Baaghi TV

Tag: وزیراعظم شہباز شریف

  • وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ

    وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ

    منسک: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس کے دارالحکومت منسک پہنچ گئے-

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس پہنچ چکے ہیں، منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن اور بیلارس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم کا استقبال کیا جبکہ بیلاروس میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام بھی وزیراعظم کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

    وزیراعظم کے بھائی نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

    پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے بابا گورو نانک یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اضافی عہدہ سنبھال لیا

    مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی بیلاروس کے دورے پر روانہ ہوگئے، پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوئی ہیں،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، حسن نواز، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی بیلا روس کے لیے روانہ ہوئے ہیں جب کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی بیلاروس جانے والے وفد میں شامل ہیں۔

    کے پی حکومت کے افغانستان سے مذاکرات پر دفتر خارجہ کا ردعمل

    بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 10 سے 11 اپریل 2025 تک بیلاروس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے صدر سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ہو نے والی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا توقع ہے کہ فریقین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد معاہدوں پر دستخط کریں گے وزیرا عظم کا دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط اور جاری شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے۔

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطنیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پر فرض ہے ،مولانا فضل الرحمان

  • مولانا فضل الرحمان  کا وزیراعظم شہباز شریف سے  رابطہ

    مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ

    اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا-

    باغی ٹی وی :جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے پرائیویٹ عازمین حج کے مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیاکہ نجی سطح پر جانےوالےعازمین کی حج ادائیگی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم شہباز شریف نےمولانا فضل الرحمان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور فوری طور پر وزارت خارجہ سے عازمین حج کے لیے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔

    قبل ازیں حج گروپ آرگنائزر کے نمائندہ وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی اور انہوں نے مولانا کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا تھا، ترجمان جمعیت علمائے اسلام نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے پہلے بھی عازمین حج کے مسائل حل کیے ہیں۔

    پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے،وزیراعظم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا آفس سے واپسی پر اچانک سروسز ہسپتال کا دورہ

    حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے ،وزیر خزانہ

  • پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے،وزیراعظم

    پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی سے صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہوگی –

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا جہاں برآمدات میں اضافے پر مشاورت اور تجاویز پیش کی گئیں اور شرکا نے حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات اور ان کو قائل کرنے کے بعد بجلی کی قیمتوں کی کمی کا سہرا معاشی ٹیم کو جاتا ہے بجلی کی قیمت میں کمی سے صنعتوں کی پیداو اری لاگت کم ہوگی، پیداواری لاگت کم ہونے سے اضافی پیداوار اور نتیجتاً برآمدات میں اضافہ ہوگا، مقامی صنعتوں کی پیداواری لاگت کم کرنے سے پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی سطح پر مسابقت ممکن ہوسکے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا آفس سے واپسی پر اچانک سروسز ہسپتال کا دورہ

    وزیراعظم نے کہا کہ صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صنعتی ترقی سے ملک میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور شعبے کے ماہرین کی تجاویز سے معیشت میں مزید بہتری لا رہے ہیں، جامع مشاورتی عمل سے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ان شا اللہ جلد ممکن ہوگا، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکس نظام کی ڈیجیٹائزیشن سے اصلاحات کے ذریعے کاروبار اور سرمایہ کاری میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ معیشت کا استحکام، مہنگائی کی شرح میں کمی، شرح سود میں خاطر خواہ کمی، عالمی اداروں کے اعتماد میں اضافہ اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری حکومتی معاشی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے فیصلہ کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کے مزید فروغ اور ٹیرف پر مذاکرات کے لیے پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد بھیجا جائے گا، وفد میں پاکستان کی معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کندگان شامل ہوں گے،اقتصادی مشاورتی کونسل میں شامل شعبے کے ماہرین اپنی مفید تجاویز سے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔

    حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے ،وزیر خزانہ

    اجلاس کے دوران شرکا نے پاکستان کی معیشت کی ترقی بالخصوص برآمدات میں اضافے کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر تجاویز پیش کیں اور وزیراعظم کو حکومت کی جانب سے صنعتوں کو فراہم کی جانے والی بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی پر خراج تحسین پیش کیا۔

    شرکا نے گزشتہ روز منعقد ہونے والی منرل انوسٹمنٹ فورم کی خصوصی پذیرائی کی اور اسے پاکستان کے معدنیات و کان کنی کے شعبے کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا انہوں نے حکومتی پالیسی سازی کو خام مال کے بجائے ویلیو ایڈیشن اور تیار مصنوعات کی برآمد پر توجہ مرکوز کرنے کی تجویز دی۔

    وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط ، سکھر موٹروے جلد تعمیر کرنے کی یقین دہانی

    شرکا نے سامان کی صنعتوں سے بندرگاہوں تک ترسیل کے لیے مواصلاتی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے، ملکی افرادی قوت کو فراہم کردہ ہنر کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنےبیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں کے ذریعے پاکستانی اشیا کی تشہیر میں بہتری، ایکسپو رٹ پروموشنل کونسلز کے قیام، خصوصی اقتصادی زونز و صنعتی علاقوں میں سہولیات کی مزید بہتری کی تجاویز پیش کیں۔

    انہوں نے قابل برآمد مصنوعات اور ان کے خام مال کے حصول سے تیاری کے مراحل کے حوالے سے جامع تحقیق کی تجویز پیش کی، جس سے پاکستانی صنعت کاروں کو عالمی منڈی میں مسابقت اور برآمدات میں اضافے میں مدد ملے گی، شرکا نے پاکستان کے بینکنگ شعبے کی برآمدات میں سہولت کے لیے اصلاحات کی تجاویز بھی پیش کیں، امریکا کی جانب سے حالیہ ٹیرف کے نفاذ کے معا ملے پر مذاکرات کے لیے پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد بھیجنے کے فیصلے کی تعریف کی اور کونسل میں ہر شعبے سے نمائندگی اور جامعیت کو سر اہا۔

    آرمی چیف سے امریکا کےاعلی سطحی وفد کی ملاقات

    وزیراعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کو کونسل ارکان کی تجاویز کے حوالے سے ایک قابل عمل ایکشن پلان مرتب کرکے پیش کرنے اور اقتصادی مشاورتی کونسل کے تحت مختلف شعبہ جات کی علیحدہ علیحدہ ذیلی کمیٹیاں بنانے کی ہدایت کی جو ان شعبوں کے حوالے سے قابل عمل تجاویز مرتب کرکے پیش کریں گی۔

  • وزیراعظم سے ترکیہ،آذربائیجان اورعالمی شپنگ کمپنی کے وفود کی ملاقاتیں

    وزیراعظم سے ترکیہ،آذربائیجان اورعالمی شپنگ کمپنی کے وفود کی ملاقاتیں

    وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ،آذربائیجان اورعالمی شپنگ کمپنی کے وفود کی ملاقاتیں ہوئیں جن میں توانائی و معدنی شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپرسلان بائیرقطار کی قیادت میں 9 رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر بجلی اویس لغاری، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان صدیوں پر محیط برادرانہ تعلقات پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے حالیہ دورہ پاکستان کو دوطرفہ اقتصادی تعلقات میں بہتری کا باعث قرار دیا۔

    وزیراعظم نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ سمٹ میں ترکیہ کے وزیر اور وفد کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے معاشی تعلقات کو وسعت دینے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش سے متعلق معاہدہ دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید تقویت دے گا جب کہ ملاقات میں دونوں ممالک نے توانائی، خاص طور پر قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ترک وفد نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات کو سراہا اور اس حوالے سے ترکیہ کا کامیاب تجربہ پاکستان کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش کی۔

    ترک وزیر توانائی الپرسلان بائیرقطار نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات اس شعبے کو سرمایہ کاروں کے لیے مزید پرکشش بنا رہی ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں نادر معدنیات کی دریافت اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ترک وزیر نے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت سے پاکستان کے معدنی شعبے کی استعداد کا بخوبی اندازہ ہوا ہے۔

    اسی طرح وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائیل جباروف نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور پاکستان آذربائیجان تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافے پر گفتگو کی ،وزیرِ اعظم نےآذربائیجان کے وفد کو آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کیلئے خیر سگالی کا پیغام دیا ۔

    ملاقات میں معدنیات و کان کنی، تیل کی دریافت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، علاقائی روابط کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر، دفاع، ہاسپیٹیلٹی و سیاحت اور افرادی قوت کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورہءِ آذربائیجان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے، ثقافت، باہمی احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ اپنے دورہ آذربائیجان کے مابین دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ پیش کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کو پاکستان میں تیل کی دریافت، معدنیات و کان کنی، قابل تجدید توانائی اور علاقائی روابط کیلئے انفراسٹرکچر میں موجود سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت دی۔

    وزیرِ اعظم نے اسلام آباد اور باکو کو جڑواں شہر قرار دینے کے بعد اسلام آباد میں بہترین تزئین و آرائش کے اقدامات پر آذربائیجان کی ٹیم کی تعریف بھی کی۔وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے صدر کے متوقع دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت کے حجم کو 2 ارب ڈالر پر پہنچانے کیلئے دونوں ممالک کے مابین اعلی سطح پر گہری دلچسپی اور اقدامات خوش آئند ہیں۔

    آذربائیجان وزیر نے پاکستان کی جانب سے انکے وفد کی شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور تجارت کے فروغ میں آذربائیجان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیااور قابل تجدید توانائی، وائٹ آئل پائپ لائن، سوکار کی پاکستان میں سرمایہ کاری، آذربائیجان کی پاکستان کے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات میں وفد کی پاکستان میں ملاقاتوں، مختلف شعبوں میں تعاون، تجارت کے فروغ، بین الاقوامی شمال-جنوب مواصلاتی کاریڈور، وائٹ آئل پائپ لائن، گورننس کی بہتری کیلئے آسان سہولت مراکز کے پاکستان میں قیام اور آذربائیجان کی پاکستان میں علاقائی روابط کیلئے موٹرویز میں سرمایہ کاری پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    ملاقات میں آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف، نائب وزیرِ معیشت صمد بشیری، نائب وزیرِ توانائی کمال عباسوف اور اعلی سطح آذری حکام کے ساتھ ساتھ وزیرِ خارجہ و نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ علی پرویز ملک، مشیر وزیرِ اعظم سید توقیر شاہ، معاون خصوصی طارق فاطمی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، نیشنل کوآرڈینیٹر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل لیفیٹیننٹ جنرل سرفراز احمد اور متعلقہ اعلی حکام موجود تھے۔

    دوسری طرف وزیراعظم نے عالمی شپنگ کمپنی کی پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے گزشتہ سال اے پی مولر۔میرسک کے ساتھ دستخط کی گئی مفاہمت کی یاداشتوں کو جلد از جلد معاہدوں کی شکل دینے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے عالمی شپنگ کمپنی کے ساتھ میری ٹائم سیکٹر میں اشتراک کے معاہدے کی تشکیل کے عمل کو تیز کرنے کے لئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ بنانے اور ایک ماہ کے اندر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب وقت ہے کہ تمام رکاوٹیں دور کر کے میری ٹائم شعبے کو عالمی مسابقتی معیار پر لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی مولر۔میرسک کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری سے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں وسیع پیمانے پر مثبت تبدیلی آئے گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وسیع سمندری وسائل سے نوازا ہے، اس شعبے کی استعداد سے فائدہ اٹھا کر ان وسائل کو ملک کی بہتری کیلئے استعمال کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عالمی منظر نامہ میں خطے میں تجارت اور نقل و حمل کے لئے پاکستان کی بطور راہداری اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، ملکی معیشت کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ہم خطے میں ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے پاکستان کو ایک قابل اعتبار اور مؤثر اقتصادی راہداری بنائیں ۔

    ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اے پی مولر۔میرسک کو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر رابرٹ میرسک نے وزیر اعظم کو بتایا کہ پوری دنیا میں اے پی مولر۔میرسک کے کلائنٹس نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، اس خطے میں اے پی مولر۔میرسک کا پہلا بحری جہاز 1924 میں آیا تھا اور آج خطے میں پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کسی بھی دور کے مقابلے میں مضبوط ترین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کے لئے اس خطے میں بطور اقتصادی راہداری کلیدی کردار ہے

    جو کہ ہماری کمپنی کے لیے انتہائی اہم ہے۔رابرٹ میرسک نے پاکستان کی سمندری بندرگاہوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بندرگاہوں میں لاجسٹکس کا جدید ترین نظام اور انکو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کر کے خطے میں بذریعہ سمندر تجارت کے لئے ایک منفرد مرکز قائم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ رابرٹ میرسک نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے پر کشش قرار دیا۔

    ملاقات میں عالمی شپنگ کمپنی کے ڈی ای او کیتھ سوینڈسن، ڈنمارک کے سفیر جیکب لینلف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر بحری امور محمد جنید انور چوہدری، وزیراعظم کے مشیر سید توقیر شاہ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

  • وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

    وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں ملک کی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مجموعی امن و امان کی صورتحال ، افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ میں شامل نئے ارکان کو قلمدان سونپ دیے گئے کابینہ ڈویژن نے وزراء اور وزرائے مملکت کے قلم دانوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔

    طارق فضل چوہدری کو وزیر پارلیمانی امور، علی پرویز ملک کو وزیر پیٹرولیم، اورنگزیب خان کچھی کو وزیر قومی ورثہ و ثقافت، خالد مگسی کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔اسی طرح حنیف عباسی کو وزیر ریلوے اور معین وٹو کو وزیر آبی وسائل کا قلمدان دیا گیا ہے، محمد رضا حیات ہراج کو وزیر دفاعی پیداوار، سردار یوسف وزیر کو مذہبی امور، شیزہ فاطمہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، رانا مبشر اقبال کو پبلک افیئر یونٹ اور مصطفی کمال کو نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز کا قلم دان دیا گیا ہے۔ملک رشید احمد وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی بن گئے اور عبدالرحمان کانجو کو وزیر مملکت برائے توانائی کا چارج مل گیا، بیرسٹر عقیل ملک وزیر مملکت قانون و انصاف اور بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت ریلوے مقرر کیا گیا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ

    آفاق احمد کا پانی کا مسئلہ حل اور ڈمپر مافیا کو قابو کرنے کا مطالبہ

    کراچی میں مسلسل 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ،ایم کیو ایم کا شدید ردعمل آ گیا

    اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا دھرنا ، ٹرین سروس معطل

    سابق فاسٹ بولرعمر گل کو غیر ملکی بورڈ نے اہم عہدہ دے دیا

  • شہباز اور نوازشریف کا لندن کا جلد  دورہ متوقع

    شہباز اور نوازشریف کا لندن کا جلد دورہ متوقع

    وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف کا لندن کا دورہ متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق لیگی قیادت 11 اپریل کو لندن پہنچے گی، وزیراعظم بیلاروس کے دورے کے بعد لندن جائیں گے، شہباز شریف تین دن جبکہ نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ نواز شریف لندن سے دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، قیام کے دوران نواز شریف کی کئی اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

    لندن میں میاں نواز شریف کا معمول کا طبی معائنہ ہوگا جبکہ نواز شریف لندن میں پارٹی ورکررز کے اوورسیز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن جانے کا قوی امکان ہے۔

    نہروں کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، شرجیل میمن

    محسن نقوی کی وزیر اعظم سے ملاقات، امن و امان پر بریفنگ

    میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ

    ساڈا کتا،کتا ۔۔۔تے،تواڈا کتا ٹومی ،خدارا لوگوں کو جینے دو،تحریر:ملک سلمان

  • وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی اور وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم آفس کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں سکیورٹی کے لیے اقدامات کی پیشرفت اور افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی پیشرفت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بالخصوص عید الفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔ ملاقات کے دوران متعلقہ وزارت کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، بلوچستان کی اقتصادی و سماجی ترقی، امن و امان کی صورتحال اور وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے آغاز میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا اور درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لیے فراہم کردہ تعاون پر شکریہ ادا کیا اور مزید وسائل و حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔

    ڈاکووں کو سرکاری افسر سے لوٹ مار مہنگی پڑ گئی

  • وزیراعظم پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے، چیئرمین یوتھ پروگرام

    وزیراعظم پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے، چیئرمین یوتھ پروگرام

    اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور پرائم منسٹری یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں چئیرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ شکر الحمداللہ رب العالمین، ‏وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے،شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ ڈھائی سال میں جو کامیابیاں سمیٹی ہیں، اب وہ وقت آ گیا ہے کہ اُن کا فائدہ قوم تک منتقل کیا جائے۔

    رانا مشہود احمد خان نے وضاحت کیے بغیر اس حوالے سے مزید کہا کہ ایک ایسا انقلابی ریلیف پیکج جو پاکستان کے ہر گھر کی خوش حالی یقینی بنائے گا۔

    عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا

    یوسف رضا گیلانی انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

    برطانیہ کا امیگریشن نظام سخت، اب یورپی شہریوں کو بھی اجازت نامہ درکار ہوگا

  • ونڈ فال ٹیکس،چار ہفتوں میں 34.5 ارب سے زائد رقم وصول

    ونڈ فال ٹیکس،چار ہفتوں میں 34.5 ارب سے زائد رقم وصول

    بینکوں سے ونڈ فال ٹیکس وصولی کی مد میں ایک اور بڑی کامیابی، چار ہفتوں میں 34.5 ارب روپے سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع ہوگئی۔

    وزارت قانون وانصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس ضمن میں خصوصی ہدایات جاری کیں تھیں اور ان مقدمات کی پیروی کرنے کے خصوصی احکامات جاری کیے تھے۔سندھ ہائیکورٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے بھی پنجاب میں تمام رجسٹرڈ بینکوں کی درخواستوں پر حکم امتناع ختم کرنے کا فیصلہ سنایا،حکم امتناعی خارج ہونے پر پنجاب کے بینکوں نے آج 11.5 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے ہیں۔تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اس طرح کا اقدام کیا گیا جس سے سرکاری خزانے میں اربوں روپے آئے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو زیرالتوا مقدمات میں فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی۔تین ہفتے پہلے سندھ ہائیکورٹ کے سٹے آرڈر کے ختم ہونے پر بینکوں نے چوبیس گھنٹے کے اندر 23 ارب روپے ایف بی آر میں جمع کرائے تھے ۔واضح رہے 2023 میں بینکوں پر انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 99 ڈی کے تحت ونڈ فال ٹیکس عائد کیا گیا تھا جو غیر معمولی اور اضافی منافع پر لاگو کیا گیا تھا۔

    ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

    نواز شریف کا بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار

    بھارت میں کسانوں کےخلاف کریک ڈاؤن، گرفتاریاں جاری

    نوجوان نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر خود ہی آپریشن کر ڈالا

    نوجوان نے یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر خود ہی آپریشن کر ڈالا

  • وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کی تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرے کااجلاس کل (منگل) کو طلب کیا ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تحریک منظور کر لی گئی۔اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، ان کیمرا اجلاس میں عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ امن وامان کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

    میئر کراچی نے وفاق سے 100 ارب روپے کی مدد مانگ لی

    پارلیمانی سال مکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ جاری

    کراچی: مبینہ ٹارگٹڈ حملہ،،پیپلز پارٹی کے رہنما جاں بحق

    کالجز میں دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد