Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • نیپال میں فیس بک، یوٹیوب اور ایکس بند کرنے کا اعلان

    نیپال میں فیس بک، یوٹیوب اور ایکس بند کرنے کا اعلان

    نیپال کی حکومت نے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ایکس تک رسائی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں نے لازمی رجسٹریشن کے تقاضے پورے نہیں کیے،وزارتِ مواصلات کے ترجمان گجیندرا کمار ٹھاکر کے مطابق جن پلیٹ فارمز نے رجسٹریشن نہیں کرائی، ان کی سروسز فوری طور پر بند کر دی جائیں گی،حکومت نے ان کمپنیوں کو مقامی نمائندہ اور شکایات کے ازالے کے لیے رابطہ کار مقرر کرنے کی ہدایت دی تھی۔

    وزیرِ مواصلات پرتھوی سبا گرونگ نے کہا کہ کمپنیوں کو بار بار موقع دیا گیا مگر انہوں نے تعاون نہیں کیا، جس کے بعد یہ قدم اٹھانا پڑاابھی صرف چند پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک اور وائبر نے رجسٹریشن مکمل کی ہے جبکہ باقی کمپنیوں نے حکم نظر انداز کیا،جبکہ،ڈیجیٹل رائٹس نیپال کے صدر بھولا ناتھ دھنگانا نے حکومت کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اچانک بندش عوام کے بنیادی حقوق کو متاثر کرتی ہے۔

    سپریم کورٹ میں انتظامی سائیڈ پر فل کورٹ اجلاس 8 ستمبر کو طلب

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نیپال نے آن لائن فراڈ کے باعث ٹیلی گرام اور دیگر ایپس پر پابندیاں لگائی تھیں،دنیا کے کئی ممالک سوشل میڈیا پر سخت قوانین لا رہے ہیں تاکہ غلط معلومات، سائبر کرائم اور سیکیورٹی خدشات پر قابو پایا جا سکے۔

    پنجاب میں بارشوں اور سیلاب کا خدشہ، ڈیرہ غازیخان میں رودکوہیوں پر فلیش فلڈنگ الرٹ

  • خواجہ آصف نے  نئے صوبے بنانے کی حمایت کر دی

    خواجہ آصف نے نئے صوبے بنانے کی حمایت کر دی

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے نئے صوبے بنانے کی حمایت کر دی-

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نئے صوبے بنانے کی بحث چل رہی ہے ، صوبے بنانے پر قومی بحث اچھی بات ہے ، قومی بحث کے بعد صوبوں سے متعلق فیصلہ ہونا چاہیے، ساری دُنیا صوبے بناتی ہےمُلک میں نئےصوبے بن جائیں توکوئی مضائقہ نہیں، بڑے ڈیم بنانے میں کم سے کم سات سال لگیں گے، سیلاب کا خدشہ ہر سال ہو گا-

    وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ بڑے ڈیم بنانے پر تنازع چل رہا ہے، ہمیں چھوٹے ڈیم بنانے چاہیے جو جلدی ہوں گے اور زیادہ علاقہ کور کریں گے، آبی ذخائر تمام دنیا میں بنائے جاتے ہیں، بارانی علاقوں میں جہاں بارشیں آتی ہیں وہاں ڈیم بنانے چاہیں سیالکوٹ میں بنانےچاہیے، اگرماہرین ضروری سمجھتے ہیں تو بڑے ڈیم بنانے چاہیے،

    فیلڈ مارشل نے 78 سال میں معرکہ حق کی صورت میں فخر کرنے کا موقع دیا ،رانا ثنا اللہ

    دوسری،جانب،بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئیں،ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے پنجاب لمحہ بہ لمحہ تمام تر صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

    پونگ ڈیم (بیاس) پر پانی کی سطح 1394.51 فٹ ہے اور سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ پونگ ڈیم میں پانی کی آمد 132,595 کیوسک اور اخراج 100,000 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے،دریائے ستلج پر واقع بھاکرا ڈیم میں پانی کی سطح 1679 فٹ ہے، جو زیادہ سے زیادہ سطح کے قریب ہے، بھاکرا ڈیم میں پانی کی آمد 95,400 کیوسک اور اخراج 73,459 کیوسک ہے،ہریکے ہیڈ ورکس (ستلج و بیاس سنگم) پر پانی کی آمد 347,500 کیوسک ہے اور مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہریکے ہیڈ ورکس سے پانی کا اخراج 330,677 کیوسک ہے اور بہاؤ میں اضافہ جاری ہے۔

    یمنی فوج کے میزائل حملے ، اسرائیل کا بن گوریون ایئرپورٹ بند

  • سموسے نہ کھلانے پر بیوی نے شوہر کی پٹائی کر دی

    سموسے نہ کھلانے پر بیوی نے شوہر کی پٹائی کر دی

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں سموسے نہ کھلانے پر بیوی نے شوہر کی پٹائی لگا دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست اترپریش کے گاؤں میں بیوی سنگیتا نے اپنے شوہر سے سموسمہ کھلانے کی فرمائش کی۔ لیکن شوہر نے بیوی کو سموسہ نہ لا کر دیا،سموسہ نہ لاکر دینے پر بیوی اور اس کے گھر والوں نے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    بیوی سنگیتا سموسہ نہ لاکر دینے پر اپنے شوہر شیوم سے ناراض ہو گئی اور اس نے اگلے روز اپنے گھر والوں کو شکایت کی جس پر سنگیتا کے والدین اور ماموں شیوم کو گاؤں کی پنچایت میں لے گئےسنگیتا کے گھر والوں نے پنچایت میں ہی شیوم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر شیوم کی والدہ نے بہو سمیت اس کے گھر والوں کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرا دی۔

    فیلڈ مارشل نے 78 سال میں معرکہ حق کی صورت میں فخر کرنے کا موقع دیا ،رانا ثنا اللہ

    مقامی پولیس کے مطابق شیوم کی والدہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور زخمی شوہر شیوم کو اسپتال لے جا کر طبی امداد فراہم کی گئی۔

    دوسری،جانب،بھارت میں ایک اوردلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے گرل فرینڈ سے بات نہ ہونے پر پورے گاؤں کی بجلی معطل کردی نوجوان اپنی گرل فرینڈ سے فون پر بات کرنا چاہتا تھا، تاہم جب بار بار رابطہ کرنے کے باوجود لڑکی کا فون مصروف رہا تو وہ شدید برہم ہوگیا غصے میں آکر نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور تاریں کاٹ کر پورے گاؤں کو اندھیرے میں دھکیل دیا۔

    پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جونگ کی کرسی کی صفائی کرکے ڈی این اے کے ثبوت مٹا دیئے گئے

    واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح نوجوان نے کھمبے پر چڑھ کر بجلی بند کی صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں جبکہ بعض افراد نے نوجوان کے اس عمل کو انتہائی غیر ذمے دارانہ قرار دیا واقعے میں نوجوان یا لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی-

  • فیلڈ مارشل نے 78 سال میں معرکہ حق کی صورت میں فخر کرنے کا موقع دیا ،رانا ثنا اللہ

    فیلڈ مارشل نے 78 سال میں معرکہ حق کی صورت میں فخر کرنے کا موقع دیا ،رانا ثنا اللہ

    وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہموسمیاتی تبدیلی پوری دنیا میں آرہی ہے، ستلج اور راوی خشک ہوچکے تھے وہاں پانی بہت آیا ہے، حکومت نے اس مرتبہ ٹیم ورک کیا ہے اس لیے جانی نقصان کم سے کم ہوا ہے-

    پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا میں آرہی ہے، ستلج اور راوی خشک ہوچکے تھے وہاں پانی بہت آیا ہے، حکومت نے اس مرتبہ ٹیم ورک کیا ہے اس لیے جانی نقصان کم سے کم ہوا ہے، حکومت کے تمام اداروں نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا ہے، لاکھوں افراد کو نکالا ہے اگر حکومت الرٹ نہ ہوتی تو نقصان بہت زیادہ ہوتاسول وار کی کوشش ہورہی ہے، 9مئی کو یہ کوشش ہوئی 24 اور 26 تاریخ کو بھی کوشش کی گئی، سول وار کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی اس سے پاکستان کی سالمیت کو نقصان ہوسکتا ہے، کوئی بھی دھڑا ہو اس کو سختی سے روکنا چاہیے۔

    رانا ثنااللہ سے سوال کیا گیا کہ خواجہ آصف کس وجہ سے حکومت پر تنقید کررہے ہیں؟ جواب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ خواجہ آصف ہمارے سینیئر دوست ہیں، حنیف عباسی کو جو غلط فہمی ہوئی ہے وہ بیٹھ کے دور کرلی جائے گی، حنیف عباسی نے جو اسمبلی میں بات کی وہ انہیں خواجہ آصف کے ساتھ بیٹھ کے کرنی چاہیے تھی، ہم حنیف عباسی کی خواجہ آصف سے صلح کروا دیں گے،حنیف عباسی کو اسمبلی میں خواجہ آصف سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے تھی-

    سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جائے،شرجیل میمن

    انہوں ںے کہا کہ کسی زمانے میں آرمی چیف کی مدت چار سال ہوتی تھی پھر تین سال ہوگئی اب آرمی چیف کی مدت پانچ سال ہوگئی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدت ملازمت 2027ء میں پوری ہوگی اس کے بعد ایکسٹینشن کا سوال پیدا ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 78 سال میں اس قوم کو معرکہ حق کی صورت میں فخر کرنے کا موقع دیا ہے۔

    بلوچستان: سیاسی جماعتوں کا 8 ستمبر کو صوبے بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

  • یمنی فوج کے میزائل حملے ، اسرائیل کا بن گوریون ایئرپورٹ بند

    یمنی فوج کے میزائل حملے ، اسرائیل کا بن گوریون ایئرپورٹ بند

    یمن کی مسلح افواج نے اسرائیل کے معروف بن گوریون ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے –

    یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائی فلسطینی عوام اور مزاحمتی قوتوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر کی گئی، ان کے مطابق حملے میں ذوالفقار بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا جس نے مقبوضہ لُد میں واقع بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا،یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائی دفاع، جسے امریکہ کی پشت پناہی حاصل ہے، میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔

    انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے میزائل نے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، جس کے بعد لاکھوں صہیونی باشندے خوف و ہراس کے عالم میں پناہ گاہوں کی طرف بھاگے اور ایئرپورٹ کو اپنی سرگرمیاں معطل کرنی پڑیں،غزہ کے مظلوم عوام جن حالات کا سامنا کررہے ہیں، وہ تمام اقوام پر فرض کرتے ہیں کہ وہ مذہبی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے تمام پابندیوں کو توڑ دیں اور اسرائیل کے بے مثال جرائم کے خاتمے کے لیے عملی قدم اٹھائیں،انہوں نے واضح کیا کہ یمن غزہ کی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک اسرائیلی حملے بند نہیں ہوتے اور محاصرہ مکمل طور پر ختم نہیں کر دیا جاتا۔

    پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جونگ کی کرسی کی صفائی کرکے ڈی این اے کے ثبوت مٹا دیئے گئے

    مزید برآں یمنی افواج نے گزشتہ رات مقبوضہ فلسطین میں مزید اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا،یحییٰ سریع کے مطابق یمنی میزائل فورس نے ایک نیا ہائپرسانک بیلسٹک میزائل مقبوضہ القدس کے مغرب میں ایک حساس اسرائیلی فوجی مرکز پر داغا اور میزائل نے مکمل کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا ایک یمنی ڈرون نے مقبوضہ حیفا کے علاقے میں اسرائیل کے ایک اہم مقام کو بھی نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ یہ حملہ بھی بالکل اپنے ہدف پر لگا۔

    اسرائیل کی جانب سے ان دعووں پر تاحال کوئی تصدیق یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم اگر یہ حملے ثابت ہو جاتے ہیں تو مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں داخل ہوسکتی ہے۔

    بلوچستان: سیاسی جماعتوں کا 8 ستمبر کو صوبے بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

  • پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جونگ کی کرسی کی صفائی کرکے ڈی این اے کے ثبوت مٹا دیئے گئے

    پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جونگ کی کرسی کی صفائی کرکے ڈی این اے کے ثبوت مٹا دیئے گئے

    بیجنگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات کے بعد شمالی کوریا کے معاونین نے اپنے رہنما کی کرسی کی صفائی کرکے ان کے ڈی این اے کے نشانات مٹانے دیئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ولادیمیر پیوٹن اور کم جونگ ان کی ملاقات کے بعد کم جونگ ان کے عملے کو اپنے رہنما کی موجودگی کے تمام نشانات مٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،روسی صحافی الیگزینڈر یوناشیف نے اپنے یوٹیوب چینل یوناشیو لائیو پر بتایا کہ کم جونگ ان کے عملے نے اپنے رہنما کے ڈی این اے کے تمام نشانات کو بہت احتیاط سے مٹایا۔

    سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کِم جونگ اُن کے عملے نے اس کرسی کی پشت، بازو اور سائیڈ ٹیبل کو بھی اچھی طرح رگڑ کر صاف کیا ، عملہ ان کا استعمال شدہ گلاس ٹرے میں اٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا،الیگزینڈر یوناشیف نے بتایا کہ ملاقات کے بعد کم جونگ ان کے عملے کی اس عجیب و غریب انداز میں صفائی کرنے کے باوجود بھی دونوں رہنماؤں کی ملاقات مثبت رہی ، دونوں بہت مطمئن نظر آئے اور ایک ساتھ چائے سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

    بلوچستان: سیاسی جماعتوں کا 8 ستمبر کو صوبے بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

    سوشل میڈیا پر یہ غیر معمولی احتیاط کس خوف کے تحت برتی گئی، اس پر قیاس آرائیاں جاری ہیں، بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ کِم جونگ اُن روسی خفیہ اداروں یا چینی نگرانی سے محتاط ہیں،دلچسپ بات یہ ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی اپنے حیاتیاتی نقوش کی حفاظت کے لیے سخت اقدامات کرتے ہیں اور ان کے محافظ غیر ملکی دوروں میں ان کے فضلے کو بھی ساتھ لے کر واپس آتے ہیں۔

    بیجنگ مذاکرات کے دوران کِم جونگ اُن نے ماسکو کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا اور صدر پیوٹن نے انہیں ’محترم چیئرمین آف اسٹیٹ افیئرز‘ کہہ کر مخاطب کیاصدر پیوٹن نے یوکرین میں شمالی کوریائی فوجی دستوں کی تعیناتی پر شکریہ بھی ادا کیا، تاہم رپورٹس کے مطابق بھیجے گئے 13 ہزار فوجیوں میں سے لگ بھگ 2 ہزار ہلاک ہو چکے ہیں،یہ کِم جونگ اُن کا وبا کے بعد چین کا پہلا دورہ تھا جہاں انہوں نے پیوٹن اور شی جن پنگ سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی، ماسکو اور پیانگ یانگ کے درمیان 2024 کے دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک مغرب کے خلاف قریب تر تعلقات میں بندھے نظر آ رہے ہیں۔

    حسن جیل سے چھوٹ گیا تو مجھ سے اپنا بدلہ ضرور لے گا، سامعہ حجاب

  • بلوچستان: سیاسی جماعتوں کا 8 ستمبر کو صوبے بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

    بلوچستان: سیاسی جماعتوں کا 8 ستمبر کو صوبے بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو ستمبر کو سریاب روڈ پر ہوئے خودکش حملے کے خلاف سیاسی جماعتوں نے 8 ستمبر کو صوبے بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    سیاسی جماعتوں نے کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس،کرتے ہوئے 8 ستمبر کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا،پریس کانفرنس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل، نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کبیر محمد، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ ولایت حسین جعفری شامل تھے۔

    سربراہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ قرآن کہتا ہے کہ ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، مگر ہمیں سمجھ نہیں آ رہا کہ ہم نے کیا جرم کیا ہے؟ ہم نے جلسے میں ایسا کیا کہا تھا کہ ہمیں اس سانحے کا سامنا کرنا پڑا؟75 سال گزر گئے لیکن آج بھی عوام غلامی کا طوق اٹھائے ہوئے ہیں ہم آقا و غلام کا رشتہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے،بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہم سب کو برابر سمجھتے ہیں۔ ہم قومی پرستی پر یقین نہیں رکھتے، ہم سب بھائی ہیں۔‘

    خطے میں امن واستحکام، قطر کی پاکستان کے کردار کی تعریف

    اچکزئی نے مزید کہا کہ اگر ہم چاہیں تو ہم بھی تھانے جلا سکتے ہیں مگر ہم عوام کے جذبات سے کھیلنا نہیں چاہتے۔انہوں نے 8 ستمبر کو بلوچستان بھر میں پرامن احتجاج، پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا،محمود خان اچکزئی نے واضح کیا کہ وہ جلسے کرتے رہیں گے اور ڈنکے کی چوٹ پر جلسے کریں گے، کوئی ان کے بچوں کو مارے گا تو وہ اس سڑک سے گزر بھی نہیں سکے گا،بلوچستان سمیت ہر قوم کو اپنے وطن پر اپنے حقوق ملنے چاہئیں، بلوچ کو بلوچ وطن پر، سندھی کو سندھ پر اور پنجابی کو پنجاب پر حق ہونا چاہیے۔

    بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ 2 ستمبر کی شب دل چیر دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں ان کے 14 کارکن اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوئے، دھماکے سے 15 منٹ قبل ہمارے کارکن ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگا رہے تھے، یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے پہلے بھی کئی سانحات ہو چکے ہیں، ریاستی اداروں کو کیسے معلوم نہیں ہوتا کہ خودکش حملہ آور کہاں سے آتا ہے؟ اگر 2006 میں نواب اکبر بگٹی کے قتل سے سبق سیکھا جاتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، یہ نقصان صرف بی این پی کا نہیں بلکہ بلوچستان کا نقصان ہے۔ ہمارے شہداء نے نہ بینک لوٹا، نہ قتل کیا، نہ حکومت گرائی۔ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

    برطانیہ میں قومی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا مقدمہ خارج

    نیشنل پارٹی کے کبیر محمد نے کہا کہ موجودہ اسمبلیوں میں عوام کے حقیقی نمائندے موجود نہیں اور بلوچستان کے ساحل اور وسائل وفاق کے حوالے کیے جا رہے ہیں، 2 ستمبر کا سانحہ، جو سردار عطاء اللہ مینگل کی برسی کے موقع پر پیش آیا، پورے صوبے کے لیے دکھ کی گھڑی ہے،شہدا صرف بی این پی کے نہیں، بلکہ پورے بلوچستان کے ہیں اور حقیقی جمہوریت کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کاروباری افراد، زمینداروں، وکلاء اور سیاسی کارکنوں سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی درخواست کی۔

    اے این پی کے اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے وسائل ان کے لیے وبال بن گئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی سے بنائی جانے والی پالیسیاں بلوچ و پشتون اقوام کے روزگار کو تباہ کر رہی ہیں۔ پی ٹی آئی کے داور شاہ کاکڑ نے کہا کہ دو ستمبر نے ظلم کی نئی تاریخ رقم کی اور فارم 47 کی حکومت کی کوئی حیثیت نہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سمیت کابینہ کو مستعفی ہونا چاہیے، علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ ظالم کبھی باقی نہیں رہتا اور بندوق کے زور پر کچھ حاصل نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ ایک دن میں 100 جنازے اٹھانے والے اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    ’گھونگھٹ‘ میں کام کے دوران صائمہ پر عاشق ہوا، سید نور

    پریس کانفرنس کے اختتام پر شہدا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ رہنماؤں نے اعلان کیا کہ 8 ستمبر کے احتجاج کے بعد تمام جماعتیں مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گی۔

  • حسن  جیل سے چھوٹ گیا تو مجھ سے اپنا بدلہ ضرور لے گا، سامعہ حجاب

    حسن جیل سے چھوٹ گیا تو مجھ سے اپنا بدلہ ضرور لے گا، سامعہ حجاب

    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا کہنا ہے کہ اگر حسن زاہد نامی شخص بغیر سزا جیل سے لوٹ آیا تو وہ جلدیابدیراپنا بدلہ ضرور لے گا۔

    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے کہا کہ مجھے اب بھی جب حسن جیل میں ہے، اس سے خوف آتا ہے اور اگر اسے سزا نہیں ہوتی تو وہ چھوٹ کر آئے گا اور مجھ سے اپنا بدلہ ضرور لے گا، جیل سے چھوٹنے کے دو ماہ، یا دو سال ہی سہی لیکن وہ اپنا بدلہ لے گا، اس پر ایف آئی آر درج کروائی تو وہ اگلے دن کالے ڈالے میں نمبر پلیٹس اتار کے آیا، بندوق کے ساتھ اس نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی جس کے بعد میں نے اس پر دوسری ایف آئی آر بھی کروائی۔

    ٹک ٹاکر کے مطابق 3 ماہ قبل میں نے حسن سے دوری اختیار کرنا شروع کی تو بہت بار ایسا ہوتا تھا وہ زبردستی میری گاڑی میں آکر مجھے دھمکاتا تھا، میرا پیچھا کرتا تھا، مجھے ایک بار وہ اپنے فلیٹ لے گیا جہاں اس کا دوست کھڑا دیکھ رہا تھا، اس کے سامنے حسن نے مجھے مارا،وہ نکاح کے پیپر منگوالیتا تھا اور کہتا تھا سائن کرو، ایسی حرکتیں کرتا تھا جس کے بعد میں کہتی تھی ایسے شادی نہیں کریں گے، میں اپنی امی سے بات کرتی ہوں، سب کے سامنے شادی کریں گے۔

    ایک سال میں چینی کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ ،کوئی جواب دینے والا؟شاہد خاقان عباسی

    قبل،ازیں،سامعہ حجاب نے دعویٰ کیا کہ انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی جس کی سی سی ٹی وی ٹک ٹاکر نے خود انسٹاگرام پر شیئر کی، ٹک ٹاکر نے بتایا کہ یہ ملزم انہیں گزشتہ کئی روز سے ہراساں کررہا ہے اور شادی کی پیشکش کررہا ہے-

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص پہلے گھر کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے پھر ٹک ٹاکر کو زدو کوب کرتا ہے، وہ زبردستی خاتون کو گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کررہا ہے جب کہ ٹک ٹاکر کی جانب سے بھی مسلسل مزاحمت جاری ہے، پھر زبردستی سامعہ کو گاڑی میں بٹھا کر لے جاتا ہے،سامعہ کے مطابق اس لڑکے کا نام حسن زاہد ہے جس کا تعلق لاہور سے ہے،انہوں نے اسلام آباد پولیس سے مدد اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی۔

    برطانیہ میں قومی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا مقدمہ خارج

  • برطانیہ میں قومی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا مقدمہ خارج

    برطانیہ میں قومی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا مقدمہ خارج

    برطانوی پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف ریپ کے الزامات کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر خارج کر دیا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں حیدر علی کیخلاف کوئی قابل قبول ثبوت نہیں ملا ، حیدر علی کو جلد ہی ان کا پاسپورٹ واپس کر دیا جائے گا، جس کے بعد وہ آزادانہ طور پر برطانیہ آ اور جا سکتے ہیں۔

    واضح رہے مانچسٹر پولیس نے 4 اگست کو جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہونے کے بعد قومی کرکٹر کیخلاف تحقیقات شروع کی تھیں، جس کا واقعہ 23 جولائی کو مبینہ طور پر مانچسٹر میں پیش آیا تھا،پولیس نے حیدر علی کو ایک لڑکی کی طرف سے ریپ کے الزامات عائد کیے جانے کے دو ہفتوں کے بعد گرفتار کیا تھا تاہم واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا،یہ واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے حیدر علی کو معطل کر دیا تھا۔

    راحت فتح علی خان کے بنگالی زبان میں گانےکی دھوم

    وزیراعظم پاکستان کی چینی پریمئیر سے ملاقات

    ’گھونگھٹ‘ میں کام کے دوران صائمہ پر عاشق ہوا، سید نور

  • راحت فتح علی خان کے بنگالی زبان میں گانےکی دھوم

    راحت فتح علی خان کے بنگالی زبان میں گانےکی دھوم

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے بنگالی زبان میں گانےنے دونوں ملکوں میں دھوم مچادی ۔

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے پرجوش دورہ بنگلادیش اور 3 برس پہلے بنگلادیشی عوام کی جانب سے پاکستانی ٹیم کے والہانہ استقبال کے بعد اب موسیقی کے شعبے میں بھی دونوں ملک ایک دوسرے کے قریب آنے لگے ہیں،معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے بنگالی زبان میں ایسا گانا گایاکہ دونوں ملکوں کے عوام کے دل جیت لیے،اس گانے کا ٹائٹل ‘تم امر پریم پیاشا’ ہے جس بنگالی گلوکارہ رباعیت جہاں کے ساتھ گایا گیا ہے راحت فتح علی خان کی جانب سے اس گانے کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا گیا ہے جس پر گلوکار کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

    راحت فتح علی خان نے ڈھاکہ کے آرمی اسٹیڈیم میں ’ایکوز آف ریوولوشن‘ کنسرٹ میں پرفارم کرکے بنگلادیش میں پاکستانی موسیقی کا جادو جگا یا، ڈھاکہ میں منعقدہ کنسرٹ میں راحت فتح علی خان اور ان کی ٹیم نے بغیر معاوضے کے پرفارم کیا اور منتظمین سے ٹکٹوں کی فروخت سے بھی کوئی منافع لینے سے گریز کیا۔

    ’گھونگھٹ‘ میں کام کے دوران صائمہ پر عاشق ہوا، سید نور

    کنسرٹ میں راحت فتح علی خان کے علاوہ مشہور مقامی بینڈز آرٹ سیل، چرکٹ، آفٹرمتھ اور سلسیلا نے بھی پرفارم کیا جبکہ ریپ آرٹسٹ شیزان اور حنان نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا،ڈھاکہ میں کنسرٹ کا انعقاد کرنے والی تنظیم ’اسپرٹس آف جولائی‘ کا کہنا تھا کہ اس کنسرٹ کا مقصد رواں برس جولائی-اگست میں ہونے والے پرتشدد احتجاج میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کی مدد کرنا ہے،ایونٹ سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی متاثرہ خاندانوں کیلئے کام کرنے والی ایک فلاحی تنظیم ’شہدا میموریل فاؤنڈیشن‘ کو عطیہ کردی جائے گی۔

    ہر شادی شدہ جوڑا بچوں کی ذمہ داری اٹھانے کے قابل نہیں ، ثانیہ سعید