Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • بھارت سے 70 ہزار کیوسک سے زائد پانی آنے کا خدشہ،الرٹ جاری

    بھارت سے 70 ہزار کیوسک سے زائد پانی آنے کا خدشہ،الرٹ جاری

    بھارت سے آئندہ دنوں میں 70 ہزار کیوسک سے زائد پانی آنے کا خدشہ ہے-

    ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے خبردار کیا ہے کہ بھارت سے آئندہ دنوں میں 70 ہزار کیوسک سے زائد پانی آنے کا خدشہ ہے اور صورتِ حال مزید بگڑ سکتی ہے بھارت کے مادھوپور ہیڈورکس ٹوٹنے کے باعث مزید پانی پاکستان کی طرف آ رہا ہےلاہور فی الحال سیلاب کے خطرے سے محفوظ ہے تاہم قصور اور ملتان کے اضلاع کے لیے الرٹ جاری ہے۔

    عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ جھنگ شہر کو بچانے کے لیے بند توڑنا پڑا جبکہ ہیڈ اسلام کے لیے بھی اگلے 24 گھنٹوں میں خطرات موجود ہیں، اس وقت گنڈا سنگھ پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 3 ہزار کیوسک ہے جس کے باعث فوج اور ضلعی انتظامیہ نے 20 دیہات خالی کرائےہیڈ سلیمانکی پر ایک لاکھ سے زائد کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، جبکہ ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 75 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔

    یوکرین کے سابق وزیردفاع قاتلانہ حملے میں ہلاک

    دریائے راوی میں 2 لاکھ 20 ہزار کیوسک کا ریلا پہلے ہی گزر چکا ہے، اس وقت بھی 1 لاکھ 29 ہزار کیوسک پانی موجود ہے،بلوکی میں 2 لاکھ 11 ہزار کیوسک اور ننکانہ صاحب سے 20 ہزار کیوسک پانی شامل ہو چکا ہے۔ ہیڈ محمد والا پر 7 لاکھ کیوسک کا ریلا ملتان تک پہنچے گا جہاں شگاف ڈالنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

    اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ پر حملے کا دعویٰ

  • شاداب خان کے ہاں بیٹی  کی پیدائش

    شاداب خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بیٹی کے باپ بن گئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں شاداب خان نے اپنے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی،انہوں نے پوسٹ میں نومولود بیٹی کے ننھے پیروں کی تصویر شیئر کی ہے۔

    https://x.com/76Shadabkhan/status/1961848947691172298

    انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ الحمدللہ، اللہ نے ہمیں ایک خوبصورت بیٹی کی صورت میں پہلی اولاد سے نوازا ہے۔ اس نعمت پر اللہ کا شکر گزار ہوں، ہمیں اس نئے سفر کے آغاز میں اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاداب اور ان کی اہلیہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    شاداب خان قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے داماد ہیں،ثقلین مشتاق نے بھی ایکس پر اپنی نواسی کو گود میں لیے ہوئے تصویر لگاکر خوشی کا اظہار کیا۔ تاہم تصویر میں نومولود کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

    https://x.com/Saqlain_Mushtaq/status/1961871414014677459

    واضح رہے شاداب خان جنوری 2023 میں قومی ٹیم کے سابق کوچ اور مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

  • یوکرین کے سابق وزیردفاع قاتلانہ حملے میں ہلاک

    یوکرین کے سابق وزیردفاع قاتلانہ حملے میں ہلاک

    یوکرین کے سابق وزیردفاع قاتلانہ حملے میں ہلاک،ہوگئے-

    یوکرین کے سابق وزیرِ دفاعی کونسل اور اپوزیشن رہنما انڈری پرُوبی کو مغربی شہر لیویو میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، ایک شخص نے ہفتے کی دوپہر ان پر کئی گولیاں چلائیں اور فرار ہوگیا۔ پولیس اور دیگر ادارے ملزم کی تلاش میں مصروف ہیں۔

    https://x.com/ZelenskyyUa/status/1961727262799155484

    یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے لیے تمام ادارے سرگرم ہیں انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت بھی کی۔

    اسلام آباد میں ’معرکہ حق‘ یادگار کی تعمیر کا آغاز

    انڈری پرُوبی یوکرین کی پارلیمنٹ کے اسپیکر بھی رہ چکے تھے اور روسی اثر و رسوخ کے سخت مخالف سمجھے جاتے تھے وہ 2014 میں قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری بھی رہے،سابق صدر پیٹرو پوروشینکو نے اپنے دوست کی ہلاکت کو ’یوکرین کے دل پر حملہ‘ قرار دیتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ،2200 دیہات زیر آب ، ڈی جی پی ڈی ایم اے

  • اسلام آباد میں ’معرکہ حق‘ یادگار کی تعمیر کا آغاز

    اسلام آباد میں ’معرکہ حق‘ یادگار کی تعمیر کا آغاز

    بھارتی جارحیت کیخلاف شاندار فتح کی یاد میں اسلام آباد کے سیکٹر H-8 میں قومی یادگار "معرکہ حق” کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا –

    یادگار زیر استعمال پارک میں تعمیر کی جا رہی ہے، جسے ایک جدید اور پرکشش عوامی مقام میں تبدیل کیا جائے گا، یادگار کا تھیم قرآن پاک کی آیت "بنیان مرصوص” سے لیا گیا ہے، آیت کا مفہوم ” سیسہ پلائی ہوئی دیوار” ہے، یہ تھیم قوم کے اجتماعی غیر متزلزل عزم اور اتحاد کی علامت ہے، جو ہر طرح کے خطرات کے مقابل متحد رہنے کے جذبے کو اجاگر کرتی ہے-

    یادگار کے ڈیزائن اور تعمیر کیلئے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کو ذمہ داری سونپی گئی ہے، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے یادگار کے لیے مختص کردہ جگہ ایف ڈبلیو او کو تعمیر کیلئے دیدی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت اورحکومتی مالی معاونت سے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے، وزیراعظم نے 13/ 14 اگست کی درمیانی شب ڈیزائن کی نقاب کشائی کی جس کے بعد منصوبے پر عمل درآمد تیزی سےجاری ہے-

    اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ پر حملے کا دعویٰ

    یادگار کی تعمیر میں عالمی معیار کے مٹیریل اور اعلیٰ بین الاقوامی تعمیراتی معیارات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے، یادگار کا مقصد قومی اتحاد و یکجہتی کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور عوامی شعور، فخر اور عکاسی کا مرکز بنانا ہے، "معرکہ حق” یادگار ملک کے فخر اور اجتماعی قربانیوں کی نمائندہ ہوگی، یادگار معرکہ حق اسلام آباد کے منظر نامے میں باوقار قومی اضافہ اور قوم کے اتحاد کا مظہر بنے گی-

    پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ،2200 دیہات زیر آب ، ڈی جی پی ڈی ایم اے

  • اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ پر حملے کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ پر حملے کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تازہ فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔

    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ سٹی میں ایک فضائی کارروائی کے دوران حماس کے نقاب پوش ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے تاہم اسرائیلی حکام نے اس کارروائی کے نتائج کے بارے میں محتاط امید کا اظہار کیا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ غزہ کی ایک رہائشی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر کیا گیا،تاہم اب تک اس کارروائی کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی حماس کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔

    فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ 30 اگست 2025 کو غزہ سٹی کے مغربی علاقے الثورہ اسٹریٹ پر ایک عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد کے مناظر ہیں، جسے حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کے طور پر بیان کیا جا رہا ہے۔

    اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2023 میں جاری کردہ ایک ویڈیو میں ابو عبیدہ کی شناخت حذیفہ سمیر عبداللہ الخالوت کے طور پر ظاہر کی تھی،اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) اور شِن بیت نے ہفتہ کی شام جاری بیان میں کہا کہ غزہ کے شمالی حصے میں ایک سینیئر حماس رکن پر فضائی حملہ کیا گیا،اگرچہ بیان میں نشانہ بننے والے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ وہ ابو عبیدہ ہی تھے۔

    بہترین صحافتی خدمات پر غنی محمود قصوری کو حسن کارکردگی کی سند،نیک تمناؤں کا اظہار

    ابھی تک ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق نہیں ہو سکی، لیکن اسرائیلی میڈیا نے نام ظاہر نہ کرنے والے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے شہید ہونے والے کے بارے میں یہی کہا ہے کہ وہ حماس کے ترجمان ابو عبیدہ ہے۔

    فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی دن میں مزید 77 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 19 افراد وہ بھی شامل ہیں جو امداد کے منتظر تھے،اس طرح 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 63 ہزار 371 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 59 ہزار 835 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

    پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ،2200 دیہات زیر آب ، ڈی جی پی ڈی ایم اے

    غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے جہاں قحط اور بھوک کی وجہ سے مزید 10 فلسطینی دم توڑ گئےاسرائیلی فوج کی رکاوٹوں کے باعث امداد متاثر ہو رہی ہے، اور عالمی برادری سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہےدوسری جانب برطانیہ نے غزہ میں فوجی آپریشن کی توسیع کے باعث اسرائیلی حکام کو لندن میں ہونے والی دفاعی نمائش میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    1995 کے بعد ستلج میں سب سے زیادہ بہاؤ،قصور شہر محفوظ

  • پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ،2200 دیہات زیر آب  ، ڈی جی پی ڈی ایم اے

    پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ،2200 دیہات زیر آب ، ڈی جی پی ڈی ایم اے

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے تینوں دریاؤں میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے، سیلابی ریلے کے اطراف سے دیہات سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ دریائے ستلج میں قصور کے مقام پر پانی کی سطح کم ہوئی ہے، ہیڈسلیمانکی پر پانی بڑھ رہا ہے ،شام تک اس میں مزید اضافہ ہو گا،2 ستمبر کو ستلج اور چناب کا پانی مل جائے گا، تریموں بیراج پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 61 ہزار 633 کیوسک ہو گیا ہے، سیلاب سے اب تک 20 لاکھ آبادی متاثر ہوچکی ہے ، 2200 دیہات زیر آب آئے ہوئے ہیں ، ریسکیوا ٓپریشن میں ساڑھے 7 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے، کل تک راوی اور چناب کا پانی ہیڈ محمد والہ اور ملتان کو ٹچ کرے گا ، ہیڈ محمد والہ اور شیرشاہ بریج پر مشکل آ سکتی ہے، سب سے پہلے آبادیوں اور لوگوں کی جان بچانا ہے ، ملتان میں بھی جو ضروری فیصلے ہوں گے وہ ڈائریکشن آ چکی ہے۔

    دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں مسلسل تباہی کا سلسلہ جاری ہےدریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے کے بعد سیلابی پانی نے مزید مکانات کو زمین بوس کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور ہزاروں افراد ابھی بھی سیلابی علاقوں میں محصور ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 13 ریلیف کیمپ قائم کر دیے ہیں، جہاں محکمہ صحت، لائیو سٹاک، ریسکیو 1122، ریونیو اور دیگر محکموں کی جانب سے تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

    ڈی سی عمرانہ توقیر کے مطابق جن علاقوں میں مزید سیلابی پانی آنے کا خطرہ ہے، وہاں سے لوگوں کا انخلاء جاری ہے۔ مویشیوں کو بھی حفاظتی مقامات تک پہنچایا جا رہا ہے اور ان کی ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ چارے کا انتظام بھی کیا گیا ہےہیڈ سائفن پر پانی کی سطح 48,552 کیوسک تک پہنچ چکی ہے، جب کہ ہیڈ اسلام پر 70,000 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

    35 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ زیر آب آ چکا ہے، اور 13,159 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ 3,281 مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات تک منتقل کیا جا چکا ہےدریائے ستلج میں بھارت کی جانب سے مزید پانی چھوڑے جانے سے پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یونین کونسل نمبر 25 داد کمیرا کے 17 دیہات اور بستیاں مکمل طور پر زیر آب آ گئی ہیں۔

    داد کمیرا کی 23,171 نفوس پر مشتمل آبادی شدید متاثر ہو چکی ہے، اور پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔ میاں حاکم، لکھا، کھچی، بونگہ اعظم، کوٹ گھلو، گل شاہ، جندا باقر شاہ اور میرو بلوچ سمیت کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

  • امریکا نے فلسطینی صدر کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا

    امریکا نے فلسطینی صدر کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا

    امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اگلے ماہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے سفر کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا ہے-

    مریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ عباس سمیت تقریباً 80 فلسطینی رہنماؤں کے ویزے منسوخ یا مسترد کیے جائیں گے ان میں فلسطینی اتھارٹی اور فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

    محمود عباس کے دفتر نے اس فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ اور امریکا کے درمیان ہونے والے 1947 کے ‘ہیڈکوارٹرز معاہدے’ کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت امریکا کو اقوام متحدہ میں آنے والے غیر ملکی سفارتکاروں کو ویزا دینے کا پابند کیا گیا ہے تاہم واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ وہ سلامتی، انتہا پسندی یا خارجہ پالیسی کے خدشات کی بنیاد پر ویزا دینے سے انکار کر سکتا ہے-

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    فلسطینی صدر کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے مطالبہ کیا کہ امریکا اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کے منافی ہے اور کسی بھی وفد کو اقوام متحدہ تک رسائی سے نہیں روکا جا سکتا،یورپی ممالک نے بھی امریکا کے اس فیصلے پر تنقید کی ہے۔

    فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں کسی وفد کی شرکت پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی، آئرلینڈ کے وزیر خارجہ نے زور دیا کہ یورپی یونین کو اس فیصلے پر سخت ترین الفاظ میں احتجاج کرنا چاہیے،اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیز نے بھی محمود عباس سے بات کرتے ہوئے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ فلسطین کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی آواز اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر بلند کرے۔

    ایران میں موساد کے 8 ایجنٹ گرفتار

    امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے مؤقف میں کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او نے انتہا پسندی سے لاتعلقی اختیار نہیں کی اور وہ فلسطینی ریاست کو یکطرفہ طور پر تسلیم کروانے کی کوشش کر رہے ہیں،جبکہ فلسطینی حکام نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی ثالثی میں دہائیوں سے جاری مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے اور اسرائیلی قبضہ ختم کرنے اور آزاد فلسطینی ریاست قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بڑے اضافہ،ہوا،ہے-

    سونے کے نرخ میں مسلسل پانچویں دن اضافہ ہوا ہے، سونے کے فی تولہ نرخ 3600 روپے بڑھ گئے ہیں،اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،دس گرام سونے کے نرخ میں 3172 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت تین لاکھ 14 ہزار 986 روپے ہو گئی ہے،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونے کے نرخ 3 ہزار 447 ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

    ایران میں موساد کے 8 ایجنٹ گرفتار

    صدر مملکت نے پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

    بھارتی بینک میں بیف پارٹی، ملازمین کا انوکھا احتجاج

  • شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

    شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 4 ستمبر تک قیام کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گےوزیراعظم کی بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی،ان ملاقاتوں میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، سی پیک فیز ٹو سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیراعظم فوجی پریڈ میں بھی شریک ہوں گے جو کہ عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس موقع پر دیگر عالمی رہنما بھی موجود ہوں گے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ممتاز چینی تاجروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں کریں گے، جہاں تجارت، سرمایہ کاری اور معیشت کے فروغ پر خصوصی بات چیت ہوگی،وہ پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

  • ایران میں موساد کے 8 ایجنٹ گرفتار

    ایران میں موساد کے 8 ایجنٹ گرفتار

    ایران میں حساس مقامات اور اعلیٰ فوجی قیادت کی تفصیلات اسرائیل بھیجنے کی کوشش میں خفیہ ایجنسی موساد کے 8 اریجٹ گرفتار کر لیے گئے۔

    ایرانی پاسداران انقلاب،کا کہنا ہے کہ انہوں نے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ حساس مقامات کی لوکیشنز اور اعلیٰ فوجی شخصیات کی تفصیلات اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو فراہم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے بتایا کہ اس نے 8 ایسے ایجنٹ پکڑے ہیں جن پر شبہ ہے کہ وہ حساس مقامات اور اعلیٰ فوجی قیادت کے بارے میں تفصیلات اسرائیل کو منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے،ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے جون میں ایران اسرائیل جنگ کے دوران موساد کو حساس معلومات فراہم کیں جنگ میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے اور اعلیٰ فوجی کمانڈروں و سائنسدانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

    صدر مملکت نے پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

    بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ افراد نے موساد سے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے خصوصی تربیت حاصل کی تھی۔ ان کو شمال مشرقی ایران سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنا منصوبہ عملی جامہ پہنانے والے تھے۔ گارڈز کے مطابق ان کے قبضے سے لانچر، بم، بارودی مواد اور بوبی ٹریپس بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا۔

    ایرانی ریاستی میڈیا کے مطابق اس ماہ کے آغاز میں پولیس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے دوران کم از کم 21 ہزار افراد کو گرفتار کیا تھا تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان پر کس نوعیت کے شبہات تھے۔

    کراچی میں 11 اور 12ربیع الاوّل کو ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد

    ایران نے حالیہ مہینوں میں کم از کم 8 افراد کو پھانسی دی ہے جن میں ایک جوہری سائنسدان روزبہ وادی بھی شامل ہیں جنہیں 9 اگست کو اسرائیل کو ایک اور سائنسدان کے بارے میں معلومات دینے کے الزام میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