قصور
واپڈا ایمپلائز پیغام یونین (الحاق شدہ) ملی لیبر فیڈریشن پاکستان کا واپڈا کمپلیکس چونیاں ڈویژن میں جناب سراج الدین ثاقب صاحب مرکزی صدر پیغام یونین کی قیادت میں شاندار جلسہ منعقد ہوا جس میں سینکڑوں واپڈا ملازمین نے شرکت کی اور سینکڑوں ملازمین نے ہائیڈرو یونین کو خیرباد کرکے پیغام یونین میں شمولیت اختیار کی سراج الدین ثاقب کا واپڈا کمپلیکس چونیاں آمد پر پھولوں کی منوں پتیوں سے شاندار استقبال کیا گیا سراج الدین ثاقب نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم واپڈا ملازمین کو رشوت, حرام خوری جیسی لعنت سے چھٹکارا دلانے کے لیے میدان میں نکلے ہیں ہم ملازمین کے حقوق کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جدوجہد کرتے رہیں گے
ان شاءاللہ ہمارا ماضی ہماری گواہی ہے
Tag: واپڈا

پیغام یونین کا اہم پیغام
محمکہ واپڈا اہلکاران غفلت کے
قصور
واپڈا ملازمین کی مبینہ غفلت جو کہ کسی بھی وقت حادثات کا سبب بن سکتا ہے
تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی عثمان والا ضلع قصور میں واپڈا کے ملازمین ٹرانسفارمر کا کام کر رہے ہیں مگر کسی بھی ملازم نے کوئی بھی حفاظتی ہیلمیٹ،بیلٹ وغیرہ نہیں پہنی ہوئی جس کے باعث حادثہ رونما ہو سکتا ہے تو اس کی ذمہ داری محکمہ پر ڈال دی جاتی ہے
لوگوں کا سوال یہ ہے کہ کیا محکمہ اپنے ملازمین کو حفاظتی انتظامات کے بغیر کام کرنے کی اجازت دیتا ہے یا یہ ملازمین محکمہ کے حفاظتی قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیںذمہ دار کون؟

قربانی کیساتھ واپڈا کو بد دعائیں بھی جاری
قصور
سنت ابراہیمی کا سلسلہ جاری ،واپڈا قصور بھی گرمی کی طرح تپ گیا ،صفائی ستھرائی اس سال کافی بہتر
صرف واپڈا بد دعائیں لینے میں سب سے آگے
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی ظرح قصور میں بھی سنت ابراہیمی پر حکم محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق آج بھی جانور قربان کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم سخت موسم کی طرح واپڈا قصور لوگوں کو وقفے وقفے سے گرمی کی شدت دکھا کر بغیر بجلی زندہ رہنے کی ریہرسل کروا رہا ہے خاص طور پر سب ڈویژن راجہ جنگ بد دعائیں لینے میں سب سے آگے ہے
شہر قصور میں پچھلے سالوں کی نسبت اس سال صاف کے کافی اچھے اقدامات ہیں مگر دیہاتوں میں وہی حالات ہیں ویسٹ دیہاتوں میں نا ہونے کے باعث لوگوں نے آلائشیں سڑکوں پر ہی رکھی ہیں جن سے بدبو آ رہی ہے لوگوں نے ڈی سی قصور سے اپیل کی ہے کہ شہروں کی طرح دیہاتوں میں بھی عملہ صفائی کو بیجھا جائے اور آلائشیں اٹھوائی جائیں
رشوت خور واپڈا ،نصف صدی پرانی تاریں
قصور
لیسکو قصور لوگوں کیلئے عذاب رشوت ستانی کام چوری اور ہٹ دھرمی میں سب سے آگے نصف صدی پرانی تاریں بار بار جوڑ لگا کر دل کو تسلی دینا وطیرہ بنا لیا بوسیدہ تاریں لوگوں کے سروں پر لٹکتی موت
تفصیلات کے مطابق قصور واپڈا ضلع بھر کے سب محکموں میں سے سب سے زیادہ کرپٹ کام چور اور ہڈ حرام ہے نصف صدی پرانی بجلی کی تاریں بار بار جوڑ لگا کر اپنے اور لوگوں کے دلوں کو تسلی دیتے ہیں اور نئی تاریں بیچ کر کھا جاتے ہیں قصور کے نواحی گاؤں کھارا میں 2 دن قبل بجلی کی ایک تار گر گئی جو کہ ہر گرمیوں میں گرتی ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نا ہوا جسے واپڈا اہلکاران حسب عادت جوڑ لگا کر چلتے بنے وہی تار آج صبح 6 بجے پھر گر گئی جو کہ سپارہ پڑھنے جانے والے بچوں کے بلکل قریب ہی گری تاہم خوش قسمتی سے بچے محفوظ رہے واضع رہے یہ تاریں نصف صدی پرانی ہیں اور اس پورے گاؤں میں 25 کے قریب ٹرانسفارمر ہیں اور سارے گاؤں کی تاریں نصف صدی پرانی ہیں جنہیں ٹوٹنے پر جوڑ لگا کر مرمت کیا جاتا ہے بدلا نہیں جاتا مگر کاغذات میں راشی محکمہ درجنوں بار ان تاروں کے پیسے کھا چکا ہے
لوگوں نے وزیراعلی پنجاب اور چیئرمین واپڈا سے نوٹس لے کر بجلی کی بوسیدہ لائن کو تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ کوئی جانی نقصان نا ہو
وولٹیج کبھی کم کبھی یکدم
قصور
پتوکی شہر میں گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول کا حصہ بن گیا وولٹیج بھی انتہائی کم لوگ شدید پریشانتفصیلات کے مطابق پتوکی اور گردونواح میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری کبھی کم وولٹیج تو کبھی زیادہ وولٹیج لوگوں کے گھروں کے ٹی وی استرياں ،موٹر پمپ ،فریجیں خراب ہونا شروع ہو گئی ہیں پتوکی سٹی ایریا میں لالا پاک کالونی ،سوہن دی بستی میں بجلی کی آنکھ مچولی کی ہر وقت جاری رہتی ہے جس سے لوگوں کی قیمتی
چیزیں جل کر خراب ہو رہی ہیں
لوگوں نے ایس ڈی او واپڈا سٹی پتوکی ،ایکسیئن پھولنگر ،ایس ای قصور فوری سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
سحری کرنا بھی مشکل ہو گیا
قصور
چونیاں کے نواحی دیہات میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن،میانوالہ گھاٹ،دیسو وال و دیگر دیہات میں لوگوں کو سحری میں شدید مشکلات کا سامنا،متاثرین کی لیسکو اہلکاروں کو بددعائیں تفصیلات کیمطابق چونیاں کے نواحی دیہات میانوالہ گھاٹ، دیسو وال، گجن سنگھ، گلانوالہ،ہرچوکی و دیگر دیہات میں آئے روزبجلی کی بندش نے دیہاتیوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی بجلی رات 10 بجے بجلی غائب ہوگئی اہلکاروں کے ساتھ رابطہ کیا گیا تو جواب ملا تاریں ٹوٹ گئی ہیں جبکہ اس وقت نہ ہی آندھی آئی تھی اور نہ ہی بارش۔اہلیان دیہہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ پہلی بار نہیں ہوا ویسے بھی عام روٹین میں بادل ایک سو کلومیٹر دور ہوتے ہیں تو بجلی غائب ہوجاتی ہے اور چونیاں سے 100 کلومیٹر بادل دور چلے جاتے ہیں تو پھر بجلی آتی ہے اللہ ہی حافظ ہے ان واپڈا والوں کا جو کسی کو سکون کے ساتھ سحری کرنے نہیں دیتے ہیں اور نہ ہی افطاری۔ ان کاٹائم اس وقت شروع ہوتا ہے جب مسلمانوں کی عبادت کا ٹائم شروع ہوتا ہے۔اپنے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے اور یونٹ پورے کرنے کیلئے تار ٹوٹنے اور فیڈر ٹرپ کرنے کا معقول سا جواب پہلے سے ہی تیار ہوتا ہے۔اگر تاریں اتنی ہی خستہ ہیں تو انہیں ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کر کے اہلیان دیہہ کو آئے روز کے عذاب سے نجات دلائیں۔لیکن کرپٹ لیسکو اہلکار یونٹ پورا کرنے کیلئے کوئی اور جواز ڈھونڈ لیں گے۔چونیاں (تحصیل رپورٹر) رمضان صبراو ررواداری کا مہینہ ہے۔اس ماہ میں نیکیوں کا اجر ستر گنا بڑھ جاتا ہے۔ شیاطین قید کر دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر کے جنت کے دروزے کھول دیئے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار قاری یاسین عابد، طاہر رحمان وہابی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے طویل لاک ڈاؤن ہے۔لوگوں کے روزگار بند ہیں۔اس ماہ مبارک میں اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔ مخلوق خدا کی خدمت کرنے سے ہم اپنے روٹھے رب کو منا سکتے ہیں۔ہمیں سچے دل سے توبہ کرنی چاہئے۔اور مصیبت کی گھڑی میں اپنے مسلمان بھائیوں کی دل کھول کر مدد کر کے جنت میں جگہ بناسکتے ہیں

کل رات سے بجلی غائب لوگ ہاتھ تک دھونے سے قاصر
قصور
کل رات سے بجلی غائب گھروں میں مقید لوگ مذید پریشان محکمہ واپڈا کا حصول رشوت کی طرف دھیان
تفصیلات کے مطابق کل رات 9 بجے سے قصور و قرب و جوار کے علاقوں میں تیز ہوا چلنے اور ہلکی ہلکی بارش آنے کے ساتھ ہی بجلی غائب ہو گئی ہے جو کہ تاحال غائب ہی ہے کچھ علاقوں میں چند لمحوں کیلئے بجلی آئی مگر پھر غائب ہو گئی جس سے گھروں میں مقید لوگوں کی مشکلات میں مذید اضافہ ہو گیا ہے لوگوں نے بار بار ہاتھ دھونے کیلئے پانی کا استعمال کرنا ہے جو کہ بجلی نا ہونے کی بدولت میسر نہیں اوپر سے موسم بھی گرم ہوچکا ہے اور پنکھے چلانے کی بھی ضرورت پیش آ رہی ہے
شہریوں نے ایس ایس قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا اہلکاران کے نمبرز یاں تو بند رہتے ہیں اگر ملتے بھی ہیں تو کوئی کال اٹھانے کی زحمت گوارہ نہیں کرتا جس کی وجہ واپڈا اہلکاران میں بغیر رشوت کوئی کام نا کرنے کی عادت ہے لہذہ ان کی عادت کو بدلوا کر شہر و قرب وجوار کے علاقوں کی بجلی بحال کی جائے
کرونا کا عذاب تو آیا مگر واپڈا قصور کا دل پھر بھی نا گھبرایا
قصور
کرونا کا عذاب آیا لوگ ڈر گئے رشوت و جرائم سے توبہ کرنے لگے مگر لیسکو قصور سرعام رشوت لینے لگی ڈی سی قصور و ایس ایس لیسکو قصور بے خبر
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے سب سے بڑے اور سب سے قریبی گاؤں کھارا میں دو روز سے محلہ ملکاں والا میں ٹرانسفارمر خراب تھا جس پر لوگوں نے لیسکو سب ڈویژن بہادر پورہ قصور کا آگاہ کیا تو بجائے ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کے ایس ڈی او و لائن مین نے ہیلے بہانے شروع کر دیئے اور دو دن بعد آج لوگوں کی جانب سے پیسے
اکٹھے کرکے دینے پر ٹرانسفارمر کی مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے لوگوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سارے گاؤں میں جب بھی کوئی ٹرانسفارمر خراب ہوتا ہے یاں کوئی اور مسئلہ بنتا ہے تو ایس ڈی او سب ڈویژن بہادر پورہ اور لائن مین بغیر پیسوں کے کام نہیں کرتے لہذہ اس راشی ایس ڈی او اور لائن مین کو فوری نوکری سے فارغ کیا جائے جو مشکل کی اس گھڑی میں بھی رشوت لینے سے باز نہیں آئے جبکہ لوگ لاک ڈاؤن کی بدولت اپنے روزگار سے محروم ہو چکے ہیں شاید ان افسران کو اللہ کا خوف نہیں
قصور میں عجوبہ سامنے آ گیا
قصور پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں اکیسویں صدی کا عجوبہ منظر عام پر
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے نواحی علاقے حبیب آباد کے گاؤں 4 ون اے ایل کے گاؤں میں لوگوں کے گھروں میں بجلی کے کھمبے نصب ہیں اور گھروں کی چھتوں پر ہائی وولٹیج تاریں لٹک رہی ہیں جوکہ محمکہ واپڈا کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
گھروں میں لگے بجلی کے کھمبے اور لٹکتی تاریں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے
لوگوں نے واپڈا حکام سے استدعا کی ہے کہ ہمارے گھروں سے کھمبوں کو باہر لگایا جائے تاکہ کوئی حادثہ نا پیش آئے
محکمہ واپڈا نااہلی اور سست روی میں سب سے آگے
قصور
محمکہ واپڈا قصور نااہلی میں سب سے آگے شہریوں کے کہنے کے باوجود بجلی کی تاریں لٹکتی رہی
تفصیلات کے مطابق محمکہ واپڈا قصور ہڈ حرامی میں سب سے آگے ہے کل صبح سے حاجی فرید روڈ بالمقابل گورنمنٹ گرلز سکول قصور کے بجلی کی تاریں لٹکتی رہیں جس کی اطلاع شہریوں نے محکمہ کو دی مگر سارا دن کوئی اہلکار تاریں ٹھیک کرنے نا آیا لٹکتی تاروں سے دو موٹر سائیکل سوار ٹکڑائے بھی مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نا ہوا رات گئے واپڈا اہلکار پہنچے اور تاریں ٹھیک کیں
لڑکیوں کا سکول سامنے ہونے سے سارا دن راہگیروں کیساتھ لڑکیوں کو بھی گزرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا
عوام نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے








