Baaghi TV

Tag: وزارت خزانہ

  • وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو انتخابی فنڈز جاری کر دیئے

    وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو انتخابی فنڈز جاری کر دیئے

    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے فنڈز جاری کر دیئے۔

    باغی ٹی وی: وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری کر دیئے، 17.4 ارب کے علاوہ جولائی میں بھی 10 ارب روپے جاری کئے گئے تھے، وزارت خزانہ کی جانب سے مجموعی طور پر 27.4 ارب روپے ریلیز کئے گئے، الیکشن کمیشن کی ضرورت کے مطابق فنڈز کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ بجٹ میں الیکشن کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے فنڈز کا اجرا نہ ہونے پر گزشتہ روز سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا تھا۔ سیکرٹری خزانہ نے دو روز میں فنڈز ریلیز کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی،سیکرٹری خزانہ امداداللہ بوسال کا الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے 14 نومبر کو فنڈز کی فراہمی کیلئے خط لکھا گیا جو 18 نومبر کو وزارت خزانہ کو موصول ہوا۔

    الیکشن کمیشن کے نوٹس کی پاور، وزارت خزانہ کا 2 روز میں انتخابی فنڈز جاری کرنے کا اعلان

    سیکرٹری وزارت خزانہ کا کہنا تھا فنڈز کے اجرا کے لیے مختلف سطح سے منظوری ضروری ہوتی ہے، اگلے دو دن میں الیکشن کمیشن کے مطلوبہ فنڈز جاری کر دئیے جائیں گے، ہم الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کر دیں گے، جتنی الیکشن کمیشن کی ضرورت ہے وہ فنڈز جاری کر دیں گے۔

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

  • معاشی اعشاریوں پر مبنی ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری

    معاشی اعشاریوں پر مبنی ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری

    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے معاشی اعشاریوں پر مبنی ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کردی-

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق دسمبر میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 26.5 فیصد تک متوقع ہے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پہلے ہی مہنگائی پر آچکا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کم ہونے کا امکان ہے مقامی صنعتوں کی پیداوار اور ملکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ ریٹ کے مطابق مقرر کیا جا رہا ہے سرکاری اداروں کے نقصانات کو بھی کم کیا جا رہا ہے، رواں مالی سال کے دوران بجٹ اہداف پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہےجولائی سے اکتوبر کے دوران برآمدات میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا، اسی عرصہ کے دوران ملکی درآمدات میں 20.1 فیصد کمی ہوئی، ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 27.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    نگران وفاقی وزیر صحت پیر کو کوپ 28 کانفرنس سے خطاب …

    دوسری جانب ملک بھر میں یوریا کھاد کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران بے پناہ اضافہ ہو گیا گزشتہ ایک ہفتے میں یوریا کی 50 کلو بوری ایک ہزار روپے تک مہنگی ہو گئی ہے، قیمت میں اضافے کے بعد 50 کلو بوری کی نئی قیمت اب 5000 روپے ہو گئی ہے حالیہ ہفتے میں پشاور میں یوریا بیگ کی قیمت 1000 روپے تک بڑھی، گوجرانوالہ میں یوریا کی بوری 500 روپے تک مہنگی ہوئی سکھر میں یوریا بوری کی قیمت میں 300 روپے تک اضافہ ہوا، لاہور میں یوریا کے پچاس کلو کا بیگ 100 روپے جب کہ سرگودھا میں یوریا بیگ کی قیمت 67 روپے تک بڑھی، لاڑکانہ میں یوریا کے پچاس کلو بوری 195 روپے تک مہنگی ہوئی۔

    مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے صدربن سکتے ہیں تو صدرمملکت بھی بن سکتے …

  • پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات

    پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات

    پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان پالیسی سطح کے مزاکرات کی پہلی نشست ہوئی

    نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کی سربراہی میں وفد مذاکرات میں شریک ہوا،گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر بھی مذاکرات میں شریک ہوئے،آئی ایم ایف کی جانب سے مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر نے وفد کی قیادت کی، آئی ایم ایف وفد نے اپنے مطالبات اور سفارشات سے آگاہ کیا، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان پہلے جائزے کی کامیابی سے تکمیل کے لیے پُرامید ہے، آج سے پالیسی سطح کے مذاکرات 15 نومبر تک جاری رہیں گے، وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق اخراجات میں کمی سمیت دیگر اہداف دیئے جائیں گے،آمدن بڑھانے کے لئے ایف بی آر کے حوالہ سے بھی آنے والے دنوں میں بات چیت ہو گی،

    پاکستان پہلے جائزے کے لیے آئی ایم ایف کی تمام اہم شرائط پوری کر چکا ہے،مشن کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات میں اسٹاف لیول ایگریمنٹ فائنل کیا جائے گا،جائزہ مذاکرات کامیابی سے مکمل ہونے پر پاکستان کو 71 کروڑ ڈالر ملیں گے

    وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے مرکزی بینک سے براہ راست قرض نہ لینے اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہ دینے کی یقین دہانی سمیت اہم اقدامات سے جائزہ مشن وفد کو آگاہ کیا ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات جمعرات تک اسلام آباد میں جاری رہیں گے

    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ

    بجلی کے بل میں ریلیف کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت

    بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،مرکزی مسلم لیگ کا ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز

    بجلی بلوں کی کڑک: کن مدوں میں عوام ٹیکس دیتی ہے، ایک تجزیہ!تحریر: ملک شفقت اللہ

    بجلی کے بلوں میں اضافہ پرشہری سڑکوں پرنکل آئے

  • آئی ایم ایف سے  پالیسی سطح کے مذاکرات پیر سے شروع ہونے کا امکان

    آئی ایم ایف سے پالیسی سطح کے مذاکرات پیر سے شروع ہونے کا امکان

    اسلام آباد: آئی ایم ایف قرض پروگرام کا پہلا جائزہ اجلاس، پالیسی سطح کے مذاکرات پیر سے شروع ہونے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر پالیسی سطح مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی، ذرائع کے مطابق پاکستان نے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں اب تک کی کارکردگی اہداف اور عملدرآمد سےمتعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ دس روزہ تکنیکی سطح کے مذاکرات کے بعد پیر کو تین روزہ پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہونے جارہے ہیں۔

    وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزارت توانائی اور وزارت پیٹرولیم سے نئے مطالبات کیے جا سکتے ہیں، شیڈول کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے ساتھ معاشی ٹیم کے مذاکرات 15 نومبر تک مکمل ہوں گے۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے مرکزی بینک سے براہ راست قرض نہ لینے اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہ دینے کی یقین دہانی سمیت اہم اقدامات سے جائزہ مشن وفد کو آگاہ کیا ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات جمعرات تک اسلام آباد میں جاری رہیں گے مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو 71 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط ملے گی۔

  • طوارقی اسٹیل ملز کا نام تبدیل کرنے اور فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری

    طوارقی اسٹیل ملز کا نام تبدیل کرنے اور فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری

    نگراں وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے ۔ جس میں ضروری اشیاء کی قیمتوں اور اسٹاک کے بارے میں تجاویز تیار کرنے کیلئے کور گروپ تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔ گروپ میں وزارت پلاننگ، تجارت، فوڈ سکیورٹی اور صنعت و پیداوار کے سیکریٹریز شامل ہونگے اور وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی اجلاس میں وزارت آئی ٹی نے ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر شئیرنگ فریم ورک کی سمری پیش کی۔

    جبکہ اجلاس میں نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کیلئے آئی ایم ٹی اسپیکٹرم جاری کرنے اور ان سولڈ آئی ایم ٹی اسپیکٹرم کے اجرا کیلئے ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی، جبکہ ای سی سی اجلاس میں طوارقی اسٹیل ملز کا نام نیشنل اسٹیل کمپلیکس رکھنے اور وزارت توانائی کو تمام فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری بھی دی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اپنے وعدہ معاف گواہ بن گئے، عمران خان کو کتنی سزا ہوگی؟
    خاتون کا رشتہ داروں پر چالیس لاکھ روپے کے عوض بیچنے کا الزام،ویڈیو وائرل
    سیمنٹ کی قیمت میں بھی اضافہ https://login.baaghitv.com/cement-ki-qemat-me-izafa/
    آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش
    ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی
    انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
    امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا

    تاہم فرٹیلائزر پلانٹس کو دی جانے والی گیس کی قیمت کے تعین کیلئے بین الوزارتی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں وزارت خزانہ، پلاننگ کمیشن، تجارت، فوڈ سکیورٹی، صعنت و پیداوار، پاور اور توانائی شامل ہیں۔

  • ایرانی تیل کی اسمگلنگ،آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب کر لی

    ایرانی تیل کی اسمگلنگ،آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب کر لی

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں اسمگل شدہ تیل کی فروخت میں اضافے پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب کر لی۔

    باغی ٹی وی: آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں ماہانہ ایک لاکھ 20 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ ہو رہی ہے آئی ایم ایف نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اب تک کے اقدامات کی تفصیلات بھی مانگ لیں، ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ بارڈ پر کسٹم، ایجنسی اہلکاروں، فورسز کی تعداد اور استعداد کار کو بڑھایا جائے۔

    ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات اسمگلنگ سے کسٹم اور لیوی کی مد میں 10 ارب سے زائد نقصان ہو رہا ہے، جس پر آئی ایم ایف نے کہا کہ ماہانہ 143 ملین لیٹر پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کو روکا جائے پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ بڑھنے سے درآمدی بل میں کمی سے ریونیو شارٹ فال ہوگا، اسمگلنگ نہ رکی تو ریونیو شارٹ فال بڑھنے کا خدشہ ہے آئی ایم ایف نے ایف بی آر اور وزارت خزانہ کور یو نیو بڑھانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

    شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرانیوالےمدعی اور تفتیشی افسرکے وارنٹ گرفتاری جاری

    واضح رہے کہ بلوچستان سے ایرانی پیڑول اورڈیزل کی اسمگلنگ عروج پر ہےاسمگل شدہ تیل کی حکام کی ملی بھگت سے سندھ اور پنجاب تک ترسیل کی جارہی ہے، ایرانی تیل سے لدی گاڑیوں اور مسافر بسوں کے باعث آئے روز حادثات بھی پیش آتے ہیں کوئٹہ سیمت ملک بھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھ جانے کے بعد ہمسایہ ملک ایران سے سستا ایرانی پیڑول بڑی مقدار میں بلوچستان سندھ اور پنجاب میں سمگل کیا جارہا ہے۔

    عارف حبیب لمیٹڈ ریسرچ کے جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اس اسمبگلنگ کے باعث پاکستان میں ڈیزل کی فروخت میں 43 فیصد کمی دیکھی گئی ہے،مالیاتی امور کے ایک ماہر عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ ٹرک انڈسٹری سے وابستہ بہت سے لوگوں کا رجحان ایرانی ڈیزل کی طرف ہوگیا ہے، جو کراچی کے مضافات میں آسانی سے دستیاب ہےجب بھی حکومت ڈیزل پر ٹیکس وصول کرنے کی کوشش کرتی ہے تو پرائس ڈیلٹا اسمگلنگ کو فروغ دیتا ہے۔

    ن لیگ کا 21 اکتوبرکو مینارپاکستان پرجلسے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ پچھلے ہفتے اسمگلنگ پر حساس ادارے نے رپورٹ وزیراعظم ہاؤس میں جمع کروا ئی جس میں انکشاف ہوا تےھا کہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں 90 سرکاری حکام اور 29 سیاست دان ملوث ہیں اسمگلنگ پر رپورٹ میں ایرانی تیل اور حوالہ ہنڈی کاروبار کی تفصیلات فراہم کی گئیں، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 722 کرنسی ڈیلر حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں، سب سے زیادہ 205 حوالہ اور ہنڈی ڈیلر پنجاب میں ہیں، خیبرپختونخوا میں 183 اور سندھ میں 176 ڈیلر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرتے ہیں۔ اسی طرح بلوچستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 37 ڈیلر حوالہ ہنڈی میں ملوث ہیں، وفاقی دالحکومت میں 17 ڈیلر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرتے ہیں۔

    پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے ضلع کچہری پیش کر دیا گیا

    ایران سے پاکستان کو سالانہ 2 ارب 81 کروڑ لیٹر سے زیادہ تیل اسمگل ہوتا ہے، ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے سالانہ 60 ارب روپے سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے، ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے ہونے والی آمدن دہشتگرد استعمال کرتے ہیں بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں 76 ڈیلرز تیل اسمگلنگ میں ملوث ہیں، ملک بھر میں 995 پمپ ایرانی تیل کی فروخت کا کاروبار کرتے ہیں۔

    رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں 90 سرکاری حکام اور 29 سیاستدان بھی ملوث ہیں، پی ایس او کی گاڑیاں بھی ایرانی تیل کی ٹرانسپورٹیشن میں ملوث ہوتی ہیں، ایران سے تیل ایرانی گاڑیوں میں اسمگل ہو کر پاکستان آتا ہیں۔

  • جولائی 2023 میں پاکستان کا قرض 907 ارب روپے بڑھا،اسٹیٹ بینک

    جولائی 2023 میں پاکستان کا قرض 907 ارب روپے بڑھا،اسٹیٹ بینک

    اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جولائی 2023 کے اختتام تک حکومت پاکستان کے قرض کی تفصیلات جاری کر دیں۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2023 میں پاکستان کا قرض 907 ارب روپے بڑھا، جولائی کے اختتام پر حکومت کا قرض 61 ہزار 700 ارب روپے تھا، ایک ماہ میں حکومت کا قرض ڈیڑھ فیصد بڑھا، مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق حکومت کے مجموعی قرض میں 39 ہزار ارب مقامی جبکہ حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 73 ارب روپے ہےڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کے واجب الادا غیر ملکی قرض میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ رہے چند روز قبل وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مارچ 2023 تک پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کمی ہوئی لیکن ڈالر کی قیمت بڑھ گئی جس کی وجہ سے پاکستان کا واجب الادا غیر ملکی قرضہ 6 ہزار ارب روپے مزید بڑھ گیا ہے۔

    سعودی عرب کا تیل کی یومیہ پیداوار میں مزید توسیع کا اعلان

    دوسری جانب نگران وزیر خزانہ شمشاد اخترنے کہاہے کہ نگران حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کیلیے پرعزم ہے جبکہ عالمی بینک نے ترقیاتی منصوبوں کے اہداف کی تکمیل اور تکنیکی مدد کے عزم کا اظہارکیا ہے نگران وزیر خزانہ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی، ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔

    ڈاکٹر شمشاد اختر اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات میں پاکستان کے معاشی استحکام اور سماجی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا فریقین نے پاکستانی معیشت اورعوام کی ترقی کیلیے مضبوط شراکت داری کے عزم کا اظہار کیا، نگران وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے بطور بڑے ترقیاتی شراکت دار کردار کو سراہا، شمشاد اختر نے محصولات میں اضافے سمیت دیگر اقدامات پر آگاہ کیا۔

    کچھ نہ کچھ تو ہوتا ہے اک ترے نہ ہونے سے

  • بجلی کے بلوں میں ریلیف کا نیا پلان آئی ایم ایف کو ارسال

    بجلی کے بلوں میں ریلیف کا نیا پلان آئی ایم ایف کو ارسال

    اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا نیا پلان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو ارسال کر دیا۔

    باغی ٹی وی: حال ہی میں عالمی مالیاتی فنڈ نےنگران حکومت کا بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان رد کردیا تھا،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پلان میں بتایا گیا تھا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف سے ساڑھے 6 ارب روپے سےکم کا اثر پڑےگا، آئی ایم ایف نے پلان مسترد کرتے ہوئے 15 ارب روپے سے زائدکا اثر بتایا۔

    وزارت خزانہ کے زرائع کا کہناتھا کہ اب حکومت آئی ایم ایف کےساتھ نئے سرے سے ریلیف کی تجاویز پر بات چیت کرے گی وزارت خزانہ نے ریلیف کے نتیجہ میں ریوینیو میں ہونے والی کمی کو متبادل ذرائع سے پورا کرنے کے پلان پر کام شروع کر دیا ہے، یہ ایک مشکل ٹاسک ہے جس پر وقت لگ رہا ہے جس کے سبب ریلیف کے ضمن میں آئی ایم ایف سے دوبارہ بات چیت میں تاخیر ہو سکتی ہےنیا پلان شیئر ہ مرتب ہونے پر آئی ایم ایف حکام اور وزارت خزانہ دوبارہ بات کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 15 ارب کی مالیاتی گنجائش پوری کرنے کا پلان بھی مانگ لیا ہے-

    ترکیہ کا آسمان خوبصورت ہری روشنی سے جگمگا اٹھا,ویڈیو

    ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے بجٹ سے آؤٹ نہ ہونے کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے،بلوں کو 4 ماہ میں وصول کرنے کے لیے بھی آئی ایم ایف سے درخواست کی گئی ہے آئی پی پیز کے لیے مختص اضافی رقم کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ بل سے اقساط وصول ہونے پر 15 ارب سے زائد کی یہ رقم واپس آئی پی پیز کے لیے مختص کی جائے گی، آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پلان پر وزارت خزانہ کے حکام دوبارہ بات کریں گے، نئے پلان میں آئی ایم ایف کو بجٹ سے باہر ریلیف نہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

  • سرکاری ملازمین کے سفری اور ڈیلی الاؤنس میں اضافہ

    سرکاری ملازمین کے سفری اور ڈیلی الاؤنس میں اضافہ

    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کے سفری اور ڈیلی الاؤنس میں اضافہ کردیا۔

    باغی ٹی وی: وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین کے سفری اور ڈیلی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد رواں سال یکم جولائی سے ہی ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے افسر کا ڈیلی الاؤنس 7200، گریڈ 21 کا 6 ہزار، گریڈ 20 اور 19 کا 4920، گریڈ 18اور 17کا 3840، گریڈ 16 سے 12 کا 2160 جب کہ گریڈ 11 سے5 کے ملازم کا ڈیلی الاؤنس 1320 روپے ہوگاسرکاری ملازمین کے لیے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ٹرانسپورٹ الاؤنس میں کار کے لیے 7.50 روپے اور موٹر سائیکل کے لیے 3.75 روپے فی کلو میٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

    جج ہمایوں دلاور کی لندن میں کانفرنس میں شرکت، پی ٹی آئی کا یونیورسٹی کے …

    سرکاری ملازمین کے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں کار کے لئے 7.50 روپے جبکہ موٹر سائیکل کے لئے 3.75 روپے فی کلومیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ذاتی کار کے استعمال پر سفری الاؤنس 15 روپے فی کلومیٹر ہو گا جبکہ موٹر سائیکل کے استعمال پر 6 روپے فی کلومیٹر ہو گا۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے اس نوٹیفکیشن کے مطابق سفری اور ڈیلی الاؤنس صرف بڑے شہروں کے لئے نافذ العمل ہو گا۔

    پاکستانی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین اور قوانین کے مطابق کرنا ہے،امریکا

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی-

    باغی ٹی وی: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا،پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ 16 جولائی سے 31 جولائی تک کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل واجب تھا، اس حوالے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پچھلے 15 روز کے دوران ایک آئٹم میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے لیکن دوسرے آئٹم میں اضافہ ہوا ہے۔

    حکومت عوام پر ظلم کی بجائے اپنی مراعات ختم کرے،سراج الحق

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا جس آئٹم میں اضافہ ہوا ہے ہم نے اس کو پاکستانی روپے میں بہتری کی وجہ سے کچھ تلافی کرنے کی کوشش کی ہے، پہلی جولائی کو پیٹرولیم ڈویلمپنٹ لیوی جو کہ آئی ایم ایف سے طے تھا اس میں مزید کوئی کوئی تبدیلی نہیں کر رہے۔


    سینیٹر اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ 9 روپے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 253 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا-

    پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