Baaghi TV

Tag: وفاق

  • وفاقی وزارتوں اور محکموں میں  مجموعی طور پر  6770 پوسٹیں ختم  کر دی گئیں

    وفاقی وزارتوں اور محکموں میں مجموعی طور پر 6770 پوسٹیں ختم کر دی گئیں

    اسلام آ باد: وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز اور ان کے محکموں میں مجموعی طور پر 6 ہزار 7 سو 70 پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : کفایت شعاری کا یہ اقدام وفاقی کابینہ کے 27اگست2024 کے فیصلہ پر عملدرآ مد کرتے ہوئے کیا گیا جس کا مقصد وفاق کے انتظامی ڈھانچہ کو کم کرنا اور انتظامی اخراجات کو کم کرنا ہے،جس میں گریڈ ایک سے 22 تک کی 4 ہزار 8 سو 16 پوسٹوں کو ختم اور 1 ہزار 9 سو 54 پوسٹوں کو متروک قرار دےدیا گیا،جبکہ وزارتوں اور ڈویژنوں نے کابینہ کے فیصلہ پر عمل درآ مد سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آ گاہ کردیا گیا ہے۔

    سرکاری دستاویز کے مطابق جو پوسٹیں ختم (abolish) کی گئی ہیں ان میں گریڈ 22کی 3 گریڈ 20 کی 22، گریڈ 19کی 69، گریڈ 18 کی 93، گریڈ 17 کی 270،گریڈ 16 کی 325، گریڈ 15کی 122،گریڈ 14 کی 382، گریڈ 13 کی 155، گریڈ 12 کی 26، گریڈ 11 کی 254، گریڈ 10 کی 29، گریڈ 9 کی 862، گریڈ 8 کی 28، گریڈ 7 کی360، گریڈ 6 کی 14، گریڈ 5 کی 86، گریڈ 4 کی 261، گریڈ 3 کی 80، گریڈ 2 کی 419 اور گریڈ ایک کی 957 پوسٹیں شامل ہیں،ان میں نا ن گزیٹڈ کی تعداد 4360 بنتی ہے جبکہ گزیٹڈ پوسٹوں کی تعداد 456ہے-

    سرکاری دستاویز کے مطابق جو پوسٹیں متروک قرار دی گئی ہیں، ان میں گریڈ 18 کی 10، گریڈ 17 کی 12 پوسٹیں شامل ہیں جبکہ گریڈ 16 کی 147، گریڈ 15 کی 199، گریڈ 14 کی 92، گریڈ 13 کی 7، گریڈ 12 کی 6، گریڈ 11کی 194، گریڈ 10 کی 5، گریڈ 9 کی 215، گریڈ 8 کی 5، گریڈ 7 کی 95، گریڈ 6 کی 7، گریڈ 5 کی 71، گریڈ 4 کی235، گریڈ 3 کی 13، گریڈ 2 کی 63 اور گریڈ ایک کی 578 پوسٹیں شامل ہیں۔

  • وفاقی بیو رو کریسی میں تقر ر و تبادلے

    وفاقی بیو رو کریسی میں تقر ر و تبادلے

    اسلام آباد: وفاقی بیو رو کریسی میں تقر ر و تبادلے کیے گئے ہیں جن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر د یا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے شعیب خان کو ڈائریکٹر جنرل، ٹیلی کام وائرلیس، آئی ٹی ڈویژن مقرر کرنے کی منظوری دیدی , اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے3سال کیلئے ان کی تقرری کنٹریکٹ بنیادوں پر ایم پی ٹو سکیل میں کی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر محمد طاہر رائے کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو تعینات کیا گیا ہے،یہ گریڈ 22کی پوسٹ ہے اس لیے ان کی تقرری سول سرونٹس ایکٹ 1973کی سیکشن 10 کے تحت کی گئی محمد طاہر رائے ان دنوں او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تھےپولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر نثار احمد خان کا ایف آئی اے سے خیبرپختونخوا حکومت تبادلہ کیا گیا ہے۔

  • بلوچستان کو ملنے والے عالمی بینک کے قرضوں پر وفاق کی گارنٹی ہے ،ذرائع وزارت خزانہ

