Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • ایشیاکپ:پاکستان کواگر واک اوور دیا تو پاکستان جیت جائےگا،بھارتی میڈیا

    ایشیاکپ:پاکستان کواگر واک اوور دیا تو پاکستان جیت جائےگا،بھارتی میڈیا

    بھارتی،میڈیا پر مودی سرکار سے ایشیاکپ کے بائیکاٹ کا مطالبہ بڑھ رہا ہے-

    ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کے اجلاس کے انعقاد اور ایونٹ کے اعلان کے بعد سے بھارتی بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہےبھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ مودی سرکار ایشیاکپ میں پاکستان کو واک اوور دینے کے حق میں نہیں ہے، پاکستان کو کسی صورت واک اوور نہیں دیا جائے گا، اگر واک اوور دیا تو پاکستان جیت جائےگا-

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ بھارت کا ٹورنامنٹ ہے اس میں پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے، بھارت نہیں کھیلے گا تو ٹورنامنٹ بھی نہیں ہوسکتا، بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کا کھیلنا کسی صورت قبول نہیں،اس کے علاوہ بھارتی ایوانوں میں بھی ایشیاکپ کے بائیکاٹ کی ڈیمانڈ ہورہی ہے،بھارتی ایوانوں میں اپوزیشن نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت سمیت سب کچھ بند ہے تو کرکٹ کیوں ہو رہی ہے۔

    واضح رہے کہ ایشیاکپ بھارت کی میزبانی میں یو اے ای میں 9 ستمبر سے کھیلاجائے گا، ایشیاکپ میں پاک بھارت کم از کم دو جب کہ زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ آمنے سامنے آ سکتے ہیں۔

  • راولپنڈی :خاتون کی لاش منتقلی   کے دوران استعمال ہونے والا رکشہ برآمد

    راولپنڈی :خاتون کی لاش منتقلی کے دوران استعمال ہونے والا رکشہ برآمد

    راولپنڈی : پولیس نے جرگے کے حکم پر قتل کی جانے والی شادی شدہ خاتون کی لاش منتقلی کے دوران استعمال ہونے والا رکشہ برآمد کرلیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق لاش منتقلی کے دوران استعمال ہونے والا رکشہ گرفتار ملزم خیال محمد کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا ہے، ملزم نے لاش رکشے میں ڈال کر قبرستان منتقلی کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ جرگہ سربراہ کی ہدایت پر لاش منتقلی کے لیے رکشہ منگوایا گیا تھا جسے خاتون کی لاش منتقلی کے بعد خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے برآمد ہونے والے رکشے کو تھانہ پیرودھائی منتقل کردیا جب کہ ڈرائیور خیال محمد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔

    گزشتہ روز جرگے کے فیصلے پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں گرفتار 6 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تھاپولیس نے عدالت سے ملزمان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرنا ہے لہٰذا ان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا تھا،ملزمان کو سول جج قمر عباس تارڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے ملزمان کو یکم اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    شاہد حامد قتل کیس :عدالت نے 28 سال بعد فیصلہ سنادیا

    جبکہ،خاتون کی قبر کشائی مکمل کرلی گئی ہے، جس کے بعد فارنزک ٹیم کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کیا گیا، جس میں لڑکی کے سر، گردن اور چہرے پر شدید تشدد کے واضح نشانات پائے گئےپوسٹ مارٹم کرنے والی میڈیکل ٹیم نے خاتون کو گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کی تصدیق کی ہے لاش سے سیمپل بھی حاصل کرلیے گئے ہیں تاکہ مزید فرانزک تجزیہ کیا جا سکےقبر کشائی کی کارروائی مقتولہ کے سابق شوہر ضیاء الرحمان اور جرگے کے سربراہ عصمت اللہ خان کی نشاندہی پر کی گئی-

    نارووال:اتوار کو لاپتا ہونے والے کم عمر بہن بھائی،کالوہے کی سلاخوں اور پتھروں سےقتل

    واضح،رہےکہ،راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی جانے والی خاتون اور عثمان کا نکاح 12 جولائی کو مظفر آباد میں ہوا، مقتولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہو کر مرضی سے نکاح کا بیان بھی دیا تھا جب کہ مقتولہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ پہلا شوہر اسے زبانی طلاق دے چکا ہےعثمان کے والد نے بتایا کہ نکاح کے 4 دن بعد مسلح افراد نے دھمکیاں دیں پھر کہاکہ نکاح ہوگیا ہے تو لڑکی واپس کر دو ، اسے باضابطہ رخصت کريں گے، وہ لوگ لڑکی کو لے گئے ، پھر پتا چلا کہ اسے قتل کر دیا گیا ہے۔

    مرکزی مسلم لیگ کا "متحد قوم،فاتح پاکستان”کے عنوان سے ہفتہ آزادی منانے کا اعلان

  • شاہد حامد قتل کیس :عدالت نے 28 سال بعد فیصلہ سنادیا

    شاہد حامد قتل کیس :عدالت نے 28 سال بعد فیصلہ سنادیا

    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 28 سال بعد سابق منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔

    عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کردیاپراسیکیوشن کے مطابق مقدمے میں ملوث صولت مرزا کو عدالت نے 1999ء میں سزائے موت سنائی تھی جبکہ 2016 میں پولیس نے منہاج قاضی اور محبوب غفران کو گرفتار کیا تھا، صولت مرزا، منہاج قاضی اور دیگر کے خلاف ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا،ملزمان پر شاہد حامد کو 1997 میں قتل کرنے کا الزام تھا۔

    نارووال:اتوار کو لاپتا ہونے والے کم عمر بہن بھائی،کالوہے کی سلاخوں اور پتھروں سےقتل

    واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد حامد قتل کیس میں صولت مرزا کو بلوچستان کی مچھ جیل میں پھانسی دی جاچکی ہے، صولت مرزا پر شاہد حامد، ان کے ڈرائیور اور ایک محافظ کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 1997ء میں قتل کرنے کا جرم ثابت ہوا تھاصولت مرزا شاہد حامد کے قتل کے بعد 1998 میں تھائی لینڈ فرار ہوگیا تھا، تاہم اپنی والدہ کی برسی میں شرکت کے لیے آنے کے 2 ہفتے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    امریکی صدر ٹرمپ کا گرپتونت سنگھ کو خط، بھارتی حکومت کو سفارتی سطح پر ایک اور جھٹکا

  • نارووال:اتوار کو لاپتا ہونے والے کم عمر بہن بھائی،کالوہے کی سلاخوں اور پتھروں سےقتل

    نارووال:اتوار کو لاپتا ہونے والے کم عمر بہن بھائی،کالوہے کی سلاخوں اور پتھروں سےقتل

    نارووال کے نواحی گاؤں بھیکو چھور سے اتوار کو لاپتا ہونے والے کم عمر بہن بھائی کی لاشیں مل گئیں،6 سالہ اُمِ کلثوم اور 3 سالہ محمد وارث کو نامعلوم حملہ آوروں نے مبینہ طور پر لوہے کی سلاخوں اور پتھروں سے مار کر قتل کر دیا-

    مقتولین کے والد محمد کاشف نے پولیس کو بتایا کہ بچے شام ساڑھے 6 بجے کے قریب قریبی دکان سے ٹافیاں اور بسکٹ خریدنے کے لیے گھر سے نکلے تھے لیکن واپس نہیں آئےپولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 365 کے تحت ابتدائی معلوماتی رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر لی تھی، پیر کی صبح اطلاع ملی کہ 2 لاشیں گاؤں کے قبرستان میں پڑی ہیں۔

    پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کی تصدیق کی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فیصل شہزاد بھی موقع پر پہنچے اور انہوں نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) تفتیش، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (پی ایف ایس اے)، اور ہومیسائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ کو طلب کر کے مکمل تحقیقات کا آغاز کیاابتدائی رپورٹس اور طبی معائنے کے مطابق بچوں کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، لیکن اُن کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں کی گئی۔

    اسلحہ و شراب برآمدگی کیس ، علی امین گنڈاپور کےوارنٹ گرفتاری منسوخ

    ڈی پی او کے مطابق کئی مشتبہ افراد جن میں مقامی افراد اور خاندان کے افراد بھی شامل ہیں کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پاکستان کا ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے اور اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ

  • اسلحہ و شراب برآمدگی کیس ، علی امین گنڈاپور کےوارنٹ گرفتاری منسوخ

    اسلحہ و شراب برآمدگی کیس ، علی امین گنڈاپور کےوارنٹ گرفتاری منسوخ

    عدالت نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں اسلحہ برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران علی امین نے سرنڈر کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ منسوخ کر دیئے،وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ آج ہم اپنا 342 کا بیان ریکارڈ نہیں کروائیں گے، میں آج دلائل نہیں دے سکتا مجھے کم از کم 5 گھنٹے چاہئیں۔

    پاکستان کا ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے اور اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ

    جج مبشر حسن چشتی نے کہا کہ آج 3 بجے آپ کو 342 کا سوالنامہ مل جائے گا، ہم نے تو آپشن دیا تھا آپ آن لائن اپنا بیان ریکارڈ کروا دیتے جس پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سینٹ الیکشن کی وجہ سے 21 جولائی کو نہیں آیا تھا ، آن لائن آ گیا تھا عدالت کا نیٹ ایشو تھا۔

    بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈا پور کو جانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت میں 3 بجے تک وقفہ کر دیا۔

    عامر خان کی رہائش گاہ پر پولیس افسران کیوں آئے؟ اداکار کی ٹیم کاوضاحتی بیان جاری

  • عامر خان کی رہائش گاہ پر پولیس افسران کیوں آئے؟ اداکار کی ٹیم کاوضاحتی بیان جاری

    عامر خان کی رہائش گاہ پر پولیس افسران کیوں آئے؟ اداکار کی ٹیم کاوضاحتی بیان جاری

    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے گھر بڑی تعداد میں پولیس افسران کی آمد پر اداکار کی ٹیم نےوضاحتی بیان جاری،کیاہے-

    گزشتہ روز خبریں سامنے آئی تھیں کہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں پولیس کے 25 افسران نے گھر جاکر عامر خان سے ملاقات کی ہے جب کہ اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں پولیس افسران کو عامر خان کی رہائش گاہ میں جاتے دیکھا گیا،جس کے بعد سے مداح تشویش میں مبتلا تھے۔

    تاہم اب اس حوالے سے سامنے آنے والی چہ مگوئیوں اور افواہوں کو رد کرتے ہوئے اداکار کی ٹیم نے واضح کیا ہے کہ ’عامر خان کے گھر پہنچنے والے پولیس افسران موجودہ بیچ کے آئی پی ایس ٹرینی افسران ہیں جنہوں نے اداکار سے ملاقات کی درخواست کی تھی جس کے بعد عامر خان نے انہیں اپنے گھر پر خوش آمدید کہا ‘ ۔

    راولپنڈی: مقتولہ خاتون کے دوسرے شوہر کے والد اور ماموں گرفتار

    عامر خان کی ٹیم کے مطابق ’ یہ پہلا موقع نہیں کہ اداکار نے سول سروس کے نئے آنیوالے افسروں سے ملاقات کی ہو، وہ اپنے بالی وڈ کیرئیر میں متعدد سول افسران سے ملاقات کرچکے ہیں‘۔

    پاکستان کا اسرائیل کوتسلیم کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں،اسحاق ڈار

  • راولپنڈی: مقتولہ خاتون کے دوسرے شوہر کے والد اور ماموں گرفتار

    راولپنڈی: مقتولہ خاتون کے دوسرے شوہر کے والد اور ماموں گرفتار

    راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں جرگے کے فیصلے پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان کے والد اور ماموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

    گزشتہ روز جرگے کے فیصلے پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں گرفتار 6 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تھاپولیس نے عدالت سے ملزمان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرنا ہے لہٰذا ان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا تھا،ملزمان کو سول جج قمر عباس تارڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے ملزمان کو یکم اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    جبکہ،خاتون کی قبر کشائی مکمل کرلی گئی ہے، جس کے بعد فارنزک ٹیم کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کیا گیا، جس میں لڑکی کے سر، گردن اور چہرے پر شدید تشدد کے واضح نشانات پائے گئےپوسٹ مارٹم کرنے والی میڈیکل ٹیم نے خاتون کو گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کی تصدیق کی ہے لاش سے سیمپل بھی حاصل کرلیے گئے ہیں تاکہ مزید فرانزک تجزیہ کیا جا سکےقبر کشائی کی کارروائی مقتولہ کے سابق شوہر ضیاء الرحمان اور جرگے کے سربراہ عصمت اللہ خان کی نشاندہی پر کی گئی-

    ڈیلٹا ایئرلائنز کا کوپائلٹ بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات میں گرفتار

    ذرائع کے مطابق مقتولہ نے 12 جولائی کو مظفرآباد میں عثمان نامی شخص سے نکاح کیا تھا اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہو کر اپنے نکاح کی رضا مندی بھی ظاہر کی تھی۔ خاتون نے یہ بھی بتایا تھا کہ اس کا پہلا شوہر اسے زبانی طلاق دے چکا ہے۔

    عثمان کے والد محمد الیاس کے مطابق نکاح کے چار دن بعد مسلح افراد نے دھمکیاں دیں اور یہ کہہ کر لڑکی کو واپس لے گئے کہ ہم اسے باضابطہ رخصت کریں گے، چند روز بعد اطلاع ملی کہ لڑکی کو قتل کر کے دفنا دیا گیا ہے۔

    پاکستان کا اسرائیل کوتسلیم کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں،اسحاق ڈار

    پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کے قتل کا فیصلہ جرگے کے سربراہ عصمت اللہ خان نے کیا تھا۔ خاتون کی نمازِ جنازہ بھی اسی نے اپنے گھر میں پڑھائی تھی۔ 11 سے 16 جولائی کے دوران ہونے والے جرگے میں عصمت اللہ پیش پیش رہا ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں عصمت اللہ کو بازار میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے وہ اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔

    واضح، رہے کہ 17 اور 18 جولائی کی درمیانی شب شادی شدہ خاتون کو قتل کر کے راتوں رات دفن کر دیا گیا تھا پولیس نے اب تک 8 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان نے بھی خود کو پولیس کے حوالے کر دیا،تحقیقات جاری ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    روس کا یوکرین کی جیل پر فضائی حملہ، 16 افراد ہلاک، 35 زخمی

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز :آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کردیا

    ٹی ٹوئنٹی سیریز :آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کردیا

    آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا، 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-5 سے اپنے نام کر لی۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں پہلی بار 5-0 سے کلین سوئپ کرتے ہوئے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی نوجوان کھلاڑیوں کی دھواں دار کارکردگی نے آسٹریلیا کو سیریز کے آخری میچ میں 3 وکٹوں سے فتح دلوائی، جو 3 اوورز قبل ہی مکمل ہو گئی۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 170 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ، میچ میں شمرون ہٹمائر نے 52 اور شرفین ردرفورڈ نے 35 رنز بنائے آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کا ہدف 17 اوورز میں 7 وکٹ پر پورا کردیا، اگرچہ آغاز میں آسٹریلیا کی بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی اور گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، تاہم ٹم ڈیوڈ، مچ اووَن اور کیمرون گرین کی برق رفتار بیٹنگ نے میچ کا رخ پلٹ دیا۔

    پاکستان کا اسرائیل کوتسلیم کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں،اسحاق ڈار

    آسٹریلیا کی اننگز میں مین آف دی سیریز کیمرون گرین 32 اور میچل اوون 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،اس کے علاوہ ایران ہارڈی 28 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے جب کہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں، کپتان مچ مارش نے کہا کہ ہم نے سیریز سے پہلے کبھی 0-5 کا خواب نہیں دیکھا تھا، مگر ٹیم نے غیرمعمولی کھیل پیش کیا۔

    اس موقع پر لیگ اسپنر ایڈم زیمپا نے اپنا 100واں ٹی20 میچ کھیل کر ایک نیا سنگ میل عبور کیا، اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے آسٹریلوی باؤلر بن گئے، وہ ٹی20 میں آسٹریلیا کے سب سے کامیاب باؤلر بھی ہیں جن کے 124 شکار ہیں۔

    روس کا یوکرین کی جیل پر فضائی حملہ، 16 افراد ہلاک، 35 زخمی

    زیمپا نے اس کلین سوئپ کو ٹیم کی نئی تعمیر کا مظہر قرار دیا، اور کہا کہ آسٹریلوی ٹی20 اسکواڈ اب اگلے ورلڈ کپ (2026، بھارت) کی بھرپور تیاری کر رہا ہے،انہوں نے مچ اوون، میٹ کوہنین اور ایرون ہارڈی جیسے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو ٹیم کا مستقبل قرار دیایہ ایک فخر کا لمحہ ہے، 100 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنا ایک بڑی کامیابی ہے، میں ہمیشہ آسٹریلیا کے لیے کھیلنے کو اولین ترجیح دیتا رہا ہوں۔

  • پاکستان کا اسرائیل کوتسلیم کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں،اسحاق ڈار

    پاکستان کا اسرائیل کوتسلیم کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کوتسلیم کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں-

    نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات اور ٹیلی فون پر بات چیت بہت مفید رہی،ہم نے باور کرایا کہ مذاکرات کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ہے، ساتھ ہی تجارت اور ٹیرف سے متعلق بھی بات کی گئی اگلے دو تین دنوں میں ٹیرف پر معاہدے طے پائے گا۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اور فلسطینی سر زمین پر اسرائیلی قبضہ فوری ختم ہونا چاہیے، پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، ہر موقع پر فلسطین کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا، بھارت کے ساتھ ڈائیلاگ ہوا تو جامع ہوگا، بھارت جب بھی کمپوزٹ ڈائیلاگ کرنا چاہے، پاکستان تیار ہے، بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طورپرختم نہیں کرسکتا۔

    روس کا یوکرین کی جیل پر فضائی حملہ، 16 افراد ہلاک، 35 زخمی

    دریں اثنا، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحییٰ سے ملاقات کی ہے، دونوں کے درمیان ملاقات بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کی سائیڈ لائنز ملاقاتوں کے دوران ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی سمیت تجارت سیکورٹی اور دفاع کے شعبہ جات میں تعاون کا اعادہ کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کیساتھ مزید معاونت پر اتفاق کیا، اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے اعلی سطحی وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔

    فلسطینی ریاست کے قیام اور غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے، سعودی عرب

  • روس کا یوکرین کی جیل پر فضائی حملہ، 16 افراد ہلاک، 35 زخمی

    روس کا یوکرین کی جیل پر فضائی حملہ، 16 افراد ہلاک، 35 زخمی

    کیف: روس نے رات گئے یوکرین پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے-

    یوکرینی میڈیا کے مطابق روس نے اپوریژیا یوکرین میں جیل پر 8 فضائی حملے کیے جس دوران جیل کی عمارت پر FAB بم گرائے گئے، روسی حملے میں 16 افراد ہلاک اور 35 زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں ایک تین سالہ بچہ بھی شامل ہے، گزشتہ رات ہی یوکرین کے ڈنیپروپیٹروفسک ریجن میں روسی حملوں میں 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

    حکام کے مطابق حملہ پیر کی آدھی رات کے بعد ہوا، زخمیوں میں سے چار کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہےکیف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور ٹکچینکو نے ٹیلیگرام پر بتایا کہ تمام زخمی دارنیسکی ضلع کی ایک کثیر المنزلہ عمارت کے رہائشی ہیں کیف کے میئر ویتالی کلیچکو کے مطابق دھماکے کی لہر نے عمارت کی چھٹی سے گیارہویں منزل تک کی کھڑکیاں توڑ دیں،رات بھر کیف سمیت یوکرین کے بیشتر علاقے فضائی حملے کے الرٹ پر رہے کیونکہ یوکرینی فضائیہ نے روسی میزائل اور ڈرون حملوں کا انتباہ دیا تھا-

    جیل انتظامیہ حکم نہیں مان رہی ،علیمہ خان

    بنوں:تخریب کاروں کی جانی خیل پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش

    موٹر سائیکل والوں کیلئےحکومتِ پنجاب کا بڑا اعلان