Baaghi TV

Tag: وزیراعظم

  • عمران خان جیسے محسن کش انسان کو نہیں دیکھا،  کرتوت سب کے سامنے ہیں،وزیراعظم

    عمران خان جیسے محسن کش انسان کو نہیں دیکھا، کرتوت سب کے سامنے ہیں،وزیراعظم

    ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کی تقریب ہوئی

    وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں شریک تھے،ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی،ن لیگی رہنما امیر مقام کا کہنا تھا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام پروزیراعظم کے مشکور ہیں، ہزارہ موٹروے کے بعد الیکٹرک سپلائی کمپنی کاقیام خوش آئند ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے ہزارہ کے لوگو ں کا مطالبہ پورا کیا،ن لیگی رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام پر وزیراعظم کے مشکور ہیں،نوازشریف نے ہمیشہ ہزارہ کے لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا،پی ٹی آئی کے وزیر نے ہزارہ میں ترقیاتی کاموں کو روکے رکھا،وفاقی وزیر توانائی و بجلی خرم دستگیر نے ہزارہ کے لیے کام کیا ،4 سال سے ہزارہ میں 30 ارب روپے کے منصوبے بند پڑ ے تھے ،

    عمران خان جیسے محسن کش انسان کو نہیں دیکھا، کرتوت سب کے سامنے ہیں،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام پر خوشی ہے ،ہزارہ الیکٹرک سپلائی کا منصوبہ ہزارہ کی عوام کوسہولت دے گا، امیر مقام ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور فلاحی کاموں کی بات کرتے ہیں امیر مقام کی جانب سے تمام گزارشات کو سن چکے ہیں عوامی منصوبوں اور فلا ح کے کاموں کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے ہزارہ سمیت ملک بھرمیں گیس کے منصوبے کو مکمل کرنے کی ہدایات دی ہیں،ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ضروری اقدامات فوری طور پر مکمل کریں گے،مئی میں جلسے کے دوران بجلی کمپنی کا مطالبہ کیا گیا تھا،عمران خان آج اپنی 4 سالہ کارکردگی کے بارے میں کچھ بتانے سے قاصر ہیں، عمران خان نے پاکستان کے معاش،سماج اور معاشرے کو نقصان پہنچایا،میں نے زندگی میں عمران خان جیسے محسن کش انسا ن کونہیں دیکھا، عمران خان ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے رہے عمران خان کے کرتوت سب کے سامنے ہیں،عمران خان نے ایک اینٹ عوامی ترقی کے لیے نہیں لگائی ،عمران خان کو لوگوں کی فکر ہوتی تو الزامات لگانے کے بجائے کام کرتے عمران خان آج اقتدار بٹھانے والوں پر الزامات لگارہے ہیں عمران خان بطور وزیراعظم ناکام ہوئے،عمران خان کی بدقسمتی 4 سال سپورٹ کے بعد بھی ناکام ہوئے گزشتہ حکومت نے ہرمعاملے میں مجرمانہ غفلت کی

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو کہا کہ ہم نے امیروں پر ٹیکس لگایا آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر سے کہا ہم غریب پر بوجھ نہیں ڈال سکتے آج ہمیں تنگی کا سامنا ہے اس لیے دکانوں کی بندش کا اعلان کیا ہے ،ہم آئی ایم ایف کے قرضوں اورشرائط میں جکڑے ہوئے ہیں،اگر میں ذرا سی بات کروں لوگ اپنی انگلیاں دانتوں سے کاٹ لیں گے گیس، بجلی اور تیل کی بچت ہوگی تو رقم ترقی پر خرچ ہوگی،عمران خان کو لوگوں کی فک ہوتی توالزامات لگانے کے بجائے کام کرتے عمران خان آج اقتدار بٹھانے والوں پر الزامات لگا رہے ہیں عمران خان نے سی پیک کا جنازہ نکال دیا،چینی کمپنیوں پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے گزشتہ حکومت نے ہرمعاملے میں مجرمانہ غفلت کی ، عمران خان جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ کے بارےمیں جوزبان استعمال کررہے ہیں وہ کوئی نہیں کرتا عمران خان نے دوست ممالک کو ناراض کیا،30ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بجائے عمران خان نے الزامات لگائے، دوست ممالک نے 75سال میں اربوں ڈالر بغیر شرط دیئے ،آئی ایم ایف مینجنگ ڈائریکٹر چین گئی تو میرے فرشتوں کو بھی پتہ نہیں تھا،چینی وزیراعظم نے بتایا کہ ان سے کہا کہ پاکستان ہمارے بھائیوں کی طرح ہے، مجھے علم نہیں تھا جوکچھ چینی وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو پاکستان سے متعلق کہا،ہم اب امیروں پر ٹیکس لگائیں گے،

    قبل ازیں لیگی رہنما و وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ ہزارہ الیکٹرک کمپنی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے ، ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے قیام کی سمری وفاقی کابینہ سے منظور ہو چکی ہے ، ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے قیام کو جھوٹ قرار دے کر عمر ایوب ہزارہ ڈویژن سے غداری کر رہے ہیں ،میں نے خود اکتوبر 2017 میں ہزارہ الیکٹرک کمپنی کا ڈائریکٹو جاری کروایا ، 2017 میں اُس وقت کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میری درخواست پر ڈائریکٹو جاری کیا ، عمر ایوب وہ شخص ہے جس نے مشرف دور میں ہزارہ موٹروے نہیں بننے دی،عمر ایوب نے اپنے پی ٹی آئی کے چار سالہ دور میں ہزارہ الیکٹرک کمپنی نہیں بننے دی، عمر ایوب نے جھوٹا ویڈیو پیغام جاری کرکے ہزارہ ڈویژن کے عوام کے ساتھ غداری کی ،آج ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے قیام کو جھوٹ قرار دینے والے عمر ایوب کو غدار ہزارہ کا لقب دیا جائے ، ہزارہ الیکٹرک کمپنی سے ہزارہ ڈویژن کی عوام کو فایدہ پہنچے گا

    قبل ازیں وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے پاک روس سستے تیل خریداری معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس سے سستے تیل کی خریداری کے معاہدے کی تیاریاں مکمل ہیں ،روس خام تیل میں دنیا کے برابر یا اس بھی زیادہ رعایت دے گا، روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت جاری ہے، روس کے وزیر توانائی سمیت پورا وفد پاکستان آرہا ہے، ملکی مفاد میں معاملہ طے کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ریفائنریز سے میٹنگ کرنے کے بعد روس کے ساتھ بات کی تھی، معاہدے کی تیاری مکمل ہے قبل از وقت غیر ذمہ دار بات نہیں کر سکتا، ریفائنریز پالیسی میں ڈیم ڈیوٹی کو سرمایہ کاری سے لنک کر رہے ہیں ریفائنریز کو جو ڈیوٹی کی مد میں بچت ہوگی وہاں سرمایہ کاری کریں گے، حکومت آڈٹ کرے گی، ریفائنریز اپ گریڈیشن پر پیسے لگے ، ہماری ریفائنریز فرنس آئل زیادہ تیار کرتی ہیں جس کی کہیں مارکیٹ ہی نہیں ہے، بلیک آئل کی وجہ سے ریفائنریز کو نقصان ہورہا ہے،ہماری ریفائنریز 30 فیصد سے زائد فرنس آئل بنا رہی ہیں ، جب ریفائنریز کو اپ گریڈ کرینگے تو پیٹرول اور ڈیزل کی فینش پراڈکٹس زیادہ بنائیں گے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

     ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

  • برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات

    برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات

    برطانوی ہائی کمشنر نے وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات کی ہے

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات تاریخ، مشترکہ میراث اور عوام سے عوام کے مضبوط رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں جو مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں۔برطانیہ پاکستان کا سب سے بڑا یورپی تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی پارٹنر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی رفتار سے دونوں ممالک کے مفاد میں ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں،

    وزیراعظم نے یہ باتیں سبکدوش ہونے والے برطانوی ہائی کمشنر H.E. سے ملاقات میں کہیں۔ ڈاکٹر کرسچن ٹرنر جنہوں نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ تعلقات کے فروغ بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں ڈاکٹر ٹرنر کی خدمات کو سراہا۔ وزیر اعظم نے پاکستان میں موسمیاتی متاثرین سیلاب کے متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے برطانیہ کے تعاون کو چینلج کرنے میں برطانوی ہائی کمشنر کے فعال کردار کو بھی سراہا۔ وزیراعظم نے انگلش کرکٹ ٹیم کو 17 سال بعد دلچسپ کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان لانے میں ان کے کردار کو سراہا۔ مزید برآں، وزیراعظم نے پاکستان میں برٹش ایئرویز کے کمرشل فلائٹ آپریشن کی بحالی میں ان کے نمایاں کردار کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے ہائی کمشنر کے لیے ان کی مستقبل کی کوششوں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

  • جنیوا میں9 جنوری کو ماحولیاتی تغیرسے بچاؤ سے متعلق کانفرنس،وزیراعظم کرینگے افتتاح

    جنیوا میں9 جنوری کو ماحولیاتی تغیرسے بچاؤ سے متعلق کانفرنس،وزیراعظم کرینگے افتتاح

    جنیوا میں9 جنوری کو ماحولیاتی تغیرسے بچاؤ سے متعلق کانفرنس،وزیراعظم کرینگے افتتاح

    جنیوا میں 9 جنوری کو ماحولیاتی تغیرسے بچاو سے متعلق کانفرنس ،وزیراعظم شہباز شریف 9 جنوری کو کانفرنس کا آغاز کریں گے ،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارتی زرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلیے 16.3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے ، آدھی رقم کا پاکستان اپنے وسائل سے بندوبست کرے گا پاکستان کو 16.3 ارب ڈالرز کی باقی رقم عالمی برادری سے درکار ہے ، جنیوا کی کانفرنس میں کم سے کم خرچ آئے گا وزیراعظم نے کم سے کم وفد لے جانے کی ہدایت کی ہے ،کانفرنس کیلیے تیار کیے گئے فریم ورک میں رقم کے شفاف استعمال کا طریقہ کار موجود ہے، رقم کے شفاف استعمال کو مد نظر رکھا گیا ہے ،اس کانفرنس میں سرکاری وفد کے سائز کو محدود رکھا گیا ہے ،امداد کا تخمینہ 16.3 ارب ڈالر ایک سال کا نہیں ہے فرانسیسی صدر اس کانفرنس میں شریک ہونگے ،کانفرنس کی پاکستان اور یو این سیکرٹری جنرل مشترکہ طور پر میزبانی کررہے ہیں ، سیلاب کے فوری بعد کی گئی 8 سو ملین ڈالرز کی فلیش اپیل پر دو اڑھائی ملین ڈالرز ملے تھے ، کانفرنس میں چاروں صوبوں سے نمائندگی ہوگی ،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ ہم 9 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کرنے جارہے ہیں۔ڈونرز کانفرس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور دیگر کئی ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے، جہاں ہم حالیہ سیلاب سے آئی تباہی سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے فنڈز اکٹھے کریں گے۔

    گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے عرب امارات کے صدر سے رابطہ کیا تھا اور دو طرفہ تعلقات سمیت جنیوا میں ہونے والی کانفرنس بارے بات چیت کی گئی تھی،وزیراعظم شہباز شریف اورملائیشیا کے وزیراعظم کے درمیان بھی ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے جنیوا میں پیر کو ہونے والی عالمی کانفرنس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا

    بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

  • اتحادِ تنظیماتِ مدارس کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات

    اتحادِ تنظیماتِ مدارس کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات

    اتحادِ تنظیماتِ مدارس کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے اتحادِ تنظیماتِ مدارس کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات. ہوئی ہے،

    وفد نے وزیرِ اعظم کو مدارس کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا. وزیرِ اعظم نے مدارس کے منتظمیں کو یقین دلایا کہ حکومت ان مدارس کے انتظام کے حوالے سے انہیں ذیادہ سے ذیادہ خودمختاری دینے کے ساتھ ساتھ نہ صرف ان کے رجسٹریشن کے طریقہ کار کو مزید سہل بلکہ ان مدارس میں جدید دور کے تقاضوں کہ مطابق تعلیم کی فراہمی میں ہر قسم کی مدد فراہم کرے گی.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ان کیلئے جید علماء کے وفد سے ملاقات باعثِ مسرت و عزت ہے. وزیرِ اعظم نے کہا کہ آپ تمام علماء کی ملک میں دینی شعبے کی تعلیم و تدریس کیلئے خدمات قابلِ تحسین ہیں. دینی مدارس میں ملک کے چالیس سے پچاس لاکھ طلباء مفت دینی تعلیم سے فیضیاب ہو رہے ہیں جن میں حفظِ قرآن پاک بھی کروایا جاتا ہے. وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ مدارس نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا ہے.

    ملاقات میں صدر جمیعتِ علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمن، مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا مفتی منیب الرحمن، صاحبزادہ عبدالمصطفی ہزاروی، سینیٹر پروفیسر ساجد میر، مولانا عبدالمالک، مولانا افضل حیدری، مولانا عبدالکبیر آزاد اور مولانا فضل رحیم اشرفی کے علاوہ دیگر جید علماء کے ساتھ ساتھ وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ خان، مفتی عبدالشکور، معاونِ خصوصی سید فہد حیسن اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

    @MumtaazAwan

     پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

  • سگریٹ سازی کے شعبے میں ٹیکس چوری کی فوری روک تھام کی جائے،وزیراعظم

    سگریٹ سازی کے شعبے میں ٹیکس چوری کی فوری روک تھام کی جائے،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت ملک میں تمباکو کی غیر قانونی نقل و حرکت اور ٹیکس چوری کے رجحان کو ختم کرنے کے لیے اعلی سطحی اجلاس ہوا

    اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار،سمیت دیگر حکام نے شرکت کی،اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر سگریٹ کے بیشتر کارخانوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (Track & Trace System) لگایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں تمباکو کے شعبے میں ٹیکس وصولی میں بہتری آئی ہے۔ جولائی سے دسمبر تک اس سیکٹر میں 83.5 ارب روپے ٹیکس وصول ہو جلے ہیں، جو کہ گزشتہ سال اسی دوران اکٹھے کیے گئے ٹیکس سے 26 فیصد زیادہ ہے ،وزیر اعظم نے ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے ایف بی آر حکام کی کاوشوں کو سراہا، اور انہیں اپنی کوششیں مزید تیز کر کے ٹیکس وصولی کے نظام میں خاطر خواہ بہتری لانے کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سگریٹ سازی کے شعبے میں سمگلنگ اور ٹیکس چوری کی فوری روک تھام کی جائے رواں مالی سال میں ایف بی آر ٹیکس اہداف کی وصولی کو یقینی بنائے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر بنایا جائے،

    باغی ٹی وی تحریری مقابلہ،پوزیشن ہولڈرز میں انعام تقسیم

    آل پاکستان قائداعظم میموریل برج ٹورنامنٹ کا آغاز،باغی ٹی وی کی ٹیم بھی شامل

    بچوں کو اغوا کرنے والی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ لی

    حکومت پاکستان ٹویٹرکی بھارتی نوازی کا معاملہ عالمی سطح پراٹھائے”باغی ٹی وی”کےاکاونٹ کوبلاک کرنےکا نوٹس لے

    ”باغی ٹی وی”کاٹویٹراکاونٹ بلاک کرنےکی ٹویٹرکی دھمکیاں ناقابل قبول:بھارت نوازی بند کی جائے:طاہراشرفی 

    بھارت کی ایما پر”باغی ٹی وی”کا ٹویٹراکاونٹ بند کرنےکی ٹویٹرکی دھمکیوں ‌کی مذمت کرتےہیں‌:وزرائےگلگت بلتستان اسمبلی

    باغی ٹی وی کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ بند کئے جانے کی درخواست دینے پر پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور و دیگر عہدیداران کا رد عمل

     بجلی نہ ہونے کی خبر دینے پر شرپسند افراد نے باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    :وزیرخارجہ ٹویٹرکی طرف سے بھارتی ایما پردھمکیوں کا نوٹس لیں:باغی ٹی وی کا شاہ محمود قریشی کوخط 

    ٹویٹر کے غیر منصفانہ اقدام پر باغی کے ساتھ ہمدردیاں جاری رہیں گی ، عمار علی جان

  • وزیراعظم کی مملکت بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ٹیلیفونک گفتگو

    وزیراعظم کی مملکت بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ٹیلیفونک گفتگو

    وزیراعظم شہباز شریف کی مملکت بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے

    شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے پاکستان میں موسمیاتی سیلاب کے بعد تعمیر نو اور بحالی کے اقدامات کو سراہا. وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے دوستانہ اور تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شاہ حمد نے بحرینی قیادت کی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

    دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا.

    قبل ازیں کابینہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بچت پلان کے نفاذ کے لئے صوبوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، ہمیں بحیثیت قوم توانائی کے حوالے سے کفایت شعاری اپنانے کی اشد ضرورت ہے،اس سلسلے میں ہمیں اپنے رویے اور اطوار بدلنے کی فوری ضرورت ہے،ایندھن کی مد میں امپورٹ بل میں کمی کے لیے توانائی بچت پلان پر عمل درآمد اور متبادل توانائی کا استعمال ناگزیر ہے، وزیراعظم نے وزیر توانائی کو ونڈ پاور کی استعداد کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ،وزیراعظم نے سرکاری دفاتر میں بجلی کی کھپت کو 30 فیصد کم کرنے کے حوالے سے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی، کمیٹی میں وفاقی وزیر توانائی،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، وزیر مملکت برائے پٹرولیم اور قدرتی وسائل اور متعلقہ سیکرٹریز شامل ہوں گے

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو حقائق بیان کرنے سے نہیں روک سکتا

    مبشر لقمان کی فیک آڈیو ٹویٹ کرنے پر ملزم شہزاد گل کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست دے دی گئی

  • یوم قائد پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کا قائداعظم کو خراج عقیدت

    یوم قائد پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کا قائداعظم کو خراج عقیدت

    وزیراعظم شہباز شریف نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر جاری پیغام میں کہا کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت دو قومی نظریےکی صداقت کو ثابت کرتی ہے۔

    باغی ٹی وی : یوم قائد پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو آج قائداعظم کے وضع کردہ اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، ہمیں اندرونی خلفشار ختم کر کے ملک کی ترقی کے لیے شبانہ روز محنت کرنی ہے قائداعظم کی زندگی اصول پسندی، آئینی جدوجہد اور سیاسی بصیرت کی عکاس ہے، قائداعظم کی زندگی ایمان، اتحاد اور تنظیم کے زریں اصولوں کا عملی نمونہ تھی۔

    اقلیتوں کا احترام کیجئے نا کہ اپنا عقیدہ خراب کیجئے،ازقلم: غنی محمدد قصوری


    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے، قائد کے سنہرے اصولوں پر عمل کر کے ہی پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے۔


    انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم قائد کے نظریات پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اتحاد کے فقدان سے بڑھ کر کوئی چیز قوم کو کمزور نہیں کر سکتی۔ قائد کے نظریے کی پاسداری ہی ہمیں تمام مشکلات کو شکست دے سکتی ہے۔ اس دن میرا عزم ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کرتے رہیں۔

    دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ان کا کشمیر سے متعلق اہم بیان بھی شیئر کیا۔

    صدر عارف علوی نے قائد اعظم محمد علی جناح کے 146 ویں یوم پیدائش پر کہا کہ آج قائد کے جمہوری اقدار کے وژن کو برقرار رکھنےکا عہد کریں، خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے قائد کے فرمان پر عمل درآمد کریں گے، اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط پر عمل کرتے ہوئے خوشحالی اور ترقی کی طرف سفر کریں آج ہم عہد کرتے ہیں کہ صحیح وقت پر درست فیصلہ کریں گے اور قائداعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ملک کو مستحکم کریں گے۔

    صدر پاکستان نے کہا کہ قائداعظم نےکہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کوئی قوم اپنی شہ رگ کو دشمن کے قبضے میں رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتی، کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنےکا عہد کرتے ہیں۔

    بابائے قوم کا 146واں یوم پیدائش، مزار پر تعینات گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

  • وزیراعظم اور تاجکستان کے صدرامام علی رحمان کی ملاقات،گارڈ آف آںر پیش

    وزیراعظم اور تاجکستان کے صدرامام علی رحمان کی ملاقات،گارڈ آف آںر پیش

    وزیر اعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے صدرامام علی رحمان کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات سے پہلے تاجک صدر کو پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی،

    قبل ازیں تاجکستان کے صدرامام علی رحمان دوروزہ دورے پراسلام آباد پہنچے تو وفاقی وزیرتجارت نوید قمر نے تاجک صدر کااستقبال کیا تاجک صدر کے دورے میں اہم ملاقاتیں اور دوطرفہ معاہدوں پر دستخظ ہونگے ، امام علی رحمان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں،وزیراعظم اور امام علی رحمان کے مابین دو طرفہ تعلقات اور معاہدوں پر پیش رفت،وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔ جب کہ صدر امام علی رحمانوف صدر مملکت سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کے ذریعے جڑے ہوئے برادر ممالک ہیں، پاکستان اور تاجکستان کے تعلقات میں باہمی احترام اور غیر معمولی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

    قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے جمہوریہ تاجکستان کے سفیر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.تاجکستان کے سفیر نے تاجکستان کی عسکری اور سول قیادت اور اس کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ افغانستان کے پڑوسی ہونے کے ناطے پاکستان اور تاجکستان دونوں کو ایک جیسے سیکیورٹی چیلنجز اور خطرات کا سامنا ہے۔وزیر دفاع خواجہ اصف نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں تاجکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔وزیر دفاع نے مسلح افواج کے درمیان دوستانہ کھیلوں کے مقابلوں اور دونوں ممالک کے خصوصی مواقع پر باہمی بنیادوں پر فوجی بینڈ کی نمائش کی تجویز پیش کی۔

  • ڈیلی میل نے معافی مانگی اور پاکستان کو عزت ملی،وزیراعظم

    ڈیلی میل نے معافی مانگی اور پاکستان کو عزت ملی،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچھلی حکو مت نے مجھے اورنواز شریف کو بدنام کرنے کی کوشش کی ،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان پر بے بنیادالزامات لگائے گئے، گزشتہ حکومت نے ہمارے خاندان کو بدنام کرنے کی کوشش کی،میرے لیڈر نوازشریف کوبدنام کرنے کی کوشش کی گئی،پانامہ سے اقامہ نکلا،20سال بھی گزر جائیں تو سچائی سامنے آجاتی ہے،برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی میں میرے خلاف 2سال تک تحقیقات ہوتی رہیں،پانامہ میں نواز شریف کا دوردورتک نام نہیں تھا،برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات کانتیجہ سب کے سامنے ہے،ڈیلی میل کے مجھ پر الزامات کے بعد معافی بھی عیاں ہوگئی گزشتہ حکومت نے شریف خاندان نہیں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی،کیس پانامہ کا تھا اورسزا اقامہ پرد ی گئی، میں نے اعلان کیا کہ میں ان کیخلاف عدالت میں جاوں گا،ڈیلی میل نے غیر مشروط معافی مانگی، عمران خان کے دباو پر مجھ پر الزامات لگائے گئے،ان کے الزامات سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی،انہوں نے دنیا کو پیغام دینے کی کوشش کی کہ پاکستان کو ایڈ نہ دو حکمران کھاجائیں گے،میرے خلاف الزامات کے بعد میں نے عدالت سے سے رجوع کرنے کافیصلہ کیا،تین سال بعد ڈیلی میل نے معافی مانگی،ڈیلی میل نے 3 سال معاملے کو لٹکائے رکھا،کورونا کا بہانہ کرکے ڈیلی میل نے 3سال ضائع کیے،ڈیلی میل نے مجھ سے نہیں پاکستان کے 22کروڑ عوام سے معافی مانگی،بلاآخر ڈیلی میل نے معافی مانگی اور پاکستان کو عزت ملی،اسطرح کے الزامات وہی لگا سکتے ہیں جو ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد نے گھڑی دیکر عمران نیازی کو نہیں ،پاکستان کے عوام کو عزت دی،عمران خان نےتحفے میں ملی خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بیچ دی،دن رات جھوٹ بولا گیا جس کی مثال نہیں ملتی، ایک شخص نے ہماری معیشت کو تباہ اور خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا،عمران خان جس شخص پر گھڑی بیچنے کادعوی کرتے رہے اس کی تردید بھی سامنے آگئی عمران خان نے دن رات قوم سے جھوٹ بولا،عمران خان نے پاکستان کے دوست ممالک کو ناراض کیا،ڈیلی میل نے آن لائن اور اپنے خصوصی ایڈیشن میں معافی مانگی ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کرکے ملک کی لاج رکھ دی،ڈیلی میل نے پاکستان کی پوری قوم سے معافی مانگی،خواتین کو اس نے بے گناہ گرفتار کروایا،اپنی بہن کو این آر او دیا گیا،عمران خان نے پاکستان کے ڈونرز کو گمراہ کرنے کی کوشش کی عمران خان نے شوکت خانم کے نام پر پیسے لے کر سیاست میں استعمال کیے،عمران خان نے بےگناہ مریم نواز کوگرفتارکروایا،عمران خان نے اپنی بہن کو این آر او دیا، عمران خان نے اپنی بہن کو ایمنسٹی اسکیم سے کے تحت این آراو دیا،جب حکومت میں آئے تو آئی ایم ایف کے سامنے ایڑیاں رگڑیں،ہم نے ریاست کو بچانے کیلئے سیاست کو قربان کیا،سخت شرائط کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کو قرضہ دینے کیلئے راضی ہوا،

