Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدرمسعود پزشکیان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ برادرانہ تعلقات کیلئے پاکستان کے گہرے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    چین کے شہر تیانجن میں ہونے والی ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر ، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے،وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر نے مختلف شعبوں میں تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا۔

    ایرانی صدر نے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کیلئے ایران کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ وزیراعظم نے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا ، وزیراعظم نے ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا بھی اعادہ کیا۔

    واضح رہے کہ چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ چینی صدر شی جن پنگ اور خاتون اول نے بھی شہباز شریف کا انتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا۔

    وزیراعظم نے اجلاس کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، ملائیشیا کے صدر انور ابراہیم، بیلاروس کے صدر الیکزانڈر لوکاشینکو، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کی،اس کے علاوہ شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان، تاجک صدر امام علی رحمان، ترکمانستان کے صدر بردی محمدیوو، کرغستان کے صدر سیدر ژاپاروف، مالدیپ کے صدر محمد معیزو اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔

    ان ملاقاتوں کے دوران عالمی رہنماؤں کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے لیے غیر معمولی گرمجوشی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جو پاکستان اور ان ممالک کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہےاجلاس سے قبل منعقدہ استقبالیہ میں بھی چینی صدر اور ان کی اہلیہ نے وزیراعظم کا شاندار انداز میں استقبال کیا۔

  • ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند

    ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند

    ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔

    وفاقی حکومت کی ہدایت پر ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیاہےیوٹیلٹی اسٹورز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی آپریشن بند کرنے کے احکامات کی توثیق کرتے ہوئے ادارے کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں،ملک بھر کے اسٹورز پر اشیا کی خریدو فروخت کا عمل آج سے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور ادارے کے تمام اسٹورز سے اشیائے خورونوش اور دیگر سامان ویئر ہاؤسز کو منتقل کر دیا گیا ہےیوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا ای آر پی سسٹم بھی آج سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

    دریں اثنا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےصنعت و پیداوار کےاجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش اور ملازمین کے احتجاج کا معاملہ زیر بحث آیا اور یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں اراکین نے کہا کہ وفاقی وزیر نے قومی اسمبلی میں یوٹیلٹی اسٹورز بند نہ کرنے کا اعلان کیا تھا،حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز بند کیے گئے۔

    اجلاس میں سیکرٹری صنعت و پیداوار نے بتایا کہ گزشتہ سال سے یوٹیلٹی اسٹورز میں نقصانات سامنے آنا شروع ہوئے، یوٹیلٹی اسٹورز میں پہلے بھی نقصانات تھے لیکن کم تھےیوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کو رضاکارانہ اسکیم دے رہے ہیں، وزارت نے سمری میں تمام یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کو پیکج دینے کی تجویز دی ہے۔

  • گلگت بلتستان حکومت نے 37 دیہاتوں کو آفت زدہ قرار دے دیا

    گلگت بلتستان حکومت نے 37 دیہاتوں کو آفت زدہ قرار دے دیا

    گلگت بلتستان حکومت نے سیلابی تباہی سے دوچار 8 اضلاع کے 37 دیہاتوں کو آفت زدہ قرار دے دیا۔

    جعمرات کے روز محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آفت زدہ قرار دیے جانے والے علاقوں میں گلگت کے 9 ،دیامر 12 ،غذر 5، اسکردو 4، گانچھے 2، شگر 3، نگر اور کھرمنگ ضلعے کے ایک ایک گاؤں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔

    نوٹفیکیشن کے مطابق جن علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا ہے ان میں انسانی جانوں کے نقصانات کے ساتھ گھروں اور فصلوں کے ساتھ انفر ا اسٹرکچر کی تباہی ہوئی ہے، اس بنیاد پر 8 اضلاع کے 3 درجن مقامات کو حاصل اختیارات کے تحت حکومت نے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا ہے۔

    نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر کی ملاقات

    گلگت بلتستان حکومت نے 20 جولائی سے قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 15 سے 20 ارب روپے بتایا ہے جبکہ اب تک 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور ایک درجن افراد لاپتہ ہیں، اور سیلاب میں سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کی 20 سے زائد گاڑیاں بھی سیلاب میں بہہ گئی ہیں،گلگت بلتستان حکومت نے سیلاب سے ہونے والے مالی و جانی نقصانات کے تناظر میں ندی نالوں اور دریا کے کناروں کو ناجائز طور پر قبضہ کر کے مکانات اور عمارتیں بنانے والے افراد کو سیلاب نقصانات کے معاوضے نہ دینے اور مسقبل میں اسکی روک تھام کے لیے قانون سازی کا اعلان کر دیا ہے،گلگت بلتستان میں سیلاب نقصانات کے جائزے کے لیے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے رابطے پر وزیر اعظم چار اگست کا دودہ کریں گے

    وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دےدی

  • وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دےدی

    وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دےدی

    وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دےدی۔

    افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی وزارت تجارت کے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔ ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ نے ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دی اور پروگرام کے تحت پاک، افغان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جائے گا۔

    دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ دونوں ممالک4، 4 زرعی مصنوعات پرکسٹمز ڈیوٹی ختم یاکم کریں گے تاہم رعایت کے باوجود دونوں ممالک کی جانب سے 22 سے27 فیصد ٹیکس لاگو رہیں گے جب کہ ٹیکس رعایتوں کا اطلاق یکم اگست 2025 سے 31 جولائی2026 تک ہوگاپروگرام کے تحت مخصوص زرعی مصنوعات پرترجیحی ٹیرف رعایتیں ملیں گی، افغانستان کی 4 مصنوعات پر پاکستان 5 سے 26 فیصدٹیکس رعایت دے گا۔

    خیبرپختونخواسینیٹ کا ضمنی الیکشن، مشال یوسفزئی 86ووٹ لے کر سینیٹر منتخب

    دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے ٹماٹر پر پاکستان 5 فیصد ڈیوٹی ختم کرے گا، اس کمی کے بعد ٹماٹر پر ٹیکس27سےکم ہوکر 22 فیصد رہ جائےگا، اس کے علاوہ انگور، انار اور سیب پرپاکستان26 فیصد ڈیوٹی کم کرےگا جس کے بعد ان 3 مصنوعات پرٹیکسز 53 سےکم ہوکر27 فیصد رہ جائیں گے افغانستان 4 پاکستانی مصنوعات پر 20 سے 35 فیصد ٹیکس رعایت دےگا جن میں پاکستانی آلو پر 35 فیصد اور کیلے پر 30 فیصدکسٹمز ڈیوٹی کم کی جائیگی جس کے بعد افغانستان کو آلو کی برآمدات پر ٹیکسز 57 سےکم ہوکر 22 فیصد رہ جائیں گے۔

    پی ٹی آئی کو مزید ارشد شریف جیسا کھیل نہیں کھیلنے دوں گا،فیصل واوڈا

  • ملک بھر میں سوئی گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

    ملک بھر میں سوئی گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

    ملک بھر میں سوئی گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جس کے تحت قدرتی گیس کی بجائےآر ایل این جی کی بنیاد پر گیس کنکشن فراہم کئے جا سکیں گے۔

    سوئی ناردرن گیس کمپنی نے آر ایل این جی بنیاد پر کنکشنز کے لئے تجاویز وفاق کو بھجوا دیں، ذرائع کے مطابق درآمد شدہ آرایل این جی پر کنکشن کے لئے بھاری سکیورٹی لینے اور ڈیمانڈ نوٹس سے قبل صارفین سے سٹامپ پیپر لینے کی تجویز دی گئی ہے، سٹامپ پیپر پر صارفین آر ایل این جی کے ٹیرف پر کنکشن لینے کا حلف دیں گے آر ایل این جی ٹیرف کو کسی بھی پلیٹ فارم پر چیلنج نہ کرنے کا حلف لیا جائیگا۔

    وفاق کی شرائط مکمل کرنے والے صارفین کو کنکشن دیا جا سکے گا،سوئی ناردرن گیس کمپنی کے نیٹ ورک پر بھی کنکشن دیا جا سکے گا،اس وقت صرف ایل این جی نیٹ ورک والی سکیمز میں کنکشن دیئے جا رہے ہیں۔

    خیبرپختونخواسینیٹ کا ضمنی الیکشن، مشال یوسفزئی 86ووٹ لے کر سینیٹر منتخب

    پی ٹی آئی کو مزید ارشد شریف جیسا کھیل نہیں کھیلنے دوں گا،فیصل واوڈا

    پہلگام:کسی ملک نےبھارت کے جھوٹے موقف کو تسلیم نہیں کیا،عرفان صدیقیتاز

  • خیبرپختونخواسینیٹ کا ضمنی الیکشن، مشال یوسفزئی 86ووٹ لے کر سینیٹر منتخب

    خیبرپختونخواسینیٹ کا ضمنی الیکشن، مشال یوسفزئی 86ووٹ لے کر سینیٹر منتخب

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی مشال یوسفزئی کامیاب ہوکر سینیٹر منتخب ہوگئیں، سینیٹ کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب میں پی ٹی آئی کی امیدوار مشعال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے جبکہ اپوزیشن کی امیدوار مہتاب ظفر نے 53 ووٹ حاصل کیے،سینٹ کی مذکورہ نشست ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ریٹائرمنٹ پر خالی ہوئی تھی، انتخاب میں کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے 73 ووٹ درکارتھے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی سینیٹ الیکشن کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہی،خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایوان کی کل تعداد 145 ہے، جس میں پی ٹی آئی حکومتی اراکین کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کے اراکین کی تعداد 18، 18 ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے 10، عوامی نیشنل پارٹی کے 4 اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے اراکین کی تعداد 3 ہےخیال کیا جارہا تھا کہ خواتین کی مخصوص نشست پر مشعال یوسفزئی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ آزاد امیدوار مہتاب ظفر متحدہ اپوزیشن کی امیدوار بن گئی تھیں جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے آزاد امیدوار صائمہ خالد بھی میدان میں موجود تھیں۔

  • پی ٹی آئی کو مزید ارشد شریف جیسا کھیل نہیں کھیلنے دوں گا،فیصل واوڈا

    پی ٹی آئی کو مزید ارشد شریف جیسا کھیل نہیں کھیلنے دوں گا،فیصل واوڈا

    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کا ایک خطرناک منصوبہ منظر عام پر لاؤں گا،پی ٹی آئی کو مزید ارشد شریف جیسا کھیل نہیں کھیلنے دوں گا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ قوم کو وقت سے پہلے بتادیا تھا کہ امریکا سے مثبت خبر آنے والی ہے وہ آ چکی ہے، وقت سے پہلے بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ جو بانی اور پی ٹی آئی کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہے ہیں بشمول میرا دوست گنڈا پور جو اپنے اقتدار کے آخری مراحل میں ہے اور اس وقت بھی اپنی خدمات پیش کر رہا ہے تاکہ بچت ہوسکے۔

    https://x.com/FaisalVawdaPTI/status/1950860469570253308

    https://x.com/FaisalVawdaPTI/status/1950860693273518173

    فیصل واوڈا نے کہا کہ کیسے کیسے خنجر مارا گیا یہ سب قوم کو وطن واپسی پر بتاؤں گا، سینیٹ میں پی ٹی آئی کی 8 سیٹوں کے بجائے 5 سیٹیں کیسے؟ اور کیوں؟ مراد سعید کو سینیٹر بنانے کے پیچھے کیا کہانی ہے؟ آنے والے دنوں میں PTI کی مزید نا اہلیوں کا سلسلہ؟ سب بتاؤں گا، یہ بھی بتاؤں گا کہ پی ٹی آئی کے اربوں روپے کے لین دین کے معاملات کیا ہیں؟ پھر اچانک سے گنڈا پور اور پارٹی کا اداروں کو بدنام کرنے کا سلسلہ آخر کیوں اچانک شروع ہوا؟ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کا ایک خطرناک منصوبہ منظر عام پر لاؤں گا،پی ٹی آئی کو مزید ارشد شریف جیسا کھیل نہیں کھیلنے دوں گا۔

    https://x.com/FaisalVawdaPTI/status/1950860849561620509

  • میری خواہش ہے کہ بین الاقوامی سطح پاکستان کی نمائندگی کروں،نازیہ بتول

    میری خواہش ہے کہ بین الاقوامی سطح پاکستان کی نمائندگی کروں،نازیہ بتول

    لاہور:متعدد مقابلوں میں حصہ لینے والی سوشل میڈیا انفلوئنسراورفٹبال کی شوقین 23 سالہ نازیہ بتول چکوال کے گاؤں سدوال سے لاہور شفٹ ہونے پر مجبور کیوں،ہوئیں-

    نجی خبررسا ں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے نازیہ بتول نے کہا کہ لاہور آنا میرے لیے آسان نہیں تھا لیکن میری مجبوری تھی کیونکہ چکوال میں گراؤنڈ تو تھا لیکن کوچ اور سہولیات نہیں تھیں، میری خواہش ہے کہ بین الاقوامی سطح پاکستان کی نمائندگی کروں، دن میں دیگر کام بھی کرتی ہوں، میرا جو شوق ہے وہ میں کروں گی چاہے مجھے لوگوں کی باتیں سننا پڑیں،انہیں کبھی کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا-

    اے ایف ایل پاکستان اور ماس ریسلنگ کے انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی نازیہ بتول فٹبال میں کیریئر بنانا چاہتی ہیں،نازیہ بتول فٹبال میں کیریئر بنانے کے لیے لاہور میں بھرپور طریقے سے ٹریننگ کر رہی ہیں، وہ متعدد مقابلوں میں حصہ بھی لے چکی ہیں۔

    پہلگام:کسی ملک نےبھارت کے جھوٹے موقف کو تسلیم نہیں کیا،عرفان صدیقی

    خواتین کو تصاویر، ویڈیوز سے بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    سندھ رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی: مال بردار ٹرکوں کو لوٹنے اور ڈرائیورز کو اغوا کرنے میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

  • پہلگام:کسی ملک نےبھارت کے جھوٹے موقف کو تسلیم نہیں کیا،عرفان صدیقی

    پہلگام:کسی ملک نےبھارت کے جھوٹے موقف کو تسلیم نہیں کیا،عرفان صدیقی

    سیکرٹری وزارت خارجہ آمنہ بلوچ نےآج سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔

    سیکریٹری خارجہ نے چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی کو پاک بھارت جنگ کے تناظر میں عالمی سطح پر پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے کی تفصیل سے آگاہ کیاسیکریٹری خارجہ نے سیاسی اور سفارتی سطح پر فلسطین کا مقدمہ پیش کرنے کیلئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کے حالیہ دوروں کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا،انہوں نے غزہ کے متاثرہ عوام کیلئے خوراک اور دیگر سامان کی ترسیل کے حوالے سے بھی پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

    سینیٹر عرفان صدیقی نے وزارت خارجہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری مؤثر اور کامیاب سفارت کاری نے بھارت کو بے نقاب کر دیا ہے، دنیا کے کسی ملک نے پہلگام کے بارے میں اس کے جھوٹے موقف کو تسلیم نہیں کیا، اس وقت غزہ کے عوام کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اس سلسلے میں حکومت پاکستان کے اقدامات عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہیں۔

    خواتین کو تصاویر، ویڈیوز سے بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    سندھ رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی: مال بردار ٹرکوں کو لوٹنے اور ڈرائیورز کو اغوا کرنے میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

    پی ٹی آئی کا ایوان بائیکاٹ یا نظام کا بائیکاٹ؟ فیصلہ عمران خان کی ہدایت پر ہوگا،گوہر

  • خواتین کو تصاویر، ویڈیوز سے بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    خواتین کو تصاویر، ویڈیوز سے بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز میں ترمیم کر کے انہیں بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے ایک بڑی کارروائی کے دوران خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم اسد شیراز پر الزام ہے کہ اس نے بدنیتی سے شکایت کنندہ اور اُس کی بہن کی تصاویر اور ویڈیوز میں جعلی انداز میں ترمیم کی اور انہیں ٹک ٹاک اور واٹس ایپ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلایا، ملزم متاثرہ خاتون اور اُس کے اہلِ خانہ کو مسلسل بلیک میل اور ہراساں کرتا رہا۔

    این سی سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جی-10 اسلام آباد میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم سے تفتیش شروع کردی گی ہے ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے گا-

    ادھرمحکمہ انسداد منشیات روہڑی سرکل نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر وین میں سوار مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلو آئس برآمد کرلیروہڑی میں سینٹرل جیل روڈ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر وین پر چھاپہ مارا ملزم صدام حسین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    سندھ رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی: مال بردار ٹرکوں کو لوٹنے اور ڈرائیورز کو اغوا کرنے میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

    اس سے قبل گزشتہ روز محکمہ انسداد منشیات نے 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ معیار کی 30 کلوگرام چرس برآمد کی تھی، ملزمان سے منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار بھی ضبط کی گئی تھی،وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ سندھ کے تمام سرحدی راستوں پر مزید سخت نگرانی کی جائے، خفیہ معلومات کے نیٹ ورک کو بھی مزید فعال کیا جائے۔

    پی ٹی آئی کا ایوان بائیکاٹ یا نظام کا بائیکاٹ؟ فیصلہ عمران خان کی ہدایت پر ہوگا،گوہر