Baaghi TV

Tag: وائٹ ہاؤس

  • اسلام آباد مذاکرات:امریکا اور ایران کے درمیان  سب سے اہم اور اعلیٰ سطحی براہِ راست سفارتی پیشرفت ہے، وائٹ ہاؤس

    اسلام آباد مذاکرات:امریکا اور ایران کے درمیان سب سے اہم اور اعلیٰ سطحی براہِ راست سفارتی پیشرفت ہے، وائٹ ہاؤس

    وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد میں اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان ’’فیس ٹو فیس‘‘ بات چیت جاری ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات امریکا اور ایران کے درمیان برسوں بعد ہونے والی سب سے اہم اور اعلیٰ سطحی براہِ راست سفارتی پیشرفت ہے، اس وقت پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر ’’فیس ٹو فیس‘‘ مذاکرات ہو رہے ہیں ،متعلقہ شعبوں کے تمام امریکی ماہرین اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ اضافی ماہرین واشنگٹن سے بھی معاونت فراہم کر رہے ہیں-

    واضح رہے کہ پاکستان میں ایران امریکا کے درمیان مذاکرات جاری ہیں امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں جب کہ ان کے ہمراہ خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور مشیر جیرڈ کشنر بھی موجود ہیں، سینئر مشیران میں ڈاکٹر اینڈریو بیکر اور مائیکل وینس بھی وفد کا حصہ ہیں جو مختلف شعبوں میں تکنیکی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

  • وائٹ ہاؤس نے ایران سے جنگ بندی کیلئے پاکستان پر سفارتی دباؤ ڈالا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

    وائٹ ہاؤس نے ایران سے جنگ بندی کیلئے پاکستان پر سفارتی دباؤ ڈالا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

    برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے قبل واشنگٹن نے پاکستان پر سفارتی دباؤ ڈالا تھا تاکہ تہران کو عارضی جنگ بندی پر آمادہ کیا جا سکے۔

    برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ ایک جانب ایران کے خلاف سخت بیانات دیتے رہے اور یہ دعویٰ کرتے رہے کہ ایران معاہد ے کے لیے بے تاب ہے، جبکہ دوسری جانب ان کی انتظامیہ پس پردہ جنگ بندی کے لیے سرگرم تھی امریکا کئی ہفتوں سے پاکستان سے رابطے میں تھا اور اس پر دباؤ ڈال رہا تھا کہ وہ ایران کو قائل کرے تاکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جا سکے اور خطے میں کشیدگی کم ہو۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ایک اہم ثالث کے طور پر کردار ادا کیا، اور بطور مسلم اکثریتی ہمسایہ ملک ایران کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے میں کامیا بی حاصل کی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں جاری بیک چینل سفارتکاری نے اہم پیشرفت ممکن بنائی یہ سفارتی کوششیں اس وقت کامیاب ہوئیں جب منگل کی رات امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان سامنے آیا، جسے خطے میں کشیدگی کم کر نے کی بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

    منگل کو ٹرمپ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے ساتھ ہی،عاصم منیر نے ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف سمیت اعلیٰ امریکی حکام کو کال کرنے کا سلسلہ شروع کیا امریکہ اور پاکستان کا خیال تھا کہ اگر ایران ایک مسلم اکثریتی پڑوسی ریاست کی طرف سے پیش کیا جاتا ہے جس نے تنازعہ کے دوران اپنی غیرجانبداری پر زور دیا تھا تو ایران امریکہ کی حمایت یافتہ پیشکش کو قبول کر سکتا ہے۔

    منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے گفتگو کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے دو ہفتے کی تجویز کو سوشل میڈیا پر عام کیا شہباز شریف، جنہوں نے اس معاہدے کو پاکستان کی پہل قرار دیا، غلطی سے اپنی پوسٹ کے اوپری حصے میں ایک موضوع کی لکیر شامل کر دی: "مسودہ — پاکستانی وزیر اعظم کا پیغام X پر”-

    رپورٹ کے مطابق اس پیش رفت سے چند گھنٹے قبل صدر ٹرمپ نے ایران کو سخت دھمکیاں دی تھیں، جن میں تہذیب تباہ کرنے جیسے بیانات بھی شامل تھے تاہم پس پردہ وہ جنگ بندی کے خواہاں تھے، تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ایران کی غیر متوقع مزاحمت کے باعث ٹرمپ کم از کم 21 مارچ سے جنگ بندی کے حق میں تھے، جب انہوں نے ایران کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی-

    ٹرمپ کی جانب سے آبنائے کو کھولنے کے لیے اپنا پہلا الٹی میٹم جاری کرنے کے فوراً بعد عاصم منیر اور دیگر سینئر پاکستانی حکام نے ایرانی سیاسی اور عسکر ی شخصیات اور وائٹ ہاؤس کے درمیان پیغامات بھیجنا شروع کر دیے۔

    انہوں نے اسلام آباد کو امن سربراہی اجلاس کے مقام کے طور پر پیش کیا، امریکہ کی طرف سے تیار کردہ 15 نکاتی تجویز اور پھر ایران کے پانچ اور 10 نکاتی ردعمل کا اشتراک کیا، اور 45 دن سے لے کر دو ہفتوں تک جنگ بندی کے آپشنز اٹھائے، دو علاقائی سفارت کاروں نے بتایا کہ دونوں فریق اپنے مطالبا ت میں بہت دور رہے، لیکن ایران، وقت گزرنے کے ساتھ، یورینیم کے اپنے ذخیرے کو کمزور کرنے اور اسے قبول کرنے کے لیے زیادہ موزوں ہو گیا-

    کئی ہفتوں کی امریکی اور اسرائیلی بمباری کے بعد، عراقچی اور تہران میں دیگر سیاسی رہنما اصولی طور پر ہرمز کے لیے عارضی جنگ بندی پر رضامند ہو گئے تھے، لیکن پاکستان کی زیر قیادت بیک چینل سے واقف دو لوگوں کے مطابق، وہ اسلامی انقلابی گارڈ کور سے حتمی منظوری حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے-

    تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ بظاہر سخت بیانات کے باوجود سفارتی سطح پر جنگ کو روکنے کی سنجیدہ کوششیں جاری تھیں، جن میں پاکستان کا کردار کلیدی رہا۔

  • ٹرمپ کے  آسیان اجلاس میں شرکت کا امکان

    ٹرمپ کے آسیان اجلاس میں شرکت کا امکان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ ملائیشیا میں ہونے والے آسیان اجلاس میں شرکت کر سکتے ہیں، جو 26 سے 28 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

    پولیٹیکو کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ملائیشیا سے کہا ہے کہ آسیان اجلاس میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے کی تقریب کی صدارت صدر ٹرمپ کو دی جائے، جبکہ اس موقع پر چینی حکام کو دور رکھا جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ملائشین حکام سے یہ بھی کہا کہ امن معاہدے کا سارا کریڈٹ صدر ٹرمپ کو ملنا چاہیے، کیونکہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے امن مذاکرات میں چین کا کوئی کردار نہیں تھا اور یہ مکمل طور پر ٹرمپ کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔

    دنیا بھر میں رواں سال کا پہلا سپر مون، دلکش مناظر نے سب کو مسحور کر دیا

    فزکس کا نوبیل انعام تین امریکی سائنسدانوں کے نام

    ماسکو فارمیٹ اجلاس میں افغانستان میں غیر ملکی افواج کی موجودگی مسترد

    اسرائیلی جارحیت کے 2 سال ، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 92 فیصد مکانات ملبے کا ڈھیر

  • ایچ-1 بی ویزا فیس میں ڈاکٹرز کو استثنیٰ دینے پر غور

    ایچ-1 بی ویزا فیس میں ڈاکٹرز کو استثنیٰ دینے پر غور

    وائٹ ہاؤس نے عندیہ دیا ہے کہ نئی ایچ-1 بی ویزا فیس سے ڈاکٹروں کو استثنیٰ دیا جا سکتا ہے۔

    بلومبرگ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان ٹیلر راجرز نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر ڈاکٹرز بھی ان افراد میں شامل ہوں گے جنہیں اس فیس سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل وائٹ ہاؤس نے ایچ-1 بی ویزوں کے لیے ایک لاکھ ڈالر فیس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اس میں ’قومی مفاد‘ کی بنیاد پر کیس ٹو کیس استثنیٰ دینے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

    دوسری جانب سان فرانسسکو ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب اعلان سنتے ہی بھارت جانے والے کئی مسافروں نے خوف کے باعث طیارہ چھوڑ دیا کہ اگر واپس آنا پڑا تو بھاری رقم کیسے ادا کریں گے۔ اس ہنگامے کے باعث پرواز تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ مسافر جہاز کے اندر کھڑے گھبراہٹ کے عالم میں فون پر خبریں دیکھ رہے تھے اور ایک دوسرے سے سوال کر رہے تھے کہ پرواز ہوگی یا نہیں۔

    محض الفاظ نہیں، عملی اقدامات سے خواتین کو بااختیار بنانا ہوگا،اسحاق ڈار
    اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات،امریکا کا آئی سی سی پر مکمل پابندیوں کا امکان

    ٹیکس نادہندگان کی مخبری پر انعامی رقم 15 کروڑ کرنے کی سفارش

    لاکھوں قانونی مہاجرین کو واپس بھیج کر £230 بلین بچائیں گے، نائجل فراج

  • صدر ٹرمپ کی زیلنسکی سے ملاقات، سہ فریقی مذاکرات کی پیشکش

    صدر ٹرمپ کی زیلنسکی سے ملاقات، سہ فریقی مذاکرات کی پیشکش

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں جنگ سب کے لیے بہتر انداز میں ختم ہو، اور ان کے خیال میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس پہنچنے پر صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین میں جنگ روکنے کا اچھا موقع ہے، ہم یوکرین کے عوام کی خوشحالی چاہتے ہیں۔ اگر معاملات درست رہے تو یوکرین اور روسی صدور کے ساتھ سہ فریقی میٹنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ جنگ وقتی طور پر رُکے اور پھر چند سال بعد دوبارہ شروع ہو۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کے سفارتی راستے کی حمایت کرتے ہیں اور سب کو اس کی حمایت کرنی چاہیے۔

    یاد رہے کہ صدر ٹرمپ روس۔یوکرین جنگ ختم کرانے کے مشن پر ہیں۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے الاسکا میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی تھی اور آج زیلنسکی سے ملاقات سے قبل جنگ بندی کی شرائط سے بھی آگاہ کر دیا تھا۔

    کراچی میں میں بارش کا امکان، وزیراعلیٰ سندھ کا ہنگامی اجلاس

    سیالکوٹ میں واسا کو واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

    پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 48 ٹن امدادی سامان پشاور پہنچا دیا

    خیبرپختونخوا: سیلاب سے 83 سرکاری اسکول تباہ، سیکڑوں جزوی متاثر

  • آرمینیا اور آذربائیجان آج  امن معاہدے پر دستخط کریں گے

    آرمینیا اور آذربائیجان آج امن معاہدے پر دستخط کریں گے

    آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر دستخط آج وائٹ ہاؤس میں ہوں گے، جس کی میزبانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔

    وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق یہ معاہدہ صرف دونوں ممالک کے درمیان نہیں بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں خطے نے ہمیشہ زیادہ سلامتی اور خوشحالی کا تجربہ کیا ہے، اور موجودہ معاہدہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امن معاہدے کے ساتھ ساتھ صدر ٹرمپ دونوں ممالک کے ساتھ توانائی، ٹیکنالوجی، اقتصادی تعاون، سرحدی سلامتی، بنیادی ڈھانچے اور تجارت سے متعلق معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے۔

    یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تنازعے کے خاتمے اور علاقائی ترقی کے نئے دور کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    سعودی عرب نے غزہ پر قابض ہونے کے منصوبے کو مسترد کر دیا

    ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ

    جرمنی کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی سے انکار، غزہ پالیسی پر کڑی تنقید

    مودی ،پیوٹن رابطہ، اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • ٹرمپ کی فلپائنی ہم منصب سے ملاقات، تجارتی تعلقات پر گفتگو

    ٹرمپ کی فلپائنی ہم منصب سے ملاقات، تجارتی تعلقات پر گفتگو

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں فلپائن کے صدر فرڈیننڈ مارکوس نے اہم ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    واشنگٹن سے موصولہ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور فلپائن کے درمیان تجارتی معاہدے پر جلد اتفاق رائے ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک اس حوالے سے کافی قریب آ چکے ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ فلپائن کے ساتھ فوجی تعلقات زبردست اور مضبوط ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید وسعت اختیار کر رہا ہے۔

    صدر ٹرمپ نے اس موقع پر چین سے متعلق بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے جلد ملاقات متوقع ہے، اور انہیں چین کی جانب سے دورے کی دعوت موصول ہو چکی ہے۔فلپائن اور چین کے تعلقات کے بارے میں سوال پر صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ انہیں ان تعلقات پر کوئی تشویش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلپائن کے چین سے تعلقات پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہر ملک کو اپنے قومی مفاد میں فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے۔‘‘

    ملاقات کو امریکا اور فلپائن کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو ایشیا پیسیفک خطے میں امریکا کی حکمت عملی کا بھی حصہ ہے۔

    کراچی میں جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

    200 یونٹ کے بعد 6 ماہ تک زائد بل ، نظرثانی کا عندیہ

    بنگلادیش کی پاکستان کو 8 رنز سے شکست ، سیریز اپنے نام کرلی

  • ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کی خبروں کی وائٹ ہاؤس نے تردید کر دی

    ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کی خبروں کی وائٹ ہاؤس نے تردید کر دی

    وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ دورۂ پاکستان کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس وقت ان کے پاکستان آنے کا کوئی شیڈول موجود نہیں۔

    گزشتہ روز بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے اور اسلام آباد میں سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، تاہم وائٹ ہاؤس حکام نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کر دی۔اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے برطانوی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ممکنہ دورۂ پاکستان کی تصدیق صرف وائٹ ہاؤس کر سکتا ہے، فی الوقت ہمارے پاس اس بارے میں اعلان کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔

    پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دورۂ پاکستان کے بارے میں انہیں کوئی اطلاع نہیں ملی۔خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی وزارت اطلاعات نے بھی ان خبروں پر کوئی ردعمل یا تبصرہ جاری نہیں کیا۔صدر ٹرمپ کے مجوزہ دورے سے متعلق خبروں کی تردید کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ فی الحال ایسی کسی سفارتی سرگرمی کا کوئی باضابطہ اعلان یا منصوبہ موجود نہیں۔

    بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج

    کراچی ،سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی میں بارش کے بعد صورتحال کنٹرول میں، مرکزی سڑکیں کلیئر

    فاٹا انضمام کا فیصلہ غلط تھا، فاٹا کو الگ صوبہ بنایا جا سکتا ہے: مولانا فضل الرحمان

  • ایران مذاکرات چاہتا ہے، ہمیں کوئی جلدی نہیں: امریکی صدر

    ایران مذاکرات چاہتا ہے، ہمیں کوئی جلدی نہیں: امریکی صدر

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ہر صورت مذاکرات چاہتا ہے مگر امریکا کو اس معاملے میں کوئی جلدی نہیں ہے۔

    یہ بات انہوں نے وائٹ ہاؤس میں بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد آل خلیفہ سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بحرین کے ساتھ تجارت کے شعبے میں مزید تعاون پر بات چیت کریں گے، جبکہ ایران مذاکرات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔بحرین کے ولی عہد نے بھی کہا کہ ایران مذاکرات کا خواہاں ہے اور موجودہ صورتحال میں سفارتی حل تلاش کرنا ضروری ہے۔

    صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ مغربی کنارے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینی نژاد امریکی شہری کے اہلخانہ سے کل ملاقات کریں گے۔اس موقع پر امریکی صدر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ امریکا جلد ایک نیا تجارتی معاہدہ کرنے جا رہا ہے، ممکنہ طور پر بھارت کے ساتھ۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کے ساتھ بھی تجارتی مذاکرات براہ راست خط کے ذریعے جاری ہیں۔

    کراچی ،چنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست، پیش رفت رپورٹ طلب

    اندرونی اختلافات ،عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو وارننگ

    پنجاب، بارشوں سے24 گھنٹوں میں 28 اموات، دریائے جہلم میں سیلاب کا خدشہ

    تربیلا ڈیم کے اسپل وے دوبارہ کھلیں گے،الرٹ جاری

  • ایران پرامریکی حملے،نقصانات سے متعلق ابتدائی انٹیلیجنس  رپورٹ لیک، وائٹ ہاؤس کا ردعمل

    ایران پرامریکی حملے،نقصانات سے متعلق ابتدائی انٹیلیجنس رپورٹ لیک، وائٹ ہاؤس کا ردعمل

    وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصان سے متعلق ابتدائی انٹیلیجنس رپورٹس کو ’غلط اور گمراہ کن‘ قرار دے د یا۔

    وائٹ ہاؤس نے ’سی این این‘ کی جانب سے ایرانی جوہری پروگرام کو جزوی نقصان کی رپورٹ پر سخت رد عمل دیا ہے وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں پریس سیکریٹری کا کہنا تھا کہ یہ دستاویز ’ٹاپ سیکریٹ‘ تھیں اور انہیں جان بوجھ کر خفیہ طریقے سے میڈیا تک پہنچایا گیا،انٹیلی جنس کمیونٹی کے ایک نامعلوم اور نچلے درجے کے ناکام فرد نے اس رپورٹ کو سی این این کو لیک کیا۔

    کیرولین لیویٹ نے کہا کہ اس مبینہ جائزے کا افشا ہونا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توہین اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہےاس عمل کے ذریعے ان بہادر پائلٹس کی قربانیوں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے جنہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کا ایک شاندار مشن مکمل کیا سب جانتے ہیں کہ جب آپ 30 ہزار پاؤنڈ وزنی 14 بم ٹھیک نشانے پر گراتے ہیں، تو اس کا مطلب مکمل تباہی ہوتا ہے، نہ کہ جزوی نقصان ہوتا ہے۔

    دوسری جانب، امریکی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آپریشن منصوبے کے مطابق مکمل ہوا اور اسے ’زبردست کامیابی‘ قرار دیا گیا ہے تاہم، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ حملوں کے مکمل اثرات کیا ہوں گے، اور کسی ذریعے نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی اے) کا جائزہ دیگر انٹیلی جنس اداروں کے تجزیے سے کس حد تک مختلف ہے ایران کے اندر سے حاصل ہونے والی معلومات سمیت، امریکی انٹیلی جنس ادارے اب بھی نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق، فردو، نطنز اور اصفہان کی تینوں تنصیبات کو پہنچنے والا نقصان زیادہ تر زمین سے اوپر کے ڈھانچوں تک محدود رہا، جن میں توانائی کے انفراسٹرکچر اور وہ عمارتیں شامل ہیں جو یورینیم کو دھات میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال ہوتی تھیں جو کہ جوہری ہتھیار بنانے کے عمل کا ایک مرحلہ ہے۔