Baaghi TV

Tag: وفاق

  • قومی اسمبلی میں  29 بل کثرت رائے سے منظور

    قومی اسمبلی میں 29 بل کثرت رائے سے منظور

    قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا ۔قومی اسمبلی میں حکومت اوراپوزیشن کے مختلف ارکان کے 29 بل کثرت رائے سے منظور کر لیے گئے۔ منظور ہونے والے اہم بلوں میں تحفظ خاندانی زندگی و ازدواج بل2023 اور پاکستان میں داخلے کے مقامات صحت عامہ بل شامل ہیں۔ آج کی قانون سازی کی اہم بات اجلاس میں 26 نئی یونیورسٹیوں اور مختلف تعلیمی انسٹیٹیوٹ کے قیام کے بلوں کی منظوری دینا شامل تھا۔ اجلاس کے دوران ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری سعد وسیم نے کہا کہ ملک میں قدرتی گیس کی کمی ہے، خیرپور اقتصادی زون کو قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے اجلاس میں ای او بی آئی کے متاثرہ ملازمین کو مستقل نہ کرنے کا معاملہ اٹھایا۔تاہم نورعالم خان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔وقفہ سوالات میں گیلری میں سرکاری اداروں کے حکام کی عدم موجودگی پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور رولنگ دی کہ وقفہ سوالات میں تمام سرکاری اداروں کے حکام گیلری میں موجود رہیں۔قومی اسمبلی کا اجلاس 31 جولائی شام 5 بجے تک کے لیے ملتوی ہوگیا۔

  • قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کی  متعدد منصوبوں کی منظوری

    قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کی متعدد منصوبوں کی منظوری

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق ایکنک نے پاکستان ریزز ریونیو منصوبے کی منظوری دے دی، منصوبے پر ساڑھے 21 ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ عالمی بینک ریونیو منصوبے کے لیے 8 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔
    وزارت خزانہ کے مطابق ایکنک نے چشمہ فائیو نیو کلیئر پاور پراجیکٹ کی بھی منظوری دے دی، منصوبے پر 1047 ارب 98 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
    ایکنک نے 23 ارب 54 کروڑ روپے سے راولپنڈی کہوٹہ روڈ کو دورویہ کرنے کا منصوبہ منظور کرلیا، 28.4 کلو میٹر کے راولپنڈی کہوٹہ روڈ منصوبے کے تحت سہالہ بریج اور بائی پاس بھی تعمیر کیا جائے گا، منصوبے پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں 50،50 فیصد لاگت برداشت کریں گی۔
    ایکنک نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی تعمیر اور بحالی کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی، منصوبے پر 12 ارب 33 کروڑ خرچ ہوں گے جبکہ وفاق اور سندھ حکومت متاثرہ اسکولوں کی تعمیر اور بحالی منصوبے پر 50، 50 فیصد فنڈز خرچ کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق ایکنک نے کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بھی منظور کرلیا، منصوبے پر 10 ارب 68 کروڑ روپے کی نظرثانی شدہ لاگت آئے گی۔اس کے علاوہ ڈی آئی خان میں عبدالخیل ڈھکی کلورکوٹ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ منظور کرلیا گیا، اس منصوبے پر 14 ارب 5 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
    وزارت خزانہ کے مطابق ایکنک نے ضلع خاران میں ڈیم کی تعمیر کا 27 ارب 75 کروڑ لاگت کا نظریاتی شدہ منصوبہ بھی منظور کرلیا۔

  • دیوار سے نہ لگایا جائے اور نہ ہی سخت رد عمل پر مجبورکیا جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان کی وفاق کو دھمکی

    دیوار سے نہ لگایا جائے اور نہ ہی سخت رد عمل پر مجبورکیا جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان کی وفاق کو دھمکی

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے فوری طورپر نیا قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ لانے کا مطالبہ کر دیا۔

    ایک بیان میں عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ وفاق نے بلوچستان کے ساتھ وعدے وفا نہ کرنےکی روایت برقرار رکھی، 30 جون تک نہ پی پی ایل کے واجبات ملے نہ این ایف سی کا پورا شیئر مل سکا وفاقی حکومت سے خیرات نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں، دیوار سے نہ لگایا جائے اور نہ ہی سخت رد عمل پر مجبورکیا جائے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وفاقی حکومت کا بلوچستان کے ساتھ رویہ انتہائی افسوسناک ہےوزیراعظم کے اعلان کے باوجود 30 جون تک بلوچستان کو نہ تو پی پی ایل کے واجبات اور نہ ہی این ایف سی کا پورا شئیر مل سکا خزانہ ڈویژن اور پی پی ایل بورڈ کی جانب سے وزیراعظم کے اعلان کو ہوا میں اڑا دیا گیا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ وزیراعظم کی باتوں اور وعدوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔

    سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،قائم مقام صدر کاعالمی پارلیمانوں سے رابطے کیلئے خط …

    عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ ہماری وفاقی حکومت سے کوئی ذاتی پرخاش نہیں،ہم نے این ای سی اور وفاقی بجٹ کا بائیکاٹ بھی وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے مجبور ہو کر کیا، وزیراعظم نے بلوچستان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے مالی مسائل کے حل کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائی ، ہم نے پارلیمانی کمیٹی کے لئے 11 نکات پر مبنی اپنا مؤقف بھی بھیجا پی پی ایل اور این ایف سی شئیر کے علاوہ وفاقی منصوبوں کے لیے فنڈزکا عدم اجرا بھی ایک سنگین مسئلہ ہےبلوچستان کی قومی شاہراہیں تباہ حال ہیں وفاق میں بلوچستان کے پالیمانی نمائندے بلوچستان کی آواز ایوانوں تک پہنچائیں۔

    کائنات کے دو بڑے معموں کا مشاہدہ کرنے یوکلیڈ ٹیلی سکوپ روانہ

    یاد رہے کہ 1973 کے آئین کی شق 160 کے مطابق صدر پاکستان مختلف طرح کے ٹیکسز اور محصولات وغیرہ سے اکھٹی ہونے والی آمدن کی تقسیم کے لیے ہر پانچ سال بعد ایک کمیشن تشکیل دیتے ہیں اس کمیشن کو قومی مالیاتی کمیشن یا نیشنل فنانس کمیشن(این ایف سی) کہا جاتا ہےصدر پاکستان کی جانب سے تشکیل دیا گیا کمیشن اس بات کا تعین کرتا ہے کہ وفاقی حکومت قومی آمدن سے حاصل کردہ آمدنی کا کتنا حصہ اپنے پاس رکھے گی اور کتنا حصہ صوبوں میں تقسیم کرے گی۔

    چینی کمپنی علی بابا کے بانی پاکستان پہنچ گئے

  • پی ٹی آئی کے ایک اور سابق  وفاقی وزیر کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

    پی ٹی آئی کے ایک اور سابق وفاقی وزیر کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

    سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما نور الحق قادری کے خلاف تھانہ جمرود خیبر میں غداری کا مقدمہ درج کر کے مزید دو دفعات شامل کر دئے گئے ہے،نور الحق قادی کے خلاف ایف آئی ار کوکی خیل کے رہائشی زیداللہ جان کے درخواست پر درج کیا گیا ہے،درخواست ڈپٹی کمشنر خیبر کا دی گئی تھی،ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نور الحق قادری کی طرف سے فوج اور اداروں کے خلاف تقاریر سامنے آئے ہے جس میں نا زیبا زبان کا استعمال کیا گیا ہے،ایف آئی آر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ علامہ نورالحق قادری کی جانب سے آرمی چیف کے خلاف بھی نازیبا الفاط کا استعمال کیا گیا ہے جو غداری کے زمرے میں آتا ہے،

  • وفاقی اور صوبائی حکومتیں قبائیلی اضلاع میں ترقی کے لئے اقدامات کر رہی ہے، گورنر کے پی کے

    وفاقی اور صوبائی حکومتیں قبائیلی اضلاع میں ترقی کے لئے اقدامات کر رہی ہے، گورنر کے پی کے

    خیبر پختونخواہ گورنر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے قبائیلی اضلاع میں سماجی اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے ہے،سخت ترین معاشی بدحالی کے باوجود وفاقی بجٹ میں ضم اضلاع کے تعمیر او ترقی کے لئے 50 ارب روپے مختص کئے ہے،پشاور گورنر ہاؤس میں قبائیلی ضلعی مشران،ملکان ،اور سر براہان کے 6 افراد پر مشتمل جرگے کے ساتھ ملاقات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ،تعلیم،ہسپتال،ایریگیشن اور انفراسٹر کچر پر بات چیت ہوئی،اس موقع پر گورنر کے پی کے کا کہنا تھا کہ قبائیلی علاقوں کے عوام نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور افواج پاکستان بشمول تمام اداروں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے،جو قابل فخر بات ہے،حاجی غلام نے مزید کہا کہ باجوڑ ایک پر امن علاقہ ہے اور وہاں کی زمین بھی انتہائی زرخیز ہے،جس کے لئے سولر ٹیوب ویلز نصب کئے جائے گے جو باجوڑ ایجنسی کے فصلوں کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہوگا،قبائیلی مشران کی جانب سے گورنر کے پی کے کا شکریہ ادا کیا گیا،

