Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • لیجنڈز لیگ کے مالک کا پریزینٹر سےسرعا م فلرٹ،ویڈیو

    لیجنڈز لیگ کے مالک کا پریزینٹر سےسرعا م فلرٹ،ویڈیو

    سوشل یڈیا پر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی مختلف ویڈیوز زیرگردش ہیں،جن میں ڈبلیو سی ایل کے مالک کی لیگ کے اختتام پر لائیو نشریات کے دوران پریزینٹر سے فلرٹ کرنے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔

    ہفتے کو اختتام پذیر ہونے والی لیگ اے بی ڈی ویلیئرز کی شاندار پرفارمنس کے باعث جنوبی افریقا چیمپئنز کے نام رہی جب کہ پاکستان چیمپئنز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،میچ کے دوران جہاں کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس کی تعریفیں کی،جارہی،ہیں وہیں لیگ کے اختتام پر لیگ کے مالک ہرشیت ٹومر کے تبصرےکے چر چے ہیں۔

    https://x.com/div_yumm/status/1951727573794467921

    شادمان نالے میں خاتون اور بچے کی ہلاکت،ورثا کو 99 لاکھ ادائیگی کا حکم

    میچ کے اختتام پر خاتون پریزینٹر کرشمہ کوٹک نے ہرشیت ٹومر کا انٹرویو کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ کے کامیاب انعقاد پر کس طرح جشن منائیں گے؟پریزینٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لیگ کے مالک نے کہا کہ ایک بار جب یہ ختم ہوجائے تو میں شاید آپ کو پروپوز کرنے والا ہوں،لیگ کے مالک کا جواب سن کر پریزنٹر دنگ رہ گئی اور کہا کہ ’اوہ مائی گاڈ‘۔

    یادرہےکہ،لیجنڈز لیگ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیاہے-

    تمنا بھاٹیا نے کوہلی اور عبدالرزاق سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

  • درفشاں سلیم نے بلال عباس سے نکاح کی خبروں پر  خاموشی توڑ دی

    درفشاں سلیم نے بلال عباس سے نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی اداکاربلال عباس کے ساتھ تعلقات اور نکاح سے متعلق افواہوں پر وضاحت.جاری کی ہے-

    اداکارہ،درفشاں نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اس معاملے پر اظہارِ خیال کیا اور ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ آپ کو اپنے ساتھی فنکار کے ساتھ آسودہ ہونا ضروری ہے، بالخصوص جب آپ رومانوی ڈرامہ کر رہے ہوں تو یہ ضروری ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ اچھا محسوس کریں، اس سے یہ ہوتا ہے کہ اسکرین پر آپ کی کیمسٹری دکھائی دیتی ہے، میرا اور بلال عباس کا تعلق ایسا ہی تھا جس کی وجہ سے ہماری آن اسکرین جوڑی پہلے دن سے لوگوں کو پسند آئی۔

    بلال عباس کے ساتھ شادی سے تعلق سوال پر در فشاں نے کہا کہ میں نے ایسی افواہوں کو نظر انداز کرکے اپنے ردعمل کا اظہار کیا کیونکہ یہ صرف افواہیں ہی تھیں جب کہ شادی بیاہ یہ بہت ہی نجی معاملات ہیں لیکن یہ بھی لوگ تصاویر شیئر کرکے اس وقت بتاتے ہیں جب ایسا کچھ ہوتا ہے، کوئی کیوں اسے لمبے عرصے تک خفیہ رکھے گا؟ میرے والد نے سکھایا ہے کہ ہمیشہ اپنی نجی زندگی کے معاملات نجی ہی رکھو تو میں اسی پر عمل کرتی ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں کچھ بھی خفیہ رکھتی ہوں۔

    تمنا بھاٹیا نے کوہلی اور عبدالرزاق سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    درفشاں نے کہا کہ خفیہ اور پرائیوٹ رکھنے میں فرق ہوتا ہے، میں اس فرق کو سمجھتے ہوئے اپنے معاملات لے کر چلتی ہوں کیونکہ جس کیرئیر یا شعبے میں، میں ہوں اس میں میرے معاملات میرے ہیں، اس وقت تک جب تک میں انہیں نجی یا ذاتی رکھنا چاہوں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی اسرائیلی وزراء کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی شدید مذمت

  • تمنا بھاٹیا نے کوہلی اور عبدالرزاق سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    تمنا بھاٹیا نے کوہلی اور عبدالرزاق سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے ماضی میں کرکٹر ویرات کوہلی اور سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی-

    بھارتی میڈیا کے مطابق 2010 میں تمنا اور ویرات کوہلی کی ایک کمرشل شوٹ کی تصویر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئی تھیں،ویرات کوہلی سے منسوب افواہوں پر تمنا نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ مجھے بہت برا لگتا ہے کیونکہ میں ان سے صرف ایک دن کے لیے ملی تھی، شوٹ کے بعد نہ کبھی بات ہوئی، نہ ملاقات ہوئی۔

    اسی طرح 2020 میں سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق سے متعلق گردش کرتی دوسری افواہ یہ تھی کہ تمنا نے ان سے خفیہ شادی کر لی ہے،اس کی وجہ ایک پرانی تصویر تھی جس میں اداکارہ اور عبدالرزاق کو جیولری کی دکان پر ایک ساتھ دیکھا گیا،اس بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ تمنا بھاٹیا نے ہنستے ہوئے کہا کہ ‘مزاق مزاق میں، عبدالرزاق! انٹرنیٹ واقعی ایک مزے کی جگہ ہے’۔

    اداکارہ تمنا نے وضاحت کی کہ وہ تصویر دراصل ایک جیولری کی دکان کے افتتاح کے موقع کی ہے، جہاں عبدالرزاق اور وہ اتفاقاً شریک ہوئے تھےیہ بہت عجیب ہوتا ہے جب کسی سے کوئی تعلق ہی نہ ہو اور لوگ خود سے کہانیاں بنا لیں لیکن آپ کچھ نہیں کر سکتے وقت لگتا ہے، پھر آپ کو قبول کرنا پڑتا ہے کہ لوگ جو چاہیں گے، وہی سوچیں گے آپ ہر کسی کو بیٹھ کر سمجھا نہیں سکتے-ان کا کہنا تھا کہ کسی سے تعلق نہ ہونے کے باوجود ایسی افواہیں تکلیف دہ ہوتی ہیں، لیکن ان پر قابو پانا ممکن نہیں اس لئے وہ ان چیزوں کو درگزر کرتی ہیں۔

    تمنا بھاٹیا نے کہا کہ انٹرنیٹ کے مطابق تو میری عبدالرزاق سے شادی بھی ہو چکی تھی،انہوں نے عبدالرزاق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معاف کیجئے گا سر، آپ کے تو بچے ہیں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی اسرائیلی وزراء کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی شدید مذمت

    وزیراعظم شہباز شریف کی اسرائیلی وزراء کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی شدید مذمت

    وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی وزراء کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر حملہ ہے۔

    مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ میں اسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے وزراء، صیہونی قبضہ گیروں اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ یہودی دعا کا عوامی طور پر انعقاد کیا تھا، یہ ایک انتہائی متنازع اقدام ہے جو اس مقام پر طے شدہ پرانے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

    ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی یہ بے حرمتی نہ صرف ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے عقیدے کی توہین ہے بلکہ بین الاقوامی قانون اور انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر بھی براہ راست حملہ ہے،قابض طاقت کی طرف سے اس طرح کی منظم اشتعال انگیزیاں امن کے امکانات کو نقصان پہنچاتی ہیں، اسرائیل کے بےشرمانہ اقدامات جان بوجھ کر فلسطین اور وسیع خطے میں تناؤ کو ہوا دے رہے ہیں اور مشرق وسطیٰ کو مزید عدم استحکام اور تنازعات کے قریب دھکیل رہے ہیں،انہوں نے ایک بار پھر بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق غزہ میں فوری جنگ بندی، تمام جارحیت کے خاتمے اور ایک قابل اعتماد امن عمل کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

    5 اگست احتجاج: پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، گرفتاریاں شروع

    دوسری طرف سعودی عرب نے بھی اسرائیلی حکومت کے عہدیداروں کی مسجد اقصٰی میں بار بار کی جانے والی اشتعال انگیز حرکات کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات خطے میں تنازع کو ہوا دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ اسلام کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے، جبکہ یہودیوں کے نزدیک بھی یہ سب سے مقدس جگہ ہے، جہاں ان کے پہلے اور دوسرے ہیکل واقع تھے، یہاں یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی اسرائیل اور اس مقام کے متولی اردن کے درمیان طے شدہ پرانے معاہدے کے تحت ممنوع ہےحالیہ برسوں میں یہودیوں بشمول اسرائیلی پارلیمان کے ارکان کی جانب سے بار ہا اس معاہدے کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، تاہم اتمار بن گویر کا دورہ پہلا موقع ہے کہ کسی سرکاری وزیر نے یہاں عوامی طور پر دعا کی ہے۔

    صدر مملکت ،وزیراعظم اوروزیر داخلہ کا پولیس کے شہداء کو خراج تحسین

  • صدر مملکت ،وزیراعظم اوروزیر داخلہ کا  پولیس کے  شہداء کو خراج تحسین

    صدر مملکت ،وزیراعظم اوروزیر داخلہ کا پولیس کے شہداء کو خراج تحسین

    صدر مملکت ،وزیراعظم شہبازشریف اوروزیر داخلہ محسن نقوی،نے پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ہے-

    پنجاب بھر میں آج یوم شہدا پولیس منایا جا رہا ہے، مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات میں پولیس کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، صدر مملکت اور وزیراعظم شہبازشریف نےبھی پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ہے-

    یومِ شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آج کے دن ہم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، بہادرپولیس افسران اور جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پولیس نے دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ہے، قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، ہزاروں بہادر پولیس جوانوں نے ملک و قوم کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کیں، حکومت شہداء کے ورثا کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھاتی رہے گی۔

    5 اگست احتجاج: پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، گرفتاریاں شروع

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پولیس کے ہزاروں شہداء ہمارا فخر ہیں، شہداء کے اہل خانہ کو بھی سلام جو ہماری خاطر اپنا مستقبل قربان کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 8 ہزار سے زائد اہلکاروں نے لہو کا نذرانہ پیش کیا،رحیم یار خان میں ایلیٹ فورس کے 5 جوان شہید ہوئے، پاکستان پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا دنیا میں لوہا منوایا، جرائم کی روک تھام کے لئے پولیسنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، 4 اگست کا دن ملک کی داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام ہے، جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کر کے ریاستی عملداری کو یقینی بنایا،ان عظیم محافظوں کو سلام جو شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہو کر امر ہوگئے، دہشت گردی، جرائم اور سماج دشمن عناصر کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جانیں نچھاور کرنے والے پولیس افسر و جوان قوم کے ہیرو ہیں۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں،برطانوی جریدہ

    انہوں نے کہا کہ ریاست ان عظیم خاندانوں کی مقروض ہے جن کے بیٹوں نے امن و تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کیں، ایس ایس پی اشرف مارتھ، کیپٹن مبین اور تمام پولیس شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے، آج ہم اپنے ضمیر کے سامنے عہد کرتے ہیں کہ نہ ہم پولیس شہداء کو بھولیں گے، نہ اُن کے خاندانوں کو تنہا چھوڑیں گے۔

  • 5 اگست احتجاج: پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، گرفتاریاں شروع

    5 اگست احتجاج: پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، گرفتاریاں شروع

    لاہور:پولیس نے تحریک شروع ہونے سے قبل ہی پی ٹی آئی کی قیادت اور اہم رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنے اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

    تحریک انصاف کی جانب سے 5 اگست کو احتجاجی تحریک کے سلسلے میں سلسلے میں لاہور میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہےپولیس نے پی ٹی آئی کی قیادت اور اہم رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنے اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،شاہدرہ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اکمل خان باری کے گھر پر چھاپا مارا، تاہم وہ گھر کے پچھلے دروازے سے نکل کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ان کے چھوٹے بھائی محمود اللہ خان کو گرفتار کر لیا ہے۔زاس

    اکمل خان باری نے پولیس کارروائی کو حکومتی بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست کی تحریک سے پہلے ہی ن لیگ کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ جاتی امرا کے مارشل لا میں تحریک انصاف کو پرامن احتجاج کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی، پنجاب حکومت نے فسطائیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، لیکن ظلم اور جبر کے باوجود کل پورے لاہور سے پی ٹی آئی کارکن پرامن احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے۔

  • 22ہزارامدادی ٹرک  غزہ میں داخل ہونے کیلئےاسرائیلی اجازت کےمنتظر

    22ہزارامدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے کیلئےاسرائیلی اجازت کےمنتظر

    غزہ : حکومتی میڈیا آفس نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے 22 ہزار سے زائد انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رکھا ہے۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ان ٹرکوں میں زیادہ تر اقوام متحدہ، بین الاقوامی تنظیموں اور دیگر امدادی اداروں کی طرف سے بھیجی گئی اشیائے خورونوش، دوائیں اور دیگر ضروری امداد شامل ہےغزہ میڈیا آفس نے اس اقدام کو "بھوک، محاصرے اور افراتفری پر مبنی ایک منظم اسرائیلی پالیسی” کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج جان بوجھ کر ان ٹرکوں کو سرحدی داخلی راستوں پر روکے بیٹھی ہیں۔

    میڈیا آفس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ عمل ایک جنگی جرم ہے اور یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ اسرائیل کو اس انسانی بحران اور نسل کشی کے بڑھتے ہوئے اقدامات کا مکمل ذمہ دار قرار دیا گیا ہےاسرائیل کے ساتھ ساتھ وہ ریاستیں بھی اس جرم میں شریک ہیں جو خاموشی یا بالواسطہ مدد کے ذریعے اس پالیسی کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں،برطانوی جریدہ

    غزہ میڈیا آفس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام رُکے ہوئے امدادی ٹرکوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر غزہ میں داخل ہونے دیا جائے، تمام سرحدی راستے کھولے جائیں اور عام شہریوں تک محفوظ امداد کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔

    ادھرپاکستان کیجانب سے فلسطین کے لئے100 ٹن کی امدادی کھیپ روانہ کردی گئی ،امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے عمان اور اردن پہنچےگا،امدادی اشیا میں غذائی اور ادویات شامل ہیں،این ڈی ایم اے خصوصی پروازوں کے ذریعے200ٹن امدادی سامان فلسطین بھیجوائےگا،اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں کیلئے اشیائے ضروریہ کی بغیر رکاوٹ ترسیل چاہتے ہیں،فلسطینی عوام کو کھانے پینے کی اشیا بھیج رہے ہیں۔

    ملک کےمختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں،برطانوی جریدہ

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں،برطانوی جریدہ

    برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے مضمون میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے-

    برطانوی جریدے دی اکانومسٹ،میں شائع مضمون کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، 18 جون کو ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ان کی نجی ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی، امریکی صدرنے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا امریکی صدر نے پاکستان سے تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا۔

    برطانوی جریدے کے مطابق امریکا پاکستان سے تجارت،اسلحہ اور انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی پر کام کر رہا ہے، یہ جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے،امریکی عہدیدار نے پاکستان کی داعش کیخلاف کارروائیوں کا اعتراف کیا، امریکا پاکستان کو بکتر بند گاڑیاں اور نائٹ ویژن آلات دینے پر غور کر رہا ہے، جریدے کے مطابق امریکی پالیسی ساز بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    ملک کےمختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    جریدے کے مطابق عالمی سفارتکار اور سرمایہ کار براہ راست فیلڈ مارشل سے رابطے میں ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین اور خلیجی ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات برقرار رکھےبھارت کے ساتھ تنازعہ کے بعد فیلڈ مارشل کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، غیر ملکی دباؤ کے باوجود فیلڈ مارشل نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی۔

    دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم

  • ملک کےمختلف حصوں میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک کےمختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہےشمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے،اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، جہلم، اٹک، چکوال، خوشاب، میانوالی اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش کا امکان ہے-

    پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم، نوشہرہ، مالاکنڈ، چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ،کوہستان، بٹگرام، صوابی، مردان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اورکوہاٹ میں بارش جبکہ ہنگو، کرک، بنوں اور وزیرستان میں موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہےبلوچستان کے علاقے ژوب، بارکھان،کوہلو، خضدار اور مو سیٰ خیل میں بارش کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون قتل، شوہر سمیت تین افراد گرفتار

    واضح رہے کہ آج سے 7 اگست کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کا چھٹا سلسلہ 7 اگست تک جاری رہے گا موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، طوفانی بارش سے مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

    اجیت ڈوول اور ایس جے شنکر رواں ماہ ماسکو کا دورہ کریں گے

  • دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم

    دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم

    رجسٹرڈ عازمین حج سے واجبات کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگیا، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم کر دی گئی ہے-

    وزارت مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن کروانے افراد سے پہلی قسط 9 اگست تک وصول کی جائے گی، 11 سے 16 اگست تک نئے عازمین حج بھی اپلائی کرسکیں گے،حج پیکیج 2026‘ ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ روپے کے درمیان ہوگا، خواہشمند افراد نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے حج درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد سے پہلی قسط آج سے 9 اگست تک وصول کی جائے گی، نشستیں دستیاب ہونے پر 11 سے 16 اگست تک نئے عازمین حج بھی اپلائی کرسکیں گےنشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی،حج پیکیج 2026‘ 11 لاکھ 50 ہزار روپے سے 12 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان ہوگا۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

    بھارتی محکمہ ڈاک کا یکم ستمبر سے رجسٹرڈ پوسٹ سروس بند کر نے کا اعلان

    لوئر دیر:دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شدید زخمی

    یومِ شہداء پولیس: آئی جی پنجاب کا پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت