Baaghi TV

Tag: وزیراعظم

  • عمران خان، اللہ حافظ، معاون خصوصی نے استعفیٰ بھجوا دیا

    عمران خان، اللہ حافظ، معاون خصوصی نے استعفیٰ بھجوا دیا

    عمران خان، اللہ حافظ، معاون خصوصی نے استعفیٰ بھجوا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی کوشش رائیگاں، خواہشیں بھی دم توڑنے لگ گئیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے

    جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، شاہ زین بگٹی نے گزشتہ روز استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا آج انہوں نے اپنا استففیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے،جس میں انہوں نے لکھا کہ میں بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی اپنے عہدے سے استعفی دیتا ہوں
    استعفی سے متعلق ضروری اقدامات کئے جائیں، شاہ زین بگٹی کی گزشتہ روز بلاول سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”477391″ /]

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ شاہ زین بگٹی نے بہادرانہ فیصلہ کیا ہے وزیر اعظم اور اس کی حکومت کااپنے اتحادیوں سے سلوک افسوسناک ہے عمران خان صاحب نے اتحادیوں کو دھوکہ دیا،بلوچستان کے ایشوز بہت پیچیدہ ہیں بلوچستان کے عوام کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیاہمیں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے مل کے محنت کرنا ہوگی-چئیرمین پی پی پی نے کہا کہ دوسرے اتحادیوں سے ہماری اور دوسری جماعتوں کی ملاقاتیں جاری ہیں، اتحادی فیصلے کر چکے ہیں، اب وزیراعظم کا وقت ختم ہو چکا ہے اب سرپرائز کا وقت ختم ہوچکا پاکستانی عوام جانتے ہیں وہ کسی قسم کے پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہوں گے ہمیں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے مل کر محنت کرنا پڑے گی

    واضح رہے کہ شاہ زین بگٹی کو وزیراعظم نے بلوچستان کے حوالہ سے معاون خصوصی مقرر کر رکھا تھا،

    ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

    وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات دے دیں

    کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟

    اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے

    سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا

    سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب

    شاہ زین بگٹی کو ملی سپریم کورٹ سے بڑی کامیابی

  • میں نے کسی حکومت کو وقت پورا کرتے نہیں دیکھا،شیخ رشید

    میں نے کسی حکومت کو وقت پورا کرتے نہیں دیکھا،شیخ رشید

    72 گھنٹوں میں آر یا پار ہے عمران خان آخری گیند تک کھیلے گا ،شیخ رشید
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آصف زرداری شاطرسیاستدان ہیں ،خرید و فروخت میں لگے ہیں،30سے31تک عدم اعتماد کا فیصلہ ہوجائے گا،گزشتہ روز بہترین جلسہ ہوا،72گھنٹے میں سب واضح ہوجائے گا آخری بال تک عمران خان کھیلیں گے ،ابھی جلسہ جلسہ ہے کھیل کل سے شروع ہو گا،میں عمران خان کے ساتھ ہوں ہمیں پتہ نہیں ہے،ن لیگ نے کدھر سے آنا ہے ابھی تک ن لیگ نے ہمیں کچھ نہیں بتایا ان کے پاس اپنے لوگ نہیں ،مولویوں سے خطاب کرنے آرہے ہیں بلاول کی ریلی سے زیادہ ہماری سکیورٹی تھی

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے مدرسوں میں چھٹیاں ہیں ہم اپنی ٹکٹ پر انتخاب لڑا لیکن عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں وزارت ہو یا نہ ہو،میں اور میرے حامی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں گزشتہ روز کے جلسے کے بعد لوگوں کی آنکھیں کھلنی چاہیے میں نے کسی حکومت کو وقت پورا کرتے نہیں دیکھا، 72گھنٹے میں سب واضح ہوجائے گا ،ہار یا پار ہوگا،جو خرید و فروخت کرتے ہیں،علاقے کے لوگوں کو انکا بائیکاٹ کرنا چاہیے، 1977کےبعد پہلی دفعہ جلوس کے ساتھ تھا

    شیخ رشید احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے اس لیٹر کا کچھ نہیں پتہ جو وزیراعظم نے کل جلسے میں لہرایا تھا،رات کو پتہ چلا ہے جب شاہ محمود قریشی نے خط کی بات کی ن لیگ کو جلسے کی اجازت ہے،دھرنے کی نہیں،جے یو آئی آج بغیر اجازت بیٹھی ہے پاکستان میں بھٹو خاندان کی سیاست نہیں ہے،اسٹیبلشمنٹ صرف پاکستان کے ساتھ ہے،سیاسی تجزیہ ہے ایک گھنٹہ پہلے بھی صورتحال بدل سکتی ہے،گورنرراج کی تجویز دی آج بھی کہہ رہاہوں گورنرراج لگا دو،میں تصادم نہیں چاہتا ،جے یو آئی کا جلسہ ختم ہوگیا ہے،میں تو اس ملک میں ایمرجنسی لگانا چاہتا تھا ، خان صاحب نہیں مانے ،گزشتہ روز انتظامیہ نے اچھا کام کیا آج کا دن ہے وہ گزر جائے باقی اسمبلی کے باہرصورتحال ہم ذمہ دار ہیں میں آئندہ انتخابات لڑوں یا نہ لڑوں ابھی فیصلہ نہیں کیا میرا مقصد نالہ لئی ایکسپریس وے ہے،غریب بستیاں امیر ہو جائیں،انتخاب بھی نواز شریف نے چیلنج کیا تو لڑا تھا عمران خان کی سیاست ختم نہیں ہوگی، جو عمران خان کیساتھ نہیں کھڑا وہ بکاؤ مال ہے،وزیراعظم کی خواہش تھی میں لمبی تقریر کروں،میرا نام شیخ رشید ہے،کوئی حملہ آور ہو میں اسے معاف نہیں کرتا،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سیاست میں ہارس ٹریڈنگ کاسلسلہ جاری ہے،یہ گینگ آف تھری ہے جوایک دوسرے کیساتھ نہیں تھے،آصف زرداری نوابشاہ میں کونسلرنہیں بن سکے،آصف زرداری پلانر اور شاطر تھے وزیراعظم عمران خان نےآزادخارجہ پالیسی کی بنیادرکھی،

    ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

    گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

    مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

    پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

    پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

    لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

    کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

    ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

    اللہ نے یہ اجازت نہیں دی اچھے برے کی جنگ ہوتوآپ کہیں میں نیوٹرل ہوں،،وزیراعظم

    وفاقی دارالحکومت میں جلسوں کا موسم،سیکورٹی سخت،ٹریفک پلان بھی جاری

    تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر

    مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

    اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

    عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

    10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

    ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

    ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

    مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

    تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ

    زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

    سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

  • وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری

    وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پریڈ گراونڈ جلسے میں خط لہرایا اور کہا کہ دھمکی دی گئی ہے، خط میں جو کچھ ہے یہ آف دی ریکارڈ اگر کوئی جاننا چاہے توبتا دوں گا

    وزیراعظم کے جلسے سے قبل کہا جا رہا تھا کہ شاید وزیراعظم کوئی سرپرائیز دیں گےلیکن اس جلسے میں وزیراعظم نے حکومت کی کارکردگی بیان کرنے کے بعد خط لہرایا، وزیراعظم کے اس خط کو لے کر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے،

    سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی کہتے ہیں کہ جھوٹ۔ جھوٹ ۔ جھوٹ۔یہ خط نہ کسی امریکی نے بھیجا ہے اور نہ کسی یورپی ملک کے کسی عہدیدار نے۔ اگر عمران خان یہ ثابت کردیں کہ دھمکی آمیز خط کسی مغرب ملک کے عہدیدار نے بھیجا تو میں غلام سرور اور شہریار آفریدی کے طرح خود کشی تو نہیں کرسکتا البتہ صحافت چھوڑدوں گا۔

    نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خطاب میں سرپرائز تو نہیں ملا لیکن تحریک انصاف کے کارکنان کا دل رکھنے کے لئے ایک خط ضرور لہرایا گیا، وزیراعظم پاکستان کی حکومت کے خلاف بیرونی سازش کا الزام لگا کر نیا بیانیہ بنا رہے، بیرونی سازش متعلق خط پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ آپ خود کا شہید ذوالفقار علی بھٹو سے موازنہ نا کریں شہید بھٹو کو کہا گیا تمہیں عبرت کا نشان بنائے گے،شہید ذوالفقار علی بھٹو پھانسی چڑھ گئے لیکن ملک و عوام کے لئے آخری سانس تک ڈٹے رہے، آپ نے مبینہ خط ہوا میں لہرا کے جیب میں رکھ دی ،شہید ذوالفقار علی بھٹو بننے کے لئے وژن، جرات اور ہمت چاہئےآپ سے پہلے صدر زرداری نے روس کا دورہ کیا تھا،
    سی پیک کی بنیاد آصف علی زرداری نے رکھی تھی، امریکہ سے بیسز آصف علی زرداری نے واپس لئے تھے،آپ نے ملک و عوام کو تباہ کرنے کے علاوہ کیا کیا ہے جو آپ کے خلاف سازش کی جائے گی؟ اس نااہل اور نالائق حکومت کے خلاف کسی کو سازش کرنے کی ضرورت ہی نہیں،

    نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ یہ خط پبلک ڈومین پر دستیاب ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں نجم سیٹھی نے کہا میرے پاس اس "خفیہ”خط کی کاپی موجود ہے جو انہوں نے جلسے میں لہرایا ہے، دراصل یہ خط پبلک ڈومین پر دستیاب ہے، عمران خان ایک ڈرامے باز ہے جو مائنڈ گیمز کھیلتا ہے۔

    اپوزیشن رہنما خورشید شاہ نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ بھٹو صاحب نے وہ خط کھول کر عوام کو دکھایا تھا اب عمران خان بھی کل پارلیمنٹ میں یہ خط کھول کر دکھا دیں ،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے شاہ محمود قریشی نےخط سے متعلق بات کی لیکن انہیں خط کا کچھ نہیں پتہ

    ن لیگی رہنما مریم نواز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ عمران خان کو دھمکی آمیز خط ! ساتھ ہی مریم نواز نے ایک ویڈیو شیئر کی،

    اینکر پرسن عمران خان کہتے ہیں کہ جو لیٹر حامد میر اور نجم سیٹھی اپنے پاس ہونے کا دعوہ کر رہے ہیں وہ پاکستان کے حساس اداروں اور وزیر اعظم کے پاس ہے یا پاکستان کو دھمکانے اور سازش کرنے والے ملک کے پاس۔ زرا سوچیے ان دونوں کو لیٹر کس نے دیا اور یہ کس کے وفادار ہیں؟

    ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

    گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

    مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

    پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

    پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

    لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

    کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

    ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

    اللہ نے یہ اجازت نہیں دی اچھے برے کی جنگ ہوتوآپ کہیں میں نیوٹرل ہوں،،وزیراعظم

    وفاقی دارالحکومت میں جلسوں کا موسم،سیکورٹی سخت،ٹریفک پلان بھی جاری

    تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر

    مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

    اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

    عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

    10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

    ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

    ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

    مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

    تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ

    زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

    سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

  • آئینی اختیار کو عام قانون سازی سے ختم کیا جا سکتا ہے؟ عدالت

    آئینی اختیار کو عام قانون سازی سے ختم کیا جا سکتا ہے؟ عدالت

    آئینی اختیار کو عام قانون سازی سے ختم کیا جا سکتا ہے؟ عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں انتخابی مہم میں وزیراعظم اور وزرا پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آرڈیننس میں ترمیم کر کے آرڈر پاس کیا ، اٹارنی جنرل نے کہا کہ جب آرڈیننس جاری ہوا تو اسکے بعد الیکشن کمیشن نے مجھ سے مشاورت کی ، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا آئینی اختیار کو عام قانون سازی سے ختم کیا جا سکتا ہے؟اس سوال پر عدالت کی معاونت کرنی ہے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم ایک پارٹی کا سربراہ ہوتا ہے، وہ اسٹار پرفارمر ہوتا ہے،وزیراعظم ایک پارٹی کا سربراہ ہوتے ہوئے نیوٹرل کیسے ہو سکتا ہے؟ پارلیمانی نظام حکومت میں ا سٹار پرفارمر کو کمپین سے کیسے نکالا جا سکتا ہے؟ وزیراعظم نے کہا کہ جن انتخابی جلسوں پر جاؤں گا خرچہ جیب سے یا پارٹی فنڈ سے ہو گا، ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن میں پیسے لیے گئے ہیں الیکشن کمیشن نے کچھ نہیں کیا ایک طرف وزیراعظم جلسے کیلئے نکلتے ہیں ادھر الیکشن کمیشن کا نوٹس آ جاتا ہے الیکشن کمیشن وزیراعظم کو 50 ہزار جرمانہ کر چکا ہے،

    جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن اس کے بعد نااہل بھی کر سکتا ہے؟ جس پر اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ الیکشن کمیشن جرمانے کے بعد نااہل بھی کر سکتا ہے،قانون کے مطابق الیکشن کمیشن سیاسی جماعت یا امیدوار کو نوٹس جاری کر سکتا ہے،وزیراعظم سیاسی جماعت ہیں نہ ہی امیدوار، انہیں نوٹس کیسے جاری کیا جاتا ہے،وزیراعظم کو ہر روز دو 3نوٹس آ رہے ہیں،الیکشن کمیشن کس طرح وزیراعظم کو نااہل قرار دے سکتا ہے، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم کو نااہلی کا کوئی نوٹس جاری کیا گیا ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم کو نوٹس آتا ہے کہ کل مینگورہ میں پیش ہو جائیں یہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کیسے بلا سکتا ہے؟ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن آرڈیننس میں ترمیم کیسے کر سکتا ہے؟ عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آئندہ سماعت تک کسی کو نااہل نہ کرے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ صرف نااہل نہیں، انکو روزانہ نوٹسز جاری کرنے سے بھی روکا جائے، الیکشن کمیشن ہر روز وزیراعظم کو دو تین نوٹس جاری کر دیتا ہے، الیکشن کمیشن نے کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن پڑھا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا خرچہ وزیراعظم خود ادا کرینگے

    جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے لکھا ہے کہ وزیراعظم نے سرکاری مشینری استعمال کی ہے، الیکشن کمیشن کی بات درست ہے کہ سرکاری خرچے پر کمپین نہیں کی جا سکتی، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو بھی نوٹس جاری کیا ہے، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے وکیل الیکشن کمیشن کو کہا، آپ کا بہت شکریہ ، اٹارنی جنرل نے کہا کہ گزشتہ سال کی ویڈیوز موجود ہیں الیکشن کمیشن نے کچھ نہیں کیا،وزیراعظم جلسے کیلئے جانے لگتے ہیں نوٹس آ جاتا ہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے 6 اپریل کو فریقین سے مزید دلائل طلب کر لیے، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نظر آتی ہے تو نوٹس جاری کرے، وکیل علی ظفر نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو وزیراعظم کو جرمانہ کرنے سے روکا جائے،جسٹس عامر فاروق نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن آئندہ سماعت تک نوٹس سے آگے کوئی کارروائی نہ کرے، الیکشن کمیشن آئندہ سماعت تک کسی کو نااہل اور جرمانہ نہ کرے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کےمطابق وزیراعظم انتخابی مہم نہیں چلا سکتا، ضابطہ اخلاق کے تحت چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اسمبلی، وزرا، وزرائے اعلیٰ انتخابی مہم نہیں چلا سکتے، جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر کو ضابطہ اخلاق کے تحت نوٹس تو دیا ہی نہیں،الیکشن کمیشن کہتا ہے ضابطہ اخلاق پر نوٹس کیا لیکن خلاف ورزی پر نہیں، الیکشن کمیشن نے شاید قانونی رائے اب لی ہے کہ ضابطہ اخلاق بھی کوئی چیز ہے، الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ انہوں نے آرڈیننس میں ترمیم کے تحت وزیراعظم کو نوٹس جاری کیا، اگر الیکشن کمیشن کی ترمیم قابل عمل ہی نہیں ہوتی تو اسکے تحت نوٹس کیسے ہو سکتا ہے؟اب دیکھنا یہ ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے نتائج کیا ہیں،

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکور ٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ قانون سازی کے ذریعے پبلک آفس ہولڈر الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی الیکشن کمیشن نے وزیراعظم سمیت ہم سب کو نوٹسز جاری کیے وزیراعظم عمران خان اور میری دستخط سے پٹیشن دائر کی ہے الیکشن کمیشن کے پاس قانون کی تشریح کا اختیار نہیں تھا

    پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان

    عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو

    لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

    بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

    شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

    پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

    عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

    آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم

    الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

  • مریم ابواوربھائی سےپوچھیں کہ پاکستان کےکس کس    دشمن سےچُھپ کرملتےہیں:ثبوت موجودہیں:وزیراعظم

    مریم ابواوربھائی سےپوچھیں کہ پاکستان کےکس کس دشمن سےچُھپ کرملتےہیں:ثبوت موجودہیں:وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جلسے میں خط لہراتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتا ہے باہر سے کن، کن جہگوں سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی ہے، ہم ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، قوم کے سامنے پاکستان کی آزادی کا مقدمہ رکھ رہا ہوں، الزامات نہیں لگا رہا، میرے پاس یہ خط ثبوت کے طور پر موجود ہے، فارن پالیسی کو مروڑنے کی باہر سے کوشش کی جا رہی ہے، شاہ محمود قریشی کو پچھلے مہینوں یہ پتا چلا

    پاکستانی قوم بیدار کسی کی غلامی قبول نہیں کریں گے:وزیراعظم عمران خان کا تاریخی خطاب،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ کلمہ انسان کوغیرت دیتا ہے، دنیا اس کی عزت کرتی ہے جو خود اپنی عزت کرتا ہے، بے غیرت آدمی کی کوئی عزت نہیں کرتا، جو انسانوں کے سامنے جھکتا ہے اس کی کوئی عزت نہیں کرتا، اللہ نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، ہم نے پاکستان کو دنیا کو سیاحت کا ہب بنانا ہے ۔

    دنیا کورونا سے تباہ ہوگئی:پاکستان اللہ کےفضل سےکامیابیوں کی طرف بڑھ رہا ہے:ان خیالات کا اظہاروزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں لاکھوں کے مجمعے سے کیا ، ان کا کہنا تھا کہ کورونا دنیا کا سب سے بڑا بحران تھا، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں غریب کچلے گئے، اس وبا کی وجہ سے ساری دنیا بند ہوئی، کورونا کے باوجود میں نے ملک کو بند نہیں کیا مجھ پر تنقید ہوئی، سندھ کی حکومت نے میری بات نہیں مانی اور لاک ڈاؤن کر دیا، ساری دنیا نے ہماری کورونا کی پالیسی کو سراہا،

    وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے کورونا کے دوران معیشت اورغریبوں کو بھی بچایا، ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق برصغیر میں سب سے کم بے روزگاری پاکستان میں ہے، کورونا کے باوجود ہماری معیشت نے 6 ۔5 فیصد ترقی کی ساری اپوزیشن دھنگ رہ گئی، ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔

    پاکستان کا مطلب کیا:لاالہٰ الاّاللہ :میری بھی زندگی کا مقصد یہ ہے:وزیراعظم نے اسلام آباد میں لاکھوں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں اپنی عوام سے دل کی باتیں کرنا چاہتا ہوں،

    وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں صدق دل سے کہہ رہا ہوں کہ پاکستان کواللہ کےرسولﷺ کےاحکامات کی روشنی میں‌ اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اگرجان بھی قربان کرنا پڑی تو کردوں گا

    وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نظریہ اسلام پربنا ہے اوراس نظریے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے پہلے ان باتوں کا علم نہیں تھا مگرجوں جوں میں بڑا ہوا مجھے پتہ چلا کہ یہی نظریہ ہی ہماری دنیا اورآخرت کی کامیابی کا زینہ ہے

    وزیراعظم عمران خان اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ‘امر بالمعروف’ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ‘تقریر کے آخر میں بتاؤں گا بیرونی مداخلت کہاں سے ہو رہی’

    نظریہ پاکستان و فلاحی ریاست

    وزیراعظم نے تقریر کا آغاز نظریہ پاکستان سے متعلق کرتے ہوئے کہا کہ قوم نظریے پربنتی ہے پاکستان کا نظریہ کیا تھا کتنےلوگوں کو پتہ ہےقوم کس نظریےکےتحت بنی تھی مجھے بھی بڑی دیر بعد نظریہ پاکستان سمجھ میں آیا، 18 سال کی عمرمیں باہر گیا یونیورسٹی باہر پڑھی پھر کرکٹ کھیلی میں نےنظریہ پاکستان کو پڑھا ہے جیسے جیسے دین کی سمجھ آنا شروع ہوئی ایک چیز میرے ذہن میں آئی نبیﷺنےجونظام بنایاتھاوہ پاکستان میں نہیں مغرب میں نظر آ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نبیﷺنےمدینہ کی پہلی فلاحی ریاست بنائی تھی مدینہ کی ریاست میں بچوں،بوڑھوں کی ذمہ داری اٹھائی گئی تھی یورپ میں دیکھاکس طرح اپنےغریبوں،بوڑھوں کی ذمہ داری اٹھائی جاتی ہے حال ہی میں چین میں دیکھا کس نے70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا گیا پاکستانیوں یادرکھیں نبیﷺرحمت اللعالمین تھے اللہ تعالیٰ رب العالمین ہیں اورسب انسانوں کےرب ہیں جوبھی شخص اللہ کےحکم پرچلےگاوہاں رحمتیں آئیں گی جب قرآن پاک کہتا ہے نبیﷺکےراستے پر چلو تو رحمتیں آئیں گی۔

    ہیلتھ انشورنس:

    وزیراعظم نے کہا کہ ہم اس راستے پر نکل چکے ہیں جہاں لوگوں کی مددکی جارہی ہے دنیاکےکسی ملک میں ہیلتھ انشورنس نہیں ہم نےقومی صحت کارڈکےذریعےغریبوں کوہیلتھ انشورنس دی میرےپاکستانیوں مجھے فخر ہے کہ پاکستان میں ہیلتھ انشورنس لائےہیں آج غریب سےغریب آدمی پرائیویٹ اسپتال میں اپناعلاج کرا سکتا ہے۔

    ٹیکس کا پیسہ قوم پر خرچ

    وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وعدہ کرتا ہوں جیسے جیسے ٹیکس کا پیسہ جمع کروں گا قوم پر خرچ کروں گا جب ہم پانچ سال مکمل کریں گے تو سب دیکھیں گے کہ کسی حکومت نے اتنی تیزی سے غربت کم نہیں کی نبیﷺکے راستے پر چلیں گے تو میرا یقین ہےملک ترقی کرےگا سب سےپہلےانسانیت کانظام لاناہے امیر کو امیر کرنے کے بجائے ٹیکس جمع کر کے غریب کو اوپر اٹھائیں گے نبی کریمﷺکادوسراحکم انصاف اورقانون کی حکمرانی تھا۔

    این آر او نہیں دوں گا

    وزیراعظم ایک بار پھر واضح کیا کہ میری قوم سمجھ لیں کہ میں ان کو کیوں این آر او نہیں دیتا پہلے بڑی قومیں تباہ ہوئیں چھوٹے چور کو جیل اور بڑے کو این آراو دیا جاتا تھا پاکستان کی بدقسمتی نہیں،بہت ممالک کی یہ بدقسمتی ہے غریب ملک اس لیےغریب نہیں کہ وہاں وسائل کی کمی ہے غریب ملک اس لیےغریب ہیں کہ وہاں طاقتور لوگوں کو این آراو دیا جاتا ہے وائٹ کالر کرائم کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں نہیں لایا جاتا چھوٹے چور نہیں بڑے چور ملک کو تباہ کرتے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے امربالمعروف جلسے سے خطاب میں کہا کہ سب سے پہلے اپنی قوم کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ جس طرح میری کال پر پاکستان کے ہر کونے سے آج یہاں آئے اور آج میں آپ سے اپنے دل کی باتیں کرنا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ایک عظیم نظریے کے تحت بنا تھا، وہ نظریہ ایک فلاحی ریاست تھا جو کہ مدینہ کے اصولوں پر کھڑا کرنا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے بڑی دیر تک پاکستان کے نظریے کا پتا نہیں تھا لیکن اپنے ذاتی تجربے پر پتا چلا، جب مجھے دین کی سمجھ آئی تو وہ نظریہ مجھے مغرب میں نظر آیا اور پہلی دفعہ برطانیہ گیا تو سمجھ آیا فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہم فلاحی ریاست کی طرف نکل چکے ہیں، ہم وہ ملک ہے جو دنیا میں جو ترقی پذیر ممالک ہیں وہاں ہیلتھ انشورنس نہیں ہے لیکن ہم ہیلتھ انشورنس لے کر آئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا احساس کا پروگرام پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی کمزور طبقے کو اوپر اٹھانے کے لیے ایسا پروگرام شروع نہیں کیا گیا، نیا پاکستان میں 20 لاکھ روپے ایک خاندان کو بغیر سود کے کاروبار اور گھر بنانے کے لیے دے رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹیکس بڑھا تو 250 ارب کی سبسڈی دے کر پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے بجائے 10 روپے کم کی اور بجلی کی قیمت 5 روپے یونٹ کم کی، جیسے جیسے ٹیکس جمع کرتا جاؤں گا ایسے ہی اپنی قوم پر خرچ کرتا جاؤں گا۔

    قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل وزیر اعظم نے آج کے خطاب میں ’سرپرائز‘ دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کارکنوں کے نعروں پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی بات بعد میں کروں گا، شکر کریں 10 روپے ڈیزل کی قیمت کم کی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا دنیا کا سب سے بڑا بحران تھا، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں غریب کچلے گئے، اس وبا کی وجہ سے ساری دنیا بند ہوئی، کورونا کے باوجود میں نے ملک کو بند نہیں کیا مجھ پر تنقید ہوئی، سندھ کی حکومت نے میری بات نہیں مانی اور لاک ڈاؤن کر دیا، ساری دنیا نے ہماری کورونا کی پالیسی کو سراہا، ہم نے کورونا کے دوران معیشت اورغریبوں کو بھی بچایا، ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق برصغیر میں سب سے کم بے روزگاری پاکستان میں ہے، کورونا کے باوجود ہماری معیشت نے 6 ۔5 فیصد ترقی کی ساری اپوزیشن دھنگ رہ گئی، ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔

    انہوں نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تھری اسٹوجز والی اپوزیشن میں ایک چیری بلاسم،دوسرا ڈیزل، تیسرا بیماری، چوتھا بھگوڑا ہے، ان ساروں نے کورونا کے دوران مجھ پر تنقید کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیکس اکٹھا ہوگا تو قوم کے لیے آسانیاں پیدا کروں گا، پہلی بار تنخواہ دار طبقے کے لیے گھر بنانے کے لیے 30 ارب کی سبسڈی دی، پہلی دفعہ بینک گھر بنانے کے لیے قرضے دے رہے ہیں، روٹی، کپڑا، مکان کا نعرہ کس کا تھا اورمیرے اللہ کا شکر ہے کام کس سے لے رہا ہے، چیلنج کرتا ہوں یہ تیس سال سے حکومت کر رہے ہیں، پانی ملک کا بہت بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے، کراچی میں ٹینکر مافیا ہے انہوں نے کیا کیا؟ پاکستان میں پچاس سال بعد پہلی دفعہ ڈیم بن رہے ہیں، پشاور کے لوگوں کو خوشخبری دیتا ہوں 2025 میں مہمند ڈیم بن جائے گا، مہمند ڈیم سے سب سے سستی بجلی بنے گی، داسوڈیم 2027 تک بنے گا، بھاشا ڈیم 2028 تک بنے گا، ڈیم بننے سے کاشت کے لیے پانی دگنا اور پاکستان کی دولت میں اضافہ ہوگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری تیزی سے چل رہی ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری میں آج مزدور نہیں مل رہے، پہلے شوگر مل مافیا کسانوں کو پوری قیمت نہیں دیتا تھا، ہماری حکومت نے کسانوں کو حقوق دلوائے، اوورسیز نے سب سے زیادہ ڈالر پاکستان بھیجے، کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے آسانیاں پیدا کیں، کنسٹرکشن انڈسٹری کے ساتھ 30 انڈسٹریز چل پڑیں، کسانوں سے پوچھ لیں ملکی تاریخ میں پانچ فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کلمہ انسان کوغیرت دیتا ہے، دنیا اس کی عزت کرتی ہے جو خود اپنی عزت کرتا ہے، بے غیرت آدمی کی کوئی عزت نہیں کرتا، جو انسانوں کے سامنے جھکتا ہے اس کی کوئی عزت نہیں کرتا، اللہ نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، ہم نے پاکستان کو دنیا کو سیاحت کا ہب بنانا ہے، اسکردو میں آسٹریا کی کمپنی انویسٹ کرے گی، سیاحت کو بڑھائیں گے اور ملک میں پیسہ لاکر دکھاؤں گا، نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ جوسازش ہو رہی ہے اس پر بات کرنے لگا ہوں، میرے ماں، باپ ایک غلام ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے تحریک آزادی کی اسٹرگل میں شرکت کی تھی، والدین نے کہا تم خوش قسمت ہو ایک آزاد ملک میں پیدا ہوئے، بیرون ملک پاکستانی غیر ملک میں روزی کمانے جاتے ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں سے پوچھو آزاد ملک بہت بڑی نعمت ہے، سیاست شروع کی تو نصب اولین ’ایاک نعبدو‘ رکھا تھا، اے اللہ تیری عبادت کرتا ہوں تیرے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ نبی ﷺ کی سنت پرمغرب والے عمل کر کے آگے نکل گئے، رمزی یوسف کا وکیل جج کے سامنے کہتا ہے پاکستانی ڈالروں کے لیے اپنی ماں بیچ دیتے ہیں، یہ بات کبھی نہیں بھول سکتا، میری قوم غیرت مند اور لیڈر بے غیرت ہیں، جو لیڈر قوم کے ساتھ کھڑا نہیں ہوسکتا، جو لیڈر سپر پاور کے سامنے گھٹنے ٹیک دے وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا، میرے دل میں لا اللہ ہے کبھی جھکا نہ قوم کو کبھی جھکنے دوں گا، کرکٹ میں انگریز ٹیم سے کھیلنے سے پہلے ہار مان چکی ہوتی تھی، 1980 کی دہائی میں دنیا کی ٹیموں کو ہم نے شکست دی، ان لوگوں نے فارن فنڈنگ لے کر اپنے ملک میں ڈرون حملے کرائے۔

    جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑی کم تقریر لکھتا ہوں لیکن یہ بات ایسی ہے جذبات میں آکر کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا، ہمارے ملک کو پرانے لیڈروں کی کرتوتوں کی وجہ سے دھمکیاں ملتی رہیں، ہمارے ملک کے اندر موجود لوگوں کی مدد سے حکومتیں تبدیل کی جاتی رہیں، ذوالفقارعلی بھٹو نے جب ملک کو آزاد فارن پالیسی دینے کی کوشش کی تو فضل الرحمان اور بھگوڑوں نوازشریف نے بھٹو کے خلاف تحریک چلائی اور آج جیسے حالات بنا دیئے گئے تھے، ان حالات کی وجہ سے بھٹو کو پھانسی دی گئی تھی، بھٹو سے اختلاف ہے لیکن اس کی ہمیشہ سے خود داری پسند تھی، آج اسی بھٹو کے داماد آصف زرداری سب سے بڑی بیماری اور اس کا نواسا کی کانپیں ٹانگ رہی ہے، دونوں کرسی کے لالچ میں نانا کی قربانی کو بھلا کر بھٹو کے قاتلوں کے ساتھ بیٹھ کر وکالت کر رہے ہیں، انہیں شرم نہیں آتی جن لوگوں نے پھانسی دلوائی کرسی کی خاطر ان کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ثبوت کے طور پر موجود ہے، فارن پالیسی کو مروڑنے کی باہر سے کوشش کی جا رہی ہے، شاہ محمود قریشی کو پچھلے مہینوں یہ پتا چلا، آج قاتل اور مقتول اکٹھے ہو گئے ہیں، قاتل اور مقتول کو اکٹھا کرنے والوں کا بھی ہمیں پتا ہے، لیکن آج بھٹو والا وقت نہیں، وقت تبدیل ہوچکا ہے، دریا کا پانی نکل چکا، اب نیا وقت آچکا ہے، یہ ہے سوشل میڈیا کا زمانہ ہے کوئی چیز چھپ نہیں سکتی، ہم کسی کی غلامی قبول نہیں کریں گے، ہم سب سے دوستی کریں گے، غلامی نہیں کریں گے۔

    وزیر اعظم کے خطاب سے قبل وفاقی وزرا مراد سعید، اسد عمر اور شیخ رشید نے شرکا سے خطاب میں اپوزیشن بالخصوص شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اپوزیشن رہنماؤں کو ’ڈاکو‘ قرار دیا۔

  • شوبز شخصیات کی ’امر بالمعروف‘ جلسے کی حمایت،وزیراعظم کو "گھبرانا نہیں ہے”کا مشورہ

    شوبز شخصیات کی ’امر بالمعروف‘ جلسے کی حمایت،وزیراعظم کو "گھبرانا نہیں ہے”کا مشورہ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں 27 مارچ کو کیے جانے والے ’امر بالمعروف‘ جلسے کی حمایت کرتے ہوئے شوبز شخصیات نے وزیر اعظم عمران خان کو "گھبرانا نہیں ہے” کا مشورہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغامات جاری کیے ہیں جن میں انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے اور لوگوں کو ان کی حمایت کے لیے گھروں سے نکلنے کا مشورہ بھی دیا ہے-

    بلاول بھٹو کی رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کے گھر آمد،شاہ زین بگٹی کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان

    اداکار شان شاہد نے عمران خان کے ساتھ پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی کیا اور ٹوئٹ کی کہ پاکستان نے آواز بلند کردی کہ انہیں وہ لیڈر چاہیے جو اسے ترقی کی راہ پر آگے لے کر جائے –


    اداکار نے ’آئی اسٹینڈ ود عمران خان‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ آپ اپنی پارلیمنٹ رکھ سکتے ہیں لیکن ہمارے لیڈر کو کبھی نہیں چھین سکتے-


    اداکار شان شاہد گزشتہ دو دن سے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹس کر رہے ہیں جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی پی ٹی آئی چیئرمین کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

    اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ وہ عمران خان کے اس وقت سے مداح ہیں جب سے وہ کھلاڑی تھے اور آج بھی وہ ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر ہیں۔ میری خواہش ہے اور میں دعا کرتاہوں کہ عمران خان اپنی مدت پوری کریں۔ ہمایوں سعید نے ٹوئٹ میں عمران خان کی سلامتی کے لیے دعا کرتے ہوئے آج کے جلسے کا عنوان’’امربالمعروف‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے بارہمولہ میں ایک صوفی بزرگ کا مزارجلا کر خاکسترکردیا



    اداکار بلال قریشی نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں 27 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کو ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا مشورہ دیا-


    اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی عمران خان کی حمایت میں گزشتہ روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’اپنے کپتان کو اللہ کی امان میں دیا‘‘۔


    اداکارہ نے آج صبح ایک اور ٹوئٹ میں کہا ’’بول کے لب آزاد ہیں تیرے۔ ہم ہی بدلیں گے پاکستان۔ تبدیلی ایک فردسے شروع ہوتی ہے۔ آئیے پاکستان کو ہر شہری کے لیے ایک محفوظ ملک بنائیں۔ آئیے ایک ذمہ دار شہری بنیں۔ آئیے پاکستان کو صاف ستھرا رکھیں۔

    اے این ایف انٹیلیجنس کی کراچی میں تین بڑی کارروائیاں

    گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ویڈیو جاری کرتے ہوئے مداحوں کو ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی اور لوگوں سے کہا کہ وہ پاکستان اور خان کی خاطر گھروں سے نکلیں۔

    ڈراما نگار اور مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے بھی پی ٹی آئی کے دارالحکومت میں ہونے والے جلسے کے موقع پر خصوصی ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے خود کو غیر سیاسی شخص قرار دیا، تاہم ساتھ ہی عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا اور لوگوں سے بھی ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی انہوں نے تشہیری ویڈیو میں دو سیاسی خاندانوں کو ملک کی معیشت اور سیاست پر قابض بھی قرار دیا۔

    پہلی دفعہ پاکستان آیا ہوں کافی اچھا لگ رہا ہے، آسٹریلوی کرکٹر

    خلیل الرحمٰن قمر کی ویڈیو کو تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کیا گیا-

    اداکار فیصل قریشی نے بھی پی ٹی آئی کی حمایت کرنے اور عمران خان کا ساتھ دینے کی تشہیری ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے مداحوں سے اسلام آباد جلسے میں شرکت کرنے کی اپیل کرنے سمیت حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

    فرحان علی آغا نے بھی عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت میں تشہیری ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کو ایمان کی جنگ قرار دیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس میں شرکت کرکے حکومت کا ساتھ دیں۔

    گلوکار سلمان احمد نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے تشہیری ویڈیو جاری کی جس میں گلوکار نے لوگوں سے اسلام آباد جلسے میں شرکت کی اپیل کی۔

    آج پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا عظیم الشان اجتماع ہو گا،شاہ…

  • زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے،  ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

    زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

    زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب
    کمالیہ میں تحریک انصاف کا جلسہ، وزیراعظم عمران خان اسٹیج پر پہنچ گئے

    ریاض فتیانہ کا وزیراعظم کے خطاب سے قبل کہنا تھا کہ جانے والے معافی مانگ کر واپس آئیں گے، پاکستان کےعوام وزیراعظم عمران خان سے پیار کرتے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے بے شمار ترقیاتی منصوبے دیئے،پاکستان ایٹمی قوت، امت مسلمہ کی قیادت کررہا ہے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے پانچوں ارکان اسمبلی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان کی کاوشوں سے اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کیخلاف قرار داد منظور ہوئی،

    وزیراعظم عمران خان نے کمالیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمالیہ میں بھی ڈیزل سستا ہوگیا ہے ڈیزل اور پیٹرول کوسستا کرنے پر بڑا پیسہ خرچ کیا،سب سے پہلے آصف زرداری آپ کا شکریہ،جس کی قیمت نیچے آگئی ڈیزل اس کا شکریہ،شہبازشریف کو جہاں جوتے نظر آتے ہیں وہ پالش کرنا شروع کردیتے ہیں،ان تین لوگوں کے چہرے دیکھ کر لوگ ڈر گئے اور دوبارہ میری طرف آگئے لوگ ان تین لوگوں کی شکلیں دیکھ کر سب پارٹی میں واپس آگئے ہیں،ان تینوں کی شکلیں دیکھ کر لوگوں کو خوف آیا کہ کہیں پھر واپس نہ آجائیں، اللہ نے سب کے دل میری طرف موڑ دیئے اور سب میری طرف آ گئے، پی ٹی آئی سے ناراض ہونے والے بھی ان چوہوں کی شکلیں دیکھ کر واپس آ گئے،جو قوم اچھے اور برے کی تمیز نہیں کرتی وہ قوم مر جاتی ہے، جب قوم میں اچھے اور برے کی تمیز ختم ہوجائے وہ قوم تباہ ہوجاتی ہے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انسان نیوٹرل نہیں ہو سکتا انسان اچھائی اوربرائی کو دیکھ سکتا ہے، آصف زرداری اس ملک کی بڑی بیماری ہے، آصف زرداری پر نیب میں اربوں روپے کے کیس ہیں،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، شہبازشریف کے چپڑاسی کے اکاونٹ میں 375کروڑ روپے آگئے،شہبازشریف کے نوکروں کے اکاونٹ میں 1600کروڑ روپے آگئے،شہبازشریف کا کیس چل رہا ہے، کبھی ان کا وکیل نہیں آتا تو کبھی کمر میں درد ہوجاتا ہے ان کو پتہ ہے کہ عمران خان تھوڑی دیر چل گیا تو شہبازشریف نے جیل جانا ہے،پاناما پیپرز میں پتہ چلا لندن کے مہنگے ترین علاقے میں اس کی بیٹی کے نام4 فلیٹ ہیں،یہ میرے خلاف اکٹھے ہوئے کہ حکومت گراو، اقتدار میں آو اور نیب کو ختم کرو،انہو ں نے پوری کوشش کہ عمران خان ان کو این آر او دیدے،میں بار بار ان تین چوہوں کو پیغام دے رہا ہوں کہ حکومت جانا معمولی چیز ہے، حکومت جانا تو معمولی چیز ہے میری جان بھی چلی جائے تو تمہیں چھوڑوں گا نہیں ،

    وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوالات اٹھا دئیے ۔ کمالیہ جلسے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پہلے سے ہی نواز شریف کے ساتھ ہے ۔کرپٹ آدمی کبھی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دیتا انہوں نے ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اور سجاد علی شاہ کو بھگایا،نوازشریف کبھی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دے گا،نواز شریف نے لاہور کے پلاٹ بیچ کر ججز کو خریدا، نواز شریف چھپ چھپ کر نریندر مودی سے ملتا تھا، نواز شریف اپنی فوج کے ڈر کی وجہ سے چھپ کر مودی سے ملاقاتیں کر رہا تھا،ہمیں کسی سے اپنے تعلقات خراب نہیں کرنے چاہئیں،تعلقات خراب کرنے اور جوتے پالش کرنے میں بہت فرق ہے، یہ دوسروں کی غلامی اس لیے کرتے ہیں کیونکہ ان کا پیسہ بیرون ملک پڑا ہے،جن کا پیسہ اور جائیداد باہر ہوں وہ کبھی اس ملک کی خارجہ پالیسی کو آزاد نہیں ہونے دیگا،کبھی اس پارٹی کو ووٹ نہ دو جس پارٹی کے سربراہ کا پیسہ ملک سے باہر پڑا ہے،تین کٹھ پتلیو، اگر میری حکومت چلی بھی گئی تو میں تمہیں کبھی بھاگنے نہیں دوں گا انہوں نے ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، نوازشریف نے کبھی کوئی میچ اپنے ایمپائر کے بغیر نہیں کھیلا،حسین حقانی نے امریکا میں کہا آصف زرداری کو پاکستانی فوج سے بچا لو، یہ لوگ کبھی بھی آزاد پالیسی نہیں بنا سکتے،ان کی کوشش ہے حکومت گرائیں اقتدار میں آئیں اور نیب کو ختم کریں،تعلقات خراب کرنے اور جوتے پالش کرنے میں بہت فرق ہے،

    وزیراعظم عمران خان کے کمالیہ میں جلسے سے خطاب پر ن لیگی رہنما احسن اقبال کا ردعمل آیا ہے، احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی حکومت کے 4 سال بعد بھی وہی تقریر کر رہا ہے جو 2014 میں کنٹینر پہ کھڑا ہو کر کرتا تھا- 4 سال حکومت کے بعد بھی خارجہ پالیسی پہ تنقید کر رہا ہے-4 سالوں میں کیا کیا ہے کچھ بتانے کو نہیں صرف بہتان،بہتان اور گالی-کیسا جوکر اور ٹرمپ ثانی پاکستانی قوم پہ مسلط کیا گیا ہے-

    ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

    گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

    مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

    پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

    پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

    لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

    کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

    ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

    اللہ نے یہ اجازت نہیں دی اچھے برے کی جنگ ہوتوآپ کہیں میں نیوٹرل ہوں،،وزیراعظم

    وفاقی دارالحکومت میں جلسوں کا موسم،سیکورٹی سخت،ٹریفک پلان بھی جاری

    تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر

    مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

    اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

    عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

    10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

    ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

    ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

    مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

    تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ

  • اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

    اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

    اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

    اتحادی حکومت کے تین سال کے دوران وعدے پورے نہ ہونے پر تحفظات کا شکار ہیں جس کی بناء پر فیصلے کرنے ہیں کہ حکومت میں رہیں یا نہیں۔ اس حوالے سے پارٹی کارکنان کے درمیان اہم مشاورتیں جاری ہیں جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اپوزیشن کے ملاقاتوں کو اہم قرار دیدیا ہے

    حکومت ایک بار پھر متحرک ہو چکی ہے، کل اتوار کو جلسہ ہونے والا ہےجسے تاریخی جلسہ کہا جا رہا ہے، اس جلسے سے قبل حکومت اتحادیوں کو منانا چاہتی ہے،حکومت کا ایم کیو ایم اور ق لیگ سے پھر رابطہ حکومتی کمیٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات طے پا گئی ملاقات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں آج شام ہو گی ایم کیو ایم کا وفد کراچی سے اسلام آباد آئے گا ،ملاقات میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالہ سے بات چیت ہو گی، ایم کیو ایم اپنے تحفظات پیش کرے گی اور حکومتی کمیٹی یقین دہانی کروائے گی کہ انکے سب مطالبات پورے کئے جائیں گے

    ایم کیوایم رہنما شام 4 بجے کراچی سےاسلام آباد پہنچیں گے، دوسری جانب ایم کیو ایم پی پی سے صوبے اور ن لیگ سے وفاق کے نکات پر ڈرافٹ تیار کرے گی ڈرافٹ کی تیاری سے متعلق کام شروع کر دیا گیا ہے ،ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو اپنے مطالبات کی یادداشت پیش کر دی ہے اپنے مطالبات لے کر 26 جنوری کو گئے تھے تاکہ سنا جا سکے ہم نے اپنے مطالبات پیش کردیئے ہیں نہ کوئی اتحاد ہوا ہے نہ ہی کوئی معاہدہ ہوا ہے چاہتے تھے حکومت سندھ ان مطالبات کو سنے اور عمل کرے

    ایم کیو ایم کی اپوزیشن قائدین مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری، بلاول، شہباز شریف سے بھی ملاقاتیں ہو چکی ہیں، وبائی وزیر سندھ اور رہنما پیپلزپارٹی شہلا رضا کا کہنا تھا کے ایم کیو ایم سے تمام معاملات طئے پاچکے ہیں ان کے جو مطالبات تھے ان کو حل کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے تحفظات دور کرنے اور تحریک عدم اعتماد میں حمایت حاصل کرنے کیلئے حکومتی وفد آج چودھری برادران سے ملاقات کرے گا، حکومتی وفد میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک شامل ہیں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی ملاقات میں شریک ہوں گے ملاقات میں اتحاد کے معاملات پربات چیت ہوگی، وفاق اورپنجاب کے معاملات زیرغورآئیں گے

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سے معاملات طے نہ ہوئے تو اتحادی کل کے تحریک انصاف کے جلسے کے بعد اپنا اعلان کرینگے ق لیگ ،ایم کیو ایم اور باپ نے ساڑھے تین سال میں حکومتی وعدے پورے نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جس کے بعد تینوں جماعتوں کے رہنماؤں سے آج کی حکومتی وفد کی ملاقات اہمیت اختیار کرگئی ہیں

    پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان

    عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو

    لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

    بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

    شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

    پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

    عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

    آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم

    الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

    وزیراعظم کو عدالت سے حکم امتناع نہ مل سکا

  • وزیراعظم کو عدالت سے حکم امتناع نہ مل سکا

    وزیراعظم کو عدالت سے حکم امتناع نہ مل سکا

    وزیراعظم کو عدالت سے حکم امتناع نہ مل سکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف وزیراعظم کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے انتخابی مہم میں وزرا اور وزیراعظم کی شرکت پر پابندی کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کے بعد 3 صفحات کا تحریری حکم جاری کیا ہےعدالتی فیصلے کے مطابق نوٹس کے باوجود الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کو حکم امتناع نہ مل سکا اسلام آباد ہائیکورٹ نے مرکزی پٹیشن اور حکم امتناع کی متفرق درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے جب کہ عدالت نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو بھی کیس میں معاونت کے لیے نوٹس جاری کیا ہے تحریری حکم کے مطابق درخواست پر مزید سماعت 28 مارچ کو ہوگی

    قبل ازیں 18 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعظم کے خلاف کارروائی سے روکنے کی استدعا مستردکردی اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا،

    جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سارے نکات الیکشن کمیشن کے سامنے کیوں نہیں اٹھاتے ؟ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی آرڈیننس کے خلاف جا کر آرڈر جاری کر چکا، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معذرت کے ساتھ حکومت نے بھی آرڈیننس کی فیکٹری لگا رکھی ہے،جو کام پارلیمنٹ کے کرنے والے ہیں وہ آرڈیننس کے ذریعے ہو رہے ہیں،یہ کام کوئی آرڈیننس کے ذریعے کرنے والا تھا، کیا آپ 14 مارچ کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں کہا کہ نوٹس الیکشن کمیشن کا اختیار ہی نہیں تھا ہم پیش کیوں ہوتے ،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو پھر بھی پیش تو ہونا چاہیے تھا، ایک ایگزیکٹو اتھارٹی ہے، اس نے نوٹس کیا ہے، اگر ہر کوئی خود سے تعین کر لے گا کہ نوٹس کرنے والے کا دائرہ اختیار نہیں تو کام کیسے چلے گا؟ نوٹس اختیار سے تجاوز ہو گا لیکن آپکو پیش ہو کر اپنی نیک نیتی ظاہر کرنی چاہیے تھی،وکیل نے کہا کہ آئندہ سماعت تک الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکا جائے، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپکا اپنا کنڈکٹ دیکھ کر عدالت حکم امتناع نہیں دے سکتی، الیکشن کمیشن کا اختیارتھا یا نہیں،کیا کوئی شخص خود فیصلہ کرے گا؟، الیکشن کمیشن کوسنے بغیراسٹے آرڈرنہیں دے سکتے،عمران خان اوراسدعمرنے الیکشن کمیشن پیش نہ ہوکرغلط کیا،آپ الیکشن کمیشن میں کم از کم بذریعہ وکیل پیش ہو جاتے ،عدالت نے الیکشن کمیشن اورکابینہ ڈویژن کونوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکور ٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ قانون سازی کے ذریعے پبلک آفس ہولڈر الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی الیکشن کمیشن نے وزیراعظم سمیت ہم سب کو نوٹسز جاری کیے وزیراعظم عمران خان اور میری دستخط سے پٹیشن دائر کی ہے الیکشن کمیشن کے پاس قانون کی تشریح کا اختیار نہیں تھا

    پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان

    عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو

    لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

    بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

    شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

    پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

    عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

    آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم

    الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

  • شاہ محمود قریشی کی ایم کیو ایم رہنماؤں سےملاقات:   وزیراعظم کا اہم پیغام پہنچا دیا گیا:حکمت عملی طئے

    شاہ محمود قریشی کی ایم کیو ایم رہنماؤں سےملاقات: وزیراعظم کا اہم پیغام پہنچا دیا گیا:حکمت عملی طئے

    اسلام آباد:ایم کیو ایم رہنماؤں سےملاقات،وزیراعظم کا اہم پیغام پہنچا دیا گیا:حکمت عملی طئے اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد اُسے ناکام بنانے کے لیے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحرک ہو گئے۔

    وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

    ایم کیو ایم رہنماؤں میں وفاقی وزیر فروغ نسیم، وفاقی وزیر امین الحق، جاوید حنیف، صادق افتخار شامل تھے۔

    ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اہم پیغام متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کو پہنچایا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    ادھر 27 مارچ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں ترین گروپ نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں ترین گروپ کی مشاورتی بیٹھک ہوئی، صوبائی وزیر مراد راس سے ملاقاتوں اور حکومتی شخصیات کے رابطوں پر مشاورت کی گئی،

    اجلاس کے دوران ارکان نے جہانگیر ترین کو رائے دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاملات کو حل کرنا صوبائی وزراء کے بس میں نہیں۔ ہمیں مذاکرات وفاقی ٹیم یا وزیر اعظم سے ہی کرنے چاہئیں۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت نہیں کی جائے گی۔

    ترین گروپ کے رکن فیصل حیات جبوانہ نے کہا کہ جب تک ہمارے معاملات کو حل نہیں کیا جاتا تو حکومت کی کسی ایکٹویٹی میں شامل نہیں ہو نگے۔ ترین گروپ کے تمام اراکین متحد ہیں اور یہ سب کا مشترکہ فیصلہ ہے، وفاق کی سطح پر معاملات کے حل کےلئے مذاکرات کرینگے۔