Baaghi TV

Tag: وزیراعظم

  • وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے، جس میں ملکی موجود سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے، وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ملکی موجودہ سیا سی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

    اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر احسن اقبال بھی موجود تھے ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا عطا الرحمٰن، مولانا اسعد محمود اور محمد اسلم غوری بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب چند روز قبل مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ 8 فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، حکومت کو مستعفی ہوکر نئے انتخابات کا اعلان کرنا چاہیئے۔

    اسرائیل غزہ کی پٹی امریکا کے حوالے کر ے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

    یاد رہے کہ 4 فروری کو مولانا فضل الرحمان نے اسد قیصر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے عشائیے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی سیاسی صورتحال پر باہمی مشاورت ہوئی، تمام جماعتوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات دھاندلی زدہ الیکشن تھا، اس کا مینڈیٹ عوام کا مینڈیٹ نہیں۔

    سپارکو کا روورچانگی-8 مشن کے ذریعے چاند کی سطح پر اترنے کے لیے تیار

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اپنی مرضی کا مینڈیٹ مینج کرکے اپنی مرضی کی حکومتیں بنائی ہیں، ان لوگوں کو ملک پر مزید مسلط رہنے کا حق حاصل نہیں ہے، ان کو فوری مستعفی ہو کر ازسرنو انتخابات کا اعلان کر دینا چاہیےالیکشن کمیشن منصفانہ انتخابا ت دینے میں ناکام رہا ہے، اور اب ان کی آئینی مدت بھی مکمل ہو چکی ہے، ہرچند کہ حکومت نے ریٹائرمنٹ کے باوجود ان کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے موقع فراہم کیا ہے، یہ کسی مخصوص سوچ کی نمائندگی ہے۔

    پی ٹی آئی نے 8 فروری کے احتجاج کو حتمی شکل دے دی

  • بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں،وزیراعظم

    بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے ایک بار پھر دہشت گردی ختم ہوگی، دہشت گردی کے خاتمے میں ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہیں، ہمارےجوانوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تقریب کے تمام شرکا کا دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں، اوورسیز پاکستانیوں کا ملک میں خیرمقدم کرتے ہیں، اوورسیزپاکستان دیارغیر میں شبانہ روز محنت کرتے ہیں، اوورسیز پاکستانی اپنی محنت سے ملک کا نام روشن کررہے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اور میری حکومت، پاکستانی عوام آپ کی عظمت کو سلام کرتے ہیں، آج آپ کی محنت کی بدولت ترسیلات بیرون ممالک سے اسٹیٹ بینک کے ذریعے پاکستان آرہی ہیں، جس میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان کا زرمبادلہ کے حوالے سے قومی خزانے کو بے پناہ فائدہ پہنچا ہے، اسی طریقے سے آپ دنیا میں بہترین تربیت حاصل کرکے پاکستان میں بطور سرما یہ کار، بطور پروفیشنل یہاں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو اس سے ملکی معیشت کو بے پناہ فائدہ پہنچتا ہے، اسی طرح سے جب یہاں آپ جائیدادیں خریدتے ہیں تو پراپرٹی کو پر لگ جاتے ہیں۔

    امریکا سےغیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری، 205 بھارتیوں کو واطن واپس بھیج دیا

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جو میری حکومت کی ذمہ داری ہے، اس کے لیے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور آپ کا حق دلوا کر ہم چین سے بیٹھیں گے گرین چینل سابق وزیراعظم نواز شریف ایک بہت بڑا کارنامہ تھا اور انشااللہ اس کو ہم دوبارہ بحال کریں گے، وزیرخزانہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گرین چینل کے معاملے کا جائزہ لیں گے، گرین چینل کو چلانے میں آپ کا کلیدی کردار ہوگا، آپ نے اس کو گرین یا یلو میں تبدیل نہیں ہونے دینا۔

    روس میں میئر اپنے ذاتی ڈرائیور کی بیوی سے الیکشن ہار گیا

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ 2018 تک پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوگیا تھا، 80 ہزار پاکستانیوں شہید ہوئے جس میں عام شہری بھی شامل تھے، پاکستان کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا جب کہ افواج پاکستان کے دلیر افسران اور جوانوں اور ان کے خاندانوں نے قربانیاں دی جس کے بعد دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگیا تھا۔

    رانی پور:کمسن ملازمہ قتل کیس: مقتولہ کی والدہ نے ملزمان سے صلح کرلی

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے چند سال پہلے ایک حکومت نے ان کو دوبارہ پاکستان آنے دیا اور یہ کہا کہ یہ امن کے پیامبر ہیں، اس سے بڑی پاکستان دشمنی اور کوئی نہیں ہوسکتی، کل میں کوئٹہ سے ہوکر آیا ہوں اور اس سے دو دن پہلے پاکستان فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر وہاں لے گئے تھے، بلوچستان میں 23 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا اور اس جنگ میں 18 فوجی جوان بھی شہید ہوئے، ان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں یہ دہشت گردی دوبارہ ختم ہوگی اور دفن ہوگی، یہ دھرتی انشااللہ محفوظ ہوگی، اس کے پیچھے وردیوں میں جوانوں اور افسران کی قربانیاں ہیں جو رائیگاں نہیں جائیں گے۔

    لاڑکانہ: وزیر داخلہ سندھ کا ہندو برادری کو اقلیت نہیں، بلکہ بھائی سمجھنے کا اعلان

  • جناح اسکوائر منصوبے سے آلودگی میں کمی آئے گی،وزیراعظم

    جناح اسکوائر منصوبے سے آلودگی میں کمی آئے گی،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے جناح اسکوائر کا افتتاح کردیا –

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں جناح اسکوائر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جناح اسکوائر میں خیابان سہروری اور سری نگر ہائی وے پر 3 انڈر پاسز شامل ہیں، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح اسکوائر کا افتتاح کردیا، تقریب سے خطاب میں وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد میں ٹریفک کے حوالے سے جناح اسکوائر منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا، جناح اسکوائر منصوبے سے اسلا م آباد کے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی، منصوبے سے وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ جناح اسکوائر منصوبے سے آلودگی میں بھی کمی آئے گی کیوں کہ ٹریفک جام نہیں ہوگا تو آلودگی بھی نہیں پھیلے گی اور سب سے بڑھ کر لوگوں کا قیمتی وقت بھی محفوظ ہوگا جس ذمہ داری اور احساس فرض شناسی سے اس منصوبے کو صرف 72 دنوں میں مکمل کیا گیا ہے، وہ اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے اور اس کے لیےمحسن نقوی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے اسلا م آباد میں پنجاب اسپیڈ کو محسن اسپیڈ میں تبدیل کردیا ہے۔

    پچھلے سال جتنے بھی حاجی گئے تھے انہیں ریفنڈ دے رہے ہیں،چوہدری سالک حسین

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ 72 دن میں منصوبے کی تکمیل قابل ستائش ہے، یہ ہم سب کے لیے خوشی کا موقع ہونا چاہیے جس کا ہم سب کو جشن منانا چاہیے کیوں کہ یہی وہ طریقہ ہے جو قوموں کی زندگی کو بدل دیتا ہے جناح اسکوائر کی طرح دیگر ترقیاتی منصوبے بھی جد مکمل کریں گے، اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے بھی مثال قائم کررہے ہیں، اسلام آباد کو خوبصورتی کے حواے سے مثالی بنایا جائے، ایس سی او کے موقع پر شہر کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، ایس سی او پر مہمانوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی کو بے حد سراہا، اسلام آباد میں ایسا نظام بنائیں کہ سبزہ برقرار اور پھول کھلے رہیں۔

    کسی بھی مہم جوئی کا پاکستان مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا، آرمی چیف

