Baaghi TV

Tag: وزیراعظم شہبازشریف

  • وزیراعظم  اور فیلڈ مارشل نے لاکھوں معصوم جانوں کو محفوظ بنایا،مریم اورنگزیب

    وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے لاکھوں معصوم جانوں کو محفوظ بنایا،مریم اورنگزیب

    لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پُرعزم اور دور اندیش قیادت نے ایک تباہ کن جنگ کو ٹال دیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر کو اللہ تعالیٰ نےعظیم عزت سے نوازا، ان کی پُرعزم اور دوراندیش قیادت نے ایک تباہ کن جنگ کو ٹال دیا انہوں نے لاکھوں معصوم جانوں کو محفوظ بنایا اور دنیا کو تباہی کے دہانے سے واپس لائے، یہ اعلیٰ ترین قیادت کی بہترین مثال ہے، یہ پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر اور تاریخی لمحہ ہے اتحاد، وقار اورعزت کا ایسا لمحہ جس پرملک وبیرونِ ملک ہر پاکستانی کو ناز ہے، ٹرمپ اور ایرانی قیادت کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے مذاکرات کے راستے کا انتخاب کیا۔

  • ملک بھر میں عیدالفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

    ملک بھر میں عیدالفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

    ملک بھر میں 20 اور 21 مارچ 2026 کو عید الفطر کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے تاہم وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے-

    حکومتِ پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے اور کابینہ ڈویژن نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے 20 مارچ بروز جمعہ اور 21 مارچ بروز ہفتہ کو عیدالفطر کے سلسلے میں ملک بھر میں سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

    کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر پر 20 اور 21 مارچ کو ملک بھر کے سرکاری دفاتر بھی بند رہیں گے جب کہ پانچ اورچھ روزہ ورکنگ ویک والے تمام سرکاری دفاتر میں تعطیلات ہوں گی ملک بھر کے سرکاری دفاتر دونوں دنوں کے دوران بند رہیں گے تاکہ اہلکار اور ملازمین عیدالفطر اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشی کے ساتھ منا سکیں۔

    شالیمار ایکسپریس حادثہ ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

    حکومت نے عوام اور سرکاری دفاتر کو ہدایت دی ہے کہ تعطیلات کے دوران ضروری انتظامات برقرار رکھے جائیں اور عوامی سہولت کے امور متاثر نہ ہوں یہ تعطیلات ہر سال کی طرح ملک بھر میں عید کے تہوار کو خوش اسلوبی سے منانے اور اہلکاروں کو عید کے موقع پر آرام فراہم کرنے کے لیے دی گئی ہیں، 22 مارچ کو اتوار ہونے کے باعث عام تعطیل ہی ہوگی جب کہ پیر کو 23 مارچ کے باعث ملک بھر عام تعطیل ہوگی۔

    نیتن یاہو زندہ ہیں تو وہ ایران کے اہم اہداف میں شامل ہیں،پاسداران انقلاب

  • وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں کینسر اسپتال کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں کینسر اسپتال کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر میں کینسر اسپتال کا افتتاح کردیا۔

    کے آئی این او آر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں کینسر اسپتال کاقیام خوش آئند ہے،لوگوں کی جانیں بچانے سے بہترین کوئی کام نہیں ہوسکتا دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی کام نہیں ہو سکتا،اسپتال کے قیام سے آزادکشمیر کے عوام کو علاج کیلئے دوسرے شہر نہیں جانا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ میں خود بھی کینسر جیسے موذی مرض کا شکا ر ہوا،مجھے اندازہ ہے کہ وسائل سے محروم افراد کیلئے کینسر کاعلاج کتنا مشکل ہے ،جان لیوا بیماری میں مبتلا مریضوں کاعلاج انسانیت کی بڑی خدمت ہے۔

    سعودی عرب سے مزید 13 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن بے دخل

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی ،انہوں نے کے آئی این او آر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اس موقع پر راجہ علی رضا انور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 6،خیبرپختونخوا اور سندھ میں 5،5اسپتال قائم کیے گئے،اسلام آباد،بلوچستان ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں ایک ایک اسپتال قائم کیا گیا ، 21جدید اسپتالوں میں سالانہ 10لاکھ سے زائد کینسر کے مریضوں کاعلاج کیا جاتا ہے۔

    سہیل آفریدی نے پاکستان کے یورپ لاہور کی بہت سیر کرلی، واپس چلے جائیں،عظمیٰ بخاری

    بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانوگروسی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آزادکشمیر میں کینسر کے اسپتال کاقیام اہم سنگ میل ہے،عوامی فلاح کے لیے ایٹمی توانائی کااستعمال لائق تحسین ہے۔

  • وزیراعظم کی،حکومت سندھ کو ہرقسم کی معاونت کی پیشکش

    وزیراعظم کی،حکومت سندھ کو ہرقسم کی معاونت کی پیشکش

    وزیراعظم شہبازشریف نے مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال پر سیاسی قائدین سے رابطہ کیا ہے-

    وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور امیر جماعت اسلامی سے ٹیلفونک گفتگو کی،وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطےمیں جنوبی سندھ اور کراچی میں شہری سیلاب اور قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا،وزیراعظم نے بارش اور سیلاب کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیےحکومت سندھ کو ہرقسم کی معاونت کی پیشکش کی۔

    وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کوسندھ حکومت سےمکمل رابطے میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو ہر قسم کی معاونت اور لوگوں کو ممکنہ خطرات کی پیشگی آگاہی فراہم کی جائے۔

    وزیراعظم اور خالدمقبول صدیقی کے درمیان سندھ میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ٹیلیفونک گفتگو کی، اس موقع پر خیبرپختونخوا میں نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے بارشوں اور سیلاب میں الخدمت فاؤنڈیشن کی ریسکیو اور امداری کارروائیوں کی تعریف کی۔

  • وزیراعظم کا نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں بننے والی نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کو ختم کرنے کافیصلہ کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ میجر جنرل (ر) عامر اسلم خان چیئرمین نیا پاکستان ہاوٴسنگ اتھارٹی کے کنٹریکٹ کی مزید تجدید نہیں کی گئی نیا پاکستان ہاوٴسنگ اتھارٹی کا سالانہ بجٹ 40کروڑ تھا، پچھلے پانچ سالوں میں سالانہ 40کروڑ بجٹ ہونے کے باوجود آوٴٹ پٹ صفر رہا، نیا پاکستان ہاوٴسنگ اتھارٹی کا5 سالوں کا بجٹ 2ارب روپے تھا۔

    واضح رہے کہ نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی سابق وزیراعظم عمران خان کے دورمیں بنائی گئی تھی،وزیراعظم عمران خان نے 5 برسوں میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    10 ارب ہرجانہ کیس: عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم سے ویڈیو لنک پر جرح

    ملک بھر میں شدید گرمی، سبی 50 ڈگری کے ساتھ سب سے گرم شہر

    مودی کو آبی جارحیت کا بھی رافیل کی تباہی کی طرز پر جواب ملے گا، خالد مسعود سندھو

  • تاریخ گواہ رہے گی کہ پاک فوج نے چند گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم

    تاریخ گواہ رہے گی کہ پاک فوج نے چند گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ کس طرح وطن کے بہادر بیٹوں نے چند گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف نے وفاقی وزراء کے ہمراہ سیالکوٹ میں پسرور چھاؤنی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بُنیان مرصوص میں شریک افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور آپر یشن ’بنیان مرصوص‘ میں حصہ لینے والے جوانوں کی غیرمعمولی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

    اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کو جنگ کی نوعیت اور کور کی موجودہ آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

    معرکہ حق میں مسلح افواج کی مثالی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے قوم کے غیر متزلزل عزم اور تعاون کے ساتھ مادر وطن کا بہادری سے مثالی دفاع کیا اور دشمن کی جارحیت پر فیصلہ کن اورمنہ توڑ جواب دیا، تاریخ گواہ رہے گی کہ چند گھنٹوں کے اندر مسلح افواج نے پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔

    شہباز شریف نے فرنٹ لائن پرموجود افسران اور بہادر جوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کے بلند حوصلے، غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، غیر متزلزل عزم اور تیاری کو بھی سراہا-

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اپنے بہادر بیٹوں پر بے پناہ فخر ہے، وہ قوم کے سر کا تاج ہیں، بھارت نے معصوم شہریوں پر کھلی جارحیت مسلط کی، جس کے نتیجے میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کی شہادتیں ہوئیں، ان شہداء کو دہشت گرد کہنا سراسر شرمناک اور تمام بین الاقوامی قوانین، اصولوں اور اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کے باوجود بھارت نے جان بوجھ کر ایسا راستہ اختیار کیا ،کیونکہ اس کے پاس ثابت کرنے کے لئے کچھ نہیں تھا اور جھوٹے بہانے،،تکبر اورانا کی بنیاد پرجارحانہ کارروائی شروع کی،،جس کا اسے بھرپور جواب ملا، الحمدللہ، ہمارے شہدا کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، جنہوں نے قوم کو سرخرو کیا قبل ازیں وزیراعظم کا آمد پر آرمی چیف اور کورکمانڈر گوجرانوالہ نے پرتپاک استقبال کیا۔

  • مسلح افواج نے  بھارت کے مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم

    مسلح افواج نے بھارت کے مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کے مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی رات بنا دیاہے-

    اسپیکر ایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے،اسپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ رات دشمن نے پاکستان پر حملے کی ناپاک کوشش کی، مسلح افواج نے ہندوستان کے مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا، مسلح افواج نے تاریک رات کو چاندنی رات بنا دیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حملے میں بچوں سمیت کئی پاکستانی شہید ہوئے، اللہ شہدا کےدرجات میں بلندی عطا فرمائے، 22 اپریل کو پہلگام میں افسوسناک واقعہ ہوا، بھارت نے10منٹ میں ایف آئی آر درج کی حملے کے فوری بعد پاکستان پرالزام لگا دیا، بھار ت نے دنیا کو باور کروانے کی کوشش کی پاکستان ملوث ہے، کچھ عرصہ قبل بلوچستان میں ٹرین ہائی جیک کی گئی، واقعہ کے تانے بانے بھارت سے ملتے تھے، ہمارے پاس ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ایس ایس جی کے جوانوں نے شہریوں کی جانیں بچائیں، بھارت نے واقعے کی مذمت تک نہیں کی، بھارت نے واقعے کا سنگدلی سے مذاق بنایا تھا، میرے دورے ترکیہ کے دوران پہلگام واقعہ کی اطلاع ملی، پاکستان کا پہلگام واقعہ کا دور دور تک تعلق نہیں، میں نے واقعہ کی غیر جانبدار واقعے کی تحقیقات کا کہا، پاکستان نے تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان حملے کا جواب دینے کیلئے 24 گھنٹے تیار تھی، بھارت نے رافیل جہاز خریدے، اس پر بہت ناز کرتا ہے، ہماری افواج نے بھارت کے رافیل جہاز مار گرائے، ایئرچیف ظہیر بابر کو سب کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں،ہم ہر لمحہ بھارتی عزائم سے اچھی طرح واقف تھے، کل بھارت نے مکمل تیاری سے 80 جہازوں کے ساتھ حملہ کیا-

    وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں آزاد کشمیر، بہاولپور، شیخوپورہ، سیالکوٹ سمیت 6 شہروں پر حملہ کیا گیا، ہمارے جہازوں نے سرحد عبور نہیں کی، ہمارے عقابوں نے بھارتی جہازوں کو مار گرایا، بھارتی جہازوں میں رافیل جہاز بھی شامل تھے کل رات بھارت کے ہوش ٹھکانے آ گئے ہیں،پانچ جہاز گرائے یہ 10 بھی ہوسکتے تھے مگر شاہینوں نے احتیاط سے کام لیا-

    وزیراعظم نے کہا کہ کل رات ہمارے دشمنوں کو نیند نہیں آئی، ہمارے دوستوں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ گیا ہے، اسلام آباد میں ایک شہید کا جنازہ ہے، جنازے میں صدر اور آرمی چیف سمیت مجھے بھی شریک ہونا ہے ہمارے شہدا نے لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچایا، یہ شہید پاکستان کے ہیرو ہیں، کل اللہ نے پاکستان کو عظیم فتح نصیب فرمائی، پی ٹی آئی سے کہتا ہوں آئیں پاکستان کو عظیم بنائیں۔

  • وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون، دہشتگرد حملے کی مذمت

    وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون، دہشتگرد حملے کی مذمت

    وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے، ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

    وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا وزیرِ اعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے یکجہتی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ شہباز شریف نےبندر عباس دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی صدر اور برادر ایرانی قوم سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

    ایرانی صدر کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ شہباز شریف نے پہلگام واقعے کے پس منظر میں بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ایرانی صدر سے گفتگو کے دوران انہوں نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے کسی بھی قسم کے براہِ راست یا بالواسطہ ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، اگر ایران خطے میں قیامِ امن کے لیے کوئی تعمیری کردار ادا کرنا چاہے تو پاکستان اس کا خیر مقدم کرے گا۔

    شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں قیمتی جانوں کا نقصان اور اربوں ڈالر کا مالی خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھیں گے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کے ساتھ ہر سطح پر یکجہتی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

    صدر مسعود پیزشکیان نے سانحہ بندرعباس پر اظہارِ یکجہتی پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔صدر پیز شکیان نے شہبازشریف کو دورہ تہران کی دعوت دی، جس پر وزیرِاعظم نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔

    بلوچ نوجوان بھارت میں زندگی ہار گیا، ہسپتال کا پہلے پیسے پھر میت کا مطالبہ

    پانی کا دہشتگردی سے کیا تعلق ہے، ایسے فیصلے تو جنگ میں نہیں ہوتے، بلاول بھٹو

    کراچی‘ مزاحمت پر رائیڈر قتل،4 ماہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 34 شہری جاںبحق

  • دینی مدارس بل، وزیراعظم نے مولانا کو بلا لیا

    دینی مدارس بل، وزیراعظم نے مولانا کو بلا لیا

    وزیراعظم شہبازشریف نے مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ملاقات کیلئے بلالیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر سربراہ جمعیت مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرکے ملاقات کے لئے بلا لیا ہے ۔مولانا فضل الرحمان کل دن 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں مولانا اتحاد تنظیمات مدارس کا موقف وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان کا مفتی تقی عثمانی سے بھی رابطہ ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے کل کی ملاقات سے متعلق مشاورت کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ مدارس بل اب ایکٹ بن چکا ہے اب ہم کوئی ترمیم قبول نہیں کریں گے اور یہ بات نہ مانی گئی تو پھر ایوان کی بجائے میدان میں فیصلہ ہوگا۔

    پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے، عارف علوی

    گورنرسندھ کا مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان

    190 ملین پاؤنڈ کتنی بڑی کرپشن کا کیس , عمران خان قومی مجرم

  • سی پیک کے دس سال مکمل،وزیراعظم شہبازشریف کی چین اورپاکستان کو مبارکباد

    سی پیک کے دس سال مکمل،وزیراعظم شہبازشریف کی چین اورپاکستان کو مبارکباد

    وزیراعظم شہبازشریف نے سی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر چین اورپاکستان کو مبارک دی-

    پاکستان اور چین کی قیادت اور عوام کو مبارک پیش کرتا ہوں کہ سی پیک کو دس سال مکمل ہوگئے ہیں ‏چین اور پاکستان آئرن برادر ز ہیں، سی پیک اس آزمودہ سدا بہار بااعتماد سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کا ایک نیا باب ہےسی پیک چین کے عظیم راہنما شی جن پنگ اور قائد محمد نوازشریف کے ترقی سب کے لئے وژن کا شاندار نمونہ ہے-

    ‏بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ صدر شی جن پنگ کی امن، دوستی، معاشی شراکت داری اور بقائے باہمی کی سوچ کا مظہر ہےسی پیک صدر شی جن پنگ کا پاکستان کے عوام کے لئے تحفہ ہے‏افسوس ہے کہ چار سال سی پیک کی راہ میں رکاوٹ آئی، چین جیسے عظیم دوست پر بے بنیاد الزامات عائد ہوئے-

    منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں

    سی پیک کے دشمن پاکستان اور خطے میں ترقی، امن، خوش حالی کے دشمن ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ ہمارے عوام کو غربت سے نجات ملے
    ‏سی پیک کی رفتار دوگنا کررہے ہیں، سی پیک غربت ، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خاتمے کا منصوبہ ہےبھارت کو بھی سی پیک کے راستے میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا چاہیے‏سی پیک سے ایران، افغانستان، وسط ایشیا اور پورے خطے کو ثمرات ملیں گے-

    بلاول بھٹو دورہ جاپان کے بعد نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے

    یہ محض روڈ، ریل، بندرگاہ اور فضائی راستوں میں بہتری کا ہی نہیں، صحت، تعلیم، ہنرمندی اور ترقی کے عمل میںحصہ داری کا شاندار منصوبہ ہے‏سی پیک خطوں اور علاقوں کو ہی نہیں عوام کے دِل جوڑنے کا بھی خوبصورت منصوبہ ہےیہ گلوبلائزیشن میں اکنامک ریجنلا ئزیشن کا گیم چینجر منصوبہ ہے‏یہ ہمارے خطے میں عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور انہیں غربت سے نکال کر امن سے رہنے کا سفر ہے-

    بچوں کو صرف تحفظ دینا مقصد نہیں بلکہ انہیں مضبوط بھی بنانا ہے، چیف جسٹس

    سی پیک پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کو فولادی بنانے کا ذریعہ اور باہمی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے‏اس میں فراہمی آب سے لے کر تعلیم وفنی تربیت ، ہنرمندی تک کے منصوبے شامل ہیں ملک بھر میں 9 سپیشل اکنامک زونز کی تعمیر سے ٹیکنالوجی کی منتقلی ہوگی، صنعتی اشتراک عمل اور مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگا‏این ڈی ایم اے کی استعداد کار میں اضافہ اور قدرتی آفات سے بچاﺅ کے لئے پیشگی اقدامات بھی سی پیک کا حصہ ہیں زراعت کی ترقی کے لئے مشترکہ منصوبے بھی اس میں شامل ہیں جس سے غذائی تحفظ یقینی ہوگا-

    عمران ریاض کی بازیابی کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں،نمائندہ وزارت دفاع