  • اسلام آباد پولیس میں مختلف شعبوں کے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنےکا فیصلہ

    اسلام آباد پولیس میں مختلف شعبوں کے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنےکا فیصلہ

    اسلام آباد پولیس میں مختلف شعبوں کے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ابتدائی طورپر 200 سابق فوجیوں کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائےگا، سابق فوجیوں کی بھرتی کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک اورعمرکی حد 42 سال ہوگی سابق فوجیوں کو حساس عمارتوں اور ریڈ زون کی سکیورٹی پر تعینات کیاجائےگا بھرتیوں کے لیے کریکٹر سرٹیفکیٹ، قومی شناختی کارڈ،تعلیمی اسناد لازمی ہوں گی۔

    مجھے بھی سوشل میڈیا سےپتا چلا کہ میں نے پی ٹی آئی جوائن کرلی ہے،شعیب …

    دریں اثناء اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے اہلکاروں کا بنیادی پروموشن ٹیسٹ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔


    ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر گلفام ناصر کی سربراہی میں پرنسپل کیپیٹل پولیس کالج اور دیگر افسران پر مشتمل بورڈ نے امتحان کی مکمل نگرانی کی۔ سی پی او لاء اینڈ آرڈر شاکر حسین داوڑ کی زیرنگرانی امتحان کے لئے باقاعدہ بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جو شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے امتحان سے متعلقہ تمام امور سرانجام دے گا۔

    مذہبی تہوارکی تقریبات میں شرکت کیلئےبھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے

    دوسری جانب اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تین روزہ کھیلوں کا آغاز کیا گیا


    وارم اپ میچز میں آج اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مابین فٹ بال میچ جبکہ اسلام آباد پولیس کے سیکیورٹی ڈویژن اور لاجسٹک ڈویژن کے مابین والی بال میچ کھیلا گیا اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی خواتین اہلکاروں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ساتھ کرکٹ میچ کھیلا۔

    آئی سی سی پی او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے انعقاد کا مقصد صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ،اداروں کے درمیان روابط کو بڑھانا اور جوانوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

    4 مراکشی بہنوں کا حج قرعہ اندازی میں نام نکل آیا

  • رویت ہلال کی تشکیل نو کا بل منظور، جھوٹی شہادت دینے پر 3 سال قید اور 50 ہزار تک کا جرمانے کا فیصلہ

    رویت ہلال کی تشکیل نو کا بل منظور، جھوٹی شہادت دینے پر 3 سال قید اور 50 ہزار تک کا جرمانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت کی طرف سے رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کے حوالے سے پاکستان رویت ہلال بل 2023 قومی اسمبلی میں منظور کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی:قومی اسمبلی میں منظور کردہ بل کے مطابق 15 رکنی وفاقی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو وفاقی رویت ہلال کمیٹی کے طور پر کام کرے گی،وفاقی رویت ہلال کمیٹی میں چاروں صوبوں سے 2,2 علمائے کرام جبکہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ایک ایک علماء شامل ہوں گے جب کہ ہر صوبہ ضلعی رویت ہلال کمیٹی تشکیل دے گا جو 6 ارکان پر مشتمل ہوگئی-

    پٹرولیم مصنوعات کے بعد آٹے اور ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑی کمی

    وفاقی کمیٹی کے چیئرمین اور ارکان کیلئے ایم اے اسلامیات اور 15 سال تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے اسلام آباد کی کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں چیئرپرسن بھی شامل ہوگا وفاقی کمیٹی میں محکمہ موسمیات، وزارت مذہبی امور، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کی بھی نمائندگی ہوگی جبکہ کمیٹی کی معیاد 3 سال رکھی گئی ہے۔

    رویت ہلال بل کے مطابق چاند دیکھنے کی جھوٹی شہادت دینے پر 3 سال قید اور 50 ہزار تک کا جرمانے کا فیصلہ کیا گیا ہےاسی طرح عید کے موقع پر چاند دیکھنے کیلئے غیر سرکاری کمیٹیوں پر بھی پابندی ہوگی احکامات کی خلاف ورزی پر 5 لاکھ تک کا جرمانہ کیا جائے گا۔

    فیڈرل شریعت کورٹ کے نئے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان نے عہدے کا حلف اٹھا …

    بل کے مطابق سرکاری اعلان سے پہلے الیکٹرانک میڈیا پربھی چاند نظر آنے کی خبر دینے پرپابندی عائد ہوگئی، خلاف ورزی پر پیمرا مذکورہ چینل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کرے گا۔

  • آڈیو لیکس کمیشن کیس :ذاتی مفادات سے متعلق کیس کوئی جج نہیں سن سکتا،انکوائری کمیشن

    آڈیو لیکس کمیشن کیس :ذاتی مفادات سے متعلق کیس کوئی جج نہیں سن سکتا،انکوائری کمیشن

    آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں کےکیس میں انکوائری کمیشن کے سیکرٹری نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ میں جمع کرائےگئے انکوائری کمیشن کے جواب میں کہا گیا ہےکہ آئینی درخواستیں قابل سماعت نہیں، انکوائری کمیشن نے 5 رکنی بینچ کی تشکیل کے طریقہ کار پر بھی اعتراض کرتے ہوئےکہا ہےکہ بینچ کی تشکیل کا معاملہ ججز کمیٹی کے سامنے نہیں رکھا گیا، بہتر ہوگا ججزکمیٹی کی جانب سے بینچ کی تشکیل تک 5 رکنی بینچ سماعت مؤخر کردے صدرسپریم کورٹ بار نے آڈیو لیک کمیشن کےخلاف درخواست دائر کی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ یہ کیس نہ سنے، ذاتی مفادات سے متعلق کیس کوئی جج نہیں سن سکتا۔

    عدالت نے آڈیولیک تحقیقاتی کمیٹی کو ثاقب نثارکے بیٹےکیخلاف کارروائی سے روک دیا

    انکوائری کمیشن کا کہنا ہےکہ کمیشن کو آڈیو لیکس کی انکوائری میں کوئی ذاتی دلچسپی نہیں،کمیشن کو یہ ذمہ داری قانون کے تحت دی گئی ہے، کمیشن آئین و قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کرےگا،صحافی قیوم صدیقی اور خواجہ طارق رحیم کمیشن میں پیش ہونےکے لیے تیارہیں، ججز کا حلف ہےکہ وہ آئین اور قانون کے مطابق فرائض ادا کریں گے۔

    کمیشن کے مطابق وہ عوام کا پیسا بچانے کے لیے اپنا وکیل نہیں کر رہا، درخواست ہے کہ سیکرٹری کے ذریعے کھلی عدالت میں یہ جواب پڑھ کر سنایا جائے، کمیشن عدالت کو یقین دلاتا ہےکہ کارروائی میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

    آج بھی پنجاب سمیت ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی

    واضح رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے 3 رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا، سپریم کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کمیشن میں بلوچستان ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شامل ہیں، تاہم چیف جسٹس پاکستان عمرعطابندیال نے آڈیولیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجربینچ تشکیل دیتے ہوئے کمیشن کو کارروائی سے روک دیا ہے۔

  • عمران خان  کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

    عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف اقدام قتل اور بغاوت کے دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی :چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامرفاروق نےعمران خان کے 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواستوں پر سماعت کی عمران خان کے وکیل گوہر علی کی جانب سےآج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کی کاپی سیشن کورٹ میں جمع کرادی۔

    عمران خان کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ بتادیں کہ عمران خان نے مزید کیسز میں کس دن آنا ہے؟ اسی دن کی تاریخ رکھ دیتے ہیں عدالت نے عسکری اداروں کے خلاف بیان بازی کے مقدمے اور مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا کی مدعیت میں درج اقدام قتل کے مقدمے میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

    پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نےایک اور چوٹی سرکر لی

    دونوں مقدمات میں 8 جون تک چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

  • عمران خان کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

    عمران خان کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت مئی کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی-

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے۔

    پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نےایک اور چوٹی سرکر لی

    سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی ایک آرڈر کیا جس میں درخواست نمٹائی گئی، سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج ہوئی؟ توڑ پھوڑ تو ہوئی ہے، لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، اگر مقدمے کے اندراج میں تاخیر ہو تو پھر چیزیں خراب ہو جاتی ہیں، ہمارے آفس سے تو ریکویسٹ چلی گئی ہے، کون سا تھانہ لگتا ہے؟ ہائی کورٹ کو بھی 22 اے لانی پڑے گی؟ کیا رجسٹرار کو کہوں کہ مقدمےکے اندراج کے لیے کچہری میں درخواست دے؟-

    علی زیدی کی رہائش گاہ سب جیل قرار

    ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ سیکریٹری داخلہ کی حد تک توہینِ عدالت کا نوٹس ڈسچارج کیا جائے، اس دن تو وہ یہاں موجود بھی نہیں تھے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آرڈر آنے دیں، ابھی تو رجسٹرار کی رپورٹ بھی نہیں آئی۔

    بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہینِ عدالت کیس کی سماعت مئی کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔

    ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا