Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • سندھ رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی: مال بردار ٹرکوں کو لوٹنے اور ڈرائیورز کو اغوا کرنے میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

    سندھ رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی: مال بردار ٹرکوں کو لوٹنے اور ڈرائیورز کو اغوا کرنے میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

    سندھ رینجرز اور ملیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر کراچی میں مال بردار ٹرکوں سے سامان چوری کرنے اور ٹرک ڈرائیورز کو اغوا کرنے میں ملوث 6 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    سندھ رینجرز کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے خفیہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے کورنگی میں مشترکہ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ان میں عرفان عرف عرفان اللہ شامل ہے، جو افغان شہری اور اس نیٹ ورک کا کلیدی رکن ہے، اس سال وہ بین الاضلاعی بسوں اور ٹرکوں کے ذریعے ملک کے مختلف حصوں میں منشیات منتقل کر رہا تھا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے ملزمان کراچی سے دیگر شہروں کو جانے والے کارگو ٹرکوں کو لوٹتے، ڈرائیورز کو اغوا کرتے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیتے تھےملزمان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ٹرکوں سے سامان چوری کرنے کے بعد وہ ان گاڑیوں کو کراچی کے سنسان علاقوں میں چھوڑ دیتے تھےقانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کے دوران 308 , 308 نشہ آور گولیاں، 3 ڈیجیٹل ترازو، گنتی کرنے والی مشین، 2 موبائل فونز، اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے 3 شناختی کارڈز، اور جدید اسلحہ برآمد کیا،ملزمان 20 سے 25 افراد پر مشتمل گروہ کا حصہ ہیں، گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں مطلوب تھے، انہیں مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • ایاز صادق کی جنیوا میں ایرانی ہم منصب  سے ملاقات

    ایاز صادق کی جنیوا میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنیوا میں چھٹی عالمی اسپیکرز کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ایرانی ہم منصب ڈاکٹر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی ہے-

    ملاقات کے دوران اسپیکر ایاز صادق نےکہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں، پاکستان ایران کی خودمختاری اور سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، پاکستان تمام عالمی تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے پرامن حل چاہتا ہے، پاکستان ایران کے جوہری پروگرام کا مذکرات کے ذریعے پُرامن حل چاہتا ہے، پاکستان کی پارلیمان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قراردادیں منظور کیں،دونوں اسپیکرز نے دو طرفہ پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

    خیبرپختونخوا پولیس نے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا باقاعدہ آغاز کر دیا

    ایرانی اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی جانب حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مابین مضبوط برادرانہ اور دوستانہ تعلقات موجود ہیں، ایران پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کی پارلیمان اور عوام کی جانب سے حمایت کو ایرانی عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

    نومئی کا فیصلہ، عمر ایوب،زرتاج گل سمیت 100 ملزمان کو سزا،زین قریشی بری

  • خاتون سے ہراسانی کا الزام ثابت ہونے پر سزا، مونس علوی کا ردعمل سامنے آگیا

    خاتون سے ہراسانی کا الزام ثابت ہونے پر سزا، مونس علوی کا ردعمل سامنے آگیا

    خاتون سے ہراسانی کا الزام ثابت ہونے پر سزاپر کےالیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی نے کہا ہے کہ یہ حالیہ فیصلہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔

    مونس علوی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں انہوں کہا کہ قانونی عمل اور اس کو برقرار رکھنے والے اداروں کا احترام کرتا ہوں، کہنا چاہتا ہوں کہ نتائج میری تجربہ کردہ صورتحال کی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے،اپنے قانونی مشیر کے ساتھ اس فیصلے کا جائزہ لے رہا ہوں اور اپیل کرنے کے اپنے حق کا استعمال کروں گا، انصاف اور کام کی جگہ کے وقار کے اصولوں کے لیے میرا احترام غیر متزلزل ہے، لوگوں کی حمایت کے لیے شکر گزار ہوں جو مجھے جانتے ہیں، جنہوں نے میرے ساتھ کام کیا اور جو قانونی عمل پر یقین رکھتے ہیں۔

    https://x.com/alvimoonis/status/1950818588190711911

    واضح رہے کہ محتسب اعلیٰ سندھ نے کےالیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو خاتون سے ہراسانی ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیامحتسب اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) شاہ نواز طارق نے مونس علوی پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

    جنسی ہراسانی کیس،سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

    محتسب اعلیٰ سندھ کے مطابق کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوتا ہے، وہ ایک ماہ میں جرمانے کی رقم ادا کریں،مونس علوی نے شکایت کنندہ کو ہراساں کیا اور ذہنی اذیت دی۔ سی ای او کےالیکٹرک جرمانے ادا نہ کریں تو منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائےمونس علوی جرمانہ ادا نہ کریں تو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔

    ایاز صادق کی جنیوا میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات

  • خیبرپختونخوا پولیس نے  اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا باقاعدہ آغاز کر دیا

    خیبرپختونخوا پولیس نے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا باقاعدہ آغاز کر دیا

    پشاور:خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

    سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق یہ اقدام صوبے میں دہشتگردی کے خلاف موثر کارروائیوں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کیا گیا ہےبنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پہلی بار اینٹی ڈرون گن کو استعمال کیا گیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں یہ گن پشاور سے بنوں پولیس کو فراہم کی گئی ہے، جسے دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور ممکنہ ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے استعمال کیا گیا، اینٹی ڈرون سسٹم خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کو بھی فراہم کیا جا رہا ہے، تاکہ ان علاقوں میں بھی دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتری لائی جا سکے، یہ اقدام نہ صرف موجودہ سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد دے گا بلکہ دہشتگردوں کی جدید حربوں کا توڑ کرنے میں بھی اہم ثابت ہوگا۔

    ایف بی آرکاآن لائن آرڈر کیے گئے سامان پر عائد ٹیکس واپس لینےکافیصلہ

    پاکستان کو اسپیس ٹیکنالوجی میں دوبارہ قائدانہ کردار دلائیں گے،احسن اقبال

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

  • ایف بی آرکاآن لائن آرڈر کیے گئے سامان پر عائد ٹیکس  واپس لینےکافیصلہ

    ایف بی آرکاآن لائن آرڈر کیے گئے سامان پر عائد ٹیکس واپس لینےکافیصلہ

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی جانب سے بیرونِ ملک سے آن لائن آرڈر کیے گئے سامان اور خدمات پر عائد ڈیجیٹل پروسیڈز ٹیکس کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے –

    ایف بی آر کے بدھ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی،سےڈیجیٹل پریزنس پروسیڈز ٹیکس اُن سامان اور خدمات پر لاگو نہیں ہوگا جو کسی بھی فرد یا ادارے کی جانب سے بیرونِ ملک سے آن لائن آرڈر کیے گئے ہوں اور جو مذکورہ ایکٹ کے تحت پہلے ہی ٹیکس کے دائرے میں آتے ہوں، بیرونِ ملک سے آن لائن خریداری کرنے والے پاکستانی صارفین کے لیے عارضی ریلیف میسر آیا ہے، اور ان اشیا پر فی الحال اضافی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے مقامی اور غیر ملکی ای کامرس پلیٹ فارمز پر نئے ٹیکسز عائد کیے تھے، جس سے پاکستان میں آن لائن خریداری مہنگی ہوگئی تھی، ان ہی اقدامات کے تحت ’ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈز ٹیکس ایکٹ 2025‘ بھی متعارف کرایا گیا تھا، جس کے ذریعے بیرونِ ملک سے آن لائن خریدے گئے سامان پر ٹیکس وصولی کا نظام قائم کیا گیا تھا۔

    پاکستان کو اسپیس ٹیکنالوجی میں دوبارہ قائدانہ کردار دلائیں گے،احسن اقبال

    مجوزہ قانون کے تحت صارفین سے اُن کی خریداری پر ادا کی گئی رقم کا 5 فیصد بطور ٹیکس لیا جانا تھا، جو بینک، مالیاتی ادارے یا ادائیگی کے آن لائن نظام (پیمنٹ گیٹ وے) وصول کرتےاسی قانون کے تحت کسٹمز حکام کو بھی اختیار دیا گیا تھا کہ جب تک کوریئر کمپنیاں ٹیکس کی ادائیگی کا ثبوت فراہم نہ کریں، بیرونِ ملک سے خریدا گیا سامان صارف کو نہ دیا جائے۔

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

  • پاکستان کو اسپیس ٹیکنالوجی میں دوبارہ قائدانہ کردار دلائیں گے،احسن اقبال

    پاکستان کو اسپیس ٹیکنالوجی میں دوبارہ قائدانہ کردار دلائیں گے،احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    احسن اقبال نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر سپارکو کی تمام ٹیم ، انجینئرز اور سائنسدانوں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین کے بھرپور تعاون پر شکرگزار ہیں،سیٹلائٹ کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچ گیا ہے، پاکستان کو اسپیس ٹیکنالوجی میں دوبارہ قائدانہ کردار دلائیں گے، آئندہ سال چین کی مدد سے آسٹرو ناٹ خلا میں بھیجا جائے گا اور 2035 تک ہم چاند پر پہنچنے کے پروگرام کو بھی کامیابی سے مکمل کریں گے۔

    واضح،رہےکہ،پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین کے ژچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا گیا اس اہم موقع پر پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو کے سائنس دان بھی چین میں موجود تھے، جس کے بعد مجموعی طور پر 4 ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس ابھی تک خلا میں بھیجے جاچکے ہیں۔

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

    ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ پاکستان کے ریموٹ سینسنگ بیڑے کو مزید مضبوط کریگا، نیا سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی، زراعت، گلیشیئرز کے پگھلاؤ، جنگلات کی کٹائی، سیلاب، زلزلے اوردیگرقدرتی آفات کی نگرانی میں کلیدی کردارادا کرے گا،نیا سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں کی نگرانی، قدرتی وسائل کے تحفظ، اور پیشگی وارننگ سسٹم کو مزید بہتر بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا، یہ لانچنگ ادارے کے “ویژن 2047” اور قومی خلائی پالیسی کا عملی اظہار ہے۔

    سپارکو کی جانب سے اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اور کراچی میں ہیڈکوارٹر سے لانچنگ کی براہِ راست نگرانی کی گئی، ملکی وغیرملکی ماہرین نے اس پیشرفت کو پاکستان کے لیے ایک بڑا سائنسی و تکنیکی قدم قرار دیا ہے۔

    سابق کینیڈین وزیراعظم اور گلوکارہ کیٹی پیری کی ایک ساتھ ڈنر کرتے تصویروائرل

  • پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے 9 مئی 2023 کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہوچکا ہے، قائد حزب اختلاف کی ذمہ داری ڈپٹی اپوزیشن لیڈر انجام دے رہے ہیں،آئندہ اجلاس کے دوران حزب اختلاف کو اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ 22 جولائی کو انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی 2023 کو میانوالی میں احتجاج کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر اور دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی،سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی 2023 کے حوالے سے میانوالی کے تھانہ موسیٰ خیل میں درج مقدمہ نمبر 72 کا فیصلہ سنایا تھا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر اور رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ سمیت پی ٹی آئی کے 32 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی تھی،سزا پانے والوں میں سابق ایم این اے بلال اعجاز بھی شامل ہیں، ملزمان پر پُرتشدد احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور دیگر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔

  • سابق کینیڈین وزیراعظم اور  گلوکارہ کیٹی پیری کی ایک ساتھ ڈنر کرتے تصویروائرل

    سابق کینیڈین وزیراعظم اور گلوکارہ کیٹی پیری کی ایک ساتھ ڈنر کرتے تصویروائرل

    سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور مشہور گلوکارہ کیٹی پیری کی ایک ساتھ ڈنر کرتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    دی گارڈین، کے مطابق دونوں شخصیات کو رواں ہفتے کینیڈا کے شہر مونٹریال کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا،ریسٹورنٹ کی ایک کمیونیکیشن کنسلٹنٹ سمنتا جن نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں نے پیر کی شام تقریباً دو گھنٹے ریسٹورنٹ پر گزارے،دونوں نے اپنے آپ کو الگ رکھا اور نہ تو عملے کے افراد اور نہ ہی دوسرے مہمانوں نے ان سے تصویر لینے کی کوشش کی،ہمیں لگا کہ وہ زیادہ آرام دہ موڈ میں تھے، تاہم دونوں کے درمیان کوئی رومانوی علامات نظر نہیں آئیں۔

    واضح،رہےکہ،کیٹی پیری نے حال ہی میں اپنے طویل عرصے کے ساتھی اور اداکار اورلینڈو بلوم سے راہیں جدا کرلی تھیں،جبکہ،ٹروڈو اور ان کی سابقہ بیوی صوفی گریگوار 2023 میں علیحدہ،ہوئے تھے،تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں دونوں شخصیات کی ’ڈیٹنگ‘ کی قیاس آرائیاں کی جارہی،ہیں،

    ٹروڈو نے تقریباً ایک دہائی کے اقتدار میں رہنے کے بعد اس سال کے شروع میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے والد مرحوم وزیر اعظم پیئر ٹروڈو جب وزیر اعظم بنے تو بیچلر تھے۔ اس نے اداکاروں باربرا اسٹریسینڈ اور کم کیٹرل کو ڈیٹ کیا اور 51 سال کی عمر میں دفتر میں رہتے ہوئے ایک 22 سالہ خاتون سے شادی کی،کیلیفورنیا میں پیدا اور پرورش پانے والی، پیری 13 مرتبہ گریمی ایوارڈ کی نامزد امیدوار ہیں۔

  • کینیڈا کافلسطین کو باقاعدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان

    کینیڈا کافلسطین کو باقاعدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان

    کینیڈا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی-

    کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر میں ہونے والے اجلاس کے دوران فلسطین کو باقاعدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،یہ اقدام اسرائیل-فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کی امید کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے، جو ایک طویل عرصے سے کینیڈا کا ہدف رہا ہے اور ’جو ہماری آنکھوں کے سامنے ختم ہو رہا ہے‘۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ کینیڈا کا ارادہ ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں ستمبر 2025 میں ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرے، غزہ میں شہریوں کی بگڑتی ہوئی حالت نے امن کے لیے مربوط بین الاقوامی اقدامات میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی، کیا کوئی ایسا منظر ہو سکتا ہے جس میں کینیڈا اقوامِ متحدہ کے اجلاس سے پہلے اپنا مؤقف بدل دے؟تو کارنی نے کہا ایک منظرنامہ ہو سکتا ہے، لیکن شاید ایسا جو میں تصور بھی نہیں کر سکتا۔

    پاکستان قربانیاں دے کردنیا کو دہشتگردی سے بچا رہا ہے،عطا اللہ تارڑ

    وزیرِاعظم نے بتایا کہ فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور اسی تناظر میں کینیڈا نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر فلسطینی اتھارٹی ضروری اصلاحات کی ضمانت دے تو ستمبر میں جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید وضاحت کی کہ کینیڈا کی حمایت فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے متوقع اصلاحاتی اقدامات سے مشروط ہے ان اصلاحات میں سب سے نمایاں نکتہ 2026 میں حماس کے بغیر آزاد اور شفاف عام انتخابات کا انعقاد ہے، جسے کینیڈین حکومت فلسطینی جمہوریت کی جانب ایک مثبت قدم سمجھتی ہے۔

    وزیرِاعظم کارنی نے اسرائیل کی پالیسیوں پر بھی کھل کر تنقید کی اور کہا کہ کینیڈا اس حقیقت کی مذمت کرتا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں شدید تباہی کی راہ ہموار کی، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    وزیراعظم اویس لغاری کی کارکردگی سےخوش، خصوصی خط لکھدیا

    واضح رہے کہ کینیڈا سے قبل فرانس اور برطانیہ بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کی مشروط حمایت کرچکے ہیں برطانوی وزیرِاعظم سر کئیر اسٹارمر نے چند روز قبل کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ اگر اسرائیل غزہ میں جنگ بندی، مغربی کنارے پر قبضے سے باز رہنے اور دو ریاستی حل پر آمادگی ظاہر نہیں کرتا تو برطانیہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا۔

    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ فرانس فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کرے گا، اس بین الاقوامی رجحان کو مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے حل کی جانب ایک ممکنہ سنگِ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  • پاکستان قربانیاں دے کردنیا کو دہشتگردی سے بچا رہا ہے،عطا اللہ تارڑ

    پاکستان قربانیاں دے کردنیا کو دہشتگردی سے بچا رہا ہے،عطا اللہ تارڑ

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان قربانیاں دے کردنیا کو دہشتگردی سے بچا رہا ہے پاکستان پر پہلگام واقعے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہمارا مؤقف تھا کہ پاکستان تاحال دہشتگردی کا شکار رہا ہے وہ کیسے کسی اور ملک میں دہشتگردی کرسکتا ہے-

    جنوبی ایشیا میں قیام امن کے موضوع پر منعقدہ پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ خطے میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث تھا پہلگام واقعے میں ہمارا مؤقف یہی تھا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار رہا ہے وہ کیسے کسی اور ملک میں دہشتگردی کرسکتا ہے، کوئی ایسا ملک بتائیں جس نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90ہزار جانیں گنوائی ہوں ،پاکستان قربانیاں دے کردنیا کو دہشتگردی سے بچا رہا ہے پاکستان پر پہلگام واقعے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا،بھارتی اقدامات خطے کا امن تباہ کرسکتے ہیں۔

    عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے کاکول میں خطاب میں پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش بھی کی لیکن بھارت پر جنگی جنون سوار تھا، مودی اپنے ملک میں کبھی اتنا سیاسی طور پر کمزور نہیں تھا جتنا آج ہے ہم نے پہلگام واقعے کے بعد صحافیوں کو وہ جگہیں دکھائیں جن کے بارے میں بھارت الزام لگاتا ہے،امن کے خواہاں ہونے کے ساتھ ہم نے یہ یقینی بنایا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا تھا ایک بین الاقوامی معاہدے کو ایک ملک یکطرفہ طور پر کیسے ختم کرسکتا ہے؟، ہم آج بھی امن کے خواہاں ہیں، کشمیر سمیت تمام معاملات کا پرامن حل چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ کشمیر ایک حل طلب تنازع ہے پاکستان نے دنیا میں یہ ثابت کیا ہے کہ ہم پرامن ملک ہیں اللہ اس خطے میں امن کو قائم رکھے۔

    وزیراعظم اویس لغاری کی کارکردگی سےخوش، خصوصی خط لکھدیا

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ حالیہ دورمیں بھارت نے اپنی مس کیلکولیشن کے باعث، عسکری، سیاسی اور سفارتی محاذوں پر نقصان اٹھایاہے ڈونلڈ ٹرمپ وہ امریکی صدر ہیں جو امریکی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی نمائندگی نہیں کرتے وہ جنگوں کے خلاف ہیں، اس دور کا تیسرا سب سے بڑا فیکٹر چین ہے موجودہ دورمیں 3 سہ فریقی اتحاد بنے ہیں پاکستان، افغانستان چین، دوسراپاکستان بنگلا دیش اور چین ہے جب کہ تیسرا سب سے اہم کام ترکمانستان، افغانستان اور پاکستان کے مابین ریل نیٹ ورک پر معاہدہ ہونا ہے، جنوبی ایشیا ایک نئی طاقت بننے جارہا ہے

    انہوں نے کہا کہ بھارت صرف مودی اور آرایس ایس کا نام نہیں ایک ملک ہے بھارت کو سفارتی، سیاسی اور میڈیا کے ذریعے اپنی طاقت کا خمیازہ بھگتنا پڑا امریکی سسٹم بھارت کی حمایت میں ہے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو مزاحمت کا سامنا ہے صدر ٹرمپ نے پاکستان کے لیے ٹیرف ختم کرکے پاکستان کے ساتھ تجارت روابط مضبوط کیے،مودی اور آر ایس ایس کی پاکستان مخالف آئیڈیا لوجیکل خارجہ پالیسی ہے پاکستان موجودہ حالات میں اسٹریٹیجک اسپیس فائدہ اٹھائے گا۔

    ٹرمپ کا بھارت پر ٹیرف،کانگریس لیڈر جے رام میش کی مودی پر تنقید