Baaghi TV

Tag: وزیراعظم

  • وزیرِاعظم کا گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ

    وزیرِاعظم کا گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان بالخصوص گوادر میں بجلی کے مسائل کے حل کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بلوچستان میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، انجنئیر خرم دستگیر، ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل کمال اظفر اور متعلقہ اعلی حکام نےشرکت کی،اجلاس کو جیوانی، گوادر، پسنی، اورماڑا، پنجگور اور اور ایران کے درمیان بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹرانسمیشن لائنز کے حوالے سے قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبوں کا اجراء کیا جا رہا ہے. چھ ماہ کے اندر حکومت گوادر کو ایران سے مزید 100 میگاواٹ بجلی فراہم کر سکے گی. اس سے بجلی کی مجموعی فراہمی 260 میگاواٹ جبکہ کھپت 236 میگاواٹ ہوگی. مزید یہ کہ خضدار پنجگور ٹرانسمیشن لائن کی دسمبر 2022 میں تکمیل کے بعد 90 میگاواٹ کا سسٹم میں مزید اضافہ ہوگا. اس منصوبے پر بھی کام تیزی سے جاری ہے. اسکے علاوہ حب اورماڑا ٹرانسمیشن لائن کی فیضیبلٹی تیاری کے مراحل میں ہے. اس ٹرامیشن لائن کی تکمیل کے بعد مزید 200 میگاواٹ سسٹم کو فراہم کر دیا جائے گا. وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منصوبوں میں شفافیت لانے کی بھی ہدایت کی،

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کو سولر پینلز کی فراہمی وفاقی حکومت کا گوادر کے لوگوں کو تحفہ ہو گا. اس حوالے سے 10 دن کے اندر لائحہ عمل پیش کیا جائے. وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ گوادر میں بجلی کی فراہمی کیلئے فوری طور پر آف گرڈ نظام کا بھی جامع لائحہ عمل بنایا جائے.گوادر میں آف شور اور آن شور ونڈ پاور منصوبوں کیلئے بھی حکمتِ عملی بنائی جائے. جنوبی بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائنز کے کام میں تیزی لا کے اسے رواں سال دسمبر میں مکمل کیا جائے.منصوبوں کی تکمیل میں دیر کسی قدر قابلِ قبول نہیں.متعلقہ محکمے یقینی بنائیں کہ طویل مدتی منصوبوں میں بھی وقت اور لاگت میں جس قدر ہو سکے کمی لائی جائے. حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کے پیسے کی بچت کرے اور اسکا صحیح استعمال یقینی بنائے. گوادر بندرگاہ کو دنیا کی جدید ترین بندرگاہ بنانے کیلئے بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی. گوادر کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے.

    گوادر،غیر قانونی ماہی گیری بارے اجلاس میں ہوا بڑا فیصلہ

     بلاول بھٹو نے گوادر میں چینی شہریوں پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے

    وزیراعظم کے دورہ گوادر سے قبل چیئرمین سی پیلک اتھارٹی کا خصوصی پیغام

  • آصف زرداری کا حکومتی اتحادی سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ

    آصف زرداری کا حکومتی اتحادی سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ

    پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اورسابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومتی جماعتوں کے سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ دیا.

    زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں ہونے والے عشائیے میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، زرائع کے مطابق قومی حکومت کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا.

    اعشائیہ میں شامل حکومتی سیاسی جماعتوں کے تمام رہنماؤں نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی کاوشوں کو بھی سراہا. عشائیے میں شریک حکومتی سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے ملک کو ملکر تمام قسم کے بحرانوں سے نکالیں پر اتفاق کیا

    ذرائع کے مطابق عشائیے کے موقع پر بجٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، اتحادی رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورے بھی دئیے،جس پر وزیراعظم نے عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی.

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے عشائیے میں شرکت نہیں کی.

    عشائیے میں وزیراعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت حسین، خالد مقبول صدیقی ، شاہزین بگٹی، خالد مگسی، اسلم بھوتانی، آغا حسن بلوچ، ایمل ولی خان، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور ،غفور حیدری، فیصل سبزواری، چوہدری یاسین، چوہدری سالک حسین، اسرار ترین، سردار ایاز صادق، رانا ثنااللہ ودیگر رہنماوں نے شرکت کی.

  • توہین مسجد نبوی،پی ٹی آئی کارکن کو سعودی عدالت نے سزا سنا دی

    توہین مسجد نبوی،پی ٹی آئی کارکن کو سعودی عدالت نے سزا سنا دی

    توہین مسجد نبوی،پی ٹی آئی کارکن کو سعودی عدالت نے سزا سنا دی
    ‏وزیراعظم شہباز شریف کے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حاظری کے موقع پرشوروغوغا کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والے پاکستانی اور پی ٹی آئی کے سپورٹر محمد طاہر کو سعودی عرب کی مدینہ منورہ کی تین ججز پر مشتمل عدالت کی طرف سے تین سال قید اور دس ہزار ریال کی سزا سنا دی گئی

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران نازیبا واقعہ پیش آیا تھا مسجد نبوی میں نعرے لگائے گیے مریم اورنگزیب شاہ زین بگٹی سے بدتمیزی کی گئی واقعہ کے بعد سعودی حکام نے ایکشن لیا اور چند شرپسندون کو گرفتار کیا ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکام سے ان افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کریں گے ،

    وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب سے واپسی پر پاکستان میں بھی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، شیخ رشید سمیت دیگر پر مقدمے درج کئے گئے تا ہم تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ضمانت کروا لی اور کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا تھا، ان کیسز میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، شیخ رشید ابھی بھی ضمانت پر ہیں،

    مسجد نبوی کی توہین کے واقعہ پر پاکستانی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بھی احتجاج کیا تھا ،جے یو آئی نے کراچی مین ایک بڑا جلسہ کیا تھا جس سے مولانا فضل الرحمان نے بھی خطاب کیا تھا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی ٹرینڈ ٹاپ پر آ گیا تھا جس میں مسجد نبوی کی توہین کرنے والے پاکستانیوں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ سامنے آیا تھا، واقعہ کے اگلے روز سعودی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ واقعہ میں ملوث کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

     سابق وزیراعظم عمران خان سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد فواد چودھری قاسم سوری شہباز گل کے خلاف دفعہ 295 کے تحت مقدمہ درج

    مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

    توہین مذہب کے مقدمات، شیریں مزاری نے اقوام متحدہ میں مسئلہ اٹھا دیا

    مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

    سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

    سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

    شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

  • وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم شہباز شریف سے پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : ملاقات میں وفاقی بجٹ ، ترقیاتی منصوبوں،قانون سازی اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی اور ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت بھی کی گئی وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد بھی دی۔

    ہر معاملہ عمران خان، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی سے جا کر ملتا ہے،مریم اورنگزیب

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی کو کنٹرول کرنےسے متعلق حکومت کوتجاویز پیش کی تھیں کہ وفاقی، صوبائی وزرا، مشیر، معاونین اور سرکاری افسران کو مراعات میں 50 فیصد کمی کرنی ہو گی اور اس کے علاوہ گریڈ 19 سےاوپرکے بیوروکریٹس کو بھی مراعات میں 50 فیصد کمی کرنی ہو گی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ موجودہ صوتحال گزشتہ حکومت کے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے، اسی لیے ججز، جرنیل اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سمیت ہر طبقہ فکر کو قربانی دینی ہو گی عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جا چکا ہے اب حکومت کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہو گی اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے سخت فیصلے کرنا مجبوری ہے۔

    بنی گالہ کرپشن کا ہیڈ کوارٹر بنا ہوا ہے،مریم نواز

    دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ سندھ مزاد علی شاہ اور وزرا نے ملاقات کی تھی جس میں ایم کیو ایم کو بلدیاتی اداروں میں حصہ دینے سے متعلق گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے بلاول بھٹو کو سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال, صوبہ میں پانی کی کمی اور بدترین لوڈشیڈنگ کی صورتحال سے آگاہ کیا تھا-

    ایم کیو ایم کو بلدیاتی اداروں میں حصہ دینے سے متعلق بات چیت ہوئی، وزیراعلیٰ نے بلاول بھٹو کو ایم کیوایم کے نئے مطالبات سے آگاہ کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے کراچی، حیدرآباد کیساتھ 3 اضلاع کی ایڈمنسٹریٹر شپ مانگ لی ہے، ایم کیوایم نےکراچی کے سینٹرل، ویسٹ اور ایسٹ کےایڈمنسٹریٹرکا مطالبہ کیا ہے بلاول بھٹو نےوزیراعلیٰ کو ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات کرکےمعاملات حل کرنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ صوبے میں متوازن اور اچھا بلدیاتی نظام فوری طور پر لایا جائے-

    پی آئی اے نے اپنا حج آپریشن کا آج سے باضابطہ آغاز کردیا

  • وزیراعظم کے دورہ ترکی سے متعلق اخبارات میں اشتہارات کیس، فیصلہ آ گیا

    وزیراعظم کے دورہ ترکی سے متعلق اخبارات میں اشتہارات کیس، فیصلہ آ گیا

    وزیراعظم کے دورہ ترکی سے متعلق اخبارات میں اشتہارات کیس، فیصلہ آ گیا

    وزیراعظم شہباز شریف کے بیرون ملک دوروں پر اشتہارات سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکی سے متعلق اخبارات میں سرکاری خزانے سے تشہیر کیخلاف پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان کی درخواست خارج کردی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا

    عدالتی فیصلے کے مطابق اشتہار میں ایسا کوئی مواد موجود نہیں جسے وزیراعظم کی ذاتی تشہیر قرار دیا جا سکے عدالت نے بڑی احتیاط سے اخبارات میں چھپے اشتہارات کا جائزہ لیا۔اشتہارات وزیراعظم کی ذاتی تشہیر نہیں بلکہ پاکستان اور ترکی کے خصوصی تعلقات سے متعلق ہیں۔اخباری اشتہار میں ترک صدر کی تصویر بھی لگائی گئی ہے عدالت معاملے میں دخل دے کر اشتہارات کو متنازعہ نہیں بنانا چاہتی۔ ۔پاکستان اور ترکی کے عوام کے تعلقات بہت مضبوط ہیں اشتہار جاری کرنے سے گریز بھی کیا جا سکتا تھا یہ عدالت بصورت دیگر بھی بلاجواز پاکستان ترکی تعلقات کے اشتہار کو متنازعہ نہیں بنائے گی

    پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان نے بابر اعوان ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست جمع کرائی تھی ،درخواست میں وزیراعظم، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری اطلاعات اور پرنسپل انفارمیشن افسر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومتی ارکان اقتدار میں آنے کے بعد سے خزانہ خالی ہونے کے بیانات دے رہے ہیں، وزیراعظم کے ترکی دورہ کی پروجیکشن پر کروڑوں روپے کے اشتہارات جاری کیے گئے،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عوامی پیسے کے غلط استعمال اور جرم دہرانے پر کارروائی کی جائے، دورہ ترکی سے متعلق اشتہارات پر خرچ کی گئی روقوم قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا جائے،

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل دورہ ترکی کیا تھا، شہباز شریف کے دورہ ترکی کے دوران پاکستان کے قومی اخبارات میں اشتہارات دیئے گئے تھے جس پر تحریک انصاف نے تنقید کی تھی حالانکہ تحریک انصاف کی جب حکومت تھی وہ بھی میڈیا کو اسی قسم کے اشتہارات جاری کرتے رہے ہیں،عمران خان کی وفاقی حکومت اور پنجاب کی صوبائی حکومت نے بھی اشتہارات میڈیا کو جاری کئے تھے،

    ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

  • وزیراعظم کا اخباری صنعت کو مشکلات سے نکالنے کے لئے بڑے پیکج کا اعلان

    وزیراعظم کا اخباری صنعت کو مشکلات سے نکالنے کے لئے بڑے پیکج کا اعلان

    وزیراعظم شہبازشریف سے آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائیٹی (اے پی این ایس) کے وفد نے ملاقات کی ملاقات میں وزیراعظم نے اخباری صنعت کو مشکلات اور بحران سے نکالنے کے لئے بڑے پیکج کا اعلان گیا.

    وزیراعظم شہبازشریف نے30 جون تک سابق حکومت کے تشہیر ی واجبات ادا کرنے کی ہدایت کی، اس موقع پروزیراعظم نے پی ٹی آئی دورکے اخبارات اور تشہیری کمپنیوں کے حکومتی واجبات ادا کرنے کا حکم دیا.

    وزیراعطم شہباز شریف نے کہا کہ وہ سیاسی انتقام میں یقین نہیں رکھتے، اس سے ملک کو بہت نقصان پہنچا ہے، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مہنگائی کے تناسب سے تشہیری نرخ میں مناسب اضافہ کریں گے.بجٹ میں اخباری صنعت پر کوئی نیا ٹیکس یا ڈیوٹی نہیں لگائیں گے،اخباری صنعت کو بحران سے نکالنے کے لئے اضافی ریلیف بھی فراہم کریں گیا جائے گا.

    ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف کے علاوہ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اوروزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین بھی موجود تھے جبکہ اے پی این ایس کے صدر سرمد علی کی قیادت میں وفد میں سیکریٹری جنرل ناز آفرین سہگل لاکھانی شامل تھیں،ملاقات میں سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی، جمیل اطہر، شہاب زبیری کے علاوہ محترمہ رمیزہ نظامی بھی شریک ہوئیں ،عمرمجیب شامی، امتنان شاہد، ممتاز طاہر، محسن بلال، اویس خوشنود، وسیم احمد، منیر گیلانی اور ہمایوں گوہر بھی ملاقات میں موجود تھے.

    قبل ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے انڈس ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قومیں محنت ‘صف بندی اور پلاننگ سے بنتی ہیں جس کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا’ صحت اور تعلیم پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے، آئی ٹی اور دیگر شعبے ہیں جن میں پاکستان بہت آگے بڑھ سکتا ہے، معیشت کا پہیہ چلائیں گے، معیشت مضبوط کرنے کے لیے آگے بڑھنا ہو گا’ملک کو آگے چلانے کیلئے ہمیں گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ،اچھے لوگ کسی بھی حکومت کیساتھ کام کریں تو اسے سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے، ہمیں اپنی پسند ناپسند سے بالاتر ہو کر اور ذاتی انا کو مار کر ملکی مفاد اور قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیےکام کرنا ہو گا، اس وقت دنیا میں ہمیں سب سے آگے ہونا چاہیے تھا لیکن بدقسمتی سے ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں، سابقہ حکومت نے پی کے ایل آئی جو خطے کا بہترین ہسپتال تھا اسے سیاست کی نظر کردیا، ہم نے بڑی کوشش کی لیکن دل پر پتھر رکھ کر قیمتیں بڑھانی پڑیں، میں پوری کوشش کروں گا کہ غریب شہریوں پر بوجھ نہ پڑے۔

  • وزیراعظم نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کا پلان 24گھنٹے میں طلب کیا ہے،مریم اورنگزیب

    وزیراعظم نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کا پلان 24گھنٹے میں طلب کیا ہے،مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کا ہنگامی پلان 24گھنٹے میں طلب کر لیا اور توانائی، پٹرولیم اور خزانے کے وزیروں کی کمیٹی کو قابل عمل پلان پیش کرنے کا حکم دیا ہے

    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پانچ گھنٹے طویل جاری رہنے والے اجلاس میں لودشیڈنگ ،مہنگائی سمیت تمام صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے،وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی کے پلان پر موثر عملدرآمد کرائیں گے.

    وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ملک میں توانائی کی مجموعی صورتحال پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا جبکہ صنعت اور گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں پر بریفنگ دی گئی .

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران متعلقہ وزرا کو صنعت اور گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں توازن لانے کی ہدایت کی ہے ،وزیراعظم نے یہ ہدایت بھی کی کہ ایسا پلان بنائیں جس سے عوام کو لوڈشیڈنگ میں کمی خود محسوس ہو.

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف ملک میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر وزراء اور افسروں پر برس پڑے اور تمام وضاحتیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وضاحتیں نہیں عوام کو تکلیف سے نجات چاہیے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں توانائی بحران پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں لوڈشیڈنگ کی وجوہات، محرکات اورسدباب کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے لوڈشیڈنگ میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی وضاحتوں کو مسترد کردیا، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عوام تکلیف میں ہیں، اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ بھی کریں 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں، عوام کومشکل سےنکالیں، کوئی وضاحت نہیں چاہیے، عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سےنجات چاہیے۔

    وزیر اعظم کی سرکاری افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے شارٹ اور لانگ ٹرم پلان تیار کیا جائے، شارٹ ٹرم پلان کے تحت لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں فوری واضح کمی لائی جائے، وزیر اعظم نے سستی اور وافر مقدار میں بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کرنے کہ بھی ہدایت کی۔

  • وزیر اعظم کا آرمی چیف،وزیر دفاع کے ہمراہ کمانڈ اینڈ  اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ

    وزیر اعظم کا آرمی چیف،وزیر دفاع کے ہمراہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے گوادر میں جاری منصوبوں کافضائی معائنہ کیا،گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا،چین کے تعاون سے گوادر میں ہسپتال بنایا گیا ہے ،گوادر سے کراچی تک ٹرانسپورٹ کی سہولت بہترہوگی،بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،ابھی تک گوادرایئرپورٹ مکمل نہیں ہو سکا،گوادر ایئرپورٹ کوابھی تک مکمل ہوجانا چاہیے تھا،گوادرکے لوگوں کوپینے کا صاف پانی بھی مہیا نہیں کیا جا سکا،چین نے 3200 گھرانوں کیلئے سولر پینل بھی فراہم کیے،گوادر کے عوام کیلئے پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا،ایسٹ بے کی تعمیر سے گوادر نیشنل ہائی وےکے ذریعے کراچی سے منسلک ہوگا،گوادر میں بجلی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،گوادر پورٹ کی کئی سالوں سے ڈریجنگ نہیں ہو سکی،گوادر کی تعمیر وترقی کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا،

    دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا، تیل اور پٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں،عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی دیکھ کر تیل کی قیمتیں کم کر کے ہمیں مشکلات پیدا کی گئیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سےاضافہ ہورہاہے،ماضی کی حکومت نےغریبوں کااحساس نہیں کیا،جاتےجاتےپیٹرول کی قیمت کم کردی،عالمی منڈی میں اضافےکےباوجودپاکستان میں قیمتیں کم کی گئیں،کیسے ممکن ہے کہ باہرسے مہنگا تیل لیکریہاں سستا بیچیں،ماضی کی حکومت نے ساڑھے تین سال غریبوں کااحساس نہیں کیا،جاتےجاتےپیٹرول کی قیمت کم کردی،

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر دفاع بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ،اسٹاف کالج کوئٹہ میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب بھی کیا،

    قبل ازیں وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف نے کوئٹہ میں یادگارِ شہدا پر حاضری دی،وزیراعظم کی جانب سے فاتحہ خوانی کی گئی اور یاد گار پہ پھول چڑھائے گئے

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور دیگر اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ وزیراعظم کا استقبال کیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچیں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم چینی کمپنیوں کے وفد سے ملاقات کریں گے اور میڈیاسے گفتگو کریں گے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ معاملے کو نمٹا چکی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ نے کہاں لکھا ہے کہ ایف آئی آر درج نہیں ہوگی؟ کیسے متاثرہ فریق ہیں کیا آپ کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپا مارا گیا؟ درخواست گزار کلثوم خالق نے کہا کہ میری جماعت کے لوگوں کے خلاف مقدمات بنائے گئے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور دیگر کیخلاف توہین عدالت درخواست خارج کردی

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی، آج عدالت نے سماعت کے بعد درخواست خارج کر دی

    قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے حوالہ سے سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آیا ہے،لانگ مارچ کے حوالہ سے کیس کے تحریری فیصلے میں جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے کافی مواد موجود ہے میری رائے میں عمران خان نے عدالتی احکامات کی حکم عدولی کی، عمران خان سے پوچھا جائے کیوں نہ آپ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے عمران خان کے بیان کی ویڈیو سپریم کورٹ میں چلائی گئی

    14 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے تحریر کیا 26 مئی کو عدالت نے گائیڈ لائن بعد میں جاری کرنے کے حکم کیساتھ کیس نمٹا دیا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے لانگ مارچ اور سڑکوں کی بندش سے متعلق درخواست دائر کی تھی

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کابینہ ارکان پر کرپشن کے الزامات ،خود کیسے اپنے حق میں رولز بدل سکتے ہیں؟سپریم کورٹ

  • حنیف عباسی کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور،عدالت نے درخواست نمٹا دی

    حنیف عباسی کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور،عدالت نے درخواست نمٹا دی

    حنیف عباسی کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور،عدالت نے درخواست نمٹا دی
    حنیف عباسی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے حنیف عباسی سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی حنیف عباسی کا استعفیٰ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا گیا ،

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی حنیف عباسی کا معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی منظور کر لیا ، اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے محمد حنیف عباسی کے بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی پیش کیا گیا استعفی منظور کر لیا ہے

    واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ حنیف عباسی کے خلاف 2012 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمہ درج کیا، حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ ہیں، حنیف عباسی کےخلاف ٹرائل کورٹ نے 21 جولائی 2018 کو سزا سنائی،لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کر رکھی ہے،مجرم ہونے کا فیصلہ ختم نہیں ہوا، سیکرٹری کابینہ بتائیں کس قانون کے تحت حنیف عباسی کواس عہدے پر تعینات کیا گیا، حنیف عباسی کو 27 اپریل 2022 کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری کابینہ اور حنیف عباسی کو فریق بنایا گیا ہے

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد شہباز شریف وزیراعظم بن چکے ہیں، شہباز شریف نے اپنی کابینہ تشکیل دی ہے جس میں پیپلز پارٹی سمیت اتحادی جماعتوں کو نمائندگی دی گئی ہے، شہباز شریف نے حنیف عباسی کو معاون خصوصی مقرر کیا تھا

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر