Baaghi TV

Tag: وزیراعظم محمد شہباز شریف

  • وزیراعظم کی خلیجی ممالک کو اشیائے خور و نوش برآمد کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی خلیجی ممالک کو اشیائے خور و نوش برآمد کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم شہباز شریف نے خطے کی بدلتی صورت حال کے پیش نظر ملکی غذائی ضروریات کے لیے اشیائے خورونوش کی طلب اور رسد کی مکمل نگرانی کی ہدایت کردی ہے۔

    اتوار کو وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر ملک میں غذائی صورت حال اور وافر اشیاء کی برآمدت پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں موجود اشیائے خورونوش کے موجودہ ذخائر اور پیداوار پر بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں اشیائے خورو نوش کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور کسی بھی چیز کی قلت نہیں، پاکستان کے زرعی شعبے بشمول زرعی اجناس، گوشت، پولٹری، ڈیری اور سی فوڈ میں برآمد کی وسیع استعداد موجود ہے۔

    آپریشن غضب للحق: چترال میں پاک افغان سرحد پر طالبان کی بادانی پوسٹ تباہ

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی سپلائی چینز متاثر ہونے سے خطے میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے، موجودہ صورت حال میں خلیجی ممالک کو درکار اشیائے خورو نوش کی فراہمی اور ان کے غذائی تحفظ کا خیال رکھا جائے، اشیاء کی خلیجی ممالک میں برآمد کے لیے جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، اشیائے خورونوش کی برآمد کرتے وقت اعلی معیار یقینی بنایا جائے۔

    وزیرِ اعظم نے ہدایت دی ہے کہ پاکستانی غذائی ضروریات کو متاثر کئے بغیر وافر مقدار میں موجود اشیاء خورونوش کی خلیجی ممالک میں برآمد کیلئے جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، برادر خلیجی ممالک میں اشیاء خورونوش کی برآمد کرتے وقت اعلیٰ معیار یقینی بنایا جائےپی این ایس سی بحری راستے کے ذریعے برادر خلیجی ممالک میں اشیاء خورونوش برآمد کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

    وزیرِاعظم نے اس حوالے سے کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کر دی جو روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے گی جب کہ انہوں نے برادر خلیجی ممالک میں تعینات سفیران و ٹریڈ افسران کو متحرک رہنے کی ہدایت کردی۔

    ملک بھر میں عیدالفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

    اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء جام کمال خان، رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں صوبائی چیف سیکریٹریز اور متعلقہ شعبے کی نجی ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

  • پاکستان میں جیم اسٹونز کے ذخائر کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے ،وزیراعظم

    پاکستان میں جیم اسٹونز کے ذخائر کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے ،وزیراعظم

    وزیراعظم نے اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں مجوزہ جیم اسٹون سینٹرز کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے-

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں قیمتی پتھروں اور معدنیات کے فروغ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں جیم اسٹونز کے ذخائر کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ان قیمتی پتھروں کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جا سکے۔

    وزیراعظم نے اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں مجوزہ جیم اسٹون سینٹرز کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے اسلام آباد جیم اسٹون سینٹر کو اگست 2027 تک مکمل کرنے اور اس میں جدید ٹیکنالوجی، ویلیو ایڈیشن سروسز، سرٹیفیکیشن، انکیوبیشن سینٹر اور ٹریڈ سینٹر کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتیں جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں اجلاس میں جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ، نئی منظور شدہ پالیسی پر عملدرآمد اور اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی بتایا گیا کہ جیو فینسنگ سائینٹفک روڈ میپ پر کام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے-

  • وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کی تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

    وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کی تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

    وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان فضائیہ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی ہے،انہوں نے کامیاب تجربے پر پاک فضائیہ کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور میزائل سسٹم پر کام کرنے والے سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    وزیراعظم نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے پاک فضائیہ کی پیشہ مہارت، لگن اور غیر متزلزل عزم کی پذیرائی کی اور کہا کہ تیمور ویپن سسٹم کی بدولت ملک کا دفاع مزید مستحکم ہو گا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پاکستان کی دفاعی صنعت کی تکنیکی پختگی، جدت اور خود انحصاری کی نشاندہی کرتا ہے تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری، تکنیکی برتری اور قومی سلامتی کے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے ۔

    پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

    وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر پاکستان ایئرفورس کو مبارکباد دی ہے کہا کہ تیمورویپن سسٹم پاکستان ایئر فورس کا ایک نمایاں کارنامہ ہے،پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں آزمائی ہوئی ہیں پاک فضائیہ نے حال ہی میں اپنی صلاحیتوں سے دشمن کے دل میں دھاک بٹھائی ہے تیمور ویپن سسٹم دفاعی صلاحیتوں میں خود انحصاری کا اعلان ہے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے وزیراعلیٰ سندھ نے شریک یونٹس، سائنسدانوں ، انجینئرز کی اہم خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

    قبل ازیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان فضائیہ کو کامیاب تجربے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقامی سطح پر جدید ہتھیاروں کی تیاری قومی صلاحیت، عزم اور ادارہ جاتی مہارت کی واضح عکاس ہےپاک فضائیہ کی اس کامیابی سے ملکی دفاع مزید مضبوط اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی ذمہ دارانہ دفاعی پالیسی کو تقویت ملی ہے۔ یہ کامیابی قومی دفاع میں خود انحصاری کے سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

    بھارتی وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ،بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں، پاکستان

    اپنے بیان میں صدر زرداری نے سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کی محنت، پیشہ ورانہ لگن اور قومی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ دفاعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے۔

  • وزیراعظم  کا کولاچی میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    وزیراعظم کا کولاچی میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کولاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن کے دوران سات خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور آپریشن کے دوران ارض وطن کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے نائیک یاسر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    وزیراعظم نے شہید کے بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر کی دعا کی،وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر افسران و جوان ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے، قوم اپنے بہادر افسران و جوانوں کی ارض وطن کی خاطر عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سٹیٹ بینک کی طرف سے شرح سود میں 50 بیسس پوائنٹس میں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے کاروباری برادری اور عام آدمی کی بہتری کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔

    پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے حکومتی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے،وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی اور سیکرٹری خزانہ اور ان کی ٹیم پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے کوششوں پر لائق تحسین ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام ہے اور پاکستان ترقی کی سمت میں گامزن ہے،معاشی استحکام کیلئے کاروباری برادری اور عوام نے قربانیاں دیں،الحمدللہ معاشی بہتری سے عوام کو جس قدر ممکن ہے، ریلیف فراہم کر رہے ہیں،شرح سود میں کمی اور قرضے کم لاگت پر ملنے سے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار سب سے زیادہ مستفید ہوں گے۔

  • وزیرِاعظم  کی سعودی ولی عہد  سے ملاقات، علاقائی امور پر گفتگو

    وزیرِاعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، علاقائی امور پر گفتگو

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پرائم منسٹر آفس کے مطابق ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور دونوں ممالک کے سینئر وزرا شریک تھے۔وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی 9ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچے، جہاں ان کا استقبال ریاض کے نائب گورنر اور سعودی و پاکستانی سفیروں نے کیا۔ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں عالمی رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور دیگر شعبوں کے نامور لوگ شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے جہاں وہ پائیدار ترقی، اقتصادی شمولیت، جدت اور عالمی جغرافیائی سیاست میں تبدیلیوں پر ہونے والی گفتگو میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

    وزیراعظم اپنے دورے کے دوران سعودی قیادت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی

    2028 کے انتخابات میں بطور نائب صدر حصہ نہیں لوں گا،ٹرمپ کا اعلان

    این سی سی آئی اے کے متعدد افسر لاپتا، دفاتر کی صورتحال سنگین

    کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان پر مشاورت

    کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان پر مشاورت

  • پاکستان امن چاہتا ہے مگر سرحد پار دہشت گردی کا سامنا ہے، وزیراعظم

    پاکستان امن چاہتا ہے مگر سرحد پار دہشت گردی کا سامنا ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور غزہ امن معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو آج شام ملائیشین ہم منصب کا ٹیلی فون موصول ہوا۔ انہوں نے حالیہ دورۂ کوالالمپور کے دوران ملائیشیا کی قیادت اور عوام کی جانب سے فراہم کی گئی گرمجوش میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ دورے کے دوران طے پانے والے معاہدے، خصوصاً حلال گوشت کی برآمدات اور باہمی تعاون کے دیگر شعبے، پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے گئے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ملائیشین ہم منصب کو شرم الشیخ میں ہونے والی غزہ امن معاہدے کی دستخطی تقریب میں اپنی شرکت سے آگاہ کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے اس امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے فلسطینی عوام کی تکالیف میں کمی، انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام میں مدد ملے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران پاک۔افغان سرحدی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے، تاہم اسے افغان سرزمین سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا مسلسل سامنا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ افغان حکام ایسے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں جو پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے افغان حکام کی درخواست پر دوحہ میں مذاکرات کی سہولت کے لیے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، تاہم تمام دہشت گرد گروہوں بشمول فتنۃ الخوارج، فتنۃ الہندستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بی ایل اے کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے تاکہ سرحدی علاقوں میں امن بحال کیا جا سکے۔ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن و استحکام کی بحالی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کی پیشکش کی

    پی سی بی نے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے لیے زمبابوے کو فائنل کر لیا

  • شہباز شریف اور کویتی ولی عہد کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    شہباز شریف اور کویتی ولی عہد کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور کویت کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے امیرِ کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور کویت ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، جبکہ حالیہ سیلاب کے بعد کویت کے اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی مثبت پیش رفت پر اطمینان ظاہر کیا گیا اور وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، لائیوسٹاک، افرادی قوت کی برآمد اور صحت کے شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان رواں برس کے آخر میں کویتی ولی عہد کے سرکاری دورے کا منتظر ہے، جس کی تاریخیں سفارتی ذرائع سے طے کی جا رہی ہیں۔کویتی ولی عہد نے فلسطینی عوام پر مظالم کو بے نقاب کرنے اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور کثیر جہتی فورمز پر قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

    آئی سی سی نے امریکی کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی

    9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی دو درخواستیں خارج

    پاکستان اور ہنگری کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    ‘غزہ انسانیت اور عالمی ضمیر کا قبرستان بن چکا ہے، اسحٰق ڈار

    جسٹس جہانگیری نے بطور جج کام سے روکنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

  • شہباز شریف سے بیلاروس کے وزیر داخلہ  کی ملاقات

    شہباز شریف سے بیلاروس کے وزیر داخلہ کی ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بیلاروس کے وزیر داخلہ ایون کبراکوو نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

    وزیراعظم نے معزز مہمان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ بیلاروس کا ذکر کرتے ہوئے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ وزیراعظم نے خوشی کا اظہار کیا کہ آج پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ہنر مند افراد کی ملازمتوں سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان کا منتظر ہے۔

    ایون کبراکوو نے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم کو صدر بیلاروس کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ بیلاروس پاکستان کے ساتھ زراعت اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل چوہدری سالک حسین سے ہونے والی ملاقاتوں کو تعلقات کے فروغ کے لیے انتہائی مفید قرار دیا۔

    وفود کی سرگرمیاں اور معاہدے
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ بیلاروس کے وفد نے نادرا کا دورہ بھی کیا۔ وزیر سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ ہنر مند پاکستانیوں کو بیلاروس بھجوانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں جس کے بعد اس عمل کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ بیلاروس پاکستانی ہنر مند افراد کو میڈیکل اور سماجی تحفظ کی سہولیات بھی فراہم کرے گا۔

    وزیراعظم سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کی ملاقات

    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر کا استعفیٰ

  • وزیراعظم  سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر  کی ملاقات

    وزیراعظم سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کی ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر مساتو کانڈا نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

    وزیراعظم نے مساتو کانڈا کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور پاکستان کے ساتھ اے ڈی بی کی دیرینہ شراکت کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک ہمیشہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں ایک قابلِ اعتماد شراکت دار رہا ہے۔ اے ڈی بی کی بڑے منصوبوں میں شمولیت پاکستان کی معیشت میں انقلابی تبدیلی لاسکتی ہے۔ انہوں نے ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور معدنیات کے شعبوں میں شراکت داری کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

    وزیراعظم نے وفد کو حکومت کی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا جن میں ٹیکس محصولات میں اضافہ، توانائی کے شعبے کی بہتری، مالی استحکام، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات، غیر ہدف شدہ سبسڈی میں کمی اور سماجی تحفظ میں اضافہ شامل ہیں۔صدر مساتو کانڈا نے پاکستان کے ساتھ بینک کی طویل وابستگی کو سراہا اور جامع اصلاحات کرنے پر حکومت پاکستان کی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی، ماحولیاتی تبدیلی کے شعبے اور ادارہ جاتی اصلاحات میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری، وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور اعلیٰ سرکاری افسران شریک تھے۔

    سیالکوٹ: صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا نشیبی علاقوں کا دورہ، عوام کے نقصان کے ازالے کا اعلان

    پنجاب میں سیلابی صورتحال، ریلوے نے ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی

  • وزیراعظم سے جاپانی بینک کے وفد کی ملاقات

    وزیراعظم سے جاپانی بینک کے وفد کی ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان کے بین الاقوامی تعاون بینک کے شعبہ مائننگ اور میٹل فائنانس کے ڈائریکٹر جنرل تارو کاٹو نے ملاقات کی-

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان صنعت و تجارت میں ماضی کا اشتراک انتہائی مثبت رہا ہے، پاکستان اور جاپان معاشی تعاون کی تجدید نو کے لیے پرعزم ہیں اور حکومت جاپانی سرمایہ کاروں اور بینکوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں جاپانی ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے پاکستان خاطر خواہ فائدہ حاصل کر سکتا ہے انہوں نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے اور بین الاقوامی سرمایہ کار پہلے ہی پاکستان کے بڑے معاشی اور ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں، پاکستان کی کم لاگت والی افرادی قوت سرمایہ کاروں کو مسابقتی ماحول فراہم کرتی ہے اور حکومت ملک کو سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور پرکشش بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

    ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری بچی کی پیدائش

    اس موقع پر جاپان کے بین الاقوامی تعاون بینک کے ڈائریکٹر جنرل تارو کاٹو نے حکومت پاکستان اور عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں اور بینکوں کی پاکستان میں معاشی منصوبوں میں دلچسپی بڑھ رہی ہے اور جاپان تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

    آبی گزرگاہوں پر قبضہ کرنے والوں کو پھانسی دینے کی تجویز