    بلوچستان کو ملنے والے عالمی بینک کے قرضوں پر وفاق کی گارنٹی ہے ،ذرائع وزارت خزانہ

    اسلام آباد: بلوچستان میں سیلاب سے تباہ ہونے والے علاقوں کی بحالی کے لیے چین کی فراہم کی گئی گرانٹ کی قسط پائلٹ پروجیکٹ کے لیے مکمل استعمال نہیں ہوسکی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق عالمی بینک نے سیلاب بحالی پروجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالر قرض منظورکیا تھا جس میں سے 21کروڑ 30لاکھ ڈالر کی پہلی قسط استعمال ہونےکے بعد دوسری قسط جاری کی جائے گی، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے فنڈز موجود ہیں لیکن حکومت بلوچستان پروجیکٹ پر عملدرآمد کرنے میں ناکام ہے۔

    ذرائع کے مطابق چین نے بلوچستان میں گھروں کی تعمیر کے لیے 20کروڑ ڈالر گرانٹ منظور کی جس سے تقریباً 35 ہزار گھر بنائے جانے ہیں، چین نے پائلٹ پروجیکٹ کے طور 60 لاکھ ڈالر فراہم کیے جس میں 8 ہزار سے زائد گھر کی تعمیر ہونی تھی مگر چین کی فراہم کی گئی گرانٹ کی قسط بلوچستان میں پائلٹ پروجیکٹ کے لیے مکمل استعمال نہ ہوسکی۔

    ذرائع کے مطابق عالمی بینک نے بلوچستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر پانی سے متعلق پروجیکٹ کے لیے بھی منظور کیے وفاق نے حکومت بلوچستان کو پروجیکٹس پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے بہتر سسٹم بنانے کی تجویز دی ہے، بلوچستان پروجیکٹس پر تیزی سے عملدرآمد کیلئے بہتر سسٹم قائم نہیں کرتا تب تک فنڈز جاری نہیں ہوسکتے، بلوچستان کو ملنے والے عالمی بینک کے قرضوں پر وفاق کی گارنٹی ہے جو وہ بلوچستان کو گرانٹ کے طور پر فراہم کرے گا۔

  • وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا فوری اجلاس طلب کیا گیا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی گئی-

    باغی ٹی وی: وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم چیمبر میں ہوا ،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ہوا اجلاس میں وفاقی وزرا نے شرکت کی کابینہ اجلاس کے دوران 26 ویں آئینی ترمیم پیش کی گئی کابینہ نے آئینی ترمیم کی منظوری دے دی، وزیراعظم شہباز شریف اور اٹارنی جنرل منصور عثمان، اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور محسن نقوی بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود تھے۔

    کابینہ سے منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم آج قومی اسمبلی و سینیٹ میں پیش کی جائے گی دونوں ایوانوں سے آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان ہے مولانا فضل الرحمان بھی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے تو وہیں اپوزیشن کے اراکین بھی ووٹ دیں گے بیرسٹر گوہر بھی تصدیق کر چکے کہ دو اراکین ہمارے سینیٹر ووٹ دیں گے-

    دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس آج بارہ بجے تک لیے ملتوی کیا گیا ہے جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے،سینیٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ارکان ایوان میں موجود نہیں تھے اجلاس کے دوران اپوزیشن کے 2 ارکان بھی ایوان میں پہنچے۔ جن میں ایم ڈبلیو ایم کے سینیٹر راجہ ناصر عباس اور نیشنل پارٹی کے جان بولیدی شامل ہیں۔

    اجلاس کی کارروائی کا آغاز ہونے کے بعد سینیٹر عرفان صدیقی نے وقفہ سوالات موخر کرنے کی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے منظور کرلیا گیا جبکہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اسلامی بینکنگ کی سپورٹ کے لیے لیگل فریم ورک کو زیادہ مستحکم بنایا گیا ہے۔ اور اسٹیٹ بینک کے ریگولیٹری رول کو مستحکم کیا گیا۔ 2008 میں عالمی معاشی بحران میں کئی کمپنیاں ڈوب گئیں خدانخواستہ کوئی فنانشل ادارہ مشکل میں جاتا ہے تو اس حوالے سے اصلاحات کی گئی ہیں۔ اور بنکنگ محتسب کے پاس شکایات کے لیے آسانی پیدا کی گئی ہے۔

  • وفاقی بیوروکریسی میں  اہم تقرر و تبادلے

    وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے

    اسلام آباد: وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر کے سیکرٹری اور سیکر ٹریٹ گروپ کے گریڈ22 کے افسر محمد شکیل ملک کو ریٹائر منٹ کے بعد 3 سال کے کنٹریکٹ پر دو بارہ سیکرٹری ایوان صدر مقرر کرنے کی منظوری د یدی , یہ تقرری 15جنوری 2025سے مؤثر ہوگی ان کی ملاز مت میں توسیع کا نو ٹیفکیشن جا ری کردیا گیا ۔

    ڈائریکٹر جنرل، وزارتِ خارجہ، لائزن آفس، کراچی عرفان سومرو کی خدمات ایوانِ صدر کے سپرد کی گئی ہیں عرفان سومرو کی خدمات 3 سال کیلئے ایوانِ صدر کے سپرد کی گئی ہیں سندھ کے محکمہ تعلیم میں ڈیپوٹیشن پر تعینات وفاقی نظامت تعلیمات کی سینئر ٹیچر مس نعیمہ خان کے ڈیپوٹیشن میں 2 سال کی توسیع کی گئی یہ توسیع 17نومبر 2024سے مؤثر ہوگی۔

    ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا ریکارڑ توڑ دیا

    وفاقی کا بینہ نے پنجاب کے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے سابق چیف انجینئر سید نفاست رضا کو سی ڈی اے کا ممبر انجینئرنگ مقرر کرنے کی منظوری دی ہے وزارت داخلہ نے کنٹر یکٹ پر تقرری کا با ضابطہ نو ٹیفکیشن جا ری کردیا ہے ۔

    چین سے 12ہزار میگاواٹ کے سولر پینل کی درآمد متوقع

  • وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے

    وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے

    اسلام آباد: وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں،جس کا ںوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق جوائنٹ سیکر ٹری قانون و انصاف عرفان انجم تبدیل،ڈپٹی سیکرٹری رخسانہ سومرو /جمال طیب یکم جنوری کو ریٹائر ہوں گے، نورینہ بی بی ڈپٹی جی ایم TCP مقرر ، جوائنٹ سیکرٹری وزارت پار لیمانی امور اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسراحمد جان ملک کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جوائنٹ سیکر ٹری وزارت قانون و انصاف اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ20کے افسر عرفان انجم کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے ڈیمز فنڈ کی رقم مانگ لی

    وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے ڈیمز فنڈ کی رقم مانگ لی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے ڈیمز فنڈ میں جمع ہونے والی رقم مانگ لی۔

    باغی ٹی وی : دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز سےمتعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 4 رکنی بینچ کر رہا ہے،دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ ہم نے ایک متفرق درخواست دائر کی ہے، ڈیمز فنڈز کے پیسے وفاق اور واپڈا کو دیے جائیں، سپریم کورٹ کی نگرانی میں اسٹیٹ بینک نے اکاؤنٹ کھولا تھا۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا ڈیمز فنڈز میں کتنے پیسے ہیں، جس پر وکیل واپڈا سعد رسول نے بتایا کہ تقریباً 20 ارب روپے ڈیمز فنڈز میں موجود ہیں۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پوچھا یہ کیس شروع کیسے ہوا؟ جس پر وکیل سعد رسول نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے واپڈا کے زیر سماعت مقدمات کے دوران 2018 میں ازخود نوٹس لیا تھا، سپریم کورٹ کے ڈیمز فنڈز عمل درآمد بینچ نے 17 سماعتیں کیں چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا واپڈا کے اور بھی کئی منصوبے ہوں گے، کیا سپریم کورٹ واپڈا کے ہر منصوبے کی نگرانی کرتی ہے؟

    واپڈا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈیمز کی تعمیر کے معاملے پر پرائیویٹ فریقین کے درمیان بھی تنازعات تھے، سپریم کورٹ نے پرائیویٹ فریقین کے تنازعات متعلقہ عدالتوں کی بجائے اپنے پاس سماعت کے لیے مقرر کیے، ہماری استدعا ہے پرائیویٹ فریقین کے تنازعات متعلقہ عدالتی فورمز پر ہی چلائے جانے چاہیں۔

    عدالت نے کیس کا متعلقہ ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت میں مختصر وقفہ کردیا۔

    واضح رہے کہ جولائی 2018 میں اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ملک بھر میں پانی کی قلت پر از خود نوٹس لیتے ہوئے مختلف ڈیمز کی تعمیر کے لیے ڈیم فنڈز کے قیام کا اعلان کیا، اس ضمن میں انہوں نے چیف جسٹس اور پرائم منسٹر ڈیم فنڈ کے نام سے ایک بینک اکاؤنٹ بھی بنایا تھا، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھرسے پاکستانیوں نے عطیات جمع کرائے تھے۔

  • وفاقی حکومت نے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی

    وفاقی حکومت نے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی

    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 15 روز بعد اسلام آباد سے لاپتہ شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی۔

    باغی ٹی وی : شاعر احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی،احمد فرہاد کی اہلیہ کی جانب سے ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔

    دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا کہ احمد فرہاد گرفتار ہیں اور آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں،ساتھ ہی اٹارنی جنرل نے تھانہ دھیر کورٹ آزاد کشمیر کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی، احمد فرہاد ڈسٹرکٹ باغ میں درج ایف آئی آرمیں نامزد ہیں-

    امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

    جسٹس محسن اخترنے ریمارکس دئیے کہ اٹارنی جنرل صاحب قانون میں رہنے کی بات کررہے تھے، کوہالہ پل کے بعد گرفتار کرکے دائرہ اختیاروہاں کا بنایا گیا، یہ تو شریف آدمی ہے شریف سا شہری ہے، امید کرتے ہے ادارے قانون میں رہ کرکام کرنا سیکھیں گے،ہم نےبنیادی حقوق کےتحفظ کاحلف اٹھا رکھا ہے، کسی کی ایجنسیوں کےساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔

    اس دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین ہمارے لئے مقدم ہے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ تارڑ صاحب کوئی ادارہ جاتی لڑائی نہیں، احمد فرہاد کی فیملی سے پوچھ کربتائیں توپٹیشن نمٹا دیں گے، یہ ادارے تب ہوں گے جب ملک ہوگاعوام ہوں گے، سوشل میڈیا پر بدقسمتی سے بہت کچھ چل رہا ہے، میں تو سوشل میڈیا نہیں دیکھتا اس لیے پرواہ نہیں، میں تو ٹی وی بھی نہیں دیکھتا،لاپتا افراد سے متعلق لارجربینچ بنانےکیلئے فائل بجھوا دوں گا، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

    رفح میں اسرائیلی ٹینکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو روند ڈالا ،21 فلسطینی …

    واضح رہے کہ شاعر احمد فرہاد 15 روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے جن کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد بازیابی کے لیے جمعہ 24 مئی کی ڈیڈ لائن دی تھی اور ڈیڈ لائن پر بھی احمد فرہاد کی بازیابی نہ ہونے پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو طلب کیا تھا۔

    جعلی بینک اکاؤنٹ کیس: جب تک آصف زرداری صدر ہیں ان کیخلاف مقدمے کی سماعت …

  • وفاق میں گریڈ ایک سے 16 کی 70 ہزار اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

    وفاق میں گریڈ ایک سے 16 کی 70 ہزار اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاق میں گریڈ ایک سے 16 کی 70 ہزار اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے میں شائع سینئیر صحافی انصار عباسی کے مطابق شہباز شریف نے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی ہے جو کفایت شعاری کے اقدامات پر سفارشات دے گی اور اسی نے آئندہ بجٹ کے حصے کے طور پر یہ اعلان کیا ہےدیگر اقدامات کے علاوہ 70 ہزار پوسٹیں جو گریڈ ایک سے 16 کی ہیں وہ گزشتہ کئی برس سے خالی پڑی ہیں انہیں ختم ہی کر دیا جائے گا-

    رپورٹ کے مطابق بجٹ میں 80 سے زائد وفاقی حکومت کے اداروں کی اوورہالنگ، ادغام یا اتلاف کی سفارشات بھی شامل ہوں گی حال ہی میں بننے والی ایک کمیٹی کو اس کمیٹی کی رپورٹ دیکھنے کا کام تفویض کیا گیا ہے جو شہبازشریف نے اپنی گزشتہ وزارت عظمیٰ کے دور میں کفایت شعاری کےلئے بنائی تھی گزشتہ کمیٹی نے کفایت شعاری کے جامع اقدامات کی سفارش کی جس سے 10 کھرب روپے سالانہ بچائے جا سکتے ہیں لیکن اس کی زیادہ تر سفارشات کو نظرانداز کر دیا گیا۔

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایس آئی ایف سی سے متعلق یقین دہانی کرائی،عطا …

    اس کمیٹی کی سربراہی ایک اچھی شہرت والا بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ کررہا تھا اور اس کے ساتھ دیگر 15 افراد شریک تھے، وزیر اعظم نے اپنے اس نئے دور کے دوران بھی ایک 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو حکومتی اخراجات میں تخفیف کےلئے ایک عملی منصوبہ پیش کرے گی۔نئی کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کر رہا ہے جبکہ اس میں سیکرٹری فنانس، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری صنعت و پیداوار راشد محمود لنگڑیال، قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم اور محمد نوید افتخار شامل ہیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ موجودہ کمیٹی نے اپنا تفصیلی کام 2023 کی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق انجام دیا ہے 2023 کی کمیٹی نے کفایت شعاری کے جامع اقدامات کی سفارش کی تھی جنہیں اگر نافذ کر دیا جاتا تو اس سے زرتلافی کی 200 ارب روپے کی بچتوں کو متاثر کر سکتا تھا۔اس کے مطابق 200 ارب روپے ترقیاتی کاموں کی سائیڈ سے 55 ارب روپے سول حکومت کے اخراجات سے، 60 سے 70 ارب روپے خزانے کا ایک کھاتہ بنانے سے، 100 ارب روپے کنزرویشن (تحفظ ماحولیات) کے اقدامات سے 174 ارب روپے ریاستی کنٹرول میں چلنے والے کاروباری اداروں ( نان ا سٹرٹیجک) اور 15 فیصد ان دفاعی اخراجات کی اس مد سے جو غیر لڑاکا نوعیت کے ہوتے ہیں بچائے جانے کی سفارش تھی۔

    آواز تبدیل کرنے والی ایپ کا استعمال کرکے 7 طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا …

    وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ بتاتی ہے کہ اس کمیٹی کا مقصد سالانہ 10 کھرب روپے بچانا تھا اور کمیٹی نے اپنے نتائج میں نوٹ کیا ہے کہ اس رپورٹ کو صرف جزوی طور پر نافذ کیا گیا اور زیادہ ترسفارشات کو نظرانداز کیا۔

  • وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،   نوٹیفکیشن جاری

    وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ۔

    باغی ٹی وی : تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے صالح احمد فاروقی کو سیکرٹری تجارت تعینات کیا گیا ، خرم آغا کے وفاقی سیکرٹری داخلہ تعینات کئے جانے کے بعد سیکرٹری تجارت کا عہدہ خالی ہوا، پاکستان آ ڈٹ اینڈ اکا ؤنٹس سروس کے گریڈ بیس کے افسر فر ید احمد تارڑ کی خدمات ڈیپوٹیشن پر پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔

    کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈی اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ انیس کے افسر قیصر خان خٹک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 18 کے سیکشن افسر بحری امور ڈویژن محمد علی سانگی کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی کیلئے7 سیل مختص، 14سکیورٹی اہلکار ،کھانا ایک اسپیشل کچن سے جاتا …

    مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا معاملہ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو …

    مس یونیورس آرگنائزیشن کی سعودی ماڈل سے متعلق رپورٹس کی تردید