Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس سے گھر چلانا مشکل ہے،قومی ہاکی ٹیم

    ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس سے گھر چلانا مشکل ہے،قومی ہاکی ٹیم

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صرف ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی پر قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں، ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس سے گھر چلانا مشکل ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال انٹر نیشنل ڈیلی الاؤنس نہ تو ادا کیے گئے ہیں اور نہ ہی ان کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ ادائیگی کب ہو گی،کھلاڑیوں نے شکوہ کیا ہے کہ گھر کا نظام چلانا مشکل ہے ، ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس سے کیا بنے گا ایف آئی ایچ نیشنز کپ ختم ہو ئے ڈیڑھ ماہ ہوچکا ، ڈیلی الاؤنس نہیں ملا،ایونٹس میں شرکت بہت ضروری ہے ، ہم دل و جان سے حاضر ہیں لیکن ہمارے گھر بھی ہیں ۔

    ارب پتی مکیش امبانی کا خاندان کس خاص گائے کا کتنامہنگادودھ پیتا ہے؟

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے گزشتہ روز میڈیا کو ڈومیسٹک الاؤنس کلیئر کرنے کا بتایاکہا تھا کہ نیشنز کپ سے قبل کھلاڑیوں کا بتا دیا تھا کہ جمع پونجی خرچ کر کے جا رہے ہیں مشکل وقت،ہے ، ابھی پیسے نہیں ہیں ، ڈومیسٹک ڈیلیز کلیئر کر دی ہیں باقی بھی ہو جائیں گی۔

    واضح رہے کہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کا 3 ہزار روپے ڈیلی جب کہ انٹرنیشنل کا 30 ہزار روپے ڈیلی الاؤنس ملتا ہے۔

    59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بنجی جمپنگ ،ویڈیووائرل

  • ارب پتی مکیش امبانی کا خاندان کس خاص گائے کا کتنامہنگادودھ پیتا ہے؟

    ارب پتی مکیش امبانی کا خاندان کس خاص گائے کا کتنامہنگادودھ پیتا ہے؟

    ارب پتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی پورے ایشیا میں سب سے امیر آدمی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اور ان کا خاندان ہر چیز میں بہترین چیز کے سوا کچھ نہیں پسند کرتے حتیٰ کہ دودھ بھی ،مکیش امبانی کا گھرانہ 152 روپے فی کلو کا دودھ پیتا ہے،امبانی خاندان ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاص طور پر پالی جانے والی ڈچ گائے کی نسل کا دودھ پیتا ہے جسے ہولسٹین فریزین کہتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی حتیٰ کہ ان کی اہلیہ نیتا امبانی، بیٹے آکاش امبانی، اننت امبانی، بہوئیں شلوکا اور رادھیکا مرچنٹ سب سے زیادہ دودھ دینے والی گائے کی نسل ہولسٹین فریزین سے حاصل کیا گیا دودھ استعمال کرتے ہیں جب کہ یہ دودھ بھارت کے شہر پونے سے منگوایا جاتا ہے اس ڈیری میں 3000 سے زیادہ گائیں موجود ہیں اور جو بات حیران کن ہے وہ یہ کہ اس ڈیری میں ایک لیٹر دودھ کی قیمت تقریباً بھارتی 152 روپے فی کلو ہے۔

    59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بنجی جمپنگ ،ویڈیووائرل

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہولسٹین فریزین نسل کی گائیو ں کو ایک پرتعیش ماحول میں پالا جاتا ہے، ان گائیوں کی پر تعیش زندگی کی بات کریں تو انہیں ربڑ سے بنے خصوصی گدوں پر آرام کروایا جاتا ہے جب کہ انہیں پینے کیلئے آر او پانی دیا جاتا ہے۔

    غذائی ماہرین کے مطابق، نتیجے کے طور پر ہولسٹین فریزین گائے انتہائی غذائیت سے بھرپور دودھ پیدا کرتی ہے جو A1 اور A2 بیٹا کیسین پروٹین دونوں سے بھرپور ہوتا ہے جو اسے صحت مندی کے لیے ایک مقبول انتخاب بناتی ہے،اس ڈچ گائے کی نسل کا دودھ میکرو نیوٹرینٹس، مائیکرو نیوٹرینٹس، ضروری چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس سے بھی بھرپور ہوتا ہے اور یہ کیلشیم اور وٹامن ڈی کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کی صحت میں مدد کرتا ہے۔

    تنخواہ نہ ملنے پر شہری نےاحتجاجا دفتر کے باہر فٹ پاتھ کو ہی گھر بنا لیا

    اس نسل کی گائے کی پیدائش کے وقت ایک صحت مند بچھڑے کا وزن 40 سے 50 کلو گرام یا پھر اس سے زائد ہوتا ہے جب کہ ایک ہولسٹین گائے کا وزن 680 سے 770 کلوگرام تک ہوتا ہے، اس نسل کی گائے میں روزانہ 25 سے 30 لیٹر دودھ دینے کی صلاحیت ہوتی ہے، سالانہ پیداوار 8,000 سے 12,000 لیٹر تک ہو سکتی ہے جبکہ کچھ بہترین دیکھ بھال میں یہ 15,000 لیٹر سے زیادہ بھی دودھ دے سکتی ہے۔

  • 59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بنجی جمپنگ ،ویڈیووائرل

    59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بنجی جمپنگ ،ویڈیووائرل

    عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے59 برس کی عمر میں بنجی جمپنگ(Bungee jumping) کرنےکی ویڈیوز وائرل ہو رہی،ہیں-

    ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں انڈونیشیا کے دورے پر ہیں جہاں وہ خطرناک بنجی جمپنگ، کلف جمپنگ اور واٹر سلائیڈنگ وغیرہ سے لف اندوز ہو رہے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے دورہ انڈونیشیا کے دوران بنجی جمپنگ کا تجربہ کیا، انہوں نے بالی کے ساحل پر 430 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپنگ کی،انہوں نے اس تجربے کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا،اس کے علاوہ ڈاکٹر ذاکر نائیک بالی میں ہی کلف جمپنگ اور واٹر سلائیڈنگ سے بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔

    https://x.com/drzakiranaik/status/1951606405288370597

    اس سےقبل انہوں نے گزشتہ سال یوگنڈا کے دورے پر 165 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپنگ کی تھی۔

    دوست کے شوہر سے شادی رچانے والی اداکارہ کی طلاق کی خبریں زیرگردش

    بنجی جمپنگ ایک ایڈوینچر ہے جس میں ایک شخص مضبوط اور لچکدار رسی کے ساتھ بندھ کر کسی بلند مقام سے نیچے چھلانگ لگاتا ہےیہ مقام عام طور پر کسی پل، عمارت، یا پہاڑ کی چوٹی پر ہوتا ہے۔ جیسے ہی شخص نیچے گرتا ہے، رسی کھنچ کر اس کی رفتار کو روکتی ہے اور اسے واپس اوپر کی جانب اچھال دیتی ہے، جس سے ایک جھولے جیسا اثر پیدا ہوتا ہے۔

    تنخواہ نہ ملنے پر شہری نےاحتجاجا دفتر کے باہر فٹ پاتھ کو ہی گھر بنا لیا

  • دوست کے شوہر سے شادی رچانے والی اداکارہ کی طلاق کی خبریں زیرگردش

    دوست کے شوہر سے شادی رچانے والی اداکارہ کی طلاق کی خبریں زیرگردش

    بالی ووڈ کی اداکارہ نسیکا موٹوانی اور شوہر سہیل کتوریہ کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار و اداکار ہمیش ریشمیا کیساتھ فلم ’آپ کا سرور‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور ان کے شوہر سہیل کتوریہ کی شادی سے متعلق خبریں گرم ہیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات پیچیدہ ہو چکے ہیں، شادی کے دو سال بعد یہ جوڑا مبینہ طور پر علیحدہ رہ رہا ہے ہنسیکا نے اپنی والدہ کے ساتھ رہائش اختیار کر لی ہے، جبکہ سہیل اپنے والدین کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دسمبر 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد ہنسیکا اپنے شوہر سہیل کے والدین کے گھر مقیم تھیں۔ تاہم بڑے خاندان کے ساتھ رہنے میں مشکلات پیش آنے پر دونوں نے اسی عمارت میں ایک علیحدہ فلیٹ لے لیا تھا،تاہم علیحدہ رہائش کے باوجود دونوں میں مسائل رہے جس کے نتیجے میں دونوں نے علیحدہ رہنے کا فیصلہ لیا۔ تاہم جب بھارتی میڈیا کے ایک ادارے نے سہیل سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان افواہوں کو "غلط” قرار دیا۔

    دوسری جانب ہنسیکا کی طرف سے کسی قسم کا تبصرہ یا ردِ عمل تاحال سامنے نہیں آیا۔ سوشل میڈیا پر ہنسیکا اور سہیل کی علیحدگی کی خبریں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ جس پر بھارتی صارفین کا کہنا ہے کہ ہنسیکا نے اپنی ’بہترین دوست‘ کو دھوکا دے کر اس کے شوہر (سہیل کتوریہ ) سے مبینہ تعلقات کے بعد شادی کی تھی اور اب انہیں کیے کا نتیجہ مل رہا ہے۔

    بھارتی صارفین کے مطابق ہنسیکا نے اپنی بیسٹ فرینڈ رِنکی بجاج کو دھوکا دے کر اس کے شوہر سہیل کتھوریہ سے مبینہ تعلقات کے بعد شادی کی تھی،پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق ہنسیکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی کی تمام پوسٹیں ہٹا دی ہیں۔

    ہنسیکا کو رِنکی اور سہیل کی شادی میں ناچتے گاتے دیکھا تھا، بعدازاں جب ہنسیکا نے سہیل سے منگنی اور شادی کا اعلان کیا تو صارفین نے الزام عائد کیا کہ اداکارہ نے اپنی بہترین دوست کا گھر خراب کرکے اس کے شوہر سے شادی کی۔

    دوست کے شوہر سے شادی کرنے کی خبروں پر ہنسیکا موٹوانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ صرف اس لیے کہ میں اس شخص کو جانتی تھی اس کا مطلب یہ نہیں کہ میری غلطی تھی، میرا ان دونوں کا رشتہ ختم ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں ایک سلیبریٹی ہوں، اس لیے لوگوں کی جانب سے مجھے ولن بنانا اور قصوروار ٹھہرانا بہت آسان ہے، یہ وہ قیمت ہے جو مجھے ایک مشہور شخصیت ہونے کے لیے ادا کرنی پڑتی ہے۔

  • تنخواہ نہ ملنے پر شہری نےاحتجاجا دفتر کے باہر فٹ پاتھ کو ہی گھر بنا لیا

    تنخواہ نہ ملنے پر شہری نےاحتجاجا دفتر کے باہر فٹ پاتھ کو ہی گھر بنا لیا

    پونا بھارتی کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) کے ایک ملازم نے تنخواہ نہ ملنے پر بوراحتجاج،دفتر کے باہر سڑک پرڈیرا ڈال دیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملازم کا نام سوربھ مور ہے، جو دعویٰ کرتا ہے کہ کئی ماہ سے اس کی تنخواہ جاری نہیں کی گئی، تصویر میں سوربھ مور کے ساتھ ہی ایک ہاتھ سے لکھی گئی تحریر بھی نظر آتی ہے جس میں لکھا ہے کہ میں نے ایچ آر کو اطلاع دے دی ہے کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں، اس لیے مجھے فٹ پاتھ پر کمپنی کے باہر رہنا اور سونا پڑے گا۔‘

    سوربھ مور نے بتایا کہ وہ 29 جولائی 2025 کو ڈیوٹی پر واپس آیا تو اسے اطلاع ملی کہ اس کا ایمپلائی آئی ڈی اور کمپنی کے سسٹمز میں رسائی معطل کر دی گئی ہے، ایچ آر کی جانب سے تنخواہ جلد جاری کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، مگر اب تک کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔

    ایران میں 5.7 شدت کا زلزلہ

    اس معاملے پر کمپنی نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملازم سے رابطے میں ہیں اور مسئلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ملازم کی تنخواہ غیر حاضری کی بنیاد پر معطل کی گئی تھی، جو کمپنی کی اندرونی پالیسی کے مطابق ہے، فی الوقت ملازم کے لیے رہائش کا بندوبست کر دیا گیا ہے اور یقین دہانی کرائی کہ وہ معاملے کو منصفانہ اور تعمیری طریقے سے حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال، آج یوم استحصال منایا جارہا ہے

  • ایران میں 5.7 شدت کا  زلزلہ

    ایران میں 5.7 شدت کا زلزلہ

    ایران کے جنوبی صوبے کرمان میں منگل کے روز 5.7 شدت کا زلزلہ آیا جس کے باعث کئی شہر لرز اٹھے۔

    جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز (GFZ) کے مطابق زلزلے کی شدت 5.73 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز زمین کے 10 کلومیٹر نیچے تھازلزلہ جنوبی اور جنوب مشرقی ایران کے مختلف علاقوں میں محسوس کیا گیا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے اور کچھ علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بھی متاثر ہوا،ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم مقامی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال، آج یوم استحصال منایا جارہا ہے

    مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال، آج یوم استحصال منایا جارہا ہے

    مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنے کے واقعے کے خلاف آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے لیے بھارتی آئین میں خصوصی شقیں ختم کرنے کے غیر آئینی بھارتی اقدام کو آج 6 سال بیت گئے دنیا بھرمیں بسنے والے کشمیری آج کا دن یوم استحصال کشمیر کے طورپر مناتے ہیں،5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے آرٹیکل 370اور 35A کا خاتمہ کر کے ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا۔

    بھارتی سرکار کے 5 اگست 2019 کے اس غیر آئینی اور ظالمانہ اقدام پر پوری دنیا میں بسنے والے کشمیری سراپا احتجاج ہیں آج کنٹرول لائن کے دونوں اطرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کے خلاف جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد کر کے بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہیں،6 سال گزرنے کے باوجود آج بھی کشمیری عوام نے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا اور دنیا بھر میں آج کے روز احتجاجی مظاہرے کرتے ہیں اور بھارت کے مکرو ہ چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے ہیں۔

    کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی مکمل آزادی تک وہ اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گےدوسری جانب کُل جماعتی حریت کانفرنس نے آج یوم سیاہ منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یوم سیاہ سے دنیا کو پیغام دیا جائے گا کہ بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے۔

    اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی، جس میں سینئر حکام اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈی چوک پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

    سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت آزادی کے بعد سے خود کو سیکولر ملک کے طور پر پیش کرتا رہا ہے جبکہ سچ یہ ہے کہ انڈیا ہمیشہ سے ایک ہندو ملک رہا ہے، اس کے علاوہ عالمی ماہر قانون کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو ناصرف ختم کیا جا رہا ہے بلکہ ان کے انسانی حقوق اور خطے کے امن کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے۔

    کانگریس کے ایم پی کا کہنا ہے کہ انڈیا کے آئینی تاریخ میں یہ ایک سیاہ دن ہوگا جس سے آنے والی نسلوں کو یہ احساس ہوگا کہ آج کتنی بڑی غلطی کی گئی ہے، یہ ہندوستان کے آئین، جمہوریت، سیکولرازم اور وفاق پر بہت بڑا حملہ ہے۔

    افواج پاکستان کشمیریوں کےحقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت

    یومِ استحصال کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افواج پاکستان کشمیریوں کےحقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتی ہیں۔

    مسلح افواج ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، چیف آف نیول اسٹاف، چیف آف ائیر اسٹاف کی جانب سے بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اعادہ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کشمیریوں کی جدوجہد بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہے، بھارتی سکیورٹی فورسز کا مقبوضہ کشمیر پر قبضہ بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کی کوششیں بھی بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں، بھارت کے جابرانہ اقدامات، اشتعال انگیز بیانات خطے میں عدم استحکام بڑھا رہے ہیں، بھارتی جارحانہ اقدامات خطے میں انسانی المیے کو طول دے رہے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی ایشیا میں امن کا قیام جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پر امن حل کے بغیر ممکن نہیں، جموں و کشمیر تنازع کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہو،مسلح افواج مقبوضہ جموں کشمیر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں، مسلح افواج کشمیریوں کی حق و آزادی کی جائز جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

    وزیراعظم کا یومِ استحصال پر پیغام

    وزیراعظم شہباز شریف نے یوم استحصال پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ قوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتی ہے، بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں،بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کا آبادیاتی و سیاسی ڈھانچہ تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہے، یومِ استحصال بھارتی بربریت اور امن دشمنی کی سنگین یاد دہانی ہے،بھارت کا کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق اور شناخت سے انکار علاقائی عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔

    صدر مملکت کا یومِ استحصال کشمیر پر پیغام

    صدر آصف علی زرداری نے یوم استحصال کشمیر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، بھارتی اقدام کا مقصد کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو کمزور کرنا تھا، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادیاتی ساخت اور سیاسی نقشے کو بدلنے کے لیے متعدد اقدامات کیے من مانی حلقہ بندیاں، غیر کشمیریوں کو ووٹر لسٹ میں شامل کرنا بھارتی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں، 5 اگست 2019 کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جبر و استبداد میں اضافہ کر دیا۔

    صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کشمیری عوام کو اپنے ہی وطن میں بے اختیار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام دھمکیوں، بلاجواز گرفتاریوں اور محاصروں کا شکار ہیں،پاکستان کشمیریوں کے جائز حقوق کے حصول تک سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

  • پاکستان نے اپنے شہریوں کے یوکرین تنازع میں ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا

    پاکستان نے اپنے شہریوں کے یوکرین تنازع میں ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا

    پاکستان نے یوکرین کے تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔

    یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے محاذ پر موجود کمانڈرز سے ووفچانسک کے دفاع اور جنگ کی صورتحال پر گفتگو کی، ہمارے سپاہیوں نے اطلاع دی ہے کہ اس محاذ پر چین، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور کچھ افریقی ممالک کے کرائے کے جنگجو شامل ہیں۔ جس کا ہم جواب دیں گے۔

    https://x.com/ZelenskyyUa/status/1952367492388585542

    یوکرینی صدر کے اس بے بنیاد الزامات کے بعد دفتر خارجہ کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق یوکرین کے تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں، آج تک یوکرائنی حکام کی جانب سے پاکستان سے باضابطہ طور پر رابطہ نہیں کیا گیا ہے، ایسے دعوؤں کی تصدیق کے لیے کوئی قابل تصدیق ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے۔

    سربراہ پاک بحریہ کو ترکیہ کے اعلیٰ عسکری اعزاز سے نوازا گیا

    ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان یہ معاملہ یوکرائنی حکام کے ساتھ اٹھائے گی جس میں یوکرین سے اس حوالے سے وضاحت طلب،کی جائے گی، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے یوکرین تنازعہ کے پرامن حل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ٕ

    میڈیا رپورٹس، جن میں 2023 کی بی بی سی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ بھی شامل ہے، میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے دو نجی امریکی کمپنیوں کے ساتھ 36 کروڑ 64 لاکھ ڈالر مالیت کے اسلحے کی فروخت کا معاہدہ کیا، جس کے تحت یہ اسلحہ مبینہ طور پر یوکرین بھیجا گیاتاہم ان الزامات کو مختلف مواقع پر پاکستان کی وزارتِ خارجہ، سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے مسترد کر دیا تھا۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان

    صدر زیلنسکی اس سے قبل بھی روس پر چین کے جنگجو بھرتی کرنے کا الزام عائد کر چکے ہیں، جسے بیجنگ نے رد کر دیا تھا، اسی طرح شمالی کوریا پر بھی یہ الزام لگ چکا ہے کہ اس نے ہزاروں فوجی روس کے کورسک خطے میں تعینات کیے ہیں۔

  • کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 430 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہےاب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 721 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔

    واضح رہے گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھاکاروبار کے ابتدائی اوقات میں انڈیکس 864.92 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 41 ہزار 899.90 کی سطح پر پہنچا تھا، جو 0.61 فیصد کا نمایاں اضافہ تھاگزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 52 پوائنٹس کی بلندی پر بند ہوا تھا۔

  • شوبز انڈسٹری کی تقریبا تمام خواتین کے ساتھ ہراسانی جیسے واقعات ہوتے ہیں،حفصہ بٹ

    شوبز انڈسٹری کی تقریبا تمام خواتین کے ساتھ ہراسانی جیسے واقعات ہوتے ہیں،حفصہ بٹ

    اداکارہ حفصہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں پروڈیوسر نے کام کے بدلے ان سے ’بستر‘ پر ہونے کا مطالبہ کیا۔

    حفصہ بٹ نے کچھ ہفتے قبل ’ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی تھی،اسی پروگرام میں جنسی ہراسانی اور کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ایسی باتیں نارمل ہے اور ہر کسی کے ساتھ ایسے واقعات ہوتے ہیں، شوبز انڈسٹری کی تقریبا تمام خواتین کے ساتھ ہراسانی جیسے واقعات ہوتے ہیں لیکن کوئی بتاتا نہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ جب ان کے ساتھ ایسا واقعہ ہوا اور انہوں نے اپنے شوبز کے ساتھیوں کو بتایا تو سب نے ان سے کہا کہ یہ باتیں اس انڈسٹری میں نارمل ہیں،انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کا ذکر دوستوں سے اس لیے کیا کہ وہ نامناسب پیش کش کرنے والے پروڈیوسر کے خلاف ایکشن لیں لیکن ہر کسی نے انہیں بتایا کہ ایسی باتیں یہاں نارمل ہوتی ہیں۔

    ژالے سرحدی کا کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق انکشاف

    حفصہ بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں ایک پروڈیوسر نے واٹس ایپ پر وائس نوٹ بھیج کر پہلے کام کی پیش کش کی اور پھر ان سے نامناسب مطالبہ بھی کیا،پروڈیوسر نے انہیں پہلے ڈرامے کی کہانی بتائی اور ان کے کام کرنے کے ارادے کو دیکھا اور پھر ان سے پوچھا کہ کیا کبھی انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا ہے؟ انہوں نے پروڈیوسر کو بتایا کہ انہوں نے پہلے کبھی مرکزی کردار ادا نہیں کیا، اس کے بعد پروڈیوسر نے ان سے نامناسب بات کہی، جسے وہ شروع میں سمجھ نہ سکیں۔

    ملک بھر میں مزید طوفانی بارشیں ، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ، الرٹ جاری

    حفصہ بٹ کے مطابق پروڈیوسر نے ان سے کہا کہ اگر انہیں مرکزی کردار چاہیے تو پھر وہ بھی انہیں کوئی فائدہ دیں، جس پر انہوں نے پروڈیوسر سے پوچھا کہ کس طرح کا فائدہ؟بعد ازاں پروڈیوسر نے انہیں بتایا کہ وہ ان کے بستر پر ہونی چاہیے اور یہ بات سن کر وہ دنگ رہ گئیں، بعد ازاں کچھ دن کے بعد مذکورہ پروڈیوسر نے انہیں فون کرکے بتایا کہ انہوں نے ایسے ہی بات کی تھی، اسے سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں، انہوں نے اپنی غلطی کو چھپانے کی کوشش کی، انہوں نے نامناسب مطالبہ کرنے والے پروڈیوسر کا نام نہیں بتایا۔

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی