Baaghi TV

Tag: وزارت داخلہ

  • 3 کروڑ سے زائد نئی پیدائشوں کا تاحال نادرا میں اندراج نہ ہوسکا،  رپورٹ میں انکشاف

    3 کروڑ سے زائد نئی پیدائشوں کا تاحال نادرا میں اندراج نہ ہوسکا، رپورٹ میں انکشاف

    ملک بھر میں سال 2025 کے دوران یونین کونسل سطح پر رجسٹر ہونے والی 3 کروڑ 19 لاکھ پیدائشوں کا ریکارڈ تاحال نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے مرکزی ڈیٹا بیس میں اپ لوڈ نہیں کیا جا سکا۔

    یہ انکشاف نادرا کی تازہ کارکردگی رپورٹ میں کیا گیا ہے جو حال ہی میں وزارتِ داخلہ کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق نادرا کے مرکزی رجسٹر میں اس وقت 22 کروڑ 70 لاکھ افراد کا اندراج موجود ہے، جو ملک کی تقریباً 97 فیصد آبادی کا احاطہ کرتا ہے رجسٹرڈ افراد میں 52 فیصد مرد اور 48 فیصد خواتین شامل ہیں،نادرا کے بائیومیٹرک ذخیرے میں 17 کروڑ افراد کے چہرے کا ڈیٹا، 70 لاکھ کے آئرس اسکین اور ایک ارب 68 کروڑ سے زائد فنگر پرنٹس محفوظ ہیں صرف 2025 کے دوران 44 کروڑ 50 لاکھ بائیومیٹرک تصدیقات کی گئیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی قومی رجسٹریشن میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، 18 سال سے کم عمر بچوں کی رجسٹریشن میں 11 فیصد، میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز کی تجدید میں 24 فیصد جبکہ اموات کے بعد منسوخیوں میں 900 فیصد اضافہ ہوا خواتین کی رجسٹریشن میں بھی 8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    سال کے اختتام تک ملک بھر میں 938 رجسٹریشن مراکز فعال تھے 75 نئے مراکز اور 138 نئے کاؤنٹرز قائم کیے گئے جبکہ موجودہ دفاتر میں 126 اضافی کاؤنٹرز کا اضافہ کیا گیا بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے بھی 6 نئے کاؤنٹرز قائم کیے گئے ڈیجیٹل سہولت کے طور پر ’پاک آئیڈینٹیٹی‘ موبائل ایپ نے مجموعی کام کا 15 فیصد سنبھالا، جسے ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ بعض علاقوں میں خواتین اور کم عمر بچوں کی رجسٹریشن میں اب بھی خلا موجود ہے۔

  • اسلام آباد:ایم ٹیگ لگوانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع

    اسلام آباد:ایم ٹیگ لگوانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے معاملے میں وزارت داخلہ نے 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور ایم ٹیگ سینٹرز پر رش کے مسائل کو کم کیا جا سکے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر ہر صورت ایم ٹیگ لگوائیں تاکہ ٹریفک کے نظام میں شفافیت اور روانی برقرار رکھی جا سکے۔

    اس سے قبل گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کی آخری تاریخ آج رات 12 بجے مقرر تھی،انتظامیہ کے مطابق اب تک ایک لاکھ سے زیادہ گاڑیوں پر ایم ٹیگ نصب کیے جا چکے ہیں۔

    پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کا انتظام سنبھال لیا

    ڈی سی اسلام آباد نے واضح کیا کہ تمام شہریوں کے لیے نئی ڈیڈ لائن 15 جنوری ہے، اور اس تاریخ کے بعد گاڑیوں پر بغیر ایم ٹیگ کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے اقدامات کیے جائیں گے،اس توسیع کا مقصد شہریوں کو زیادہ وقت دینا اور ٹریفک نظام کو مؤثر بنانا ہے تاکہ شہری سہولت اور قانونی تقاضوں کے مطابق اپنی گاڑیاں ایم ٹیگ سے لیس کر سکیں۔

    واضح رہے کہ شہر کے تمام انٹری پوائنٹس اور مختلف ناکہ جات پر ای ٹیگ ریڈرز کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے، جن کے فعال ہوتے ہی بغیر ای ٹیگ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی۔

    وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

  • حکومت نے یوٹیوبر عادل راجا پر بڑی پابندی عائد کردی

    حکومت نے یوٹیوبر عادل راجا پر بڑی پابندی عائد کردی

    حکومت نے یوٹیوبر عادل فاروق راجا کے خلاف انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ان پر پابندی عائد کردی ہے۔

    اس ضمن میں وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،عادل فاروق راجا کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ وفاقی کابینہ نے بھی ان پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔

    وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات پر کیا گیا ہےسوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے پر عادل فاروق راجا کے خلاف انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی شق ’11 ای ای‘ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

    دو روزہ تر بیتی کارگاہ بعنوان، رموز و اوقاف ،تحریر: عنبرین فاطمہ

    بھارت کیجانب سے کھیلنے اور بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کھلاڑی پر پابندی عائد

    پاکستان کا 5 سال میں ملائیشیا کو حلال گوشت کی 52 کروڑ ڈالر برآمدات کا ہدف

  • وزارت داخلہ کا 20 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

    وزارت داخلہ کا 20 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے 20 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق 10 ریوو ڈالے اسلام آباد پولیس اور 10 انتظامی افسران کو دیے جائیں گے، ریوو ڈالے اسلام آباد کے تمام 8 اسسٹنٹ کمشنرز کو فراہم کیے جائیں گےآپریشن ڈویژن میں تعینات ایس پیز کو بھی نئی گاڑیاں ملیں گی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور ایس ایس پی آپریشنز بھی ریوو ڈالے استعمال کریں گےایس ایس پی انویسٹی گیشن، سیکیورٹی اور سی ٹی او بھی ریوو ڈالا استعمال کریں گے، ایس پی ڈولفن اسلام آباد پولیس ریوو ڈالے استعمال کرے گی جو اکتوبر میں سپرد کئے جائیں گےوزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ریوو ڈالے لینے کا مقصد افسران کو آپریشنز میں آسانی فراہم کرنا ہے، کاروں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس پیز کو آپریشنز میں دشواری کا سامنا تھا۔

  • وزارت داخلہ کی ویزا اسکینڈل سے متعلق میڈیا رپورٹس کی سخت تردید

    وزارت داخلہ کی ویزا اسکینڈل سے متعلق میڈیا رپورٹس کی سخت تردید

    وزارت داخلہ نے ویزا اسکینڈل سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کو گمراہ کن، من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بعض میڈیا حلقے ویزا اسکینڈل کے حوالے سے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔اعلامیے کے مطابق افغان شہریوں کو جاری کیے گئے انٹری ویزے پاکستان میں موجود متعلقہ سفارتخانوں کی جانب سے جاری کیے گئے، اور وزارت داخلہ کا اس عمل سے کوئی براہِ راست تعلق نہیں تھا۔

    وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ جن عناصر کا تعلق اس معاملے سے ہے، ان کی نشاندہی کے بعد ایف آئی اے نے مقدمات درج کر لیے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بڑی تعداد میں افغان شہریوں کو غیرقانونی یا مشکوک طریقے سے ویزے جاری کیے گئے، جن کے پیچھے مبینہ بدعنوان نیٹ ورک سرگرم تھا۔

    خود فراموشی کا انجام،تحریر: اقصیٰ جبار

    انگلینڈ اور ویلز میں گرمی سے اموات 2070 تک 50 گنا بڑھنے کا خدشہ

    انگلینڈ اور ویلز میں گرمی سے اموات 2070 تک 50 گنا بڑھنے کا خدشہ

    دوحہ مذاکرات ، اسرائیل اور حماس کے درمیان جامع معاہدے کا امکان

  • حج کے دوران 436 جعلی حج مہمات بند ، 462 افراد گرفتار

    حج کے دوران 436 جعلی حج مہمات بند ، 462 افراد گرفتار

    سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے رواں سال حج کے دوران 436 جعلی حج مہمات بند کر دیں اور 462 افراد کو قوانین کی خلاف ورزی میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

    وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان کرنل طلال الشلہوب نے بتایا کہ یہ اقدامات ان سیکیورٹی و تنظیمی کوششوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد حجاج کرام کی سلامتی اور مناسک حج کی ادائیگی کو منظم انداز میں یقینی بنانا ہے گرفتار کیے گئے افراد میں وہ لوگ شامل ہیں جو غیر مجاز حج مہمات کی تشہیر کر رہے تھے یا ایسے افراد کی مدد کر رہے تھے جو بغیر اجازت نامے کے مقدس مقامات میں داخل ہو رہے تھے 49 دیگر خلاف ورزیوں میں 18 غیر ملکی اور 31 سعودی شہری شامل تھے جو 197 افراد کو بغیر حج پرمٹ مکہ مکرمہ لے جا رہے تھے۔

    ایسے افراد کو بھاری سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں 1 لاکھ سعودی ریال تک جرمانہ، قید، غیر ملکیوں کی ملک بدری اور 10 سال کے لیے دوبارہ داخلے پر پابندی شامل ہیں اس کے علاوہ، استعمال کی گئی گاڑیاں بھی ضبط کی جا سکتی ہیں بغیر اجازت حج کرنے والے افراد پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

    ایک اور واقعے میں 58 افراد کو بغیر پرمٹ مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا ان تمام افراد کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

  • بلوچستان کی دہشت گرد تنظیموں کو ’فتنہ الہندوستان‘ کا نام دیدیا گیا

    بلوچستان کی دہشت گرد تنظیموں کو ’فتنہ الہندوستان‘ کا نام دیدیا گیا

    وزارت داخلہ نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تمام تنظیموں کو ’فتنہ الہندوستان‘ کا نام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں سرگرم تمام دہشت گرد تنظیمیں اب سے ’فتنہ الہندوستان‘ کے عنوان سے جانی جائیں گی۔ وزارت داخلہ کے مطابق یہ نام ان تنظیموں کے نظریات، عزائم اور مقاصد کو اجاگر کرتا ہے، جو ملک کے امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔نوٹیفکیشن کے ذریعے حکومت نے دہشت گردی کی روک تھام اور اس کے خلاف مؤثر کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے عوام میں دہشت گرد تنظیموں کی اصلیت کے بارے میں آگاہی بڑھے گی اور دہشت گردی کے خلاف اجتماعی مؤقف کو مستحکم کیا جائے گا۔

    بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4.15 ارب روپے کی بے قاعدگیاں بے نقاب

    بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4.15 ارب روپے کی بے قاعدگیاں بے نقاب

    الیسٹر کک کی پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف، ایرن ہالینڈ نے پاکستانی پاسپورٹ مانگ لیا

    ملی یکجہتی کونسل کا کم عمری کی شادی کے خلاف قانون مسترد کرنے کا اعلان

  • 5ہزار سے زائد پاکستانی بھکاری بیرون ممالک سے ملک بدر

    5ہزار سے زائد پاکستانی بھکاری بیرون ممالک سے ملک بدر

    سعودی عرب، عراق، ملائشیا، یو اے ای، قطر اور عمان 2024 سے اب تک 5,402 پاکستانی بھکاریوں کو مختلف بیرون ملک ممالک سے ملک بدر کیا گیا ہے-

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ سال 2024 میں سعودی عرب سے 4,498 پاکستانی بھکاری ملک بدر کیے گئے، جب کہ عراق سے 242، ملائشیا سے 55، یو اے ای سے 49 اور عمان سے کئی پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا،2025 کے ابتدائی مہینوں میں بھی ملک بدر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

    وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بدر کیے گئے بھکاریوں کی سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب سے سامنے آئی ہے، جہاں سے 5ہزار35 پاکستانی بھکاریوں کو واپس بھیجا گیا،جب کہ یو اے ای سے 9 اور عراق سے 5 پاکستانی بھکاری واپس بھیجے گئے ہیں۔

    وزارت داخلہ نے استدعا کی کہ متعلقہ سفارت خانے اور قونصل خانے اس معاملے میں عوامی آگاہی مہم تیز کریں تاکہ پاکستانی شہری بھکاریوں کے بہیمانہ استحصال اور غیر قانونی کام کے خطرات سے آگاہ ہوں اور مناسب حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔

  • وزارت داخلہ کو ملی ضمنی گرانٹ منظوری کے بغیر دی گئی

    وزارت داخلہ کو ملی ضمنی گرانٹ منظوری کے بغیر دی گئی

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں وزارت داخلہ کو دی جانے والی ضمنی گرانٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری نہ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پی اے سی اجلاس میں وزارت داخلہ کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 زیر غور آئی۔وزارت داخلہ کے اکاؤنٹس کے جائزے کے دوران پی اے سی وزارت خزانہ کی نمائندے کے جواب سے غیر مطمئن نظر آئے جس پر پی اے سی نے فوری طور پر سیکرٹری خزانہ کو طلب کر لیا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت داخلہ کی 3 ارب گرانٹ لیپس ہونے پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ نوید قمر نے کہا کہ اگر رقم کی ضرورت نہیں ہوتی تو قومی اسمبلی کا وقت کیوں ضائع کرتے ہیں۔

    اجلاس میں گن اینڈ کنٹری کلب کی طرف سے بغیر لائسنس کے اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے کا آڈٹ پیرا بھی زیر غور آیا۔سید حسین طارق نے کہا کہ ایک حکومتی ادارہ بغیر لائسنس کیسے اسلحہ خرید رہا ہے، بغیر لائسنس کے انہوں نے ہتھیار خرید کر رکھے ہوئے ہیں۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ یہ کلب تو وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ماتحت آنے کو تیار ہی نہیں تھا، اس معاملے پر ایک ماہ میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ جمع کرائیں۔وزارت بین الصوبائی رابطہ سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    آڈٹ بریف میں بتایا گیا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے غیر مجاز طور پر میسرز اسپورٹس ان پاکستان کو ایک کروڑ 38 لاکھ روپے گرانٹ کی پیشگی رقم دی۔سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ نے کہا کہ ہم رقم بھی واپس لیں گے اور ایکشن بھی لیں گے۔ چیئرمین کمیٹی ن ےکہا کہ 15 دن میں ریکوری کریں اور کمیٹی کو بتائیں۔

    سندھ حکومت کی جنوبی کوریا کو صنعتیں لگانے کی پیشکش

    مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن الائنس میں باضابطہ شمولیت سے انکار

    بلوچستان کے طلبا کیلیے یو اے ای کا اسکالرشپ پروگرام کااعلان

    کراچی سمیت متعدد ایئر پورٹس پر سیکیورٹی کے جدید آلات نصب

    بھارت میں عورتیں غیر محفوظ،بس کے اندرلڑکی سے زیادتی

  • افغان کارڈ رکھنے والوں کو واپس بھجوانے کے منصوبے کا آغاز

    افغان کارڈ رکھنے والوں کو واپس بھجوانے کے منصوبے کا آغاز

    تیسرے ملک جانے کے خواہشمند افغانیوں کے قیام کی اجازت میں 30جون تک کی توسیع کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق افغان مہاجرین کو پاکستان سے واپس بھجوانے کے منصوبے کا اگلا مرحلہ، دوسرے مرحلے میں افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو واپس بھجوایا جائے گا، پاکستان میں تقریباً 8 لاکھ افراد افغان سٹیزن کارڈ پر ہیں۔قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو بھی اسلام آباد راولپنڈی سے نکالنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ، وزارت داخلہ نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع کردیا۔افغان شہریوں کی وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی سے منتقلی کیلئے 31مارچ کی ڈیڈ لائن ہے۔

    دستاویز کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو 31 مارچ تک دوسرے شہروں اس کے بعد افغانستان منتقل کیا جائے گا جبکہ تیسرے ملک جانے کے خواہشمند افغانیوں کے قیام کی اجازت میں 30جون تک کی توسیع کی گئی ہے۔کسی اور ملک کے ویزے کے منتظر افغان شہری بھی اسلام آباد میں نہیں رہ سکتے، اگر ستمبر تک کسی اور ملک نے ویزہ نہ دیئے تو افغان باشندے غیرقانونی تصور ہوں گے۔خفیہ اداروں کی عملدرآمد رپورٹ وزارت داخلہ ہر 15 روز بعد وزراعظم آفس کو بھیجے گی۔

    قائد اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر ریاض کی صاحبزادی سے بات چیت،تحریر:سیدہ عطرت بتول نقوی

    موٹروے ایم ون پر حادثہ، 3افراد جاں بحق

    کراچی، ڈمپرز میں فرنٹ اور رئیرویو کیمرہ لگانا لازمی

    اے آئی ٹیکنالوجی، ایشیا کے بڑے بینک نے ہزاروں ملازمتیں ختم کردیں

    کراچی میں رمضان المبارک کے دوران ہیٹ ویو کا امکان