Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • 400 روپے تو مزدور کی دیہاڑی بھی نہیں ،قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکوہ

    400 روپے تو مزدور کی دیہاڑی بھی نہیں ،قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکوہ

    پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے مزدور کی دیہاڑی سے بھی کم ڈیلی الائونس کو زخموں پر نمک چھڑکنے اور اپنی بے عزتی کے مترادف قرار دیا ہے۔

    قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 400 روپے تو مزدور کی دیہاڑی بھی نہیں اور ہمیں ڈیلی الاؤنس دینے کا کہا جا رہا ہے، یہ ہماری بے عزتی ہے ، اس سے بڑھ کر آپ کسی کی کیا بے قدری کریں گے، ڈیلی الاؤنس پہلے بھی وقت پر نہیں ملتا اور اب 400 روپے کی بات کی جا رہی ہے، روزگار ہے نہیں ، اگر حالات اسی طرح چلتے رہے تو ہاکی چھوڑنے پر مجبور ہوں گے،اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے ، ملک کی وجہ سے سب کچھ ہے لیکن 400 روپے الاونس کی بات سن کر بہت دکھ ہوا ، کھلاڑیوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ رہے ہیں اور ہمارے ڈیلی الاؤنس کی سب کو تکلیف ہے۔

    دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے نے 400 روپے ڈیلی الاؤنس دینے کا کہا، ہاکی فیڈریشن 100 ڈالر ڈیلی الاؤنس دیتی ہے، کھلاڑی 100 ڈالرز سے مطمئن نہیں تو 400 روپے پر کیسے کھیلیں گے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف آج چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف آج چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

    بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف آج چینی ہم منصب سے اہم ملاقات کریں گے-

    وزیراعظم کی آج اپنے دورۂ چین کے دوران ہم منصب لی چیانگ کے علاوہ دیگر اہم ملاقاتیں اور سرگرمیاں بھی شیڈول ہیں، جن میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،وزیراعظم شہباز شریف چین کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و انڈسٹری لی لیچنگ سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے کے امکانات زیر غور آئیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف آج بیجنگ میں پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کی بھی صدارت کریں گے۔ یہ کانفرنس گزشتہ سال جون 2024ء میں شینزین میں وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے پہلے ایڈیشن کے نتائج کا جائزہ لے گی اور آئندہ کے لیے مشترکہ سرمایہ کاری و کاروباری منصوبوں کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

    شہباز شریف کے اس دورے کو پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

    نائیجریا میں کشتی حادثے میں 60 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

    انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    سیلاب سے تباہیاں ، 4 ہزار بستیاں ڈوب گئیں ، 35 لاکھ افراد متاثر

  • نائیجریا میں کشتی حادثے میں 60 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

    نائیجریا میں کشتی حادثے میں 60 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

    نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

    برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کشتی ریاست نائیجر کے ضلع ملالے کی بستی تُنگان سُولے سے دوگّا کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ شمالی وسطی علاقے کے قریب دریا میں درخت کے تنے سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہو گئی،کشتی کو حادثہ اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے پیش آیا مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، 17 خواتین اور چار بچوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

    مقامی حکام کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سے 60 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہےجبکہ کچھ افراد کو زندہ بچا لیا گیا ، لاپتہ کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    واضح رہے کہ نائیجیریا میں خستہ حال کشتیوں اور گنجائش سے زائد افراد کے کشتی میں سوار ہونے کے باعث اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں،ان میں سے اکثر کشتیاں بغیر لائف جیکٹ کے چلتی ہیں، اس سے قبل جولائی میں بھی 22 نائیجیرین تاجر کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

    سیلاب سے تباہیاں ، 4 ہزار بستیاں ڈوب گئیں ، 35 لاکھ افراد متاثر

  • انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا-

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 860 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 53 ہزار 117 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1226 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 52 ہزار 257 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔

    دوسری جانب ڈالر کی قیمت معمولی کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 61 پیسے ہو گئی ہے۔