    وزیراعظم نے محسن نقوی کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ اسی طریقے سے آپ باقی منصوبوں کو بھی رفتار کو اسی طریقے سے بڑھا کر تکمیل تک پہنچائیں اور 1960 کی دہائی میں جو سرکاری عمارات بنی تھیں، ان کو بھی توجہ کی ضرورت ہے، اور مجھے سن کر خوشی ہوئی کہ آپ اس پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔

  • رمضان پیکیج  مستحق افراد میں نقد کی صورت میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

    رمضان پیکیج مستحق افراد میں نقد کی صورت میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزیراعظم کے رمضان پیکیج کو ملک بھر کے مستحق افراد میں نقد کی صورت میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : بزنس ریکارڈر نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے وزارت صنعت و پیداوار کی زیر نگرانی انٹر منسٹریل کمیٹی تشکیل دی ہے، جو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز کو بند کرنے اور اس کی نجکاری کے لیے حکمت عملی مرتب کرے گی، اس کمیٹی میں متعدد وفاقی وزرا اور حکام شامل ہیں، جن میں وزارت صنعت و پیداوار کے وزیر، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور دیگر اہم حکام ہیں۔

    کمیٹی نے اپنی سفارشات مکمل کر لی ہیں اور اس کی بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز کی فوری بندش کے لیے عملی طریقہ کار تیار کیا جائے اور ان کے مستقل ملازمین کو وفاقی حکومت کے دیگر اداروں میں متبادل یا موجودہ خالی آسامیوں پر فٹ کیا جائے۔

    امریکا میں چھوٹے طیارے کو حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

    کمیٹی کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ بی آئی ایس پی کے ساتھ مل کر وزیراعظم کے رمضان پیکیج کی فراہمی کے لیے حکمت عملی تیار کر ےجس کے بعد کمیٹی نے وزیراعظم کے رمضان پیکیج کی فراہمی کے لیے ایک حکمت عملی تیار کی ہے تاکہ مستحق افراد کو اس پیکیج کا فائدہ پہنچ سکے،کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اثاثوں اور جائیداد کی محفوظ رکھوالی اور اس کی نجکاری کے عمل کے دوران دیگر انتظامات کے بارے میں بھی فیصلہ کیا ہے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ مل کر عملدرآمد کیا جائے گا۔

    پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنا کر پاکستان کو شمالی کوریا بنادیا،حافظ حمداللہ

  • پی ٹی آئی نے وزیراعظم کیجانب سے مذاکرات کی  آفرمسترد کردی

    پی ٹی آئی نے وزیراعظم کیجانب سے مذاکرات کی آفرمسترد کردی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی آفرکومسترد کردیا۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہبازشریف کے بیان پرچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے، وزیراعظم کی جانب سےآفرکوقبول نہیں کیا جاسکتاوزیراعظم کا بیان ہمارے مطالبات سے ہٹ کر ہے، ہم نےاسیران کی رہائی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ کیا، ہم نے مینڈیٹ کی تو ابھی بات بھی نہیں کی ہے، وزیراعظم کی باتیں غیرمتعلقہ ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نےایک بارپھرپاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کی ہےوزیراعظم نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کےساتھ مذاکرات پرتیارہیں،آئیں پارلیمانی کمیٹی بنائیں اورمعاملات کوآگےبڑھائیں ، ہم نے پی ٹی آئی سے نیک نیتی سے مذاکرات کیے مگر 28 تاریخ کے اجلاس سے پہلے ہی تحریک انصاف مذاکرات سے بھاگ گئی، پی ٹی آئی کا انتخابات پرجوڈیشل کمیٹی کا مطالبہ غیرضروری ہے، الیکشن 2018 کے لیے جو کمیٹی بنی تھی وہ بھی اپنا کام کرے اور فروری 2024 کےالیکشن کے لیے بھی کمیٹی بنے اورحقائق سامنے لائیں۔

    8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملہ:جوڈیشل کمیشن اجلاس کا شیڈول تبدیل

    شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات 13 فروری کو ہوگی

    حماس نے 5 تھائی باشندوں سمیت 8 یرغمالی رہا کردیئے

  • محصولات میں اضافہ اور ٹیکس بیس کی توسیع ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم

    محصولات میں اضافہ اور ٹیکس بیس کی توسیع ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین شبیر دیوان کی قیادت میں پاکستان بزنس کاؤنسل کے وفد نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی:وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں قائم ہونے والے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی طرز پر تمام شعبوں میں عنقریب خودکار نظام قائم کیے جائیں گے، سروس ڈلیوری کے عمل میں شفافیت لانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، ہم برآ مدات پر مبنی معاشی ترقی کے خواہاں ہیں اور برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات لیے جا رہے ہیں-

    وزیراعظم نے کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ خام مال اور دیگر اشیاء کو عالمی معیار کے مطابق لایا جائے، تمام شعبوں میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کا تعارف معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے، ملکی ترقی اور معاشی استحکام حکومت اور کاروباری برادری کے مابین تعاون پر منحصر ہے،محصولات میں اضافہ اور ٹیکس بیس کی توسیع ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے-

    پورے پاکستان میں حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں لیکن سندھ میں نہیں، رہنما خالدمقبول صدیقی

    وفد نے وزیراعظم کو ملک کے حالیہ معاشی استحکام پر خراج تحسین پیش کیا،وفد نے شرح سود کا بتدریج کمی کے بعد 12 فیصد پر آنا ملک میں کاروبار کے لیے انتہائی خوش آئند قرار دیاوفد نے کراچی میں حالیہ طور پر قائم ہونے والے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کو کامیاب قرار دیا-

    وفد نےکہا کہ فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم سےاروباری برادری کے لیے آسانیاں پیدا ہوئی ہیں اور کلیئرنس کے نظام میں شفافیت آئی ہے، وفد نے ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے بعد ایف بی آر کی کارکردگی میں واضح بہتری کو خوش آئند قرار دیا –

    شام میں بغاوت کے سربراہ احمد الشرع عبوری صدر مقرر

    اجلاس میں وفاقی وزراء جام کمال خان، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، مصدق مسعود ملک، وزیر مملکت علی پرویز ملک اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

  • وزیراعظم  کی انسانی سمگلنگ کےمجرمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی انسانی سمگلنگ کےمجرمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسانی سمگلنگ کے سدباب کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس ہوا،

    اجلاس میں انسانی سمگلنگ کے سد باب کے لیے قانونی فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی گئی، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قانونی فریم ورک کو مزید مؤثر بنانے کے لیے وزارت داخلہ وزارتِ قانون و انصاف سے تعاون کرے۔ فیڈرل پراسیکیوشن ایکٹ 2023 پر عمل درآمد تیز کیا جائے۔ انسانی سمگلنگ کا مکمل سد باب تمام اداروں کی مشترکہ کوشش اور تعاون سے ممکن ہے۔ انسانی سمگلروں کی گرفتاری اور استغاثہ کے لیے درکار افرادی قوت کا حصول تیز کیا جائے۔

    اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ مراکش سے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 27 انسانی سمگلروں کی شناخت کی جا چکی ہے اور 5 کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایف آئی اے کو بیرون ملک انسانی سمگلروں کی جلد از جلد حوالگی کے لیے دفتر خارجہ کو انسانی سمگلروں کے خلاف تحقیقات میں جمع کردہ معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعظم نے انسانی سمگلنگ کے قصوروار اشتہاری مجرمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کی،

    اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے

    عمران ،بشریٰ کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل

    وزیراعظم کی ریلویز کے پرانے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنے کی ہدایت

  • وزیراعظم کی ریلویز کے پرانے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی ریلویز کے پرانے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ریلویز کے مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں پاکستان ریلویز کی بحالی، ترقی اور اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

    وزیراعظم نے پاکستان ریلویز کی زمین کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی ہدایت دی۔ اس ضمن میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ریلویز کو خطے کے دیگر ممالک خصوصاً وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تشکیل دینی چاہیے تاکہ ملک کی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔وزیراعظم نے پاکستان ریلویز کو مسابقتی طور پر مسافروں کو راغب کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے مسافروں کو سفر کی بہتر خدمات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے اس بات کی بھی تاکید کی کہ ریلویز میں پیشہ ورانہ اور باصلاحیت افرادی قوت کا استعمال کیا جائے تاکہ ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

    وزیراعظم نے پاکستان ریلویز کے پرانے نظام کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنے کی ہدایت دی تاکہ خدمات میں مزید بہتری آئے اور مسافروں کے سفر کے تجربے کو آسان اور سہولت بخش بنایا جا سکے۔وزیراعظم نے پاکستان ریلویز کو ہدایت دی کہ وہ مال برداری کی خدمات کو بھی منافع بخش بنائے تاکہ ادارے کی مالی حالت کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ اس ضمن میں وزیراعظم نے ریلویز کی کارکردگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور مستقبل میں مزید ترقی کے لیے ضروری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

    اجلاس میں وزیراعظم کو 2022 کے تباہ کن سیلابوں کے بعد پاکستان ریلویز کے اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ سیلاب کے دوران پاکستان ریلویز کو 10 ارب روپے کا نقصان ہوا اور 35 دن تک پٹریاں زیر آب رہیں۔ تاہم، پاکستان ریلویز نے مختلف اقدامات کے ذریعے اپنی کارکردگی کو بہتر بنایا اور مال برداری (Freight Operations) میں ابتدائی لاگت کے برابر منافع کمایا۔ فی الحال پاکستان ریلویز ملک میں مال برداری کی مارکیٹ میں 8 فیصد حصہ رکھتا ہے۔

    پاکستان ریلویز کی رائٹ سائزنگ کے عمل میں 18 فیصد غیر ضروری عملے کو فارغ کرنے کی معلومات بھی اجلاس میں شیئر کی گئی۔ اس کے علاوہ، تھر کول کے مواصلاتی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے جس سے ریلویز کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

    اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر احسن اقبال، محمد علیم خان، محمد اورنگزیب خان، خواجہ محمد آصف، جام کمال خان، احد خان چیمہ، سردار اویس لغاری اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔اس اجلاس کا مقصد پاکستان ریلویز کے نظام کو جدید بنانے اور اس کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے اقدامات کرنا تھا تاکہ ملک کی معیشت میں ریلویز کا کردار اہم اور مضبوط ہو۔

    آئینی بنچ میں شامل کر کے ہمیں کون سی مراعات دی گئی،جسٹس جمال مندوخیل

    علی امین گنڈا پور سے پارٹی عہدہ کس کے کہنے پر واپس لیا گیا

  • وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع لکی مروت، ضلع کرک اور ضلع خیبر میں فتنتہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان آپریشنز میں ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 30 خوارج کو ہلاک کردیا تھا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 24 اور 25 جنوری کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تین الگ الگ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 30 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

    پی ٹی آئی نے پورے مذاکراتی عمل کو تماشہ بنا کر رکھ دیا ہے،عرفان صدیقی

    ضلع لکی مروت میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر ایک آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 18 خوارج کو ہلاک جبکہ 6 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ضلع کرک میں ایک کارووائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک ہوئے،خیبر ضلع کے عمومی علاقے باغ میں سیکیور ٹی فورسز نے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا،جن میں خارجی رہنما عزیز الرحمن عرف قاری اسماعیل اور خارجی مخلص بھی شامل تھے، جبکہ 2 خوارج زخمی ہوئے۔

    لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بجھنے کی امید

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھےعلاقے میں کسی بھی باقی ماندہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیرنس آپریشن جاری ہیں، پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کو ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    پاکستان میں سائبر حملوں کے خدشے، نئی ایڈوائزری جاری

  • یقینی بنائیں تعلیم آنے والی نسلوں کے لیے امید کی کرن بنی رہے۔وزیراعظم

    یقینی بنائیں تعلیم آنے والی نسلوں کے لیے امید کی کرن بنی رہے۔وزیراعظم

    تعلیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج تعلیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر، ہم ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے ہوئے افراد اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے میں تعلیم کے اہم کردار کو تسلیم کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس سال کے تعلیم کے بین الاقوامی دن کا موضوع "مصنوعی ذہانت اور تعلیم: خودکاری کی دنیا میں انسانی عوامل کا تحفظ،” کے تحت ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ مصنوعی ذہانت میں پیش رفت ہماری انسانیت کی خدمت کے لئے ہماری مشترکہ کوششوں میں ہماری مدد کرے۔جیسے جیسے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نظام تیزی سے ہماری زندگیوں میں ضم ہو رہے ہیں، انسانی مداخلت اور مشین سے چلنے والے اعمال کے درمیان کی سرحدیں دھندلا رہی ہیں۔ یہ صورتحال ہماری لئے مواقع اور چیلنجز دونوں فراہم کر رہی ہے۔ یہاں یہ اہم سوال انتہائی اہم ہے کہ آٹومیشن کی بڑھتی ہوئی لہر کے درمیان ہم انسانی عوامل کو کیسے برقرار رکھ اور بڑھا سکتے ہیں؟ہم سب تسلیم کرتے ہیں کہ تعلیم کی تبدیلی کا اصل محرک ہے طاقت کو جو نوجوانوں کو ترقی پذیر تکنیکی منظر نامے میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے تیار کرتی ہے۔ تنقیدی سوچ، اختراع، اور اخلاقی ذمہ داری کو فروغ دے کر، ہم اپنے شہریوں کو نہ صرف تکنیکی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے آلات سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں بلکہ انھیں ایسے طریقے تشکیل دینا چاہتے ہیں جو ہماری اقدار کو برقرار رکھیں، ہماری آزادیوں کی حفاظت کریں، اور ہمارے معاشرے کو آگے بڑھائیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے تعلیمی اداروں کو تکنیکی ترقی کو قبول کرنے کے لیے تیار کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات میں انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کی تعلیم دینے والے کالجوں میں ہائی-امپیکٹ آئی ٹی لیبز کا قیام، دیہات میں موجود آئی سی ٹی اسکولوں میں ڈیجیٹل ہب، گوگل سینٹر آف ایکسی لینس، اسمارٹ کلاس رومز، اور ای۔ -تعلیم پورٹل وغیرہ شامل ہیں،مزید برآں، ہم نے اختراع کو فروغ دینے کے لیے ایک روزگار مراکز، سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارکس ، روبوٹکس اینڈ مائینڈ گیمز، اور اسٹیم لیبز جیسے منصوبے شروع کئے ہیں ۔ یہ ضروری ہے کہ ہمارے اسکول ہمارے بچوں کو مطلوبہ مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہوں۔آج کے دن جب کہ ہم ایک ایسے تعلیمی نظام کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جو انسانی تخلیقی صلاحیتوں، ہمدردی اور مقصد کے جوہر کی حفاظت کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے نظام کو اپنا رہا ہے ، میں اپنے معلمین اور شراکت داروں کی محنت کا اعتراف کرنا چاہوں گا جو کہ اپنی کوششوں سے ہماری زندگیوں کو منور کر رہے ہیں۔آئیے ہم سب مل کر علم کی روشنی کے اس نیک مقصد کو آگے بڑھاتے رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تعلیم آنے والی نسلوں کے لیے امید کی کرن بنی رہے۔

    انضمام الحق کے بیٹے ابتسام الحق کا نکاح

    انجینئرنگ یونیورسٹی،ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس کاٹا لیکن جمع نہ کروایا