Baaghi TV

Tag: وزیراعظم عمران خان

  • وزیراعظم 23 فروری سے روس کا 2 روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم 23 فروری سے روس کا 2 روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 23 فروری سے روس کا 2 روزہ دورہ کریں گے-

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان 23 فروری کو 2 روزہ دورہ پر روس جائیں گے عمران خان 23 فروری کی شام کو ماسکو پہنچیں گے روس کے نائب وزیر خارجہ وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کریں گے ، ماسکو آمد پر انہیں گارڈ آف آنر دیا جائے گا –

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات کریں گے دو طرفہ کانفرنس اس دورے کے اہم نکات میں سے ہے، پاکستان اور روس کے درمیان باہمی وقار اور اعتماد پر مبنی دو طرفہ تعلقات موجود ہیں دو طرفہ سمٹ میں دونوں ملکوں کے رہنما افغانستان کی صورت حال، اسلاموفوبیا سمیت باہمی اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے وزیر اعظم کے دورہ روس سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مذید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

    سرکاری دورے کے دوران دونوں ممالک میں باہمی تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں جس میں دونوں ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن اور توانائی کے منصوبوں پر مذاکرات ہوں گے اور معاشی تجارتی اور سرمایا کاری کے منصوبوں کاجائزہ لینے کے لیے مشترکہ کمیشن کا اجلاس بھی ہوگا۔

    خیال رہے کہ طویل عرصہ بعد پاکستان کے کسی حکومتی سربراہ کے دورہ روس پر دنیا بھر کی توجہ مرکوز ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، حماد اظہراورفواد چوہدری کے علاوہ قومی سلامتی مشیر معیدد یوسف ہوں گے۔

    دوسری جانب اینکر پرسن کامران خان نے وزیر اعظم عمران خان کےروس کے دورے کی ٹائمنگ پر تحفظات ظاہر کردیئے ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کامران خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کا وقت انتہائی غلط ہے، اس وقت ایک لاکھ 90 ہزار روسی فوجی یوکرین پر حملہ کرنے کو تیار بیٹھے ہیں، یورپ میں کسی بھی وقت جنگ شروع ہوسکتی ہے۔

    انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کے دورے کے دوران ہی پیوٹن نے یوکرین پر حملے کا حکم دے دیا تو پھر کیا ہوگا، ویسے بھی پیوٹن کی افغان جنگ کے وقت سے ہی پاکستان کے ساتھ کچھ اچھی یادیں وابستہ نہیں ہیں۔

  • وزیراعظم کی ازدواجی زندگی بارے بے بنیاد درخواست پر نجم سیٹھی کو جرمانہ

    وزیراعظم کی ازدواجی زندگی بارے بے بنیاد درخواست پر نجم سیٹھی کو جرمانہ

    وزیراعظم عمران خان کا نجم سیٹھی کے خلاف ہرجانے کا کیس،ازدواجی زندگی سے متعلق غلط بیانی کے کیس میں صحافی نجم سیٹھی کو جرمانہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نجی زندگی سے متعلق غلط بیانی پر صحافی نجم سیٹھی کے خلاف ہرجانے کے کیس میں بے بنیاد درخواست دینے پر نجم سیٹھی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

    آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ایک اور ملاقات طے

    نجم سیٹھی کی جانب سے ہرجانے کا کیس خارج کرنے کی استدعا کی گئی نجم سیٹھی کی جانب سے ہرجانے کے کیس سے فرار کی کوشش ناکام، وزیراعظم کے وکیل عبداللہ بابر اعوان کی کیس خارج کرنے کی مخالفت کی عدالت نے عبداللہ بابر اعوان کے دلائل پر نجم سیٹھی کی درخواست مسترد کر دی-

    وزیراعظم اور خاتون اول سے متعلق بے بنیاد الزامات پر نجم سیٹھی کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کیا گیا تھا-

    تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو وزیراعظم کس پارٹی کا ہو گا ؟ بلاول کا بڑا اعلان

    واضح رہے کہ اگست 2019 میں معروف قانون دان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی عائلی زندگی کے بارے میں پراپیگنڈہ کرنے پر سینئر صحافی نجم سیٹھی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے وزیراعظم نے انہیں نجم سیٹھی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    قتدار میں آنے کے بعد جو سب سے زیادہ جملہ ادا کیا وہ "گھبرانا نہیں ہے”

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہتک عزت آرڈیننس 2002 کے دفعہ 4 کے تحت دعویٰ تیار کر کے اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں جمع کرا دیا ہے جعلی خبروں کے حوالے سے کسی طور نرمی نہیں برتی جا سکتی، ٹی وی پر بیٹھ کر قانون و اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے اور افراد کی ساکھ مجروح کرنے کی کوششوں کا رستہ روکنا ہو گا وزیراعظم کے وکیل نے امید ظاہر کی تھی کہ نجم سیٹھی عدالت میں اپنے دعویٰ کے دفاع کے لیے پیش ہوں گے۔

    خاور مانیکا کا بیٹا موسی شراب کیس میں گرفتار

  • اقتدار میں آنے کے بعد جو سب سے زیادہ جملہ ادا کیا وہ "گھبرانا نہیں ہے”

    اقتدار میں آنے کے بعد جو سب سے زیادہ جملہ ادا کیا وہ "گھبرانا نہیں ہے”

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہم نے حکومت کی بھاگ دوڑ سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، اقتدار میں آنے کے بعد جو سب سے زیادہ جملہ ادا کیا وہ تھا ’”گھبرانا نہیں ہے” –

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں قومی ای پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب حکومت میں آیا تو کابینہ کو کہا گھبرانا نہیں ہے، آج اپوزیشن کو کہتا ہوں گھبرانا نہیں ہے اور جب دورہ ویسٹ انڈیز پر جاتے تھے تو ٹیم کو کہتا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے سب سے زیادہ جو جملہ استعمال کیا وہ یہی ہے کہ گھبرانا نہیں ہے۔

    سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

    وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں دہرے معیار تعلیم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا معیار تعلیم کئی حصوں میں تقسیم ہے جس کی مثال دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں نہیں ملتی ملک میں یکساں تعلیمی نظام ہی ترقی کا ضامن ہے، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان، بھارت سے پیچھے رہ گیا ہے کیونکہ ہمارا تعلیم کا سسٹم نوجوانوں کو اوپر نہیں آنے دیتا-

    وزیر اعظم عمران خان نے رجسٹرڈ فری لانسرز پر ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے مختلف شعبوں کو مراعات فراہم کی گئی ہے آئندہ ایک دو سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ دو ارب تک پہنچ جائیں گی سب کو پتہ ہے کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے مسائل کا سامنا تھا رجسٹرڈ فری لانسرز کے لیے زیروٹیکس کر دیا ہے –

    سدھر جاؤ، وقت تیزی سے نکل رہا ہے

    انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں بہت سارے لوگ ارب پتی بن گئے ہیں، دنیا بھر میں لوگ آئی ٹی کے شعبوں رہتے ہوئے اپنی صلاحیت اور آمدنی کو بڑھا رہے ہیں میں نے بل گیٹس کو پاکستان آنے کی دعوت دی بل گیٹس نے پاکستان کی پولیو کے معاملے پر بہت مدد کی ہے اور خطیر رقم خرچ کی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی یوتھ کے لیے آئی ٹی انڈسٹری اہم ہے دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جا رہی ہے پاکستان کے لیے بھی اپنے ادارتی نظام کو ڈیجیٹلائزیشن کرنا بہت ضروری ہے ورنہ ہم پہلے ہی ترقی کی شرح میں پیچھے ہیں اور مزید تنزلی کا شکار ہوجائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا بھر دنیا بھر میں نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں آنے والے دنوں میں خوشخبری دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو جب موقع ملتا ہے یہ آگے بڑھتے ہیں۔

    آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسزکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سےملاقات

  • ملکی معاشی ترقی کیلئے صنعتی شعبے کی ترقی نہایت ضروری ہے،وزیراعظم

    ملکی معاشی ترقی کیلئے صنعتی شعبے کی ترقی نہایت ضروری ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معاشی ترقی کیلئے صنعتی شعبے کی ترقی نہایت ضروری ہے-

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت صنعتی شعبے کی ترقی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صنعتی شعبے کی موجودہ استعداد اور ترقی کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں وفاقی وزراء شوکت فیاض ترین، اسد عمر، خسرو بختیار، حماد اظہر، گرورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی۔

    راولپنڈی میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن ، 150 سے زائد افراد گرفتار،1 لاکھ سے زائد پتنگیں برآمد

    اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میں کورونا وبا کے باوجود صنعتی شعبے نے خاطر خواہ ترقی کی جس کی سب سے بڑی دلیل ٹیکسٹائل انڈسٹری کا اپنی مکمل استعداد پر کام کرنا ہے مینیوفیکچرنگ سیکٹر اس وقت جی ڈی پی کا 12.79 فیصد ہے جبکہ حکومت اسے بڑھا کر 25فیصد کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے مینیوفیکچرنگ سیکٹر کی ترقی سے ملک میں روزگار کی فراہمی اور مجموعی طور پر ملکی معاشی حالت کو بہتر کرنے میں معاونت حاصل ہوگی۔

    گورنر پنجاب کا چِھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ کوسماجی وفلاحی خدمات کے اعتراف میں گورنر…

    مزید بتایا گیا کہ حکومت نے صنعتوں کی موجودہ استعداد کو بڑھانے، یونٹس کو فعال کرنے، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پلانٹ اور مشینری میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے جامع لائحہ عمل تیار کیا ہے، جس پر عملدرآمد ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے اس کے علاوہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعت کی ترقی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

    شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کو اوپن چیلنج

    وزیر اعظم نے صنعتوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ حکومت ملکی صنعتی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعت کیلئے ملک میں پہلی مرتبہ ایس ایم ای پالیسی کا اجرا کیا گیا، کورونا وبا کے دوران حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت صنعتوں کا پہیہ چلتا رہا-

  • پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ محفوظ

    پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ محفوظ

    اے ٹی سی اسلام آباد میں پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی

    اے ٹی سی اسلام آباد ملزمان کی درخواست پر فیصلہ 9 مارچ کو سنائے گا ،پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اسد عمر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے،وفاقی وزیر اسد عمر نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اپنی حاضری لگوائی اسد عمر حاضری لگوا کر واپس روانہ ہو گئے

    اے ٹی سی کے جج محمد علی ورائچ نے کیس کی سماعت کی پی ٹی آئی کے وکیل نے مقدمہ کا متن عدالت میں پڑھ کر سنایا،پراسیکیوٹرفاخرہ سلطان نے عدالت میں کہا کہ ہمیں ملزمان کی بریت پر کوئی اعتراض نہیں ، پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں پرویزخٹک، شفقت محمود راجہ خرم نواز،خرم شہزاد سمیت 11 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،

    اے ٹی سی اسلام آباد میں جہانگیر خان ترین کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ جہانگیر خان ترین کی بریت کی درخواست الگ ہے؟ وکلا نے کہا کہ جہانگیر خان ترین اور پرویز خٹک کی بریت کی الگ الگ درخواست ہے،جہانگیر خان ترین کوحاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت دیدی گئی ،وکیل نے کہا کہ دلائل بھی بریت کی درخواست میں پہلے والے ہی ہیں،جہانگیر خان ترین کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی،اے ٹی سی اسلام آباد نے کہا کہ اگلی سماعت پر ہم فیصلہ کر دینگے،

    واضح رہے کہ اس کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بری کر دیا گیا تھا،انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے فیصلہ سنایا تھا،صدارتی استثنا کے باعث صدرمملکت عارف علوی کی حد تک کیس داخل دفترہے ،اس سے قبل عدالت عمران خان کو ایس ایس پی تشدد کیس میں بری کرچکی ہے۔ صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر، شفقت محمود، صوبائی وزیر علیم خان، جہانگیر ترین بھی مقدمہ میں ملزم نامزد ہیں

    واضح رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی اور مبینہ طور پر پی ٹی وی پر حملہ کیا۔ اس دوران شاہراہِ دستور پر تعینات پولیس اہلکاروں اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی اور پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے 50 مظاہرین نے مبینہ طور پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عصمت اللہ جونیجو کو حملہ کر کے زخمی کیا تھا۔

    پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراعظم کی بریت پر عدالت کا بڑا فیصلہ آ‌گیا

    پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو او ایس ڈٰی بنا دیا گیا

    پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس،پارلیمنٹ کا جنگلہ کیوں توڑا گیا تھا؟ وکیل نے بتا دیا

    اسلام آباد پولیس نے ان تمام واقعات کے مقدمات عمران خان، طاہر القادری، عارف علوی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود اور راجہ خرم نواز گنڈاپور کے خلاف درج کئے جن میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں

  • انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کیلئے ای وی ایم کی مخالفت کی جاتی ہے،وزیراعظم

    انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کیلئے ای وی ایم کی مخالفت کی جاتی ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کی جاتی ہے۔

    باغی ٹی وی: سماجی تابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر مستردشدہ ووٹوں کا مسئلہ سامنے آیا ہے بڑی تعداد میں مستردشدہ ووٹوں کے مسئلے کی وجوہات ڈبل اسٹیمپنگ وغیرہ ہیں 2013 کے انتخابات پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی۔

    2 سال پہلے فوت ہونے والے شخص کی ضمانت کی درخواست خارج


    انہوں نے کہا کہ مخالف ووٹوں کو مسترد کر کے انتخابات میں ہیرا پھیری کی جاتی ہے اور یہ وجوہات میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے اسٹیٹس کو ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کی مخالفت کرتا ہے۔

    وزیراعظم لاہور پہنچ گئے،خانیوال واقعہ پر لیں گے بریفنگ

    واضح رہے کہ 13 فروری کو بلدیتی انتخابات میں جے یو آئی (ف) نے پی ٹی آئی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ 23 نشستیں حاصل کیں ہیں خیبر پختونخوا میں میں ری پولنگ کے غیر حتمی نتائج کے مطابق 17 اضلاع میں 5 سٹی کونسل اور61 تحصیلوں کے الیکشن ہوئے جس میں جے یوآئی 3 سٹی میئرکے ساتھ 23 نشستیں حاصل کرکے سب سے آگے رہی جبکہ پاکستان تحریک انصاف 1 سٹی مئیرکیساتھ 19 نشستوں سے دوسرے ، 9 آزاد امیدوار تیسرے ، اے این پی 1 سٹی میئر سمیت7 تحصیل چیئرمین کیساتھ چوتھے، مسلم لیگ ن 3، جماعت اسلامی اورتحریک اصلاحات نے دودونشستیں حاصل کیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے حصے میں ایک نشست آئی۔

    محسن بیگ کی گرفتاری،مولانا فضل الرحمان،بلاول،سحر کامران و دیگر کی مذمت

    یاد رہے کہ انیس دسمبر کو پہلے مرحلے کے انتخابات میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کئی پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

  • وزیر اعظم نے اسٹیٹ بنک کی طرف سے ملک کے پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کا اجراء کر دیا

    وزیر اعظم نے اسٹیٹ بنک کی طرف سے ملک کے پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کا اجراء کر دیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسٹیٹ بنک کی طرف سے ملک کے پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم "راست” کا اجراء کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راست پروگرام اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے شہریوں، کاروبار اور حکومتی اداروں کے مابین رقوم کی ترسیل و ادائیگی کیلئے بنایا گیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔


    راست کے تحت کم مالیت کی ریٹیل ادائیگیاں اور رقوم کی منتقلی ڈیجیٹل طریقے سے تیز اور سہل ہوں گی۔ یہ مختلف مالیاتی اداروں کو وقت کی بچت کے ساتھ کم لاگت سے مرکزی سسٹم تک رسائی و رابط قائم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

    اسلام آباد میں انسٹنٹ پیمنٹ سسٹم راست کے اجرا کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خیبرپختونخوامیں اس لیے ووٹ ملےکیونکہ ہم نے وہاں غربت کم کی، پاکستان میں تھوڑی غربت کم ہوئی اسےکامیابی سمجھتا ہوں، ہماری اولین ترجیح غریب کو اوپر لانا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امیرترین ممالک میں بھی غربت میں اضافہ ہوا ہے، ایف بی آر میں بھی جدید نظام متعارف کروائیں گے، امیر طبقہ ٹیکس نہیں دیتا، بینک والے سوٹ اورانگریزی دیکھ کر لوگوں کوقرضے دیتے ہیں وام ملک کی طاقت ہوتی ہے، ہم عوام کو ڈیجیٹل نظام کی طرف لے جانے کے خواہاں ہیں، 22 کروڑ آبادی کو اثاثہ بنا کر جدید نظام سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں، عام لوگوں تو بینکوں سے ڈرتے تھے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محنت کش کے پاس بینکوں کے چکر لگانے کا وقت نہیں، ہمیں دنیا میں آگےبڑھنے کیلئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاناہوگا، راست کی تیاری میں اسٹیٹ بینک کا بہترین کردار ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے وطن پیسے بھجوانا مشکل ترین مرحلہ ہوتاہے، اوورسیز پاکستانیوں کی وجہ سے ہی ترسیلات زر کی بہتری میں اہم کردارہے۔

    گزشتہ سال راست کے کاروبار و سرمایہ کاری کی سطح پر اجراء اور کامیابی کے بعد اس کا عام آدمی کی سہولت کیلئے شہریوں کی سطح پر اجراء کیا جا رہا ہے راست کے اجراء سے عام آدمی کی بنکنگ چینلز اور الیکٹرانک ٹرانزیکشنز تک رسائی فوری اور آسان ہوگی۔

  • بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں ان کا کوئی سیاسی اثر و رسوخ نہیں، فرخ حبیب

    بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں ان کا کوئی سیاسی اثر و رسوخ نہیں، فرخ حبیب

    وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، ان کا کوئی سیاسی اثر و رسوخ نہیں-

    باغی ٹی وی : وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، ان کا کوئی سیاسی اثر و رسوخ نہیں، اس کے پیچھے وہی لوگ ہیں جو بے نظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کی کردار کشی کیا کرتے تھے گھٹیا حرکتوں والوں کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ باز آجائیں، بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی خبریں چلوائی جاتی ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ذاتی حملوں پر مشتمل مخصوص مہم پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعظم اور خاتون اول میں علیحدگی کی خبریں، حقیقت سامنے آ گئی

    وزیراعظم عمران خان نے ذاتی حملوں پر مشتمل مخصوص مہم پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی حملوں پر مشتمل مہم گھٹیا اور نا قابل برداشت ہے، مادرپدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور خاتون اول کے درمیان کشیدگی اوربشریٰ بی بی کے ناراض ہوکر لاہور چلے جانے کی خبریں سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر چلائی جارہی ہیں۔

    پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی انتقال کر گئے

    تاہم گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں ناراضی اور علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی تھی۔

    اس حوالے سے بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، خاتون اول میرے گھر قطعاً قیام پذیر نہیں، وہ بنی گالا اسلام آباد میں گھر پر موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے کہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں پر جھوٹ بولا جائے۔

    وزیراعظم نے میاں چنوں واقعے کی رپورٹ طلب کر لی

  • وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات

    وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاک فوج سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا-

    جبکہ اس سے پہلے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایوان صدر میں ملاقات کی ملاقات میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا آرمی چیف نے صدر مملکت کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا مسلح افواج ملک سے عسکریت پسندوں اور شرپسندوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

    صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات

    اس موقع پر صدر مملکت نے سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع میں عسکریت پسندوں کے خلاف حالیہ کارروائیوں میں اپنی جانیں قربان کیں۔

    انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ ہر قسم کی مشکلات کے خلاف قومی سرحدوں کا دفاع کیا۔

    مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم کے انتہائی قریبی دوست سے ملاقات

    قبل ازیں ایرانی وزیر داخلہ نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی ، ایرانی سرحدی گارڈز کے سربراہ احمد علی گودرزی اور پاکستان میں ایرانی اتاشی مصطفی قنبر پور اور پاکستانی فوج اور سکیورٹی فورسز کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایرانی وزیر داخلہ کے مابین اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات اور دونوں ممالک کے سرحدی امور اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا-

    نواز شریف بیمار ہوکر گئے صحت یاب ہوکر لوٹیں گے،مولانا فضل ا لرحمان

  • عامر لیاقت کی تیسری شادی:وزیراعظم نے کیا نصیحت کی؟

    عامر لیاقت کی تیسری شادی:وزیراعظم نے کیا نصیحت کی؟

    پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے تیسری شادی پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی نصیحت کے بارے میں بتایا ہے۔

    باغی ٹی وی : شادی کے بعد عامر لیاقت نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کو طلاق نہیں دی اور نہ ہی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور کے خلع کے کاغذات پر دستخط کیے عامر لیاقت حسین نے شادی اور طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کرنا خاصہ مشکل ہے لیکن طلاق دینا اور چھوڑ دینا زیادہ آسان ہے، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنی سابقہ بیویوں کو نہیں چھوڑا۔

    وزیراعظم اور خاتون اول میں علیحدگی کی خبریں، حقیقت سامنے آ گئی

    انہوں نے کہا کہ نہ میں نے بشریٰ کو طلاق دی اور نہ ہی طوبیٰ کے خلع کے کاغذات پر دستخط کیے، بشریٰ نے خود طلاق کا اعلان کیا ہے میں نے انہیں نہیں دی میں کسی عدالت نہیں گیا، میں طلاق اور خلع کو اچھا نہیں سمجھتا، اللہ تعالیٰ نے شادیاں کرنے کا کہا ہے، طلاق اور خلع دینے کا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ طلاق اور خلع کے معاملات ان دونوں نے خود ہی دیکھے، میں اس میں شامل نہیں تھا جس پر میزبان نادر علی نے پوچھا کہ ایسے طلاق ہوجاتی ہے؟ جواب میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ مجھے اس بارے میں علم نہیں لیکن میں کسی عدالت نہیں گیا۔

    واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 کو بتایا تھا کہ شوہر نے انہیں فون پر طلاق دی تھی جب کہ طوبیٰ نے حال ہی میں 9 فروری کی شب سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ خلع لے رہی ہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

    اس دوران انھیں دانیہ سے شادی پر وزیراعظم سے ہوئی گفتگو پربھی بات کی دوران انٹرویو عامر لیاقت نے بتایا کہ عمران خان مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں، میری غلطیوں کو بھی انھوں نے نظر انداز کیا ہے اور عمران خان نے میری ایسی غلطیاں بھی نظر انداز کی جو نہیں کرنا چاہیے تھیں لیکن انھوں نے کیں، یہ ان کی مجھ سے محبت ہی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے تیسری شادی پر مجھ سے پوچھا کہ شادی ہوگئی؟ میں نے کہا جی تو انھوں نے سوال کیا کہ کون سی والی ہے ؟میں نے جواب دیا ’ تیسری ‘ جس کے بعد وزیراعظم نے مجھ سے کہا کہ’ بس یہیں تک رکھنا‘۔

    عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ مجھ میں اب ایک منفی تبدیلی آگئی ہے اور وہ یہ کہ میں خاموش رہتا ہوں اور برداشت کر لیتا ہوں، پہلے یہ میں نہیں کرتا تھا جو ہوتا تھا کہہ دیتا تھا۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل عامر لیاقت حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے تیسری شادی کی اطلاع دی تھی جس کے بعد ان کی بیٹی دعا کا بھی ردعمل سامنے آیا تھا۔

    افغانستان سے کروڑوں روپے کی منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام