Baaghi TV

Tag: وزارت داخلہ

  • غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے سہولت کاروں کے لیے وارننگ جاری

    غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے سہولت کاروں کے لیے وارننگ جاری

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے سہولت کاروں کے لیے وارننگ جاری کردی-

    باغی ٹی وی: وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق غیرقانونی غیرملکیوں کو روزگار فراہم نہ کریں اور نہ ہی رہائشی اور ملازمت حاصل کرنے میں مدد کریں، ملازمت فراہم کرنے والے شخص کے بارے میں معلومات وزارت داخلہ کی ہیلپ لائن پرفراہم کریں۔

    وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و انتخابی سرگرمیوں میں کسی بھی امیدوار کی مدد کرنا یا فنڈنگ ​​فراہم کرنا غیر قانونی ہے، ایسی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی افغان شہری کو پاکستان میں قانونی حیثیت سے قطع نظر ملک بدر کر دیا جائے گا۔

    جج ہمایوں دلاور اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات

    واضح رہے کہ پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک تقریباًاڑھائی لاکھ افغان شہری وطن واپس جا چکے ہیں، علاوہ ازیں افغان حکومت نے پاکستان سے بے دخل پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے لیے قونصل جنرل کی تصدیق کافیصلہ کیا ہے جو ان کی حیثیت کا تعین کرے گا۔

    فیض آباد دھرنا کیس، کمیشن نے سابق وزیراعظم کو طلب کر لیا

  • آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد  کو تبدیل کرنے کی ہدایت

    آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کو تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے، دونوں افسران کی تبدیلی کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط بھی لکھ دیا گیا،خط میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی گئی ہے کہ دونوں افسران کو فوری تبدیل کیا جائے، وزارت داخلہ کی جانب سے خط میں الیکشن کمیشن کے احکامات کا حوالہ دیا گیا ہے۔
    ict

  • وزارت داخلہ نے  فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلہ چیلنج کردیا

    وزارت داخلہ نے فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلہ چیلنج کردیا

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلہ چیلنج کردیا۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے فیصلے کے معاملے پر وزارت داخلہ نے ابتدائی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی ،وزارت داخلہ نے اپیل میں فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے،وزارت داخلہ کی جانب سے مکمل اپیل 2 ہفتوں میں دائر کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 23 اکتوبر کو فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دیا تھا اور 6 صفحات پر مشتمل مختصر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ آرمی ایکٹ کی سیکشن ڈی ٹو کی ذیلی شقیں ایک اور دو کالعدم قرار دی جاتی ہیں، تحریری فیصلے میں آرمی ایکٹ کی سیکشن 59 (4) بھی کالعدم قرار دے دی گئی۔

    کراچی آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

    فیصلے میں کہا گیا کہ فوج کی تحویل میں موجود تمام 103 افراد کے ٹرائل آرمی کورٹس میں نہیں ہوں گے، 9 اور 10 مئی کے واقعات کے تمام ملزمان کے ٹرائل متعلقہ فوجداری عدالتوں میں ہوں گے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ہونے والے کسی ٹرائل کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوگی خصوصی عدالتوں میں ٹرائل بارے میں فیصلہ پر تمام ججز متفق ہیں، آرمی ایکٹ کی دفعات کالعدم ہونے پر جسٹس یحییٰ آفریدی کا فیصلہ محفوظ ہے۔

    دوسری جانب ترجمان نگران وزیراعلیٰ سندھ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی تردید کر دی ہے خود وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے بھی ایک انٹرویو میں اپیل دائر کیے جانے کی تردید کی ہے۔

    اسٹیٹ بینک نےخواتین کو بلا سود قرضے کی سہولت کا آغاز کر دیا

    ترجمان نگران وزیراعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا نے کہا کہ حکومت سندھ نے سویلینز کی ملٹری کورٹ میں ٹرائل کے لیے کوئی اپیل دائر نہیں کی یہ تاثر بے بنیاد ہے کہ حکومت سندھ نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ اطلاعات سامنےآئی تھیں کہ حکومتِ سندھ نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت عام شہریوں کے ٹرائل کو ”غیر آئینی“ قرار دینے کے پانچ رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔

    موقع ملا تو سندھ کے شہروں کو لاہور اور فیصل آباد جیسا بنائیں گے،سعد رفیق …

  • ملک بھر میں اسلحہ فروخت پر پابندی عائد

    ملک بھر میں اسلحہ فروخت پر پابندی عائد

    اسلام آباد: ملک بھر میں اسلحہ فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے –

    باغی ٹی وی : وزارت داخلہ نے ملک بھرمیں اسلحہ فروخت پر پابندی عائد کردی ہے اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن میں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری(پی او ایف) کےعلاوہ ڈیلرکی رسیدیں قابل قبول نہیں، اسلحہ ڈیلرز ممنوعہ بور ہتھیار فروخت نہیں کرسکتے،اسلحہ ڈیلر لائسنس ہولڈرز کو بھی ممنوع بور ہتھیار فروخت نہیں کرسکتے، لائسنس ہولڈرز صرف پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے اسلحہ خرید سکتے ہیں، اور لائسنس پاکستان آرڈیننس سے خریدے گئے اسلحے کا ہی بنے گا، پی او ایف کےعلاوہ کسی ڈیلر سے خریدے گئے اسلحے کا لائسنس نہیں بنے گا۔

    سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری

    دوسری جانب لاہور میں کم عمر ڈرائیورز، ون ویلرز اور ریسنگ لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،لاہور ٹریفک پولیس نے شہر کے پوش ایریاز میں ناکے لگا کر درجنوں گاڑیاں بند کر دیں، ڈی ایچ اے سیکیورٹی کے تعاون سے ناکے قائم کردئیے گئے ہیں، متعدد کو چالان ٹکٹس جاری کیں۔

    سرکاری افسران کیلئے”صاحب“ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد

  • وکیل قتل کیس:9 اگست تک عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

    وکیل قتل کیس:9 اگست تک عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

    وکیل عبدالرزاق قتل کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی نامزدگی کے معاملے میں تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی جبکہ وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں سپریم کورٹ نے 9 اگست تک عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: کوئٹہ وکیل قتل کیس میں عمران خان کا نام مقدمے سے نکالنے کی درخواست پر سماعت آج ہو رہی ہے، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ ہیں۔

    چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت کی طلبی پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے،سپریم کورٹ نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا، عدالت کا کہنا تھا کہ ریلیف لینے کیلئے درخواستگزار کو عدالت کے سامنے سرنڈرکرنا ہوگادوران سماعت سپریم کورٹ نے عمران خان کو ریلیف دیتے ہوئے انہیں 9 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا-

    اسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ: پہاڑی تودے میں دب کر تین افراد جاں بحق اور دو زخمی

    پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان نے قتل کیس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی،رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ایف آئی آر کے مطابق مقتول نے چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ کررکھا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کی درخواست دینے پر مقتول کو دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران 8 جون کو وزارت داخلہ کی جانب سے 7 رکنی جے آئی ٹی بنائی گئی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں جے آئی ٹی کے اب تک 8 اجلاس ہو چکے ہیں، مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 4 ملزمان کو شامل تفتیش کرنےکا فیصلہ کیا گیا،جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں ملزمان کو بلانےکا فیصلہ کیا گیا، 19 جون کو چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کےنوٹسزبھیجے گئے۔

    ملک بھر میں بارشوں کے باعث دریاؤں اور نالوں میں طغیانی،سیکڑوں مکانات تباہ

    رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ مقتول کی اہلیہ اور دو بھائیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جاچکے ہیں، اب تک چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش نہیں ہوئے، متعدد بار نوٹس بھیجنے کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی اب تک شامل تفتیش نہیں ہوئے،کیس میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • وفاقی وزارت داخلہ کو طلبی کا سمن جاری ہوسکتا

    وفاقی وزارت داخلہ کو طلبی کا سمن جاری ہوسکتا

    الیکشن کمیشن نے وفاقی وزارت داخلہ کو طلبی کا انتباہ کردیا ہے جبکہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کہتے ہیں کہ اسلام آباد کی مخصوص بلدیاتی نشستوں سے متعلق خط کا جواب نہ دینے پر طلبی کا سمن جاری ہوسکتا ہے کیونکہ انہوں نے ابھی تک جواب نہیں دیا ہے.

    الیکشن کمیشن نے وزرات داخلہ کو اسلام اباد کی بلدیاتی مخصوص نشتوں کی تعداد کا نوٹی فیکشن اورانتخابی اخراجات کے حتمی رولز جاری کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔جس میں ہدایات پرعمل کیلئے بارہ جولائی تک کی مہلت دی گئی تھی لیکن وزرات داخلہ نے خط کا کوئی جواب ہی نہیں دیا ہے
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
    فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
    علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
    ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری
    شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
    سیکریٹری الیکشن کمیشن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزرات داخلہ کے جواب نہ دینے کا معاملہ کمیشن میں رکھے جانے پر وزرات داخلہ کو سمن جاری کیا جانے کا امکان ہے.

    یاد رہے کہ اس سے قبل :چیف الیکشن کمشنر نے حکم دیا تھا کہ وزارت داخلہ 12 جولائی تک مخصوص نشستوں کی تعداد کا نوٹیفکیشن اور امیدواروں کے لئے انتخابی اخراجات کی حد کے رولز ہر صورت الیکشن کمیشن کو مہیا کرے تاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا جا سکے۔ الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت پیر کو اہم اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے معزز اراکین کے علاوہ سپیشل سیکرٹری اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی تھی۔

    اجلاس میں بتایا تھا گیا کہ معزز عدالت عالیہ اسلام آباد کے حکم کی روشنی میں الیکشن کمیشن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شیڈول دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے ، البتہ 22 جون 2023 کے اجلاس کے دوران وزارت داخلہ کے نمائندگان نے مخصوص نشستوں کی تعداد کے نوٹیفکیشن اور امیدواروں کے لئے انتخابی اخراجات کی حد کے لئے رولز بنانے کے لئے درخواست کی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو مذکورہ بالا دستاویزات مہیا کرنے کی ہدایت کی مگر تاحال وزارت داخلہ کی طرف سے جواب موصول نہیں ہوا ۔

    الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ وزارت داخلہ کو فوری طور پر خط تحریر کیا جائے کہ وہ 12 جولائی تک مخصوص نشستوں کی تعداد کا نوٹیفکیشن اور امیدواروں کے لئے انتخابی اخراجات کی حد کے رولز ہر صورت الیکشن کمیشن کو مہیا کرے تاکہ الیکشن کمیشن وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے۔ صوبہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں بریفنگ کے دوران الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ پنجاب میں انتخابی گروپوں کی رجسٹریشن کا عمل 17 جولائی کو مکمل ہو جائے گااور الیکشن کمیشن نے صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں مگر پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے سیکشن 47(1) کے تحت لوکل گورنمنٹ انتخابات کا انعقاد ای وی ایم پر ہوگا اور ووٹروں کو آئی ووٹنگ کی سہولت بھی میسر ہوگی

    اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے متعدد بار صوبائی حکومت کو تحریر کیا تھا کہ لوکل گورنمنٹ انتخابات کے دوران ای وی ایم کا استعمال ممکن نہیں اور آئی ووٹنگ کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا سکتی ۔ صوبائی حکومت پنجاب نے اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹ کے رولز 35(4) میں ضروری ترمیم کردی ہے اور ووٹنگ کا طریقہ کار بھی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت مہیا کر دیا ہے لیکن لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم ضروری ہے تاکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رولز ایک دوسرے سے متصادم نہ ہوں ۔

    اس پر الیکشن کمیشن نےد فتر کو حکم دیا تھا کہ فوری طور پر صوبائی حکومت پنجاب کو تحریر کیا جائے کہ الیکشن ایکٹ 2017کی دفعات 103اور 94 میں وفاقی گورنمنٹ کی طرف سےای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق ترامیم کو مد نظر رکھتے ہوئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 اور رولز میں ضروری ترمیم کرے تاکہ صوبہ میں الیکشن کا فوری انعقاد یقینی بنایا جائے ۔

  • سعودی عرب:سیکورٹی اہلکار کو قتل کرنے کےمجرموں کو سزائے موت

    سعودی عرب:سیکورٹی اہلکار کو قتل کرنے کےمجرموں کو سزائے موت

    ریاض: سعودی عرب میں سیکورٹی اہلکار کو قتل کرنے کے بعد لاش جلانے کے مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض میں سیکیورٹی اہلکار کو قتل کرکےلاش نذر آتش کرنے والے 3 دہشت گردوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کردیا گیا۔

    امریکا کی معروف ہائی وے کے پل کے نیچےآتشزدگی،پُل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا

    وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ سعودی شہری عبدالملک بن فہد بن عبدالرحمن البعادی، محمد بن خالد بن سعود العصیمی اور محمد بن عبدالر حمن بن طویرش الطویرش نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے، دہشت گردی اور اس کی فنڈنگ کے لیے ایک گروہ قائم کیا تھا۔

    وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ عبدالملک البعادی نے ڈیوٹی کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار پر حملے، اسے قتل کرنے کی منصوبہ بندی اور نگرانی کی تھی محمد العثیمی نے سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کی جب کہ محمد الطویرش نے سیکیورٹی اہلکار کی لاش اور سیکیورٹی گشتی فورس کی گاڑی میں آگ لگائی تھی۔

    چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ملکوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار …

    وزارت داخلہ بیان میں کہا کہ تینوں کو فوجداری کی خصوصی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی فوجداری کی خصوصی اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کردی تھی۔ ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری کردیا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ تینوں دہشت گردوں نے ایک دہشت گرد تنظیم کے قائد کےہاتھوں بیعت کی ہوئی تھی دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دہشتگردی میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

    4 مراکشی بہنوں کا حج قرعہ اندازی میں نام نکل آیا

  • آڈیو لیکس کی تحقیقات،نیا کمیشن بنانے کی حکومتی تجویز

    آڈیو لیکس کی تحقیقات،نیا کمیشن بنانے کی حکومتی تجویز

    آڈیو لیکس کی تحقیقات کا معاملہ .وفاقی حکومت نےسپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود تحقیقات کا عمل مکمل کرنے پر مشاورت شروع کر دی

    سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں نیا کمیشن بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کمیشن میں خفیہ اداروں کے سینیر افسران اور متعلقہ وزارتوں کے نمائندے بھی شامل ہونگے ۔تجویز وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور معاون خصوصی عرفان قادر نے دی حکومت نے آڈیو لیکس سے متعلق نئے کمیشن کا معاملہ وفاقی کابینہ میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے اینٹلی جنس اداروں کی رپورٹس پر غور کے بعد نیا کمیشن بنانے کی حتمی منظوری متوقع ہے،وفاقی وزارت داخلہ اور وزارت قانون اس حوالے سے اپنی اپنی سفارشات پیش کریں گی

    واضح رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا تھا، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کمیشن میں بلوچستان ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شامل تھے تا ہم سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی اور سپریم کورٹ نے کمیشن کو کام سے روک دیا، کمیشن کی آخری سماعت ہفتہ کو ہوئی جس میں کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے کام روک دیا ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم مزید کارروائی نہیں کر رہے،ہم مزید آگے نہیں بڑھ سکتے، آج کی کارروائی کا حکمنامہ جاری کریں گے،

    زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

  • گلگت بلتستان اور کشمیر پولیس کو دیگر صوبوں میں لے جانے پر پابندی عائد

    گلگت بلتستان اور کشمیر پولیس کو دیگر صوبوں میں لے جانے پر پابندی عائد

    وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان اور کشمیر کے پولیس اہلکاروں کو دیگر صوبوں میں لے جانے پر پابندی عائد کردی۔

    باغی ٹی وی: وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں انہیں بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو دیگر صوبوں میں لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے –

    کارکنوں پرتشدد :پی ٹی آئی نےامریکی ،برطانوی پارلیمنٹ یورپی یونین اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو …

    وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلی کی سیکیورٹی سے متعلق احکامات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی اور گورنر جہاں بھی جائیں گے متعلقہ صوبہ سیکیورٹی فراہم کرے گا اور اس حوالے سے وزارت داخلہ نے آئی جی اور کمشنراسلام آباد کو سکیورٹی دینے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

    پی ٹی آئی کیخلاف کارروائیوں میں ملوث ہرپولیس افسر سے ساری عمر حساب لیا جائے …

    ذرائع کا بتانا ہے کہ گلگت بلتستان پولیس پر زمان پارک میں پنجاب پولیس سے مزاحمت کی انکوائری ہوئی تھی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جوڈیشل کمپلیکس سے شبلی فراز کو پروٹوکول کےہمراہ لینےبھی آئے تھےجس کے بعد وفاقی حکومت نے پولیس اہلکاروں کو دیگر صوبوں میں ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

    عمران خان خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو جماعت کے مرکز منصورہ آجائیں،سراج الحق

  • پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات: الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور خزانہ حکام کو طلب کر لیا

    پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات: الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور خزانہ حکام کو طلب کر لیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے وزارت داخلہ اور خزانہ کو کل جمعرات کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے طلب کر لیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں وزارتوں کے سیکریٹری کل الیکشن کمیشن کیجانب سے بریفنگ دی جائے گی، وزارت خزانہ سے الیکشن کے انعقاد کے لئے فنڈز کی فراہمی کا کہا جائے گا۔

    پنجاب اسمبلی کے انتخابات،الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت داخلہ کو الیکشن کی سیکورٹی کے لیے آرمی ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ سے یہ بھی کہا جائے گا کہ جی ایچ کیو اور وزارت دفاع سے رابطہ کرکے فوج کی الیکشن ڈیوٹی کو یقینی بنائیں۔

    ٹوئٹر کے دفتر میں محافظ ہروقت یہاں تک کہ باتھ روم میں بھی ایلون مسک …

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے،کاغذات نامزدگی 12سے14مارچ تک جمع کرائے جائیں گےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال22مارچ تک ہوگی امیدوار 5 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، انتخابی نشانات 6اپریل کو دیئے جائیں گے-

    واضح رہے کہ پنجاب میں اسمبلی ٹوٹنے کے بعد پنجاب میں انتخابات ہونے تھے تا ہم گورنر نے تاریخ نہیں دی تھی، سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط لکھ کر پنجاب میں الیکشن کی تاریخ 30 اپریل سے سات مئی تجویز کی تھی،جس پر صدر مملکت عارف علوی نے 30 اپریل کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا تھا، آج الیکشن کمیشن نے بھی 30 اپریل کو الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے-

    بھارتی فوج نے اپنے ہی گاؤں پر گولہ گرادیا ،3 دیہاتی ہلاک اور متعدد زخمی

    پنجاب کے تمام صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں الیکشن ہوں گے، اس ضمن میں ن لیگ، پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی سمیت سب سیاسی جماعتوں نے ٹکٹوں کے لئے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے-