Baaghi TV

Tag: وزیراعظم

  • اگر ریاست کو نہ بچایا ہوتا تو کہاں کی سیاست اور کہاں کا بجٹ،وزیراعظم

    اگر ریاست کو نہ بچایا ہوتا تو کہاں کی سیاست اور کہاں کا بجٹ،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے سیاست کو داؤ پر لگاکر ریاست کو بچایا، اگر ریاست کو نہ بچایا ہوتا تو کہاں کی سیاست اور کہاں کا بجٹ،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیچھلی حکومت نے سیاست کو بچانے کے لیے معیشت کو داؤ پر لگایا،ہم نے اپنی سیاست کو قربان کرکے ریاست کو ڈیفالٹ سے بچایا،اللہ کا شکر ہے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس لگنے پر احتجاج جائز ہے انکا کہنا درست ہے کہ کیا ہم ہی لوگ ٹیکس دینے کیلئے رہ گئے ہیں اور جن کے پاس بے پناہ وسائیل ہیں،وہ جو اربوں ڈالرز لے جاتے ہیں ان پر ٹیکس کیوں نہیں لگایا جاتا، رئیل اسٹیٹ کے کاروبار پر ٹیکس لگنا درست عمل ہے لیکن اس پر مزید ٹیکس لگنا چاہیے،

    وزیراعظم شہباز شریف کی عمران خان پر کڑی تنقید
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوے دن میں کرپشن کا خاتمہ کرنیوالوں کے اپنے کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈل سامنے آگئے۔ تین سو ارب ڈالر واپس لانے کا دعویٰ کرنیوالوں نے برطانوی کرائم ایجنسی کی مہربانی سے 190 ملین پاونڈز پر بھی ہیرا پھیری سے ہاتھ صاف کردیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی تحریک انصاف نے کہا تھا میں مرجاونگا لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاونگا۔ لیکن کئی ماہ کی تاخیر کے بعد آئی ایم ایف کے پاس وہ گئے ایک مہنگا پروگرام لیا اور پھر اپنی حکومت جاتے دیکھ کر اسی پروگرام کو سیاست کی نذر کردیا گیا،

    وزیراعظم کا 200 یونٹ والے صارفین کو اگلے تین ماہ کے لئے رعایت دینے کا اعلان
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 200 یونٹ والے صارفین کو اگلے تین ماہ کے لئے رعایت دے رہے ہیں، 94 فیصد بجلی صارفین کو ریلیف دینے جارہے،اس پر حکومت کے 50 ارب خرچ ہونگے،بجلی کے 200 یونٹس استعمال کرنے والے اڑھائی کروڑ گھریلو صارفین کیلئے 3 ماہ کے الیکٹریسٹی بلز میں 4 سے 7 روپے فی یونٹ بجلی سستی کی جا رہی ہے جس کیلئے 50 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں یہ رقم ڈویلپمنٹ فنڈز سے نکالی جا رہی ہے۔

    پاکستان کو اللہ نے سورج کی شعاعوں سے مالا مال کیا ہے، فائدہ نہ اٹھانا کفران نعمت ہے،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں تیل کی قیمت اوپر جارہی تھی مگر عدم اعتماد سے بچنے کےلیے تیل کی قیمت کم کرکے معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، آئی ایم ایف کے ساتھ 3 سالہ پروگرام کررہے اس میں کوئی راز نہیں ہے،ایک مقتدر ادارے نے بتایا کراچی بندرگاہ پر سالانہ 1200 ارب کی درآمدی ٹیکس کی چوری ہو رہی ہے،حکومت پاکستان صوبوں سے ملکر دن رات محنت کرے گی،ہم جلدازجلد10لاکھ ٹیوب ویل کوشمسی توانائی پرلائیں گے،آج دنیامیں سولرانرجی کم ترین قیمتوں پرمہیا ہے،پاکستان میں 10 لاکھ ٹیوب ویل بجلی پر چل رہے ہیں،ساڑھے تین ارب کے تیل کی لاگت سےیہ چل رہے، قومی خزانے پر یہ بہت بڑا بوجھ ہے، اس کو سولر پرلائیں گے، دوتین ماہ پہلے فیصلہ کر لیا تھا کہ تیل پر چلنے والے ٹیوب ویل کے لئے بزنس ماڈل بنانا ہے، کسانوں کو قرضے دیں گے اور جلد سے جلد دس لاکھ ٹیوب ویل کو شمسی توانائی پر لے کر آئیں گے،پاکستان کو اللہ نے سورج کی شعاعوں سے مالا مال کیا ہے، فائدہ نہ اٹھانا کفران نعمت ہے، اس بجٹ میں یقینا ٹیکسز لگے ہیں اور جو اشرافیہ ہے امرا ہیں ان کے اوپر ٹیکس بعض نئے ایریاز میں پہلی بار لگامثال کے طور پر زمین کاجو کام کرتے ہیں، سارا سال سرمایہ کاری رہتی ہے، زمین کی قیمتیں بڑھتی رہتی ہے، بیٹھے بٹھائے منافع ملتا ہے، پھر منافع کہاں لے جاتے تفصیل پر نہیں لے جاتا، اس پر ٹیکس لگایا، سو ارب آمدنی کی توقع ہے،

    وزیرِاعظم سے برطانوی ایجوکیشنسٹ اور برطانوی وزیرِاعظم کے ڈیلیوری یونٹ کے سابق سربراہ سر مائیکل باربر کی زیرِ قیادت وفد کی ملاقات
    قبل ازیں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ایجوکیشنسٹ اور برطانوی وزیرِاعظم کے ڈیلیوری یونٹ کے سابق سربراہ سر مائیکل باربر کی زیرِ قیادت وفد کی ملاقات ہوئی ہے،وفد میں برطانوی فارن، ڈویلپمنٹ اور کامن ویلتھ آفس کی ڈائریکٹر جو موئیر، اور سینئر گورننس ایڈوائزرز نوید عزیز اور میٹ کلینسی شامل تھے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی دو طرفہ تعلقات ہیں جو کہ دہائیوں پر محیط ہیں اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ برطانیہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کر رہا ہے اور پاکستان کا اہم شراکت دار ہے ہم برطانوی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کے آپس کے روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔حکومت پاکستان کی معاشی بحالی کے لئے مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو سمیت معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔حکومتی اخراجات میں کمی کے حوالے سے غیر فعال اداروں کو ختم کیا جا رہا ہے اور ڈاؤن سائیزنگ کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ برآمدات اور ٹیکس بیس میں اضافے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔پاکستان سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت سے متعلقہ برآمدات کے حوالے سے بے پناہ استعداد ہے۔

    وفد کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے حوالے سے ٹاسک مینیجمنٹ سسٹم کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔سر مائیکل باربر نے حکومت کے معاشی بحالی کے پلان کی تعریف کی اور کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے حوالے سے ٹھیک سمت میں جا رہی ہے۔امید ہے آپ کی موثر قیادت میں پاکستان جلد ہی معاشی مشکلات قابو پانے میں کامیاب ہو گا۔وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو ہر شعبے میں بھرپور مدد اور تعاون فراہم کرے گا۔ پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

    موسمیاتی شعبے میں سرمایہ کاری سے ماحولیات کے تحفظ میں مدد ملے گی، صدر مملکت

    مارگلہ ہلز میں آتشزدگی،سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کانوٹس

    موسمیاتی تبدیلی،پرواز میں ہچکولے،رخ موڈ دیا گیا، 30 مسافر زخمی

    سپریم کورٹ، موسمیاتی تبدیلی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب

    سابق سینیٹر جمال خان لغاری کی رومینہ خورشید عالم سے ملاقات

    ہم ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں،رومینہ خورشید عالم

    امن کی فاختہ میڈیا ، چھوٹی سی خبر کسی کی زندگی تباہ بھی کر سکتی ، بچا بھی سکتی ، رومینہ خورشید عالم

    موسمیاتی ایکشن میں صنفی شمولیت کیلیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔رومینہ خورشید عالم

    موسمیاتی تبدیلی پردنیا سے امداد نہیں تجارت چاہیے،رومینہ خورشید عالم

    گرمی کی لہر،مون سون کیوجہ سے سیلاب کے خطرات،عوامی آگاہی مہم شروع کرنیکا حکم

  • اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی وزیراعظم سے ملاقات

    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی وزیراعظم سے ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) عزت مآب فلیپو گرانڈی (H.E. Filippo Grandi) نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں وزیراعظم نے یو این ایچ سی آر کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کا حوالہ دیتے ہوئے چار دہائیوں سے زائد عرصے سے افغان مہاجرین کی میزبانی میں اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کی حمایت کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ متعدد چیلنجز کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ افغان مہاجرین کی انتہائی عزت اور وقار کے ساتھ میزبانی کی ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری افغان مہاجرین کی اتنی بڑی آبادی کی میزبانی کرنے سے پاکستان پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کے لیے اور اس مسئلے کے دیرپا حل کے لیے اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے یو این ایچ سی آر پر زور دیا کہ وہ افغان مہاجرین کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایک پائیدار حل کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغان مہاجرین کی محفوظ اور باوقار وطن واپسی حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے مسئلے میں عالمی برادری پاکستان کو درپیش سماجی و اقتصادی چیلنجوں اور سلامتی کے خطرات کو مد نظر رکھے۔

    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے گزشتہ کئی دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر حکومت پاکستان کو مثالی مہمان نوازی کے لیے خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ یو این ایچ سی آر افغان مہاجرین کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر 7 سے 9 جولائی 2024 تک پاکستان کے دورے پر ہیں۔

    کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

    نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

    انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

    سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

  • تین سال بعد دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تو ڈوب مرنے کا مقام ہے،وزیراعظم

    تین سال بعد دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تو ڈوب مرنے کا مقام ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں بلوچستان کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق بلوچستان سےمل کرصوبے کے 28 ہزارٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرے گا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہر سال70 سے 80 ارب روپے بجلی کے بلز کی مد میں ادا کئے جارہے ہیں، بلوچستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہیں جس کی کی وجوہات ہیں، اگر500 ارب کی سبسڈی کا پیسہ بلوچستان کی ترقی خوشحالی پر لگا ہوتا تو یہاں ترقی ہوتی،بلوچستان کے27 ہزار ٹیوب ویلوں پر پورا دن بجلی آنی چاہئے، بلوچستان سے 1 ہزار افراد زرعی ٹریننگ کے لیے چین بھجوائیں گے، بلوچستان کے نوجوان اعلی تعلیم یافتہ ہوں گے تو ترقی میں اہم کردارادا کریں گے، چین میں آئی ٹی کی تربیت میں بھی بلوچستان کے طلبا کے لیے 10 فی صد اضافی کوٹہ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں، اگر انہوں نے 3 ماہ میں کام کرلیا تو انکی عوامی پذیرائی کروائیں گے، وفاق نے بلوچستان میں دانش اسکولوں کے لیے بجٹ میں فنڈز رکھے ہیں،بلوچستان میں فاصلے بہت ہیں اس کے لیے وسائل چاہئیں، جو بلوچستان اور پاکستان کی خیرخواہی چاہتا ہے تو ہم اس کو گلے لگائیں گے، ہم نے عام آدمی کو ریلیف دینا ہے، وفاق، بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے آپ کے ساتھ ہے، اگر بلوچستان اور کے پی میں سرمایہ کاری لانی ہے تو سکیورٹی ہماری سب سے پہلی ضرورت ہے، ہم دہشت گردی کے ناسور کو مل کر ختم کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری تھی، قرضوں نے ہماری نسلوں کو بھی گروی رکھ دیا ہے، قرضوں سے جان چھڑانے کے لیے وفاق، صوبے اور متعلقہ ادارے کام کریں گے تو آنے والی نسلیں دعائیں دیں گے، اگر تین سال بعد دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تو ہمارے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے،ہم سب مل کر چیزوں کو بہتر کریں گے، ہم نے اسی ماہ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کرنا ہے، تلخ فیصلہ نہ کیے تو دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی محرومیوں کو دور کرکے اسکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے۔بلوچستان کیلئے وفاقی حکومت نے دانش سکولوں کے قیام کے لیے حالیہ بجٹ میں فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ دانش سکولوں کو صوبے کی ڈویژنل سطح تک وسعت دی جائے تاکہ اس سے پورے صوبے کے طلباء مستفید ہوں۔امید ہے کہ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں پوری صوبائی کابینہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں مزید کردار ادا کرینگے

    بلوچستان کی صوبائی کابینہ نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کو صوبے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور یہاں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

    وزیرِاعظم محمدشہبازشریف نےبلوچستان کےتمام زرعی ٹیوب ویلزکی سولرآئیزیشن کاتاریخی اجراء کر دیا،وفاقی حکومت بلوچستان حکومت کےساتھ مل کربلوچستان کےتقریباً 28ہزاربجلی پرچلنےوالےٹیوب ویلز کوسولرپرمنتقل کرے گی،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 55ارب روپے کےاس منصوبےکا70 فیصدوفاقی جبکہ30 فیصد بلوچستان حکومت اداکرےگی

    وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان کی الگ الگ ملاقات
    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں گورنر بلوچستان نے وزیرِاعظم کی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی پر انکا شکریہ ادا کیا۔گورنر بلوچستان نے وزیرِاعظم کو صوبے کے انتظامی امور اور امن و امان کی صوتحال سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِاعلیٰ بلوچستان، سرفراز احمد بگٹی کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے وزیرِاعظم کو صوبے کے انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

    قبل ازیں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے۔کوئٹہ پہنچنے پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیرِاعلی بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے وزیرِاعظم کا استقبال کیا۔وزیرِاعظم سے کوئٹہ میں بلوچستان کی کابینہ اور ارکانِ پارلیمان ملاقات کریں گے۔وزیرِاعظم کوئٹہ میں بلوچستان کے کسانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی اور بلوچستان حکومت کی جانب سے ایک تاریخی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔وفاقی وزراء جام کمال خان، اعظم نذیر تارڑ سردار اویس خان لغاری، عطاء اللّٰہ تارڑ، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

  • پاکستان چین کی ترقی سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے،وزیراعظم

    پاکستان چین کی ترقی سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے،وزیراعظم

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ دورہ چین میں طے پائے تعاون کے معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی

    اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء جام کمال خان، عطاء اللہ تارڑ، عبدالعلیم خان، سردار اویس خان لغاری، ڈاکٹر مصدق ملک، رانا تنویر حسین، محمد اورنگزیب، احسن اقبال، وزیرِ مملکت شزہ فاطمہ خواجہ، معاون خصوصی طارق فاطمی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے پاکستان کی ہر مشکل و کڑے وقت میں مدد کی. چینی اعلی قیادت نے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے کے دوران مثالی مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا. چین دنیا کی ایک مضبوط معیشت بن کر ابھرا ہے، پاکستان چین کی ترقی سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے.چین سے انفارمیشن ٹیکنالوجی، مواصلات، معدنیات وکان کنی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے. ان شعبوں میں پاک چین تعاون کے فروغ سے معاشی ترقی، علاقائی روابط کی مضبوطی اور دونوں مملک کے تعلقات مزید گہرے ہونگے. دورہِ چین کے دوران طے شدہ معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد میں کسی بھی قسم کا تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا.چین میں طے پائے تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کی خود نگرانی کرونگا.

    اجلاس میں‌دوران بریفنگ بتایا گیا کہ حال ہی میں چینی جوتا ساز کمپنیوں کے ایک وفد نے پاکستان میں اپنے کارخانے منتقل کرنے کے حوالے سے پاکستان کا دورہ کیا. اس شعبے میں چینی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں 5 سے 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی استعداد موجود ہے.پاکستان جوتا ساز کمپنیوں کی ایسوسی ایشن چینی کمپنیوں کے ساتھ ان کے کارخانے پاکستان میں منتقل کرنے کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہے. زرعی شعبے کی 12 معروف چینی کمپنیاں رواں برس پاکستان میں منعقد ہونے والے فوڈ اینڈ ایگری ایکسپو میں بھی بھرپور حصہ لیں گی.

    وزیرِ اعظم نے زرعی شعبے میں جدید تربیت کیلئے پاکستان سے ایک ہزار طلبہ کو سرکاری وظیفے پر چین بھیجنے کے حوالے سے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا. اور ہدایت کی کہ چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر چین بھیجا جائے، بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے طلباء و طالبات کو پروگرام میں خصوصی ترجیح دی جائے. چین میں جدید زرعی تربیت کیلئے طلباء کو آئندہ تعلیمی سمیسٹر سے ہی بھیجنے کا آغاز کیا جائے. اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کے دورہءِ چین کے دوران طے پانے والے معاہدوں کے نتیجے میں 100 سے زائد چینی کمپنیاں پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ پاکستان میں کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے رابطے میں ہیں. اجلاس کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے ہواووے کی جانب سے 3 لاکھ طلباء کی فنی تربیت، کاروبار کی سہولت کیلئے ون اسٹاپ آپریشن اور اسمارٹ گورننس و اسمارٹ سٹی پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا. وزیرِ اعظم نے واپڈا کو داسو اور دیامر بھاشا پر چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے سیف سٹیز کے قیام کی ہدایت کی،وزیرِ اعظم نے ان منصوبوں کو جلد پائہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت دے دی.

    وزیرِ اعظم کو پاکستان میں چین کی جانب سے مختلف مواصلاتی ڈھانچے، بجلی اور گوادر میں منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا. وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ گوادر کو خطے میں تجارتی راہداری کا مرکز بنانے کیلئے گوادر بندرگاہ، گوادر ہوائی اڈے اور گوادر صنعتی زون کی ترقی کیلئے اقدامات کو تیز کیا جائے. چینی شمسی پینلز اور آلات بنانے والی کمپنیوں سے پاکستان میں انکے کارخانے منتقل کرنے کیلئے مزاکرات میں تیزی لائی جائے.

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

  • پیٹرولیم اور گیس کمپنیوں کا پاکستان میں  5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

    پیٹرولیم اور گیس کمپنیوں کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے پیٹرولیم اور گیس کے شعبے کی تلاش و پیداواری کمپنیوں کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے

    ملکی و غیر ملکی پیٹرولیم اور گیس کے تلاش و پیداواری شعبے نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر دیا،پیٹرولیم اور گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیوں نے پاکستان میں آئندہ تین سال میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا، وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ آپ پہلے وزیرِاعظم ہیں جو سنجیدگی سے اس شعبے پر توجہ دے رہے ہیں.پیٹرولیم اور گیس کی تلاش و پیداواری شعبے کو مشاورتی عمل کا حصہ بنانے، ان کے مسائل سننے اور ان کا سنجیدگی سے حل ڈھونڈنے پر آپ کے مشکور ہیں۔

    وفد نے اجلاس کو بریفنگ دی اور کہا کہ تین سال میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پیٹرولیم اور گیس کی پاکستان میں تلاش کیلئے 240 جگہ کھدائی کی جائے گی۔

    وزیرِاعظم نے پیٹرولیم اور گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیوں کو آف شور ذخائر ڈھونڈنے کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مقامی سطح پر تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش ہماری اولین ترجیح ہے۔ پاکستان تیل اور گیس کی درآمد پر ہر سال اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔مقامی ذخائر سے پیداوار سے پاکستان کا قیمتی زرمبادلہ بچے گا اور عام آدمی کیلئے ایندھن اور گیس سستے ہونگے۔

    وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو شعبے کے تمام مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیرِاعظم نے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی جس میں متعلقہ حکام، سیکرٹریز اور ماہرین شامل ہونگے۔کمیٹی شعبے کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد ملک میں پیٹرولیم و گیس کے ذخائر کی تلاش و ترقی کیلئے پرکشش پالیسی تشکیل دینے کیلئے تجاویز مرتب کرے گی۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِاعظم کی شعبے کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی وجہ سے پیٹرولیم اور گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیاں آئندہ تین برس میں پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔ اس سرمایہ کاری سے ملک کی تیل اور گیس کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ اس وقت پاکستان میں مقامی طور پر پیٹرولیم کی یومیہ پیداوار 70998 بیرل جبکہ 3131 MMSCFD گیس پیدا کی جا رہی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بنک نے اجلاس کو بتایا کہ وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایت پر تیل اور گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیوں کے منافع کی مد میں تمام ترسیلاتِ زر ان کے ممالک میں بھجوائی جا چکی ہیں۔

    وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو شعبے کے تمام مسائل حل کرنے اور تشکیل شدہ کمیٹی کو پالیسی تجاویز جلد پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ملاقات میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سید محسن رضا نقوی، انجینئر امیر مقام، احسن اقبال، سردار اویس خان لغاری، گورنر اسٹیٹ بنک جمیل احمد، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، وزیرِاعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل، چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

    موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

  • اللہ کرے بانی پی ٹی آئی بھی اپنے بیان پر قائم رہیں،عطا تارڑ

    اللہ کرے بانی پی ٹی آئی بھی اپنے بیان پر قائم رہیں،عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کادورہ تاجکستان اور قازقستان انتہائی کامیاب رہا،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایس سی اور فلسطین کے معاملے پر وزیر اعظم کا موقف تاریخی تھا ، اس سے پہلے کسی نے فلسطین کاز پر اتنی پر زور بات کبھی نہیں کی ،حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کیلئے پر امید ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے کے اچھے نتائج آئیں گے ،وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کہا اسرائیل کو جواب دہ بنایا جائے ،وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،وزیراعظم کے دورے کے دوران کراچی پورٹ کے حوالے سے تفصیل سے بات ہوئی،دوست ممالک پاکستان کیساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں،

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اے پی سی پر اتحادیوں سے مشاورتی سلسلہ جاری ہے، اتحادیوں سے بات چیت کا ایک دور ہوا ہے،اللہ کرے بانی پی ٹی آئی بھی اپنے بیان پر قائم رہیں،

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ایک لاکھ تنخواہ والے کو 2400 ٹیکس پڑ رہا ہے، اب جس کی لاکھوں میں تنخواہ ہے ان پر واقعی ٹیکس کا ایک لیول ہے، بہت سارے نیوز پرنٹ پر ہم نے ٹیکس نہیں لگنے دیا، میں نے اے پی این ایس سے بھی بات کی تھی، حکومت اقدامات کر رہی ہے کہ صحافیوں کی تنخواہوں کے مسائل حل ہوں،ہمارے ٹیکس کے سسٹم کو مؤثر بنایا جا رہا ہے، نجکاری کے حوالہ سے بھی بڑی پیشرفت ہو رہی ہے، اخراجات کو بھی کم کیا جا رہا ہے، حکومت نے جن اقدامات کا اعلان کیا تھا ان پر عملدرآمد ہو رہا ہے.

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    پاکستان سٹیل ملز کو نجکاری کے لسٹ سے نکال لیا گیا، رانا تنویر

    امید ہے پی آئی اے کی نجکاری سے کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا،علیم خان

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

  • پاکستانی عوام کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں  کو معاف نہیں کیا جائے گا،وزیراعظم

    پاکستانی عوام کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،وزیراعظم

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایف بی آر کی اصلاحات پر اعلی سطحی جائزہ اجلاس ہوا

    اجلاس کو ایف بی آر کی اصلاحات اور ڈیجیٹائیزیشن کے عمل پر پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایات پر عمل تیزی سے جاری ہے. ایف بی آر کے موجودہ نظام اور افرادی قوت کے حوالے سے جائزہ اپنے حتمی مراحل میں ہے. اجلاس کو ابتدائی اقدامات کے نتائج کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ قریباً 4 ہزار کمپنیوں کی جانب سے جعلی اور اندر انوائس والے سلیز ٹیکس ریفنڈز کی نشاندہی کرکے انہیں روکا جا چکا ہے جبکہ 45 لاکھ کے قریب ایسے افراد کی نشاندہی کی جا چکی ہے جو ٹیکس دینے کی استعداد رکھتے ہیں مگر ٹیکس میں نہیں ہیں.

    45 لاکھ کے قریب افراد کی نشاندہی جو ٹیکس دینے کی استعداد رکھتے ہیں مگر ٹیکس میں نہیں
    وزیرِ اعظم نے ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن اور اصلاحات کے حوالے سے معینہ اہداف کے ساتھ جامع لائحہ عمل آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا.اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک، وزیرِ اعظم کے کورڈینیٹر رانا احسان افضل، چیئرمین ایف بی آر، پاکستان بزنس کونسل کے سی ای او احسان ملک، کارنداز کے سی ای او وقاص الحسن اور متعلقہ حکام کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر شمشاد اختر، نوید اندرابی، آصف پیر اور علی ملک نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ نان فائلر جو ٹیکس دینے کی استعداد رکھتے ہیں اور گوشوارے جمع نہیں کرواتے انہیں فوری طور پر ٹیکس نیٹ میں لایا جائے.وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسٹمز اپریزرز کا صوابدیدی اختیار فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی ،وزیرِ اعظم نے چیئرمین ایف بی آر کو آئندہ چوبیس گھنٹے میں ان ہدایات کے نفاذ کو یقینی بنا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی

    چند ہفتوں میں 3 لاکھ سے زائد نئے ٹیکس دہندگان نے اپنے گواشورے جمع کروائے
    اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ایف بی آر کے جاری ڈیجیٹائیزیشن کے عمل اور اصلاحات پر بریفنگ دی گئی. بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ چند ہفتوں میں 3 لاکھ سے زائد نئے ٹیکس دہندگان نے اپنے گواشورے جمع کروائے. گزشتہ دو ہفتوں میں انڈر انوائسنگ اور جعلی سیلز ٹیکس ریفنڈز کرنے والی 4 ہزار کمپنیوں کی نشاندہی کرکے ریفنڈز روکے جاچکے ہیں.

    ٹیکس کے حوالے سے عالمی سطح پر رائج بہترین نظام کو پاکستان میں نافذ کیا جائے گا،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوری میں ملوث لوگوں کے ساتھ ساتھ اس جرم میں ان کا ساتھ دینے والے افسران و اہلکاروں کو بھی سزا دی جائے گی. پاکستانی عوام کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں اور انکا ساتھ دینے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا. ایسے ٹیکس دہندگان جو بروقت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہیں انکی اس امر کیلئے پزیرائی کی جائے گی. بندرگاہوں پر جدید اور بین الاقوامی معیار کے اسکینرز لگائے جائیں جس سے نظام میں شفافیت اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا. ٹیکس چوری کا تخمینہ اور اسکی روک تھام کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ پیش کی جائے. اربوں روپے کی ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے ٹیکس نظام کی ڈیجیٹائیزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے. ٹیکس نظام کی ڈیجیٹائیزیشن اور اصلاحات کے نفاذ پر پیش رفت کی نگرانی کیلئے فوری طور پر ایک ڈیش بورڈ بنایا جائے.ٹیکس کے حوالے سے عالمی سطح پر رائج بہترین نظام کو پاکستان میں نافذ کیا جائے گا. ٹیکس پالیسی کی تشکیل کیلئے پیشہ ورانہ طور پر اچھی شہرت کے حامل افسران اور ماہرین کی تعیناتی کی جائے.

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    پاکستان سٹیل ملز کو نجکاری کے لسٹ سے نکال لیا گیا، رانا تنویر

    امید ہے پی آئی اے کی نجکاری سے کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا،علیم خان

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

  • برطانوی انتخابات ، کنزرویٹوپارٹی کوبدترین شکست ،کیئر اسٹارمر   وزیرعظم بن گئے

    برطانوی انتخابات ، کنزرویٹوپارٹی کوبدترین شکست ،کیئر اسٹارمر وزیرعظم بن گئے

    برطانوی انتخابات میں حکمراں کنزرویٹوپارٹی کوبدترین شکست کاسامنا کرنا پڑا

    کیئر اسٹارمر برطانیہ کے وزیرعظم بن گئے، کیئر اسٹارمرکی کنگ چارلس سے ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد کیئر اسٹارمرکو کنگ چارلس نے وزیراعظم مقرر کیا.

    برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کئیر اسٹارمر نے کہا کہ وہ ابھی شاہی محل سے واپس آئے ہیں اور انہوں نے بادشاہ چارلس کی جانب سے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کرلی ہے،دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، برطانیہ کوایک بارپھر رہنمائی کرنے والا ملک بنائیں گے، آپ کی حکومت ہر شہری کواحترام کی نگاہ سے دیکھے گی، ہماری حکومت ان سب کے لیےکام کرے گی جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا اور جنہوں نے نہیں دیا

    لیبر پارٹی نے 1997 کی تاریخ دہرا دی، 1997 میں لیبر پارٹی کو419 سیٹیں ملی تھی، اس وقت ٹونی بلیر پارٹی سربراہ تھے،کنزرویٹیو کو 1997 میں 165 سیٹیں ملی تھیں، حالیہ انتخابات میں بھی لیبر پارٹی فاتح رہی

    برطانوی نو منتخب وزیراعظم کون ؟
    برطانیہ کے نئے وزیر اعظم لیبر پارٹی کے سربراہ سر کئیر اسٹارمر نے ایک مزدور گھرانے میں پرورش پائی، ان کے والد ایک ٹول میکر تھے جبکہ والدہ نرس تھیں،سر کئیر اسٹارمر خاندان میں پہلے شخص تھے جو یونیورسٹی گئے، لیڈز اور آکسفورڈ میں قانون کی تعلیم حاصل کی اور 1987 میں بیرسٹر بنے،انہوں نے کیریئر کا بڑا حصہ انسانی حقوق کے مقدموں پرکام کرتے ہوئے گزارا، انہوں نے کئی ملکوں میں سزائے موت کے قانون کے خاتمے کیلئے بھی کام کیا،سر کئیر اسٹارمر 2008 میں پبلک پراسیکیوشن کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے، 2015 میں پہلی بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے، 2020میں جیریمی کوربن کی جگہ لیبرپارٹی کی قیادت سنبھالی،اُنہوں نے اپنی جماعت میں تبدیلیاں کرتے ہوئے چارسال میں اسے محنت کشوں کی خدمت کرنے والی جماعت بنادیا، اسٹارمر بریگزٹ کے مخالف تھے،کورونا کے دوران مقامی فوڈ بینک میں رضاکارانہ طورپر بھی کام کیا تھا، فٹ بال ان کا پسندیدہ کھیل ہے اور وہ گٹار بجانے کا شوق رکھتے ہیں

    وٹرز نے تبدیلی کے لئے ووٹ دیا،کیئر اسٹارمر
    سربراہ لیبرپارٹی کیئر اسٹارمر کا برطانیہ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر کہنا تھا کہ آج عوام نے ووٹ دیکر صفحہ بدل دیا ہے، اتنے بڑے مینڈیٹ کیساتھ بڑی ذمہ داری بھی عوام نے دی ہے، ووٹرز نے تبدیلی کے لئے ووٹ دیا،میں ووٹ اس لئے ملا کہ جماعت میں تبدیلی لائیں، تبدیلی لانے کیلئے فوری اقدامات کرینگے، لیبرپارٹی بدل چکی ہے یہ طرز عمل ہماری حکومت میں بھی نظر آئیگا، عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

    برطانیہ عام انتخابات، ووٹوں کی گنتی ،لیبر پارٹی 412، کنزرویٹو 121، لبرل ڈیموکریٹ 71 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے،اسکاٹش نیشنل پارٹی کی 9، شن فین کی 7 نشستیں ہیں،برطانوی پارلیمنٹ میں 6 آزاد امیدوار منتخب ہوئے ہیں,ریفارمز اور گرین پارٹی 4،4 نشستوں پر کامیاب رہی,2 نشستوں کے نتائج آنا باقی ہیں،لیبر پارٹی 14 سال بعد اقتدار سنبھالے گی,سر کیئر اسٹارمر برطانیہ کے وزیر اعظم ہوں گے,ارکان پارلیمنٹ 9 جولائی کو حلف اٹھائیں گے,وزیر اعظم رشی سونک نے شاہ چارلس کو استعفیٰ پیش کردیا,استعفیٰ منظور کرنے کے بعد شاہ چارلس کیئر اسٹارمر کو حکومت بنانے کی دعوت دیں گے,کیئر اسٹارمر آج ہی 10 ڈاوننگ اسٹریٹ پہنچ جائیں گے،برطانیہ میں کنزرویٹو کا 14 سالہ اقتدار کا دور ختم ہوگیا ،عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے فتح حاصل کرلی ہے

    1950 کے بعد سب سے زیادہ آزاد امیدوار منتخب ہوئے ہیں،سابق لیبر سربراہ جیریمی کوربن نے آزاد حیثیت سے نشست حاصل کرلی،ریفارمز رہنما نائجل فراژ پہلی مرتبہ ایوان کا حصہ ہوں گے،بریڈفورڈ ویسٹ سے پاکستانی نژاد لیبر امیدوار ناز شاہ کامیاب ہوئے ہیں،پاکستانی نژاد لیبر امیدوار یاسمین قریشی نے تیسری مرتبہ نشست جیت لی ،پاکستانی نژاد روزینہ خان نے کامیابی حاصل کرلی،پاکستانی نژاد لیبر امیدوار شبانہ محمود، طاہر علی اور عمران حسین بھی جیت گئے،برٹش پاکستانی امیدوار افضل خان اور زہرہ سلطانہ کامیاب ہو گئے،ٹوری امیدوار ثاقب بھٹی اور نصرت غنی رکن پارلیمنٹ منتخب، رحمان چشتی ہار گئے،اسکاٹش نیشنل پارٹی کی انعم قیصر انتخابات میں ناکام ہوئیں.

    برطانوی انتخابات،242 خواتین جیت گئیں، سابق خاتون وزیراعظم ہار گئیں
    برطانوی انتخابات میں خواتین امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے تو وہیں کئی خواتین امیدوار اپنی نشست ہاری بھی ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق 242 خواتین امیدوار برطانوی انتخابات میں کامیاب ہوئی ہیں،برطانوی عام انتخابات میں پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ایک مرتبہ پھر کامیاب ہوئی ہیں،کنزرویٹیو پارٹی کی رہنما و سابق وزیراعظم لز ٹرس اپنی نشست ہا ر گئی ہیں، لز ٹرس کو لیبر پارٹی کے ٹیری جیرمی سے 600 ووٹ سے شکست ہوئی،بریڈفورڈ ویسٹ سے لیبر رہنما پاکستانی نژاد ناز شاہ جیت گئیں،پاکستانی نژاد لیبر رکن یاسمین قریشی تیسری مرتبہ سیٹ جیتی ہیں.

    شکست کے بعد برطانوی وزیراعظم رشی سونک پارٹی عہدے سے بھی مستعفی
    برطانوی وزیرعظم رشی سونک نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ رشی سونک نے سر کیئر اسٹارمر کو کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔انتخابات میں شکست کے بعد 10ڈاؤننگ اسٹریٹ سے رشی سونک نے الوداعی خطاب کیا اور کہا کہ پارٹی عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں، نیالیڈرآنے تک ذمے داری ادا کرتا رہوں گا،عوام کے غصے اور مایوسی کا احساس ہے، اس نقصان کی ذمے داری قبول کرتا ہوں، عوام نے واضح اشارہ دیا ہے کہ حکومت کو بدلنا ہوگا، ہم ڈیلیور نہیں کر سکے،وزیر اعظم بننے کے بعد میرا سب سے اہم کام معیشت میں استحکام بحال کرنا تھا، مہنگائی میں کمی آئی ہے اور معیشت ترقی کر رہی ہے ملک اب مضبوط ہے،اپنی کامیابیوں پر فخر ہے ،برطانیہ 2010 کے مقابلے میں زیادہ خوشحال ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی کامیاب ہوئی ہے تا ہم مسلم اکثریت علاقوں سے لیبر پارٹی نہ تو جیت سکی او ر ہی زیادہ ووٹ ملے،غزہ کے حامی کئی آزاد امیدواروں نے لیبر پارٹی کے امیدواروں کو ان کے مضبوط حلقوں میں شکست دی ہے، 10 فیصد سے زیادہ مسلمان آبادی والے علاقوں میں لیبر پارٹی کے امیدواروں کے ووٹوں میں کمی دیکھنے میں آئی ،بڑی مسلم آبادی والی 5 نشستیں لیبر پارٹی کو نہ مل سکیں، ان میں سے 4 آزاد امیدواروں نے اور ایک کنزرویٹیو امیدوار نے جیتی ہے،شیڈو منسٹر جوناتھن اشورتھ لیسٹر ساؤتھ سے سیٹ ہار گئے جو کہ 13 سالوں سے ان کے پاس تھی، یہاں تقریباً 30 فیصد آباد مسلمانوں کی ہے، شوکت آدم نے کامیابی حاصل کی، برمنگھم پیری بار سے لیبر پارٹی کے خالد محمود کو آزاد امیدوار بیرسٹر ایوب خان نے سخت مقابلے کے بعد شکست دی،آزاد امیدوار بیرسٹر ایوب خان نے سخت مقابلے کے بعد صرف 500 ووٹوں کے مارجن سے کامیابی حاصل کی،خالد محمود 2001ء سے برمنگھم پیری بار سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے چلے آ رہے تھے اور وہ سینئر ترین مسلمان پارلیمنٹیرین تھے۔

    غزہ جنگ کو اپنی انتخابی مہم میں شامل کرنے والے آزاد امیدواروں نے کئی بڑے اور مضبوط ناموں کو شکست دی ہے،ڈیوزبری، بٹلی اور بلیک برن میں بھی آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جہاں پہلے لیبر پارٹی مضبوط تھی

    برطانیہ میں دارالعوام کے الیکشن میں650نشستوں کے لیےساڑھے 4ہزارامیدوارمدمقابل تھے- انگلینڈ533 ،اسکاٹ لینڈ59 ، ویلز 40اور شمالی آئرلینڈ کی 18 نشستیں ہیں،ملک بھرمیں ووٹنگ کے لیے40ہزارسے زائدپولنگ اسٹیشنزقائم کئے گئے تھے،برطانیہ میں پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کیلئے شناخت ظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا،حکمران کنزریٹو پارٹی، لیبر پارٹی، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی، اسکاٹش نیشنل پارٹی میدان میں ہیں،

  • برطانوی انتخابات،ووٹنگ جاری،اہم شخصیات نے ووٹ ڈال دیا

    برطانوی انتخابات،ووٹنگ جاری،اہم شخصیات نے ووٹ ڈال دیا

    برطانیہ میں قبل از وقت انتخابات ہو رہے ہیں، برطانیہ میں آج ووٹنگ جاری ہے

    پارلیمینٹ کی 650 نشستوں پر ساڑھے 4 ہزار امیدوار میدان میں ہیں،برطانوی میڈیا کے مطابق 650 نشستوں کے لیے لیبر پارٹی، کنزرویٹو، لبرل ڈیموکریٹس اور دیگر جماعتوں کے امیدوار مدمقابل ہیں،40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ہر علاقے یا حلقے کے نتائج کا اعلان آج رات تک یا پھر جمعہ کی صبح تک کیے جانے کی توقع ہے۔ سیاسی جماعتیں حکومت بنانے کے لیے نصف سے زیادہ نشستیں یعنی 326 سیٹیں جیتنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں.

    برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اہلیہ اکشتا مورتی کے ہمراہ نارتھ یارکشائر میں ووٹ کاسٹ کر دیا ہے،ووٹ دینے کے بعد برطانوی وزیراعظم نےسوشل میڈیا پر تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ہیں،برطانوی وزیراعظم نے ساتھ کہا کہ لیبر پارٹی کو اکثریت حاصل کرنے سے روکنے کے لیے کنزرویٹو پارٹی کو ووٹ دیں ورنہ ٹیکسوں میں اضافہ ہوگا،

    لیبر پارٹی کے لیڈر سر کئیر اسٹارمر نے اہلیہ وکٹوریہ کے ہمراہ لندن میں ووٹ کاسٹ کیا،اسکاٹش فرسٹ منسٹر جان سوینی نےبلیئرگوری کے گاؤں برلٹن میں ووٹ کاسٹ کیا،شمالی آئرلینڈ میں پورٹاڈاؤن کے پولنگ اسٹیشن میں لیڈرالسٹر یونینسٹ پارٹی ڈوگ بیٹی نے ووٹ کاسٹ کیا،اسکاٹش لیبرپارٹی کے لیڈرانس سرور ن گلاسگو کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا،گرین پارٹی کی شریک لیڈر کارلا ڈینئیر نے برسٹل میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ لیڈرلبرل دیمکریٹس سرایڈ ڈیوی اور ان کی اہلیہ ایملی نے جنوبی لندن کے سربیٹن ہل میتھوڈسٹ چرچ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا،لیڈراسکاٹش کنزرویٹوڈوگلس روز نےمورےگاؤں فوگ واٹ کے پولنگ اسٹیشن میں جبکہ لیڈر الائنس پارٹی ناؤمی لانگ نے بیلفاسٹ کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا۔

    ایک سروے کے مطابق لیبر پارٹی کے رہنما کیئر اسٹارمر کو اس بار تاریخی مینڈیٹ ملنے کی امید ہے، پری پول سروے کے مطابق لیبر پارٹی کو 484 سیٹیں مل سکتی ہیں، 14 سال سے اقتدار میں رہنے والی کنزرویٹو پارٹی کو 64 نشستیں ملنے کی توقع ہے،

    برطانیہ میں ووٹوں کی گنتی کے بعد، بادشاہ چارلس سب سے زیادہ نشستیں جیتنے والی پارٹی کے قائد سے وزیراعظم بننے اور حکومت بنانے کے لیے کہیں گے ، دوسرے نمبر پر آنے والی جماعت کا سربراہ اپوزیشن لیڈر بنتا ہے،

    کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی،برطانیہ میں سات افراد پر فردجرم عائد

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے ، وزیراعظم

    اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے ، وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نےشنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے تحت خطے کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا .

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امن و سلامتی کے قیام، معاشی ترقی ،غربت کے خاتمے اور ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے ،ایس سی او فلسطین کی صورتحال پر آواز اٹھائے ،اسرائیل نے غزہ میں ظلم کے پہاڑ توڑے،فلسطین میں 37 ہزار کے قریب معصوم لوگوں کو شہید کیا جا چکا ہے جن میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے ،اسرائیل کی جانب سے 20 لاکھ فلسطینیوں کو بے گھر کیا گی، پاکستان فلسطین کے مسئلے کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی طرز پر دو ریاستی حل کا حامی ہے جس کے تحت فلسطینی ریاست کا قیام ہو اور جس کا دارالحکومت القدس ہو

    پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ،ہر قسم کی دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتا ہے،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے ، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی, چاہے وہ ریاستی دہشت گردی ہو یا کسی تنظیم یا فرد کی جانب سے، کی پر زور مذمت کرتا ہے ،اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے ، پاکستان اس سال اکتوبر میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس کی میزبانی کے لئے پر عزم ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف نے چین کو شنگھائی تعاون تنظیم کی سال 2024-2025 کی صدارت ملنے پر چینی صدر شی جن پنگ کو مبارکباد دی،وزیراعظم نے بیلاروس کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.

    pm shehbaz

    شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے،وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی ہے،وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب اردوان ، آذر بائیجان کے صدر الہام علییوف ، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان ، کرغزستان کے صدر سدیر جاپروف سے بھی بات چیت ہوئی ہے،ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی.شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے اختتام پر وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سمیت تنظیم کے تمام رکن ممالک کے سربراہان نے اجلاس کے اعلامیے، آؤٹ کم ڈاکیومنٹ پر دستخط کیے۔
    Astana : Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif meets with President of the Republic of Belarus H.E. Aleksandr Lukashenko on the sidelines of Shanghai Cooperation Organisation Summit on 4 July 2024.

    آستانہ میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے وزیرِاعظم کی ملاقات
    آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور جمہوریہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے درمیان ملاقات ہوئی۔ سیاسی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور علاقائی مسائل سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہِ خیال کیا گیا۔ وزیرِاعظم نے بیلاروس کی شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت پر صدر لوکاشینکو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے تنظیم مزید مضبوط ہو گی۔دونوں رہنماؤں نے گزشتہ دہائی کے دوران پاکستان اور بیلاروس تعلقات کے تمام پہلوؤں میں مثبت نمو پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی فائدہ مند تعاون اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرِاعظم نے بیلا روس کے صدر کو حکومت پاکستان کی برآمدات پر مبنی نمو، عوامی مالیات کی مضبوطی اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی بحالی کی پالیسی کے بارے بتایا۔دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہِ خیال کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے تحت کام کے مختلف پہلوؤں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیرِاعظم نے پرامن اور مستحکم خطے کے لیے پاکستان کی کوششوں اور خواہشات کا اظہار کیا۔

    پاکستان-ترکیہ-آذربائیجان سہ فریقی سربراہی سمٹ کا افتتاحی اجلاس
    قبل ازیں قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) سربراہی اجلاس کے موقع پر پاکستان-ترکیہ-آذربائیجان سہ فریقی سربراہی سمٹ کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔ سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب اردوان اور جمہوریہ آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام حیدر علییف نے شرکت کی ، وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سربراہی اجلاس کی سطح پر پاکستان-ترکیہ-آذربائیجان سہ فریقی سمٹ کے افتتاحی اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اسے تینوں برادر مسلم ممالک کے درمیان سہ فریقی تعلقات کی پیشرفت قرار دیا جو باہمی دلچسپی کے معاملات اور مسائل پر یکساں نقطہء نظر رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان آذربائیجان اور ترکیہ کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو گہری قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ گہرے ثقافتی، تاریخی اور مذہبی رشتوں کے ساتھ ساتھ بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کے لیے باہمی احترام اور حمایت پر مبنی ہیں۔ 2017 میں باکو میں ہونے والے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے پہلے سہ فریقی اجلاس کے بعد سے سیاسی، پارلیمانی اور دفاعی شعبوں میں سہ فریقی تعاون کو سراہتے ہوئے، انہوں نے سہ فریقی تعاون کو مزید مضبوط اور کثیر جہتی بنانے کے حوالے سے ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے اقتصادی، توانائی، سیاحت، ثقافتی، تعلیمی، ٹیکنالوجی اور اختراع، صحت کی دیکھ بھال اور ماحولیاتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے پاکستان-ترکیہ-آذربائیجان سہ فریقی اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اور خاص طور پر اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں سہ فریقی ادارہ جاتی میکانزم قائم کرنے کی تجویز دی۔ تینوں ممالک کے درمیان دوستی کے مضبوط بندھن اور عوام سے عوام کے مضبوط روابط پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ثقافت، سیاحت، اکادیمیہ کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تعاون پر زور دیا ، پاکستان، ترکیہ اور آذر بائیجان اس سے قبل وزرائے خارجہ، پارلیمنٹ کے اسپیکروں اور دفاعی عملے کی سطح پر سہ فریقی مشاورت کر چکے ہیں-

    pm

    قبل ازیں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان کی روس کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں پاکستان روس بین الحکومتی تعاون کا اگلا اجلاس جلد ماسکو میں بلانے پر اتفاق کیا گیا،وزیراعظم نےدونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے کثیر جہتی تعاون کو مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،وزیراعظم نے روسی صدر کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی،وزیراعظم محمد شہبازشریف اور رشین فیڈریشن کے صدر ولادیمیر وی پیوٹن کے درمیان آج آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سربراہی کونسل کے اجلاس کے موقع پر پرجوش اور خوشگوار ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے تجارتی و اقتصادی تعلقات، توانائی کے شعبے ، اہم علاقائی اور عالمی امور پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کا احاطہ کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر تبادلہء خیال کیا۔ وزیراعظم نے روس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ان تعلقات کی مسلسل نمو پر اطمینان کا اظہار کیا جو کہ باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم نے تجارت، توانائی، دفاع اور سلامتی سمیت باہمی فوائد کے تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے کثیر جہتی تعاون کو مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں پاکستان روس بین الحکومتی تعاون کا اگلا اجلاس جلد ماسکو میں بلانے پر اتفاق کیا گیا۔