اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان کے حکم پر قبضہ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈائون شروع ، میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں سرگرم قبضہ مافیا کے5بڑے سرغنہ گرفتار کرلیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں غوری کے مالک راجہ عبدالرحمان، راجہ رضا سمیت 5اہم افراد شامل ہیں، ان بااثر شخصیات کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتارافراد کوتھری ایم پی او کے تحت90دن تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے، اس حوالے سے 30کے قریب شخصیات کی فہرست مرتب کی گئی ہے۔کریک ڈائون کے دوران ان کا اسلحہ اور گاڑیاں بھی ضبط کی جارہی ہیں، کریک ڈائون وفاقی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کی زیر نگرانی کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رات گئے مزید اہم گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق مذکورہ کمیٹی سرکاری اراضی پر قبضے کو فوری واگزار کروا کر قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔قبضہ مافیا کے منظم گروہ اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا کر انہیں عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔دوسری جانب آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایات پر اسلام آباد پولیس کا قبضہ مافیا کے خلافکریک ڈائون جاری اس سلسلے میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے تقریبا 1557ملین روپے مالیت کی 1257کینال اراضی واگزار کروا کے ان میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے 25ملزمانکوگرفتار کر لیا گیا، جن تھانوں کی حدود میں اراضی واگزار کروائی گئی ان میں تھانہ گولڑہ کے علاقے شاہ اللہ دتہ سے 50کینال ،تھانہ نون کی حدو د سیکٹرI-15سے 1000کینال ،تھانہ سبزی منڈی کی حدودI-11/4 منڈی موڑ سے 150کینال،تھانہ گولڑہ کے علاقے سیکٹر Gـ14سے 57کینال اراضی واگزار کروائی،اس کے علاوہ تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں واقع شٹل سروس بلڈنگ پر قبضہ کرنے والے ملزمان کو گرفتا ر کرکے ان سے بلڈنگ سے قبضہ چھڑوایا ،قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے تین ایم پی او کے تحت کارروائی کرتے ھوئے 7 افراد کے خلاف تین ایم پی او کے تحت کارروائی کی گئی۔کارروائی جن افراد کے خلاف کی گئی ان میں راجہ رضی الرحمان، ریاض الحسین، فرحان اللہ، محمد نازک،راجہ فاروق، چوہدری عبدالرحمن،عنصر محمود گوندل شامل ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق مزید کارروائیاں تین ایم پی او کے تحت جاری رکھی جائیں گی
Tag: وزیراعظم
-

عمران خان کے لیے کرپٹ وزیراعظم کا سرٹیفکیٹ!
مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل
عظمی بخاری نے اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ فردوس باجی آپ نے کونسے محاذوں پر جھنڈے گاڑھے جو پی ڈی ایم آپ کو تمغے دے ؟ عمران اور بزدار ہر محاذ پر ذلیل و خوار ہورہے ہیں اور ہم سے شاباش کی توقع کررہے ہیں- عالمی ادارے عمران خان کو کرپٹ وزیراعظم کے سرٹیفکیٹس سے نواز رہے ہیں- جو شخص اپنی کرسی بچانے کےلیے مافیا ازم کے پاؤں پڑے عوام اس سے خیر کی توقع کیسے کرسکتی ہے- شرپسند اور انتشار پسند حکومتی ترجمان صرف عوامی جذبات بھڑکانے کی نوکری کررہے ہیں- ٹھگو انسٹیٹیوٹ آف پاکستان سونامی خان کی نالائقیوں کو چھپانے کےلیے دن رات ہلکان ہوتا ہے- کل پوری قوم نے دیکھ لیا کس طرح پلانٹڈ "وزیراعظم عوام کے ساتھ”ڈرامہ رچایا گیا-
وزیراعظم ہاؤس کے دوسرے کمرے میں بیٹھے میڈیا سیل کے لوگ ہی بار بار کالز کرتے رہے- عوام اب ان ٹوپی ڈراموں کی جھانسے میں نہیں آنے والی- فردوس باجی یہ این آر او کا چورن بھی کہیں اور جاکر بھچیں یہاں آپ دال نہیں گلنے والی-
-

شیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق کا کراچی TDAP کا دورہ
اسلام آبا د 30 جنوری 2021: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق کا کراچی TDAP کا دورہ جس میں انہیں سوڈان کے شہر خرطوم میں ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلے میں پاکستانی شرکت پر بریفنگ دی گئی بین الاقوامی تجارتی میلہ 21 تا 28 جنوری جاری رہا .اس میلے میں پاکستانی کمپنیوں نے دوملین ڈالر کا کاروبار کیا. اس موقع پر TDAP اور پاکستانی ایمبیسی نے پاکستانی کمپنیوں کو سہولت میسر کیں. افریقہ میں انجینئرنگ اور دواسازی کی مصنوعات کے بہت زیادہ مواقع ہیں۔ عبدالرزاق نے برآمدات کو فروغ دینے میں TDAP کے کردار کو سراہا
-

ورلڈ اکنامک فورم کا ہنگامی اجلاس کل ہوگا
ورلڈ اکنامک فورم کا ہنگامی اجلاس کل ہوگا، وزیراعظم شرکت کریں گے.
وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے.
وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں موجودہ عالمی صورتحال پر بات کریں گے.
وزیراعظم عالمی فورم کو انسداد کورونا کیلئے اقدامات سے آگاہ کریں گے.
دنیا بھر کے سربراہان مملکت، سربراہان حکومت، عالمی رہنما شریک ہوں گے. -

شروع سے لاک ڈاؤن کا حامی نہیں تھا: وزیراعظم
گزشتہ روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرنے پر اتفاق کیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبوں سے اتفاق کے بعد جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرین کھولیں گے لیکن اس کے لیے لوگوں کو ایس او پیز کی پابندی اور احتیاطی تدابیر کی ترغیب دینا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ شروع سے لاک ڈاؤن کے حامی نہیں تھے، اب آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی لائیں گے۔ حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نرم کرتے ہوئے چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی ہے تاہم اس سلسلے میں جاری کیے گئے ایس او پیز پر کہیں بھی عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا
-

ناکام گورنمنٹ،نااہل وزیراعظم
قصور
الہ آباد پی ٹی آئی حکومت اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں مکمل ناکام تفصیلات کے مطابق سماجی رہنما معروف قانون دان چوہدری محمد ارشد قمر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک بھر میں ناکام ہو چکی ہے عوام کو بنیادی سہولیات تعلیم، صحت، انصاف اور صاف پانی نہیں مل رہا گلی محلوں دیہات اور شہروں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں صاف پانی کے اکثر پلانٹ ناکارہ یاں بند ہو چکے ہیں تعلیم انتہائی مہنگی ہو چکی ہے ملک بھر میں ادویات انتہائی مہنگی ہو چکی ہیں جو کہ غریب کی پہنچ سے باہر ہیں غریب آدمی اپنا علاج بھی نہیں کروا سکتا صحت کارڈ کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے اور عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے عوام کو مفت انصاف کہیں نہیں مل رہا رشوت کے ریٹ پہلے سے کئی گناہ زیادہ بڑھ چکے ہیں جبکہ حکومت نے سب اچھا کی رٹ لگا رکھی ہے وزیراعظم نے موجودہ مہنگائی کو اپنی کوتاہی قرار دے کر پوری قوم پر واضح کر دیا ہے کہ وہ نا اہل بھی ہیں -
وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی
وزیراعظم پرسخت دباو،اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش ہونے کے بعدوزیراعظم نے کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پارلیمان کے دس اراکین نے وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک پیش کی تھی۔وزیراعظم نے اپنا استعفیٰ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کو ارسال کردیا۔
میاں محمد نوازشریف کی صحت بدستور تشویشناک، فالج کا بھی شدید خدشہ
کویتی امیر کے ترجمان نے استعفے موصول ہونے کی تصدیق بھی کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر شیخ صباح الاحمد نے استعفے منظور کرلیے تو قانون کے مطابق کابینہ تحلیل ہوجائے گی جس کے بعد امیر نئی کابینہ کی تشکیل کا اعلان کریں گے جس کے بعد آئندہ سال ملک بھر میں قبل از وقت انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ خالد الجراح الصباح کویت کے شاہی خاندان کے فرد اور سینئر رکن پارلیمنٹ ہیں۔
قانون کے مطابق اگر کویت میں کسی بھی حکومتی رکن کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جاتی ہے تو وزیر اعظم سمیت کابینہ کو اپنے عہدے سے فوری مستعفیٰ ہونا ہوتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ نے وزیر داخلہ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ وہ اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، خالد الجراح نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزام کی تردید کر کے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا۔
میں ہندو،خاوندعیسائی ،کرتارپورتقریب سکھوں کے میزبان مسلمان”سب کا پاکستان”زندہ باد،بھارتی بلاگر
-

اگر کرپشن پر قابونہ پایاتو!وزیراعظم نے خطرے کی گھنٹی بجادی
حب: دورہ کراچی کےبعدوزیراعظم عمران خان اس وقت حب کے علاقے میں ہیں کچھ دیر پہلے وزیراعظم نے 1320 میگاواٹ چائنہ حب پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا ہے ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک کرپشن پر قابو نہیں پاتے تب تک باہر سے سرمایہ کاری نہیں آتی ہے، تھر میں 185 ارب ٹن کا کوئلہ موجود ہے، تھر کے کوئلے سے 100 سال تک بجلی دے سکتے ہیں۔
پہلے حکومت کرنے دی جائے ، مذہبی جماعت کا مطالبہ سامنے آگیا
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منصوبے کے لیے 20 فیصد کوئلہ تھر سے لانے کی گزارش کرتا ہوں، یہ سی پیک کا پہلا جوائنٹ منصوبہ ہے افتتاح پر خوش ہوں۔اس موقع پر وزیراعطم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،
اللہ کا شکر ہے کہ ڈینگی جارہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے عجیب بات کہہ دی
پاورپلانٹ کے افتتاح کے موقع پروزیراعظم نےکہا کہ بلوچستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر دنیا میں سب سے بہتر ہیں، ریکوڈک میں باہر سے بڑی کمپنیاں کام کرنے آئی تھیں، کمپنیوں نے باہر جاکر پاکستان کے خلاف مقدمہ جیت لیا، 6 ارب ڈالر کا جرمانہ ہوا۔
کراچی والے اڈیالہ اور اسلام اباد والے کراچی پہنچ گئے اہم ملاقاتیں ، اہم فیصلے
وزیراعظم نے کہا کہ چین کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں، سی پیک کے تحت مشترکہ منصوبے خوش آئند ہیں، پاکستان میں پانی سے بجلی بنانے کے مواقع ہیں۔بہت جلد پاکستان میں توانائی کےحوالےسے سرمایہ کاری ہوگی، جس کےبعد ملک میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے
حب میں پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، ڈالر مہنگا ہوتا ہے تو بجلی کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، ماضی میں گیس سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر کام نہیں ہوا۔
-

چاروں یار حاضر ہوجائیں ، وزیراعظم نے یاد فرمایا ہے
اسلام آباد : ملک میںبڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عوامی ردعمل نے وزیراعظم کو بھی اہم فیصلے کرنے پر مجبورکردیا ہے، اطلاعات کےمطابق اس بحران سے نبٹنے کےلیے چاروں صوبوںکے وزرائے اعلیٰ کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے تاکہ مل کر کوئی نہ کوئی حل نکالیں
ڈرامہ ’’پس آئینہ‘‘ ان کے دل کے بہت قریب ہے، روبینہ اشرف دل کی بات کرگئیں
وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے معاون خصوصی برائےاطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہےکہ جمعہ کے دن وزرائے اعلیٰ اسلام آباد پہنچیںگے اور ملک میں مہنگائی کے طوفان کو روکنے کے لیے اپنے چاروں وزرائے اعلیٰسے مشاورت بھی کریں گے
ایف اے ٹی ایف اجلاس پاکستان کے لیے اچھی خبریں آنی شروع ہوگئں
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اس اہم اجلاس میں وزرائےاعلیٰ سےبنیادی اشیاکی قیمتیں مستحکم کرنےسےمتعلق غورکیاجائیگا ، معاون خصوصی نے یہ بھی بتایا کہ اس موقع پر ملک میں اشیائےضروریہ کی پرائس انڈیکس مستحکم کرنےکیلیےپلاننگ منسٹرکوہدایت کی ہے اور جمعہ کے دن ہونے والے اس اہم اجلاس میں وہ یہ تجاویز پیش کریں گے
طلباء کو بلیک میل کرنے والے یونیورسٹی ملازم گرفتار
یاد رہے کہ ملک میںاس وقت مہنگائی کا بہت بڑا طوفان ہے اور ہر شہری حکومت سے یہ شکوہ کررہا ہےکہ وہ مہنگائی کو کنٹرول نہیں کرپارہی ، عوامی رد عمل بڑھ رہا ہے ، دوسری طرف حکومت کے کہنا کہ وہ کوشش کرے گی کہ بعض نام نہاد سیاسی جماعتیں اسی مہنگائی کی آڑ میں سیاست کے نام پر شرارت کرنا چاہتی ہیں جسے ناکام بنادیا جائے گا
-

وزیراعظم عمران خان کی مدینہ منورہ آمد ، مسجد نبوی ﷺ میں حاضری اور نوافل ادا کیے ، پاکستان کے لئے خصوصی دعائیں
مدینہ منورہ: پاکستان ، امت مسلمہ اور اسلام کے لیے وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعائیں ، اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کے لئے حجرہ روضہ رسول ﷺ خصوصی طور پر کھولا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔
سعودی حکام کی طرف سے جاری اعلامیے میںبتایا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے تو ایئرپورٹ پر ڈپٹی گورنر مدینہ شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے استقبال کیا۔ وزیراعظم نے مسجد نبوی پہنچنے کے بعد اپنے وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل بھی ادا کیے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کی۔ پاکستانی عوام اپنے لیڈر کو حرم میں اپنے درمیان دیکھ کر انتہائی پرجوش ہوئی۔
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کئے۔ وزیراعظم اور وفد نے کشمیر، عالم اسلام کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ وہ سعودی عرب کی مقدس سرزمین کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیںکریںگے
