Baaghi TV

Tag: وزیراعظم محمد شہباز شریف

  • وزیراعظم شہباز شریف سے لیبیا کے کمانڈر ان چیف کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

    وزیراعظم شہباز شریف سے لیبیا کے کمانڈر ان چیف کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ ابو قاسم ہفتار نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران وزیراعظم نے لیبیا کے کمانڈر ان چیف اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔اس اہم ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

    ملاقات کے دوران دفاع، تربیت، سلامتی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    برطانیہ کی روس پر نئی پابندیاں، 20 سے زائد مبینہ جاسوس اور ہیکرز نشانے پر

    چین میں 300 پاکستانی طلبہ کی زرعی ٹریننگ مکمل، وزیراعظم کا تعاون پر اظہار تشکر

    پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد سرپلس

    لاس اینجلس میں زور دار دھماکا، بم اسکواڈ کمپاؤنڈ میں 3 افراد ہلاک

  • وزیراعظم سے ایتسالات گروپ کے سی ای او کی ملاقات،  مزید سرمایہ کاری کی پیشکش

    وزیراعظم سے ایتسالات گروپ کے سی ای او کی ملاقات، مزید سرمایہ کاری کی پیشکش

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایتسالات گروپ کے سی ای او حاتم داویدار کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ایتسالات گروپ کو پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کی دعوت دی اور یقین دہانی کروائی کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ تعلقات مشترکہ ثقافت، مذہبی اقدار اور بھائی چارے پر مبنی ہیں، اور اماراتی کمپنیاں طویل عرصے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔سی ای او حاتم داویدار نے وزیراعظم کو حالیہ سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان پالیسیوں کے باعث پاکستان میں بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے سازگار کاروباری ماحول میسر آیا ہے۔

    حاتم داویدار نے بتایا کہ ایتسالات گروپ گزشتہ 19 سال سے پاکستان میں کامیابی سے کام کر رہا ہے اور مستقبل میں مزید طویل المدتی اور کامیاب سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایتسالات میں 10 ہزار سے زائد پاکستانی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، جو پاکستان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

    لیاری سانحے کے بعد خستہ حال عمارتوں کے خلاف کارروائی، ایس بی سی اے متحرک

    ٹی 20 سیریز: بابر، رضوان اور شاہین کو آرام دیے جانے کا امکان، حارث رؤف زخمی

    ٹی 20 سیریز: بابر، رضوان اور شاہین کو آرام دیے جانے کا امکان، حارث رؤف زخمی

    لندن بم دھماکوں کے 20 سال مکمل، سینٹ پال کیتھڈرل میں دعائیہ تقریب

  • وزیراعظم  کا  بارشوں کی صورتحال پر چیئرمین این ڈی ایم اے سے رابطہ

    وزیراعظم کا بارشوں کی صورتحال پر چیئرمین این ڈی ایم اے سے رابطہ

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

    رابطے کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک میں حالیہ مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کی۔وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ بالخصوص بالائی علاقوں میں تمام صوبائی حکومتوں سے قریبی رابطے میں رہیں اور ہر ممکن معاونت فراہم کریں۔

    وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ ریسکیو ادارے، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومتیں ایک دوسرے سے مربوط رابطے میں رہیں اور متوقع خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔انہوں نے شہریوں کو موسمی خطرات سے بروقت آگاہی کے لیے موبائل فون پیغامات کے ذریعے وارننگ جاری کرنے کی بھی ہدایت دی۔

    آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، کامیاب سفارتی دوروں پر وفد کو خراج تحسین

    وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، کامیاب سفارتی دوروں پر وفد کو خراج تحسین

    باغی ٹی وی : وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے سفارتی وفد کی امریکا، برطانیہ اور یورپ میں ہونے والی اہم ملاقاتوں اور سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔

    بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِاعظم کو حالیہ سفارتی دوروں میں بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے اور پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے وفد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بلاول بھٹو سمیت تمام اراکین کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا، جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، مشیر رانا ثناء اللہ، معاونین خصوصی طلحہ برکی اور طارق فاطمی سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری، شیری رحمان، ڈاکٹر مصدق ملک، حنا ربانی کھر، سینیٹر بشریٰ انجم بٹ، سینیٹر فیصل سبزواری، انجینئر خرم دستگیر، جلیل عباس جیلانی اور تہمینہ جنجوعہ پر مشتمل وفد نے قومی جذبے سے پاکستان کے مؤقف کی ترجمانی کی، جس کا اعتراف بین الاقوامی سطح پر بھی کیا جا رہا ہے۔ وفد نے پہلگام سے سندھ طاس معاہدے تک تمام معاملات کو احسن انداز میں دنیا کے سامنے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل، قوم کی دعاؤں اور افواجِ پاکستان کی عسکری مہارت سے بھارت کو اپنے جنگی جنون کی بھاری قیمت چکانی پڑی۔

    وزیراعظم نے اس موقع پر بجٹ 2025-26 کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں تنخواہ دار طبقے سمیت تمام طبقات کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے، اور بجٹ سازی میں پاکستان پیپلز پارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کا تعاون قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سب کی مشترکہ رہنمائی، مشاورت اور تعاون سے پاکستان داخلی و خارجی چیلنجز پر قابو پائے گا، ان شاء اللہ!

    کراچی میں جمعہ سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    چین ایران سے تیل خرید سکتا ہے، یہ میرے لیے باعث فخر ہے، صدر ٹرمپ

    ایران، اسرائیل جنگ بندی کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

    ایران کا حملہ قطر کے خلاف نہیں ، امریکی مداخلت کا جواب تھا، صدر مسعود پزشکیان

  • وزیراعظم  کی  زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس

    وزیراعظم کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

    اجلاس کو جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی وزیراعظم نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لیے بہترین طبی سہولیات اور جدید ترین طبی تحقیق کے لیے آلات سے لیس اسپتال ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل میں 100 فیصد شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی-

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے چین، ترکیہ، جنوبی کوریا اور سنگاپور میں روڈ شوز منعقد کیے گئے، ان روڈ شوز میں عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں نے جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے دو کانفرنسوں کا انعقاد بھی کیا گیا جن میں 10 ممالک کی 33 کمپنیوں نے شرکت کی، جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 600 کنال اراضی کے حصول کا عمل تیزی سے جاری ہے، ماہرین/کنسلٹنٹس کی تعیناتی کے لیے بین الاقوامی سطح پر اشتہار دیا جا چکا ہے۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال، چیئرمین پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

  • وزیراعظم  کی یو اے ای کے صدر  سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران یو اے ای کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان سے اہم ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بھائی چارے، اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مبنی تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے تعمیری کردار پر شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں یو اے ای کے مثبت کردار کو سراہا۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت اور مختلف سطحوں پر جاری رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔

    ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔

    بھارت نے پاک سرحد کے جنوبی حصے میں فضائی مشق کیلئے ایک روزہ فضائی حدود مخصوص کر دی

    اڈیالہ جیل میں قیدی سے بدفعلی اور قتل، 4 مجرموں کو دو، دو بار سزائے موت کا حکم

    احمد آباد طیارہ حادثہ: وزیراعظم، نواز شریف، بلاول بھٹو سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

  • وزیرِاعظم  2 روزہ دورے پر  سعودی عرب پہنچ گئے

    وزیرِاعظم 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    اسلام آباد:وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر 2 روزہ دورے سعودی عرب پر اسلام آباد سے جدہ پہنچ گئے۔

    وزیرِاعظم کا دورہ 5 اور 6 جون کا ہے، وہ عیدالاضحی سعودیہ عرب میں گزاریں گے، اسی دن وزیرِاعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان خصوصی ملاقات ہوگی دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت اور سرمایہ کار ی، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوگی۔

    وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گےایک اعلیٰ سطح وفد بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ سعودی عرب کے دورہ کررہا ہے۔

    شملہ معاہدہ ختم ، کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے،خواجہ آصف

    بھارت سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، وزیراعظم

    اللہ صبر کرنے والوں کو پورا ثواب عطا کرتا ہے، خطبہ حج

  • وزیراعظم  سے  بیلا روس کے وزیر دفاع کی ملاقات

    وزیراعظم سے بیلا روس کے وزیر دفاع کی ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بیلا روس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن (Lt General Victor Khrenin) کی زیر قیادت سات رکنی وفد نے ملاقات کی-

    وفد میں پاکستان میں تعینات بیلا روس کے سفیر عزت مآب آندرے میٹیلسٹا (H.E. Andrei Metelista) ، بیلا روس کے کمانڈر ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفینس میجر جنرل آندرے لکیانووچ (Major General Andrei Lukyanovich) اور بیلا روسی وزارت دفاع کے حکام شامل تھے.

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان بہترین دو طرفہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں ، ہم بیلا روس کے ساتھ معاشی شراکت داری کی مزید ترویج کے خواہاں ہیں ،زرعی مشینری کی تیاری کے حوالے سے بیلاروس کی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں بیلاروس کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاعی شعبوں میں بھی تعاون کو مزید مستحکم بنایا جائے گا –

    وزیراعظم نے کہا کہ اس سال میرے دورہء بیلاروس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے جن کی بدولت دو طرفہ تعلقات میں مزید وسعت آئے گی ،وزیراعظم نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،وزیراعظم نے بیلا روس کے وفد کو جنوبی ایشیاء میں حالیہ کشیدہ صورتحال پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا –

    پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی جس کا مثبت جواب دینے کی بجائے بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئےپاکستان پر حملہ کیا، شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں بے گناہ معصوم شہری شہید ہوئے 10 مئی کو پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا

    بیلاروس کے وزیر دفاع نے وزیراعظم کو بیلاروسی صدر کے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا.

    بیلاروسی نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن اور استحکام کے خواہاں ہیں میرے اور میرے وفد کے دورہء پاکستان کا مقصد بیلاروس اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر پیشرفت کو مزید آگے بڑھانا ہے پاکستان-بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی کو سراہتے ہیں ،بیلا روسی وزیر دفاع نے پاکستان میں شاندار استقبال اور پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

    ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔

  • وزیراعظم کی دیامیر بھاشا ڈیم کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت

    وزیراعظم کی دیامیر بھاشا ڈیم کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت

    اسلام آباد:وزیراعظم کہاہے کہ ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہےانہوں نے ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا مؤثر نظام قائم کرنے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دیا میر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل کے امور پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی روابط رانا ثناءاللہ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت بڑھانے، زراعت کے لیے درکار پانی کی فراہمی اور سیلاب کی روک تھام کے لیے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے جس کے لیے پانی کے اسٹوریج بڑھانے اور پانی کے مؤثر استعمال کی ضرورت ہے، وزیراعظم نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری طور پر حل کرنے اور منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت کی۔

  • وزیراعظم  کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات

    وزیراعظم کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دو روزہ دورۂ ایران کے دوران آج تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء محسن رضا نقوی اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے سپریم لیڈر کے لیے گہرے احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم دنیا کی ممتاز شخصیت ہیں اور امت مسلمہ ان کی رہنمائی کی طرف دیکھتی ہے۔ وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور بھارتی جارحانہ عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے ایران کی قیادت کی بروقت حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے۔ انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔وزیراعظم نے ایرانی قیادت کی امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات میں دور اندیشی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعمیری معاہدہ طے پائے گا، جس سے خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔

    سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کی خوشحالی و ترقی کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں پیش کیں۔وزیراعظم نے سپریم لیڈر کی علامہ اقبال سے عقیدت اور ان کے افکار سے وابستگی کو سراہتے ہوئے انہیں جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

    واضح رہے کہ یہ ملاقات پاک-ایران تعلقات کو ایک نئی جہت دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