Baaghi TV

Tag: وزارت داخلہ

  • وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے میں ملوث ملزم فیصل آباد سے گرفتار

    وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے میں ملوث ملزم فیصل آباد سے گرفتار

    فیصل آباد:کالے شیشے لگوا لو، اس قدر پیشکش کرنے والا یہ نوجوان کون ہے ، اس حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ جعلی سازی کرنے والا بالآخرقانون کی گرفت میں آہی گیا ہے ، کہا جارہاہے کہ وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانےمیں ملوث ملزم عاکف ندیم کو ایف آئی اے نے فیصل آباد سے گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    کیا الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے کو انکوائری کا حکم دیا ہے؟

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد عاکف ندیم کو فیصل آباد سے گرفتارکيا گيا ہے، اور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم عاکف ندیم شہریوں کو کالے شیشوں کے جعلی پرمٹ جاری کرنے میں ملوث تھا۔

    ممنوعہ فنڈنگ کیس: تحریک انصاف کو ایف آئی اے طلبی کیخلاف ہائی کورٹ سے ریلیف نہ مل

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم کی گرفتار کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہ میں ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے فیصل آباد میں کارروائی کرکے عاکف ندیم نامی ملزم کو گرفتار کیا، اور اس کے قبضے سے تمام غیرقانونی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم عاکف ندیم نے وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بھی بنارکھی تھی، جس کے ذریعے وہ شہریوں کو کالے شیشے کے جعلی پرمٹ جاری کرتا تھا۔

    ایف آئی اے کی طلبی کے باوجود قاسم سوری پیش نہ ہوئے

    ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کو تمام شواہد و ثبوت جمع کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے اس کا موبائل فون اور دیگر مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، جن کی بنیاد پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • وزارت داخلہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 15 ارب روپے کی منظوری

    وزارت داخلہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 15 ارب روپے کی منظوری

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت داخلہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 15 ارب روپے کی منظوری دیدی-

    ای سی سی نے دو طرفہ آزاد تجارتی معاہدے کےغلط استعمال کو روکنے کے لیے چین سے پیٹرول کی درآمد پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کی بھی منظوری دی۔ کچھ آئل مارکیٹنگ فرموں نے 10فیصد کسٹم ڈیوٹی سے بچنے کے لیے چین کے ذریعے اپنی درآمدات کا راستہ بدل دیا۔

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ای سی سی کے اجلاس کی صدارت کی ،ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز (PSM) کو گیس کی فراہمی کے لیے 621 ملین روپے کی منظوری بھی دی یہ عرض کیا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز (PSM) میں پیداواری سرگرمیاں بند ہونے کی وجہ سے، پی اسی ایم کو دو MMCFD کی کم شعلہ گیس فراہم کی جا رہی تھی، بنیادی طور پر کوک اوون بیٹریوں اور ریفریکٹریز کے بھٹوں کو محفوظ رکھنے کے لیے جس کا اوسط ماہانہ بل 80 ملین روپے تھا۔

    ای سی سی نے 14 جولائی کو وفاقی حکومت کی طرف سے مطلع کردہ تمباکو کی تمام اقسام اور اقسام پرو سیس کی شرحوں پر نظر ثانی کی۔

    وزارت مواصلات نے یوٹیلیٹی کمپنیوں اور پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ (PPOD) کے ایجنسی پارٹنرز کی واجبات کی ادائیگی کے لیے درکار فنڈز کی سمری جمع کرائی۔ یوٹیلیٹی بلز کی وصولی ایجنسی کے کاموں میں سے ایک ہے جو پی پی او ڈی کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے اور اس طرح جمع کی گئی رقم اسٹیٹ بینک پاکستان کے سنٹرل اکاؤنٹ-1 میں جمع کرائی گئی۔ 31 مارچ 2022 تک 62.3 ارب روپے کے واجبات جمع ہو چکے ہیں۔ یوٹیلیٹی کمپنیوں کو ادائیگی کے لیے 25 ارب روپے پہلے ہی اپریل میں منظور ہو چکے تھے۔

    آزاد کشمیر: میرپورمیں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگادی،تربیلا ڈیم کے قریب…

    ای سی سی نے تفصیلی بحث کے بعد اسٹیٹ بینک کی جانب سے دعویٰ کی گئی رقم کی تصدیق کے بعد پی پی او ڈی کے ذریعے یوٹیلٹی کمپنیوں اور ایجنسی کے شراکت داروں کی بقایا واجبات کی ادائیگی کے لیے 37.33 بلین روپے کے فنڈز جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

    وزارت تجارت نے موٹر اسپرٹ (ایم ایس) کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی سمری پیش کی۔ بتایا گیا کہ ایم ایس کی درآمد پر کسٹمز ایکٹ 1969 کے 5ویں شیڈول کے تحت 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد تھی لیکن چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے (سی پی ایف ٹی اے) کے تحت یہ 0 فیصد سے مشروط ہے۔

    سمری میں بتایا گیا کہ ایف ٹی اے سے استثنیٰ حاصل کرنے والوں نے صفر کسٹم ڈیوٹی ادا کی جبکہ دیگر نے 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی ادا کی۔ ای سی سی نے بحث کے بعد، اس بے ضابطگی کو دور کرنے کے لیے، ایم ایس کی درآمد پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کی اجازت دی۔ تاہم، جہاں ایم ایس کی درآمد پر 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی ادا کی گئی تھی، وہاں اسے ریگولیٹری ڈیوٹی کی وصولی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

    سگریٹ نوشی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پرعدالتی اہلکاروں کو شوکاز نوٹسز

    ای سی سی نے مالیاتی ڈویژن کی طرف سے اعزازیہ دینے کی پالیسی پر پیش کی گئی سمری پر بھی غور کیا اور اس کی منظوری دی جس میں ہدایت کی گئی کہ اس تجویز کی دوبارہ وضاحت کی جائے کیونکہ ای سی سی کے چیئرمین اپنی صوابدید پر وفاقی حکومت کے ملازمین کو اضافی اعزازیہ دے سکتے ہیں۔

    ای سی سی نے ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل سیکٹرز کی سابقہ ​​حکومت کی ڈیوٹی ڈرا بیکس اسکیموں (DLTL/LTLD) کے تحت اسٹیٹ بینک کےذریعےکلیئر کیےگئے ادائیگی کے دعووں کے لیے وزارت تجارت کے لیے40.5 بلین روپے کی منظوری دی اس نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو 2.2 بلین روپے کی ادائیگی کی اجازت دی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ورلڈ بینک کے منصوبے پاکستان میں ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کے تحت تقریباً 4 ارب روپے دیے گئے۔

    ای سی سی نے وزارت داخلہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 15 ارب روپے کی منظوری بھی دی۔

    پنجاب حکومت نے وزرا کے سرکاری پیٹرول پر پابندی عائد کردی

  • اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

    اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

    اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور 5 یا اس سے زائد بندوں کے اکٹھے ہونے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اسلام آباد میں بھی ،2 ماہ کےلیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے اور دفعہ 144 کا دائرہ ایک کلو میٹر تک بڑھادیا گیا ہے ریڈ زون یا اطراف میں 5 یا اس سے زائد بندوں کے اکٹھے ہونے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے-

    محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اشتعال انگیز تقاریر پر بھی پابندی ہوگی، تاہم متعلقہ ضلعی انتظاميہ سے اجازت لينے والے اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گے ضلعی انتظامیہ کے مطابق ،دفعہ 144کا نفاذ ممکنہ احتجاج،ریلی اوردھرنوں کے سبب کیا گیا-

    دوسری جانب حکومت نے پنجاب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیئےگئے ہیں جس کےتحت اسلام آباد جانےوالےتمام راستے بند ہیں کوئی بھی شخص لانگ مارچ میں ضلع سے باہرنہیں نکل سکےگا جب کہ اس سلسلے میں تمام ٹرانسپورٹرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی مارچ: راوی پل ،جی ٹی روڈ بند، سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں

    ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہےکہ کوئی بھی اپنی گاڑی لانگ مارچ کے شرکا کو نہیں دے گا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے فیض آباد کے علاقے میں کنٹینر پہنچادیئے گئے ہیں جب کہ جی ٹی روڈ پر دریائے جہلم کے پل پر کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں علاوہ ازیں جی ٹی روڈ کو اٹک خورد کے مقام پر بلاک کردیا گیا جس سے خیبرپختونخوا کا پنجاب سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔

    اس کے علااوہ موٹروے ایم 1 کو اسلام آباد جاتے ہوئے صوابی کے مقام پر بند کیا گیا ہے جب کہ موٹروے لاہور سے راوی ٹول پلازہ پر بھی کنٹینرز رکھ کر بند کردیا گیا ہے-

    واضح رہےکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے جس کےبعد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے پنجاب سے اسلام آبا دجانے والے تمام راستے سیل کردیے گئے ہیں-

    عدالت کا لانگ مارچ کے شرکاء کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

  • پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

    پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

    ملک میں امن وامان اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا

    وزارت داخلہ میں جاری اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کررہے ہیں۔ امن و امان کے حوالے سے یہ اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر بلایا گیا ہے۔وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت وزارت داخلہ کے اعلی حکام اجلاس میں موجود ہیں۔ چاروں صوبوں؛ آزاد جموں وکشمیراورگلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز اورآئی جی پولیس اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔ اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے شرکت کررہے۔

    ترجمان کے مطابق اجلاس کا مقصد ملک بھر میں امن وامان کو یقینی بنانا ہے۔ صوبائی حکومتوں سے ملکرچینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے اقدامات کو حتمی شکل ترتیب دینا ہے۔

    واضح رہے کہ شہر قائد کراچی میں چینی شہریوں پر حملہ ہوا ہے،جامعہ کراچی میں ہونے والے حملے میں تین چینی شہری مارے گئے تھے جس کے بعد چینی شہریون کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کراچی دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوری پاکستانی قوم اس دہشت گرد حملہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر چین کی حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ غم میں شریک ہے انہوں نے کراچی دہشت گرد حملہ کی مکمل تحقیقات، اس ملوث عناصر کو جلد سے جلد گرفتار کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا

    کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات

  • سری لنکا سے سزا یافتہ 41 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری

    سری لنکا سے سزا یافتہ 41 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے منشیات اسمگلنگ کیسز میں سری لنکا سے سزا یافتہ 41 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی سزا مکمل ہونے پر ان کی رہائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جب کہ اس سلسلے میں وزارت داخلہ نےرپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اسپیشل جج سینٹرل کے فیصلےکی روشنی میں 40 سے زائد پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کیے ہیں تاہم عدالتی فیصلے اور پاکستانی قوانین کے مطابق سزاؤں پرنظرثانی کی گئی۔ 100گرام سے زائد منشیات کیس میں سزا یافتہ 26 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جب کہ 100 گرام سےکم منشیات کیس میں سزا یافتہ 15 قیدیوں کی رہائی کیلئےخط لکھا گیا۔

    وزارت داخلہ کے مطابق سری لنکا سے رہائی پانے والے پاکستانی منشیات اسمگلنگ کیسز میں قید تھے، سزا یافتہ 40 سے زائد پاکستانی قیدی نومبر 2020 میں پاکستان لائےگئے تھے جب کہ قیدیوں کو پاکستان لاکر اڈیالہ جیل میں رکھا گیا تھا۔

    سابق امریکی سفیر اسد مجید نے ٹویٹر اکاؤنٹ بارے وضاحت جاری کر دی

  • امن و امان کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا گیا.

    امن و امان کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا گیا.

    اسلام آباد (حمزہ رحمن) اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی نے اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی بد امنی اور جرائم کی جانب کمیٹی کی توجہ مبز ول کراوئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی حفاظت کرنا ہے جبکہ یہاں پولیس نے ایک نہتے طلب علم کو جان سے مار ڈالا اور اسکے والدین انصاف انتظار میں ہیں۔ کمیٹی کے چیئرمین نے اسلام آباد کی امن و امان کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا۔
    سینیٹر میاں عتیق شیخ نے بھی کہا کہ اسامہ ستی قتل کیس کے حقائق چھپانے کی کوشش نہ کی جائے اور اس کی غیر جانبدارنہ انکوائری کرائی جائے۔ قائمہ کمیٹی نے بعض عوامی ارداشتوں کا بھی جائزہ لیا اور اُس پر بھی مناسب کاروائی کی ہدایات دیں۔
    اسلام آباد قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹر ز جاوید عباسی، میاں عتیق شیخ کے علاوہ وزارت داخلہ، وزارت پیٹرولیم و ایف آئی اے اور دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
    کمیٹی کا ان کیمرہ اگلا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا۔ جس میں سیکرٹری پیٹرولیم، اوگرا، ایف آئی اے، سیکرٹری قانون و دیگر منسلک اداروں کو بریفنگ کیلئے بلایا جائے گا اور کمیٹی کی سفارشات کو وزیراعظم پاکستان کو مدعوو کر کے ان کے سامنے رکھا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری پیٹرولیم اور ایف آئی اے کو سراہا جنہوں نے انتھک محنت سے اس میگا کرپشن کو بے نقاب کیا۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قلت،  ذخیرہ اندوزی  اور میگا کرپشن کرنے والی ٹاپ 12کمپنیز کو بلیک لسٹ اور نام  ای سی ایل میں ڈالے جانے کی تجویز۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قلت، ذخیرہ اندوزی اور میگا کرپشن کرنے والی ٹاپ 12کمپنیز کو بلیک لسٹ اور نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کی تجویز۔

    اسلام آباد (حمزہ رحمن) اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا کرنے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قلت اور ذخیرہ اندوزی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام نے بتایا کہ کرونا وباء کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی ڈیمانڈ میں خاطر خواہ کمی ہوئی۔
    اراکین کمیٹی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات ہر دور میں کسی نہ کسی مسئلے سے دو چار رہے ہیں حکومت کو چاہئے کہ جہاں پیٹرول کی کمی ہو وہاں اسے نہ صرف پورا کیا جائے بلکہ جو عناصر مصنوعی قلت پیدا کر رہے ہوں اُن کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
    جبکہ ٹاپ کی 12کمپنیز جو اس میگا کرپشن میں شامل تھیں ان کو بلیک لسٹ کیا جائے گا اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا اور جن لوگوں نے باہر کے ممالک میں بیٹھ کر پیسہ لگاہا اور مصنوعی قلت پیدا کی تا کہ وہ اپنی جیبیں بھر سکیں ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔
    کمیٹی کا ان کیمرہ اگلا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا۔ جس میں سیکرٹری پیٹرولیم، اوگرا، ایف آئی اے، سیکرٹری قانون و دیگر منسلک اداروں کو بریفنگ کیلئے بلایا جائے گا اور کمیٹی کی سفارشات کو وزیراعظم پاکستان کو مدعوو کر کے ان کے سامنے رکھا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری پیٹرولیم اور ایف آئی اے کو سراہا جنہوں نے انتھک محنت سے اس میگا کرپشن کو بے نقاب کیا۔