Baaghi TV

Tag: وفاق

  • وفاق نےمتبادل راستوں کے ذریعے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دیدی

    وفاق نےمتبادل راستوں کے ذریعے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دیدی

    وفاقی حکومت نے متبادل راستوں کے ذریعے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی ہے،اس فیصلے سے نہ صرف کسانوں کو ریلیف ملے گا بلکہ ملکی زرمبادلہ میں اضافے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے آلو اور کینو کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی تھی،اس درخواست پر ڈپٹی وزیراعظم کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی، جس میں متعلقہ وفاقی وزارتوں اور تمام اہم سٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دینے کی استدعا کی گئی ہے، تاکہ برآمدی عمل کو مزید مؤثر اور آسان بنایا جا سکے۔

    پنجاب حکومت نے وفاقی سطح پر اس بات پر زور دیا کہ آلو اور کینو کی ایکسپورٹ کے لیے نئی بین الاقوامی منڈیوں کی تلاش کی جائے اور برآمدی اخراجات میں کمی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیںزرمبادلہ کے حصول اور کسانوں کو بروقت فائدہ پہنچانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مسائل حل کیے جا رہے ہیں، پنجاب آلو اور کینو کی مجموعی قومی پیداوار کا تقریباً 95 فیصد پیدا کرتا ہے رواں سال پنجاب میں آلو کی پیداوار 12 ملین ٹن جبکہ کینو کی پیداوار 4 ملین ٹن تک متوقع ہے، جس کے باعث برآمدات کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

    کراچی اور لاہور کے درمیان بعض فضائی راستے آج اور کل بند رہیں گے

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا ہے کہ آلو اور کینو کے کاشتکاروں کی محنت کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا کسانوں کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم سے مسلسل رابطے میں ہیں، حکومت پنجاب زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور اس مقصد کے لیے کھلے دل سے وسائل مہیا کیے جا رہے ہیں،آلو اور کینو کی ایکسپورٹ میں بہتری سے نہ صرف کسان مستحکم ہوں گے بلکہ صوبے اور ملک کی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔

    پاکستان، آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

  • نیو ائیر نائٹ: وفاقی دارالحکومت میں فول پروف سکیورٹی انتظامات

    نیو ائیر نائٹ: وفاقی دارالحکومت میں فول پروف سکیورٹی انتظامات

    آئی جی پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ نیو ائیر نائٹ کے موقعے پر وفاقی دارالحکومت میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری پرامن اور محفوظ ماحول میں نئے سال کی خوشیاں منا سکیں۔

    سید علی ناصر رضوی کے مطابق اسلام آباد پولیس کے 3500 اہلکار جبکہ ٹریفک مینجمنٹ کے لیے 350 ٹریفک افسران تعینات کیے گئے ہیں،شہر میں خصوصی سیکیورٹی دستے اور کوئیک ریسپانس فورس بھی تعینات ہوگی جبکہ ہلڑ بازی، ون ویلنگ، اسکڈنگ، ہراسمنٹ، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گاقانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    آئی جی اسلام آباد نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے دور رکھیں اور شہریوں پر زور دیا کہ خوشیاں ضرور منائیں مگر قانون کے دائرے میں رہ کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں، اسلام آباد پولیس شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت موجود رہے گی۔

    دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا اور چیف ٹریفک آفیسر حمزہ ہمایوں کی زیر صدارت نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ٹریفک افسران نے شرکت کی-

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اندرون شہر سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ اہم مقامات، تجارتی مراکز اور مارکیٹس میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے،سیف سٹی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے شہر کی نگرانی بھی کی جائے گی۔

    ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ تمام سینیئر افسران فیلڈ میں موجود رہیں گے اور نفری کو مسلسل بریف کریں گےانہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ہوائی فائرنگ، ون وہیلنگ، خطرناک ڈرائیونگ اور کسی بھی قسم کی قانون شکنی سے مکمل اجتناب کریں کیونکہ یہ اقدامات نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ قیمتی انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔

    چیف ٹریفک آفیسر حمزہ ہمایوں نے بتایا کہ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹریفک ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے افسران امن و امان کے مربوط نظام کو برقرار رکھنے کے لیے آپریشنل پولیس کے ہمراہ موجود رہیں گے۔

    پولیس حکام نے شہریوں سے دورانِ چیکنگ مکمل تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں گے کیونکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

  • وفاق اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر  کے دو اہم منصوبوں پر دستخط

    وفاق اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے دو اہم منصوبوں پر دستخط

    اسلام آباد:وفاقی حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے دو اہم منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔

    ترجمان اقتصادی امور نے کہا کہ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر مالیت کے سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن منصوبے پر دستخط ہوئے ہیں، جو آنے والے پن بجلی کے منصوبوں سے دو ہزار 300 میگاواٹ بجلی کی قابل اعتماد ترسیل ممکن بنائے گا۔

    ترجمان نے بتایا کہ سرکاری ملکیتی اداروں کی ٹرانسفارمیشن پروگرام پر دستخط ہوئے جس کی مالیت 400 ملین ڈالر ہےسرکاری ملکیتی ادارے کے ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ذریعے ایس او ای ایکٹ اور پالیسی پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے گا-

    ننکانہ صاحب: ڈی پی او آفس میں یومِ قائد کی پروقار تقریب، قائداعظم کو خراجِ تحسین

    اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان نے ان اقدامات کے لیے حکومت پاکستان کے مضبوط عزم کو سراہا ،کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں کی اصلاحات کا پروگرام حکومت پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔

    دو دہائیوں بعد نجکاری کا عمل شفاف انداز میں ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے ، گورنر سندھ

  • علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے کتنے مقدمات ہیں؟ تفصیلات عدالت میں پیش

    علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے کتنے مقدمات ہیں؟ تفصیلات عدالت میں پیش

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں۔

    پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس محمد اعجاز خان کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں 3 ہفتوں کی توسیع کردی،عدالت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرے کا حکم دیتے ہوئے فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔

    دورانِ سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے 48 مقدمات ہیں یہ وزیراعلیٰ ہیں، ان کی درخواست نمٹا دیں، اچھا نہیں لگتا کہ بار بار آئیں، ایف آئی اے کی 2 انکوائریاں بھی ہیں،جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکس دیے کہ کاش آپ یہ بات خلوص دل سے کرتے۔

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ اینٹی کرپشن کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو ہم پیشی سے استثنا دیتے ہیں۔ ان کے وکیل پیش ہوں،بعد ازاں عدالت نے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

  • حکومت کا توشہ خانہ میں جمع تحائف کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

    حکومت کا توشہ خانہ میں جمع تحائف کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

    صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے۔

    حکومت نے توشہ خانہ میں جمع تحائف کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا، کابینہ ڈویژن نے یکم جنوری سے 30 جون 2025 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کر دیا،یکم جنوری سے 30 جون تک وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کو قیمتی تحائف ملے فیلڈ مارشل، ایئر چیف اور چیف آف نیول اسٹاف کو بھی تحائف ملے۔

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی قیمتی تحائف ملے، جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے بھی تحائف وصول کیےاور چیف آف جنرل اسٹاف عامر رضا اور وائس ایڈمرل راجہ ربنواز کو تحائف ملے۔

    بھارت میں مسلمانوں کی جائیدادوں سے متعلق قانون کی اہم دفعات کالعدم قرار

    چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نذیر احمد، وزیر تجارت اور سیکرٹری تجارت سمیت ملک احمد خان، محمد علی رندھاوا، رفعت مختار راجہ اور وہاب ریاض کو بھی تحائف ملے،تحائف وصول کرنے والوں میں زین عاصم، عثمان باجوہ، طارق فاطمی اور خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر شخصیات بھی فہرست کا حصہ ہیں،پاکستانی حکام اور شخصیات کو بیشتر تحائف غیرملکی اعلیٰ حکومتی شخصیات اور دیگر نے دیئے۔

    میچ ہو سکتا تو یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے،مودی سرکار کیخلاف بھارتی پھٹ پڑے

  • بعض پالیسیوں پر اختلافات کے باوجود پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کےساتھ ہے،بلاول بھٹو

    بعض پالیسیوں پر اختلافات کے باوجود پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کےساتھ ہے،بلاول بھٹو

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،بعض پالیسیوں پر اختلافات کے باوجود پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کےساتھ ہے۔

    نوڈیرو میں صاف ستھرا لاڑکانہ و روزگار اسکیم پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 20 لاکھ گھروں پر مشتمل پیپلز ہاؤسنگ اسکیم دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، نوڈیرواور رتوڈیرو میں خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دیے ہیں، ان گھروں کے بنانےکیلئے ایک لاکھ تک روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے، چاہتا ہوں یہ منصوبہ ایک دو سال تک مکمل ہو جائے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ماضی میں سندھ کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا، بعض پالیسیوں پر اختلافات کے باوجود پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کےساتھ ہے،بلدیاتی نمائندوں کے درمیان کارکردگی کی بنیاد پر حوصلہ افزا مقابلے ہونے چاہئیں، وزیراعلیٰ اچھی کارکردگی کے حامل بلدیاتی نمائندوں کو مزید فائدہ مند سہولیات فراہم کریں۔

    قبل،ازیں،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی وومن ونگ سندھ کی صدر فریال تالپور کے ہمراہ گوٹھ راہوجا کا دورہ کیا بلاول بھٹو نے نو تعمیر شدہ مکانوں کا دورہ بھی کیا اور سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد گوٹھ کی خواتین میں مالکانہ حقوق کی سندیں تقسیم کیں۔ دورے کے موقع پر کمسن طالبعلم سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔

    بلاول بھٹو نے طالبعلم حمزہ علی سے سوال کیا کہ آپ بڑے ہوکر کیا بننا چاہتے ہیں، جس پر بچے نے جواب دیا میں بڑے ہوکر پائلٹ بننا چاہتا ہوں۔بلاول بھٹو نے کہا شاباش آپ پائلٹ بن کربھارتی جہاز گرانا دورے کے موقع پر سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو)کے حکام نے بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک لاکھ بیس ہزار مکانات میں سے نوے ہزار مکانات کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین میں سولر پلیٹیں، پنکھے، انورٹر اور دیگر اشیأ کی تقسیم بھی جاری ہے۔

  • امریکی ٹیرف عائد ہونے سے  پاکستان کو  ایک ارب ڈالر کے نقصان کی تردید

    امریکی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے نقصان کی تردید

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے امریکی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے نقصان کی تردید کردی۔

    وفاقی وزیرتجارت جام کمال نے امریکی ٹیرف سے متعلق قومی اسمبلی میں جواب پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاکستان پرٹیرف 29 فیصد سےکم کرکے 19 فیصد کردیا ہے، ٹیرف میں کمی کے بعد امریکی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوگا اور پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

    بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے اس معاملے پر وزارت خزانہ کے سوالات نہ آنے پر سیکرٹری خزانہ کو بھی ایوان میں طلب کرلیا،اسپیکر نےفنانس کمیٹی کے چیئرمین کوبھی سیکرٹری اورگورنر اسٹیٹ بینک کو بلانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر گورنر اسٹیٹ بینک کوبھی طلب کرنا پڑا تو کریں گے۔

    واضح رہے کچھ دنوں سے یہ باتیں زیر گردش تھیں کہ امریکی ٹیرف عائد ہونے کے بعد پاکستانی تجارت کو ایک ارب ڈالر کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

    ملک میں 4 روزہ تعطیلات کا امکان

    پی ٹی آئی کاضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

    پاکستان سے ایران اور خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس،لائسنس جاری

  • حکومت کا  24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

    حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے 3 مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے-

    وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں،وفاقی وزیر نے کہا کہ 10 اداروں کی نجکاری ایک سال کے اندر مکمل کی جائے گی، 13 اداروں کی نجکاری دوسرے مرحلے میں 3 سال کے اندر کی جائے گی، تیسرے مرحلے میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری 5 سال میں ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پی آئی اے، روزویلٹ ہوٹیل، زرعی ترقیاتی بینک جیسے اہم اداروں کی نجکاری کی جائے گی، پہلے مرحلے میں آئسکو سمیت تین ڈسکوز کی نجکاری بھی کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں اسٹیٹ لائف انشورنس، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن، چار جنکوز کی نجکاری کی جائے گی۔

    عبدالعلیم خان نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں لیسکو سمیت 6 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی، آخری،مرحلے میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔

    عتیقہ اوڈھو کو شادی کے پیغامات موصول ہونے لگے

    پلوامہ حملےاور مودی کی کرپشن کو بےنقاب کرنیوالے سابق گورنر کی پراسرار موت

    اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • دریائے سندھ پر نہریں نہ بنانے پر وفاق اور سندھ میں اتفاق

    دریائے سندھ پر نہریں نہ بنانے پر وفاق اور سندھ میں اتفاق

    حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کا مؤقف تسلیم کرے ہوئے حکومت نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد وزیرا عظم آفس پہنچ پہنچا، پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، راجہ پرویز اشرف، ہمایوں خان، ندیم افضل چن، شازیہ مری، جام خان شورو اور جمیل احمد سومرو شامل تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں نئی نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا دریائے سندھ پر نہریں نہ بنانے پر وفاق اور سندھ میں اتفاق ہوگیا اورحکومت نے پیپلزپارٹی کا مؤقف تسلیم کرلیا، حکومت نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا فیصلہ واپس لے لیاملاقات کے بعد بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے-

    دریائے سندھ پر نہریں نہ بنانے پر وفاق اور سندھ میں اتفاق

    پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو کے ہمراہ مشترکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں باہمی رضامندی تک نہریں نہیں بنیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے نہروں کے معاملے پر سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کی ہے، میں نے اپنی ابتدائی اور معروضات کے ساتھ بتایا کہ پاکستان فیڈریشن ہے اور اس کے تقاضے ہیں صوبوں کے معاملات باہمی مشاورت اور نیک نیتی کے ساتھ طے کریں، کالا باغ ڈیم معاشی طور پر پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے مگر سندھ کے اعتراضات وفاق کیلئے زیادہ اہم ہیں اور یہی پاکستان کا بہترین مفاد ہے۔

    رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پکڑلیا

    شہباز شریف نے کہا کہ وفاق کے مفادات سے متصادم ہے تو ہم اس سے گریز کرتے ہیں، نہروں کے معاملے کو ہمیں باہمی رضا مندی سے حل کرنا چاہیے، ن لیگ اور پی پی کے درمیان ہونے والی آج کی میٹنگ میں باہمی رضامندی سے فیصلے ہوئےمشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ ہونے تک کوئی نہرنہیں بنائی جائے گی جبکہ صوبوں سے اتفاق کے بغیر بھی منصوبے کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دو مئی بروز جمعے کو ہوگا، جس میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن کی جانب سے وفاقی حکومت کے مذکورہ فیصلوں کی تائید کی جائے گی۔

    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کر دی

    بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی اور سندھ کے عوام کے تحفظات سننے اور اقدامات کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے احتجاج کو کافی حد تک ایڈریس کیا ہے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جب بلایا جائے گا تو فیصلوں کی توثیق کی جائے گی،باہمی رضامندی کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنے گی، عوامی شکایات کے ساتھ نئی نہریں نہیں بن سکیں گی۔

  • یہ نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری لائے ان پر  کوئی بھی حملہ آور ہو،  طلال چوہدری

    یہ نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری لائے ان پر کوئی بھی حملہ آور ہو، طلال چوہدری

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی وفاق کی ذمہ داری ہے، جس پر صرف مرکزی حکومت کو عملدرآمد کا اختیار حاصل ہے۔

    باغی ٹی وی : طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کےبانی نے صوبائی حکومت کو افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی ہدایات دی تھیں، جو ان کے بقول ایک غیر آئینی اقدام ہے پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ پارٹی دہشتگردوں کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہے، جو کہ قومی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی پر قابو پانے کی بجائے جرگے جیسے اقدامات کا واویلا کر رہی ہے حالیہ اہم سکیورٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت قابل افسوس ہے، جبکہ ملک میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہو رہے ہیں، اس کے باوجود صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات کے بجائے توجہ ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

    جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے

    طلال چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے سدباب کے لیے متعدد تجاویز مرتب کی ہیں، اور جب مناسب سمجھا گیا تو صوبائی حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گاخارجہ پالیسی وفاق کی ذمہ داری ہےجس پر صرف مرکزی حکومت کو عملدرآمد کا اختیار حاصل ہے۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قومی یکجہتی اور سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، نہ کہ غیر سنجیدہ بیانات اور نمائشی اقدامات، ریاست اپنے فرائص سے غافل نہیں، کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں اور حملے کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے کچھ روز سے انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے کیے جا رہے ہیں، پاکستان میں تقریباً 20 مختلف مقامات پرنجی ریسٹورنٹ پر حملے ہوئے، 25 ہزار پاکستانی ان فاسٹ فوڈ چینز میں نوکریاں کر رہے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری لائے ان پر کوئی بھی حملہ آور ہو، حملہ آوروں کو جب گرفتار کیا گیا تو وہ معافی تلافی کرنے لگے۔

    مسلسل تباہی لیکن آخر کب تک..تجزیہ :شہزاد قریشی