Baaghi TV

Tag: وزیراعظم

  • 97 سالہ مہاتیر محمد کو 53 سال میں پہلی مرتبہ عام انتخابات میں شکست

    97 سالہ مہاتیر محمد کو 53 سال میں پہلی مرتبہ عام انتخابات میں شکست

    کوالالمپور:ملائیشیا کے 97 سالہ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو 53 سالوں میں پہلی مرتبہ عام انتخابات میں شکست ہوگئی۔خیال رہے کہ مہاتیر محمد جنہوں نے 2018 میں دوسری مدت کے لیے منتخب ہونے کے بعد ” سب سے زیادہ عمر کے وزیر اعظم” ہونے کی وجہ سے گینز بک آف ریکارڈز میں نام درج کیا تھا نے انتخابات میں دوبارہ حصہ لیا۔

    انہوں نے 1981 اور 2003 کے درمیان آہنی ہاتھوں سے جنوب مشرقی ایشیائی ملک پر حکمرانی کی تھی، وہ 2018 کے عام انتخابات میں حزب اختلاف "امید کے اتحاد” کی قیادت کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ سے واپس آئے تھے۔

    اصلاح پسند اتحاد نے نجیب عبدالرزاق پر بڑی فتح حاصل کی تھی، نجیب عبد الرزاق وزیر اعظم رہے اور بعد میں انہیں مالیاتی سکینڈل سے منسلک بدعنوانی کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی اور اب وہ 12 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

    مہاتیر اپنی 93 ویں سالگرہ کے صرف دو ماہ بعد دوبارہ وزیر اعظم بنے لیکن ان کی حکومت دو سال سے بھی کم عرصے میں اندرونی لڑائی کی وجہ سے گر گئی۔

    سابق ملائیشین وزیراعظم لنگکاوی جزیرے کے حلقے میں اپنی پارلیمانی نشست برقرار رکھنے میں ناکام رہے اور چوتھے نمبر پر آئے۔
    یہ نشست پیریکاتن اتحاد کے امیدوار محمد سہیمی عبداللہ نے جیتی، جس کی قیادت ایک اور سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ اگر میں الیکشن ہار گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ میں 100 سال عمر میں بھی سیاست میں اس طرح سے متحرک رہ سکوں گا۔

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسی دوران میں اپنا سیاسی تجربہ جماعت کی نوجوان قیادت کو منتقل کروں گا۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • ورلڈ کپ فائنل سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ٹیم کے نام پیغام

    ورلڈ کپ فائنل سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا قومی ٹیم کے نام پیغام

    وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی 20 ورلڈکپ فائنل پر ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیم کو حوصلہ دیتے ہوئے کہاکہ اپنے آپ پر یقین رکھیں اور اپنا بہترین کھیل کھیلیں ،پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے ۔


    انہوں نے کہا کہ ٹیم پاکستان!آپ نے فائنل تک پہنچنے کیلئے تمام مشکلات کو شکست دی،جانتا ہوں آپ میں جیتنے کا جذبہ، حوصلہ اور عزم ہے ۔

    دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل پاکستان کے کپتان بابراعظم نے بیان جاری کرتے ہوئے میچ کا پریشر نہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے-

    کپتان بابراعظم کا کہناتھا کہ فائنل میچ میں اپنا 100 فیصد دیں گے ، موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے ، دعا ہے کہ میچ مکمل ہو ، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ بابراعظم کا کہناتھا کہ فائنل میچ میں ٹاس کی اہمیت زیادہ نہیں ہے ، میچ میں پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے دباؤ نہ لیں ۔

  • وزیراعظم لندن پہنچ گئے

    وزیراعظم لندن پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف مصر سے ہی لندن روانہ ہوئے تھے، لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اپنے بھائی سابق وزیراعظم نوا شریف سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف لندن میں دو روز قیام کریں گے، اس دوران نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ اہم ملاقاتیں اور فیصلے ہوں گے

    وزیراعظم ایسے موقع پر لندن پہنچے ہیں جب تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، لانگ مارچ کل جمعرات کو وزیرآباد سے شروع ہو گا جبکہ عمران خان لانگ مارچ کے پنڈی پہنچنے پر شریک ہوں گے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ محمد بن سلمان کے دورے سے قبل پاکستان کی سیاسی صورتحال بہتر ہو جائے،

    ‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

    ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

     وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

     

  • ارشد شریف کی موت،حقائق جاننے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،وزیراعظم کا چیف جسٹس کو خط

    ارشد شریف کی موت،حقائق جاننے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،وزیراعظم کا چیف جسٹس کو خط

    ارشد شریف کی موت کے حقائق جاننے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، وزیراعظم کا چیف جسٹس کو خط

    وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس عمر عطابندیال کو خط لکھا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو لکھے گئے خط میں صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کےحقائق جاننے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی، خط میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے تمام دستیاب جج صاحبان پر مشتمل کمیشن بنایا جائے، جوڈیشل کمیشن 5سوالات پر خصوصی غور کر سکتا ہے،ارشد شریف نے اگست 2022 میں بیرون ملک جانے کیلئے کیا طریقہ کار اپنایا، ارشد شریف کی بیرون ملک روانگی میں کس نے سہولت کاری کی؟ ارشد شریف کی جان کو خطرہ کی اطلاع تھی تو اس سے بچاؤ کیلئے کیا اقدامات کئے گئے؟ وہ کیا حالات اور وجوہات تھیں جس کی بنا پر ارشد شریف متحدہ عرب امارات سے کینیا گئے؟فائرنگ کے واقعات کی اصل حقیقت کیا ہے جن میں ارشد شریف کی موت ہوئی؟ کیا ارشد شریف کی موت واقعی غلط شناخت کا معاملہ ہے یا پھر یہ کسی مجرمانہ کھیل کا نتیجہ ہے، ملک میں قانون کی حکمرانی کے لئے کمیشن کی تشکیل ضروری ہے، اس ذمہ داری کی انجام دہی میں وفاقی حکومت کمیشن کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی، واقعے کے فوری بعد تجربہ کار افسران پر مشتمل کمیٹی فوری طور پر کینیا بھجوائی گئی،ارشد شریف کی پاکستان سے روانگی سے قبل رابطوں کی تحقیق کرنا ضروری ہے وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے ریٹائر جج صاحب پر مشتمل کمیشن بنایا تھا،

    ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

    شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

    ارشد شریف کی موت پر وزیراعظم، صدر مملکت کا اظہار افسوس

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

    ‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

    ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

     وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

    جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

    وزیراعظم شہباز شریف نےکلائمیٹ امپلی منٹیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی،پاکستان میں سیلاب سے 30ارب ڈالر کانقصان ہوا،سیلاب سے پاکستان میں 40لاکھ ایکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں،یہ وقت ہے کہ دنیا ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرے پاکستان کاکاربن کے اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے،دنیا کو ماحولیاتی انصاف پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی،سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کاکام تیزی سے جاری ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک میں سرفہرست ہے،سیلابی تباہی اتنے بڑے پیمانے پر ہوئی کہ ہم اکیلے اس سے نمٹ نہیں سکتے،ہمیں آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے اقدامات کرنا ہونگے،حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کررہی ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی برادری کی زیادہ سے زیادہ معاونت درکار ہے، حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے

  • بنگلہ دیش کیخلاف شاندار فتح،صدر مملکت،وزیراعظم اور شاہد آفریدی کی قومی ٹیم کو مبارکباد، فخر زمان کی بھی دلچسپ ٹوئٹ وائرل

    بنگلہ دیش کیخلاف شاندار فتح،صدر مملکت،وزیراعظم اور شاہد آفریدی کی قومی ٹیم کو مبارکباد، فخر زمان کی بھی دلچسپ ٹوئٹ وائرل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی ٹیم کے لیے پیغام جاری کیا۔

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر پر جاری بیان میں عارف علوی نے کہا شاباش، پاکستانی غیر معمولی طور پر ٹیلنٹڈ اور خوش قسمت ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ ہم سیمی فائنل میں پہنچ گئے شاہین آفریدی نے بہترین بولنگ کی، وہ ایک نگینہ ہیں، اللہ جانتا ہے کہ ہمیں اوپر آنے کے لیے اس خوشخبری کی کتنی ضرورت تھی-

    نیدرلینڈزکی جیت کے بعد وسیم اکرم کا قومی ٹیم کیلئے پیغام


    انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی سیمی فائنل میں فتح کی امید بھی ظاہر کی۔


    دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور لکھا کہ یہ ایک بڑا لمحہ ہے، سب کو مبارک ہو اور پاکستان ، نیدرلینڈز نے بہت اچھا کھیل پیش کیا-

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گرین شرٹس کے ساتھ اپنے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی کو خاص طور پر مبارکباد پیش کی۔


    ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا یہ چیز، ویلڈن بوائز، حارث کو بیٹنگ کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اور آج پورے میچ کے دوران پاکستان کی بولنگ بہت اچھی رہی، خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی۔ پورے پاکستان کو مبارک ہو-


    فخر زمان نے بھی پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے فخر زمان نے ٹوئٹر پر شاداب خان، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کی تصویر کے ساتھ فخر نے خوشی کے اظہار والا ایموجی بنایا اور لکھا دیکھا پھر قدرت کا نظام-

    واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

    پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیشی بیٹرز کو 20 اوورز میں 127 رنز تک محدود رکھا، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 22 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان نے دو اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی کو شاندار پرفارمنس پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

    گروپ 2 سے بھارت اور پاکستان جب کہ گروپ ون سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

  • وزیراعظم شہباز شریف بیجنگ پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف بیجنگ پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف بیجنگ پہنچ گئے

    وزیرِ اعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ اپنے دو روزہ سرکاری دورۂ چین پر بیجنگ پہنچ گئے بیجنگ ایئرپورٹ پر وزیرِ اعظم کا اعلیٰ چینی حکام کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر ریلوے سعد رفیق وزیراعظم کے ہمراہ ہیں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب،وزیر دفاعی پیداوار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی چین روانہ ہو گئے وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ وفد کا حصہ ہیں

    11 اپریل 2022 کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف چین کی ریاستی کونسل کے وزیراعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم شہباز شریف میں ازبکستان میں 16 ستمبر 2022 کو ملاقات ہوئی تھی کمیونسٹ پارٹی چین کی بیسویں نیشنل کانگریس کےانعقاد اور صدر شی جن پنگ کے تیسری بار جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف چین کا دورہ کرنے والے اولین راہنماؤں میں شامل ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان قیادت کی سطح پر مسلسل رابطوں کی کڑی ہے وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے دونوں ممالک کے قائدین سدا بہار آزمودہ سٹرٹیجک کوآپریشن پارٹنرشپ کا جائزہ لیں گے ملاقاتوں اور اجلاسوں میں علاقائی اور عالمی سطح پر صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا دورے سے دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے پر پیش رفت متوقع ہے دورے کے دوران مفاہمت کی متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے دورے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی رفتار مزید بڑھنے کی توقع ہے سی پیک کے حوالے سے مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا گیارھواں اجلاس 27 اکتوبر 2022 کو منعقد ہوا تھا

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

    بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    لندن کا جوکربھارتی ایجنٹ،پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث،ثبوت سامنے آ گئے

    سی پیک کیخلاف بھارتی عزائم،مبشر لقمان کے اگست میں کئے گئے تہلکہ خیز انکشافات کی وزیر خارجہ نے کی تصدیق

    تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کا اہم رکن کراچی سے گرفتار

    کیا سی پیک رک چکا ، نئے چینی سفیر کس مشن پر آئے ، معاملہ گڑ بڑ.؟ مبشر لقمان کی اہم باتیں

    روانگی سے قبل وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چین میں مختلف شعبوں میں مفاہمت کی متعدد یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہونگے،وسیع پیمانے پر دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے سے متعلق بات ہوگی سی پیک جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے11ویں اجلاس کے تناظر میں منصوبے پر بات کی جائے گی، دونوں ممالک ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبوں کو شروع کرنے میں پُرعزم ہیں،ایم ایل ون سے دونوں ممالک کی معیشت پر مثبت اقتصادی اثرات مرتب ہوں گے،تحریک انصاف کے دور میں ایک بھی صنعتی زون بھی مکمل نہیں ہو سکا، چین نے صنعتی ترقی کی بنیاد پر معاشی ترقی کی،اب سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کو فروغ دیں گے،سی پیک صنعتی تعاون روزگار کے نئے مواقع لائے گا، سی پیک کے تحت زرعی تعاون پر بات چیت ہوگی، سی پیک، پاک چین تعاون کا سنگِ میل بن گیا ہے،ملکی اور غیر ملکی حالات چاہے کچھ بھی ہوں، پاک چین دوستی نسل درنسل چلی آرہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کے اس دورے کی کامیابی کے اثرات دور رس ہونگے،

    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کادورہ چین انتہائی اہمیت کاحامل ہے ۔پچھلے چار سال میں سی پیک کے منصوبے تاخیرکاشکارہوئے ۔ سی پیک منصوبوں کا ایک نیا دور شروع ہورہا ہے

  • حکومت کا کسانوں کو 1800ارب روپے کے قرضے دینے کا اعلان

    حکومت کا کسانوں کو 1800ارب روپے کے قرضے دینے کا اعلان

    حکومت نے کسانوں کو 1800ارب روپے کے قرضے دینے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہبازشریف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ رقم پچھلے سال کے مقابلے میں 400ارب روپے زیادہ ہے، کسانوں کوملنےوالے قرض پرحکومت سبسڈی فراہم کرے گی،زرعی ترقی کےلیےکسانوں کے مسائل کاحل ضروری ہے،زرعی ترقی کیلئے کسانوں کے مسائل حل کریں گے-

    ٹک ٹاک اور زندگی ٹرسٹ کے زیر اہتمام سرکاری اسکولوں میں ڈیجیٹل سیفٹی ورکشاپس کا انعقاد

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا انحصار زرعی ترقی پر ہے،سیلاب میں پورے پاکستان میں تباہی مچائی،سیلاب سے 40لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں،زرعی زراعت ہماری معیشت کو آگے بڑھا سکتی ہے،88ارب روپے سیلاب متاثرین میں نقد اور اشیا کی شکل میں امداد تقسیم کی ہے-

    شہباز شریف نے کہا کہ کسانوں کی بہتری کیلئے حکومت جو بھی قدم اٹھائے گی وہ پاکستان کے مفاد میں ہوگا، حکومت ان قرضوں پر6ارب40کروڑ رروپے کی سبسڈی فراہم کرے گی، حکومت نے ڈی اے پی کھاد کی بوری کی قیمت 11ہزار 250روپے مقرر کردی-

    انہوں نے کہا کہ ڈی اے پی کی پیداوار کیلئے کھاد بنانے والوں کو سستی گیس فراہم کریں گے،ڈی اے پی کی فی بوری میں 2500 روپے کمی کروائی گئی ہے،ڈی اے پی پر58ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی-

    ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنر آفس میں آگ لگ گئی،کمپیوٹر روم کے اندر کمپیوٹرز،دیگر آلات جل کر خاکستر

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کسانوں کو بلا سود قرض فراہم کیے جائیں گے، سیلاب زدہ علاقوں میں گندم کے بیج کے 12 لاکھ تھیلے فراہم کیے جائیں گے، سیلاب زدہ علاقوں میں بے زمین ہاریوں کو بلاسود5ارب کے قرضے دیئے جائیں گے-

    انہوں نے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمال میڈیم انٹر پرائز معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،وفاق اور صوبے ملکر بیج کیلئے 13ارب20کروڑ روپے دیں گے،ٹریکٹر کی قیمت عام کسانوں کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے،ٹریکٹر کی قیمت کم کرنے کیلئے ہم نے پوری کوشش کی-

    انہوں نے کہا کہ 5سال تک استعمال شدہ ٹریکٹرزکی درآمدکی اجازت دے رہے ہیں استعمال شدہ ٹریکٹرز کی درآمد کیلئے ڈیوٹی چھوٹ دی جائے گی،حکومت 5لاکھ ٹن یوریا درآمد کرے گی، حکومت یوریا پر بھی 30ارب روپے کی سبسڈی دےگی،گزشتہ حکومت گندم اور چینی پہلے برآمد پھر درآمد کرتی رہی،ہم نے مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیا ہے کہ ہم 16لاکھ ٹن گندم اور امپورٹ کرینگے اب ٹوٹل 26لاکھ ٹن گندم امپورٹ ہوگی،10لاکھ ٹن آچکی ہے،جب بھی صوبے چاہیں گے ان کو گند م فراہم کریں گے،اجتماعی کوشش سے ہم ایک ایک ڈالر بچا رہے ہیں-

    فارن فنڈڈ فتنے نےانقلاب نہیں خونی مارچ کااعتراف کرلیا ،مریم اورنگزیب

  • عمران نیازی  بے بنیاد الزامات کا سہارا لینے کے بجائے صبر سے کام لے،وزیراعظم

    عمران نیازی بے بنیاد الزامات کا سہارا لینے کے بجائے صبر سے کام لے،وزیراعظم

    عمران نیازی بے بنیاد الزامات کا سہارا لینے کے بجائے صبر سے کام لے،وزیراعظم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی خطرناک کھیل کھیل رہا ہے،وہ ارشد شریف کے المناک قتل کو معمولی سیاست کے لیے استعمال کر رہا ہے،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کی حد تک جا رہا ہے،عمران نیازی بے بنیاد الزامات کا سہارا لینے کے بجائے صبر سے کام لے، عمران نیازی جوڈیشل کمیشن کے نتائج کا انتظار کرے،

    ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں سعودی ولی عہد جناب محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے میری درخواست پر سعودی عرب میں اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیا۔ الّلہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں پر درگزر کرنے والا بہتر مسلمان بنائے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے لئے بڑا فیصلہ , مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا .وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان سے درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی، سعودی عرب کی جانب سے ملزمان کی رہائی کے فیصلے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطاء فرمائے

    مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

    سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

    سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

    شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

  • بھارتی نژاد رشی سوناک نے برطانوی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیا

    بھارتی نژاد رشی سوناک نے برطانوی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیا

    لندن:برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم نے رشی سونک کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔اطلاعات کے مطابق بکنگھم پیلس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہےکہ شاہ چارلس سوم نے رشی سونک کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم مقررکردیا ہے۔

    وزیراعظم مقرر کیے جانے کے بعد ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر اپنے پہلے خطاب میں رشی سونک نے سابقہ وزیراعظم لزٹرس کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو اس وقت بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے جس وجہ سے انہیں وزیراعظم کے دفتر کے لیے چنا گیا ہے تاکہ وہ سابقہ حکومت کی غلطیوں کو سدھار سکیں۔

    نومنتخب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لز ٹرس نے تبدیلی کے لیے انتھک محنت کی لیکن ان سے کچھ غلطیاں ہوئیں۔

     

    رشی سونک نے کہا کہ وہ بورس جانسن کے بطور وزیراعظم لیے گئے زبردست اقدامات پر ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے، اب ان کی حکومت ہر سطح پر دیانتداری، پروفیشنلزام اور احتساب نظر آئے گا۔

    برطانیہ کے متوقع وزیراعظم کے آبا و اجداد کا تعلق پاکستان کے کس صوبے سے ہے؟اس حوالے سے تفصیلات منظرعام پرآگئی ہیں
    رشی سونک کنزرویٹیوپارٹی کے سربراہ منتخب ہونے والے پہلے ایشیائی نژاد برطانوی وزیراعظم ہوں گے جن کے آبا و اجداد کا تعلق پاکستان سے ہے۔

    رشی سونک کے آباو اجداد کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تھا، ان کے دادا رام داس سونک 1935 میں گوجرانوالہ سے نیروبی ہجرت کرگئے تھے جب کہ دادی سہاگ رانی کا تعلق بھی گوجرانوالہ سے تھا۔

    رشی سونک کے والد یش ویر سونک سن 60کی دہائی میں نیروبی سے برطانیہ چلے آئے جہاں رشی سونک پیدا ہوئے۔اس کے علاوہ رشی سونک کی اہلیہ اک شتا مورتی بھارتی شہری ہیں اور ان کا شمار امیر ترین خواتین میں ہوتا ہے۔

    رشی سونک نے آکسفورڈ سے اپنی تعلیم مکمل کرکے ڈگری حاصل کی اور انہوں نے انویسٹمنٹ بینک میں اپنے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔

  • “صداقت و امانت” کا بُت پاش پاش ہوگیا،وزیراعظم

    “صداقت و امانت” کا بُت پاش پاش ہوگیا،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کر دیا ہے

    سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پانچ برسوں کے لئے نااہل کیا گیا ہے، عمران خان کی نااہلی کے بعد ملک کے کئی شہروں میں احتجاج جاری ہے، تحریک انصاف کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں،لاہور میں کئی مقامات پر احتجاج جاری ہے، ساہیوال، بہاولپور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، جہلم سمیت کئی شہروں میں احتجاج کے دوران کارکنان نے عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے رہے،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کے صدر ، وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں انصاف کیا۔ قوم نے دیکھ لیا کہ کرپٹ پریکٹس کرکے وزیراعظم کے منصب کو ذاتی آمدنی کا ذریعہ بنایاگیا۔ “صداقت و امانت” کا بُت پاش پاش ہوگیا۔ قانون سے لڑنے، گولیاں،ڈنڈے چلانے فسادی جتھے لانے کے بجائے قانون کے سامنے سر جھکائیں۔ کوئی قانون سے بالا نہیں

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل