Baaghi TV

Tag: ٌاتازہ ترین

  • بلوچستان بھر میں  دفعہ 144 میں 15 روز کی توسیع

    بلوچستان بھر میں دفعہ 144 میں 15 روز کی توسیع

    بلوچستان بھر میں امن و امان کے پیش نظر عائد کی گئی دفعہ 144 میں 15 روز کی توسیع کردی گئی۔

    بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، موٹرسائیکل چلاتے ہوئے چہرہ چھپانے پر بھی پابندی ہوگی،صوبے بھر میں ہر قسم کے اجتماعات، 5 سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی، پابندی کا اطلاق 31 اگست تک ہوگا،حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر دفعہ 144 میں 15 روز کی توسیع کی ہے، جو 16 سے 31 اگست تک نافذالعمل رہے گی۔

    واضح رہے کہ حکومت بلوچستان نے یکم تا 15 اگست تک بھی صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیا تھا13 اگست کو حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی تھی۔

  • ہمارے یہاں ٹیکس کی شرح صرف 8 فیصد ہے،احسن اقبال

    ہمارے یہاں ٹیکس کی شرح صرف 8 فیصد ہے،احسن اقبال

    وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی دنیا میں کم ترین ٹیکس ادا کرنے والی قوموں میں شمار ہوتے ہیں۔

    کراچی میں ایک تقریب میں انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت کی بنیاد ٹیکس، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری پر ہوتی ہے، نجی شعبہ جتنا مضبوط ہوگا اتنی تیزی سے معاشی اہداف حاصل کریں گے، ہم کم ترین ٹیکس ادا کرنے والی قوموں میں شمار ہوتے ہیں،د نیا میں 16 اور 18 فیصد ٹیکس کی شرح والی قومیں ترقی کر رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں ٹیکس کی شرح صرف 8 فیصد ہے، قرضوں کی ادائیگی کے بعد 2ہزار8سو ارب روپے بچتے ہیں، قرضوں کی ادائیگی کے بعد ڈھائی ہزار ارب روپے دفاع پر خرچ ہوجاتے ہیں،پاکستان کی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے، شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آگئی ہے، مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، حکومتی اقدامات کی بدولت ملک معاشی طور پر مضبوط ہو چکا ہے۔

  • احتجاج و نعرے بازی: پی ٹی آئی کے 40 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

    احتجاج و نعرے بازی: پی ٹی آئی کے 40 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

    سیشن کورٹ اسلام آباد نے فیصل ایونیو پر احتجاج اور نعرے بازی کے الزام پر گرفتار پی ٹی آئی کے 40 کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں فیصل ایونیو کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی، سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمے کی سماعت ہوئی،پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے گرفتار 40 سے زائد کارکنان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان الدین نے سماعت کی۔ پولیس نے ملزمان کے 10 دن روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

    ائیرکینیڈا کے تمام ملازمین کی ہڑتال، فضائی آپریشنز معطل

    ملزمان کے وکیل نے کہا کہ جس مقام کو جائے وقوع بنایا گیا ہے وہاں سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں ان کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے کسی نے روڈ بند نہیں کیا، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو 2 روز قبل گرفتار کیا، ورکرز کو حبس بے جا میں رکھا گیا اور آج اس مقدمہ میں پیش کردیا،عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    ائیرکینیڈا کے تمام ملازمین کی ہڑتال، فضائی آپریشنز معطل

  • 263 شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری

    263 شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کی تجویز پر یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی 263 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دے دی۔

    ’ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان‘ (اے پی پی) کے مطابق مذکورہ شخصیات کو 23 مارچ 2026 کو ایوان صدر میں ایک شاندار تقریب میں ایوارڈز پیش کیے جائیں گے،ایوارڈز کے لیے منتخب کی جانے والی شخصیات آرٹس، ادب، کھیل، تعلیم، سائنس، طب، فنون لطیفہ،صحافت، سماجی خدمات اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔

    فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات میں اداکار و ہدایت کار عرفان کھوسٹ، حدیقہ کیانی، عرفان احسن، عذرا آفتاب،ثمینہ پیرزادہ، فضیلہ قیصر نظامانی، سویرا عباس (عرف سویرا ندیم)، حمیرا ارشد، سائرہ نسیم اور سلیمہ ہاشمی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گااسی طرح محمد اعظم خان، ذوالقرنین حیدر، سلطان جاوید جمال، نور محمد بلوچ (عرف نورال)، رجب علی، مختار ناز، تاج مستانی، خواجہ علی کاظم (بعد از وفات)، جمشید علی خان اور شیخ محمد صادق (ایس ایم صادق) کو آرٹس کے مختلف شعبوں میں تمغہ برائے حسن کارکردگی ایوارڈ دیا جائے گا، اللہ ڈنا (عرف اے ڈی بلوچ)، عمران اللہ ہنزئی اور قاضی شجاعت قادری کو اداکاری، بصری فنون اور نعت خوانی کے لیے تمغہ امتیاز ملے گا۔

    ائیرکینیڈا کے تمام ملازمین کی ہڑتال، فضائی آپریشنز معطل

    ادب سے وابستہ شخصیات عرفان الحق صدیقی، عطا الحق قاسمی اور مستنصر حسین تارڑ کو شاعری اور لکھائی کے لیے نشان امتیاز سے نوازا جائے گااصغر ندیم سید اور زہرہ مجید علی (عرف زہرہ نگاہ) کو ہلال امتیاز دیا جائے گا مرتضیٰ برلاس (عرف مرتضیٰ بیگ برلاس)، یاسمین حمید، نصیر احمد ناصر، کرار حسین (بعد از وفات)، عبدالرؤف رفیقی، رضا اللہ شاہ عارف نوشاہی اور سید مسعود حسن شہاب دہلوی (بعد از وفات) کو شاعری، نقد اور تحقیق کے لیے ستارہ امتیاز ملے گاامین اللہ داؤدزئی، اختر محمود (عرف اختر عثمان) اور تاجمل کلیم (بعد از وفات) کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ایوارڈ دیا جائے گا،احمد خان طارق (بعد از وفات)، غلام معین الدین (عرف معین نظامی)، ناصر عباس نیر، محمد امین ضیاء اور ثروت محی الدین کو ادب اور لکھائی کے لیے تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

    وزیراعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

    کھیلوں کے شعبے میں شاہد آفریدی، شہروز کاشف اور ملک محمد عطا (بعد از وفات) کو کرکٹ، کوہ پیمائی اور گھڑ سواری کے لیے ہلال امتیاز دیا جائے گا سابق کرکٹر ثنا میر اور حیدر علی کو کرکٹ اور ڈسکس تھرو کے لیے ستارہ امتیاز ملے گامحمد سجاد (عرف گجر) اور شاہزیب رند کو کبڈی اور کیراٹے کمبیٹ کے لیے صدارتی ایوارڈ دیا جائے گا، محمد حمزہ خان، محسن نواز اور راشد ملک کو اسکواش، شوٹنگ اور ٹینس کے لیے تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

    صحافت کے شعبے میں احتشام الحق کو ہلال امتیاز، ضیاء الحق سرحدی اور سرمد علی کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔ ثمر عباس، عادل عباسی، کرن ناز، بینش سلیم، کامران حامد راجہ، مونا عالم، محمد طارق عزیز، ارشد انصاری، عبدالموہی شاہ اور شازیہ سکندر کو صحافت اور کالم نویسی کے لیے تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

    5 اگست احتجاج کیس:پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور

  • ائیرکینیڈا کے تمام ملازمین کی ہڑتال، فضائی آپریشنز معطل

    ائیرکینیڈا کے تمام ملازمین کی ہڑتال، فضائی آپریشنز معطل

    ائیر کینیڈا کے تمام ملازمین نے ہڑتال کی ہے جس کی وجہ سے فضائی آپریشنز معطل ہو گئے ہیں۔

    یہ ہڑتال ائیر کینیڈا کے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں اور کام کے حالات کے بارے میں تحفظات کے باعث کی گئی ہے ہڑتال کے نتیجے میں ائیر کینیڈا کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ائیر کینیڈا اور کینیڈین یونین آف پبلک ایمپلائز کے درمیان تقریباً 8 ماہ سے معاہدے پر بات چیت چل رہی تھی جس کی ناکامی پر 10 ہزار کے قریب ملازمین نے ہڑتال کا اعلان کردیا،روزانہ کی بنیاد پر ائیر کینیڈا کی700 پروازیں مسافروں کو لے کر اڑان بھرتی ہیں تاہم اب ملازمین کی مکمل ہڑتال کی وجہ سے ایک دن میں تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار افراد متاثر ہوں گے جب کہ ایک دن میں تقریباً 25ہزار کینیڈین بیرون ملک میں پھنس سکتے ہیں۔

    ائیر کینیڈا نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ہڑتال کے خاتمے اور فضائی آپریشنز کو جلد از جلد بحال کرنے کے لیے اپنے ملازمین کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں تاہم، ابھی تک کوئی حتمی حل نہیں نکالا گیا ہے اور ہڑتال کے جاری رہنے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہےمسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تازہ ترین معلومات کے لیے ائیر کینیڈا کی ویب سائٹ یا کسٹمر سروس سے رابطہ کریں، مسافروں کے دیگر کینیڈین ائیر لائنز یا پھر غیر ملکی ائیر لائنز کے ذریعے سفر کو ممکن بنانے کی کوشش کریں گے لیکن ساتھ ہی انتظامیہ نے دیگر ائیرلائن کے مصروف فلائٹ شیڈول کی وجہ سے گارنٹی دینے سے بھی انکار کیا۔

    ائیرلائن انتظامیہ کا کہنا ہےکہ انہوں نے ملازمین کو پیشکش کی ہے جس میں 4 سالوں کے دوران مراعات اور پنشن سمیت کل معاوضے میں 38 فیصد اضافہ شامل ہے، ہماری کمپنی کے ملازمین کو کینیڈا میں بہترین معاوضہ دیا جائے گا،تاہم یونین نے اس پیشکش سے پیچھے ہٹتے ہوئے کہا کہ پہلے سال میں مجوزہ 8 فیصد اضافہ مہنگائی کی وجہ سے کافی حد تک نہیں ہوا۔

  • وزیراعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو خیبرپختونخوا کے 9 متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

    سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور شمالی پاکستان میں کلاؤڈ برسٹ (بادل پھٹنے) اور اچانک سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی سے شدید غمزدہ ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں، حکومت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے تمام وسائل کو متحرک کر رہی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے سے ملاقات میں ہدایت کی ہے کہ سوات، بونیر ، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ ، شانگلہ اور بٹ گرام کے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں کو تیز کیا جائے، باجوڑ اور بٹ گرام پر فوری توجہ دی جائے،پھنسے ہوئے رہائشیوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جارہا ہے، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور سڑکوں کو صاف کرنے اور رابطہ بحال کرنے کے لیے بھاری مشینری تعینات کردی گئی ہے۔

    رکنِ قومی اسمبلی اور خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آفت زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کرنے والے کارکنان ہمارے ہیرو ہیں۔

    خاتون اول آصفہ بھٹو نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور انسانی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارِ کیا ہےآصفہ بھٹو نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارشوں اور سیلاب سے تباہی پر اظہارِ افسوس کیا ہےآصفہ بھٹو نے سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کے لیے تعزیت کا پیغام دیا ہے،آصفہ بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ انتظامیہ ان علاقوں پر ترجیحی طور پر توجہ دے جن کا زمینی راستہ منقطع ہو چکا ہے۔

    ادھرپی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ بالائی پنجاب میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں،پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون فلڈ کی صورتحال بارے فیکٹ شیٹ جاری کر دی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مری، راولپنڈی، سیالکوٹ اور بہاولپور میں بارش ریکارڈ کی گئی، آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہےبالائی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں۔

    ڈی جی پی ڈ ی ایم ا ے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل قدرے زیادہ مضبوط ہے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔انہوں نے انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں،ولنرایبل اضلاع کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ دریائے سندھ میں تربیلا اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے جبکہ کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔

    انہوں نے کہاکہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے چناب، جہلم اور راوی میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے،رودکوہیوں اور بڑے دریاؤں سے ملحقہ ندی نالوں میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے تربیلا ڈیم 98 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 68 فیصد تک بھر چکا ہے، بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 70 فیصد تک ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے گزارش کی کہ موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث کوئی جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔رواں سال 164 شہری جاں بحق، 582 شہری زخمی 216 گھر متاثر اور 121 مویشی ہلاک ہوئے۔

  • 5 اگست احتجاج کیس:پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور

    5 اگست احتجاج کیس:پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور

    پی ٹی آئی کے کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور ہو گئیں۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 5 اگست احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر عباسی نے 5 اگست کے احتجاج کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مرزا عاصم بیگ، انصر کیانی، شمسہ کیانی اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے 9 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیں۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر عباسی کے روبرو سماعت کے دوران مرزا عاصم ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایک بے بنیاد کیس تھا، اس ایف آئی آر کا مدعی ہی متعلقہ شخص نہیں، وکیل انصر کیانی نے عدالت کو بتایا کہ اسی مقدمے میں خواتین کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں، پولیس ریکارڈ کے مطابق بھی کسی بھی ملزم سے کوئی ریکوری نہیں ہوئی،مرزا عاصم بیگ نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمے کے بعد بھی ایک کیس درج ہوا اس میں بھی یہی دفعات کاپی کرکے ڈال دی گئی ہیں۔

    سپریم کورٹ کا انصاف کی فراہمی کیلئے منصوعی ذہانت کے استعمال پر زور

    وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے 9 کارکنان کی ضمانتیں 10،10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لیں،واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں پاپو سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

    ٹرمپ کا یوکرینی صدر اور نیٹو حکام کو فون، زیلنسکی پیر کو واشنگٹن پہنچیں گے

  • سپریم کورٹ کا انصاف کی فراہمی  کیلئے منصوعی ذہانت کے استعمال پر زور

    سپریم کورٹ کا انصاف کی فراہمی کیلئے منصوعی ذہانت کے استعمال پر زور

    سپریم کورٹ نے انصاف کی فراہمی میں تاخیر سے بچنے کیلئے منصوعی ذہانت کے استعمال پر زور دیا کہاکہ،انصاف کی فراہمی میں تاخیر عوام کے عدلیہ پر اعتماد کو مجروح کرتی ہے، انصاف کی فراہمی میں تاخیر قانون کی حکمرانی کو کمزور کرتی ہے-

    عدالت نے اپنے فیصلے میں انصاف کی فراہمی میں تاخیر کے سدباب کے لئے نظام انصاف میں جدت لانے اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر زور دیا ہے، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہےیہ فیصلہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک ہو گیا ہے، یہ معاملہ غیر منقولہ جائیداد کی نیلامی سے متعلق اپیل کا ہے، عدم پیروی کی بنیاد پر اپیل کو مسترد کیا گیا ہے۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ انصاف میں تاخیرانصاف سے انکار نہیں بلکہ انصاف کے خاتمے کے مترادف ہوتی ہے،انصاف کی فراہمی میں تاخیر عوام کے عدلیہ پر اعتماد کو مجروح کرتی ہے، انصاف کی فراہمی میں تاخیر قانون کی حکمرانی کو کمزور کرتی ہے، انصاف میں تاخیر سے کمزورطبقات طویل عدالتی کارروائی کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے،انصاف کی فراہمی میں تاخیر سرمایہ کاری کو روکتی ہے اور ادارہ جاتی ساکھ کمزور کرتی ہے۔

    عدالت نے کہا کہ اس وقت پاکستان بھرکی عدالتوں میں 22 لاکھ سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں، تقریباً 55 ہزار 941 مقدمات سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں، بطور ادارہ جاتی پالیسی اور آئینی ذمہ داری ا سمارٹ کیس مینجمنٹ نظام کی طرف منتقل ہونا ہوگا۔

  • ٹرمپ کا یوکرینی صدر اور نیٹو حکام کو فون، زیلنسکی پیر کو واشنگٹن پہنچیں گے

    ٹرمپ کا یوکرینی صدر اور نیٹو حکام کو فون، زیلنسکی پیر کو واشنگٹن پہنچیں گے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الاسکا سے واپسی پر اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے طویل گفتگو کی ہے۔

    سی این این کے مطابق ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ سربراہی اجلاس مکمل ہونے کے بعد صبح 2 بجے (ای ٹی) کے قریب میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر لینڈ کیاوائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کے مطابق صدر نے 6 گھنٹے کی پرواز کا زیادہ تر وقت فون پر گزارا، زیلنسکی سے گفتگو کے بعد ٹرمپ نے نیٹو ارکان سے بھی بات کی۔

    پیوٹن کے ساتھ 2 گھنٹے سے زائد وقت کی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ زیلنسکی اور نیٹو حکام کو فون کال کریں گے، ٹرمپ نے کہا کہ میں لازمی طور پر صدر زیلنسکی کو فون کروں گا اور انہیں آج کی ملاقات کے بارے میں بتاؤں گازیلنسکی کے دفتر نے تصدیق کی کہ انہوں نے ہفتہ کی صبح ٹرمپ سے بات کی۔

    یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، ٹرمپ کے ساتھ ’طویل اور بامعنی ٹیلی فونک گفتگو‘ کے بعد انہوں نے کہا کہ یوکرین امن کے حصول کے لیے اپنی بھرپور کوششوں کے ساتھ کام کرنے کی تیاری کی تصدیق کرتا ہے، صدر ٹرمپ نے روسی رہنما سے ملاقات اور ان کی گفتگو کے اہم نکات سے آگاہ کیا، یہ اہم ہے کہ امریکا کی طاقت صورتِ حال پر اثرانداز ہو۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پیر کو میں صدر ٹرمپ سے واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کروں گا تاکہ قتل و غارت اور جنگ کو ختم کرنے کے تمام پہلوؤں پر بات ہو سکے، میں اس دعوت پر شکر گزار ہوں،زیلنسکی نے امریکی صدر کی جانب سے سہ فریقی ملاقات ( پیوٹن، زیلنسکی اور ٹرمپ) کی تجویز کی حمایت بھی کی۔

    فرانسیسی حکومت کے مطابق یورپی رہنماؤں نے الاسکا اجلاس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ایک کال میں شمولیت اختیار کی، جو ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔

    ایلیزے پیلس کے مطابق اس کال میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، جرمن چانسلر فریڈرک مرز، برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر، اطالوی وزیرِ اعظم جورجیا میلونی، فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب اور پولینڈ کے صدر کیرول ناوروکی شامل تھےنیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے اور یورپی یونین کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے بھی کال میں شرکت کی۔

    کریملن کے اعلیٰ معاون یوری اوشاکوف (جو پیوٹن کے وفد کا حصہ تھے) نے روسی خبر رساں ادارے ’آر آئی اے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الاسکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات کے دوران زیلنسکی کو شامل کرنے کا خیال زیرِ غور نہیں آیا،ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے سربراہی اجلاس کے بعد کہا تھا کہ پیوٹن اور زیلنسکی دونوں چاہتے ہیں کہ وہ مستقبل میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں شامل ہوں تاکہ امن کی راہ پر بات چیت ہو سکے۔

  • نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو جائیداد منجمد کرنے کے  اختیارات مل گئے

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو جائیداد منجمد کرنے کے اختیارات مل گئے

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو جائیداد منجمد کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے،انکوائری یا انویسٹی گیشن کے لیے ڈائریکٹرز جنرل کی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے-

    وزارت داخلہ نے رولز کے اجرا کا نوٹیفکیشن این سی سی آئی اے کو ارسال کر دیا ہے، رولز کے مطابق این سی سی آئی اے تحقیقات کے لیے بین الاقوامی اداروں سے معاونت لے سکے گی، این سی سی آئی اے پیکا ایکٹ، تعزیرات پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات کی تحقیقات کرے گی۔

    این سی سی آئی اے حساس اداروں اور صوبوں سے تعاون کرے گی، اینٹی آن لائن مالی فراڈ اور آن لائن چائلڈ ابیوز کا یونٹ قائم کیا جائے گا، سورس رپورٹ پر انکوائری یا انویسٹی گیشن شروع کی جا سکے گی،انکوائری یا انویسٹی گیشن کے لیے ڈائریکٹرز جنرل کی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے، این سی سی آئی اے کے لیے یونیفارم لازمی قرار دیتے ہوئے ادارے میں خود احتسابی یونٹ بھی قائم کیا جائے گا۔