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مخلوط حکومت نے پوری کوشش کے بعد ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ،نواز شریف کے دور میں ادویات سستی دیں ،کھاد آدھی قیمت پر دیتے رہے ملک بچانے کیلئے ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑے کل رانا ثنااللہ منشیات کیس میں بری ہوئے، جب سستی گیس مل رہی تھی تو انہیں پرواہ نہیں تھی،سیلاب نے تباہی مچائی،70ارب روپے وفاق نے فراہم کیے، یہ اپنی حکومت میں مخالفین کیخلاف کیسز بنانے پر لگے رہے،4 سال جھوٹ،فریب اور سیاسی مخالفین کو نشانہ بناتے رہے،اپنے محدود وسائل کےباوجود سیلاب متاثرِین کی بڑھ چڑھ کر مدد کی،سیلاب متاثرین کی نوآبادی کاری کا مرحلہ ابھی باقی ہے،ہم نے سیلاب متاثرین کیلئےلاکھوں گھر بنانے ہیں،عمران خان نے ملک کو جو نقصان پہنچایا اس کاقوم کو جواب دیں، پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا، انہوں نے پہلے چینی ایکسپورٹ کی اور پھر امپورٹ کی،پاکستان ڈیفالٹ ہونے کیلئے معرض وجود میں نہیں آیا،عمران خان کی پوری کوشش تھی کہ ملک سری لنکا بن جائے عمران نیازی نے قوم کیساتھ190ملین پاونڈز کافراڈ کیا،بند لفافہ کھولا نہیں گیا، دوتین وزرا نے اس پر اعتراض بھی کیا،کابینہ نے کاغذات دیکھے بغیر اپروول دیدیا،یہ گھڑی عمران خان کی نہیں، 22کروڑ عوام کی عزت تھی، باجوہ صاحب ریٹائرڈ ہوگئے، ان کو چین سے زندگی بسرکرنے دیں، باجوہ صاحب عمران خان کے محسن تھے، عمران خان محسن کش نکلے، اسحاق ڈار کی ایوا ن صدر میں صدر سے ملاقات میری اجازت سے ہوئی،صدر مملکت نے ملنے کی خواہش کی تھی،جوشخص انا پرست اور محسن کش ہو اس کے ساتھ کیا مذاکرات کریں گے؟ ہم فراڈ،جھوٹے اور محسن کش شخص سے کیا بات کریں گے؟پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی انا کو مارناہوگا، پاک افغان تعلقات پر بہت جلد میٹنگز بلاوں گا نوازشریف جلد پاکستان آئیں گے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

  • پاکستان چین کے باہمی تعلقات انتہائی قابل اعتباراورمثالی رہے،وزیر اعظم

    پاکستان چین کے باہمی تعلقات انتہائی قابل اعتباراورمثالی رہے،وزیر اعظم

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چائنہ کنسٹرکشن تھرڈ انجنئیرنگ بیورو کے وفد نے کمپنی کے وائس چئیرمین جناب تان گو فو (Tan Guofu) کی سربراہی میں ملاقات کی ہے

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات ہر دور میں انتہائی قابل اعتبار اور مثالی رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے چائنہ کنسٹرکشن تھرڈ انجنئیرنگ بیورو کے وفد کا خیر مقدم کیا، اور اپنے گزشتہ دورۂ چین کے دوران کمپنی کے صدر سے ہونے والی ملاقات کا ذکر کیا۔وزیر اعظم نے کمپنی کے وائس چئیرمین جناب تان گو فو (Tan Guofu) کی جانب سے پاکستان میں انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں میں مزید سرمایہ کاری کے عزم کو سراہا۔

    وزیر اعظم نے چائنہ کنسٹرکشن تھرڈ انجنئیرنگ بیورو کو پاکستان میں قابل تجدید خصوصا شمسی توانائی کے منصوبہ جات میں بھرپور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔وزیر اعظم نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے مختلف اشیاء عطیہ کرنے پر کمپنی کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں وزیر اعظم کے معاونین خصوصی طارق فاطمی، ظفرالدین محمود اور متعلقہ اعلی سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل