Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • سائبر کرائم ایجنسی کے اختیارات میں اضافہ

    سائبر کرائم ایجنسی کے اختیارات میں اضافہ

    حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے اختیارات میں اضافہ کردیا، چائلڈ پورنوگرافی اور آن لائن گرومنگ کے خلاف بھی کارروائی کا اختیار مل گیا-

    وزارت داخلہ کے مطابق سائبر کرائمز بھی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے دائرہ کار میں شامل ہوں گے، غلط و جعلی معلومات پھیلانے کی سزا اب اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دی جائے گی،غلط معلومات کے ذریعے سوشل میڈیا سے پیسے کمانے والے بھی زد میں آئیں گے، ایجنسی سوشل میڈیا سے حاصل پیسوں کی تحقیقات اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کرے گی۔

    وزارت داخلہ کے مطابق ایجنسی اب سائبر دہشت گردی، الیکٹرانک فراڈ کی تحقیقات بھی کرے گی جبکہ چائلڈ پورنوگرافی اور آن لائن گرومنگ کے خلاف بھی کارروائی کا اختیار ہوگانیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی شناختی معلومات کے غیر مجاز استعمال، سم کارڈز کے غیر قانونی اجراء پر بھی کارروائی کرے گی، بچوں کا جنسی استحصال، سائبر لالچ کی تحقیقات بھی اب این سی سی اے کرے گی۔

    قومی مفاد میں ہر خاندان کے تین بچے ہونے چاہئیں، آر ایس ایس سربراہ

    وزارت داخلہ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اغوا، اسمگلنگ یا بچوں کی ٹریفکنگ میں انفارمیشن سسٹم کے استعمال پر بھی سزا دے گی، ترمیم کا مقصد سائبر کرائمز کی روک تھام اور مؤثر کارروائی ہے۔

    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے رواں سال اپریل میں پیکا ایکٹ کے تحت اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) تشکیل دی تھی،اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ پریوینشن آف دی الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 (پیکا) کی دفعہ 29 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو قائم کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 4 اپریل 2025 سے ہوگا۔

    وزیرِاعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی کی تیاری

  • قومی مفاد میں ہر خاندان کے تین بچے ہونے چاہئیں، آر ایس ایس  سربراہ

    قومی مفاد میں ہر خاندان کے تین بچے ہونے چاہئیں، آر ایس ایس سربراہ

    بھارتی تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت نے کہا ہے کہ ملک کی آبادی قابو میں مگر کافی ہونی چاہیے،تمام بھارتی خاندانوں کو تین بچوں کی پیدائش کی ضرورت ہے۔

    خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جمعرات کو آر ایس ایس کی 100 سالہ سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےآر ایس ایس کے سربراہ نے بھارت میں موجودہ پیدائش کی شرح میں کمی کے طویل المدتی خطرات سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آبادی قابو میں مگر کافی ہونی چاہیے قومی مفاد میں ہر خاندان کے تین بچے ہونے چاہئیں اور انہیں وہیں تک محدود رہنا چاہیے،ہمختلف مذہبی گروپوں میں پیدائش کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    گزشتہ برس دسمبر میں بھی ناگپور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران موہن بھگوت نے خاندان میں 3 بچوں کی پیدائش کے معاملے پر زور دیا تھا جس پر اپوزیشن جماعتوں نے ناراضگی ظاہر کی تھی،آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ بھارت میں آبادی کے بڑھنے کی رفتار کم ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں ترقی کی رفتار متاثر ہوسکتی ہے۔

    اعظم نذیر تارڑ سے رکن برطانوی ہاؤس آف لارڈزکی ملاقات

    بھارت کی موجودہ آبادی 1.46 ارب ہے، جو دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے، تاہم اقوام متحدہ کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کی مجموعی پیدائش کی شرح خواتین کے لیے دو بچوں سے بھی کم ہو گئی ہے، جبکہ اقتصادی ترقی بھی تیز ہو رہی ہےآر ایس ایس کئی سالوں سے اقلیتی گروپوں جیسے مسلمانوں کے ہاں زیادہ بچوں کی پیدائش کو بڑی تشویش سمجھتی آئی ہے آر ایس ایس ایک ہندو انتہا پسند تنظیم ہے جس کا قیام 1925 میں ایک رضاکارانہ تنظیم کے طور پر عمل میں آیا اور اس تنظیم کا مقصد ہندوتوا کو فروغ دینا ہے جو بھارت کو صرف ہندوؤں کی سرزمین مانتی ہے۔

    روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ،بچوں،سمیت 18 افراد جاں بحق

  • اعظم نذیر تارڑ سے رکن برطانوی ہاؤس آف لارڈزکی ملاقات

    اعظم نذیر تارڑ سے رکن برطانوی ہاؤس آف لارڈزکی ملاقات

    وفاقی وزیرِ قانون و انصاف، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے رکن برطانوی ہاؤس آف لارڈز، لارڈ پال نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانونی تعلیم کے فروغ اور قانونی اصلاحات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر ڈائریکٹر لیگل ایجوکیشن پاکستان، بیرسٹر اسامہ ملک بھی موجود تھے جنہوں نے قیمتی آرا پیش کیں ملاقات کے اختتام پر طے پایا کہ دونوں ممالک کے ادارے مکالمے، تبادلہ پروگرامز اور مشترکہ اقدامات کے مزید مواقع تلاش کریں گے۔

    دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ مضبوط قانونی ادارے، عالمی تعلیمی تبادلے اور قانونی تربیت میں بہترین بین الاقوامی عملی نمونوں کو اپنانا وقت کی ضرورت ہے،وفاقی وزیرِ قانون نے کہا کہ حکومت معیاری قانونی تعلیم اور پائیدار اصلاحات کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بھرپور تعاون کے لیے پرعزم ہے،لارڈ پال نے پاکستان میں قانونی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے اقدامات کو سراہا اور برطانیہ کی جانب سے قانونی تعلیم، پالیسی سازی اور ادارہ جاتی ترقی میں مزید تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

    وزیرِاعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی کی تیاری

    روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ،بچوں،سمیت 18 افراد جاں بحق

    اوکاڑہ: سول ڈیفنس کا سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

  • وزیرِاعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی کی تیاری

    وزیرِاعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی کی تیاری

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی اور مون سون سے پیدا ہونے والے اثرات سے بروقت نمٹنے کے لیے ایک جامع اور مؤثر پالیسی پر کام جاری ہے۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق پالیسی کا ورکنگ پیپر تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے ہنگامی صورتحال کے بعد وزیراعظم ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کریں گے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور متعلقہ اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے-

    وزیرِاعظم نے کہا کہ آبی ذخائر کی تعمیر اور پانی کے بہتر انتظام کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے جو صوبوں کی مشاورت اور ہم آہنگی سے بنائی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے اور اس کی مؤثر تیاری سے ہی قدرتی آفات کے نقصانات کم کیے جا سکتے ہیں،یہ ایک قومی مسئلہ ہے، جس پر چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور وفاق کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ عوام کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔

    روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ،بچوں،سمیت 18 افراد جاں بحق

    اوکاڑہ: سول ڈیفنس کا سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

    راوی میں 40 سال پانی نہیں آیا، لوگ دریا کی زمین پر کاشت کرتے، ڈی جی پی ڈی ایم اے

  • روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ،بچوں،سمیت 18 افراد جاں بحق

    روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ،بچوں،سمیت 18 افراد جاں بحق

    روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں پر رات بھر شدید فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد جاں بحق ہوگئے-

    یوکرینی حکام کے مطابق مرنے والوں میں 2، 14 اور 17 سال کی عمر کے بچے بھی شامل ہیں،حملے کے دوران یورپی یونین مشن اور برٹش کونسل کی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں، جس پر یورپی یونین اور برطانیہ نے اپنے دارالحکومتوں میں روسی سفیروں کو طلب کرلیا ہے۔ روس نے ایک ہی رات میں 598 ڈرونز اور 31 میزائل داغے فضائیہ کے ترجمان یوری اِہنات نے اسے یوکرین پر ہونے والے ’سب سے بڑے حملوں میں سے ایک‘ قرار دیا۔

    روس کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں میں یوکرین کے فوجی صنعتی اداروں اور فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا تاہم یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یہ حملہ شہریوں کا دانستہ قتل عام ہے۔

    اوکاڑہ: سول ڈیفنس کا سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

    یورپی کمیشن کی صدر اُرسولا وان ڈیر لائن نے بھی شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کریملن اندھا دھند شہریوں، بچوں اور خواتین کو قتل کر رہا ہے اور اب یورپی یونین کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں۔

    برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے کہا کہ روسی حملے میں برٹش کونسل کی عمارت بھی متاثر ہوئی ہے، جبکہ برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے روسی سفیر کو طلب کرکے حملوں کی شدید مذمت کی۔

    دریائے راوی، امدادی کاموں کے دوران لائف بوٹ میں سانپ گھس گیا

  • سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ ہوا ہے-

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق،جمعرات کو 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے ہوگئی جو بدھ کو 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے تھی، 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 10 ہزار 871 روپے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 708 روپے اضافے سے 2 لاکھ 84 ہزار 975 روپے ہوگئی،جبکہ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 399 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.53 ڈالر بڑھ کر 38.88 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

    چاندی کی فی تولہ قیمت میں 53 روپے اور 10 گرام قیمت میں 46 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ بالترتیب 4 ہزار 121 روپے اور 3 ہزار 533 روپے میں فروخت ہوئی۔

  • ڈیم بنانے چاہیئں، تاکہ پانی کی شکل میں آنے والے عذاب رحمت بن جائیں،علی امین گنڈاپور

    ڈیم بنانے چاہیئں، تاکہ پانی کی شکل میں آنے والے عذاب رحمت بن جائیں،علی امین گنڈاپور

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کہ ہمیں ڈیم بنانے چاہیئں، تاکہ پانی کی شکل میں آنے والے عذاب رحمت بن جائیں-

    پشاور کے خیبرمیڈیکل کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ریلہ آنے پر انتظامیہ تیار تھی، ہمیں ڈیم بنانے چاہیئں، تاکہ پانی کی شکل میں آنے والے عذاب رحمت بن جائیں، جہاں ضروری ہوا ڈیم بنائیں گے،خیبرپختونخوا کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، نہروں کے لیے وفاق سے فنڈنگ نہیں مل رہی۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم تعلیمی نظام کو بہتر کرنے پر کام کررہے ہیں، انہوں نے اساتذہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کے طلبا کے ذہنوں میں یہ بات ڈالیں کہ وہ دور دراز علاقوں میں بھی جایا کریں، تاکہ ان میں دورافتادہ علاقوں میں جاکر خدمات پیش کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا،ہم اسپتال اور بنیادی صحت کے مراکز بنالیتے ہیں مگر ہمارے پاس ڈاکٹرز نہیں ہوتے۔

    قومی مالیاتی کمیشن کا ابتدائی اجلاس ملتوی

    خیبرمیڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا خیبر میڈیکل کالج کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات ریاست کی ذمے داری ہے، کوشش کررہے ہیں کہ مختلف ڈویژن میں سہولیات فراہم کریں،خیبرٹیچنگ اسپتال میں کارڈیک سرجریزکی سہولیات کیلئے30کروڑ روپے جلد مہیا کردیں گے،صوبے کی آمدنی بڑھ رہی ہے، اپنے شہریوں پر خرچ کریں گے، پیسہ ان سیکٹرز میں لگائیں گے جہاں ضرورت ہے۔

    اسحاق ڈار سے اسپین کے سینیٹ کے رکن کی ملاقات

  • اسحاق ڈار سے اسپین کے سینیٹ کے رکن کی ملاقات

    اسحاق ڈار سے اسپین کے سینیٹ کے رکن کی ملاقات

    وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے اسپین کے سینیٹ کے رکن وِسنٹے ازپیترتے پریز نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اسپین کے درمیان سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور پارلیمانی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا،اسحاق،ڈارنے سینیٹر پریز کی پارلیمانی روابط کو فروغ دینے کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر اسپین کے سینیٹر نے اسحاق ڈار کو اسپین کے دورے کی دعوت بھی دی۔

    علاوہ،ازیں،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور جرمنی کے وزیر خارجہ ڈاکٹر یوہان ویڈیفُل کے درمیان گزشتہ شب ٹیلیفونک رابطہ ہواترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر زور دیا،اس دوران خطے کی صورتحال اور اہم علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دریں،اثنا اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں غیر معمولی اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف سے اہم ملاقات کی،ملاقات میں فلسطین کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فوری انسانی امداد کی فراہمی، جنگ بندی اور دیرپا امن کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ تینوں رہنماؤں نے مشکل وقت میں مسلم امہ کے اتحاد کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر اور الجزائر کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے رابطوں میں اضافہ اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

  • سابق ایم این اے رمیش کمار کے گھر میں ڈکیتی، ڈاکو کروڑ وں،کا سامان لے اڑے

    سابق ایم این اے رمیش کمار کے گھر میں ڈکیتی، ڈاکو کروڑ وں،کا سامان لے اڑے

    سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو دو کروڑ روپے کا سامان لے اڑے۔

    رمیش کمار نے بتایا کہ 3 مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی، ڈاکو گھر سے 5 گھڑیاں، چشمے اور جوتے لے گئے جن کی مالیت دو کروڑ روپے بنتی ہے ڈاکووؤں نے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور ان سے میرے بارے میں تفصیلات مانگتے رہے،3 ڈاکو آپس میں پشتو زبان میں بات چیت کررہے تھے۔

    پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی گھر میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

    سیلاب اور بارشوں سے تباہی،قوم کو متحد ہونا ہوگا.تجزیہ:شہزاد قریشی

    3 سالہ بیٹی سےمبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار باپ کی ضمانت منظور

    سیلابی ریلہ سندھ میں کب داخل ہوگا؟

  • بلوچستان میں پہلا کلائمیٹ اور ویمن اکنامک امپاورمنٹ انڈوومنٹ فنڈ قائم

    بلوچستان میں پہلا کلائمیٹ اور ویمن اکنامک امپاورمنٹ انڈوومنٹ فنڈ قائم

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پہلا کلائمیٹ اور ویمن اکنامک امپاورمنٹ انڈوومنٹ فنڈ قائم کردیا گیا ہے-

    کوئٹہ میں یورپی یونین کے تعاون سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ 200 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ سے پاکستان کے 43 فیصد رقبے کی ترقی مشکل عمل ہے، بلوچستان میں عالمی ڈیولپمنٹ پارٹنرز اور وفاقی حکومت کی معاونت کے بغیر ترقیاتی عمل کا تسلسل ناممکن ہے، بلوچستان میں پہلا کلائمیٹ اور ویمن اکنامک امپاورمنٹ انڈوومنٹ فنڈ قائم کردیا گیا ہے۔

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ بیڈ گورننس اور کرپشن کے باعث نوجوانوں اور ریاست میں دوری آئی، حکومت سے ناراضگی اور گلے شکوے بجا مگر ریاست نے کوئی گناہ نہیں کیا، میرٹ، بہتر طرز حکمرانی اور ڈائیلاگ سے نوجوانوں کو قریب لایا جاسکتا ہے، نوجوانوں کی ترقی کے لیے یوتھ پالیسی، روزگار اور کاروباری مواقع سمیت متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    سیلابی ریلہ سندھ میں کب داخل ہوگا؟

    انہوں نے بلاسود قرضہ پروگرام کے لیے 16 ارب روپے مختص کر دیے گئے ہیں، عالمی سرمایہ کاری سے وسائل میں اضافے کے بعد نوجوانوں پر مزید سرمایہ کاری کریں گےصوبائی دارالحکومت کوئٹہ پر آبادی کا غیر معمولی دباؤ مسائل کو جنم دے رہا ہے، ڈویژن ہیڈ کوارٹرز میں سہولتیں فراہم کرکے کوئٹہ پر بڑھتے دباؤ کو کم کیا جاسکتا ہے۔

    انٹرویو میں پوچھے جانے والے سوال،آپ کی تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟کا بل گیٹس نے بہترین جواب بتادیا

    انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی کشادگی کے لیے زمینوں کی مہنگے داموں خرید کے دھندے اب مزید نہیں چلیں گے، کوشش ہے کہ بلوچستان کے عوام کو بہتر اور معیاری زندگی فراہم کریں، گڈ گورننس کے قیام کے لیے کوشاں ہیں، گزشتہ مالی سال کے غیر ترقیاتی بجٹ سے 14 ارب روپے کی بچت کی گئی، نوجوان ہماری حکومت کی توجہ کا مرکز ہیں، بہتر طرز حکمرانی سے اعتماد بحال کریں گے۔

    انٹرویو میں پوچھے جانے والے سوال،آپ کی تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟کا بل گیٹس نے بہترین جواب بتادیا