Baaghi TV

Tag: وفاق

  • حکومت کا توشہ خانہ میں جمع تحائف کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

    حکومت کا توشہ خانہ میں جمع تحائف کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

    صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے۔

    حکومت نے توشہ خانہ میں جمع تحائف کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا، کابینہ ڈویژن نے یکم جنوری سے 30 جون 2025 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کر دیا،یکم جنوری سے 30 جون تک وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کو قیمتی تحائف ملے فیلڈ مارشل، ایئر چیف اور چیف آف نیول اسٹاف کو بھی تحائف ملے۔

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی قیمتی تحائف ملے، جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے بھی تحائف وصول کیےاور چیف آف جنرل اسٹاف عامر رضا اور وائس ایڈمرل راجہ ربنواز کو تحائف ملے۔

    بھارت میں مسلمانوں کی جائیدادوں سے متعلق قانون کی اہم دفعات کالعدم قرار

    چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نذیر احمد، وزیر تجارت اور سیکرٹری تجارت سمیت ملک احمد خان، محمد علی رندھاوا، رفعت مختار راجہ اور وہاب ریاض کو بھی تحائف ملے،تحائف وصول کرنے والوں میں زین عاصم، عثمان باجوہ، طارق فاطمی اور خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر شخصیات بھی فہرست کا حصہ ہیں،پاکستانی حکام اور شخصیات کو بیشتر تحائف غیرملکی اعلیٰ حکومتی شخصیات اور دیگر نے دیئے۔

    میچ ہو سکتا تو یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے،مودی سرکار کیخلاف بھارتی پھٹ پڑے

  • بعض پالیسیوں پر اختلافات کے باوجود پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کےساتھ ہے،بلاول بھٹو

    بعض پالیسیوں پر اختلافات کے باوجود پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کےساتھ ہے،بلاول بھٹو

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،بعض پالیسیوں پر اختلافات کے باوجود پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کےساتھ ہے۔

    نوڈیرو میں صاف ستھرا لاڑکانہ و روزگار اسکیم پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 20 لاکھ گھروں پر مشتمل پیپلز ہاؤسنگ اسکیم دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، نوڈیرواور رتوڈیرو میں خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دیے ہیں، ان گھروں کے بنانےکیلئے ایک لاکھ تک روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے، چاہتا ہوں یہ منصوبہ ایک دو سال تک مکمل ہو جائے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ماضی میں سندھ کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا، بعض پالیسیوں پر اختلافات کے باوجود پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کےساتھ ہے،بلدیاتی نمائندوں کے درمیان کارکردگی کی بنیاد پر حوصلہ افزا مقابلے ہونے چاہئیں، وزیراعلیٰ اچھی کارکردگی کے حامل بلدیاتی نمائندوں کو مزید فائدہ مند سہولیات فراہم کریں۔

    قبل،ازیں،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی وومن ونگ سندھ کی صدر فریال تالپور کے ہمراہ گوٹھ راہوجا کا دورہ کیا بلاول بھٹو نے نو تعمیر شدہ مکانوں کا دورہ بھی کیا اور سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد گوٹھ کی خواتین میں مالکانہ حقوق کی سندیں تقسیم کیں۔ دورے کے موقع پر کمسن طالبعلم سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔

    بلاول بھٹو نے طالبعلم حمزہ علی سے سوال کیا کہ آپ بڑے ہوکر کیا بننا چاہتے ہیں، جس پر بچے نے جواب دیا میں بڑے ہوکر پائلٹ بننا چاہتا ہوں۔بلاول بھٹو نے کہا شاباش آپ پائلٹ بن کربھارتی جہاز گرانا دورے کے موقع پر سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو)کے حکام نے بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک لاکھ بیس ہزار مکانات میں سے نوے ہزار مکانات کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین میں سولر پلیٹیں، پنکھے، انورٹر اور دیگر اشیأ کی تقسیم بھی جاری ہے۔

  • امریکی ٹیرف عائد ہونے سے  پاکستان کو  ایک ارب ڈالر کے نقصان کی تردید

    امریکی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے نقصان کی تردید

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے امریکی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے نقصان کی تردید کردی۔

    وفاقی وزیرتجارت جام کمال نے امریکی ٹیرف سے متعلق قومی اسمبلی میں جواب پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاکستان پرٹیرف 29 فیصد سےکم کرکے 19 فیصد کردیا ہے، ٹیرف میں کمی کے بعد امریکی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوگا اور پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

    بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے اس معاملے پر وزارت خزانہ کے سوالات نہ آنے پر سیکرٹری خزانہ کو بھی ایوان میں طلب کرلیا،اسپیکر نےفنانس کمیٹی کے چیئرمین کوبھی سیکرٹری اورگورنر اسٹیٹ بینک کو بلانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر گورنر اسٹیٹ بینک کوبھی طلب کرنا پڑا تو کریں گے۔

    واضح رہے کچھ دنوں سے یہ باتیں زیر گردش تھیں کہ امریکی ٹیرف عائد ہونے کے بعد پاکستانی تجارت کو ایک ارب ڈالر کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

    ملک میں 4 روزہ تعطیلات کا امکان

    پی ٹی آئی کاضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

    پاکستان سے ایران اور خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس،لائسنس جاری

  • حکومت کا  24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

    حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے 3 مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے-

    وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں،وفاقی وزیر نے کہا کہ 10 اداروں کی نجکاری ایک سال کے اندر مکمل کی جائے گی، 13 اداروں کی نجکاری دوسرے مرحلے میں 3 سال کے اندر کی جائے گی، تیسرے مرحلے میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری 5 سال میں ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پی آئی اے، روزویلٹ ہوٹیل، زرعی ترقیاتی بینک جیسے اہم اداروں کی نجکاری کی جائے گی، پہلے مرحلے میں آئسکو سمیت تین ڈسکوز کی نجکاری بھی کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں اسٹیٹ لائف انشورنس، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن، چار جنکوز کی نجکاری کی جائے گی۔

    عبدالعلیم خان نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں لیسکو سمیت 6 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی، آخری،مرحلے میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔

    عتیقہ اوڈھو کو شادی کے پیغامات موصول ہونے لگے

    پلوامہ حملےاور مودی کی کرپشن کو بےنقاب کرنیوالے سابق گورنر کی پراسرار موت

    اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • دریائے سندھ پر نہریں نہ بنانے پر وفاق اور سندھ میں اتفاق

    دریائے سندھ پر نہریں نہ بنانے پر وفاق اور سندھ میں اتفاق

    حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کا مؤقف تسلیم کرے ہوئے حکومت نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد وزیرا عظم آفس پہنچ پہنچا، پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، راجہ پرویز اشرف، ہمایوں خان، ندیم افضل چن، شازیہ مری، جام خان شورو اور جمیل احمد سومرو شامل تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں نئی نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا دریائے سندھ پر نہریں نہ بنانے پر وفاق اور سندھ میں اتفاق ہوگیا اورحکومت نے پیپلزپارٹی کا مؤقف تسلیم کرلیا، حکومت نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا فیصلہ واپس لے لیاملاقات کے بعد بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے-

    دریائے سندھ پر نہریں نہ بنانے پر وفاق اور سندھ میں اتفاق

    پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو کے ہمراہ مشترکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں باہمی رضامندی تک نہریں نہیں بنیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے نہروں کے معاملے پر سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کی ہے، میں نے اپنی ابتدائی اور معروضات کے ساتھ بتایا کہ پاکستان فیڈریشن ہے اور اس کے تقاضے ہیں صوبوں کے معاملات باہمی مشاورت اور نیک نیتی کے ساتھ طے کریں، کالا باغ ڈیم معاشی طور پر پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے مگر سندھ کے اعتراضات وفاق کیلئے زیادہ اہم ہیں اور یہی پاکستان کا بہترین مفاد ہے۔

    رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پکڑلیا

    شہباز شریف نے کہا کہ وفاق کے مفادات سے متصادم ہے تو ہم اس سے گریز کرتے ہیں، نہروں کے معاملے کو ہمیں باہمی رضا مندی سے حل کرنا چاہیے، ن لیگ اور پی پی کے درمیان ہونے والی آج کی میٹنگ میں باہمی رضامندی سے فیصلے ہوئےمشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ ہونے تک کوئی نہرنہیں بنائی جائے گی جبکہ صوبوں سے اتفاق کے بغیر بھی منصوبے کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دو مئی بروز جمعے کو ہوگا، جس میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن کی جانب سے وفاقی حکومت کے مذکورہ فیصلوں کی تائید کی جائے گی۔

    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کر دی

    بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی اور سندھ کے عوام کے تحفظات سننے اور اقدامات کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے احتجاج کو کافی حد تک ایڈریس کیا ہے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جب بلایا جائے گا تو فیصلوں کی توثیق کی جائے گی،باہمی رضامندی کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنے گی، عوامی شکایات کے ساتھ نئی نہریں نہیں بن سکیں گی۔

  • یہ نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری لائے ان پر  کوئی بھی حملہ آور ہو،  طلال چوہدری

    یہ نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری لائے ان پر کوئی بھی حملہ آور ہو، طلال چوہدری

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی وفاق کی ذمہ داری ہے، جس پر صرف مرکزی حکومت کو عملدرآمد کا اختیار حاصل ہے۔

    باغی ٹی وی : طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کےبانی نے صوبائی حکومت کو افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی ہدایات دی تھیں، جو ان کے بقول ایک غیر آئینی اقدام ہے پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ پارٹی دہشتگردوں کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہے، جو کہ قومی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی پر قابو پانے کی بجائے جرگے جیسے اقدامات کا واویلا کر رہی ہے حالیہ اہم سکیورٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت قابل افسوس ہے، جبکہ ملک میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہو رہے ہیں، اس کے باوجود صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات کے بجائے توجہ ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

    جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے

    طلال چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے سدباب کے لیے متعدد تجاویز مرتب کی ہیں، اور جب مناسب سمجھا گیا تو صوبائی حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گاخارجہ پالیسی وفاق کی ذمہ داری ہےجس پر صرف مرکزی حکومت کو عملدرآمد کا اختیار حاصل ہے۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قومی یکجہتی اور سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، نہ کہ غیر سنجیدہ بیانات اور نمائشی اقدامات، ریاست اپنے فرائص سے غافل نہیں، کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں اور حملے کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے کچھ روز سے انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے کیے جا رہے ہیں، پاکستان میں تقریباً 20 مختلف مقامات پرنجی ریسٹورنٹ پر حملے ہوئے، 25 ہزار پاکستانی ان فاسٹ فوڈ چینز میں نوکریاں کر رہے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری لائے ان پر کوئی بھی حملہ آور ہو، حملہ آوروں کو جب گرفتار کیا گیا تو وہ معافی تلافی کرنے لگے۔

    مسلسل تباہی لیکن آخر کب تک..تجزیہ :شہزاد قریشی

  • سندھ کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، مراد علی شاہ

    سندھ کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، مراد علی شاہ

    ٹھٹھہ : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہری منصوبوں کے معاملے پر کہا ہے کہ اگر جمہوری طریقے سے بات نہ مانی گئی تو ایک منٹ میں وفاقی حکومت چھوڑ دیں گے۔

    ٹھٹھہ میں ایک تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونےدیں گےاپوزیشن کے کہنے پر بلیک میل نہیں ہوں گےاور نہ ہی انہیں فری ہینڈ دینا چاہتے ہیں سندھ کاپانی دیگر صوبوں کو دینے کی تیاری ہو رہی ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ دشمن کوئی بھی منصوبہ برداشت نہیں کیا جائے گا، پانچوں دریا ہمارے ہیں، کسی نہر کی اجازت نہیں دیں گے۔ مراد علی شاہ نے زور دیا کہ دریائے سندھ پر پہلا حق ٹھٹھہ اور سجاول کے عوام کا ہے، کینالز کے معاملے پر سازش ہو رہی ہے، صدرِ مملکت بھی اس منصوبے کی حمایت نہیں کر رہے، اور بلاول بھٹو زرداری نے 27 دسمبر کو واضح کر دیا تھا کہ اگر نہریں بنیں تو وہ عوام کے ساتھ ہوں گے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر کارکنوں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں اور اس کا آغاز ٹھٹھہ سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں جا کر کارکنوں سے اسکیمیں لیں گے تاکہ عوامی امنگوں کے مطابق بجٹ بنایا جا سکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نے ہدایت دی ہے کہ کراچی میں بیٹھ کر اسکیمیں نہ بنائیں، اسی لیے ہم میدان میں نکلے ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب سب سو رہے تھے، ہم کام کر رہے تھے کیا ملک نئے انتخابات کا متحمل ہو سکتا ہے؟ اگر بات نہ مانی گئی تو ہم ایک لمحہ ضائع کیے بغیر حکومت چھوڑ دیں گے۔

  • وزیراعظم  نے کراچی کیلئے ترقیاتی پیکیج جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

    وزیراعظم نے کراچی کیلئے ترقیاتی پیکیج جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے اہم مسائل کے حل کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کی قیادت اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو گذشتہ ملاقاتوں میں کراچی کے مسائل پر تفصیلی آگاہ کیا تھا اور وزیراعظم سے شہر قائد کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج دینے پر زور دیا تھا۔

    وزیراعظم نے کراچی کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج دینے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت شہر میں انفرااسٹرکچر، پینے کے پانی ، سیوریج ، صحت، ماحولیات سمیت دیگر مسائل کے لیے منصوبے مرتب کیے جائیں گے۔

    وفاقی حکومت وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کے لیے منصوبہ بندی اور طریقہ کار پر گورنر سندھ، اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان، صوبائی حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کرے گی اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں ایک کوآرڈینیشن، ورکنگ اینڈ امپلی مینٹیشن کمیٹی جلد قائم کی جائے گی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے،وزیر اعظم کے کراچی کے لیے ترقیاتی پیکیج کا اعلان جلد متوقع ہے، وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کا اعلان تفصیلی مشاورت کے بعد شیڈول کے مطابق اپنے دورہ کراچی میں کریں گے، اس ترقیاتی پیکیج کا حجم 10 ارب سے 50 ارب روپے تک یا اس سے زائد ہوسکتا ہے۔

    اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا کو بتایا کہ کہ میں نے اور ایم کیوایم پاکستان کی قیادت نے کراچی کے مسائل کے حل اور منصوبوں کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے ترقیاتی پیکیج کی درخواست کی ہے، اس پر بات چیت جاری ہے اور جلد خوشخبری ملے گی.وزیراعظم نے کراچی کے مسائل کے حل کے لیےترقیاتی پیکیج جاری کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری

    ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کے حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ رولز کا مسودہ جاری کردیا –

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کے حکومتی فیصلے کے بعد بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے وزارت خزانہ نے ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز و عوم الناس سے اس مسودے کے بارے میں آراء و تجاویز بھی طلب کرلیں-

    وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیجٹل پرائز بانڈز کا لین دین موبائل ایپ کے ذریعے کیا جائے گا، انعامی رقم پر ٹیکس لگے گا، زکوٰۃ لاگو نہیں ہوگی، ڈیجٹیل بانڈز میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہوگی، ہر پاکستانی بالغ شہری بانڈز کے لیے اہل ہوگا۔

    قیام امن کیلیے خالد مسعود سندھو کا صدر مملکت سے 23 مارچ کو کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ

    اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بانڈزکے ٹرانسفر آف اوونرشپ اورپلیجنگ کی اجازت نہیں ہوگی، سرمایہ کار کی وفات کی صورت میں قانونی ورثا کو رقم ادا کی جائے گی کسی مرنے والے کے بانڈ کی رقم جانشینی کے سرٹیفکیٹ کیمطابق ادا کی جائے گی۔

    میری اجازت کے بغیر پارٹی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس شر کت نہیں کر سکتی،عمران خان

    واضح رہے کہ مینوئل پرائز بانڈز پر انعام نکلنے کی صورت میں انعامی رقم پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 156 کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس منہا کیا جاتا ہے، ٹیکس کٹوتی کی موجودہ شرح فائلرز کے لیے 15 فیصد اور فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل نہ ہونے وا لے افراد کے لیے 30 فیصد ہے۔

    ریاستی بینک کی نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی تردید

  • کابینہ ارکان کو قلمدان سونپنے سے قبل صلاح مشورے جاری

    کابینہ ارکان کو قلمدان سونپنے سے قبل صلاح مشورے جاری

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کے کابینہ ارکان کو قلمدان سونپنے سے قبل صلاح مشورے جاری، قلمدانوں کا فیصلہ کرنے کیلئے وزیراعظم نے وزرا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات کرنیوالے وزرا کو ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کردیا، ملاقات کرنے والوں میں مصدق ملک، اویس لغاری، طلال چوہدری، عبدالرحمان کانجو شامل تھےوزیراعظم نے بعض پرانے وزرا کے قلمدانوں میں بھی ردو و بدل کا عندیہ دیا وفاقی وزراء کو ایک سے زائد وزارت کے قلمدان چھوڑنا ہوں گے اہم وزارتوں میں وفاقی وزیر کے ساتھ وزیر مملکت بھی مقرر کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پٹرولیم، توانائی، فوڈ سیکیورٹی کے وزراء کو تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں، نجکاری، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، اسٹیبلشمنٹ کے وزیروں کی تبدلی متوقع ہے احد چیمہ کہ جگہ توقیر شاہ کو بیورو کریسی کی ذمہ داری ملے گی، احد چیمہ کو اقتصادی امور ڈویژن کی زمہ داری دینے پر مشاورت کی گئی۔

    بنگلادیش کا پاکستان کے ساتھ وائٹ بال سیریز کا عندیہ

    وزیراعظم شہبازشریف نے پرویز خٹک کی شمولیت پر نالاں اختیار ولی کو بھی رام کرنے کی کوشش کی۔ پارٹی ترجمان اختیار ولی نے پرویز خٹک سے متعلق اپنے خدشات وزیراعظم کے سامنے رکھ دئیے،وزیراعظم نے اختیار ولی کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کرا دی، انہوں نے اختیار ولی خان کو اسلام آباد میں ہی قیام کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم سے وفاقی وزیرامیرمقام نے بھی ون آن ون ملاقات کی ہے ملاقات میں ملکی و خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاوفاقی وزیرانجینئرامیرمقام نے شہبازشریف کی ایک سالہ بہترین کارکردگی پرمبارکباد دی اوروزیراعظم کو خیبرپختون خوا کے دورے کی دعوت دی۔

    ایف آئی آر سے لے کر مقدمات کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے،آئی جی سندھ

    واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر پرویزخٹک کی کابینہ میں شمولیت پر ن لیگ کے پی کے کوسخت تحفظات ہیں کے پی کے پارٹی عہدیداروں نے بھی پرویز خٹک کے بارے میں وزیراعظم شہبازشریف کوتحفظات سے آگاہ کیا،ملاقات کرنے والے وزرا کو وزیراعظم نے انہیں وفاقی کابینہ کا حصہ بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا، وفاقی کابینہ کے ارکان نے وزیراعظم کا ان پراعتماد ظاہر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    فیصل جاوید کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ، پشاور ائیرپورٹ پر آف لوڈ