کے لیے پیداواری لاگت کےمطابق ایف سی اے کا اضافہ 36 پیسے ہے،اس کے علاوہ درخواست میں 3 روپے 16 پیسے بقایاجات کی مد میں شامل کیے گئے ہیں فیول پرائس کی مد میں بقایا جات مجموعی طور 28 ارب سے زائد ہیں جب کہ ایف سی اے اور بقایا جات کا مجموعی طور پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ صارفین پر پڑے گا۔

    کے الیکٹرک کی 20 سالہ لائسنس توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    دوسری جانب کے الیکٹرک کے لائسنس کی 20 سالہ مدت جولائی 2023 میں ختم ہوگئی تھی، نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع دے رکھی ہے جو جنوری میں مکمل ہورہی ہے چیئرمین نیپرا وسیم مختار، ممبر سندھ رفیق احمد شیخ، متھر نیاز رانا، ممبر خیبرپختونخوا مقصود انور خان اور ممبر آمنہ احمد پر مشتمل اتھارٹی نے کے الیکترک کی درخواست پر سماعت کی۔

    اس موقع پر نیپرا کے کیس آفسر نے بتایا کہ صارفین کے تحریری تبصروں اور موجودہ عوامل کی بنیاد پر مختلف ایشوز تیار کیے گئے ہیں سماعت کے دوران لوڈ شیڈنگ کا معاملہ، اتھارٹی کے ساتھ شیئر کیے گئے اعداد و شمار کی معتبریت اور کے الیکٹرک کے اپنے فرسودہ جنریشن پلانٹس کی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی۔

    شمالی کورین جاسوسی سیٹلائٹ نے وائٹ ہاؤس، پینٹاگون امریکی طیارہ بردار جہازوں کی تصاویر لے …

  • کے الیکٹرک کی 20 سالہ لائسنس توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    کے الیکٹرک کی 20 سالہ لائسنس توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی جانب سے آئندہ 20 سال کے لیے نان سیل ڈسٹری بیوشن اور سپلائر لائسنس دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: کے الیکٹرک کے لائسنس کی 20 سالہ مدت جولائی 2023 میں ختم ہوگئی تھی، نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع دے رکھی ہے جو جنوری میں مکمل ہورہی ہے چیئرمین نیپرا وسیم مختار، ممبر سندھ رفیق احمد شیخ، متھر نیاز رانا، ممبر خیبرپختونخوا مقصود انور خان اور ممبر آمنہ احمد پر مشتمل اتھارٹی نے کے الیکترک کی درخواست پر سماعت کی۔

    اس موقع پر نیپرا کے کیس آفسر نے بتایا کہ صارفین کے تحریری تبصروں اور موجودہ عوامل کی بنیاد پر مختلف ایشوز تیار کیے گئے ہیں سماعت کے دوران لوڈ شیڈنگ کا معاملہ، اتھارٹی کے ساتھ شیئر کیے گئے اعداد و شمار کی معتبریت اور کے الیکٹرک کے اپنے فرسودہ جنریشن پلانٹس کی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی۔

    پنجاب سمیت بیشتر حصوں میں صبح کے اوقات میں دھند اور سموگ کا امکان

    نجکاری کی توقعات اور نتائج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کے الیکٹرک نے بتایا کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے تقریبا 544 ارب روپے (4.4 ارب ڈالر) کا سرمایہ خرچ کیا عامر غازیانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے نجکاری کے بعد سسٹم کافی بہترکیا، نجکاری کے بعد 1957میگا واٹ بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا، اور اپنے تقسیمی و ترسیلی نقصانات 15.3 فیصد تک کم کیے نجکاری کے وقت کے الیکٹرک کے جوابات 34 فیصد تھے، نجکاری کے بعد سے اب تک 474 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، اور ملکی خزانے کو اس سرمایہ کاری سے70 کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی نجکاری کے بعد ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی صلاحیت دگنی ہوگئی ہے جبکہ لائن لاسز میں نصف کمی آئی ہے کمپنی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس نے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی پر مبنی مداخلتوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔

    چترال،دیر بالا اور مضافاتی میں زلزلے کے جھٹکے

    حکام کے الیکٹرک کے مطابق جغرافیائی انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) کے استعمال اور 60 ہزار اسمارٹ میٹرز کی تعیناتی جیسے اہم اقدامات شامل ہیں جو بجلی کی کھپت کے رجحانات پر زیادہ سے زیادہ نظر آنے کے قابل بناتے ہیں۔

    صارفین کے کچھ نمائندوں نے لوڈ شیڈنگ سمیت کے الیکٹرک کی دونوں درخواستوں کی حمایت کی تاہم انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ کے الیکٹرک نجی اسپتالوں کو بجلی بند نہ کرےصارفین نے تجویز پیش کی کہ پورے فیڈرز کو بند کرنے کے بجائے پی ایم ٹی پر لوڈ شیڈنگ کی جائے۔

    نگران وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

  • کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مزید مہنگی

    کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مزید مہنگی

    کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی،اور نیپرا نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین پر ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ سر چارج عائد کرنے کی منظوری دے دی ، وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے اضافی سرچارج لگانے کی منظوری دی۔

    نیپراکے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین پر اضافی سر چارج دسمبر 2023 سے نومبر 2024 تک لاگو رہے گا، اضافی سرچارج سے کے الیکٹرک کے صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا، نیپرا نے منظوری کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا ہے ۔

    قصے،کہانیاں سن رہے ہیں،یہ کردار تھا ان لوگوں کا،نواز شریف کا عمران خان پر طنز

    ڈیفنس کار حادثہ،ملزم افنان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

    ماڈلنگ کی آڑ میں جنسی ہراسگی، ملزم گرفتا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سرچارج عائد کیے جانے کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

  • بجلی صارفین پر ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

    بجلی صارفین پر ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

    اسلام آباد: بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق بجلی صارفین پر 40 ارب روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ہے، بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے )نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے، سی پی پی اے کی جانب سے اضافہ اکتوبر 2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

    سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گا،اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر تقریباً 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گابجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا-

    دوسری جانب ملک میں بجلی صارفین سے اربوں روپے کی اوور بلنگ کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان میں اوور بلنگ کے نام پر اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا، جس میں پہلے سےمہنگی بجلی کےباوجود صارفین سے اوور بلنگ کے ذریعے اربوں روپے اضافی وصول کیے گئے ہیں،اگست میں تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی صارفین سے اربوں روپے زائد کے بل وصول کیے۔

    نیپرا نے اگست میں اوور بلنگ کے معاملے پر نوٹس اور انکوائری کا فیصلہ کیا تھا نیپرا ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں اگست کے بلوں میں اوور بلنگ ثابت ہوگئی اربوں روپے کی اوور بلنگ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ملوث پائی گئیں تمام تقسیم کارکمپنیوں نے غریب عوام کو اوربلنگ کے ذریعے لو ٹا۔

    نیپرا ذرائع کے مطابق لیسکو اور حسیکو ریجن میں سب سے زیادہ اوور بلنگ ہوئی ڈسکوز کی جانب سے پروٹیکٹڈ صارفین سے نان پروٹیکٹڈ والے بل وصول کیے گئے اور اوور بلنگ کے لیے ریڈنگ میں تاخیر کا حربہ استعمال کیا گیا ریڈنگ میں تاخیر کر کے پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ میں شامل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقررہ تاریخ کے بجائے جان بوجھ کر 3سے 4دن تاخیر سے ریڈنگ لی گئی لیسکو اور حیسکو کے علاوہ دیگر ڈسکوز میں بھی اوور بلنگ ہوئی۔ نان پروٹیکٹڈ صارفین سے بھی اوربلنگ کی گئی۔

    ڈسکوز کی جانب سے میٹر تبدیلی کے نام پر بھی اضافی وصولیاں کی گئیں،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈسکوز کی اوور بلنگ سے متعلق رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا نیپرا رپورٹ کو حتمی شکل دے کر پبلک کرے گی،واضح رہے کہ نیپرا نے ماہ ستمبر میں ڈسکوز کی جانب سے اوور بلنگ کے معاملے کا نوٹس لیا تھا نیپرا کو بڑی تعداد میں صارفین سے اوور بلنگ کی شکایات موصول ہوئی تھیں ذرائع کے مطابق اتھارٹی نے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی، جس نے رپورٹ رواں ہفتے مکمل کی ہے۔

  • نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

    اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : نیپرا کی جانب سے ماہ ستمبر کے فیول پرائیس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، بجلی صارفین کے لیے ماہ ستمبر کے فیول پرائیس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 40 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

    نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ماہ نومبر کے بلز میں وصول کیا جائے گا،سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی جانب سے ماہ ستمبر کے لیے ایف سی اے کی مد میں 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی جس پر اتھارٹی نے یکم نومبر کو سماعت اور اس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

    دوسری جانب اوگرا نےوفاقی حکومت کی منظوری کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی، اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا،نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 172 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان ،پہلی باربلند ترین سطح پر

  • عوام کو مہنگی بجلی بیچنا ثابت ، کے الیکٹرک کو 20کروڑ روپے جرمانہ برقرار

    عوام کو مہنگی بجلی بیچنا ثابت ، کے الیکٹرک کو 20کروڑ روپے جرمانہ برقرار

    اسلام آباد: نیپرا نے عوام کو مہنگی بجلی بیچنا ثابت ہونے پر کے الیکٹرک کو ذمے دار قرار دیتے ہوئے 20کروڑ روپے جرمانہ برقرار رکھا۔

    باغی ٹی وی: نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی نظرثانی اپیل پر فیصلہ جاری کر دیا،کے الیکٹرک کی نااہلی کا بوجھ اہل کراچی پر منتقل نہیں کرسکتے،فیصلے کے مطابق کے الیکٹرک نے سستے اور بہتر کارکردگی والے پاور پلانٹس چلانے میں جان بوجھ کر تاخیر کی، ناقص کارکردگی والے پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی اور کے الیکٹرک کراچی میں بجلی کی لوڈشنگ کا باعث بھی بنا،نیپرا نے مہنگی بجلی بیچنے کے معاملہ پر کے الیکٹرک سے متعلق ستمبر 2021 اور مئی 2022 کے فیصلوں کو برقرار رکھا۔

    دوسری جانب ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے، 7 ستمبر سے اب تک 20 ارب 47 کروڑ ریکور جب کہ 15 ہزار167 بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

    تیز رفتار مسافر بس الٹ جانے سے متعدد افراد زخمی

    پاور ڈویژن کے مطابق 7 ستمبر سے جاری آپریشن میں اب تک 20 ارب 47 کروڑ وصول کرلیے گئے جب کہ ملک بھر میں کریک ڈاون کے دوران 15 ہزار167 بجلی چور پکڑے گئے ہیں لیسکو ریجن کی کارکردگی سب سے بہتر رہی جہاں سب سے زیادہ 5 ارب 34 کروڑ کی وصول اور 5 ہزار 58 بجلی چور گرفتار ہوئے اس کے علاوہ حیسکور یجن سے 3 ارب 98 کروڑ کی ریکوری اور 46 افراد گرفتار ہوئے جب کہ پیسکو ریجن سے 3 ارب 94 کروڑ وصول اور 1 ہزار 420 افراد کو پگڑا گیا ہے،کریک ڈاؤن کے دوران آئیسکو ریجن سے 42 کروڑ سے زائد کی ریکوری ہوئی اور 310 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    سائفر کیس کا ٹرائل روکنے اور اخراج مقدمہ کی درخواستیں یکجا

  • بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی

    بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی پھر مہنگی کردی ہے اور نیپرا نےکراچی کیلئے بجلی 4 روپے 45 پیسے یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، اضافے کی منظوری گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

    جبکہ نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے اور نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023 میں کی جائیں گی، نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کیلئے 1.49 روپے سے 4.45 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری بھی دی تھی اور نیپرا نے منظوری سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی تھی تاہم کہا گیا تھا بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق لائف لائن کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا لیکن نیپرا کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق پورے ملک کے لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

  • شہری کو 12 لاکھ کا بل بھیجنے پرکےالیکٹرک اور نیپرا حکام کو نوٹس جاری

    شہری کو 12 لاکھ کا بل بھیجنے پرکےالیکٹرک اور نیپرا حکام کو نوٹس جاری

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے شہری کو بجلی کا بل 12 لاکھ روپے بھیجنے پر کے الیکٹرک اور نیپرا حکام کو نوٹس جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : سندھ ہائی کورٹ میں شہری کی جانب سے بجلی کا زائد بل بھیجنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ناظم آباد کے شہری نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ناجائز بل بھیجا گیا، ہائیڈرنٹ چلانے کے جھوٹے الزام میں 12لاکھ کا بل بھیجا گیا۔

    عدالت نے درخواست گزار استفسار کیا کہ تو آپ ہائیڈرنٹس چلاتے ہیں جس پر درخواست گزار نے کہا کہ نہیں جج صاحب میں ایک رہائشی گھر میں رہتا ہوں عدالت نے کہا کہ گھر کی تصاویر ہیں تو دکھائیں جس پر درخواست گزار نے کہا کہ گھر کی تصاویر اس وقت موجود نہیں ہیں، بل ادا نہ کرنے کی صورت میں بجلی بھی منقطع کردی گئی ہے۔

    پی آئی اے نے لیز کے واجبات ادا نہ ہونےپر پانچ طیارے گراؤنڈ کر دیئے

    عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے کے الیکٹرک کے آفس سے رجوع کیا ؟جس پر شہری نے بتایا کہ میں کے الیکٹرک کے دفتر گیا، تو انہوں نے بل 12لاکھ سے 8 لاکھ کردیا عدالت نے استفسار کیا کہ آپ ابھی کیا چاہتے ہیں؟ جس پر شہری نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کیس میں اسٹے آرڈر دیا جائے جس پر عدات نے حکم دیا کہ آپ ابھی موجودہ بل ادا کریں۔

    عدالت نے کے الیکٹرک اور نیپرا حکام کو نوٹس جاری کردیئے، اور فریقین سے 20 ستمبر تک تحریری جواب طلب کرلیا، اور سماعت ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں نیپرا میں کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں کراچی کے صارفین نے شکایات کے انبار لگا دیئےکراچی کے صارفین کے لیے مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت میں کراچی کے صنعتی و گھریلو صارفین سیخ پا ہو گئے اور انہوں نے سماعت کے دوران نیپرا اتھارٹی کو قیمتوں میں اضافے پر اپنی شکایات اور پریشانیوں سے آگاہ کیا۔ صارفین نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کو مسترد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    سائفر کیس:خصوصی عدالت کی پراسیکیوشن کی سماعت میں وقفے کی استدعا مسترد

    دوران سماعت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بھی کراچی کے بجلی صارفین کو تحفظ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک سب سےمہنگی بجلی بناتا ہےحقیقت میں کےالیکٹرک کا لائسنس کینسل ہونا چاہیے تھاکے الیکٹرک نے اربوں کی انویسٹمنٹ کا کہا، اب تک کے الیکٹرک نے سرمایہ کاری نہیں کی۔ کیسے لائسنس آگے دیا گیا الزام عائد کیا کہ بجلی چوری میں براہ راست کے الیکٹرک ملوث ہے۔ لائن لاسز نقصانات اور بہت کچھ وصولیاں صارفین سے ہو رہی ہیں۔ کے الیکٹرک مافیا کا ساتھ دے رہی ہے، مجرمانہ کارروائی میں ملوث ہے۔ کے الیکٹرک کے ایفیشنٹ پلانٹ نہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

    پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی،لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری

  • پن بجلی کا پیداواری ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ

    پن بجلی کا پیداواری ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پن بجلی کا پیداواری ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی: نیپرا کے مطابق پن بجلی کا اوسط پیداواری ٹیرف 3 روپے 85 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے نیپرا نے واپڈا کی درخواست پر ٹیرف بڑھانےکی منظوری 2022-23 کیلئے دی اور ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

    اس کے علاوہ نیپرا نے واپڈا کے پن بجلی اسٹیشنز کا کیپسٹی ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کو ٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کردیئےگئےہیں نیپرا کے مطابق تمام پن بجلی اسٹیشنز کے کیپسٹی ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات کی گئی ہے واپڈا پانی کی پیمائش کیلئے واٹر فلو میٹر نصب کرے۔

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

    دوسری جانب حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی شروع کردی سیکرٹری توانائی ک کہنا تھا کہ بجلی چوروں کیخلاف آج سے کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے، کریک ڈاؤن میں تمام چیف سیکرٹریز اور آئی جی پولیس کا تعاون ہے، ہمیں معلوم ہے چوروں کے خلاف یہ مہم آسان نہیں لیکن ناکامی کی کوئی کنجائش نہیں ہے فیلڈ فارمیشن کو ہدایت کی ہے کہ بجلی چوروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کریں۔

    واضح رہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے یہ کریک ڈاؤن نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکٹر کی ہدایت پر کیا جارہا ہے،گزشتہ روز نگران وزیر توانائی محمد علی نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوتی اور لوگ بل ادا نہیں کرتے اس وقت تک عوام کو سستی بجلی نہیں ملے گی۔

    ڈیرہ غازیخان: تعلیمی بورڈ نےانٹرمیڈیٹ پارٹ 2، دوسرے سالانہ امتحان کا شیڈول جاری کر دیا

    پریس کانفرنس میں وزیر توانائی محمد علی نے کہا تھا کہ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈسکوز میں 79 ارب یونٹس بجلی کا نقصان ہوتا ہے، صرف ان 5 ڈسکوز میں 100 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے، ان پانچ ڈسکوز میں سے 3044 ارب کی بلنگ ہوتی ہے اور 100 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔

  • بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

    بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: مالی سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، منظوری سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

    بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق لائف لائن کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہو گا نیپرا بجلی مہنگی کرنے سے متعلق سماعت کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا، حتمی فیصلہ اور نوٹیفکیشن وفاقی حکومت جاری کرے گی،ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ دعا کریں اللہ بہتر کرے، صا رفین کی طرح ہم بھی بل ادا کرتے ہیں۔

    آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی

    واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں آج سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی گئی تھی،فیسکو کیجانب سےدرخواست میں 23 ارب 49 کروڑ ،گیپکو کی جانب سے 16 ارب 13کروڑ روپے کا اضافہ مانگا گیا ہے۔

    حیسکو نے 9 اور آئیسکو نے بھی 9 ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی تھی، لیسکو کی جانب سے 31 ارب اور میپکو نے 27 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی درخواست دی ۔ پیسکو 9 ارب، کیسکو 7 ارب، سیپکو 5 اور ٹیسکو نے 4 ارب کا اضافہ مانگا تھا ان در خواستوں کی منظوری کی صورت میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 144 ارب 69 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا-

    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق