Baaghi TV

Tag: وزیراعظم شہباز شریف

  • شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا رابطہ، سیاسی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

    شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا رابطہ، سیاسی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

    وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال، سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اور خارجہ پالیسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو سے موجودہ حالات پر مشاورت کی اور سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیا۔ بلاول بھٹو نے بھی قومی اتفاق رائے کی ضرورت پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو عوامی مفاد میں متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہیے۔اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی روکنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جبکہ اسحٰق ڈار نے کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ماضی میں بینظیر بھٹو اور نواز شریف کی بھی ملاقاتیں ہوا کرتی تھیں۔

    حالیہ کشیدگی کم کرنے کے لیے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ہمراہ نواب شاہ پہنچے جہاں صدر آصف علی زرداری نے ان سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اسحٰق ڈار نے صدر زرداری سے پارٹی رہنماؤں کی بیان بازی روکنے کی درخواست کی جس پر صدر نے فوری طور پر اتفاق کیا۔

    اقوام متحدہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

    وفاقی کابینہ کی پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے اور ای سی سی فیصلوں کی توثیق

    وزیراعلیٰ کا کوئی آفیشل استعفیٰ موصول نہیں ہوا، گورنر خیبر پختونخواہ

    سینیٹ میں ہنگامہ آرائی: پی ٹی آئی کا قائم مقام چیئرمین کے استعفے کا مطالبہ

  • آپکو کوسرحد پار دہشت گردی میں شکست دے رہے ہیں،شہباز شریف کا صحافی کو جواب

    آپکو کوسرحد پار دہشت گردی میں شکست دے رہے ہیں،شہباز شریف کا صحافی کو جواب

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی میڈیا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کو سرحد پار دہشت گردی میں شکست دے رہا ہے۔

    پاکستان ٹی وی کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ویڈیو کلپ کے مطابق یہ واقعہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پیش آیا جب ایک بھارتی خاتون صحافی نے بار بار پوچھا کہ آپ سرحد پار دہشت گردی کب بند کریں گے۔ شریف نے مڑ کر سخت لہجے میں جواب دیا: "ہم آپ (بھارت) کو سرحد پار دہشت گردی میں شکست دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم جنگ جیت چکے ہیں اور اب ہم اپنے خطے میں امن چاہتے ہیں، پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے،ہم کشمیری عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ایک دن کشمیری اپنا حق خود ارادیت حاصل کریں گے اور بھارت کا قبضہ ختم ہوگا، تقریباً 80 سالوں سے فلسطینی عوام اسرائیلی ظلم و جبر کا سامنا کررہے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کو اسرائیلی آباد کاروں کی جارحیت کا سامنا ہےجبکہ غزہ میں بھی فلسطینی عورتیں اور بچے اسرائیلی فوج کی درندگی کا نشانہ بن رہے ہیں، غزہ میں فوری اور اسی وقت جنگ بندی ہونی چاہیے، پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جو 1967 کی سرحدوں پر قائم ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

    پاکستان میں وائی فائی 7 کی منظوری، 6 گیگا ہرٹز بینڈ کا اجرا

    مائیکروسافٹ نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی ٹیکنالوجی تک رسائی بند کر دی

    جنرل اسمبلی اجلاس،نیویارک میں نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    غزہ کے انتظامی امور کی قیادت ٹونی بلیئر کو ملنے کا امکان

  • پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے،شہباز شریف

    پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے،شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے، گرین ہاؤس گیسز میں کمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور متبادل توانائی و گرین انرجی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق سمٹ سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت میرے اہل وطن مون سون بارشوں سے شدید متاثر ہیں۔2022 کے تباہ کن سیلاب میں پاکستان کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔عالمی سطح پر کاربن گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، لیکن اس کے باوجود ہم عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

    قبل ازیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی درجہ حرارت میں 1.5 ڈگری کمی کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔موسمیاتی تبدیلیوں سے سماجی اور معاشی چیلنجز بڑھ رہے ہیں۔وعدوں پر عملدرآمد اور متبادل توانائی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    اسحاق ڈار کی جی77 اور چین کے وزارتی اجلاس میں شرکت

    امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کراچی پہنچ گیا

    انڈونیشیا کی غزہ، سوڈان اور یوکرین میں 20 ہزار فوجی بھیجنے کی پیشکش

    مہاتیر محمدپاکستان سےتعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند

  • وزیرِاعظم  نیویارک میں  ڈونلڈ ٹرمپ اور مسلم رہنماؤں کی ملاقات میں شریک ہوں گے، دفترِ خارجہ

    وزیرِاعظم نیویارک میں ڈونلڈ ٹرمپ اور مسلم رہنماؤں کی ملاقات میں شریک ہوں گے، دفترِ خارجہ

    دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور منتخب مسلم رہنماؤں کی ملاقات میں شریک ہوں گے۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِاعظم منتخب اسلامی رہنماؤں کی اس ملاقات میں صدر ٹرمپ کے ساتھ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کریں گے،نیویارک کے اس دورے کے دوران وزیرِاعظم پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے جو 22 ستمبر 2025 سے شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ’اعلیٰ سطح اجلاس‘ میں شریک ہوگا، ان کے ہمراہ وزیرِخارجہ اسحٰق ڈار، دیگر وزرا اور اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔

    دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق،اجلاس میں وزیرِاعظم شہباز شریف عالمی برادری پر زور دیں گے کہ وہ بالخصوص بھارت کے زیرِقبضہ کشمیر اور فلسطین میں طویل قبضوں اور حقِ خودارادیت کی مسلسل محرومی جیسے مسائل کا حل تلاش کرے وہ غزہ کے سنگین بحران کی جانب بھی عالمی توجہ مبذول کرائیں گے اور فلسطینی عوام کی مشکلات ختم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدام کا مطالبہ کریں گےاجلاس کے دوران وہ پاکستان کے نقطۂ نظر کو علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دیگر عالمی مسائل جیسے ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور پائیدار ترقی پر اجاگر کریں گے۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیرِاعظم یو این جی اے کے موقع پر سلامتی کونسل کے اہم اجلاس، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو (جی ڈی آئی) کے اعلیٰ سطح اجلاس اور کلائمیٹ ایکشن کے خصوصی اجلاس سمیت کئی دیگر سرگرمیوں میں بھی شریک ہوں گےاس دوران ان کی متعدد عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِاعظم اس موقع پر اس عزم کو بھی اجاگر کریں گے کہ پاکستان بطور سلامتی کونسل کے رکن تمام ممالک کے ساتھ مل کر یو این چارٹر پر عملدرآمد، تنازعات کی روک تھام، امن کے فروغ اور عالمی خوشحالی کے لیے کام کرتا رہے گا،وزیرِاعظم کی یہ شمولیت پاکستان کے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے ساتھ مضبوط عزم کی عکاسی کرے گی اور امن و ترقی کے مشترکہ اہداف کے لیے پاکستان کی دیرینہ خدمات کو بھی اجاگر کرے گی۔

  • پاکستان بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات چیت چاہتا ہے،وزیراعظم

    پاکستان بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات چیت چاہتا ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات چیت چاہتا ہے-

    لندن میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چار جنگیں ہو چکی ہیں جن پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے، یہ رقم عوام کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ ہونی چاہیے تھی،پاکستان اور بھارت ہمسایہ ہیں جنہیں ساتھ رہنا ہے، لیکن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے کوئی بات چیت ممکن نہیں، پاکستان بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات چیت چاہتا ہے، لیکن مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر دونوں ممالک کے تعلقات استوار نہیں ہو سکتے،ہم کشمیری عوام کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

    تقریب کے دوران وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کی محنت اور قربانیوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چند اشعار بھی سنائےوزیراعظم برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے لندن میں 4 دن قیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی اور تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

    کراچی : مین ہول کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق

    وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے مطابق وزیراعظم کا لندن میں خطاب آج دوپہر نشر کیا جائےگا،تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ وزیراعظم نے پرجوش تقریر میں آپریشن بنیان مرصوص، معیشت اور سفارتی تعلقات پر بات کی۔

    وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے۔ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور غزہ پر خصوصی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

    ٹرمپ کی بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر افغانستان کو سنگین نتائج کی دھمکی

  • وزیراعظم کی ڈپٹی گورنر ریاض سے ملاقات

    وزیراعظم کی ڈپٹی گورنر ریاض سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے۔

    ڈپٹی گورنر ریاض نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، وزیراعظم شہباز شریف اور ڈپٹی گورنر ریاض کے درمیان ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سہ ملکی دورے کا آغاز کر دیا ہے، پہلے مرحلے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں،وزیراعظم سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض کیلئے روانہ ہوئے، ان کے ہمراہ وفد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر ِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔

    اداکارہ عائشہ عمر کے شو لازوال عشق پر عوامی اعتراضات، پیمرا کی وضاحت جاری

    دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات شیڈول ہے، دونوں رہنماؤں میں علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال ہوگا، دوطرفہ امور اور تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

    سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے وزیراعظم برطانیہ جائیں گے جہاں ان کی برطانوی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں، وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ سے 21 ستمبر کو امریکا کے لئے روانہ ہوں گے،نیویارک میں وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، جنرل اسمبلی سے ان کا خطاب 26 ستمبر کو ہوگا۔

    6 ماہ کی حاملہ خاتون سے دیور اور اس کے 2 دوستوں کا گینگ ریپ، مقدمہ درج

  • شہباز شریف قطر کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے وطن روانہ

    شہباز شریف قطر کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے وطن روانہ

    وزیراعظم شہباز شریف قطر کا ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

    قطر کے وزیر ثقافت شیخ عبد الرحمن بن حمد بن جاسم نے دوحہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم کو رخصت کیا۔وزیراعظم نے دوحہ میں منعقدہ ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ اجلاس قطر پر اسرائیلی فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر غور کے لیے طلب کیا گیا تھا۔خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم ممالک کے لیے عرب اسلامک ٹاسک فورس بنانے کی تجویز بھی پیش کی تاکہ مشترکہ طور پر اسرائیلی جارحیت کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کی ۔وزیراعظم نے فلسطین کے مسئلے پر شاہ عبداللہ دوم کی مدبرانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    قطر پر اسرائیلی حملہ، مسلم دنیا متحد ، دوحہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری

    فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سے 100 ارب نقصان کی رپورٹ غلط ہے،ایف بی آر

    پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے مہنگا

    سندھ ،کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹس اور رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل کا آغاز

  • وزیراعظم نے راولپنڈی و اسلام آباد کے سنگم پر ٹی چوک فلائی اوور کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم نے راولپنڈی و اسلام آباد کے سنگم پر ٹی چوک فلائی اوور کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی و اسلام آباد کے سنگم پر ٹی چوک فلائی اوور کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا-

    وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی و اسلام آباد کے سنگم پر ٹی چوک فلائی اوور کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جس کو ڈیڑھ ارب روپے کی مالیت سے 5 ماہ میں مکمل کیا جائے گا،سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ وفاقی دارالحکومت اور اس کے گرد و نواح میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک کلومیٹر طویل یہ فلائی اوور ایکسپریس ہائی وے اور دیگر علاقوں کو ملانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے ساتھ اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے وسیع تر مفاد میں ہوگااسلام آباد سے راولپنڈی کے مسافروں کے لیے ریل کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل میٹرو اور بس سروس، نئی بسیں اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جا چکی ہیں، ریل کی پٹری موجود ہے اور اس منصوبے کے مکمل ہونے سے اسلام آباد اور راولپنڈی کی عوام کے لیے ایک بہترین سہولت فراہم ہوگی۔

    اس موقع پر شہباز شریف نے وزارت ریلوے کو ہدایت کی کہ وہ راولپنڈی اور اسلام آباد کو ریل کے ذریعے منسلک کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کرے تاکہ جڑواں شہروں کے شہریوں کے لیے آمد و رفت کو مزید آسان اور مؤثر بنایا جا سکے،وزیر اعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ اگلی ایس سی او سمٹ کی میزبانی پاکستان کرے گا اور اسی سلسلے میں انہوں نے تیاریوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ابھی سے تیاری شروع کرنی ہوگی اور رہائش کا انتظام کرنا ہوگا اور اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانا ہے۔

  • شہباز شریف قطر کا  دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

    شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کرکے واپس وطن پہنچ گئے.

    وزیراعظم نے امیر قطر سے ملاقات میں پاکستان اور قطر کے دیرینہ تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے قطر کا ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا اور دیتا رہے گا۔ان کی دوحہ میں قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے دوحہ پر بلا جواز اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور قطری امیر اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ملاقات میں اسرائیل کےخطے کے مختلف ممالک پر بلاجواز حملوں پر بات ہوئی، وزیراعظم کی امیر قطر سے ملاقات میں خطے میں امن کے قیام کیلئے مشاورت کی گئی۔

    اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ ہنگامی دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے تھے، جہاں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر مملکت دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمٰن نے ان کا استقبال کیا۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

    گوجرہ: طالب علم کی خودکشی کی کوشش، گھروں میں چوریاں، خاتون کی عزت لوٹنے کی کوشش

  • اسرائیلی حملہ: وزیراعظم ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے، محمد بن سلمان کی آمد بھی متوقع

    اسرائیلی حملہ: وزیراعظم ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے، محمد بن سلمان کی آمد بھی متوقع

    وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے، متحدہ عرب امارات کے صدر دوحا میں موجود ہیں جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بھی آج قطر آمد متوقع ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزراء کے ہمراہ ہنگامی دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحا پہنچے، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ قطر پہنچے ہیں۔

    شہباز شریف کی قطری شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہو گی، پاکستان پہلے ہی اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسلامی اورعرب ملکوں کے متحدہ ردعمل کے لیے قطر میں کانفرنس کا شریک منتظم بننے کی پیشکش کر چکا ہےسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بھی آج دوحا کا دورہ متوقع ہے، سعودی ولی عہد کا قطر کا دورہ پہلے سے طے شدہ نہیں تھا۔

    ادھر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان بھی قطر پہنچ گئے ہیں۔ اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ نے بھی گزشتہ روز قطر کا دورہ کیا تھا۔

    غزہ کی زمین فلسطینیوں کی ہے اور ان کے حقوق ناقابلِ تنسیخ ہیں، محمد بن سلمان

    واضح رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحا میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیاحماس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیلی حملے میں حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ رہی تاہم مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ خلیل الحیا کے مشیر اور بیٹے سمیت 5 افراد شہید ہو گئے،امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فون کر کے قطر پر حملے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا دوحا پر حملے کا فیصلہ غیر دانشمندانہ تھا۔

    قطری وزیراعظم کا نیتن یاہوکو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