    سیلاب سے تباہیاں ، 4 ہزار بستیاں ڈوب گئیں ، 35 لاکھ افراد متاثر

    ستلج میں پانی کی سطح برقرار ،کئی سکول بھی زیر آب،پناہ گزین کیمپوں میں عارضی سکول قائم

    یوکرین جنگ: پیوٹن کی زیلنسکی کو ماسکو آنے اور مذاکرات کی مشروط دعوت

  • سیلاب سے تباہیاں ، 4 ہزار بستیاں ڈوب گئیں ، 35 لاکھ افراد متاثر

    سیلاب سے تباہیاں ، 4 ہزار بستیاں ڈوب گئیں ، 35 لاکھ افراد متاثر

    راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے مزید سیکڑوں دیہات زیر آب آنے کے باعث ہزاروں لوگوں نے نقل مکانی کر لی۔

    قصور میں ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں 3 لاکھ 19 ہزار کیوسک کا خطرناک ریلا گزر رہا ہے، جس نے نوری والا، بھیڈیاں عثمان والا سمیت 100 سے زائد دیہات کو لپیٹ میں لے لیا ہے،کبیروالا کے علاقے کنڈ سرگانہ، قتالپور اور بربیگی میں دریائے راوی کا پانی داخل ہو گیا، حفاظتی بند متعدد جگہوں سے ٹوٹنے کے باعث پانی تیزی سے گھروں اور کھیتوں میں داخل ہو رہا ہےاس کے علاوہ کوٹ مومن میں تخت ہزارہ کے قریب سیم نالے کا بند ٹوٹ گیا جس کے بعد پانی قریبی علاقوں میں داخل ہونے لگا ہے۔

    دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے اب تک 46 افراد جاں بحق ہو چکے جبکہ مجموعی طور 35 لاکھ افراد متاثر ہوئے،اب تک پنجاب میں سیلاب سے 3 ہزار 944 موضع جات متاثر ہو چکے، 14 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 10 لاکھ سے زائد جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا سدھنائی کے مقام پر راوی کا پانی چناب میں جانے کی بجائے واپس آ رہا ہے، جب تک چناب میں پانی کم نہیں ہو گا اس وقت تک راوی کاپانی چناب میں شامل نہیں ہو گا۔

    ستلج میں پانی کی سطح برقرار ،کئی سکول بھی زیر آب،پناہ گزین کیمپوں میں عارضی سکول قائم

    ادھر فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی کےمقام پر انتہائی اونچے درجے جبکہ دریائے راوی میں جسڑ کےمقام پر درمیانےدرجے اور شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہےبلوکی پر پانی کی آمداور اخراج ایک لاکھ 18 ہزار520 کیوسک اور سدھنائی کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ 42ہزا ر690 کیوسک ہے ، چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے، خانکی اور قادرآباد کے مقام پر بہت اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نومبر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، رانا ثنا اللہ

  • اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف مظاہرے، گھر کے باہر گاڑی اور ٹینک نذرِ آتش

    اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف مظاہرے، گھر کے باہر گاڑی اور ٹینک نذرِ آتش

    یروشلم میں وزیرِاعظم نیتن یاہو کی جارحانہ پالیسیوں اور یرغمالیوں کی رہائی پر ناکامی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مظاہرے وسعت اور شدت پکڑتے جا رہے ہیں عوام کی بڑی تعداد نے آج اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب شدید احتجاج کیا جس کے دوران وہاں ایک ٹینک کو بھی آگ لگادی گئی،ٹینک میں لگی آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس نے ساتھ کھڑی اسرائیلی فوجی اہلکار کی ایک کار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ٹینک اور گاڑی دونوں جل کر خاکستر ہوگئے۔

    متاثرہ گاڑی کے مالک اسرائیلی فوجی اہلکار نے بتایا کہ غزہ میں جنگ کے دوران مسلسل خدمات انجام دے چکا ہوں اور یرغمالیوں کے خاندانوں کے ساتھ ہوں لیکن یہ آگ عوام اور فوج کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑکا رہی ہے۔

    ڈیرہ غازی خان: وڈور نالے پر پل نہ ہونے سے چٹ سرکانی روڈ بند، دیہی آبادی مشکلات کا شکار

    مظاہرے کے باعث اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قرب و جوار میں رہنے والے رہائشیوں کو اپنے گھروں سے نکل کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا،مظاہرین نے کچرے کے ڈبوں اور ٹائروں کو بھی آگ لگا دی جس سے آگ قریبی گھروں اور گاڑیوں تک پھیل گئی تھی۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف یہ احتجاج "یومِ خلل” (Day of Disruption) کے موقع پر ہوا جس کا مقصد غزہ میں قید 48 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالنا تھاادھر اسرائیلی پولیس نے اس احتجاج کو "جرم اور دہشت گردی” قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدامات کسی بھی پرامن مظاہرے کا حصہ نہیں ہو سکتے۔

    وزیرِانصاف یاریو لیوِن اور انتہاپسند وزیرِقومی سلامتی ایتمار بن گویر نے مظاہرین کو "آتش زن دہشت گرد” قرار دیتے ہوئے طاقت کے استعمال کا حکم دیااسی دوران حکومت نے حسبِ روایت اپنے اندرونی اختلافات کا ذمہ دار اٹارنی جنرل گالی بہاراو-میارا اور اعلیٰ عدالت کو ٹھہرانا شروع کر دیا۔

    وزیراعظم کی بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفونک کال

    دوسری جانب حزبِ اختلاف کے رہنماؤں نے بھی گاڑیوں کو آگ لگانے کی مذمت کی لیکن ساتھ ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اصل جرم یہ ہے کہ حکومت نے غزہ میں قید یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوئی معاہدہ نہ ہونے دیااپوزیشن رہنماؤں یائیر لپیڈ اور بینی گینتز نے کہا کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے، لیکن تشدد سے جدوجہد کو نقصان پہنچتا ہے۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے دانستہ طور پر غزہ کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو سبوتاژ کیا تاکہ اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھایا جا سکےماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور حکومت مخالف تحریک اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ نیتن یاہو کی انتہاپسند پالیسیوں نے نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ اسرائیلی معاشرے کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

    عالمی بینک پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد قرض دے گا

  • طالبہ سے مبینہ زیادتی اور اسقاط حمل، وفاقی وزیر انسانی حقوق کا فوری انکوائری کا حکم

    طالبہ سے مبینہ زیادتی اور اسقاط حمل، وفاقی وزیر انسانی حقوق کا فوری انکوائری کا حکم

    وفاقی وزیر انسانی حقوق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 10ویں جماعت کی طالبہ سے پرائیویٹ اکیڈمی کے پرنسپل کی جانب سے مبینہ زیادتی اور اسقاط حمل کے واقعے پر فوری اور شفاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

    راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی کے نواحی علاقے خیابان سرسید کی رہائشی طالبہ نے پیر کو تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی تھی جس میں الزام لگایا گیا کہ اکیڈمی کے پرنسپل نے متعدد بار اس سے زیادتی کی اور اسے زبردستی اسقاط حمل پر مجبور کیا، پرنسپل نے شادی کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اس کے والدین سے بات کرے گا، تاہم اس کے بعد وہ قریب آنا شروع ہوگیا اور امتحانات میں اچھے نمبر دلانے کا جھانسہ دے کر تعلقات پر مجبور کیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق پرنسپل نے اپنے دفتر میں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور جب طالبہ حاملہ ہوئی تو اس نے شادی کرنے کے بجائے اسے اسقاط حمل کی دوا دی، طالبہ نے الزام لگایا کہ پرنسپل نے بار بار زیادتی کی اور جب وہ دوبارہ وہ حاملہ ہوئی تو اس نے پھر استاد سے شادی پر اصرار کیا تو اس نے انکار کرتے ہوئے تشدد شروع کردیا۔

    دھوکے باز آدمی نے محبت کا جھانسہ دے کر عمر رسیدہ خاتون سے لاکھوں روپے ہڑپ لیے

    وزیر انسانی حقوق نے ملزم کی فوری گرفتاری اور واقعے پر رپورٹ طلب کی ہے ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

    قانونی ماہرین کے مطابق پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 کے تحت ریپ کی سزا سزائے موت، یا کم از کم 10 سال اور زیادہ سے زیادہ 25 سال قید یا بقیہ عمر قید اور جرمانہ ہے رواں برس مئی میں راولپنڈی کی سیشن عدالت نے اینٹی ریپ ایکٹ 2021 کے تحت ایک مجرم کو ریپ کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی۔

    وزیراعظم کی بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفونک کال

    نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن رابعہ جویری آغا نے حال ہی میں کہا تھا کہ ریپ کا شکار ہونے والی صرف 41 فیصد خواتین رپورٹ درج کراتی ہیں اور ان میں سے بھی اکثر سماجی دباؤ کے باعث پیچھے ہٹ جاتی ہیں،وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق 2021 سے جون 2025 تک اسلام آباد میں جنسی تشدد کے 567 کیسز درج ہوئے جن میں سے 200 بچوں سے متعلق تھے۔ اسی عرصے میں راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے ایک ملازم کو گرفتار کیا جس پر الزام تھا کہ اس نے اپنی 11 سالہ بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اسی ماہ ضلع دھمیال کی ایک خاتون نے اپنے مکان مالک کے بیٹے پر جنسی حملے کا الزام لگایا تھا۔

    فیمنزم کا مطلب مردوں سے نفرت کرنا ہرگز نہیں ہے، ژالے سرحدی

  • دھوکے باز آدمی نے محبت کا جھانسہ دے کر عمر رسیدہ خاتون سے لاکھوں روپے ہڑپ لیے

    دھوکے باز آدمی نے محبت کا جھانسہ دے کر عمر رسیدہ خاتون سے لاکھوں روپے ہڑپ لیے

    جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو کی ایک عمر رسیدہ خاتون کو دھوکے باز آدمی نے محبت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہڑپ لیے۔

    رپورٹ کے مطابق دھوکے باز شخص نے جاپانی خاتون سے سوشل میڈیا پر رابطہ کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ ایک خلاباز ہے اُس شخص نے دو تین بار خاتون سے سوشل میڈیا پر بات کرنے کے بعد ایک دن اسے بتایا کہ میں خلائی جہاز میں ہوں لیکن ایک حملے کی زد میں آگیا ہوں اور مجھے آکسیجن کی ضرورت ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دھوکے باز آدمی نے آکسیجن خریدنے کے بہانے خاتون سے تقریباً 1 ملین ین یعنی 6 ہزار 700 ڈالرز ٹھگ لیے، جاپانی خاتون اکیلی رہتی ہے اس لیے جب اس کا جعلی خلاباز سے سوشل میڈیا پر رابطہ بڑھا تو وہ اس کی باتوں سے متاثر ہو کر محبت میں گرفتار ہوگئی،اس حوالے سے جاپانی پولیس حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر اگر کوئی بھی شخص پیسے مانگے تو پولیس کو رپورٹ کریں۔

    وزیراعظم کی بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفونک کال

    واضح رہے کہ بوڑھے لوگ اکثر اس طرح کے دھوکے کا آسانی سے شکار ہو جاتے ہیں اور ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ بوڑھے افراد کی آبادی رکھنے والے ممالک کی فہرست میں جاپان دوسرے نمبر پر ہے۔

    انڈیگو پرواز میں ہنگامہ، نشے میں دھت وکیل کے نعرے،مقدمہ درج

  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہو گیا –

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی، فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ، 6 ہزار روپے کے اضافے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ ، 76 ہزار 700 روپے کا ہو گیا،اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 144 روپے بڑھی جس کے بعد دس گرام سونا تین لاکھ ، 22 ہزار 959 روپے پر جا پہنچا۔

    دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں 60 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونا تین ہزار 540 ڈالر کا ہو گیا ہے، جبکہ فی تولہ چاندی بھی 12 روپے بڑھ کر 4315 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی، گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کوئی رد وبدل نہیں ہوا تھا۔

    وزیراعظم کی بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ٹیلیفونک کال

    انڈیگو پرواز میں ہنگامہ، نشے میں دھت وکیل کے نعرے،مقدمہ درج

    عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، سوشل میڈیا پر فیک خبریں، علیمہ خان

  • فیمنزم کا مطلب مردوں سے نفرت کرنا ہرگز نہیں ہے، ژالے سرحدی

    فیمنزم کا مطلب مردوں سے نفرت کرنا ہرگز نہیں ہے، ژالے سرحدی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی نےماریہ بی، ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر اور یوٹیوبر ڈکی بھائی سے متعلق جاری حالیہ تنازع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    ژالے سرحدی نے حال ہی میں ’ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فیمنزم، خواتین کی صلاحیتوں اور سوشل میڈیا پر موجود مختلف شخصیات پر کھل کر گفتگو کی،حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں چلتی بائیک پر کھڑے ہو کر اسٹنٹ کرتے دیکھا گیا، جبکہ کچھ عرصہ قبل یوٹیوبر ڈکی بھائی کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں آنکھیں بند کر کے پیروں سے گاڑی چلاتے دیکھا گیا تھا۔

    دورانِ انٹرویو میزبان نے صرف ویوز کی خاطر اس طرح کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے متعلق ژالے سرحدی سے سوال پوچھا، اداکارہ نے کہا کہ جب کوئی مشہور شخصیات سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹ کرتی ہیں تو لازمی اس کا اثر عوام پر ہوتا ہے، پھر چاہے مشہور شخصیات یہ کہیں کہ یہ میرا ذاتی فعل ہے، یہ ذاتی فعل نہیں رہتا، کہیں نہ کہیں عوام اس سے متاثر ہوتی ہے۔

    ہانیہ عامر کی آکسیجن ماسک کے ساتھ تصویر وائرل

    انہوں نے کہا کہ چلیں فنکاروں کے پاس اتنی گنجائش ہے کہ ہم اکثر شوٹ کر رہے ہوتے ہیں اور اس کی ویڈیو یا تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہے تو اس کے لیے کچھ نہیں کیا جاسکتا، ہانیہ کا معاملہ بھی یہی تھا وہ کسی پروجیکٹ کی شوٹ کر رہی تھیں اس لیے ان کا قصور نہیں ہے لیکن ڈکی بھائی نے ویوز کی خاطر ایسا کیا ڈکی بھائی نے ویوز کی خاطر بہت سارے غلط کام کئے ہیں اسی لیے آج گرفتار بھی ہیں، میرا نئے آنے والوں کو یہی مشورہ ہے کہ وہ اس طرح کے کام نہ کریں۔

    اداکارہ نے فیمنزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فیمنزم کا مطلب مردوں سے نفرت کرنا ہرگز نہیں ہے،فیمنزم محض خواتین کی صلاحیتوں اور محنت کی بنیاد پر انہیں مساوی حقوق دینا ہے، نہ کہ جنس کی بنیاد پر تنخواہ یا مقام کا تعین کرنا،خواتین کو گھر پر رہنا یا کیریئر اختیار کرنا دونوں ہی ان کے انتخاب کا حصہ ہیں اور یہ بھی فیمنزم کی سوچ سے منسلک ہے۔

    منتظمین کی ضد پرجلسے کی اجازت دی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان

    ژالے سرحدی نے مشی خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر اچھی اور درست ویڈیوز بناتی ہیں، تاہم ہر موضوع پر بات کرنا ضروری نہیں ہوتا،اداکارہ نے ماریہ بی کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ تر منفی ویڈیوز بناتی ہیں جو پاکستان کا عالمی سطح پر منفی تاثر پیش کرتی ہیں، اس لیے وہ ماریہ بی کو پسند نہیں کرتیں ماریہ بی جان بوجھ کر متنازع موضوعات پر بات کرتی ہیں جن سے انہیں لگتا ہے کہ وہ مقبول ہو جائیں گی۔

    واضح رہے کہ فیشن ڈیزائنر ماریہ بی اکثر ہم جنس پرستی اور ٹرانس جینڈر کے موضوعات پر بات کرتی رہتی ہیں، اور ان دنوں وہ لاہور میں منعقد ہونے والی مبینہ نامناسب پارٹی کے دعوے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے کارروائی کا سامنا کر رہی ہیں۔

    وینزویلا کی ’منشیات بردار‘ کشتی پر امریکی فوج کا حملہ، 11 افراد ہلاک